2025-11-04@22:08:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6764

«رہی ہے اور»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کوتنقید کیلئےکچھ نہیں ملتا تو نون میں سے شین نکالتے ہیں، شین میں سے نون نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھو، نون، میم، شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، نون سے شین نکالنے، میم سےنون نکالنا، میم سے شین نکالنا ایسے بڑے آئے، بڑی کوشش کی۔ گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    لاہور: سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اور ریاست مخالف ٹوئٹس اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں فلک جاوید مزید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جج نے کہا کہ یہ ایک عورت ہے دہشت گرد نہیں بار بار ریمانڈ کیوں مانگا جارہا ہے؟ چودہ دن میں این سی سی اے نے کیا کیا؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ فلک جاوید کو دو مقدمات میں این سی سی اے نے لاہور جوڈیشل عدالت میں پیش کردیا جہاں سماعت جج نعیم وٹو نے کی۔ دوران سماعت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) نے کہا کہ جس موبائل فون میں ڈیٹا پڑا ہے اس کی رسائی حاصل نہیں ہے، ملزمہ نے سوالات کے غلط جواب دیے، موبائل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
    قاہرہ: حماس اسرائیل مذاکرات کا  دوسرا دور ختم ہوگیا، تاہم جنگ  بندی کی  ضمانت پر سوال  تاحال جواب طلب ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق رواں ہفتے شرم الشیخ میں منعقدہ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں حماس اور اسرائیل کے نمائندوں نے قیدیوں کی رہائی اور فوجی انخلا کے طریقہ کار پر مفصل گفتگو کی، مگر بات چیت کے بعد حماس نے واضح کر دیا کہ وہ صرف اس وقت معاہدے پر آمادہ ہوگی جب جنگ کے دائمی خاتمے کی ضمانت موجود ہو۔ حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے شفاف انداز میں کہا کہ فلسطینیوں کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ ایک بار کی جنگ کے بعد پھر وہی جارحیت دہرانے کی گنجائش نہیں رکھی جائے...
    متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نڈر ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیلی محاصرے کے باوجود غزہ کے قریب پہنچنے والی چند امدادی کشتیوں میں شامل ہو کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ظہیرہ نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی سخت نگرانی کے باوجود ان کی کشتی بحفاظت غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ یہ مشن صرف امداد نہیں بلکہ انسانیت کا فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 سے زائد امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں گھیر لیا تھا، تاہم چند جہاز اسرائیلی گرفت سے...
     کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،میرا چیلنج ہے میں اور مریم نواز اپنی نشستیں چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کراتے ہیں، پتہ چل جائے گا کس نے کام کیا ہے اور کون ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی.(جاری ہے) شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور...
    نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’ویڈنزڈے‘ کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔ پیرس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے انٹرویو میں جینا نے فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت کو سراہا۔ 21 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’’میں فلسطین کے لوگوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے۔  ...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے 2 سال قبل سیاست سے خاموشی سے کنارہ کش ہونے کے بعد، اب ایک بار پھر ان کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے جانب سے متعدد سیاسی، معاشی، بین الاقوامی اور قومی امور پر دیے گئے بیانات نے سیاسی حلقوں میں یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا اسد عمر عملی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے جا رہے ہیں؟ وی نیوز نے اسد عمر سے متعدد بار رابطوں کی کوشش کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسد عمر ایک مرتبہ پھر سے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے ہیں؟ تاہم اسد عمر نے اس...
    پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی غلطی نہیں ہے ان کے اوپر سیاسی دباؤ بہت ہے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک میگزین کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے ہینڈ شیک تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی حمایت کر دی اور کہا کہ وہ سیاسی دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست ہی ایسی ہے، پہلے ڈرامے بند کر دیے، پھر ایشیا کپ...
    ---فائل فوٹو  آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ معیشت دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے، تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔اِن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اورتاجر برادری معیشت کے تحفظ کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔ کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیںکال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔ دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری...
