2025-07-26@01:19:10 GMT
تلاش کی گنتی: 91

«میں مال گاڑی»:

    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔ گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے...
    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام الناس کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو افراد پرانی یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لین دین مکمل کرنے سے پہلے گاڑی کے تمام ای چالان کی تصدیق ضرور کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ای چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے مطابق، اگر گاڑی پر کسی قسم کے ٹریفک جرمانے باقی ہوں گے، تو نئی خریداری کے بعد ان جرمانوں کی ذمہ داری نئے مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔ باقی شدہ ای چالان گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں، دوبارہ فروخت...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیجی میدیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو اپنی پرائیویٹ گاڑی میں زبردستی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے رہائی کے بعد ملزم پر ایک پابندی بھی عائد کی ہے جس کے تحت مدعا علیہ کو متاثرہ بچے کے گھر کے قریب رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 10 سالہ متاثرہ کے رشتہ...
    سندھ حکومت نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔  پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کی جا رہی تھی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آغا عامر نے سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ کو تبدیل کر کے اپنی ذاتی گاڑی پر نصب کر دیا تھا۔ نہ صرف یہ، بلکہ نمبر پلیٹ کو سبز رنگ کر کے ٹمپرنگ بھی کی گئی تاکہ اسے سرکاری گاڑی ظاہر کیا جا سکے۔  ٹول پلازہ پر گاڑی کو روکا گیا، جھوٹ بولنے کی کوشش ناکام معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب یہ پرائیویٹ گاڑی شاہراہ بھٹو ٹول پلازہ پر پہنچی،...
    کراچی: سندھ گورنمںٹ سعود آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آغا عامر کو سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر پرائیوٹ گاڑی پر لگانے پر معطل کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے ذمے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معطل ہوئے ڈاکٹر آغا عامر نے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس کی نمبر پلیٹ اتار کر اپنی پرائیویٹ کار میں لگا رکھی تھی، اوریجنل نمبر پلیٹ کا کلر یلو تھا جسے گرین کلر کرکے نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ بھی کردی گئی تھی۔ وہ پرائیویٹ کار کوئی اورشخص چلاتا تھا۔ منگل کو ایم ایس کے قریبی دوست کی سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس جی ایس۔ 6751 جب شاہراہ بھٹو کے ٹول پلازا پہنچی  تو وہاں...
    پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ایک عام رجحان ہے، جہاں خریدار کم قیمت میں گاڑی حاصل کرتا ہے اور بیچنے والے کو اپنی گاڑی اپ گریڈ کرنے کا موقع ملتا ہے تاہم پرانی گاڑی خریدنے والے افراد کو چند اہم باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری سے پہلے چند ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے سے پہلے اس کا ای چالان لازمی چیک کریں تاکہ رجسٹریشن نمبر سے منسلک کسی بھی بقایا جرمانے کی بروقت جانچ کی جا سکے۔ اس مقصد کے لئے شہری پنجاب سیف سٹی...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے اور اس دوران جب انہوں نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تو سڑک پر پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا، بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بات بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں جا گری۔ سنٹرل کُرم کےعلاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدیدزخمی ہوگئے۔، زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی موڑکاٹتےہوئےگہری کھائی میں جاگری،گاڑی صدہ جا رہی تھی۔ Post Views: 3
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ترجمان شاہد رند نے بغیر تحقیق کے پریس ریلیز جاری کی اور ہمارے محکمے کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی پریس ریلیز پر سوالات اٹھاتے ہوئے شاہد رند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ سردار کھیتران کا کہنا ہے کہ ترجمان نے بغیر تحقیقات کے ہمارے خلاف اسکینڈل کھڑا کیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مانگی ڈیم منصوبے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو سرکاری گاڑی کہہ کر متعلقہ پروجیکٹ کے اہلکاروں کو برطرف کر دیا، جبکہ پروجیکٹ...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور گاڑی استعمال کرنے والے افراد دوسروں کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لی گئی ہے اور اس کا استعمال ذاتی سیرو تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا ہے کہ قوم کے ٹیکس...
