2025-07-26@00:27:09 GMT
تلاش کی گنتی: 10148
«ایک ہی بستر پر دو مریضوں»:
(نئی خبر)
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے, اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن خیبر پختون خوا اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے کر آئیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد پی ٹی آئی کارکنان یوم نجات منائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بےروزگار ہو اور سیاست چھوڑ دیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔ استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ...
پاکستانی اداکار ثاقب سمیر کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کا جنات سے سامنا ہوا تو انہوں نے دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی جس پر جن نے کہا ’پڑھنا بند کرو‘ تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ حال ہی میں اداکار ثاقب سمیر نے تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں جس بلڈنگ میں رہتے تھے اس کے سامنے والی بلڈنگ میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جنہیں انہوں نے اداکاری کی ورکشاپ کرائی تھی۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جن حاضر ہوتے ہیں۔ اس وقت اس میں بہت پاور آ جاتی ہے اور وہ...
کانگریس لیڈر نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی زرعی معیشت، جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شدید بحران کا شکار ہے کیونکہ کھاد جیسے اہم وسائل کیلئے بیرونی ممالک پر انحصار بڑھ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ کسان ہر دن مزید قرض میں ڈوبتے جا رہے ہیں اور کہا کہ یہ نظام کسانوں کو خاموشی سے مگر بے رحمی سے ختم کر رہا ہے، جبکہ مودی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے ہی پی آر شو میں مصروف ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے...
برسلز : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کاجا کالاس کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور فریقین کو اس فریم ورک کے اندر مواصلات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے. بین الاقوامی صورتحال میں غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے پیش نظر چین اور یورپی یونین تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، افہام و تفہیم کو گہرا کرنا چاہیے، باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا...
بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران دیے گئے ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جنت اور جہنم سے متعلق طنزیہ تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ "جنت میں میرے پسندیدہ پھل، جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا"۔ بھارتی مصنف کے اس متنازع بیان پر تقریب میں موجود افراد ہنستے نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی صارفین...
قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری محکمہ داخلہ کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی...
جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں اور بے خوابی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ زمین مسلسل لرز رہی ہے جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔ دور دراز جزائر، محدود سہولیات توکارا جزائر میں صرف 700 افراد آباد ہیں اور یہ لوگ 12 میں سے 7 جزائر پر رہائش پذیر ہیں۔ کئی جزائر پر اسپتال موجود نہیں۔ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیے کم از کم 6 گھنٹے کا فیری سفر درکار ہے۔...
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتے، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈروں، سپاہیوں، دانشوروں سمیت شہدا کی تکریم...
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شہرت، خوبصورتی اور زندگی کی ناپائیداری پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو عبرت حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مفتی طارق مسعود نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں نام، شہرت اور حسن کمایا، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کے مطابق چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لیے ان کی لاش کو...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آکر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔ مان ڈوگر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگ میں نظر آتے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ولاگز میں آنے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا، لیکن ایک دن اتفاقاً وہ ولاگ میں آگئے اور وہ قسط بہت مقبول ہوگئی، اس کے بعد رجب بٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) جنوبی جاپان کے ایک دور افتادہ اور کم آبادی والے جزائر پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 900 سے زیادہ بار زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے مقامی رہائشی فکر مند ہیں اور رات بھر جاگتے رہتے ہیں۔ جاپان کے مقامی حکام نے بدھ کے روز 5.5 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد بتایا کہ 21 جون سے ٹوکارا جزائر کے آس پاس کے سمندروں میں زلزلوں کی سرگرمیاں "بہت فعال" ہیں۔ میگا زلزلہ کیا ہے اور یہ جاپان میں کتنی تباہی مچا سکتا ہے؟ البتہ ان زلزلوں سے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) میلان مینز فیشن ویک میں گزشتہ ہفتے جب ان چپلوں کی نمائش کی گئی، تو انہیں صرف ’’چمڑے کے سینڈل‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ لیکن ان فلیٹ چمڑے کے سینڈل نے بھارتی فیشن کے ناقدین، دستکاروں اور سیاست دانوں کے درمیان ایک تنازع کو جنم دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیزائن روایتی کولہا پوری چپّلوں سے چوری کیا گیا ہے۔ اس سینڈل کا نام مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دستکاری کے پیٹرن والے ہاتھوں سے تیار کیے جانے والے ان چپلوں کی جڑیں بارہویں صدی سے ملتی ہیں۔ پاکستان کی پہچان پشاوری چپل اب یورپ میں بھی...
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ہندوﺅں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے جس کے پیش نظر بھارت نے پہلگام اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ہزاروں اہلکار تعینات کر کے علاقے کو قلعہ نما شکل دے دی گئی ہے. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں جمعرات کو ہندوﺅں نے ایک بڑی، مہینے بھر جاری رہنے والی یاترا شروع کی ہے جس کا آغاز کئی یاتریوں نے اس مقام کے قریب سے کیا جہاں اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا تھا.(جاری ہے) گزشتہ سال پانچ لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا...
دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔...
جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر ایلن نے اسے اپنی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا لیا۔ جینیفر، جو ڈیلاویئر میں رہائش پذیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، برسوں سے مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ لیکن ایک دن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا، اور یہی قدم اُن کی مالی نجات کا آغاز بن گیا۔ مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا جینیفر نے نیوزویک کو بتایا کہ اگرچہ وہ مستقل آمدنی رکھتی تھیں، لیکن انہیں مالیاتی شعور یا فنانشل لٹریسی کبھی نہیں سکھایا گیا۔ بجٹ بنانا اُن کے لیے ایک اجنبی عمل...
لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام پر پٹڑی...
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سرکاری اسرائیلی مطالبات کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 14 اسرائیلی وزرا اور کنیسٹ کے اسپیکر عامر اوحانا کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کر دیا جائے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیوین نے بھی اسی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری نافذ کریںفلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں ان مطالبات کو...
دنیاکے سیاسی افق پرکچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جوتاریخ کے ہرموڑپرآزمائش کی بھٹی میں تپتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء انہی سرزمینوں میں سے ایک ہے، جہاں سرحدیں فقط جغرافیے کی لکیرنہیں بلکہ نظریات، عقائد اوراحساسات کی خونچکاں تاریخ کااستعارہ بن چکی ہیں۔ایسے میں جب ایک ریاست کامتعصب اور شدت پسندسربراہ،جس کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن بھی ہے اور اقتدار کا زعم بھی،اپنے سیاسی جلسے میں کروڑوں پاکستانیوں کے ’’گولی سے اڑادینے‘‘کی کھلی دھمکی دے، توسوال صرف اخلاقیات یاسفارت کانہیں رہتا بلکہ یہ انسانی تہذیب کے اجتماعی شعور،بین الاقوامی قوانین اورعالمی اداروں کی بقاکاسوال بن جاتاہے۔ مودی کایہ حالیہ بیان،جوگجرات کی زمین پرگونجا،محض ایک انتخابی نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی جنون کااظہارہے ایک ایسا جنون جواپنی ہی تاریخ کے آئینے میں شرمندہ...
انسانی تاریخ میں کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہوں نے اپنے کردار، قربانی، فضیلت اور غیر متزلزل اصولوں کی بدولت ایسا ابدی مقام حاصل کیا ہے کہ ان کی بازگشت صرف وقت کے گزرنے سے نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر میں گہرائی تک سنائی دیتی ہے۔ ان نادر اور عظیم ہستیوں میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا نام نمایاں ہے، جو نبی کریم ﷺ کے پیارے نواسے ہیں۔ ان کا نام نہ صرف تاریخِ اسلام کے اوراق پر سنہری حروف میں لکھا گیا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر پر سچائی، مزاحمت اور اخلاقی جرات کی علامت کے طور پر نقش ہو چکا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کربلا کا واقعہ صرف تاریخ کا ایک...
مودی سرکار نے مذہبی اقلیتوں اور نچلی ذاتوں کے لئے ہندوستان کی زمین تنگ کردی ہے۔ دلت برادری بھی اب انصاف کے بجائے آزادی اور خودمختاری کے نعرے بلند کر رہی ہے۔ خود مختار ہریجن ریاست کا مطالبہ اب کوئی جذباتی یا غیر حقیقی تصور نہیں رہا، بلکہ بھارت کی ناکامیوں کے خلاف ایک جائز آئینی تحریک بنتا جا رہا ہے۔ جب ریاست اپنی آبادی کے بڑے حصے کو تحفظ دینے میں ناکام ہو جائے، تو علیحدہ وطن کی صدا بغاوت نہیں، مجبوری بن جاتی ہے۔ بی جے پی کے ستائے مسلمان اور ہریجن عوام میں فکری یکجہتی فطری رد عمل کی صورت ابھری ہے۔ یہ ہم آہنگی بہار کے الیکشن میں بی جے پی کی شکست کا سبب...
(گزشتہ سے پیوستہ) برطانیہ میں تارکینِ وطن ابتدا میں اپنے خاندانوں کو پاکستان سے ہی چلاتے رہے، پھر وقت کے ساتھ انہیں بھی برطانیہ بلوا لیا۔ بعض نے خوب پونڈ کمائے اور پاکستان میں بلا ضرورت خرچ کر دیئے۔ آج آپ میرپور آزاد، کشمیر یا جہلم جائیں تو دیکھیں گے کہ وہاں بلا مصرف کروڑوں اور اربوں روپے کے بنگلے ویران پڑے ہیں۔ برطانیہ آنے والوں نے دو براعظموں کی تہذیبوں کے درمیان پل باندھنے کی کوشش کی، لیکن سوچوں میں اتنا فاصلہ تھا کہ دونوں کناروں پر مضبوط ستون نہیں اٹھ سکے۔ یہ نسل اپنے بچوں کو انگریزی بولتا دیکھ کر خوش بھی ہوتی رہی، اور خود کو تنہا بھی پایا۔ اس کشمکش میں وہ اندر ہی اندر خوف...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) چھیپا ویلفیئر کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے بانی رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان چھیپا ایک دکاندار سے کیک خرید رہے ہیں کہ اس دوران ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ سالگرہ کا کیک لینے وہاں پہنچا اور بچے کو ایک مہنگا کیک پسند آ جاتا ہے لیکن والد کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی اس لیے وہ اس نے بیٹے کو سستا کیک خریدنے کا مشورہ دیا لیکن بیٹا نہ مانا اور ناراض ہوکر باہر چلا گیا۔ باپ بیٹے کی گفتگو سن کر رمضان...
سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ویپنگ کو نوجوان فیشن یا کم نقصان دہ متبادل سمجھ کر اپنا رہے ہیں، مگر حقیقت میں یہ عادت رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی کی طرف لے جاتی ہے، جو صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے چند حساس اور اہم موضوعات پر نہایت سنجیدہ انداز میں اظہارِ خیال کیا، جس میں نوجوان فنکاروں میں تمباکو نوشی اور ویپنگ کے بڑھتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارتِ تمباکونوشی نوجوان اداکاروں کے نام کرنا چاہوں گی، کیونکہ اکثر نوجوان سیٹ پر بھی تمباکو نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار...
پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھی اس لیے اس کو جلایا گیا ہوگا...
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے صحتیابی کے مشکل سفر پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاج کے بعد کا مرحلہ سب سے زیادہ کٹھن ہوتا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ 43 سالہ شہزادی آف ویلز اس وقت کینسر کے علاج کے بعد مکمل صحتیابی کی راہ پر گامزن ہیں، انہوں نے کولچیسٹر اسپتال میں واقع کینسر ویلبیئنگ سینٹر کے دورے کے دوران اپنی ذاتی کہانی بیان کی۔ کیٹ نے اس موقع پر دوسرے مریضوں سے ملاقات کی اور اپنے نام پر لگائے جانے والے پھول کیتھرین روز کی شجر کاری میں...
بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سال ہونے والی امرناتھ یاترا مذہبی سرگرمی کے بجائے اب ایک سیکیورٹی آپریشن میں تبدیل ہو چکی ہے۔ مودی حکومت کے دور میں اس یاترا کو عسکریت زدہ بنانے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام نہ صرف سخت پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں بلکہ وادی کا نازک ماحولیاتی نظام بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ یاترا کا آغاز اور سیکیورٹی حصار کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوا۔ صبح 4 بجے بالٹال روٹ کے یاتریوں کا پہلا...
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، تاہم پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہو رہا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آنے والے دنوں میں احتجاج کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال نے اپنی ایک نظم میں مولانا روم سے سوال کیا ہے کہ جہاد کا جواز کیا ہے؟ اس کی روح کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ دوست کے آئینے پر دوست کا پتھر مار۔ یعنی صرف اللہ کے حکم سے صرف اللہ ہی کے لیے دوسرے انسان کو قتل کر تاکہ اللہ کی کبریائی اور حق کی بالادستی کا حق ادا ہوسکے۔ انسانی تاریخ میں کل بھی جنگ کا یہی جواز تھا اور آج بھی جنگ کا یہی جواز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان اللہ کی پیدا کی ہوئی مخلوق ہے اور اس کی جان پر صرف اللہ ہی کا حق ہے۔ چناں چہ اس حق کو صرف...
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف 1 سے 2 سال تک پیچھے دھکیلا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو “کئی دہائیوں” تک روک دیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا: ’’ہم نے کم از کم ایک سے دو سال تک ان کے پروگرام کو بڑھنے سے روکا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی کئی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘ 22 جون کو امریکہ نے بی ٹو بمبار...
’’پاکستان ایک زرعی ملک ہے‘‘۔ ہم بچپن سے یہی سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ پاکستان کی بنیاد زراعت پر رکھی گئی ہے، اور ہمارا ملک قدرتی وسائل، زرخیز زمین، چار موسموں اور محنتی کسانوں سے مالا مال ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج کا کسان، جو اس ساری بنیاد کا ستون ہے، خود بدحالی، پسماندگی اور محرومیوں کی چکی میں پس رہا ہے۔ ایک قابلِ غور بات یہ ہے کہ اگر ہم واقعی پاکستان میں زرعی ترقی چاہتے ہیں تو صرف فصل کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا کافی نہیں، بلکہ اس فرد ’’کسان‘‘ کی سماجی و معاشی زندگی کو بہتر بنانا بھی ناگزیر ہے۔ کیونکہ خوشحال کسان ہی زرعی ترقی کی اصل ضمانت ہے۔ کسان کے...
بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ان کا...
—فائل فوٹو سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گورنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیرِ بحث نہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔
پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
ماڈرن ورلڈ 80 برس سے دو سنگین المیوں سے دوچار ہے، ایک فلسطین اور دوسرا کشمیر کا المیہ۔ دونوں ہی ناجائز قبضے سے جڑے انسانی المیے۔ ایک یہود تو دوسرا ہنود کا پیدا کردہ مسئلہ۔ اگر یہ اتفاق ہے تو حد درجہ حیران کن کہ پہلی بار یہ دونوں لگ بھگ ساتھ ساتھ پٹے اور بری طرح پٹے۔ ایک کے اوسان خطا ہونے میں چار دن لگے جبکہ دوسرے کا حربی سٹیمنا فقط 12 روز کا ثابت ہوا۔ طویل جنگ کا تجربہ اسرائیل کے پاس ہے اور نہ ہی انڈیا کے پاس۔ خود پاکستان بھی طویل جنگ کے کسی تجربے سے نہیں گزرا، چاروں ممالک میں سے فقط ایران ہے جو 8 سالہ جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ کسی کو...