    گزشتہ جمعے بہار کے ضلع روہتاس میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد نیشنل ہائی وے 19 پر بنائے گئے عارضی راستے اور سروس لینیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے دہلی-کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں سینکڑوں گاڑیاں 4 دن سے ایک لمبی قطار میں پھنسی ہوئی ہیں، اور کہیں سے بھی ٹریفک کے بحال ہونے کی امید نظر نہیں آ رہی۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں اور پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پھسل رہی ہیں، جس سے جام مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ چند کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کئی کئی گھنٹے لگ رہے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ رکاوٹ یا الجھن آپ کی زندگی کو آسان بنانے کا موقع ہے۔ اپنے اردگرد کے مناظر میں غرق ہوجائیں، غروب آفتاب اور اڑتے ہوئے پرندوں کو دیکھیں، پانی کی چھوٹی چھوٹی لہروں کو دیکھیں، ان چیونٹیوں کو دیکھیں جو اپنے گھروں تک کھانا لے کر جارہی ہیں۔ اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں جو آپ کے پاس پہلے سے نہیں ہے؟ اور جب آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پاس سب کچھ موجود ہے، تو آپ ان ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے جنہیں زندگی کی بے قابو دوڑ میں شاید نظرانداز کر دیا گیا ہو۔ منفی: آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایک طرف وہ سیز فائر کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کے لیے آجاتے ہیں۔ ‘‘ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟’’ انہوں نے واضح کیا کہ اس دوہرے رویے سے مفاہمت کا کوئی سنجیدہ پیغام نہیں ملتا۔ روزانہ جسے دیکھو، وہ جھاڑ پونچھ کر گھر سے نکلتا ہے، مائیک کے سامنے بیٹھ کر گالیاں اور الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دیتا ہے، پھر انہی حالات میں مفاہمت کی باتیں کی جاتی ہیں۔ ‘‘جب ہم معمولی سا جواب دیں تو وہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پْر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارت خزانہ نے تاحال اس منظوری کی توثیق نہیں کی۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ کے لوگوں کو بلائوں گا تو وہ کچھ اور کہیں گے۔ عدالت نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت پٹواریوں کی تمام خالی آسامیاں پْر کر دے گی۔ عدالت نے مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محسن...
    مقبوضہ بیت المقدس: غزہ شہر میں قابض اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے،  القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے  یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی فوج شہر کے مغربی حصے میں پیش قدمی کر رہی تھی۔  القدس بریگیڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مجاہدین نے دشمن فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور متعدد فوجی زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد اسرائیلی فورسز نے جوابی حملہ کرتے ہوئے علاقے میں شدید گولہ باری کی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے 50 سے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرون ملک جا رہے ہیں۔ سینیٹر انوشہ رحمن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تربیت پانے والے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ملک میں خدمات دینے کے بجائے غیر ممالک میں روزگار کو ترجیح دے رہی ہے اور پاکستان کے50 سے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں‘ سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز آئرلینڈ جا رہے ہیں، جہاں انہیں 5 ہزار یورو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے‘ ڈاکٹرز کی ہجرت ملکی صحت کے نظام کے لیے خطرہ بن چکی ہے، اور اس سے سرکاری اسپتالوں میں عملے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈ ی (صباح نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے، اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ مندر کی گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکے گی اور نہ ہی گھاس اگے گی، دنیا خود سب کچھ دیکھے گی، ایسی ڈوز دیں گے کہ وہ تا قیامت یاد رکھے گا۔ جیل آمد سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا کہ آپ یہاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-08-20 اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے کسی کی جاگیر نہیں ، وفاقی حکومت صدر زر داری کی وجہ سے قائم ہے ۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے غلام نہیں ، لگتا ہے انھیں شہباز شریف کا کرسی پر بیٹھنا پسند نہیں ، گزارش ہے کہ گھر کی لڑائی کو ہمارے گلے نہ ڈالیں ۔ سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائی کو پیپلزپارٹی پر نہ ڈالا جائے، ہم صوبائیت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، ملک اس وقت سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر فراز الرحمن نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ماحول غیر یقینی، غیر مستحکم اور سرمایہ کار دشمن بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں کاروبار دشمن بن چکی ہیں، ہر نئے فیصلے کے نتیجے میں صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کاروبار ہی نہیں چل رہے تو ٹیکس کہاں سے آئے گا؟ مردہ معیشت سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ بلند و بالا معاشی اہداف مقرر کرنا آسان ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایران اور چین کے بعد اب یورپی ممالک پر بھی الزام عائد کر دیا۔ زیلنسکی نے الزام لگایا کہ روسی ڈرونز اور میزائلوں میں یورپی پرزے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی ہتھیاروں میں امریکی، برطانوی، جرمن پرزے پائے گئے ہیں۔ انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کی جائیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن نے روسی صدر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ازلی دوستی اور اتحادی تعلقات کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    مملکت ِ پاکستان چند اکائیوں پر مشتمل ایک ایسا حسین گلدستہ ہے جس میں کھلتے ہوئے پھولوں کی خوشبو سے یہ وطن مہکتا ہے۔ کشمیر کی جنت نظیر وادیاں ہوں یا گلگت بلتستان کے برف پوش بلند و بالا پہاڑ، بلوچستان کے نیلگوں ساحل ہوں یا خیبر پختونخوا کی بل کھاتی وادیاں اورشور مچاتے چشمے، سندھ کی قدیم تہذیب کو اجاگر کرتی ٹھٹھہ کی شاہ جہانی مسجد ہو یا مکلی کا تاریخی قبرستان اور پنجاب کے سرسبز لہلہاتے کھیت ،یہ سب اس مملکت خداداد کے وہ پھول ہیں جن کی ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے آبیاری کی۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی یہ ریاست ہمیشہ دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی رہی ہے۔ وہ اس گلدستے کو بکھیرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سرسری اور ایک باقاعدہ ملاقات کی تو یوں لگا کہ پاکستان کو ہفت اقلیم کی بادشاہی مل گئی ہو۔ ایکس سے سرکاری میڈیا تک یوں دھمالیں ڈالی گئیں کہ جیسے پہلی بار کسی پاکستانی حکمران کا وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کیا گیا ہو۔ پہلی بار امریکا اور پاکستان کے تعلقات اوجِ کمال کو پہنچے ہوں اور پہلی بار پاکستان کو امریکا کی مہربان چھاؤں میسر آئی ہو۔ حقیقت تو یہ ہے جس تعلق کی تجدید پر خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں اسے امریکا کے ہی ایک محقق اور مصنف نے اپنی کتاب ’’نو ایگزٹ فرام پاکستان‘‘ میں تکلیف دہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے  کپتان...
    نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک ہندو وکیل کیطرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ طور پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا چیف جسٹس کی ماں اور ان کی بہن نے سخت مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ وہیں حملے سے متعلق سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی بہن کیرتی نے کہا کہ یہ زہریلا نظریہ ہے اور بدامنی پھیلانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس بی آر...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی ویمن ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان سے سکیورٹی واپس لے کر مریم نواز نے بہت چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا، مریم صاحبہ کو وہ دن بھول گئے جب ان کے ابا جان کی پلیٹیں سیٹ نہیں ہو رہی تھیں، تو زرداری صاحب نے عدم اعتماد کی آپشنز اور ن لیگ کا ساتھ دے کر ان کو اقتدار دلوایا۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ عظمی بخاری صاحبہ آپ آئیں آپ کو وسیب جنوبی پنجاب کا وزٹ میں کرواتی ہوں مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈی جی خان اور کچے علاقوں میں جو محرومیاں ہیں وہ ن لیگ کے جنوبی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ امن منصوبے پر مصر میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا سمیت کئی بنیادی مطالبات پیش کردیے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق حماس نے مصر میں جاری بات چیت کے دوران اپنے مؤقف اور شرائط کی تفصیلات واضح کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے 2 سال: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا انکشاف حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بتایا کہ ان کا وفد ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرے اور مذاکرات کی...
    مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ...
    اسلام آباد:  اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں. سفارتخانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔نائب وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا...
    فائل فوٹو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت سازی کے لیے اتحاد ممکن نہیں، موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر غور ہوسکتا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی چل رہی ہے، چند دن میں ختم ہوجائے گی، پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں بیٹھنا بانی پی ٹی آئی کو منظور نہیں، اسد قیصر نے بھی عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ووٹ دینے کی بات کی ہے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں اگر کوئی پارٹی حکومت نہیں بنا سکتی تو نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے 50 سے 60 فیصد ڈاکٹرز تربیت مکمل کرنے کے بعد بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔ اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمان نے بتایا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ملک میں خدمات دینے کے بجائے غیر ممالک میں روزگار کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز آئرلینڈ جا رہے ہیں، جہاں انہیں 5 ہزار یورو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہجرت ملکی صحت کے نظام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے اور اس سے سرکاری اسپتالوں میں...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کیسز کی "کچڑی" پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ علیمہ خان نے کہا کہ عدالت میں ججز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، جج صاحب بھی دباؤ میں ہیں اور ان کی بھی کچھ مجبوری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں اور کیسز بہت اچھے طریقے سے...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ کل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر علی ظفر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء اور 2024ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24...
    غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کے دعوؤں کے باوجود غزہ پر حملے جاری رہے جس سے مزید 38 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری میں مزید 38 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، خوراک کے حصول میں متعدد فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، اسرائیل نے غزہ سٹی کا مرکزی راستہ بھی بند کر دیا، فلسطینی جنوب کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے “طوفان الاقصیٰ” کے نام سے اسرائیلی سرحدوں پر بڑا حملہ کیا۔ فلسطینی مجاہدین نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سرحدی بستیوں میں داخل ہو کر 251 اسرائیلیوں کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار کیاکہ آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے  مطابق سلمان صفدر نے کہاکہ میرے موکلان پر جیولری گراف سیٹ سمیت دیگر تحائف لینے کا الزام ہے،صہیب عباسی اور انعام شاہ گواہان ہیں اور اگلے صفحے پر ملزمان کی لسٹ میں بھی شامل ہیں،توشہ خانہ ون کیس میں 31جنوری 2024کوسزا دی جاتی ہے۔ قبل ازیں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی...
    لاہور (تجزیہ: فیصل ادریس بٹ) افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ بھارت سے اس امر کی تصدیق ہو رہی ہے  را اور بھارتی حکومت انسانی امداد کی آڑ میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیلئے طالبان کو مالی معاونت کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی آرمی چیف و ائیر چیف کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ شروع کر کے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے تو افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ بھارت معنی خیز ہے۔ بھارت کی جانب سے تاحال افغانستان کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے، اس...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کیلئے زبردست پیش رفت کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاہدہ جلد ہوگا، تمام ممالک نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے، حماس نے مذاکرات میں بہت اہم باتوں پر اتفاق کر لیا، ہم مشرق وسطیٰ میں3 ہزار سال پرانا تنازع حل کرنے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ، یو اے ای اور سعودی عرب بھی امن کیلئے کوشاں ہیں، تجارت اور ٹیرف سے7 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی رکوائی، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن...
