2025-09-18@15:33:01 GMT
تلاش کی گنتی: 7103
«نتاشا علی نے»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان کو ووٹ دیا تھا، ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی، سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس ہال میں بیٹھ کر پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، پاکستان کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ہال ہے جہاں 1943ء کو سندھ اسمبلی میں قراداد منظور ہوئی، قائد اعظم نے اسی نشست پر 1947ء کو خطاب کیا تھا، اس ہال میں 16...
لاہور: پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نمائندہ بھی اپنی تجاویز دے گا، پی ایچ ایف کی درخواست پر کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ایف آٗئی ایچ نے چند روزکی توسیع کردی ہے، پی ایچ ایف حکام پرعزم ہیں کہ رواں ہفتے میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے پینتس کروڑ روپے کی ڈیماند کی ہے، یہ بھی آپشن دیا گیا ہے...
لاہور ( خصوصی رپورٹ )قوت، طاقت ، جرأت، ہمت، جذبہ ، ہمت، جن کی علامت ۔۔۔۔ہے ایسا میرا دیس ، ہیں ایسے میرے لوگ ۔۔۔مل کر کہو ، بلند آواز ۔۔۔پاک سر زمین شاد باد آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا۔ معروف گلوکار جواد احمد کی آواز میں پیش کیا گیا یہ ملی نغمہ اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا شاندار پیغام لیے ہوئے ہے۔ الجریزہ کےصحافی انس الشریف 4 ساتھیوں سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ملی نغمے میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ ملک کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے عزم کو...
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، شیشپر گلیشیئر بپھر گیا، سڑکیں، فصلیں اور زمینیں بہہ گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تفصیل کے مطابق گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے.(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں...
حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فعال کرنے اور اس پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ازسرنو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کے سپرد کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھالاوان...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) قومی فخر کو عوامی سطح پر اثر انگیزی کے ساتھ جوڑنے کے ایک اہم قدم کے طور پر، وزارت غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ (MoPA&SS) نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور پیغامِ پاکستان (PeP) کے تعاون سے "ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان" کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے، جو یومِ آزادی اور یومِ دفاع 2025 کی مناسبت سے منائی جا رہی ہے۔ یہ مہم اگست اور ستمبر کے مہینوں میں جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر کے 105 اضلاع میں 2,458 سے زائد تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری شامل ہیں۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی جانب مارچ،بھارتی کانگریس...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔ ...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں، نغمے کے بول قومی ترانے ’’پاک سر زمین شاد باد‘‘ کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا رہا ہے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)افغانستان نے پاکستان سے درآمد کیے گئے 15 ٹن لیموں کینکر بیماری سے متاثرہ اور ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دئیے ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی ڈائریکٹر زراعت مولوی ولی محسن نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی امارت کے ضوابط کے تحت صرف معیاری اور صحت مند پھل و سبزیاں ہی درآمد کی جائیں تاکہ صارفین اور مارکیٹ دونوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیموں کیڑوں سے متاثر تھے اور انہیں قرنطینہ انتظامیہ نے واپس پاکستان بھیجا۔رپورٹ...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے ایک خصوصی ملی نغمہ پیش کیا ہے جس کے بول قومی ترانے “پاک سر زمین شاد باد” کی پہلی سطر سے ماخوذ ہیں۔ یہ نغمہ پاکستانی قوم کی بہادری، محنت اور حوصلے کی عکاسی کرتا ہے اور معرکہ حق میں حاصل کی گئی تاریخی فتح کو قومی اتحاد کی روشن مثال قرار دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: یومِ آزادی پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے جبکہ ہر مصرعے میں حب الوطنی اور وطن سے گہری محبت کا پیغام شامل ہے۔ یہ ملی نغمہ ہر پاکستانی کے دل میں...
احمد منصور: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں سے گریجویشن مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں ۔ امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ تقریب میں فارغ التحصیل طلباء، والدین، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور...