اسلام ٹائمز: غزہ کی سرزمین سے اٹھنے والی آہیں، آج صرف فلسطینیوں کی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی پکار ہیں۔ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل یہ خاموشی ہمارے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ سچ کہنا، ظلم کو ظلم کہنا اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا صرف صحافت نہیں، انسانیت کا بھی تقاضا ہے۔ غزہ جل رہا ہے، انسانیت تڑپ رہی ہے اور دنیا کے خبر رساں ادارے اب بھی صرف مالی مفادات، اشتہارات اور سیاسی وابستگی کے پیمانوں پر خبر کو تول رہے ہیں۔ یہ صرف ایک خطے کا المیہ نہیں، ہماری اجتماعی بے حسی کا آئینہ ہے اور جب آئینہ دکھانے والے خود اندھے ہو جائیں، تو سچ کے چراغ ہمیں خود روشن کرنا پڑتے ہیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مولانا سے عدم اعتماد دلانے کے بارے میں قطعاً کسی نے کوئی بات نہیں کی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈا پور سے چھڑانے کی ہمیں کیا ضرورت ہے اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو یہ ان کا بنیادی حق ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں پچھلے ایک مہینے میں وزیراعظم 3بار کہہ چکے ہمیں ساتھ بیٹھنا چاہئے مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں سیاسی قیادت کے درمیان ہونے ہیں ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">13 جون سے 23 جون تک ایران اسرائیل کے بیچ جنگ اور 24 جون کو سیز فائر ہوجانے کے بعد عالمی منظرنامے میں کیا تغیر واقع ہوا ہے اس کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے۔ جب اسرائیل نے ایران پر اس خبر کے باوجود بھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات آئندہ ہفتے معاہدے کی شکل میں ڈھل جائیں گے ایک بھر پور حملہ کردیا، گو کہ اسرائیل اس حملے کا چرچا کافی دیر سے کررہا تھا اور اس طرح مسلسل خبردار کرتے ہوئے اچانک حملہ کردیا۔ دشمن کی یہ بھی ایک چال ہوتی ہے کہ ایسے وقت پر دھاوا بولا جائے جب سامنے والے کے ذہن میں دور دور تک بھی اس حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا، وہ خوابوں کی سرزمین، جہاں لاکھوں دل ہر سال اپنی امیدوں کے پر جلاتے ہیں، اب ایک تاریک موڑ پر کھڑا ہے۔ یہ وہی سرزمین ہے جہاں برصغیر کے تارکین وطن نے اپنی محنت کے موتی بکھیرے، اپنی صلاحیتوں سے اس کی گلیوں کو سجایا اور اپنے خوابوں کی قیمت اپنے وطن کی جدائی سے چْکائی۔ مگر امریکی عدالت عظمیٰ کے تازہ فیصلے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو جزوی طور پر بحال کر دیا جو پیدائشی شہریت کے حق کو چھینتا ہے۔ یہ فیصلہ برصغیر کے تارکین وطن کے لیے ایک زوردار طمانچہ ہے۔ وہ امریکا، جو کبھی ’’ترقی کا خدا‘‘ کہلاتا تھا، اب اپنے چاہنے والوں کے لیے مایوسی کا ایک کڑوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ ا عجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا ۔ یہ ایک کلاسیکل مثال ہے جس میں مظالم ڈھانے والا مظلوم بننے کا دعویٰ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ریاستی نظام جس نے نفرت کو بطور ہتھیار استعمال کیا،، ہجوم کے تشدد کو معمول بنایا اور امتیازی سلوک کو اپنے ہی شہریوں اور مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کے...
قدرتی حسن سے مالا مال جنت نظیر وادی سوات حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے وادی اجل بن چکی ہے کیونکہ ہر سال آنے والا سیلاب، سیر و تفریح کے لیے آنے والے درجنوں سیاحوں کی زندگیاں نگل کر ریاست کے منہ پر کالک مل کر شہداء کے پسماندگان سمیت پوری قوم کو غم زدہ چھوڑ جاتے ہیں۔ گزشتہ سالوں کی طرح ہفتہ کی صبح بھی سوات کی جنت نظیر خوبصورت وادی میں سیلابی ریلے کی بے رحم موجیں 16 انسانوں کی زندگیوں کو نگل گئیں۔ اس سانحہ نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ مرنے والوں کا تعلق مردان اور ڈسکہ سے تھا۔ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کے دس افراد کو سیلابی ریلا اپنے ساتھ بہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامر س رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (ICCD) مشترکہ طور پر ایک اہم میڈیکل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں؛ جس کا مقصد پاکستان کو میڈیکل ٹوارزم کابین الاقوامی مرکز بنانا اور مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات کی فراہمی ہو گا۔یہ کانفرنس 15 جولائی 2025 کو کراچی میں ICCD کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوگی اور یہ ”ٹی فار ٹوارزم سیریز” کا حصہ ہوگی ۔اس سیریز کا مقصدپاکستان کو صحت و سیاحت کے میدان میں عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔مزید برآں، اس کانفرنس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے اعلیٰ سطح کے ماہرین؛ ڈاکٹر؛ اسپتال منتظمین؛ دواساز و بایومیڈیکل کمپنیاں؛ سپلائی چین...
امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو روز ایک نئے بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ اور ان کے مخصوص ساتھی فیصلہ کرتے ہوئے امریکی آئین کا بھی خیال نہیں کرتے۔ امریکی نظام سے منحرف دانشور نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد ہر آنے والے امریکی صدر نے کانگریس کی منظوری کے بغیر دیگر ممالک پر حملے کیے ہیں مگر صدر ٹرمپ ان سب سے آگے نکل گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کے بیانیے پر قائم ہیں۔ ایرانی حکومت کا علیحدہ مؤقف ہے مگر اگر امریکی حملہ کے نتیجے میں تابکاری کے اثرات پھیلتے تو صرف ایران ہی نہیں بلکہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ ترکی...
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.49 فی صد کی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے سالانہ مہنگائی کا ہدف 12 فی صد مقرر کیا تھا۔ آئی ایم ایف نے مالی سال کے شروع میں اس کا تخمینہ 15 فی صد لگایا تھا لیکن بعد ازاں اسے کم کردیا، البتہ حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے دونوں کے اندازے غلط ثابت ہوئے اور مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی۔ ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی پر قابو پانا ایک مسلسل چیلنج ہے، جہاں خوراک، توانائی اور درآمدات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہ راست عوام پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مہنگائی کی...
