2025-05-06@14:39:42 GMT
تلاش کی گنتی: 5042
«اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ»:
(نئی خبر)
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی فوج کے چھوڑے گئے قریباً 5 لاکھ ہتھیاروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جن میں سے بڑی تعداد دہشتگرد گروپوں کو بیچ دی گئی یا اسمگل کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں تک بھی پہنچ چکا ہے اور اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سے وابستہ گروپ امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی اسلحہ بلوچستان میں استعمال ہورہا ہے، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز بی بی سی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی...
ویب ڈیسک: حال ہی میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور مصری سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کی تجویز زیر غور لائی گئی اور تکنیکی تعاون اور طبی شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ مصری ماہرین کا وفد بہت جلد پاکستان آئے گا اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مدد فراہم کرے گا۔ ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ مصر کے سفیر کی مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سوئی نادرن گیس کمپنی...
چترال کے کیلاش عقیدے سے تعلق رکھنے والی اور امریکا میں مقیم خاتون پائلٹ لکشن بی بی نے چترال کے تعلیمی اداروں کے لیے کتابوں سے بھرا کینٹر تحفہ دیا ہے جو چند دنوں میں پہنچ جائے گا۔ لیکن کتابیں پہچنے سے پہلے ہی اعتراض اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ الکشن بی بی، جو تعلیم کے لیے کام بھی کرتی ہیں اور امریکا سے کتابیں بھجواتی رہتی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کتابیں بھجوانے کا بتایا تو مذہبی حلقوں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر مذہبی حلقوں نے ان کتابوں پر سوالات اٹھا دیے۔ کتابیں...
حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت 11.2 فیصد ہدف رکھا گیا ہے ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا تخمینہ لگا کر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلئے ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف طے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تفصیلات طے پا چکی ہیں دستیاب معلومات کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 10.6 فیصد رکھا گیا تھا جس کے قریب پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب آئندہ مالی سال کیلئے اس تناسب کو مزید اعشاریہ...
بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر پاکستان سے معافی کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر باضابطہ معافی مانگے اور دیگر دیرینہ دو طرفہ مسائل کو حل کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور خوشحال بنیاد فراہم کی جا سکے۔ یہ پیغام جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والی خارجہ سیکریٹری سطح کی ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو پہنچایا گیا۔ ملاقات کے بعد شام کے وقت وزارت خارجہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری جاسم الدین...
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے...
ایک بھارتی یوٹیوبر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے مشہور اور مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں کسٹمرز کو جعلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ، گوری خان ناصرف مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں بلکہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، وہ ممبئی کے پوش علاقے میں ایک مہنگے ترین ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی مالک ہیں۔ حال ہی میں سارتھک سچدیوا نامی ایک یوٹیوبر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ متعدد نامور بالی ووڈ اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں گئے اور وہاں کھانا کھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Sarthak Sachdeva (@sarthaksachdevva)...
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج اور کل پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں، بجلی اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر سے جاری الرٹ کے مطابق آج اور کل ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں اگلے 2 روز کے لیے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم...
چین، پہلی سہ ماہی میں میکرو اکنامک ترقی میں صنعت کا حصہ 36.3 فیصد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں ، نامزد سائز سے بالا صنعتوں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.5 فیصد اضافہ ہوا ، سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کی صنعت نے بخوبی ترقی کی ، اور الیکٹرانکس ، آٹوموبائل ، برقی مشینری سمیت دیگر صنعتوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پہلی سہ ماہی میں میکرو اکنامک ترقی میں صنعت کا حصہ 36.3 فیصد رہا۔ نجی صنعتی سرمایہ کاری نے ڈبل ڈیجٹ گروتھ برقرار رکھی، انٹرپرائز ترقی کی توقعات میں اضافہ ہوا، کارکردگی میں بہتری آئی، مقررہ سائز سےبالا...
انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ محمد فیاض انقلابی 1960ء کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔ انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں...
