2025-07-01@18:01:57 GMT
تلاش کی گنتی: 885
«سملی ڈیم»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیر سماعت ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے آرٹیکل 191-اے سے متعلق کیس حکم کے نامے کے مطابق اسی بینچ میں مقرر نہ کرنے پر20 جنوری کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔ بینچ نے کہا تھا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکن مولانا بشیر فاروق، معروف بزنس مین ڈنشان ڈی آواری اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔(جاری ہے) ملاقات میں فلاح انسانیت، روزگار کے مواقع اور فیشن ڈیزائن کے حوالہ سے گفتگوہوئی ۔
پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے،علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے، صوبے کے دیگر پولیس ٹریننگ سکولوں کو بھی بہتر بنائینگے، جلد مزید بھرتی کرنی ہے، جلد لوگوں کو فیلڈ میں لائینگے ، پولیس کی 9ماہ کی ٹریننگ کو 3ماہ تک لائینگے ،پولیس کی ٹریننگ ، سہولیات اور مرعات میں ہماری حکومت کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ، شہدا کے بچوں کو ہم نے بروقت ان کو انکا حق دے دیا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ترقیوں کے مسئلے پر بھی میرٹ کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔روز نامہ امت کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔دوسری جانب حکومتی اراکین نے وزیراعظم کی نشست کے گرد گھیرا ڈال لیا اور جوابی نعرے لگانے شروع کردیئے۔ وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی نعرے لگانے والوں میں شامل تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل عطا تارڑ حنیف عباسی سمیت کئی ن لیگی اراکین وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہوگئے۔اسمبلی میں اتنا شور تھا کہ ایوان...

ملیر میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی سی ملیر بشیر میمن کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں
ملیر میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی سی ملیر بشیر میمن کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں
ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غازی یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب میں شریک ہیں
ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔
ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔ نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔...
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ...
راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔پولیس نے کہا کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز فیلڈنگ کا ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔ دوسری اننگز کے آخری روز یہ موقع 34.4 اوور میں اُس وقت آیا جب ابرار احمد بولنگ کررہے تھے۔ ابرار احمد نے بول کرائی تو گیند ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین سنکلیئرکے بلے کا اوپری کنارہ چھو کو سلپ کی جانب نکلی جہاں سلمان علی آغا نے ڈائیو لگا کر سیکنڈ سلپ میں کیچ لیا۔ سلمان علی آغا نے کیچ لینے کے بعد قلابازی کھاتے ہی گیند کو زمین پر پھینکا اور پھر کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوکر جشن منانے لگے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز حیران ہوئے اور وہ خود کو...
سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
ملتان: (دنیا نیوز) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے یوں پاکستان کو مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل تھی۔پاکستان کی جانب سے میچ کے تیسرے روز کامران غلام اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی بیٹرز یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔میزبان پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ خرم شہزاد...
راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (FDI ) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششںیں کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر...
نوکنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروزگاری سے نمٹنے کے لئے ہنرمندی پر توجہ دینا ہو گی۔ گڈگورننس ترجیح ہے کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہو گی۔ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ اور سول ہسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں...
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی سپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون...
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا اور 137 پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی...
ملتان (نیوز ڈیسک ) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار ہے۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے جہاں مہمان ٹیم نے صرف 66رنز کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوادیں۔مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفرکریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز...
ملتان: ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز ساجد خان اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان نے 230 رنز پر اپنی اننگز کا اختتام کیا، اور پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو ساجد خان نے فوراً دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور ابتدائی چار وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر، کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نعمان علی نے مزید ایک شاندار اسپیل کر کے...
---فائل فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری اور عمر کی حد 62 برس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور جامعات کی تعلیمی آزادی اور تنقیدی سوچ بھی متاثر ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ صوبۂ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ایکٹ 2018ء میں ترمیم کر رہا ہے،...

اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) یورپی اتحاد اور شراکت کے لیے ذاتی خدمات ادا کرنے پر دیا جانے والا شارلیمان پرائز جرمنی کا ایک بہت معتبر انعام ہے۔ اس ایوارڈ کے منتظمین نے بُدھ کو ایوارڈ کی حقدار کا اعلان کیا جس پر ایوارڈ حاصل کرنے والی یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،'' یہ ایوارڈ میرے دل کی گہرائی کو چھونے کا سبب بنا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا،'' شارلیمان پرائز یورپ پر مرکوز ہے جو ہنگاہ خیز وقت میں ہماری پناہ ہے۔‘‘ 2019 ء سے یورپی کمیشن کی صدر رہنے والی اُرزولا فون ڈیئر لائن کو یہ ایوارڈ جرمن شہر آخن میں...

انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز کو 800 ملین روپے کی اسٹرکچرڈ گارنٹڈ ٹریڈ فنانس سہولت فراہم
اسلام آباد: انفرا ضامن پاکستان (آئی زیڈ پی) اور حبیب میٹرو نے جعفر بزنس سسٹمز کے لئے 800 ملین روپے کی ٹریڈ فنانس سہولت کے بدلے 600 ملین روپے کی پہلی قلیل مدتی ضمانت کامیابی کے ساتھ جاری کر دی ہے۔ یہ تاریخ ساز اشتراک جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس)، ایک مستند ٹیکنالوجی اور کاروباری حل فراہم کرنے والا ادارہ، کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفراسٹرکچر سلوشنز میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ ضمانتی ڈھانچہ جعفر بزنس سسٹمز کے کاروباری آپریشنز میں تیزی لائے گااور ضروری آئی ٹی انفراسٹرکچر کی درآمد کے لئے تجارتی فنانس میں سہولیات کی محدود دستیابی کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ یہ سہولت جے بی ایس کو اپنے...
پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کیپی کو500 ارب روپیملے،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں حکومتی کمیٹی میں وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں.(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا...
اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں، عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔ پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ تحریر کیے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کمزور اور بزدل بندے کی نشانی ہے کہ وہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کی عادت ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی ہے۔ یہ میٹنگ سے بھی چلے گئے۔ کافی وقت ہوچکا تھا، انہوں نے سگریٹ بھی نہیں پیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس(جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی بیٹھے ہوئے تھے) میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی رونمائی اور پری سیریز پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.دوسری جانب آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کوالالمپور سے جوہر روانہ ہو گئی ہے، قومی ٹیم کی کھلاڑی آج آرام کریں گی، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل پریکٹس کرے گی کپتان کامل خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے اچھی...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو آخری پوزیشن پر دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے: ’ایسی بلندی ایسی پستی‘ یہ کرکٹ کے ان شائقین کے لیے بڑی تکلیف دہ بات ہے جو اس ٹیم کے زمانہ عروج کی تاریخ سے واقف ہیں۔ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ویسٹ انڈیز سے اوپر (نیچے سے) خیر سے پاکستان ٹیم ہے جسے اپنے سے اوپر (نیچے سے) بنگلہ دیش کی ٹیم نے گزشتہ برس ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس لیے ان نتائج کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ کل ملتان میں ٹیسٹ کرکٹ کی دو کمزور ترین ٹیمیں برسرِ پیکار ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ میں گراؤٹ دیکھ کر میں نے اس...
ڈیجیٹل ادائیگی کے عالمی پلیٹ فارم گوگل پے کو مارچ 2025 کے وسط میں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہو رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی صارفین کو آسان اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ گوگل پے کے لانچ کے لیے ویزا، ماسٹر کارڈ اور ملک کے نمایاں بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرسکیں گے، جس سے بغیر کسی فزیکل کارڈ کے کانٹیکٹ لیس ڈیجیٹل ادائیگی ممکن ہوگی۔ لانچ کے ابتدائی مراحل میں گوگل پے بنیادی طور پر کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں پر توجہ دے گا۔ تاہم یہ ایپ...
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ دوران سماعت ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک کا زیادہ انحصار این ٹی ڈی سی پر ہے۔ کیوں نہ ہم کے الیکٹرک کو جنریشن کا لائسنس ہی دے دیں۔ کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ 6،7 روپے ہے اور بجلی کی طلب سالانہ بنیاوں پر 13 فیصد بڑھی ہے جب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کی دلچسپی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی انتھک جدوجہد رنگ لے آئی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبے پر ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب جیسے میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا،کیتھ لیب کے قیام کے حوالے سے اخبارات میں ٹینڈراشتہار بھی لگا دیا گیاہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی نے کہا کہ اس محنت اور جدوجہد میں حصہ لینے والے ایک عام ورکر خواہ وہ سیاسی...
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا، اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ عمران خان بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انکے کالی آندھی کیخلاف 1 ہزار 977 رنز ہیں جبکہ بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1 ہزار 676 رنز بناکر رکھے ہیں، انہیں لیجنڈ کرکٹر کو پیچھے چھوڑنے کیلئے محض 301 رنز درکار ہیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی...

بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات...
اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ کے ترجمان نے کہا کہ حقائق چھپانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔ جسے فوری ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ فارماسسٹ الائنس نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کے درمیان تنازعہ میں ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر درج ایف آئی آر ختم کی جائے۔ اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ الائنس کے ترجمان نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج واضح طور پر دکھا رہی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر بہار شاہ پر ڈی جی ہیلتھ نے حملہ کیا،...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، وزیراعلیٰ کے پی کے اپنی بات کرتےہیں صوبے کی نہیں۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے، ہم نے پی ٹی آئی کو پرامن صوبہ دیا تھا انہوں نے انتشار پھیلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے، جو ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا، جو بھی ہو پاکستان میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے ،تحریک انصاف...
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے۔ نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے۔ جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے۔ وفاقی حکومت اور فوج مداخلت کرے گی تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔ جوپاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا۔ وزیراعلی...
جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان)جنرل (ر)محمد جنید ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے گزشتہ روز زرعی تحقیقاتی ادارہ ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ کیا۔اس موقع پر فوڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدو زئی نے جنرل (ر)محمد جنید کو ہائبرڈ سولر ٹنل ٹیکنالوجی پر ایک جامع اور تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ ٹیکنالوجی کھجوروں کی پروسیسنگ اور خشک کرنے کے عمل کو نہایت موثر بناتی ہے۔ اس کے ذریعے پروسیسنگ کے دوران توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ کھجوروں کے معیار کو بھی...
عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے سمیت سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی ملک کی پہلی فورینزک لیبارٹری کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بغیر اجازت کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : سپریم کورٹ یہ لیبارٹری 2018 میں کراچی یونیورسٹی میں سندھ حکومت اور انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے تعاون سے قائم کی گئی تھی جس نے اب تک مختلف حادثات، واقعات اور جرائم سے جڑے 8500 ڈی این اے کیسز کو نمٹایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیٹیشن کونسل نے تسلیم کیا ہے، کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی تنظیم آئی ایس او...
راولپنڈی: شہر کے سب سے بڑے ہولی فیملی اسپتال کی تمام لفٹس خراب ہوگئیں۔ لفٹس خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ری ویمپنگ حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، نئی لگنے والی لفٹ سب سٹینڈرڈ ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی مین ایمرجنسی سے برن اور سرجیکل فزیو تھراپی آرتھو نیورو وارڈ، او پی ڈی سے لیبارٹری او ٹی اور سرجیکل آئی وارڈ جانے والی لفٹیں خراب ہوئی ہیں۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ فٹ میں ٹیکنیکل فالٹ آتا ہے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) عالمی کنٹیکٹ لیس ادائیگی کے پلیٹ فارم گوگل پے کی پاکستان میں جلد لانچنگ کی تیاری شروع کردی گئی، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پے مارچ 2025ء کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچنگ کے لیے تیار ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے پھیلتے ہوئے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہ سروس پاکستانی صارفین کو کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کو گوگل پے سے لنک کرنے کے قابل بنائے گی، جس سے ہم آہنگ ٹرمینلز پر بغیر کسی کنٹیکٹ ادائیگیوں کو ممکن بنایا جا سکے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے،یہ لیب 2018 ء میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے تحت دیتا ہے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں ماں بیٹے سمیت9افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر آباد ٹاپو کے قریب گھر سے گلا کٹی خاتون کی لاش ملی ،مقتولہ کی شناخت 18سالہ خدیجہ زوجہ کاشف کے نام سے ہوئی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب تیز رفتار کار نے بائیک مکینک کو کچل دیا اور 02 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفی اور زخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈائویونیورسٹی میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیراہتمام بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈائویونیورسٹی میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیراہتمام بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع ڈی جی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی ـ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی عثمان بزادر کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکار فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کئے گئے۔ اس کے علاوہ عثمان بزادر کے وزارت اعلی کے دور میں ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں کے میں سرکاری رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظور ی ہی نہیں لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان کے سرکاری سکولوں میں سرکاری رقم محکمہ طور پر معائنہ کرنے تصدیق ہی نہ ہو سکی، 2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے...
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپن شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیگ اسپنر ابرار احمد کو طلب کیا گیا ہے ، انجری کا شکار صائم ایوب اور آئوٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام کی غرض...
دبئی میں (ایک بلین فالوورز سمٹ) کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ کل 11 جنوری کو ہوا، جو 13 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی سمٹ نے مواد تخلیق کاروں، کاروباری ماہرین اور ڈیجیٹل معیشت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی، جن میں 5 ہزار سے زیادہ مواد تخلیق کار اور 350 مشہور اسپیکرز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دبئی کے اہم ترین مقامات، بشمول ایمریٹس ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر، اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، میں منعقد ہو رہا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ سمٹ کے...
سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او اورا عوان ایسوسی ایٹس کو لیز پر دیئے گئے پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کردی ،لیز کی منسوخی کے بعد پیٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ سی ڈی اے نے حاصل کر لیا،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی قیادت میں ٹیم نے پٹرول پمپ کا قبضہ حاصل کیا پی ایس او اور اعوان ایسوسی ایٹس 48کروڑ روپے سے زائد کی نادہندگان تھیں،مذکورہ پیٹرول پمپ کی مبینہ لیز 2005میں اختیارات سے تجاوز کرکے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے دی،اس پیٹرول پمپ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ون آن ملاقات جاری ہے۔ وزیراعلی کے پی کے مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔م ذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر ناصر عباس ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں چاٹر آف ڈیمانڈ پر حتمی اجازت بھی لی جائے گی۔قبل ازیں، قومی اسمبلی...
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیااس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا۔ 2020-21ء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے،...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران قائدین کی...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سربراہ پیر پگارا سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پیر پگارا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع ڈی غازی خان ( ڈی جی خان) میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی، جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔نجی اخبار کے مطابق مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدارکے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے میں سرکاری رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظور ی ہی نہیں لی گئی، ڈی جی خان کے سرکاری...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2ٹیسٹ میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17سے 21جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ پارٹنر بنانے کیلئے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اپنے سپلائی چین کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ڈیٹا اینالیٹکس کے عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان (ڈی اینڈ بی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس تعاون کے ذریعے، پی ایس او ڈی اینڈ بی کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سپلائرز کے حوالے سے مستند معلومات پر مبنی فیصلے کرسکے گا۔ ڈی اینڈ بی پاکستان، ایک معروف عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات فراہم کر کے کمپنیوں کو اپنی کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس سلوشن سے پی ایس او کو...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسکواڈ کی نمایاں تبدیلیاں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کامران غلام اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کنڈیشنز کے پیش نظر آف اسپنر ساجد خان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ برقرار کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ اسپن بولنگ ڈپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور پراسرار اسپنر ابرار احمد کو بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ واپس ٹیم میں شامل کر لیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور...

اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...

چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ کے ڈیزائن اور آپریشنل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل سٹریٹ کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام شروع کیا جائے۔ نیلام کیے گئے پلاٹس کو ڈویلپ کرکے رواں ماہ الاٹیوں کوقبضہ دیا جائے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی ڈیزائن پلانگ کو مزید...
صوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ کا زمونگ کور ڈیرہ کیمپس کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود خیبرپختونخواہ سید قاسم علی شاہ کا زمونگ کور ڈیرہ کیمپس کا دورہ ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود خیبرپختونخواہ نے زمونگ کور ڈیرہ کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمونگ کور رفیع اللہ خان نے ان کو زمنگ ڈیرہ کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، دورے کے دوران صوبائی وزیر نے بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں...
راؤ دلشاد:محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا جدت کی جانب ایک اور اقدام اٹھا لیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کو ڈیجٹلائز اور پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیاوزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر محکمہ کو مکمل ڈیجیٹلائز ،پیپر لیس کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو جون 2025 تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن سے ریکارڈز محفوظ رکھنا ،رسائی حاصل کرنا آسان ہوجائیگا،دفتری امور پیپر لیس ہونےسے سالانہ لاکھوں روپوں کی بچت ہوگی۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹنڈوجام سے ملاقات، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ شام ہوتے ہی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا تھا جس کی شکایت ڈی ایس پی اسد چنہ اور ایس ایچ او اسلم بلو سے کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر میں گشت میں اضافہ کیا اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس کے علاوہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوجام میں پولیس نہ ہونے کے سبب آئے روز ڈاکٹروں اور مریضوں میں جھگڑے کے واقعات رونما ہوتے رہتے تھے جس سے ڈاکٹروں میں بے...
مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ کے شعلے تحصیل ہیڈ کوارٹر درہ زندہ سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، آگ سے زیتون، چلغوزے، نشتر...
اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی، انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے،...
گلگت بلتستان میں شدید سردی کے دوران عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ ضلع ہنزہ میں عوام نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں علی آباد کے مقام پر منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں 6 روز تک سی پیک روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ہنزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار بلکہ روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ اس شدید احتجاج کے دوران سی پیک روڈ کی بندش سے بین الاقوامی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...
فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی، پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔پہاڑ کے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ کے شعلے تحصیل ہیڈکوارٹر درہ زندہ سے دیکھے جاسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، آگ سے زیتون، چلغوزے، نشتر اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