    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ بحرین کیدام میں تیز رفتاری کے باعث سوزکی پک اَپ گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11 طاب علم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔
    بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑی کے خلاف قانون استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور خلاف قانون گاڑی کے استعمال پر تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی وسائل کا غلط اور بے جا استعمال قابل گرفت عمل ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری وسائل کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان صوبائی حکومت...
    سوات: بحرین کے علاقہ کیدام میں تیز رفتاری کے باعث سوزکی پک اَپ گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11 طاب علم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔
    کراچی: میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کا انجن اور 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک عارضی طور پر بلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انجینئرنگ اور آپریشن اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اَپ لائن کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد مسافر ٹرین 41 اَپ قراقرم ایکسپریس کو لوپ لائن کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئی اور ڈاؤن ٹریک کی مکمل بحالی پر کام شروع کر دیا۔ ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے پشاور، لاہور اور دیگر شہروں سے کراچی جانے والی مسافر ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اَپ ٹریک کی جزوی بندش...
    ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔  ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔   حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔  ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار  حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔
    مری(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر مری مال روڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک خاتون کو پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ خاتون شراب پی کر مال روڈ پر آئی ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار انہیں مال روڈ پر گاڑی لے جانے سے منع کر رہا ہے جس پر وہ بدتمیزی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری مال روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو گاڑی آگے لے جا کر لگانے کا کہہ رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہیز میں سونے کے سکے اور کروڑوں کی گاڑی ملنے کے باوجود سسرالیوں اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ بیوی نے خودکشی کرلی۔ 27 سالہ رتھنیا اور کاوین کمار کی شادی رواں سال اپریل کو ہوئی تھی۔ شادی میں دلہن کے گھر والوں کی طرف سے 300 سونے کے سکّے اور 70 لاکھ بھارتی روپے قیمت کی Volvo کار بطور جہیز دی گئی، اور وعدہ کیا گیا تھا مزید 200 سکّے بھی دیے جائیں گے۔  شادی کے محض دو ماہ بعد رتھنیا مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہیں جس میں انہیں چھوٹی غلطیوں پر جسمانی و ذہنی سزا دی جاتی تھی۔ 29 جون 2025 کو رِتھنیا ایک مندر جانے کے بہانے گھر سے نکلیں اور...
    سوشل میڈیا پر مری مال روڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک خاتون کو پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ خاتون شراب پی کر مال روڈ پر آئی ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار انہیں مال روڈ پر گاڑی لے جانے سے منع کر رہا ہے جس پر وہ بدتمیزی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری مال روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو گاڑی آگے لے جا کر لگانے کا کہہ رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو...
    امریکا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بیونسے ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارمنس دیتے ہوئے ایک ہولناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کنسرٹ ہیوسٹن میں جاری تھا اور اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔ گلوکارہ بیونسے نے ہوا میں معلق گاڑی میں بیٹھ کر انٹری دینی تھی۔ وہ اپنے ایک مشہور گانے پر پُرفارمنس دے رہی تھیں۔ اس دوران اچانک وہ کار ایک جانب جھکنے لگتے ہے۔ کار اتنی زیادہ ایک جانب جھک جاتی ہے کہ بیونسے کو لگتا ہے وہ بلندی سے نچے گر جائیں گی۔ گلوکارہ بیونسے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار جن رسیوں سے لٹکی ہوتی ہے اسے پکڑ لیا تاکہ توازن برقرار رکھ سکیں اور گاڑی...