    ایتھنز: سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم کے مقابلے میں ان پر ہونے والے مظالم کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ اسرائیل ایک پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گریٹا تھنبرگ سمیت درجنوں کارکنان کو "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں ان تمام کارکنان کو رہائی کے بعد یونان منتقل کر دیا گیا، جہاں فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حراست میں کارکنان کو تشدد، بھوک اور نیند کی محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی کارکنان نے الزام لگایا کہ انہیں پنجروں میں بند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ منگل کو ہو جائے گی۔ انہوں نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء اور 2024ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 لاکھ مقدمات التوا کا شکار ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی ؍ کٹھ منڈو(انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال اور پڑوسی ملک بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں دور دراز پہاڑی علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق نیپال میں جمعہ کے روز سے جاری شدید بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی ترجمان شانتی مہت نے بتایا کہ اب تک 43 افراد ہلاک اور 5 لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان مشرقی ضلع ایلم میں ہوا جہاں 37 افراد لینڈ سلائیڈز کی نذر ہوگئے۔ ضلعی افسر...
    جیسے ہی نو ستمبر کو امریکا کے قریب ترین اتحادی اسرائیل نے ایک اور قریب ترین امریکی اتحادی قطر پر حملہ کیا۔واشنگٹن میں قائم دائیں بازو کے اسرائیل نواز تھنک ٹینک امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک سرکردہ محقق مائکل روبن نے خبردار کیا کہ ترکی اب اپنی فکر کرے اور اپنے تحفظ کے لیے ناٹو اور امریکا کے بھروسے نہ رہے۔ کل کلاں اسرائیل اور ترکی کا کھلا دنگل ہوتا ہے تو یہ اندازہ لگانے کی ضرورت نہیں کہ ناٹو کی تاسیسی دستاویز کا آرٹیکل پانچ ترکی کے کام آئے گا جس کے مطابق ایک رکن ملک پر حملہ پورے ناٹو پر حملہ تصور ہو گا۔مائکل روبن اکیلے نہیں ہیں۔سرکردہ اسرائیلی تجزیہ کار مائر مسری نے بھی ٹویٹ کیا...
    مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز قاہرہ(آئی پی ایس )مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں غزہ میں تقریبا دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے حماس اور اسرائیل کے وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔المونیٹر نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ریاستی انٹیلی جنس سے منسلک القاہرہ نیوز کے مطابق وفود زیرِ حراست افراد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے زمینی حالات کی تیاری پر بات چیت کر رہے ہیں، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کے مطابق ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصری اور قطری...
    جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی ظلم پر بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی اور عالم اسلام کی طرف سے عملی اقدامات نہ کرنا معنی خیز اور شرمناک ہے، امریکی صدر کا حماس کو بار بار جارہانہ انداز میں حکم دینا جدید دور میں ظلم کی انتہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع ملتان کے زیراہتمام پریس کلب ملتان میں غزہ کی پکار اسرائیل مردہ باد سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیت جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کی، جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صاحزادہ معصوم میاں نقشبندی اور یونس غازی کی خصوصی شرکت، مفتی عثمان...
    قاضی نظام الدین نے کہا کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور بھارتی نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اصل جدوجہد نوکریوں یا معاشی مسائل کی نہیں بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ دستخطی مہم میں حصہ لیا، جس میں عوام سے رابطہ کر کے ووٹ چوری کے خلاف دستخط لئے گئے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں نے بازاروں، سڑکوں، ریہڑی پٹری اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ووٹ چوری کے خلاف ان کے دستخط حاصل کئے۔ دیویندر یادو...
    سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دو اتحادی جماعتوں میں مقابلہ ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مقابلہ ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہم نے بہت تیاریاں کیں اور سندھ کو ڈوبنے سے روکا، یہ صرف کتابوں میں روکا۔  سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پنجاب کہتا ہے ہم نے کشتیوں کی ذریعے امداد دی، اسکورنگ یہ ہو رہی ہے کہ کس نے زیادہ پریس کانفرنسز کیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک پر سب سے زیادہ حکومت کی، یہ ملک کو سیلاب سے بچانے میں ناکام رہے، بچے کھلے آسمان تلے بھوکے سو رہے ہیں، میں ان...