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15سال کے تعطل کے بعد سفارتی مذاکرات بحال ‘ڈھاکا میں خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر مشاورت کا چھٹا دور‘ باہمی تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور مشیر خارجہ ایم ڈی توحید حسین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیشی ہم منصب جاشم الدین سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی‘ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پدما میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز کی سطح پر مشاورت کا چھٹا دور ہوا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکرٹریز نے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ ملاقات میں سیاسی‘معاشی‘ تجارتی روابط، زراعت،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل طوفانی بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کیلئے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب اس موقع پر خطاب...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ، سیاح اور شہری ہوشیار ہوجائیں، آج اور کل اسلام آباد اور پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا اعلامیے کے مطابق آج اور کل طوفانی بارش اور ژالہ باری متوقع خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے ۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد...
ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید آندھی ،تیز بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید آندھی، ژالہ باری اورتیز بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی او پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا اندیشہ ہے۔...
اسلام آباد: اتحادی حکومت نے اب تک 424 بلین روپے یا نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد سے بھی کم خرچ کیا ہے، جس سے صوبوں اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی اسکیموں سمیت سیکڑوں منصوبوں کے تعمیراتی کام اور رقوم کی روانی متاثر ہوئی۔ سرکاری دستاویزات کے اعداد وشمار کے مطابق مطابق کم اخراجات میں ارکان پارلیمنٹ، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سپارکو سے متعلق منصوبے تھے۔ پلاننگ کمیشن کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی سے اپریل کے وسط (ساڑھے نو ماہ) تک ترقیاتی اخراجات 424 ارب روپے یا سالانہ بجٹ کا 39 فیصد تھے۔ مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل...
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، اس دورے کو پاک افغان روابط میں ایک پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع نے اسحق ڈار کے دورہ کابل کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ وہ 19 اپریل ( ہفتہ )کو کابل پہنچیں گے، جو تین سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ کابل ہے۔ قبل ازیں اکتوبر 2021 میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار وزیر خارجہ کا یہ دورہ چند سال سے جاری دوطرفہ کشیدگی کے...
مولانا فضل الرحمن ذہین اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ دین کے علم کے حوالے سے تو بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ خاندانی پس منظر ہی دینی ہے اور ان کے نام کے ساتھ لگا ہوا مولانا کا لفظ ہی ان کے دینی علم کی گواہی ہے‘ میں ان کی سیاست پر بات کر رہا ہوں‘ ایک آدھ روز قبل میں ٹی وی اسکرین پر ان کی باتیں سن رہا تھا‘ انھوں نے افغان مہاجرین کے ایشو پر بات کی‘ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنا موقف دہرایا اور افغانستان کے ایشو پر بات کی‘ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے کوئی نئی یا اچھوتی بات کی ہو‘ یہ مولانا صاحب اور ان کی جماعت کا...
پنجاب میں ان دنوں گندم کی نئی فصل کی انتہائی کم قیمت فروخت نے کسانوں کو پریشان اور مشتعل کر رکھا ہے، اپوزیشن نے بھی قیدی 804 کو چھوڑ کر گندم کاشتکاروں کے حق میں آواز بلند کر کے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی جدوجہد شروع کی ہوئی ہے ،مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی ہر جانب گندم کی بات ہو رہی ہے کیونکہ پنجاب کی دیہی معیشت کے لیے یہ معاملہ زندگی موت کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے کموڈٹیز سلمٰی بٹ نے تو اپنے انٹرویو میں پنجاب کے کسانوں کی تعداد کو ڈھائی تین ہزار بتلا کر اپنی علمی قابلیت ظاہر کی ہے لیکن وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کی رپورٹس...
جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اجلاس 20،19 اپریل کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور و خوض ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین...
عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب ہوا۔ سخت گرمی میں بھی ووٹرز کا جوش و خروش، خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دولہا بارات لے جانے سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 213 پر 6 لاکھ 8 ہزار 97 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجےتک جاری رہا۔ پولنگ اسٹیشنز پر شدید گرمی کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کا جوش و خروش نظر آیا۔رنگ برنگے تھری لباس میں ملبوس خواتین ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے اپنا ووٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 اپریل 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے مالدیپ میں مبینہ طور پر ایک آئینی ترمیم کا عدالتی جائزہ روکنے کے لیے سپریم کورٹ کے تین ججوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور ان کی معطلی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں متعارف کرائی جانے والی یہ ترمیم سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والے ارکان پارلیمںٹ کے خلاف اقدامات کی سفارش کرتی ہے۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے جج آزمیرالدا طاہر، حسنو السعود اور محاذ علی ظاہر نے اس ترمیم کا ازسرنو جائزہ لینا تھا۔ Tweet URL ججوں اور وکلا کی آزادی پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار مارگریٹ سیٹرتھ ویٹ نے کہا ہے کہ اس...
کراچی: کراچی کے سرکاری کالجوں میں جاری ایسوسی ایٹ ڈگری ( اے ڈی پروگرام) کے سال میں دو بار(ششماہی) امتحانات لینے یا سال میں دو امتحانی نظام ایک سال کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی سفارش پر جامعہ کراچی نے اپنی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی فقیر محمد لاکھو کی جانب سے جامعہ کراچی کو لکھے گئے خط اس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خط میں انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری( اے ڈی سی، اے ڈی ایس اور اے ڈی اے) کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کافی کام ہونا...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن نے افغانستان میں چھوڑے ہوئے امریکی اسلحے کا پاکستان کے خلاف استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انخلا کے وقت اسلحہ ساتھ نہیں لے جانا سنگین فوجی کوتاہی تھی۔ امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیونے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان میں چھوڑنا غلط فیصلہ تھا، یہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں جانے پر تشویش ہے اور دہشت گرد یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے اور افغان حکومت سے بات چیت اور یقین دہانیاں بھی حاصل کر سکتا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈڈوناڈیونے...
حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحی سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ جائیں گے جب کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ عید سے پہلے پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔نیا بجٹ تین سے پانچ جون کے دوران پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے، عید سے دو یا تین روز پہلے قومی...
پی ڈی پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے اس ڈرامہ کا واحد مقصد دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کو معمول بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اسمبلی ممبر وحید الرحمن پرہ نے کہا ہے کہ "را" کے سابق سربراہ ایس اے دلت کے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر انکشاف نے نیشنل کانفرنس سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ وحید الرحمن پرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ تمام شعلہ بیان تقریریں تھیں، اسٹیج پر غصے کا اظہار محض دکھاوا اور ٹھیئٹر تھا۔ اپنی نئی کتاب میں "را" کے سابق سربراہ ایس اے دلت نے انکشاف کیا کہ نیشنل کانفرنس کے...
سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز اعلٰی قیادت کی ہدایت پر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تہران میں وہ ایران کی اعلٰی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہو گی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان نئے سفارتی رابطوں کے بعد ہو رہا ہے۔ پیر کے روز، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس دوران انہوں نے علاقائی صورتحال اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ Post Views: 3
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ پنجاب پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کررہے ہیں۔ پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کے بہترین مظہر، صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور ان کے جذبات امڈ آئے۔ یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 555واں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) بنگلہ دیشی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ رواں ماہ گرفتار کی جانے والی سابق بیوٹی کوئین میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے ایک سابق سفیر کو ''ہنی ٹریپ‘‘ کر کے پانچ ملین ڈالر ہتھیانے کی کوشش کی۔ 30 سالہ میگھنا عالم کو ایک ایسے متنازعہ قانون کے تحت بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا تھا، جو مشتبہ افراد کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ 'جنسی طور پر لبھانے اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی‘ پولیس کے ترجمان محمد طالب الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ میگھنا پر بلیک میلنگ کی اسکیم کے ذریعے باضابطہ طور...
بھائی سے ملاقات کا مطالبہ، عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت سات افراد زیر حراست WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے پر پولیس نے عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا، نیاز اللہ نیازی اور دیگر کو ملنے سے روک دیا، علیمہ خان اور بہنیں احتجاج پر بیٹھ گئیں اور جانے سے انکار کردیا بعدازاں سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے تاہم آنے والے رہنماں کو روک دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب گورکھ پور ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔روکے جانے کے بعد عمر...