    —فائل فوٹو ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگی اپ اور ڈاؤن ٹریک پر گرنے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مال گاڑی کو لوپ لائن پر لگا کر ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریک کو کلیئر کروانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی بحالی کےلیے کارروائی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چانگان پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان گاڑی ’السِوِن‘ کے تمام ماڈلز پر ایک خصوصی آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی مجموعی بچت دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 30 جون 2025 تک محدود ہے یا جب تک اسٹاک دستیاب ہے۔ چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بچت 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری رعایت جو گاڑی کی قیمت پر دی جا رہی ہے اور سوا لاکھ روپے مالیت کی مفت پیریاڈک مینٹیننس سروس، جو 2 سال تک جاری رہے گی۔ یہ آفر چانگان السوِن کے تمام ویریئنٹس، بشمول 1.3L اور 1.5L آٹومیٹک ماڈلز پر دستیاب ہے۔ نئی رعایتی...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال ستمبر سے 5 سال پرانی گاڑی کی کمرشل امپورٹ کھولی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی، صرف 700 دن باہر رہنے والے جو بگیج اسکیم میں گاڑی لانے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے 5 سال سے زائد پرانی گاڑی بھی منگوانے کی اجازت ہوگی، یکم جولائی 2026 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 40 سے کم ہوکر 30 فیصد ہو جائے گی، یکم جولائی 2027 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کر دی گئی، جنگ ختم ہونے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  ریلوے ذرائع  نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی،   کب روانہ ہوگی اس کی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔...
    ’’مال گاڑی میں امانتیں‘‘ ۔ یہ کتاب تقسیم ہندکے فوری بعد سرکاری افسران کی اہم فائلیں،قیمتی سامان، کتابیں، فرنیچر اور یادگاری اشیاء کو دیانتداری اور حفاظت کے ساتھ ہندوستان سے پاکستان منتقل کرنے کی ناقابل فراموش داستان ہے۔ ان نادر اشیاء کو ہندوستان سے پاکستان بھیجنے کے لے اس وقت جو "Carriage Contract" ہوا ، اس کی تمام تفصیلات اور جزیات کا ذکر اس کتاب میں ہے۔یہ معاہدہ 14 اگست 1947 کو دہلی میں ہوا۔ اس پر عملدرآمد کی تاریخ 15 اگست 1947 درج ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر نگرانی کی ذمے داری سکندر مرزا ( جو بعد میں پاکستان کے صدر بنے) اس وقت اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع ہندوستان تھے اور چوہدری محمد علی (جو بعد...
    گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرگئی، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں جلد ہی مل گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاوں نے دریا سے باہر نکالا۔ ادھر ضلع سوات کی تحصیل کبل...
    اسد بخاری، نواب شاہ نواب شاہ میں قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے  شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی بنانے کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔ اس وقت ہمارے نمائندے  اسد بخاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں اور طالبعلم  شعیب دھاریجو کے  ساتھ موجود ہیں۔ ان  سے مزید تفصیلات جانتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں solar vehicles تجربہ سائنس سولر گاڑی
    شہریار شر : فائل فوٹو  سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شہریار شر پر حملے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ  نے گرفتار انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔ کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے اور رہنما پیپلزپارٹی سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے رہنما شہریار شر پر رونتی کے کچے میں حملہ ہوا...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی...
    کراچی: آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
    برطانیہ کے شہر لیورپول میں خوشی مناتے فٹبال شائقین پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ایک شخص نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔  واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ لیورپول کی پریمیئر لیگ جیتنے کی خوشی میں جشن منا رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 53 سالہ سفید فام ڈرائیور کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ انفرادی عمل معلوم ہوتا ہے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق حادثے میں 27 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی کار تیزی سے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کینال روڈ پر جوہر ٹاؤن کے قریب گاڑی نہر میں گر گئی،گاڑی میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ریسکیو نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں بڑی کوشش کے بعد گاڑی کو نہر سے نکالا۔ حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رحیم یارخان: مسافر بس کی ٹرک سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق علاوہ ازیں رحیم یارخان میں موٹر وے ایم فائیو پر...
    وفاقی حکومت نے 2025-26 کے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں، آٹو پارٹس، اور صنعتی خام مال پر محصولات کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی برائے آٹو اسپئر پارٹس کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ شرحوں میں بتدریج کمی پر بھی غور کر رہے ہیں، جن میں موجودہ 4 فیصد سے 7 فیصد تک کے کسٹمز ڈیوٹی سلائب شامل ہیں۔ حکومت گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد کے موجودہ ٹیکس میں 20 فیصد کمی لانے پر بھی غور کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگو کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کمی، مگر کیوں؟ اس کے علاوہ برآمدات کو 5...
    استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 2025-26 کے بجٹ میں پانچ سال تک پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فی الحال، حکومت خصوصی اسکیموں کے تحت تین سال تک پرانی استعمال شدہ کاروں اور پانچ سال تک کی SUVs کی درآمد کی اجازت دیتی ہے تاہم مجوزہ پالیسی ممکنہ طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کے دائرہ کار کو بڑھا دے گی۔ 2024-25 کے بجٹ میں حکومت نے 1,300cc سے زیادہ کی درآمد شدہ استعمال شدہ کاروں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی۔مزید برآں، حکومت بتدریج ریگولیٹری...
    سوشل میڈیا پر پنجاب کے ضلع بہاولپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی بے قابو ہو کر نجی بینک کے دروازے میں جا لگی جس سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور خاتون ڈرائیور زخمی ہو گئیں جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بہاولپور میں خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بینک میں گھسا دی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسلم کمرشل بینک کے دروازے میں جا لگی، ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی...
    وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ملک میں درآمدی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی اور پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات و دیگر تجاویز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مشاورت کے لیے آئی ایم ایف...
    میری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج میں استعمال کی جائے ، وصیت مسیحوں کے سابق روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری وصیت نے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی پیغام دیا جو خاص طور پر غزہ کے بچوں سے متعلق تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں کہا کہ "پوپ موبائل کے نام سے معروف وہ گاڑی جو انہوں نے 2014 میں بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کی تھی اسے غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے ایک موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کیا جائے۔ اس منصوبے کے تحت گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا میڈیکل سینٹر بن جائے جہاں بچوں کے طبی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی...
    6 مئی 2025 کو، بھارتی پراکسی، کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں پاک سرزمین کے 7 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں صوبیدار عمر فاروق، 42 سال؛ رہائشی کراچی، نائیک آصف خان، عمر 28 سال؛ رہائشی ضلع کرک، نائیک مشکور علی عمر 28 سال؛ رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی، سپاہی طارق نواز عمر 26 سال؛ ضلع لکی مروت،  سپاہی واجد احمد فیض 28 سال؛ ضلع باغ کا رہائشی، سپاہی محمد عاصم عمر 22 سال؛ رہائشی ضلع کرک اور سپاہی محمد کاشف خان عمر 28 سال؛ ضلع کوہاٹ شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں...
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں، کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی ) سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنےو الوں میں صوبیدار عمر فاروق (عمر 42 سال؛ ساکن کراچی)، نائیک آصف خان (عمر 28 سال؛ ساکن ضلع کرک)، نائیک مشکور علی (عمر 28 سال؛ ساکن ضلع اورکزئی)،...
    اگر آپ ایک اچھی سیکنڈ ہینڈ یا استعمال شدہ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ ایک بہتر ڈیل حاصل کر سکیں۔ اگر آپ کے پاس 15 سے 16 لاکھ روپے کا بجٹ ہے، تو عام طور پر آپ کو سوزوکی مہران، بلینو یا سوزوکی سوئفٹ جیسے انٹری لیول ماڈلز ہی ملیں گے۔ لیکن اگر آپ کِیا سونیٹ، ہنڈائی وینیو یا سوزوکی بریزا جیسی ایس یو وی لینا چاہتے ہیں، تو استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں اچھے مواقع موجود ہیں۔ تاہم، خریداری میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔ استعمال شدہ گاڑی کہاں سے خریدی جائے؟ اگر آپ استعمال شدہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں، تو کئی پلیٹ فارمز اس وقت مارکیٹ میں...
    جام شورو کے علاقے تھانہ بولا خان کے قریب مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان ایس ایس پی جامشورو کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، زخمیوں میں سے 3 افراد اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ باقی زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کے مطابق حادثہ تونگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ بدقسمت گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا...
    کراچی: گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔ شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے...
