2025-11-04@00:41:52 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 18427				 
                «کی کہانی»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔   کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان  نومبر میں...
	 راولپنڈی:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے۔ جیل رولز پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت...
	پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا قومی ٹیم کی شکست کا باعث ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان نے کیچز ڈراپ کیے، اسٹمپ چھوڑا، بہترین ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ہی ملے گا۔ اظہر محمود نے کہا کہ 20 وکٹیں لینا ضروری ہوتی ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپنرز کے لیے سازگار پچز بنانی پڑیں گی۔ ڈومیسٹک میں اسپنرز کو بولنگ کرنےکا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔ عبوری کوچ نے کہا کہ پاکستان کو بیٹنگ کولیپس کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی۔ اظہر محمود نے اپنے بیٹرز کو...
	 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر ایک آن لائن جوئے کی کمپنی کا بڑا بل بورڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بل بورڈ پر پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر نمایاں ہے، جبکہ اس پر لکھا ہے ’کرکٹ کے لیے وسیم اکرم کا نمبر 1 انتخاب‘۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے آن لائن جوئے کی کمپنیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود اس نوعیت کے اشتہارات دارالحکومت کی سڑکوں پر نظر آنا سوالیہ نشان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ...
	ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
	نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسواف شکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پولینڈ کے وزیر...
	نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اپنی نام نہاد ’خود مختاری‘ کو توسیع دینے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ ردعمل اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کی جانب سے ایک روز قبل ایک مسودۂ قانون کی ابتدائی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے ذریعے اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بدھ کو اسرائیلی قانون سازوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق دو بلز کی منظوری دی، یہ...
	تنظیمی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ راہ حق کے شہداء کی یاد منانا ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ کانفرنس میں شہدائے غزہ و لبنان کو بھی یاد کیا جائے گا۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے یونٹ عبدو اور محبوب گوٹھ تحصیل لکھی غلام شاہ کے دورے کے...
	کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی...
	ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئندہ دوماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ لگا کر مارکیٹ میں فروخت پر کام کر رہے ہیں۔   فارما ڈیوائسزز کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے انڈسٹریز کیساتھ کام کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ڈریپ ادویات اورلائسنس کو مانیٹرکرتا ہے، اپنی ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔  آئندہ 10 سال میں ہسپتالوں کی تعداد بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   دریں اثناء مصطفیٰ کمال نے ایکسپو سینٹرمیں ہیلتھ ایشیا نمائش...
	—فائل فوٹو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی: ناگن چورنگی کے قریب 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درجمقدمے میں کہا گیا...
	ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے، مگر ہم سب کو مل...
	وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں پیکیج کا اعلان کیا۔ پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کو خاطر خواہ کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، آئندہ تین برس میں پورا سال صنعتی و زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی...
	معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
	کسی مسجد کو بند کیا گیا اور نہ ہی کیا جائے گا، انتہا پسند جتھوں کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی، عظمیٰ بخاری
	  وفاقی کابینہ کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع، پنجاب حکومت نے مکمل کیس جمع کر دیا — عظمیٰ بخاری   وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور ان کی پبلسٹی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے؛ کسی بھی اشتہاری میٹریل کو لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جمعے کے خطبات اور اذان تک محدود رہنا چاہیے اس پر پراسیکیوشن سیل نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسجدیں بند نہیں کی جائیں گی، مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں...
	وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے۔ ڈی جی پی آر میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ  صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پنجاب میں اس وقت 10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم کررہی ہے اور کسی بھی گروہ کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی پی آر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،...
	ویب ڈیسک :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی...
	 سٹی42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جماعت نے پولیس سے چھینا گیا اسلحہ اور سامان پولیس کے خلاف استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے گولیوں، زخمی اہلکاروں اور جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کیں۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021 میں بھی اسی مذہبی جماعت نے پولیس سے اسلحہ...
	 ایک اہم حکومتی وزیر نے بدھ کو پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) تحریری درخواست دے تو پارٹی کے بانی عمران خان کو ان کی بنی گالا رہائش گاہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔  نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس پیشکش کے جواب میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اس معاملے پر اپنی ’سنجیدگی‘ ظاہر کرے تو اس پیشکش پر غور کیا جا سکتا ہے۔ نجی چینل پر عاصمہ شیرازی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تجویز دی کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے...
	کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
	 معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔  خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و...
	افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ترجمان پاک فوج
	 پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء...
	دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کو کمزور کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جب کہ قابض اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا متنازعہ بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی انہوں نے واضح کیا کہ...
	نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تجویز دی کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے اہلِ خانہ روزانہ ان سے ملاقات کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ اہم حکومتی وزیر کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ رہائش گاہ منتقل کرنے کی پیشکش کی، جبکہ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومت اگر اپنی سنجیدگی ظاہر کرے تو اس پیشکش پر غور کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجی چینل کے...
	امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز  واشنگٹن: امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ پابندیاں اشارہ ہے کہ ہم آگے کیا کرنے جا رہے ہیں، یوکرین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روسی صدر سے ہمیشہ اچھی بات چیت ہوتی ہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس لیے منسوخ کر دی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر...
	ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے اور حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے معدنیات اور زمینی وسائل پر مقامی عوام کا مکمل حق ہے اور کوئی ادارہ یا فرد ان حقوق پر تسلط نہیں جما سکتا۔ جو بھی ادارہ یا افراد مقامی زمینوں اور معدنیات پر غیر قانونی یا ظالمانہ قبضہ کرنے کی کوشش کرینگے تو مقامی لوگ ان کیخلاف سخت ردعمل دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات معدنیات سے وابستہ افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، حکومت اور متعلقہ...
	غیر قانونی کھڑی بالائی منزلیں رہائشیوں کے لیے موت کا سامان، انتظامیہ گہری نیندمیں ڈائریکٹر سید ضیاء اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت !پلاٹ نمبر E6 میںٹوٹتی دیواریں، پھٹتی دراڑیں (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی میں واقع پلاٹ نمبر E6 کی کمزور بنیادوں پر غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی بالائی منزلیں رہائشیوں کے لیے موت کا سامان بن گئی ہیں، جبکہ متعلقہ محکموں اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سید ضیاء کی ملی بھگت اور چشم پوشی نے اس خطرناک کھیل کو فروغ دیا ہے ۔مقامی رہائشیوں کے مطابق عمارت کی بنیادیں اتنی کمزور ہیں کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران عمارت کے ستونوں اور دیواروں میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔’’ہم ہر دن موت کے ساتھ سوتے ہیں...
	 معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے، الیکشن کمیشن کو رکاوٹ ڈالنے کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار تعمیری ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا اقدام، غیر قانونی اور جمہوری اصولوں کیخلاف ہے، اس معاملے پر ہم گلبر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے، الیکشن کمیشن کو رکاوٹ ڈالنے کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار تعمیری ہونا چاہیے، اس معاملے پر ہم اصولی طور پر گلبر حکومت...
	بنگلادیش کی ایک عدالت نے 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جبری گمشدگیوں اور 2024 کے عوامی انقلاب کے دوران ہونے والے مظالم کے الزام میں قید کی سزا سنادی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ بنگلا دیش میں جبری گمشدگیوں کے لیے باضابطہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اور پہلی بار اتنی تعداد میں اعلیٰ فوجی حکام کو شہری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانچ جرنیلوں سمیت ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور میں خفیہ غیرقانونی حراستی مرکز قائم کر رکھا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 1,400 تک لوگ اس وقت ہلاک ہوگئے جب سیکورٹی فورسز نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ اقوام متحدہ کے انسانی...
	 نیویارک ( نیوزڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔  امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے وجودی خطرہ بن چکی ہے، پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ ماحولیاتی چیلنجز پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، بھارت پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، دنیا 2 جوہری ریاستوں کے درمیان تصادم کی متحمل...
	 واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات کر نامناسب نہیں لگا، اس لئے ملاقات منسوخ کردی۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بہت بڑا دن ہے، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، جب بھی پیوٹن سے بات ہوئی ہے اچھی ہوتی ہے مگر کسی نتیجے...
	بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی...
	اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک  نے غیر قانونی...