ٹرمپ کو نوبل انعام، غزہ میں امن اور کشمیریوں کی آزادی سے مشروط : ڈاکٹر شوکت علی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز برمنگھم : پاکستان مسلم لیگ اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس صدی کا سب سے بڑا نوبل انعام ملنے کی امید ہے، جو فلسطین و غزہ کے دو ریاستی موقف اور غزہ میں جنگ رکوانے سے مشروط ہوگا۔ برمنگھم کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین و غزہ میں عوام کی امنگوں کے مطابق مفاہمتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے امن قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور...
اپنے ایک بیان میں سربراہ سکھ فارجسٹس کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنے گا خالصتان، ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، پاکستانی فوج کیساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم...
کے پی وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے،...
پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم سیریز 1-2 سے آئرلینڈ کے نام رہی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے ناقابل شکست 64 اور گیبی لیوئس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر آنے والے نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا جائے گا جس کا پرومو عوام کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ "جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ” کے عنوان سے یہ نغمہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے کا عکاس ہے۔ علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر کی آوازوں میں پیش کیے گئے اس نغمے میں قومی یکجہتی اور وقار کا پیغام دیا گیا ہے۔ نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جس میں قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا...
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان (اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بھی ریاست سے بات کرنا چاہتا ہے وہ ہتھیار ڈال کر آئے، گلے لگائیں گے، آئین میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے ہر شخص کو خوش آمدید کہا جائے گا۔مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہے کہ معصوم مزدوروں کو بسوں سے اتار کر قتل و غارت کی جائے، معصوم انسانوں کے قاتلوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کا ماڈل لا رہے ہیں جس کا فائدہ براہِ راست عام آدمی کو پہنچے گا، ایران کے لیے زائرین کی سہولت کے...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل...
ہریانہ: سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے، گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور وہاں خالصتان کے قیام کے حوالے سے 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا عزم یہ ہے کہ دلی جلد ہی خالصتان کا حصہ بنے گا۔ خالصتان کی تحریک اور بھارت کے خلاف موقف گرپتونت سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے مختلف علاقے جیسے ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ حصے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں، اور سکھوں...
بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔ تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے،...
اسلام ٹائمز: زنگیزور روٹ کا مستقبل دو متضاد منظرناموں کے درمیان پھنس گیا ہے۔ اگر کامیاب ہو، تو 2027ء تک یہ راہداری سالانہ 20-50 بلین ڈالر کی تجارت کو منتقل کرسکتی ہے، 11 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی صلاحیت کو فعال کرسکتی ہے اور ترکی کو خطے میں توانائی اور ٹرانزٹ کے ایک اہم مرکز میں تبدیل کرسکتی ہے۔ ایک ایسی کامیابی جو نہ صرف جنوبی قفقاز کی معیشت کو بدل دے گی بلکہ مہنگے راستوں پر یورپ کا انحصار بھی کم کر دے گی۔ لیکن ناکامی کے منظر نامے میں، مسلسل سیاسی تعطل اور خود مختار حساسیت امریکی ثالثی پر اعتماد کو ختم کرسکتی ہے اور یورپ کو طویل، پرخطر راستوں کا استعمال جاری رکھنے پر...

بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورۂ امریکہ کے دوران آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا ہے ۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ’’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘‘ ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے باعث فواد خان کی متاثر ہونے والی بھارتی فلم ریلیز کے لیے تیار بھارت کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسےگمراہ کن اور حقائق کے منافی” قرار دیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات عوام کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، جس کے واضح اشارے مختلف معاشی اشاریوں سے ملتے ہیں۔ ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ اور مہنگائی پر حقائق واضح ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر کی سطح کو چھو چکی ہیں؟ کیا آپ یہ بھی تسلیم نہیں کرتے...
سٹی 42 : وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدر جمہوریہ آذربائیجان جناب الہام علیئیف سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے اس تاریخی امن معاہدے پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی۔ اپنی دوستانہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تین دہائیوں پرانے تنازعے کو پرامن انجام تک پہنچانے اور قفقاز کے علاقے (caucasus region) کے لیے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام علییف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بار بار اس بات کی نشاندہی کرتے رہنا چاہیئے کہ اس آزادی کے لیے کتنی قربانیاں دی گئی ہیں تاکہ وہ بھی اپنے آنے والی نسلوں تاکہ اس پیغام کو پہنچاتے رہیں اور جشن آزادی پرجوش انداز میں مناتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 14 اگست 1947ء کو پاکستان کا نام دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست کی حیثیت سے سامنے آیا، یہ سب کچھ قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے آباؤ اجداد کی فکر اور سوچ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے جشن...

پاکستان میں آئین وقانون نام کی چیز نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو نااہل کرکےحقوق چھینےجارہےہیں،علی امین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے، مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے، 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی...
بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے، یہاں تک کہ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے والے ادارے بھی مفلوج ہوگئے ہیں اور ٹریفک پولیس بھی چالان نہیں...
احمد منصور:جنوبی وزیرستان ، محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ،آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا ساؤتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی کی دیرپا امن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کے عزم کو دہرایا۔تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان(اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں View this post on Instagram A post shared by DG Ispr (@isprofficial02)...

چند سومسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان کا وجود ناممکن ہے، پاکستان ایک ایٹمی قوت اور مضبوط فوج کے ساتھ تا قیامت قائم رہے گا چند سو مسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق قیامِ پاکستان میں بلوچستان کے عوام کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ صوبے کے قبائلی مشیران نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں جرگہ بلا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فتح معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ...
ویب ڈیسک:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان جائیں گے، یہ دورہ حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے اور 20 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا جاپانی دورہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے معاشی و تجارتی پیکج کا اعلان متوقع ہے، جس میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور برآمدات کے فروغ سے متعلق منصوبے شامل ہوں گے، متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں اس سے قبل 2005...
پاکستان کا قیام محض ایک سیاسی جیت یا جغرافیائی تبدیلی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک تہذیبی، فکری اور تاریخی موڑ تھا، جہاں ایک پوری قوم نے اپنی شناخت، آزادی اور وقار کے لیے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے قیام میں جس طبقے نے سب سے زیادہ جذبہ، محنت اور قربانی پیش کی، وہ نوجوان تھے، اور آج بھی پاکستان کی بقا، ترقی اور استحکام کا سب سے بڑا سہارا یہی طبقہ ہے۔ تاریخ اس حقیقت کی گواہی دیتی ہے کہ قوموں کا عروج اور زوال براہِ راست نوجوان نسل کے کردار سے جڑا ہوتا ہے۔ اگر نوجوان علم، کردار اور محنت کے میدان میں آگے بڑھیں تو قوم ترقی کرتی ہے، لیکن اگر وہ بے عملی، بے راہ روی اور...
ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے...

6 پاکستانی طیارے تباہ کئے، انڈین ائیر چیف کی آپریشن سندور کے 3 ماہ بعد دروغ گوئی: بھارتی بیان مضحکہ خیز، آزادانہ تصدیق کرا لیں، خواجہ آصف کا چیلنج
نئی دہلی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کے لئے بیان دے دیا۔ بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں امان و امان سے متعلق جرگہ ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہا امن کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔ افغانستان سے مذاکرات کیلئے تمام سٹک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔ جرگے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں کرم کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ایکنک نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس پر کل24.957 ارب روپے لاگت آئے گی۔ حالیہ دورہ گلگت کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد ہی گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے منصوبے...
لاہور، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب نے چھ ماہ کے عرصہ میں مجموعی طور پر 547 ارب روپے کی ریکوری کر لی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال 2025ء کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے جس کیمطابق عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کی کوشش جاری رکھی جائے گی تاہم رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے عرصے میں ادارے نے ریکارڈ ریکوریاں کی ہیں اور ہزاروں متاثرین کو ان کی رقوم واپس دلوائی ہیں۔ سال2025 ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں نیب نے456.3...
برصغیر میں ٹریڈ یونین تحریک کے بانی، مزدور کسان راج کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے مرزا محمد ابراہیم 11 اگست 1999 کو پاکستان کے محنت کشوں کو یتیم کرگئے۔ آج ان 26 برسوں میں حاصل کردہ حقوق محنت کشوں سے چھینے جارہے ہیں۔ ریلوے سمیت بڑے بڑے قومی اداروں کو فروخت کیا جا رہا ہے پاکستان اسٹیل، پی آئی اے، بینکوں اورگیس کمپنیوں سمیت 69 قومی ادارے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے احکامات کے تحت غیر ملکیوں کے ہاتھوں بیچے جا رہے ہیں۔ آج مرزا محمد ابراہیم زیادہ یاد آ رہے ہیں ٹریڈ یونین تحریک دم توڑ رہی ہے، جمہوریت کے نام پر بڑے بڑے جاگیردار اور سرمایہ دار، بیوروکریٹ حکمران بنے ہوئے ہیں۔ حکمران طبقہ لوٹ...
