2025-11-04@15:51:45 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3147				 
                «اور ٹرانسپورٹ کے»:
(نئی خبر)
	بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے  کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔  ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔  اپنے خاندان کے کبھی بھی بیف نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا اور ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔ سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان...
	وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف سے تمام تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کرکے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لئے دریاؤں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کے روز ایک ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ...
	 بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر...
	 اسلام آباد:  جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ ہوگئے۔  محکمہ صحت حکام کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں میں 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 اور شہری علاقوں میں 31 ہوگئی، اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 197 ہوگئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 51 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، مری میں ڈینگی کے 21 مریض زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق  سال 2025 کے دوران راولپنڈی میں 5 ہزار 430 مریض اسکرین کیے گئے جس میں 144 کیسز کنفرم ہوئے۔ ویكٹر سرویلنس میں اب تک 45 لاکھ...
	‘بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹس کو پیچھے چھوڑیں گے،’ گورنر سندھ کا نوجوانوں کو دبئی کے 24 ٹکٹس دینے کا اعلان
	گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے اور بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو پیچھے چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور ملک کا نام روشن کریں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا اس موقع پر گورنر سندھ نے نوجوانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے دبئی کے 24 ٹکٹس دینے کا اعلان کیا جبکہ ایک طالبہ کو...
	خیبرپختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے تاریخی کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہو کر قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلاش ایک نایاب، قدیم اور مقامی قبیلہ ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال کی پہاڑی وادیوں میں صدیوں سے آباد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ یہ برادری اپنی جداگانہ آریائی تہذیب، کثیر خدائی مذہب، مخصوص زبان اور رنگا رنگ تہواروں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں پہچان رکھتی ہے۔ بلو وینز پروگرام کے مینیجر اور اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر...
	یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
	  اسلام آباد:   امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈولفن اور دیگر سمندری ممالیہ کے جان بوجھ کر شکار پر مکمل پابندی ہے، حکومت سندھ  نے 2016 میں سمندری اور فریش واٹر جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سمندری ممالیہ کے بائی کیچ کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کیا، ماہی گیری جہازوں...
	آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
	 کراچی:  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت پوری طرح متحرک ہے اور تمام ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے کے لئے قائم پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کابینہ کے ارکان، ایم پی ایز اور ضلعی انتظامیہ سمیت پوری مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلابی صورتحال کی نگرانی کے لیے صوبائی بارش و سیلاب ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، جو...
	نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔  ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
	سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں 30 اگست تک کی پیش رفت کے حوالے سے پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پاور ڈویژن  کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔ پاور ڈویژن  نے کہا کہ پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا، گیپکوکے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ گیپکوکے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، لیسکو میں لاہور،...
	بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سنہ 2010 سے سنہ 2022 تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ملازمین کو مجموعی طور پر 23 ارب 69 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بینظیر ہنرمند پروگرام پر گفتگو اعداد و شمار کے مطابق سال 2010 سے 20 کے دوران سرکاری ملازمین نے 16 ارب 33 کروڑ روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وصول کیے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اپنے بھی 215 ملازمین شامل ہیں کہ جنہوں نے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے۔ سب سے زیادہ غیر قانونی ادائیگیاں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں 56 ہزار...
	راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 11 مریض لائے گئے جس کے بعد سیزن کے مریضوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی۔ اسپتالوں میں اس وقت 46 مریض داخل ہیں جن میں سے 17 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل  راولپنڈی میں ڈینگی کے نئے مریضوں کا تعلق ڈھوک بابو عرفان، صدیق آباد، بھڈانہ، کالیال، رحمت آباد، دھمیال، گرجا، واہ کینٹ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس سے ہے۔ دوسری جانب مری میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ مری تحصیل...
	 اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے فلسطین، خصوصاً غزہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی اور ایک مضبوط مؤقف اپنایا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورِ صدارت میں اقوام متحدہ میں تین اہم اجلاسوں کی قیادت کی گئی۔ ان اجلاسوں میں کثیرالجہتی تعاون، امن اور تنازعات کے پرامن حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اور ایک اہم قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرایا گیا، جو کئی برسوں سے ممکن نہ ہو سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک اور مباحثے...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں و سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ سیکٹر میں متاثرہ سکھ کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ منتقلی حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) ماڈل کے تحت کی جائے گی۔ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے، جبکہ وزارت دفاع، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف اور وزارت نجکاری کے نمائندے شامل ہوں گے۔  حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت کی معاشی بحالی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مقصد سرکاری اداروں...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔  فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔  جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ...
	معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے معروف فٹبالر ٹریوس کیلسی کیساتھ منگنی کی تصاویر شیئر کی گئیں جنہوں نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ سمیٹ لی اور نئے ریکارڈز بنا دیئے۔  ٹیلر کی اس پوسٹ کو صرف 6 گھنٹوں کے دوران ایک ملین سے زائد مرتبہ ’ری پوسٹ‘ کیا گیا جو اس آن لائن پلیٹ فارم پر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جبکہ گلوکارہ کی پوسٹ کو 29 ملین سے زیادہ لائکس بھی ملے۔          View this post on Instagram                      ...
	ترجمان سول ڈیفنس بھمبر کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک گاؤں کھوہ پانی بنڈالہ میں برساتی نالے میں بہہ کر آنے والے مائن کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ یہ کارروائی کمانڈر گل شیر کی نگرانی میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب بنڈالہ موڑ کے رہائشی دوکاندار خالد محمود نے نالے میں موجود مائن کی اطلاع حکام کو دی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بھارتی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی جانب سے آنے والے نالے میں پائے جانے والے مائن کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں برسایاگیااسرائیلی گولہ بارود اب بھی سنگین خطرہ کیوں؟ اہلِ...
	بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی تیل کی خریداری 10 تا 20 فیصد بڑھا کر روزانہ 1.65 تا 1.8 ملین بیرل تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ شرح دنیا کی کُل سپلائی کا تقریباً ڈیڑھ فیصد ہے۔ اگر بھارت روسی درآمدات بند کرے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی...
	اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی بندش کے لیے 30 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ یہ عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے۔ صنعت و پیداوار کی وزارت کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور واجبات کی ادائیگی کے انتظامات شامل تھے۔ ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کرنے کی بھی منظوری دی، جبکہ بندش کے اخراجات ان ہی رقوم سے پورے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
	یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا، جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں معیاری فوجی کارروائی تھی۔ یمن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے بدھ کو بتایا کہ میزائل کے حملے سے ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور لاکھوں صہیونی قابضین محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی دماغی حالت بگڑ رہی ہے، بیوی ایما ہیمنگ کا انکشاف ترجمان کے مطابق کارروائی غزہ کی محاصرہ، قحط اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی، اور اسے مذہبی اور اخلاقی فریضے کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ حمایت...
	سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج دن بھر فضائی سرگرمیاں محدود رہیں گی کیونکہ شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی ایئرپورٹ کے اطراف میں داخل ہونے لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:29 اگست سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں انتظامیہ کے مطابق صبح دس بجے سے رات دس بجے تک فلائٹ آپریشن بند رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن حکام نے پروازوں کی معطلی کا باضابطہ نوٹم جاری کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جنوبی جانب سے سیلابی ریلے نے ایئرپورٹ کو گھیرنے کی کوشش کی جس کے بعد فوری طور پر مشینری اور عملے کو متحرک کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد جے پور کی قیمتی پتھروں اور جیولری کی برآمدات یکسر رک گئیں۔ شہر کی سب سے بڑی غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعت کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور جیولری مارکیٹ کے تنگ و پیچیدہ راستوں میں پریشانی کی فضا چھا گئی ہے۔  مشہور جوہری بازار سے لے کر ’گوپال جی کا راستہ‘ تک، جہاں صدیوں سے جیولرز کندن، پولکی اور میناکاری سے آراستہ زیورات تیار کرتے ہیں یا موتی و قیمتی پتھروں کی خرید و فروخت کرتے ہیں، سبھی بازار خاموش پڑ گئے ہیں۔  جیولری کی یہ صنعت نہ صرف سیاحت کے ساتھ جے پور کی معیشت کا ستون ہے بلکہ...
	  کوئٹہ:   وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گرین ویژن آنے والی نسلوں کے لیے امید اور خوشحالی کا پیغام بن گیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے جس کی بدولت بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے ہیں۔ اس تعمیری خواب کی بنیاد فروری 2025 میں رکھی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 مئی 2025 کو فلیگ پہاڑ اور کوہِ مہردار پر چار ہزار پودے لگائے گئے۔  دوسرے مرحلے میں 15 جولائی سے 15 اگست تک سلپنگ بیوٹی پہاڑ پر آٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم کے تحت شہتوت، زیتون، پستہ، سرو، کوئٹہ پائن، نیم اور کیکر پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر اُگائے...
	ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔
	 واشنگٹن:  مائیکروسوفٹ کے موجودہ اور سابق ملازمین کے ایک گروپ نے کمپنی کے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعلقات کے خلاف واشنگٹن میں واقع ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج کے ساتھ مائیکروسوفٹ کے تعلقات پر کمپنی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین نے احتجاج کیا، جو مائیکروسوفٹ کے فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ایزور کے نام سے تخلیق پانے والے گروپ ‘نو ایزور فار اپارتھیڈ’ کے زیرانتظام ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین بلڈنگ نمبر 34 میں مائیکروسوفٹ کے صدر براڈ اسمتھ کے دفتر کے اندر جمع ہوئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ایک بینر پر لکھا گیا...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، کرتارپور میں بعض زائرین پانی کے ریلوں کے باعث محصور ہو گئے تھے۔ وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ان شاء اللہ تمام زائرین کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ "یہ...
	 کراچی:  ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔ ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء  میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس...
	جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔ اس اعلان کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کیا ہے۔  یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق رکن ممالک نے واضح کیا ہے کہ اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک امریکا یہ وضاحت نہیں کرتا کہ نیا فیصلہ...
	بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بندہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ گومتی ساتھی طالب علم کے مبینہ دھکے کے بعد بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ کومیڈھا سانی گاؤں میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیے میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت پولیس کے مطابق، منگل کے روز اسکول میں جھگڑے کے دوران ایک ہم جماعت نے گومتی کو دھکا دیا۔ دھکا لگنے کے فوراً بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ اسکول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر اُسے اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کی کارروائی  اے ایس پی شِوراج نے بتایا...
	بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن...
	جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔  اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کا کہنا ہے کہ 25 رکن ممالک نے باضابطہ طور پر امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کی اطلاع دی ہے، کیونکہ امریکی حکام...
	  اقوامِ متحدہ کے ڈاک کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے تصدیق کی ہے کہ  امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی کے باعث 25 ممالک  نے امریکا کے لیے اپنی پارسل سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ  نے اعلان کیا کہ 29 اگست کے بعد امریکا آنے والے **چھوٹے پارسلز پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد کئی ممالک — جن میں  فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک شامل ہیں — نے امریکا جانے والے پارسلز کی ترسیل روکنے کا اعلان کر دیا۔  غیر یقینی صورتحال پر عالمی ردعمل یونیورسل پوسٹل یونین کے ترجمان کے مطابق ہمیں 25 رکن ممالک...
	اسرائیل بھر میں منگل کو بڑے پیمانے پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرے ہوئے جبکہ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور اسرائیل بھر میں کئی مقامات پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے گئے اور اس دوران تل ابیب کے قریب ایک اہم ہائی وے سمیت کئی جگہوں پر سڑکیں بلاک کی گئیں۔ تل ابیب کے شمال میں سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ یہ احتجاج ’’اسرائیل متحد ہے‘ کے نعرے تلے یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے خاندانوں کے فورم کی اپیل پر کیا گیا۔ منگل کی شام...
	خیبرپختونخوا کے دو اضلاع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے بیک وقت پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ھو گئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ھے۔ ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 16 ماہ کے عمر کی ایک بچی اور ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میران شاہ میں دو سال کے عمر کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔ اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ھو گئی, جن میں ضلع بنوں،لکی مروت، ٹانک اور شمالی...
	 کراچی:  ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے معاملے میں ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل ہوگئیں اور رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردی گئی جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جیل میں تیاری، تربیت اور...
	کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں،اس سے شہر میں نوجوانوں پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں، لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت دے دیا...
	 کراچی:  کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سید سخاوت علی، تحسین کمال، منصور ساحر، عادل عباسی، اکرام اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔  اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی  کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے، میئر کراچی  قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سے شہر میں نوجوانوں پر...
	جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف درج مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اطلاعی رپورٹ...
	پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پونے میں شوہر کو جگر کا ٹکڑا بطور عطیہ دینے والی خاتون نجی اسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے بعد شوہر سمیت جان کی بازی ہار گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی خاتون، کامنی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی، چند روز قبل ہی کامنی نے اپنے شوہر، بپو کومکر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا تھا، اس کے شوہر کی بھی موت واقع ہو گئی ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 15 اگست کو بپو کمار نامی مریض کا جگر ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے لیے اس کی اہلیہ، کامنی کومکر نے اپنا جگر عطیہ کیا تھا۔ سرجری کے دو دن بعد بپو کومکر کی طبیعت...
	صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو طوڑہ وڑی میں  فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور  17  زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ ایس پی آپریشنز نے بتانا کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے، زخمی اہل کاروں کو دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت...
	کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات:  شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
	خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے دوران جہاں 350 سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئیں وہیں مال مویشی اور کھڑی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری 15 اگست کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں بڑے پیمانے پر مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 427 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سوات میں لائیو اسٹاک کا سب سے زیادہ نقصان پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سوات میں سیلاب سے لائیو اسٹاک کو سب...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس بابر ستار نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے ملزم عاصم اللہ کی جانب سے وکیل آصف علی تمبولی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 30اکتوبر 2023 سے ہمارا بندہ گرفتار ہے، ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل نہیں ہو رہی۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ دو سال سے بندہ قید ہے ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل کیوں نہیں ہوئی؟  ایف...
	شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021سے 20جون 2025تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 کیس رپورٹ ہوئے۔  وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا...
	بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کوئٹہ اور سملی کچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 آئسکریم قلفی کارخانے اور ایک واٹر پلانٹ سیل کر دیا۔ قلفی کارخانوں میں مضر صحت اجزاء کا استعمال بی ایف اے حکام کے مطابق معائنے کے دوران قلفی بنانے والے کارخانوں میں مضر صحت رنگ، آلودہ پانی اور غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ پروڈکشن یونٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی انتہائی ابتر پائے گئے۔ واٹر پلانٹ غیر رجسٹر اور غیر معیاری ثابت کارروائی کے دوران سیل کیا گیا واٹر پلانٹ غیر رجسٹرڈ پایا گیا اور وہاں لیبارٹری رپورٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ مزید یہ کہ بوتل بند پانی پر جعلی کمپنیوں کی لیبلنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر  بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو  میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور...
	 کوئٹہ:  وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے اور بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالمالک کو پاسپورٹ آفس چمن کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو پاسپورٹ آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم شہریوں کو جلد پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہا تھا، کارروائی میں ملزم سے 13...
	ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
	برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔  رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً...
	ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان ایک نازک ماحولیاتی موڑ پر کھڑا ہے جہاں جنگلات کی کمی ملک کو شدید خطرات میں ڈال رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم انگریزی اخبار میں شائع ارشد عزیز ملک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 1992 سے اب تک جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ماحولیات، معیشت اور قومی سلامتی پر براہِ راست خطرات منڈلا رہے ہیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی، چراگاہوں کی تباہی، جنگلاتی آگ اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ملک کو تباہ کن سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور اچانک بادل پھٹنے جیسے خطرات سے دوچار...
	ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان 50 روپے سے 320 روپے تک کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے...
	 لاہور:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔  ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے جنرل بس اسٹینڈ اورتمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری...
	سٹی42:  اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرگیا.  تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے.ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کے روز پیش آیا۔ طیارہ کھلی جگہ پر گرا۔  تربیتی طیارہ گرنے سے  پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ Waseem Azmet
	اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا،طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک اور جہاز گرگیا: بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسیوں کا ضمیر بھی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ...
	وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
	غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز یروشلم(سب نیوز )غزہ میں اب تک اسرائیلی فورسز نے 61 ہزار 897 افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جب کہ ایک لاکھ 55 ہزار 660 افراد مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزرات صحت نے گزشتہ روز سے اب تک مزید 70 شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو ہسپتالوں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 8 لاشیں ملبے تلے یا دیگر مقامات سے نکالی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران کم از کم 26 افراد کو امداد کے حصول کی کوششوں کے...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
	فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...
	ویب ڈیسک :راولپنڈی ڈویژن میں 2025 میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے آج کے دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد 85 کے برابر ہوچکی ہے۔  راولپنڈی میں 35، مری میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں اٹک میں 4، چکوال میں 3، جہلم میں 1 ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں، سال 2024 میں ڈویژن بھر میں 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے۔ ڈویژن...
	راولپنڈی ڈویژن میں 2025 میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے آج کے دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد 85 کے برابر ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں 35، مری میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں اٹک میں 4، چکوال میں 3، جہلم میں 1 ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔ سال 2024 میں ڈویژن بھر میں 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے،محکمہ صحت ڈویژن میں 2025 کے دوران اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے جبکہ...