    سیالکوٹ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ جس طرح سیالکوٹ کے لوگ پہناتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں سیالکوٹ کا ایک نام اور پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں بطور مہمان خصوصی مقامی برآمد کنندگان و درآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروزیر دفاع خواجہ محمد آصف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، سلطان ٹیپو، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد رفیق مغل، چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمدکھوکھر، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن ذیشان...
    فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر کارروائیاں قلقیلیہ گورنری میں مرکوز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی خاتون فوجی پیر کے روز جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں الظاہریہ کے قریب رن اوور حملے میں زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ قابض اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کی اطلاع مل گئی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔...
    ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن...
    کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر  گرین بیلٹ توڑ کر مخالف سمت میں بیٹھے دو راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی شب گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی۔ گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو گھیر کر آگ لگا دی۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ...
    پشاور: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں  نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
    کراچی کے علاقے گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب گارڈن تھانے سے منسلک پولیس کی گاڑی علاقے میں گشت کے دوران اچانک شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مال گاڑیاں سے ایک سال کے دوران 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چرائے گئے ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں”بی این ایس ایف“ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں متعارف بھی نہیں ہوئے تھے.(جاری ہے) دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان جوتوں میں زیادہ تر جوڑے ”نائجل...
    سٹی42:   منگل کے روز اپر اورکزئی کے علاقے سیفیل ڈیرہ میں نائب تحصیلدار  کی گاڑی کے قریب ایک طاقتور  دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) پھٹ گئی۔ اس حملے میں  نائب تحصیلدار اور ان کا سیکیورٹی گارڈ  بال بال بچ گئے۔ اپر اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان الدین نے بتایا کہ حملے میں نائب تحصیلدار کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں اس سے قبل مارچ 2025 میں اپر اورکزئی میں ماموزئی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر بم حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔...
    ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی...
    ویب ڈیسک: اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔    اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔  ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب  تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں  دریں اثنا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق لیوی اہلکاروں کی موبائل...
    ترجمان کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور...
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی  بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔    گرفتار ملزم انیق کو  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں  مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سڑکوں پر ریس لگا رہے تھے۔  وکیل صفائی نے کہا کہ اگر ریس لگا رہے تھے تو دوسری گاڑیاں کہاں ہیں؟۔ دوران سماعت وکلا کی آپس میں تلخی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔  تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم  کی کار کی ٹکر سے 2 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔  عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، جس پر  ملزم...
    ریلوے ذرائع کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتری، جس سے کوٹری تا دادو ریلوے سیکشن معطل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں مال گاڑی کی ایک بوگی ریلوے ٹریک سے اتر گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتری، جس سے کوٹری تا دادو ریلوے سیکشن معطل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع پر ریلوے کا عملہ ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا جبکہ متاثر بوگی کو واپس ریلوے ٹریک پر لانے کے لیے کوشش شروع کردیں، ٹریک بند ہونے کے باعث لاڑکانہ سے کوٹری آنے والی موہن جو دڑو مسافر کو ہنگامی طور پر پیٹارو ریلوے سٹیشن پر...
      ایبٹ آباد میں  سکول وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر میں سکول کے طلبہ کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور اور طالبہ جاں بحق ہوئیں جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گاڑی بگنوتر سے سکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی۔
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت کرلی گئی۔رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبد الباسط نامی شخص کا نکلا۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتا ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عبدالباسط کا بازو حادثے کے بعد گاڑی میں پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والے انسانی ہاتھ کی شناخت کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں مرنے والے عبدالباسط نامی شخص کا نکلا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی...
    برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں : قمرالسلام راجہ مزید :
    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ریا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 4  بچیوں کو شدید زخمی حالت میں  اسپتال  لایا گیا تھا تاہم 3  بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین...
    غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غذر شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں تین طالبات جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی اور شاہراہ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
      مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفی قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے ۔کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر دیا گیا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019تک 9پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے ، مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے ہیں۔عدالت نے ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔خیال رہے کہ مصطفی...