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آج جمعرات کو سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ شہزادہ خالد بن سلمان اس دورے کے دوران متعدد ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے خطے کی صورتحال پر بات چیت یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور ان سے...

ای او بی آئی میں جعلی ڈگری کیس میں برطرف اور بحال کئے جانے والے بدعنوان افسر کو ایک کروڑ سے زائد ادائیگی کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے...
طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی اور طلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباء نے جامعہ تک سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر دھرنا دیدیا۔ سکردو میں ترابی چوک پر بلتستان یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر یونیورسٹی تک روڈ کو جنگی بنیادوں پر میٹل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترابی چوک پر طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی...
کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی...
اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھایا اور کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کامعاملہ اٹھایا اور کہا وفاق کو جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے وزیراعظم سے کہا کراچی وفاق کاحصہ ہےایسےحادثات کانوٹس لیں، حادثات کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کوایم کیوایم اوراے این پی نےملکرناکام بنایا.انھوں نے کہاکہ جناح میڈیکل سینٹر اورریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سیٹلائٹ...
— فائل فوٹو بنگلا دیش نے پاکستان سے 4.52 ارب ڈالرز کے مالی مطالبات کی رسمی طور پر درخواست کرنے کی تیاری شروع کر دی۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے 1971ء سے قبل کے غیر منقسم پاکستان کے اثاثوں بشمول امدادی رقم، پراویڈنٹ فنڈز اور بچت کے آلات سمیت، پاکستان سے 4.52 بلین ڈالرز کے مالیاتی دعوؤں کے لیے مطالبہ باضابطہ طور پر اٹھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آج ڈھاکا میں ہونے والے خارجہ سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات کے دوران باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحالپاکستان اور بنگلا...
بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: اردو سے دوستی کریں، یہ بھارت کی زبان ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹرا میں میونسپل کونسل کے سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اردو کو سائن بورڈ پر استعمال کرنا قانونی اور درست ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری بورڈز پر صرف مراٹھی زبان لکھی جانی چاہیے، تاہم عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے میں اردو بولنے والے شہری موجود ہیں تو مراٹھی کے ساتھ اردو کا استعمال کوئی مسئلہ نہیں۔ سپریم...
اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے اشتراک سے اقوام متحدہ امن مشن سے متعلق تیسری دو روزہ وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف ممالک کے سرکاری نمائندوں اور فوجی افسران نے شرکت کی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ کے علاوہ 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر امن کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے اس وزارتی کانفرنس کی تیاری نہایت اہم...
ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے، کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ ناصر...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلا ئوعالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلی فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن...
غزہ / صنعا: اسرائیل نے غزہ میں خیمہ بستیوں اور دیگر مقامات پر تازہ فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 15 افراد خیموں پر بمباری میں جاں بحق ہوئے۔ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی بندش کا ساتواں ہفتہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بچوں میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غزہ سے رہا اسرائیلی یرغمالیوں کی ملاقات ہوئی، جس پر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن نے حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )پاکستان اور روس کے وفود کے مابین بین الاقوامی سلامتی ،علاقائی و عالمی استحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشاورتی گروپ کا 16واں اجلاس آئندہ سال ماسکو میں منعقد کیا جائے گا ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشاورتی گروپ برائے تذویراتی استحکام کا پندرھواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی و عالمی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاپاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ طاہر اندرابی نے کی جبکہ روسی وفد کی سربراہی نائب وزیر امور خارجہ ایس اے رائبکوف نے کی.(جاری ہے) مشاورتی اجلاس کے دوران آرمز...
نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کی دعوت پر کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے نوم پین پہنچے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جب شی جن پھنگ نوم پین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو بادشاہ سیہامونی کی قیادت میں شاہی خاندان کے ارکان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین، قومی اسمبلی کے پہلے نائب چیئرمین اور پانچ نائب وزرائے اعظم نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سیہامونی نے ہوائی اڈے پر صدر شی جن پھنگ کے لئے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔شی جن پھنگ نے ان کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس دوران فوجی بینڈ نے چین اور...

جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا، جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے سرکاری دورے پر ہیں، نے وزیر مملکت برائے دفاع متحدہ عرب امارات لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات کی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نےمتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور توازون کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی ،توازون انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے...
جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کیخلاف بڑی مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے قبائل نے بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف قومی جرگہ بلا کر دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے کے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کر کے شہید کر دیا تھا. دوتانی قبائل نے فتنتہ الخوارج کےدہشتگردوں کیخلاف قومی جرگہ منعقد کیا اور اس بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف دوتانی قبائل نے قومی جرگہ بلا کر دہشتگردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا گیا ہے، عوام خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں اب سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک...
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)پاک بنگلہ دیش کے درمیان تیرہ سال بعد مذاکرات آج ڈھاکا میں شروع ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے، یہ مشاورتی اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ گزشتہ روز ڈھاکا پہنچیں تو بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش...
جنوبی وزیرستان میں دوتانی قبائل نے فتنتہ الخوارج دہشتگردوں کے خلاف قومی جرگہ بلا کر متحدہ مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائل کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب حال ہی میں دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کے بعد شہید کردیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بہیمانہ کارروائی کے خلاف دوتانی قبائل نے قبائلی روایات کے تحت قومی سطح پر اکٹھ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف صف بندی کا فیصلہ کیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعلان دہشتگردوں کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب مزید خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ مزید پڑھیں: فتنہ الخوارج کو...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 طرفہ سفارتی تعلقات 15 سال بعد بحال ہوگئے، پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترخارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ دفتر خارجہ کی مشاورت (ایف او سی) میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر...
کنشاسا: افریقی ملک جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے شمال مغربی علاقے میں دریائے کانگو میں خوفناک کشتی حادثے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد لاپتا ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبندکا قصبے کے قریب 400 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ کشتی متانکومو کی بندرگاہ سے روانہ ہو کر بولمبا جا رہی تھی۔ حادثے کی وجہ کشتی میں ایک خاتون کی جانب سے کھانا پکانے کے دوران لگنے والی آگ بتائی گئی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریڈ کراس اور مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں،...
بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔ اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے...
کراچی:آباد کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے ٹیکسز میں مزید نرمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان حسن بخشی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED ختم کرنے کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K کے ٹیکسوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 7E کے تحت رئیل اسٹیٹ پر عائد ٹیکسز میں نرمی کی تجویز دی ہے۔ حکومت کا پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا فیصلہ تعمیراتی...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے ۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے اور 9 مئی کا انتشار پر مبنی بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ اُن عناصر نے ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جو صرف اپنی سیاست بچانے کی جنگ لڑ رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ نمبر اب میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر کے طور پر کام کرے گا۔ مصطفیٰ کمال نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کی،ملاقات میں اعلان کیا گیا کہ ’ایک مریض، ایک شناخت‘ وژن کے تحت مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کے لیے ایم آر نمبر کا نفاذ کر رہے ہیں جس سے پورے ملک میں کسی بھی وقت مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ قابلِ رسائی ہو گا۔ غزہ: اسرائیل کی مختلف مقامات پر بمباری ،مزید 21 فلسطینی شہید وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔...
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ڈیجیٹل آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث روایتی موسیقاروں کو روزگار کے مواقع کم مل رہے ہیں۔ اب اے آر رحمان نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سب کچھ میرے سر ڈال دینا اچھا ہے، لیکن میں ابھجیت سے اب بھی محبت کرتا ہوں۔ میں انہیں کیک بھی بھیجوں گا۔ یہ ان...