    الیکشن کمیشن  نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ مستقبل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ووٹر لسٹوں کی خامیاں دور کرنے کے لیے گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کرے، جس کے بعد نادرا کے موجود اور نئے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں۔ اس تجویز پر حکومتی سطح پر غور و خوض جاری ہے کہ کیا اتنی بڑی مشق کرنا آسان ہو گی؟ پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن کو سب سے بڑا چیلنج ووٹرز کے پتوں کی درستگی کا درپیش رہا۔ بظاہر سادہ دکھنے والا یہ مسئلہ اس وقت پیچیدہ صورت حال اختیار کر لیتا ہے جب شناختی کارڈ...
    سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی  چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔   سینیٹر پرویز رشید  کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ ہم انٹرنیشنل ایڈ اپنا حق سمجھتے ہیں اس کو بھیک نہیں کہا جا سکتا؛نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحما ن  سینیٹر...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں کہ میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، آپ کی صرف حکومت ہے، نہ پنجاب آپ کا ہے، نہ پانی آپ کا ہے، نہ پیسہ آپ کا ہے، آپ کی پنجاب میں حکومت ہے اور آپ اس کی بات کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے...
    صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات کی بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ۔ سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں، بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے ۔امید ہے کہ بیان بازی کاسلسلہ اب بند ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہو گی۔ امید ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رہے گی۔صدر آئی پی پی...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستانی آم ضرور کھائے ہوں گے۔ ملائیشیا سے ہم بہت کچھ امپورٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ کی ضرورت ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت میں فروغ گیم چینجر ثابت ہوگا، ملائیشیا کی لیڈر شپ نے چند سالوں میں جو اقدامات کیے وہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں: وزیر اعظم شہباز...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر پرانا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی لیکن سوشل میڈیا صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن ہی 2020 کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس پر تحریر درج تھی کہ ’’ مریم نواز نے اپنی بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی کے نئے ٹائرز کیلئے وزارت خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے نکلوائے تھے‘‘۔ ندیم افضل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں نوٹیفکیشن بھی جوڑا گیا تھا جسے شائد انہوں نے غور سے دیکھا نہیں اور ساتھ کپشن میں لکھا کہ ’ سیلاب متاثرین انصاف مانگیں‘۔ توشہ...
    وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے ہیں، پنجاب حکومت اگلے روز کچھ اور کہہ دیتی ہے اور معاملات کو خراب کرتی ہے۔ پنجاب حکومت کس کو مشکل میں ڈال رہی ہے؟ سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحرانی کیفیت پیدا ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کے کامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام...
    اگر آپ برگر، پیزا یا دیگر جنک فوڈز کے شوقین ہیں تو محتاط ہو جائیں، کیونکہ ان غذاؤں کا صرف چند دنوں تک مسلسل استعمال بھی دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا اسکول آف میڈیسن کی ایک تازہ طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہماری خوراک دماغی صحت پر ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور جنک فوڈ دماغ کے یادداشت کے نظام کو متاثر کر کے یادداشت کی کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیقی ماہرین نے تجربے کے دوران چوہوں کو ایسی خوراک دی جس میں چکنائی اور چربی کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ...
    گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کو اس اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔ Bigger in terms of Cricketing ability? Wasim Akram Bigger in terms of Star ability? Shahid Afridi https://t.co/F63a0dqiOl — Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) October 5, 2025 بحث میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے لیجنڈری...
    بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں درگا پوجا کی نمائش کے دوران پرتشدد واقعات میں 25 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے دفعہ 163 کے تحت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق درگا نمائش کی تقریب کے بعد پرتشدد واقعات میں 25 اڑیسہ حکومت نے اتوار کی شب کٹک کے 13 پولیس اسٹیشنز والے علاقوں میں دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ اڑیسہ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر ناراسنگھا بھولا نے بتایا کہ مجسٹریٹ کی جانب سے دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت پابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے، جسے عام طور پر کرفیو...