    ویب ڈیسک —امریکہ کی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مالی گاڑیاں ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران یہاں سے گزرنے والی مال گاڑیوں سے لگ بھگ 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چوری ہو چکے ہیں۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق رواں برس 13 جنوری کو ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں ’بی این ایس ایف‘ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی۔ چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں ریلیز بھی نہیں ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر...
    لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں۔   ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں  مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
    ویب ڈیسک : ریلوے انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے۔  پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔...
    اوکاڑہ(صباح نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ مال گاڑی کے دو انجن اور پانچ بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی گیمبر اڈا کے قریب اچانک کانٹہ تبدیل کرنے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
     ویب ڈیسک:اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔ مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
    —فائل فوٹو اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ گھوٹکی: ساہیوال سے کراچی آنیوالی مال گاڑی کا ایکسل ٹوٹ گیا، 5بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں گھوٹکیساہیوال سے کراچی آنے والی مال گاڑی کا... ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
    اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بردھمان جا رہے تھے جب ان کی رینج روور کو درگاپور ایکسپریس وے پر دنتان پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس اچانک بریک سے قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گنگولی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ سابق بھارتی کپتان کو تقریباً 10 منٹ انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں گنگولی کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے مبینہ طور پر 9 مئی کے اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو اپنی گاڑی میں چھپا کر عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب عدالت کے باہر پولیس نفری دیکھ کر اپنی گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔ بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے ہوگئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیش ہونا تھا۔ پولیس کا...
    سعید احمد : کوٹ رادھا کشن کے قریب مال گاڑی ڈی ریل ہوگئی، ڈی ریل ہونے سے اپ لائن مکمل طور پر بلاک ہوگئی،مال گاڑی کو ٹھیک کرنے کیلئے ریلوے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، کراچی سے لاہور آنے والا ٹریک بند ہوگیا 
    گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی...
    —فائل فوٹو شور کوٹ کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خانیوال سے شاہین آباد جانے والی مال بردار گاڑی کا 1 ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔حادثے کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو عبدالحکیم اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، گاڑیوں کی آمد و رفت میں تاخیرکراچی ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان باباایکسپریس کی... متاثرہ مال بردار گاڑی خانیوال سے شاہین آباد جا رہی تھی۔ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے، جلد ٹرین بحال کر دی جائے گی۔
    کراچی: مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیسلا کو بڑا جھٹکا ،،،چینی الیکٹرک کار کمپنی بی وائے ڈی کا ’’ ڈیپ سیک ’’ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان۔۔۔ شیئرز میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بی وائے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈیپ سیک کی مدد سے آٹو ڈرائیونگ ٹیکنالوجی یا ڈرائیور اسسٹینس تمام گاڑیوں میں دستیاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کی صبح بی وائے ڈی کا ایک شیئر 345 ہانگ کانگ ڈالرز (44 امریکی ڈالر) تک گیا جو شیئرز کی سب سے بڑی قیمت ہے۔ یادرہے یہ نظام سافٹ ویئر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کیمروں یا دیگر سینسرز کی مدد سے گاڑی کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس سے انسانوں کی گاڑی چلانے کے حوالے...
    بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو  کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ ایک ملزم  نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے...
    کراچی:  محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
    محرابپور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر رسول آباد کے مقام پر قائم ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر ہاشم سولنگی، سپاہی طارق آرائیں اور عبد القیوم پنہور کیخلاف محمد یارودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انسپکٹر اور عملے نے انکی گاڑی روک کر مقدمے کی دھمکی دیکر 50 ہزار رشوت طلب کی اور20ہزار لیکر چھوڑا حالانکہ ا نکی 22 ویلر گاڑی میں پانی کی ایک کمپنی کی موٹریں تھیں ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور صوبائی وزیر ایکسائز، سیکرٹری ایکسائز سے تحقیقات اور ڈرائیور کو تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔ سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے ۔ ڈپٹی منیجر...
    علامتی فوٹو ضلع شکارپور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکوؤں نے سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق فائرنگ سے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے تاہم غالب ڈومکی محفوظ رہے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔ سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے...
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
۱