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
اسلام آبادمیں پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا 15واں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت طاہر اندرابی اور روسی نائب وزیر خارجہ ایس اے ریابکوف نے کی۔ دفترخارجہ کے مطابق دونوں فریقین میں عالمی و علاقائی سلامتی اور اسلحہ کنٹرول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی اور کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ جوہری توانائی، کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اداروں پر بھی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق خلائی، سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عسکری استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک کا متعلقہ عالمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو “انتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ” قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ جائیداد کو مؤثر طریقے سے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور اس کا درست اندراج و ٹیکس لگایا جائے۔ عالمی بینک کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر بڑھتا ہوا بوجھ صرف اسی صورت میں کم ہو سکتا ہے جب ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے اور تمام آمدن کو اس میں شامل کیا جائے۔ عالمی بینک نے مزید کہا کہ محصولات کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ نظام سے قلیل مدتی فائدے تو حاصل ہو رہے ہیں لیکن طویل مدتی آمدنی کے مواقع ضائع ہو رہے ہیں۔ پائڈ کے وائس...
چین کی معیشت بیرونی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد بی بی سی نے کہا کہ چین کی معاشی نمو توقعات سے تجاوز کر گئی ہے۔اور فنانشل ٹائمز اور بلومبرگ نے بالترتیب اس کارکردگی کو طاقتور اور مضبوط قرار دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ سال کی 5 فیصد شرح نمو سے زیادہ بلکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد شرح نمو سے بھی...
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال ہو گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کیلئے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلہ دیش متوقع ہے۔ ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کیساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی مزید :
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں گلف تعاون کونسل کے ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر بحرین، عمان اور کویت کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ گلف تعاون کونسل کے ممالک کے انسداد منشیات فورس کے ڈی جیز بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے گلف تعاون کونسل کے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کو خوش آمدید کہا۔ اے این ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید...
مارچ کے آخر میں، جنگ بندی کے دوران، لبنان کی سرزمین سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے، جس سے اسرائیلی فوج نے ان واقعات کو لبنانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی فوج نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ان راکٹ حملوں میں ملوث تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنایا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنانی فوج نے آج (بدھ) اعلان کیا کہ انہوں نے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے جو جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ فوج کے بیان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اپریل 2025ء) تجارتی کشیدگی اور غیریقینی حالات کے باعث عالمی معیشت کساد بازاری کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے باعث رواں سال شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کے تجارتی و ترقیاتی ادارے (انکٹاڈ) کی جاری کردہ نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی معیشتوں کی جانب سے حالیہ دنوں لیے گئے تجارتی فیصلوں کے سنگین اثرات، غیرمستحکم مالیاتی صورتحال اور غیریقینی حالات میں اضافے جیسے عوامل عالمی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے معاشی تناؤ سے عالمگیر تجارت متاثر ہو رہی ہے اور ٹیرف سے متعلق لیے جانے والے حالیہ فیصلوں سے تجارتی ترسیل کے نظام میں خلل آنے اور غیریقینی حالات میں اضافے...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔ آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔ شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)ضلعی عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم دیدیابانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آرڈر کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروائیں۔اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی دو درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوعدالتی احکامات پرمکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔سینئر اسپیشل جج...
لاہور(نیوز ڈیسک) ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا،جس میں اُس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ” مریم نواز ہم سب کی ماں جیسی ہیں، میں ان سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ دیا جائے”۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اےکےبھتیجے، ملک اسامہ نے اُسے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج ہو چکا ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کے دفتر کے دورے میں کہا ہے کہ ملک میں مریضوں کے ڈیٹا کے حوالے سے ایم آر نمبر کا نفاذ کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت ملک میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت مریض کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی ممکن ہو گی۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں، جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے...
حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا جب کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریاء سندھ سے 3800 کیوسک پانی لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے۔ جام خان شورو نے ارسا کو احتجاجاً بھیجے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ سکھر بیراج پر 4...