اسلام ٹائمز: ایران پر دوبارہ حملہ کے متعلق جنونی صیہونیوں کے بیانات مغربی ایشیا میں ایک نئے بحران کا پیش خیمہ ہیں۔ ایسا اقدام کشیدگی اور تصادم کو اس حد تک وسعت دے سکتا ہے کہ جو نہ صرف صیہونی حکومت کی سلامتی بلکہ اس کے مغربی حامیوں کے مفادات اور ان کی موجودہ حیثیت کو بھی خطرے میں ڈال دے گا۔ بلاشبہ صیہونیوں کے لیے اس طرح کے فوجی مہم جوئی کی قیمت بہت بھاری اور ناقابل تلافی ہوگی۔ خصوصی رپورٹ: حالیہ 12 روزہ جنگ میں صیہونی رجیم کی شرمناک شکست کے بعد کچھ شواہد اورقرائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر ایران کیخلاف نئے حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے، اگر ایسا ہوتا...
برطانیہ کی شہزادی آف ویلز کیتھرین نے کینسر کے علاج کے بعد درپیش "انتہائی مشکل" وقت کے بارے میں پہلی بار عوامی سطح پر کھل کر بات کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی کیتھرین رائل ایسکاٹ میں کافی عرصے سے غیر متوقع غیر حاضری کے بعد پہلی عوامی تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔ اس موقع پر انھوں نے کینسر کے مریضوں اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ایک خوبصورت گلاب کا پودا بھی لگایا جسے "کیتھرینز روز" کا نام دیا گیا تھا۔ کینسر کے مریضوں سے بات کرتے ہوئے شہزادی کیتھرین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ پر کیا بیت رہی ہے۔ میں انہی لمحات سے گزری ہوں۔ شہزادی نے بتایا کہ علاج کے دوران مضبوط بننے کی کوشش کرتے ہیں...
اس طرح حماس کے ساتھ دوبدو جنگ میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 442 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں ملٹری آپریشن کرنے والی اسرائیلی فوج کی ٹیم کے ساتھ حماس کے جانبازوں کی گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس جھڑپ میں ان کا ایک اہلکار مارا گیا جب کی 3 شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سارجنٹ 19 سالہ یانیو میخالووچ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ٹینک کمانڈر، کمانڈو اور ایک سپاہی شامل ہیں جن کی حالت نازک...
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نظام صرف اور صرف اشرافیہ کے تحفظ اور غریب عوام کی بربادی کے لیے قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا...
کسی اور کی زمین اپنے نام کروا لینا اور اسے جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کر دینا ایک ایسا فراڈ ہے جس کی کئی مثالیں ہم آئے روز دیکھتے رہتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے ایسا سُنا ہے کہ کسی شخص نے اپنے ملک کی فضائیہ کی ملکیت ہوائی پٹی ہی فروخت کر دی ہو؟ یہ ہالی وڈ یا بالی وڈ کی کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا واقعہ انڈیا کے صوبے پنجاب میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ایک ماں اور بیٹے کے خلاف انڈین فضائیہ کی ہوائی پٹی فروخت کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ فیروز پور کے ڈسٹرکٹ سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کرن شرما کو اس فراڈ میں ملوث سب ہی ملزمان...
سٹی 42 : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری ایک تاریخی کامیابی ہے، جسے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے پذیرائی ملی۔ مردم شماری پر اعتماد بحال ہوا ہے مگر اس کے نتائج نے کئی اہم قومی چیلنجز کو بھی نمایاں کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار، ان کی عوامی تشہیر کے منصوبے اور "اُڑان پاکستان" ڈیٹا سینٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر خطاب میں...
ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں، بعد میں ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹیز کی تنخواہوں میں اضافے کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔خواجہ آصف نے لکھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق...
سٹی42: داخلی سیاست میں اور انڈیا سے باہر اپنے برباد امیج کو بحال کرنے کی بچگانہ کوشش میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حقائق کو توڑ مروڑ کر نیا فیک نیریٹر بنانے کی بچگانہ کوشش کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کی رات پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر چکا تھا، خوش قسمتی سے امریکہ کے نائب صدر نے جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔ جے شنکر نے پورس کا ہاتھی بن کر اپنے "اب تک دوست" صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پبلک بیانات کو ہی جھٹلا دیا سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن...
اسلام ٹائمز: ایران کی استقامت، پاکستان کے اہل سنت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس اثر کو عقلمندی اور حسنِ اخلاق سے خیر میں بدلا جا سکتا ہے، لیکن بدزبانی، توہین اور تکبر کی صورت میں یہ موقع دشمن کے ہاتھ چلا جائے گا۔ لہٰذا، اب وقت ہے کہ ہم حکمت، محبت اور اتحاد کو اپنا شعار بنائیں، تاکہ پاکستان میں ایک پرامن، باشعور اور متحد اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ تحریر: آغا زمانی پاکستان کا سماجی، مذہبی اور سیاسی منظرنامہ ہمیشہ سے کثیرالمذاہب اور متنوع الخیال رہا ہے۔ تاہم موجودہ عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص فلسطین، شام، یمن اور ایران کے انقلابی کردار نے پاکستانی عوام میں خاص طور پر اہل سنت حلقوں میں نئے رجحانات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ہجرت کر کے جرمنی آنے والے بہت سے غیر ملکی اپنے بہتر مستقبل اور سماجی استحکام کے خواب لیے یورپ کے قلب میں واقع اس ملک کا رُخ کرتے ہیں۔جرمن معاشرے میں ضم ہونے کی شرائط پوری کرنے کے باوجود ان میں سے اکثر خود کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں نظر انداز ہوتا اور الگ تھلگ کر دیا گیا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کا جواب بہت سے ایسے تارکین وطن کی کہانیوں میں ملتا ہے۔ ''وہ سب کچھ جو مجھے جرمنی لے کر آیا وہ یہاں نہیں ہے۔ ایک وقت یہ آیا کہ میں نے سوچا بس اب کافی ہو گیا۔ میں نہیں چاہتا کہ میرے...