میں ابھی عزم ابراہیم کو محکم کر لوں تم ادھر آتشِ نمرود کو پیہم بھڑکاؤ خوردبینوں سے نہ دیکھو میرے دامن کو ابھی پہلے اپنی جبینوں کی سیاہی تو مٹاؤ صرف نعروں سے مرعوب کرو دنیا کو تم اگر قول کے سچے ہو دلیلیں بھی تو لاؤ آزادی کا مہینہ ہے 14 اگست آنے والا ہے، بک شیلف سے ایک کتاب ’’ قائد اعظمؒ چیلنج سیکولرازم‘‘ مجھے اپنے قریب آنے کا اشارہ کر رہی ہے، اس کے مولف آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ ہیں جنھوں نے قائد اعظمؒ کو دیکھا اور تحریک پاکستان میں شامل رہے، بقول ان کے ’’ خاکسار تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کا ایک ادنیٰ ترین کارکن ہے۔‘‘ چند واقعات میرے پیش نظر ہیں۔ قائداعظم ممدوٹ ولا...
پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امن کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور علاقہ مشران پر مشتمل با اختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔جرگے نے قبائلی علاقے کے لوگوں کو روزگار دینے کے لیے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے کی سفارش کی ہے۔
سٹی42: شہباز شریف نے گوادر میں پانی کی قلت پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے پانی اور برقی مسائل کے دیرپا حل کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن، متعلقہ سیکریٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکم دیا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مریم نواز کا کرشمہ؛ پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی کی قلت پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے پانی اور برقی مسائل کے دیرپا حل کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن، متعلقہ سیکریٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں۔ وزیرِ اعظم نے دفاتر میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیاوزیرِ اعظم شہباز شریف نے دفتری اوقاتِ کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکم دیا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور بھی ممکن نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں انہوں نے مزید کہاکہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی عمل ہے۔ جے ڈی وینس کے مطابق صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی واضح ترجیحات پر قائم ہیں اور ان پر عمل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےگوادر میں پانی کی قلت پراجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل ، چیلنجز اور جاری اقدامات پر بریفنگ میں بتایا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فعالیت میں مشکلات ہیں ، خضدار سے گوادر قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن، منصوبہ بندی...
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ، یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی۔ قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں۔ میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جج سے بھی کہیں گے کہ آپ کی مجبوری ہے، مجبوری میں کب...
وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد ہی سولر پاور منصوبہ منظور کرے گا، منصوبہ پہلے ہی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور ہو چکا ہے، منصوبے سے استور، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، اسکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ایکنک نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کے اعلان کے محض 2 دن بعد ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 100 میگاواٹ سولر فوٹو وولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب قوم متحد ہوئی، تو بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹائون نمبر8میں معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ جب قصبہ علی گڑھ، اورنگی ٹائون نمبر 8 پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ لوگوں نے گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گورنر سندھ نے معرکہ حق...
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس الزام میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ تاحال حیدر علی یا ان کے وکلا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں حیدر علی کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ مانچسٹر پولیس نے حیدر علی...
لاہور:حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے حکومت پنجاب کے ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں صوبہ بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع...
—فائل فوٹو ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنیک) نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پلانٹ منصوبہ کی منظوری دے دی۔ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور لاگت 24 ہزار 957 ملین روپے آئے گی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ دورۂ گلگت بلتستان کی عوام سے وعدہ کیا تھا، ایکنیک کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر اور گھانچے کے اضلاع مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر پلانٹ کے وعدہ کی تکمیل،ایکنک نے منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ،قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ پی ایم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایکنک کی منظوری کے بعدمنصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا جس پر کل 24.957 ارب روپے لاگت آئے گی۔اپنے حالیہ دورہ گلگت کے...