    ---فائل فوٹو  سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جو لڑائی چل رہی ہے اسے بند ہونا چاہیے۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں صدر میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، جن کو سمجھ نہیں آئی ان کو بھی سمجھ جانا چاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے  مزید کہا کہ اگر پنجاب کے نمائندوں نے پنجاب کی پَگ کی حفاظت نہ کی تو پھر ہمیں مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا۔ شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا، جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا: عظمیٰ بخاریوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے دور میں مسلم مخالف پالیسیوں اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، جس سے مسلمانوں کے لیے روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔  بھارتی میڈیا دی وائر کے مطابق، اتر پردیش کی ریاستی حکومت اور اس کے زیر اثر پولیس، آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے تحت مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متھرا کو ستمبر 2021 میں مقدس قرار دیے جانے کے بعد سے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مقامی مسلمانوں کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔ پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں، جنہیں مسلمانوں کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔...
    ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح مؤقف پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، لیکن یہ درست نہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ میری کسی سے واپسی یا ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ “میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ حتمی ہے۔ میرے مداح چاہتے ہیں کہ میں واپس آؤں، لیکن اب پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنا چاہیے۔”محمد عامر کا...
    9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے سربراہ نے وارننگ دی ہے کہ اگر حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات ناکام رہے تو غزہ میں ایک بار پھر کارروائی شروع کر دی جائے گی۔آرمی چیف ایال ضمیر نے کمانڈروں سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عسکری کامیابیوں کو سیاسی مذاکرات میں طاقت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر یہ سیاسی کوششیں ناکام رہیں تو فوج دوبارہ جنگ میں واپس آ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ہر محاذ پر دشمن کو محدود کر رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں حقائق بدل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-33 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے تاہم اولین ترجیح حماس کے پاس موجود قیدیوں کی رہائی ہے جبکہ اس کے بعد کی صورت حال پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حماس نے بنیادی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز اور قیدیوں کی رہائی کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ملاقاتیں جاری ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کو قیدیوں کی رہائی کا عمل واضح کرنے کے لیے ہونے والے موجودہ مذاکرات کے دوران جلد ہی معلوم ہوجائے گا کہ آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-9 اسلام آباد (صباح نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اساتذہ کی عزت و توقیر کو یقینی بنانا قوم کی اجتماعی ذمے داری ہے، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں،اساتذہ کی فنی استعداد میں اضافہ اور ان کی معاشی آسودگی کا خیال رکھنا حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔آصف زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود...
    پریس کانفرنس میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ یہ سب ان کا اسکرپٹ رائٹر کرواہا ہے، جو کبھی ووٹ کو عزت دو کی تقاریر لکھ کر دیتا تھا، اب وہ پنچاب کارڈ کی تقریر لکھ کر دے رہا ہے، آپ جان بوجھ کر ایسے شخص کو سپورٹ کرکے پنجاب کارڈ کھیل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، یہ تنقید پی پی پر کی جا رہی ہے، لیکن نشانہ ان کا وفاقی حکومت ہے، ان کے وفاقی حکومت سے مسائل چل رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جب پنجاب...
    سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔  کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ کے طور پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا کر دراصل وزیراعظم کو ہدف بنارہی ہے، شرجیل میمن وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کررہی ہے مگر ان کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود سامنے آئیے، کسی پراکسی کے پیچھے نہ چھپیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جن کے اپنے گھر میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور  وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ملت کے رہبر ہیں۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالدمقبول صدیقی نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم ایمان کا حصہ اور طالب علم کا شرفِ عظیم ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسلام نے استاد کو روحانی والد کا درجہ عطا کیا۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت اور خلوصِ نیت سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔
     سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے جب کہ اس وقت پنجاب کے سیلاب زدہ عوام کے لیے ہمدردی کا وقت ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں سیلاب کے بعد صورتحال خراب ہوئی تو پی پی اور سندھ حکومت نے پنجاب کی عوام کے لیے کوشش تیز کی، بلاول بھٹو نے خود وہاں کے دورے کیے وہاں تنظیم کو متحرک کیا، گورنر پنجاب نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پنجاب کے رہنما بھی عوام میں نظر آئے، اس دوران بلاول...
    — فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا، جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خود آئیے گا، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔ آپ مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے...
    وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے تاکہ غیرقانونی طور پر قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد قابض اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں، تاہم وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا مزید بتایا گیا کہ مقامی قانونی تقاضوں کے تحت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں، ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے، اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے، پی ٹی آئی قومی ایجنڈے پر حکومت سے مذاکرات کو تیار ہے، چاہتے ہیں وسیع تر قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ بات...
    ان انتخابات پر تنقید کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پارلیمانی ممبران کے انتخاب کیلئے ایک بڑے حصے پر براہ راست عوامی ووٹنگ کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دسمبر 2024ء میں بشار الاسد کی حکومت کے گرنے کے بعد، آج اتوار 5 اکتوبر 2025ء کو شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ایک نئی اور جمہوری نظام کی طرف منتقلی کی علامت ہونا چاہئے، لیکن اس کے انعقاد اور ساخت کا بغور جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ انتخابات عوامی منشاء کا مظہر ہونے کی بجائے، ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں عبوری حکومت کی طاقت کو مستحکم کرنے کا ایک عارضی کنٹرول میکانزم ہیں، جس میں جمہوری عمل...
    فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں اساتذہ کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے، طلبہ کی تیاری کے لیے اساتذہ کو ڈیجیٹل وسائل اور تربیت دینا ضروری ہے، حکومتِ پاکستان تدریس کے شعبے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدرِ ایاز صادق نے  کہا ہے کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں ترقی کا سفر اب باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے اور حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے۔ قائم مقام صدرِ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، وہ...
    حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ طویل عرصے کی خاموشی کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خلیل الحیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، جسے اُن کا پہلا عوامی ظہور قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل اسرائیلی خبر رساں ادارے Ynet News کے مطابق خلیل الحیہ کا سامنے آنا اس وقت ہوا جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس سے منسلک ایک مقام پر فضائی حملہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس حملے کے بعد خلیل الحیہ نے میڈیا میں نمودار ہوکر کہا کہ ’حماس اب بھی متحد ہے...
    حماس نے آج (ہفتہ) کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کو “حوصلہ افزا” قرار دیا، جن میں انہوں نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کی اپیل کی تھی۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہے۔ حماس کے ترجمان طاہر النونو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا: صدر ٹرمپ کے غزہ پر اسرائیلی بمباری فوراً روکنے کے مطالبات حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: حماس قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہے۔ اپنی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-08-22 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ، فوجی اور سیکورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن کے باعث سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ فوجی اور سیکورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں سرکاری ادارے جزوی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس سے عوامی سطح پر بے چینی اور احتجاج میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی بھی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے۔شہر کا انفرااسٹرکچراور سڑکیں تباہ ہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں مگر شہریوں کا چالان بھی ہوگا اور بھاری جرمانے بھی یہ سراسرظلم ہے۔خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زاید خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اورمحرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ اس جدید دور میں بھی سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی، سڑکوں، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں...
    ’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی خود نوشت کا پہلا حصہ ہے جو حال ہی میں شایع ہوا‘ضخامت کم رکھنے کے لیے انھوں نے آپ بیتی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے‘ ان کا موقف ہے کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے‘ توجہ کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے‘ اس لیے کتاب کو ضخیم نہیں ہونا چاہیے۔  میں ان سے اتفاق نہیں کرتا کیوں کہ موٹی کتابوں اور طویل ڈرامہ سیریز کا وقت واپس آ چکا ہے‘ آپ کو اگر یقین نہ آئے تو ہیری پورٹرز سے لے کر منی ہیسٹ تک دیکھ لیں‘ آپ مان جائیں گے بہرحال اظہار صاحب کی یہ خود نوشت روایتی خود نوشت نہیں ہے‘ انھوں نے اکبر الہ آبادی کی بتائی...