اسلام ٹائمز: ہماری شعوری حالت، ہمارے کردار کی وہ لکیر جو ہمیں امام حسینؑ کے دشمنوں سے جدا کرتی ہے، ہمیں اُسکو دیکھنا چاہیئے کہ وہ کتنی نمایاں ہے۔؟ ہمیں غور و فکر سے کام لینا چاہیئے کہ اگر کوئی لکیر کھینچی جائے کہ اُدھر وہ لوگ ہیں، جو گناہوں کیطرف میلان رکھتے ہیں اور اِدھر وہ لوگ ہیں، جو فقط اور فقط حلالِ خدا کیطرف رغبت رکھتے ہیں، تو ہم لکیر کے کس طرف کھڑے ہیں۔؟ معاشرے میں ظلم تب پنپتا ہے، جب انسان حلال و حرام کے درمیان اپنی لکیر کھو دیتا ہے، اپنا محاسبہ کرنا، اپنے آپکو تولنا، اپنے آپکو سیدھا رکھنا، اپنی اصلاح کرنا اور اچھے و سچے لوگوں کا ساتھ دینا چھوڑ دیتا ہے۔ دین...
پاکستان میں ان دنوں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت اپنے ہی سوشل میڈیا ورکرز اور حمایتیوں کی تنقید کی زد میں ہے اور یہ تنقید پچھلے کچھ دنوں سے آہستہ آہستہ سر اٹھاتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم اس میں اضافہ حال میں تیل کی قیمتوں کے اضافے کے بعد شروع ہوا۔ اردونیوز کے مطابق وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ جو کبھی حکومت کی مدح سرائی میں مشغول دکھائی دیتے تھے اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ اب انہی سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ یہ بالکل ویسی ہی صورت حال ہے جس کا سامنا ماضی میں تحریک انصاف کو کرنا پڑا۔ یعنی جب 2018 میں عمران خان اقتدار میں آئے تو اس کے تقریباً...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت بہت اچھے اور مثبت ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کئی بڑی دہشت گرد کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تحریکِ طالبان پاکستان جو افغانستان میں موجود ہے اور وہیں سے آپریٹ کرتے ہوئے پاکستان کے اندر کاروائیاں کرتی ہے، پاک افغان تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ ماہ جون 2025 میں ٹی ٹی پی کی جانب سے تین بڑے دہشت گرد حملے کیے گئے جن میں سب سے خوفناک حملہ 28 جون کو ایک خودکُش بمبار نے شمالی وزیرستان میں کیا جس میں پاک فوج کے 14 جوان شہید ہوئے اور 29 لوگ زخمی ہوئے۔...
بھارتی ریاست آسام کے ضلع گوالپاڑہ میں مودی سرکار نے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست آسام میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں صرف مسلمانوں کی املاک کو مسمار کیا گیا۔ مودی سرکار نے ریاست آسام کے صرف ایک ضلع گوالپاڑہ کے اُس علاقے میں 700 سے زائد گھر مسمار کیے جہاں مسلمان آباد ہیں۔ مودی سرکار کے اس امتیازی سلوک کے باعث ہزاروں مسلمان اپنے بال بچوں اور مال مویشی کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ شدید گرمی، حبس اور مون سون کی بارشوں نے بے گھر مسلمانوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔ بچے اور مویشی بیمار پڑ گئے۔ ایک افسوسناک واقعے میں 60 سالہ زیتون نشاء شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کی بستیاں مسمار کردی گئیں اور سیکڑوں گھروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا، جس سے ہزاروں مسلمان بے گھر ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ایک ضلع میں ریاستی مشینری نے مسلمانوں کے خلاف حکومتی مہم پر عمل کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں سے متعصبانہ سلوک کی ایک اور بدترین مثال قائم کی ہے۔ گوالپاڑہ نامی ضلع میں ایک منظم کارروائی کے دوران سیکڑوں گھر بغیر کسی ٹھوس ثبوت یا عدالتی حکم کے مسمار کر دیے گئے اور اس طرح ہزاروں مسلمانوں کو ایک ہی دن میں چھت اور شناخت سے محروم کر دیا گیا۔اس افسوسناک واقعے کے بارے میں مقامی افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک کا دوسرا نمبر بھی برقرار ہے۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے بھی تین درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے 10ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستانی بیٹر سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان تین درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بدستور پہلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کچھ عجیب ہے؟ نہیں! ذرا غور سے دیکھیے، یہاں ایک شخص بھی موجود ہے بالکل آپ کی آنکھوں کے سامنے، مگر شاید آپ نے اسے دیکھا ہی نہ ہو!یہ ہیں لیو بولین دنیا بھر میں ’’انسانی گرگٹ‘‘ کے نام سے مشہور چینی آرٹسٹ، جو اپنی حیرت انگیز صلاحیت سے خود کو پس منظر میں ایسے چھپا لیتے ہیں جیسے وہ کبھی تھے ہی نہیں۔ نہ کوئی جادو، نہ کوئی فوٹو ایڈیٹنگ بلکہ صرف رنگوں اور بےمثال مہارت کا کمال۔لیو بولین اپنے جسم اور کپڑوں کو اس طرح پینٹ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کا مکمل حصہ بن جاتے ہیں۔ وہ دکان ہو، لائبریری ہو، دیوار...