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ، وہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہفتے کو یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے...
وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے دو دن کے بعد ہی ایکنیک (ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل) نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ کے منصوبہ کی منظوری دے دی۔ ایکنیک کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہء گلگت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لئے 100 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کی ایکنیک جلد ہی منظوری دے گا۔ سی ڈی ڈبلیو پی (سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ) پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، اس منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن ، نگر، روندو ، سکردو اور شگر کے اضلاع مستفید...
سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وزیراعظم کے اعلان کے محض 2 دن بعد ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنیک) نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے بعد منصوبے پر کام کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایکنیک جلد ہی یہ منصوبہ منظور کرے گا۔ منصوبہ پہلے ہی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے منظور ہو چکا ہے۔ منصوبے سے استور، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، اسکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے۔...
آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور...
آئرلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے آخری گیند پر جین میگوائر کے چھکے کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ آئرلینڈ نے سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 میچز تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلا میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ آخری میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں...
انسٹاگرام نے اب صارفین کے لیے ری پوسٹنگ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کی مدد سے وہ پبلک اکاؤنٹس کے ریلز اور فیڈ پوسٹس کو اپنے فالوورز کے ساتھ براہِ راست شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اصل تخلیق کار کو مکمل کریڈٹ دیتا ہے اور صارفین کے لیے مواد کو دوبارہ شئیر کرنا آسان بناتا ہے۔ ری پوسٹنگ فیچر کیا ہے؟ اب تک انسٹاگرام صارفین دوسرے صارفین کی پوسٹس کو صرف اسٹوریز یا ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے شیئر کر سکتے تھے، لیکن نئی ری پوسٹنگ آپشن سے آپ کسی بھی پبلک ریِل یا فیڈ پوسٹ کو اپنے فالوورز کے مین فیڈ پر ری شیئر کر سکتے ہیں جیسے وہ آپ کی اپنی پوسٹ ہو۔ یہ ری پوسٹس...
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز سے ایک اوور کم میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے ان کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 55 روسٹن چیز نے 53 اور ایون لوئس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے تین اور صائم ایوب سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جوابی اننگز میں پاکستان کا آغاز...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے...
اسلام آباد (وقائع نگار+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے بتایا کہ الیکشن کمشن نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے حیدر علی کو نااہل قرار دیا ہے۔ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ جمعہ کو وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع...
اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مس انفارمیشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور معاملہ پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیدی۔ انھوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پارلیمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی میڈیا سچ بولنے کا قائل نہیں، فیک نیوز اور مس انفارمیشن عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں۔ وزارت اطلاعات کے اداروں پی ٹی وی، پی بی سی، اے پی پی، پی آئی ڈی میں ڈس انفارمیشن کو کائونٹر کرنے کے لئے میکنزم موجود ہے۔مزید برآں وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی...
اسلام آباد: پاکستان گزشتہ مالی سال میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے مقررکردہ سماجی اخراجات کا ہدف معمولی فرق سے پوراکرنے میں ناکام رہا۔ وفاق اور چاروں صوبوں کو مجموعی طور پر صحت و تعلیم پر کم از کم 2.86 کھرب روپے خرچ کرنے تھے، تاہم مجموعی اخراجات 2.84 کھرب روپے رہے، جو ہدف سے 27 ارب روپے کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومتوں کے باہمی معاہدوں کے مطابق طے شدہ اہداف کو دیکھا جائے تو اصل اخراجات 240 ارب روپے کم رہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب نے طے شدہ اخراجاتی اہداف بڑے فرق سے پورے نہیں کیے جبکہ وفاقی حکومت اور بلوچستان نے اپنے اہداف سے زائد اخراجات کیے۔ آئی...
پاکستان ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان جاری 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب آئرلینڈ نے ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے 33، منیبہ علی نے 27، ایمن فاطمہ نے 23، اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ نتالیہ پرویز نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیرا مرے اور لارا مک برائیڈ نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ویمن...