	سینیئر صحافی و تجزیہ کار ابصار عالم کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام ہمیشہ رہا ہے تاہم مختلف ادوار میں اس کے شراکت داروں کے حصے کے تناسب میں تبدیلی آتی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، کامران مُرتضیٰ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ملک میں ہائبرڈ نظام ہے تو کھل کر بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی چیز معیشت کے لیے بھی کریں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی اور عوام سے کہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے اور اتنے عرصے میں معیشت کو ٹھیک کر لیں گے پھر اس کے بعد نئے الیکشن کروا...
	 پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ 3 ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراطِ زر کی شرح 5 سے 7 ات فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251023-08-20 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدنہیں کی جاسکے گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم صنعت کی طرف سے ہر ماہ 20 سے 25 کنسائنمنٹس درآمد کیے جاتے ہیں اور ایک کنسائنمنٹ کی مالیت 15...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن اگر دوبارہ امریکا آئے اور گرفتار ہوئے تو انہیں 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں چین کے ساتھ کیے گئے تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے بیجنگ کو اربوں ڈالر فراہم کیے، جس سے دراصل چین کی فوجی طاقت بڑھانے میں مدد ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے ٹیرف عائد کر کے چین سے سیکڑوں لاکھوں ڈالر واپس لیے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت میں انتہاپسند عناصر موجود ہیں جو ملک کے مفادات کے خلاف کام...
	بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی حمایت نہ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ دوحہ معاہدے کے حوالے سے طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے متن میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، فوجوں، شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی روک تھام اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا شامل ہے اور ان دفعات سے ہٹ کر کوئی بھی تبصرہ "ناجائز" ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں افغان وزیر دفاع...
	ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے اور اپنے اصولی مؤقف کو دہراتا ہے کہ جون 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک خودمختار، قابلِ عمل، مربوط اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات شرم الشیخ میں مسلم اور عرب دنیا، امریکہ، یورپ اور...
	سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے محض 48 گھنٹوں میں 2 مشتبہ کشتیوں سے 2 ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے...
	—فائل فوٹو امپریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی۔امپریل کالج لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کہا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی کیمپس نہیں کھولا جا رہا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امپریل کالج کا کوئی ایسا منصوبہ زیرِ غور نہیں، ہمارے تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔
	وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تعمیر و ترقی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کر رہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ تبدیلی کی وجہ بتادیوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، کوئی سپر پاور ملک بتائیں، جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی نہ ہو اور وہ سپرپاور ہو۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت جو عزت وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو...
	وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی کہاں موجود ہیں، معلوم ہے؛ ہم ان کے بہت قریب ہیں اور وہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چونکہ رضوی برادران کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے اور انسانی جانوں کو ڈھال بنانے کا، وہ ابھی بھی یہی کر رہے ہیں۔ میرے پاس کافی تفصیلات موجود ہیں مگر کچھ وجوہات کی بنا پر میں انہیں شیئر نہیں کر سکتی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار عظمیٰ بخاری نے کہا...
	کراچی میں سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو پہچان لیا۔کیمروں نے شناخت کے بعد فیلڈ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرادیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جدید نظام اور کیمروں سے نگرانی کے ذریعے پولیس کو تحقیق، نشاندہی اور جرائم کے تدارک میں مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے کراچی میں ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔
	مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملت تشیع کا سرمایۂ افتخار ہیں اور انہی کے لہو سے استقامت و بیداری کی راہیں روشن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نماز مغربین کی حالتِ سجدہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء چھلگری کی یاد میں آج بہشت زہرہ قبرستان چھلگری میں دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شہداء کے مزارات پر شمع روشن کی گئیں، قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام الناس نے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ مجلس عزا سے مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی،  صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علماء مکتب...
	سابق وزیر خزانہ حفیظ  پاشا نے حکومت پاکستان کی معاشی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت جی ڈی پی گروتھ بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کیے گئے تمام وعدے، خاص طور پر بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے دعوے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے اور گزشتہ چار سال کے دوران معیشت کا پھیلاؤ انتہائی کمزور رہا۔ حفیظ پاشا نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اب تک بہت مایوس کن رہی ہے، جہاں نہ صرف جی ڈی پی کی شرح نمو توقعات سے کم رہی بلکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی...