بزرگ حریت پسند رہنما شبیر شاہ کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی سوچ ہم سے مختلف ہوسکتی ہے لیکن وہ ایک شریف اور بزرگ انسان ہیں اور انکو وہی طبی سہولیات ملنی چاہئیں جو دوسرے قیدیوں کو دی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کو "اپنی کرسی چھوڑنے" کے بجائے اپنے اختیارات کا مؤثر استعمال کرکے ریاستی درجہ واپس حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلٰی کو ریاستی درجہ کے لئے اپنی کرسی چھوڑنی پڑے گی بلکہ ان کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے افغان عبوری حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر طالبان نے دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو خطے میں عدم استحکام مزید گہرا ہو سکتا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زور دے کر کہا کہ دہشتگردی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اور پاکستان نے اس ناسور کے خلاف جنگ میں ناقابلِ تلافی انسانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دو عشروں پر محیط اس جنگ میں بے مثال کردار ادا...
پاکستانی نژاد آسٹریلوی معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا گانا "مل بیٹھے" نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا ہے بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔طارق نوید جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں، اس سے پہلے بھی آی سی سی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نغمہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو...
ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاس آب کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، حب کینال کی بحالی کے لیے3.1 ارب جبکہ شہداد کوٹ واٹر سپلائی کے لیے 2 ارب روپے رکھے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی...
میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام میں مصروف تھا کہ اچانک ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے منیجر کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا کہ آپ کانفرنس روم میں آجائیں آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔ میں نے ایک نظر آج کے طے شدہ میٹنگز کیلنڈر پر ڈالی اوراس میں مذکورہ منیجر کے ساتھ کوئی طے میٹنگ نہ پا کر کندھے اچکاتا ہوا کانفرنس روم کی طرف چل پڑا، وہاں پہنچتے ہی میں منیجر کے چہرے پر واضح تناؤ اور دِل میں چور جیسی کیفیت کو بھانپ گیا۔ بہرکیف علیک سلیک کے بعد وہ یوں گویا ہوا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن کمپنی کی ٹاپ مینجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں آپ کی اس...
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل نہیں جبکہ بولنگ کے شعبے میں نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ بیٹنگ کے شعبے میں سعود شکیل تنزلی کے بعد 11ویں اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ 5 بلے بازوں میں رہنے والے بابر اعظم 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان علی آغا 33ویں نمبر پر ہیں جبکہ شان...
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرفتاری اور ملک بدری کی دھمکی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ 33 سالہ ترقی پسند رہنما نے کہا کہ وہ خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنی سیاسی پالیسیوں پر ثابت قدم رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک حراستی مرکز کے دورے کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہمیں اسے گرفتار کرنا ہوگا، ہمیں اپنے ملک میں کمیونسٹ نہیں چاہیے۔‘ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ’کافی لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر یہاں موجود ہے۔ ہم اس حوالے سے...

جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے اور جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمونا میں یونیسکو کی نمائندہ سوسن وائیز اور مہدی بن صلاح (سینئر پراجیکٹ آفیسر، فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ سیفٹی آف جرنلسٹس سیکشن، یونیسکو) سے ملاقات کے دوران کہی، جیسا کہ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ جھوٹی معلومات سب سے بڑا چیلنج چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جھوٹی اور گمراہ کن...
چین نے ایسا جدید ہتھیار متعارف کروا دیا ہے جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو “بلیک آؤٹ بم” بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنز اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق، یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جعلی پولیس بن کر لوگوں کو لوٹنے والے 5 ایشیائی باشندوں کو قید کی سزا سناتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پانچ ایشیائی مردوں کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پولیس افسران کی نقالی کرنے اور ایک عرب شہری کو 9 ہزار 900 درہم کی دھوکہ دہی کا مجرم پائے جانے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی کی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے خود کو قانون نافذ کرنے والے افسران کے طور پر ظاہر کرنے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )انڈیا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کی جانب سے9جولائی کی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے تاہم ابھی تک فریقین کسی ٹھوس معاہدے تک نہیں پہنچ سکے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے درمیان سخت بحث کے درمیان ایک عبوری معاہد ے کا امکان ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بڑے اچھے خوبصورت معاہدے کا خیرمقدم کرے گاتاہم ان بیانات کے باوجود...
پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر اور پاری گرل دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے گرم ہونے لگیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں احد رضا میر اور دنانیر مبین چند اور لوگوں کیساتھ کیلیفورنیا کے ایک ساحل کے کنارے لنچ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چکی ہے جس نے احد اور دنانیر کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ ویڈیو تھوڑی دھندلی ہے تاہم انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر احد رضا میر اور دنانیر مبین ہی ہیں۔ A post common by Celebrity_edits...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہماری زندگی کا عام تجربہ ہے کہ جیسے ہی کہیں دوچار لوگ جمع ہوتے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست ’’غیبت کانفرنس‘‘ منعقد ہونے لگتی ہے۔ ایسی غیبت کانفرنسوں کا معاملہ عجیب ہوتا ہے۔ اس میں شریک ہر شخص غیبت کانفرنس کا ’’سامع‘‘ بھی ہوتا ہے اور اس کا ’’صدر‘‘ بھی۔اہم بات یہ ہے کہ غیبت کانفرنس میں شریک لوگوںکے لیے غیبت کرنے میں بھی لطف ہوتا ہے اور اس کی سماعت میں بھی۔ اکثر لوگ غیبت میں اس شدت اور گہرائی سے شریک ہوتے ہیں کہ ان کی غیبت میں ایک ’’عالمانہ شان‘‘ پیدا ہوجاتی ہے اور اسے دیکھ کر خیال آتا ہے کہ غیبت کرنے والا ابھی ابھی اوکسفرڈ یا ہارورڈ سے غیبت میں پی ایچ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر...
(گزشتہ سے پیوستہ) خاموش قاتل،ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیاروں کی حقیقت آخرہے کیاکہ پاک وہندہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس طیاروں میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل یہ طیارے’’خاموش قاتل‘‘کہلاتے ہیں،نہ دکھائی دیتے ہیں،نہ آسانی سے روکے جاسکتے ہیں،اورنہ ہی ان کی نقل و حرکت کوآسانی سے سمجھا جا سکتاہے۔جدیدترین خوبیوں نے اس طیارے کو پانچویں نسل کی فضائی بالادستی کا نشان بنادیاہے۔یادرہے کہ ففتھ جنریشن اورسٹیلتھ طیارہ اس وقت’’ففتھ جنریشن‘‘کہلاتاہے جب وہ سٹیلتھ ہو، سپرکروز کرے،نیٹ ورکڈ ہو،ملٹی رول ہو اورایویانکس میں ہم آہنگی ہواورسب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سٹیلتھ اس وقت معتبرہے جب دشمن کوطیارہ دیکھنے سے پہلے مارکھا جائے۔ اس کی پہلی خوبی اس کی سٹیلتھ صلاحیت ہے جواسے ریڈارسے اوجھل اوردشمن کے ہرقسم...
تاریخ کا اصول بڑا سیدھا ہے۔ جو اقوام اپنے دشمن کو پہچاننے میں تاخیر کرتی ہیں وہ صفحہ ہستی پر محض ایک نوٹ بن کر رہ جاتی ہیں۔ وہ فقط دردناک یادیں چھوڑ جاتی ہیں جن پر بعد میں نسلیں نوحہ لکھتی ہیں اور شکست کا ماتم کرتی ہیں۔کیا 56 اسلامی ممالک کی اس دنیا میں کوئی ایسا وجود باقی ہے جس کے کانوں میں غزہ کی عورتوں اور بچوں کی چیخیں گونجتی ہوں؟ کیا اسلامی دنیا کے وہ اتحاد، وہ فوجیں، وہ ادارے جن پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے ان کے ضمیر کو ایک بار بھی ملامت ہوئی کہ شاید ان کی طاقت کو ظالم کی بجائے مظلوم کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا؟ نہیں صاحب ! یہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ امیر مقام نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومتی صورتحال میں تبدیلی خارج ازامکان نہیں، صوبے میں کچھ بھی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت کہتے ہیں اپوزیشن سے مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو یہ ادراک ہو کہ پارلیمان میں گالیاں نہیں کردار ادا کرنا ہے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کو متعلقہ لوگ دیکھیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔ (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 میں نواز...
ٹرمپ کا ثالثی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، جنگ بندی میں ان کا کوئی دخل نہیں، جے شنکر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ان کی ثالثی سے ممکن ہوئی۔تفصیلات کے مطابق، واشنگٹن میں کوآڈ اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو کھلے عام چیلنج کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت...
اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک ڈرامے میں ایسا کردار دیا گیا جس نے انہیں خود بھی حیران کر دیا، کیونکہ انہیں شوٹنگ کے وقت معلوم ہوا کہ وہ صرف صبور علی کی ہی نہیں بلکہ سلمان سعید کی ماں کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔ تارا محمود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ تارا محمود نے کہا کہ انہوں نے اداکاری کا آغاز اتفاقاً کیا، انہیں اس کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ تھا کہ اداکاری میں اپنا کیریئر بنائیں، لیکن اداکارہ ثمینہ احمد نے ان پر زور دیا کہ وہ...
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے...
لاہور:پاک بھارت ہاکی مقابلوں میں بھی کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، چیف کوچ طاہر زمان نے تجویز دی کہ اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں تو نیوٹرل وینیو پر میچز منعقد کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں رواں برس ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ٹیمیں اپنے ممالک میں شیڈول عالمی ایونٹس کے میچز کسی تیسرے وینیو پر کھیلیں گی، اب ہاکی میں بھی ایسے ہی کنٹریکٹ کیلیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا کپ میں...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے اوپر لگنے والے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے دوران بنگلہ دیش میں حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1,400 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر نوجوان طلبہ شامل تھے۔ شیخ حسینہ، جو طلبہ بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں، پر ڈھاکا کی عدالت میں 1 جون 2025 سے پانچ سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جن میں اکسانا، سہولت کاری، اجتماعی قتل اور کمان کی ذمہ داری میں ناکامی شامل ہیں۔ ان کی جماعت، کالعدم عوامی لیگ نے ایک بیان میں مقدمے کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس کے ساتھ منگل کو ایک فون کال میں اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فضائی حملوں کے بارے میں بعض یورپی ممالک کے موقف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ممالک اسرائیل اور امریکہ کے حمایتی ہیں۔ عراقچی نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کے ذہن میں کون سے ممالک ہیں۔ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین کاجا کالس نے فون کال کے بعد کہا کہ ’’ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے بارے میں بات چیت...
مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال سے تعلق رکھنے والے استاد نیاز احمد دل کا دورہ پڑنے کے باعث دورانِ لیکچر جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیاز احمد لاہور کے ایک معروف اسکول میں ایک تربیتی سیشن کے دوران لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک اُنہیں شدید سینے میں درد محسوس ہوا، چند لمحوں میں وہ زمین پر گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاہور کے ایک جامعہ میں جب لیکچر جاری تھا، سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ بچے سن رہے تھے، ٹیچر پڑھا رہے تھے۔ لیکن اچانک — سب کچھ تھم گیا! ایک عزت دار، مہربان، اور فرض شناس استاد… جو صرف پڑھانے نہیں بلکہ نسلیں سنوارنے آیا تھا، وہ کلاس...