سینئر پاکستانی اداکارہ نازلی نصر ایک بار ن ڈرامہ "موہرا" میں نظر آ رہی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق دل کو چھو لینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اداکارہ نے فوشیا (Fuchsia) کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی شادی کے تجربے کے باوجود دوبارہ شادی سے کبھی خوف نہیں آیا۔ انہوں نے کہا: "میں نے ہمیشہ چاہا کہ میرے بچے امریکہ میں اپنی زندگی بنائیں۔ میرے بیٹے کو میں نے 18 سال کی عمر میں اور بیٹی کو 15 سال کی عمر میں امریکہ بھیجا۔ اس لیے میں نہیں چاہتی تھی کہ جذباتی طور پر ان پر بوجھ بنوں۔" "مجھے لگا کہ زندگی کے ساتھی کا ہونا مجھے ایک جذباتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بناہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کیلئے اپلائی کر دیا ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں، وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سفیر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے، بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، طلال چوہدری سے پوچھا جائے بانی کے بچوں کو...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کیے جاچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کردی جمعہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہر فورم...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیل ہاکنز نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روابط کو گہرا کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع...

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی اپوزیشن لیڈر شبلی فرازکا دفتر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی اپوزیشن لیڈر شبلی فرازکا دفتر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی نااہلی کا معاملہ ،سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا دفتر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شبلی فراز کو نااہل اور ڈی نوٹیفائی کیا ہے، اپوزیشن لیڈر کا دفتر پانچ اگست سے خالی قرار دیا جاتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں...
حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ، یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی۔ قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں۔ میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔انہوں...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی،کب تک جج مجبوری میں ہمیں انصاف نہیں دیں گے ؟،14 اگست کو بھی سیاسی قوت مظاہرہ ہوگا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ،یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی،قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں، میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جج سے بھی کہیں گے کہ آپ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کیا، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال، مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کے...
نومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں نااہل ہونے ارکان قومی اسمبلی کے نام بتا دیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے نااہل قرار دیے گئے ارکان کے نام ایوان کے سامنے پیش کیے۔سپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جن میں عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل اور جمشید دستی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں سنائے جانے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب،...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں نااہل ہونے ارکان قومی اسمبلی کے نام بتا دیے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس میں سزائیں: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 پارلیمنٹیرینز نااہل قرار قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے نااہل قرار دیے گئے ارکان کے نام ایوان کے سامنے پیش کیے۔ اسپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جن میں عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل اور جمشید دستی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں سنائے جانے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایوان کے اتحاد اور کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ ضرور لکھا جائے گا کہ یہاں تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر ایک مضبوط پیغام دیا۔ “یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،” انہوں نے کہا۔ عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ٹی وی چینلز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات...
گوادر میں طویل خشک سالی اور بارشوں کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گوادر میں قلتِ آب سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل المدتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ جاری آبی منصوبوں کو تیز کیا جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ واٹر سیلینیشن پلانٹ کو 3 لاکھ گیلن یومیہ کی سطح پر بحال کر دیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کی سالانہ آبادی میں 2.55 فیصد اضافے کی شرح کو ایک تشویشناک رجحان قرار دیا۔ اور اس کے حل کے لیے فوری اور مربوط پالیسی اقدامات کی قومی سطح پر ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور مؤثر حکمت عملیوں پر غور کیا گیا تاکہ اس مسئلے کو بہتر طور پر قابو میں لایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے خبردار کیا کہ...
روزینہ علی: سپیکر سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے جانے والے ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا،سپیکر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے جانے والے ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے۔ نااہل قراردیئے گئے ارکان میں جمشید دستی، احمد چٹھہ، عبدالطیف،عمر ایوب، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی رائیگاں،11رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز...
قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔قومی کرکٹر حیدرعلی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے پیش نظر پی سی بی نے حیدرعلی کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں فوجداری تحقیقات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ پاکستان...
ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب کھڑا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا طیارہ وہاں کب سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر یہ جہاز وہاں کب اور کیوں کھڑا کیا گیا۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی آئی اے جہاز چوبرجی کے قریب جہاز لاہور لاہور چوبرجی
اسلام آباد (وقائع نگار +وقار عباسی) وفاقی حکومت نے تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ ایک ادارے کی نجکاری کے لئے تین سے پانچ سال کا آخری مرحلہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بنک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں سٹیٹ...