	بیان کے اختتام پر ابوحمزہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا، جس نے ہمیشہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کی ہے، انہوں نے شہید ایزدی کا بھی ذکر کیا اور انہیں "راہِ فلسطین کے شہید" کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جہہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی حمایت کے تناظر میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بریگیڈ کی عسکری کونسل کے 8 ارکان شہید ہو گئے ہیں۔ سرایا القدس کے عسکری ترجمان ابوحمزہ نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ یہ دستے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ابتدائی لمحات سے ہی اس کارروائی کا مرکزی حصہ تھے۔ ترجمان نے مزید...
	وزیراعلٰی نے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں نے مندر کی تعمیر پر سوال اٹھایا تو آر ایس ایس کے رضاکار لاٹھی چارج اور گولیوں کا سامنا کرنے کے بعد بھی پُرعزم رہے، آر ایس ایس کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں منعقدہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات نہ خریدیں۔ یوگی نے واضح طور پر کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے اس طرح کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ بقول انکے اس سے حاصل ہونے...
	وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ پر اثر پڑا ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 4.2 متوقع تھی جس میں اب کمی واقع ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن، یہ سفر منزل کی طرف ہے، محمد اورنگزیب نجی ٹی وی کو انٹرویوں کے دوران سوال کہ پاکستان کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، اس سے پاکستان کی معیشت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟  جواب میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب سے مجھے یہ بات دی گئی ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمارے دو بنیادی ایشوز ہیں، جنہیں ہم نے حل نہ کیا تو 2047 کی جو بات کی...
	چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے دونوں رہنماؤں کی انتخابی مہم چلانے کےلیے کارکنوں کو ہدایت کردی ہے اور کہا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ بانی چیئرمین کا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف 4 درخواستیں دائر کی ہیں، جو ابھی تک سماعت کےلیے مقرر نہیں ہوئی ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 اکتوبر سے قبل سماعت نہ ہوئی تو...
	وزیراعلیٰ سندھ، سید مراد علی شاہ نے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کر دی ہے۔ ساتھ ہی چھوٹے کسانوں کو ایک ایکڑ پر ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد مفت فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں فصل کی پیداوار بڑھانے میں مدد مل سکے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت 2025-26 کے سیزن میں 8 سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس بڑے ریلیف پیکیج کی مالیت تقریباً 55 ارب روپے ہے، جس میں کھادوں...
	ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کیلئے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لے لیے۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ فراڈ کا واقعہ 19 اکتوبر کو پیش آیا، نوسر باز نے 20 اکتوبر کو صحت کمیٹی کی میٹنگ کے اہم دستاویزات...
	 اسلام آباد:  پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب مقدس سرزمین آزاد ہوگی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ڈاکٹڑ زوہیر محمد حمداللہ زید نے اسرائیلی مظالم اور اقوام متحدہ کی ناکامیوں کا تذکرہ کیا، پاکستان اور فلسطین کے اسلامی بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے ذکر پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پاکستان کے بہن بھائیوں کی جانب سے کی گئی مدد...
	معروف اسٹائلسٹ، فوٹوگرافر اور ٹیلنٹ ہنٹر خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کے چناؤ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاور ریاض حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے انھوں نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں مغربی انداز اپنانا اپنی پہچان کھونے کے مترادف ہے۔ خاور ریاض نے کہا کہ ہماری اداکارائیں ایوارڈ شوز میں مغربی گاؤنز پہن کر آتی ہیں۔ کیا انھیں پاکستانی ثقافت پسند نہیں، کیا اس پر انھیں فخر نہیں۔ اسٹائلسٹ خاور ریاض نے مشورہ دیا کہ ان اداکاراؤں کو چاہیے کہ قومی لباس اور اپنے ثقافتی وقار اور مشرقی انداز اپناتے ہوئے اپنی شناخت کو ہر چیز پر ترجیح کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اداکارائیں اکثر انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ ان کے سامعین خود انگریزی بولنے...
	متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لےلیے۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ فراڈ کا واقعہ 19 اکتوبر کو پیش آیا، نوسر باز نے 20 اکتوبر کو صحت کمیٹی کی میٹنگ کے اہم دستاویزات سمجھ کر کوڈ شیئر کیا۔ممبر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کے لیے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ...
	سندھ کے شہر شکارپورمیں منعقدہ تقریب میں کچے کے 71 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر اپنے ہتھیار جمع کرائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے شرکت کی، جہاں بڑی تعداد میں ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈرپالیسی کے تحت ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچے کا علاقہ ماضی میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پہچانا جاتا تھا، تاہم ایک سال قبل صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اس مسئلے کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی طے کی گئی۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں اور تازہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا  کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن کی کوششوں پر کاری ضرب ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو فی الفور روکے اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ کے لیے مؤثر اقدامات کرے،  عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں...
	چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل خواجہ احمد حسین نے معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ کہا یہ بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کررہے؟ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ...
	پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات شرم الشیخ میں مسلم اور عرب دنیا، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ ان خلاف ورزیوں کا خاتمہ کیا جا سکے، جنگ بندی کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان دفتر...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکمرانی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہر شہری کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ’’آواز ٹو پروگرام ‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا جس میں سماجی شمولیت، اداراجاتی احتساب، اور عوامی شرکت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سماجی شمولیت اور ادارہ جاتی احتساب کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اُس وقت تک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی پالیسیوں میں عوام کی آواز شامل نہ ہو۔...
	پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریبا 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں...
	پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔صحافی نے حسن مرتضیٰ سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اُن کی مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ کیا حسن مرتضیٰ پی پی قیادت کیخلاف سازش کر رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے  لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں...
	خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پولیس اور ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں ناگزیر ہیں۔ اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اداروں کو تحفظ دیا جائے گا اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
	 خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلانوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع...
	—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں مقرر کی جائیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس میں 2 مرتبہ گیا کہ چار درخواستیں ابھی تک نہیں لگائیں، درخواست کے ساتھ 32 کتابیں شامل ہیں، آئینی بینچ نے کیس سننا ہے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی نشست پر 30 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں جبکہ عمر ایوب کی نشست پر نومبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بیکار ہو جائے گی، ہماری...
	 فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے، اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے، غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے...
	 اسلام آباد:  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،  جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ تین ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراطِ زر کی شرح 5 سے 7 ات فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یہاں مفت میں کوئی لانچ نہیں کراتا، سب استعمال ہوتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیم بغیر گروہ بندی کے بن ہی نہیں سکتی، میں کپتان بنا تو مجھے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیا کو منانا پڑا کیوں دوسروں کو ڈرانا تھا، یہاں ہر کوئی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی تمام کھلاڑی استعمال ہورہے ہیں یہ بعد میں پتا چلے گا، کچھ کھلاڑیوں کو منع بھی کیا تھا کہ پاکستان کی کپتانی مت لیں آپ کو استعمال کیا جارہا ہے، آپ کو ایسے پھینکیں گے جس طرح کل رات...
	ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔  آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے  خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی)  نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی  سے آگاہ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی  اور امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین کے اثرات کی ذمہ دار انڈسٹری نہیں ہوگی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کئی سال سے حکومتوں کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی گئی۔ اس مشن میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے مرکزی کردار ادا کیاـامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کامیاب آپریشن پر پاکستان نیوی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی ایک مثالی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ...
	( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔  ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔  بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے   اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔  ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
	اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے، مگر عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی میں ہوا، جس میں حکومتی اراکین نے ملک بھر میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی رکن ذوالفقار بھٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
	گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کے سپر اسٹار اور گلوکار فوان خان کو پاکستان آئیڈل کے جج بننے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔  حمیرا ارشد نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بغیر نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شو (پاکستان آئیڈل) میں ایسے جج بنائے گئے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسے لوگ جج بنے ہوں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اسپانسرز ایسا چاہتے ہوں گے مگر لوگوں کو اپنی حدود کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آفرز لینی چاہیے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ہاں وہ بطور سلیبرٹی تو بیٹھ سکتے ہیں مگر جج بننا...
	پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یارموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی این ایس یارموک نے...
	سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
	چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر...
	  کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق دو کشتیوں سے برآمد منشیات کی قیمت97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے کہا کہ دونوں کشتیوں سے بڑی مقدار میں آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے، یہ دونوں کارروائیاں کامیاب ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں سے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔سینٹ کام نے...
	وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صنعتی و روزمرہ استعمال کے لیے توانائی کے مؤثر ماڈلز اور پائیدار توانائی کے طریقوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ عمارتوں میں انسولیشن کے استعمال سے توانائی کی خاطر خواہ بچت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسولیشن کے ذریعے عمارتوں کا درجہ حرارت مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے جس سے توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آتی ہے۔ چیئرمین کے مطابق اسی مقصد...
	وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی اور بروقت تشخیص سے جیتی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پمز اسپتال میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے فری اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جو پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی بڑھانا قومی ذمہ داری ہے، صدر آصف علی زرداری انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے سب سے پہلا قدم اس کی بروقت تشخیص ہے۔ ہم نہیں چاہتے لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں، یہ...
	گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔  گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کےجانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتےتھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھےلیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائےگا کہ علی امین نےکہاں غلطیاں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے، جہاں...
	—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے۔پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔  محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی...
	کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔  شہروز کاشف نے کہا ہے کہ میری حکومت نے مجھے کیش پرائز دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے، میں نے اپنی زمین اور گاڑی بیچی لیکن میں کوہ پیمائی کی وجہ سے اب مقروض ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے میرے لگ بھگ 4 کروڑ روپے لگے ہیں، میری کمر کا خطرناک آپریشن ہوا، میری کمر میں راڈز ہیں، مجھے اب چلنے پھرنے میں دشواری ہے۔  شہروز کاشف نے کہا ہے کہ...
	 لاہور:  روشنیوں اور رنگوں کا تہوار دیوالی لاہور کے تاریخی کرشنا مندر میں اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ منایا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری  نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ دیوالی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں، رنگین لڑیوں اور تازہ پھولوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ مندر  میں روشنی، خوشبو اور عقیدت کا حسین امتزاج موجود تھا، جو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا تھا، دیوالی کے موقع پر شری...
	—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی جی ایچ کیو کیس میں بانی کےخلاف کوئی مواد موجود نہیں۔اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔فیصل ملک کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی، ہمیں اُمید تھی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا گواہان دستیاب نہیں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں 13 گواہان...
	 دنیا کی پہلی ویب میل سروس ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیہ ایک وقت میں ایک ایسے بولی وُڈ ڈرامے کا حصہ بن گئے، جس میں مرکزی کردار کوئی اور نہیں بلکہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان تھے۔  ایشوریا، سلمان خان اور صابر بھاٹیہ کا یہ واقعہ آج بھی انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ یاد کے طور پر زندہ ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور بولی وُڈ کی دنیا ایک رات کے لیے آمنے سامنے آگئی تھیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ سن 2001 کا بتایا جاتا ہے، جب صابر بھاٹیہ نے ایک انٹرویو میں کھل کر کہا کہ وہ ایشوریا رائے سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے میڈیا میں ہلچل مچا دی اور...
	 بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور نسل کشی پر نامناسب تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔  تفصیلات کے مطابق رام گوپال ورما نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک متنازع پوسٹ میں دیوالی کے تہوار کو غزہ کی تباہی سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں صرف ایک دن دیوالی ہوتی ہے، لیکن غزہ میں روز دیوالی ہوتی ہے۔ In INDIA only one day is DIWALI and in GAZA, every day is DIWALI???????????? — Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) October 20, 2025 ان کے اس بیان پر صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ کے مظلوم عوام کی توہین اور انسانیت...
	اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پمز میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مفت اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے پہلے اس کی تشخیص نہایت ضروری ہے۔ وزیر صحت نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں‘‘۔ یہ سینٹر خواتین کو...
	میڈیا سے بات کرتے ہوئے اںھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر نئے وزیراعظم کی تلاش کی بجائے حکومت اور اپوزیشن کو فوری طور پر الیکشن کمیشن کی تشکیل پر متفق ہو کر عام انتخابات کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین شہر مظفرآباد ملک علاؤالدین نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے نام پر ووٹ لے کر آنے والے نہ صرف ہر مشکل کی گھڑی میں منظر سے غائب رہتے ہیں بلکہ جلتی پر تیل بھی چھڑکتے ہیں۔ حقوق مظفرآباد کی آواز کو بلند کرنے والے اب خاموش کیوں دکھائی دیتے ہیں۔ ملک علاؤالدین نے مزید کہا کہ ریاست بھر اور پاکستان کے چاروں صوبوں کا دکھ درد بے روزگاری...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا،...