	اسلام ٹائمز: دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے...
	امیر مقام کاسیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
	بونیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی شروع کر رکھی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ قوم کو یکجہتی کے ساتھ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔”  وفاقی وزیر کے مطابق بونیر میں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔...
	قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کے معاملے پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے 3 سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:جیتی ہوئی 3 پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل نجی چینل کے رپورٹر سہیل عمران کے مطابق سب سے زیادہ رد و بدل ’ڈی کیٹیگری‘ میں متوقع ہے، جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑیوں کی چھٹی ہو سکتی ہے، جبکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں فارمیٹس سے باہر ہو چکے کھلاڑی فہرست سے یقینی طور پر...
	خان شہزاد: پاکستان کی اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی 40 امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے اپنے  بیان میں کہا کہ یہ رپورٹ اکنامک پالیسی بورڈ نے تیار کی تاکہ دنیا باعزت افراد کو جان سکے ،پاکستان میں اربوں ڈالر پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنیوالے یہ افراد ہیں،حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان    چیئرمین ای پی ڈی بی ڈاکٹر گوہر اعجاز  کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں بلین ڈالر افراد لاکھوں لوگوں کو روزگار دیتے ہیں،حکومت نے ان کا ایک پاتھ باندھ رکھا...
	فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے...
	ویب ڈیسک : آزاد کشمیر  میں بھارت کا یوم آزادی پوری کشمیری قوم نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ۔سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی  کی گئی۔  آزاد کشمیر  میں بھارت کا یوم آزادی  یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، شہریوں سیاہ جھنڈے لہرائے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کیے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کشمیری مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک رکھا ہوا ہے وہ عالمی دنیا سے ڈھکا چھپا نہیں ۔حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مودی حکومت کو بدترین شکست کا سامنا اٹھانا پڑا ،دنیا کے سامنے اسکا  اصل چہرہ بے نقاب ہوا۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ...
	عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی صحت سے متعلق بعض مسائل اب بھی کھیلوں کے اداروں کی توجہ سے محروم ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اور کھلاڑیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مخصوص ایام کے دوران خواتین ایتھلیٹس کو ایسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائیکلسٹ سیڈرین کیربوہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بعض اوقات کھلاڑی وزن کم رکھنے کے دباؤ میں غذائی کمی کا شکار...
	اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے واقعات میں 2024 میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سب سے زیادہ واقعات وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو، ہیٹی، صومالیہ اور جنوبی سوڈان میں ریکارڈ کیے گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 میں 4,600 سے زائد افراد جنسی تشدد سے بچ نکلے۔ ان میں سے زیادہ تر جرائم مسلح گروہوں نے کیے، تاہم بعض جرائم میں سرکاری افواج بھی ملوث تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی تصدیق شدہ اعداد و شمار ان جرائم کی عالمی سطح پر حقیقی وسعت کے عکاس نہیں ہیں۔ رپورٹ کی بلیک...
	ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔  وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔  کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں  یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض...
	فتح پور میں 11 اگست کو اسوقت پُرتشدد تصادم ہوا جب مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر میں ایک صدیوں پرانے مقبرے پر دھاوا بول دیا، اس پر بھگوا جھنڈے لہرائے، اندر ہندو رسومات ادا کیں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں قبروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں فتح پور کے آبو نگر علاقے میں ایک مقبرے کی توڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کے اردگرد ایک کلومیٹر کے دائرے کو بیریکیڈز لگا کر گھیر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔ منگل کو پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن  و...
	—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔جشن آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سب لوگ اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
	پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔  فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
	پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
	---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو،...
	  لاہور:   وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2024 کے دوران بچوں کے خلاف رپورٹ ہونے والے جرائم میں سب سے زیادہ اغوا اور جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے مگر ان میں سزا پانے والے مقدمات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کے 68 اور جنسی تشدد کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے مگر چالان جمع ہونے کے باوجود بیشتر مقدمات یا تو زیر سماعت ہیں یا زیر تفتیش جبکہ سزا پانے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ رپورٹ اسلام آباد پولیس سے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت حاصل شدہ اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں بچوں کی...
	پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے قانون سے لوگوں کو مہم سے روکا جائے گا، مجھ پر ریاست نے بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، سعد رفیق بار بار ہمیں کہتے تھے ہم بھگت چکے، یہ بھگتیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم پہلی بار حکومت میں آئے اور ہمیں سمجھ نہ تھی، آج جو قانون سازی ہورہی ہے، یہ لوگ بھگتیں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو مختصر کر دی گئی ہے اور جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ممالک جیسے کہ السلواڈور سے صرف نظر کیا گیا ہے۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی رہی ہے، جس میں غیر منصفانہ حراست، ماورائے عدالت قتل اور شخصی آزادیوں جیسے مسائل کو غیر جانبدارانہ انداز میں بیان کیا جاتا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں محکمہ خارجہ نے اپنی ایسی پہلی رپورٹ میں سے کچھ حصے کم...
	 پشاور:  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا جب کہ گزشتہ روز عدالت کو ان کا نام کسی بھی اسٹاپ لسٹ میں نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کا نام پی این آئی سی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اعظم سواتی کو عدالتی احکامات کے باوجود روکا گیا ہے، جس پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست آج جمع کررہے ہیں۔ واضح...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
	جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانہ کے زیرِ اہتمام سمپوزیم کا انعقاد
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید اور چینی سفارتخانہ کے قونصلر وانگ شینگ جی نے ادا کیے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے عوام...
	لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے یانٹائی پورٹ سے پنجاب کے لیے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ ہونے والی ہیں، جو جلد ہی صوبے کے ان اضلاع میں پہنچیں گی جہاں برسوں سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ یہ بسیں سمندری راستے سے لائی جائیں گی اور ابتدائی مرحلے میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پہلی بار جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔  انہوں نے بتایا کہ اس بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ہر بس میں...
	اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میانمار کے حراستی مراکز میں قیدیوں پر منظم اور سنگین تشدد کے ناقابل تردید شواہد مل چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مظالم میں ملک کی اعلیٰ سطحی شخصیات اور فوجی کمانڈرز ملوث پائے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ادارے IIMM کے مطابق قیدیوں کو بدترین جسمانی اذیتیں دی گئیں جن میں مارپیٹ، بجلی کے جھٹکے، گلا گھونٹنا، اور پلاس سے ناخن نکالنے جیسے اذیت ناک واقعات شامل ہیں۔ بعض واقعات میں قیدی تشدد کی شدت کے باعث اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کو والدین کے بغیر اور قانونی جواز کے بغیر حراست میں رکھا گیا۔ اقوام متحدہ...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، اس لیے حکومت صوبے میں کارخانوں کا صنعتی انقلاب لا رہی ہے۔ پشاور سے جاری کیے گئے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے احساس اور روزگار پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نوجوان ہنر پروگرام شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر اور ڈگریاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 800 میگا واٹ کی نئی ٹرانسمیشن لائن 2028ء تک مکمل کر لیں گے،...
	برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی ہے، بھارت وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی پذیرائی سے ناخوش ہے۔ امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگامریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ برطانوی جریدے...
	پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پانچ ممالک حکومت پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹر ممالک کی فہرست میں سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساو شامل ہیں جن سے حکومت پاکستان 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ریکور کرنے میں ناکام رہی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں ان ملکوں کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا، پاکستانی کرنسی میں قرض کی یہ رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق عراق کے ذمے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں جبکہ پاکستان نے سوڈان سے...
	برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کے حالیہ دورۂ امریکا پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وائٹ ہاؤس میں گرم جوش پذیرائی سے بھارت میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان غیر متوقع اسٹریٹجک پیش رفت  کا باعث بنی، اور امریکا اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں ایک اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ عاصم منیر نے دورہ کے دوران فلوریڈا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں...
	پشاور بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال بن گئی۔ پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔ انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" سیریز میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ میں وردی پہن کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں" میں ہمیشہ یہ چاہتی تھی کہ اپنے والدین کا نام فخر سے روشن کروں۔ ہیروز آف پاکستان، انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ  یقین، قربانی اور اتحاد سے...
	اسلام آباد: دنیا کے پانچ ممالک پاکستان کے مجموعی طور پر **30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر** کے مقروض ہیں، اور یہ رقم گزشتہ کئی دہائیوں سے واجب الادا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں حکومتِ پاکستان نے  1980 اور 1990 کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ کی مد میں قرضے دیے تھے۔ موجودہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 86 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق: عراق نے سب سے زیادہ رقم، یعنی **23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر** ادا نہیں کیے۔  سوڈان کے ذمے  4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔ بنگلا دیش نے شوگر پلانٹ اور سیمنٹ پراجیکٹس کے تحت **2 کروڑ 14...