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے۔پشاور سے جاری بیان میں محمود خان نے پی ٹی آئی کی قیادت پر کمپرومائزڈ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کی مجھے بھی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر مجھے اقتدار کی بھوک ہوتی تو آج وفاقی وزیر ہوتا لیکن یہ پیشکش مسترد کردی۔محمود خان پی ٹی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے ناراضی کچھ اور ہے مگر غصہ مہاجرین پر اتارا جا رہا ہے، افغانستان سے کوئی مسئلہ ہے تو بات چیت کی جائے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 26 ویں ترمیم پر حکومت کو 34 ترامیم سے دستبردار کروایا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی قوتوں کے دباؤ پر فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کیا گیا، خیبر پختونخوا میں بدامنی ہے، کئی علاقوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بلوچستان میں بھی حکومت کی عملداری نظر نہیں آرہی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،...
روڈن انکلیو کا فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کے معروف ہاؤسنگ پراجیکٹ روڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے ساتھ کھڑے ہونے اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جی ایم راشد نے یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس میڈم تصور سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دونوں اداروں کے درمیان مختلف مثبت اور تعمیری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبات کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بزنس مین کمیٹی کے تحت لیکچرز اور مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔جی ایم راشد کا...
چین نے امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے فروری میں شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں میں 3 امریکی ’خفیہ ایجنٹس‘ کا ملوث ہونا ظاہر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ انہوں نے مبینہ جاسوسوں کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی، ہاربن پولیس نے ویبو پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے 3 ایجنٹس پر ’اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے‘ پر حملوں کا الزام لگایا۔ ہاربن پولیس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارا مشن اور دفتر خارجہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر مقتولین کے باقیات کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے ہم اپنے شہریوں کو موت کے جال میں پھنسانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے تاکہ ایسے حادثات میں کسی خاندان کو اپنے پیاروں کے تابوت نہ اٹھانا پڑے.(جاری ہے) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ لیبیا کے شہر سرت کے قریب یراوہ ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہری بھی ہلاک ہوئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان ایڈوکیٹ عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ہی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا اور جیل...
بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیاہے۔ ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی کو بھجوا دیاگیا۔ کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید کی سزا کی تجویز منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس...
سٹی42: غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس میں آنے والے مسائل کا فوری حل کرے ،تحقیق کیے بغیر کاروبار سیل نہ کئے جائیں،پی او ایس سسٹم میں تکنیکی خرابیاں دور کیے بغیر سیلز ٹیکس میں شفافیت لانا ناگزیر ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جن شاپنگ ہالز اور دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم سوفٹ ویئر نصب کیے گئے ہیں وہ ایف بی آر کے پورٹل کے ساتھ مطابقت ہی نہیں رکھتا اورانوائسز ڈالنے کے باوجود ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر نہیں ہوتا جس کی وجہ ایف بی آر کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سینٹر پلوشہ خان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں میں سینٹر پلوشہ خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
سرمایہ کاروں کا حکومت کی کاروباری پالیسیوں پر اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ملکی معاشی استحکام کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشیں کامیاب نتائج دے رہی ہیں اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ توانائی، زراعت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں کاروباری سودے، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں فروغ کا ثبوت ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں...
نیویارک (اوصاف نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید بم اور ہتھیار بھیج دیئے ہیں۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق 6 طیارے ایم کے 84 بم، کلسٹر گولہ بارود اوردیگر ہتھیارلے کراسرائیل پہنچ گئے۔ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نےبتایا کہ حالیہ دنوں میں درجنوں فوجی مال بردار طیارے گولہ بارود لے کراسرائیل پہنچے ہیں، ہتھیارفراہمی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کا حصہ ہیں۔ اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا قریبی اتحادی اورسب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنیوالا ملک ہے اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اورکئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیارفراہم کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی۔ پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقد کیا ہے۔ فچ نے پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔ پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے بی مائنس کی ہے۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو سی سی سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا گیا۔ اعلامیہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال...
سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد تنظیم کے ممبران نے خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم ”گروپ آف کنسرنڈ سیٹیزنز” نے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران، ججوں، ماہرین تعلیم، وکلاء، ڈاکٹروں، انجینئروں اور کاروباری افراد پر مشتمل غیر سیاسی تنظیم نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو...