2025-09-18@22:08:36 GMT
تلاش کی گنتی: 355
«ڈکیتی مزاحمت»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں کریم آباد کے علاقے میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو ایک سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق متاثرہ سنار سونا فروخت کرنے کے لیے صدر کی ایک لیب گیا تھا۔ سونا بیچنے کے بعد جب وہ واپس کریم آباد پہنچا تو اپوا کالج کے قریب چار مسلح افراد نے اسے گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر نقد رقم چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا شکار ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف جیولرز “دانیال جیولر” کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان میں شمس اور تنویر نامی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔ کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے نواحی علاقے دشت کھڈان کراس پر ایم-8 شاہراہ پر نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ہائی پروفائل ڈکیتی کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب کیش وین تربت سے گوادر کی جانب دو نجی بینکوں کی نقدی منتقل کر رہی تھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق، لوٹی گئی رقم میں میزان بینک تربت برانچ کے 14 کروڑ 55 لاکھ روپے اور بینک الفلاح کے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل تھے۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین سے پانچ مسلح ڈاکو جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے انہوں نے شاہراہ پر...
کراچی: شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں بلڈر ایک کے رائیڈر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان 46 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 19 لاکھ 80 ہزار لٹنے سے بچ گئے. بلڈر کے سیلز مینجر نے رائیڈر اور ڈرائیور پر شک کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ انھیں اور گاڑی کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا۔ مدعی مقدمہ سیلز مینجر عبدالباسط نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رائیڈر کے پاس مجموعی طور پر 65 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقم موجود تھی جبکہ لوٹ مار کی واردات پیر کی شام 4 بجے گلستان جوہر بلاک ون واٹر بورڈ دفتر کے قریب پیش آئی تھی۔ مدعی کے...
لاہور: کاہنہ میں نجی کوریئر کمپنی کے رائڈر کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے کمپنی رائڈر فیصل شاد کو گرفتار کرلیا جو واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی 15 کال کی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا، تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور متعدد امپورٹڈ پارسل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شہر قائد میں ڈاکو راج قائم ہے اور ایک اور شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا، جس کے بعد رواں سال میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر ٹائروں کا کاروبار کرنے والے تاجر کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا۔ متوفی کی شناخت 33 سالہ ولی کے نام سے کی گئی، جو 7 بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کی تدفین کے بعد اب بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعہ...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے مطابق اس نے...
کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کا سراغ لگا کر اسے بے نقاب کردیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں ابتدائی طور پر نعمان نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے عید گاہ گراؤنڈ کے قریب اُس سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے ٹیکنیکل بنیادوں پر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے بیانات میں تضاد سامنے آیا جس پر اسے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نعمان نے انکشاف کیا کہ یہ واردات دراصل اس کی خود ساختہ کہانی تھی جس...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر پیٹرول ول پمپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پیڑول پمپ کے مینجر کے کمرے میں داخل ہوئے اور پیڑول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا بہانہ بناتے رہے، ملزمان نے موقع ملتے ہی ایک فلنگ بوائے کو تشدد کا نشانہ بناکر چھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور کیشیئر کا موبائل فون لوٹ لیا۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پمپ پر پہنچ کر فلنگ بوائے سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان پیٹرول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا کہہ مینجر کے کمرے...
منشیات کے ملزم نے سی ٹی ڈی کے ڈر سے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:منشیات کیس میں ملزم فیاض نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے کے ڈر سے سپریم کورٹ میں اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) کو گرفتاری دے دی ہے۔ سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ملزم فیاض نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد انکاؤنٹر کے خدشے کے باعث کمرہ عدالت میں ہی اے این ایف کو گرفتاری دے دی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے مؤقف اپنایا کہ ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کے مطابق ملزم پر دو لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، دو گواہوں نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ملزم سے دو لاکھ کی ڈکیتی سے 80 ہزار ریال ریکور ہوگئے، ڈکیتی کا شکار بندہ تو ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا، اسکو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے۔ جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا۔
سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہباب الدین کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے جبکہ 2 گواہوں نے عدالت میں شناخت سے انکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈکیت ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے 80 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی ہوئی اور ملزم سے 80 ہزار ریال ریکور ہو گئے، یہ کوئی...
کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔ پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔...
اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑیاں، چشمے، جوتے اور دیگر سامان سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش...
پشاور: گلہبار کے علاقے میں کم عمر لڑکوں کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار 3 لڑکے کو رہزنی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح لڑکے شہریوں سے موبائل فونز چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق ابھی کسی نے رپورٹ درج نہیں کروائی، رہزنی کا واقعہ 22 اگست کو پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق رکن رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے یرغمال بنا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکووں نے چوکیداد پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنالیا۔ مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے، کپڑے اور جوتے لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق ڈاکو مجموعی طور پر رمیش کمار کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سامان لے اڑے ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق مسلح ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے...
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ رمیش کمار کے مطابق، لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر...
شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے 15 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب رضویہ سوسائٹی میں شہری علی حسن وارثی کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 310/2025 جرم دفعہ 397/34 رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شہری پر تشدد اور ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔ پولیس...
کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عباس کے نام سے کی گئی۔ سپر ہائی وے احسن آباد لاکھانی ٹاور کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ سہیل نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وئے صنعتی ایریا پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے...
لاہور: والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچانے کا پول کھل گیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں باپ کے حج کے لیے آئے 15 لاکھ روپے آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ملزم نے ڈکیتی کی جھوتی کال چلائی تھی۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی اور 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عبیداللہ کے بھائیوں عمر اور عبداللہ نے اپنے والد کے حج کے لیے...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا،...
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، جن میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آگیا، ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے...
ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کی اندھا دھن فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کپڑے کے کاروبار کرنے والے مہر علی نامی شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مہر علی نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ جس پر ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیاہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ۔ سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے ۔ سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔ — Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August...
کراچی: شہر قائد اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ سلطان آباد کے علاقے میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹیو ی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کو موصول واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ٹی خان روڈ پر واقع دکان پر 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان پہنچے، جن میں سے 2 اندر داخل ہوئے ایک کاؤنٹر پر رہا جب کہ 2 ساتھی اسلحہ لیے دکان کے باہر پہرہ دیتے رہے۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن مزدور میں چائے کے ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔عینی شاہد اور ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا ، تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ پولیس کے مطابق نیول کالونی گیٹ کے قریب کوئٹہ ماشا اللہ ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت 30 سالہ حبیب اللہ ولد سعید اللہ اور 28 سالہ وہاب بروھی ولد علی محمد کے ناموں سے کی گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے...
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ طو پرخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عادل، شیراز اوریاسر شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے نہ صرف گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹا بلکہ مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان نے خاتون کی بالیاں بھی زبردستی اتروائیں اورساتھ لے کر فرار ہوگئے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ...
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول گلزار ہجری کے علاقے میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا، واقعے میں ملوث دو ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا، رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی۔
کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شہری نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 55 ہوگئی اس حوالے سے ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق مقول کی شناخت 36 سالہ محمد کریم ولد محمد خمیسو کے نام سے کی گئی جسے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے...
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا رہا ہے جس کے بعد پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے بچانے کی درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا...
کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر وزیراعلیٰ کو دورے کا چیلنج حکومت سندھ، وزرا اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹان میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی...
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع علاقے نیو کراچی پاور ہاؤس نزد عالم پرائیڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے 125 موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روک کر تلاشی لینا شروع کی، اس دوران ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ صدام ولد امام گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان بغیر کوئی سامان لوٹے موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی ندیم احمد اور متعلقہ تھانے کی پولیس...
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر لیا۔ پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں، وردی میں چھپے لٹیروں کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کے بعد ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔
سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھے گھسیٹ کر گیمنگ زون کے اندر لے گئے اور پھر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع گیمنگ زون میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، چھ مسلح ڈاکوؤں نے گیمنگ زون میں موجود 60 سے زائد افراد کو یرغمال بناتے ہوئے موبائل فونز، نقدی چھین لی، جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے ڈکیتی کیس میں دلچسپ موڑ آگیا، ٹک ٹاکرز ملزمان پھر پولیس کے ہتھے چڑھے اور پولیس ایک بار پھر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمان نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جولائی کے پہلے ہفتے چاروں ملزمان کو جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس نے مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔ سیشن کورٹ نے بھی پولیس کی استدعا مسترد کردی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے پھر سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کیس دوبارہ سیشن...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاؤ بھاجی کا نام کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے یقیناً حیران کن ہو سکتی ہے کہ پاؤ بھاجی کی مدد سے انڈیا میں ڈکیتی کا ایک بڑا منصوبہ بے نقاب ہو سکا۔ سونے کی اس ڈکیتی کے پس پشت موجود شخص پیشے کے اعتبار سے خود بھی سونے(گولڈ) کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار کے دوران اس پر 40 لاکھ روپے کا قرض چڑھ گیا جسے وہ واپس کرنا چاہتا تھا تاہم اس کا سبب نہیں بن پا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے لیے انھوں نے سونے کا کاروبار کرنے والے ایک اور تاجر موتھللا ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اس...
لاہور: ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ 21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا...
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
علامتی فوٹو کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر...
کراچی: کراچی کے مصروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر واقع فیروزآباد تھانے کی حدود میں سنار سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری بلال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واردات سے کچھ دیر قبل ہی ریکارڈ ہوئی ہے۔ فوٹیج میں مدعی نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جبکہ ان کی شناخت موٹر سائیکل اور کپڑوں کے رنگ کی مدد سے کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ...
راولپنڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ 4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سعودیہ سے والد کے انتقال پر آنے والے نوجوان جبران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے سفاک ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پرویز نے 2 روز قبل 25 سالہ جبران کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ نوجوان اپنے والد کے انتقال کے باعث سعودی عرب سے آیا ہوا تھا، جمعرات کی شب بھی ملزم کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچہ معاویہ شدید زخمی ہوا تھا جسے بچے کے والد راحیل نے بھی شناخت کرلیا ہے۔ یہ پڑھیں: کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل گرفتار ڈکیت نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا...
راولپنڈی کے مصروف علاقے اڈیالا روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے نوجوان ابوبکر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابوبکر موقع پر ہی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے ابوبکر کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور سی سی ٹی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی. مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی. ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے...
لاہور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور آڈٹ رپورٹ پڑھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد اب پنجاب سدھار نے کی مہم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، گجرات میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح 23.5 فیصد...
اپنے بیان میں انجمن تاجران کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ ڈاکوؤں اور راہزنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل و دیگر نے تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا اور ساتھی قیوم کاکڑ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ڈاکوؤں اور راہزنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار جاری ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی...
واقعے کے وقت علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث جبران علاقے کے ایک برف فروش کے ہمراہ اپنے گھر مکان نمبر 204 کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور جبران اور برف فروش سے لوٹ مار شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی،مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹائون کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر جاوید عبداللہ سید نوید احمد اور جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے چیف جسٹس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی اجرک والی نمبر پلیٹوں کی تبدیلی کے نام پر کراچی کے شہریوں اور تاجروں سے 8 ارب روپے کی سرکاری ڈکیتی کا نوٹس لیں اور اس کی اڑ میں پولیس کی رشوت ستانی اور لوٹ مار سے کراچی کے عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو حکمرانوں نے سونے کی چڑیا سمجھ لیا ہے اور انہیں پانی بجلی گیس ٹرانسپورٹ پختہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 24 سال کا جبران اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا۔
دیامر کے علاقے جھلکھنڈ-بابوسر روڈ پر تھک دیورے کے قریب ڈکیتی کی کوشش میں 2 سیاح زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ٹویوٹا فورچیونر کو روکنے کی کوشش کی جو سرگودھا سے اسکردو جا رہی تھی۔ واقعے کے وقت گاڑی میں خواتین سمیت 8 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟ جب ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مسافر رانا ندیم اور مجتبیٰ زخمی ہو گئے جن کا تعلق سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر...
لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں منگل کی صبح مندر اسٹریٹ میں واقع موبائل مارکیٹ میںموٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد نے گرنو مل کی دکان پر دھاوا بول دیا اور دکان میں موجود 23موبائل فون اور ڈہائی لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے خلاف موبائل مارکیٹ بند کرکے موبائل یونین کی جانب سے شمس سومرو ، سنجے کمار ،اویناش اور دیگر نے چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بے امنی سے سخت پریشان ہیں گھر دکان کچھ بھی محفوظ...
کراچی: حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی. واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک...
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے، پولیس...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر دو ساتھی پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی ایسی واردات کر ڈالی جو علاقے کے لوگوں کو حیران کر گئی، موضع لنگرواہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ڈاکوؤں نے نقدی یا زیورات نہیں بلکہ درجنوں مویشی چرا لیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 30 سے زائد مسلح افراد نے علاقے پر دھاوا بول دیا اور شہریوں کو خوفزدہ کرکے 180 بھینسیں اپنے ساتھ لے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کے بعد ڈاکو کچے کے علاقوں کا رخ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث گروہ کا تعلق بوسن گینگ سمیت دیگر جرائم پیشہ گروہوں سے ہے، مویشیوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
پنجاب کے ضلع ظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکو کررڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بستی آرائیں میں مبینہ مقامی زمیندارکے فارم ہاؤس پر دھاوا بوا اور نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر 200 کے قریب مال مویشی لے گئے۔ واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں موجود ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گینگ کا خاتمہ پولیس...
اسکرین گریب لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سوا کروڑ روپے برآمد کر لیے۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہو گئے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق دو ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی تھی۔شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہو چکے ہیں جبکہ باقی پیسوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقہ دریا خان مری دکان میں ڈکیتی لوٹ مار کے مبینہ دو ملزمان گرفتار، اعتراف جرم،ملزمان کو شہر کا گشت کرایا گیا،تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دریاخان مری شہر میں اصغر ملک جی دکان سے مسلح ملزمان کے عملہ کو یرغمال بنا کر مبینہ لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی تھی جس پر متاثرین سمیت پورا شہر سراپا احتجاج تھا جس پر ڈی ایس پی نوشہروفیرو سردار خان چانڈیو سی آئی اے انجارج ہدایت اللہ بجارانی ڈی آئی بی انچارج شاہد علی ڈہراج سمیت دیگر ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر مرکزی ملزمان ندیم چانڈیو اور ارباب ماچھی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار،بھٹائی نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، دوران گشت گھوڑا گراﺅنڈ کے قریب ڈکیت گروہ سے مقابلہ،3 ارکان پر مشتمل ملزمان واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے، پولیس اور ملزمان کے امنے سامنے آنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک ملزم بنام اسماعیل ولد شکور اوڈھ موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے، زیر حراست ملزم زخمی پایا گیا جسے بروقت طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا،گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی ہا¶س رابر گروہ سے ہے جو سندھ اور پنجاب کے مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش سمیت 15 سے زائد مقدمات میں چالان شدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی نمبر 1 میں ایک شہری اور خاتون سے بینک سے نکالی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیر کو اس وقت پیش آئی جب متاثرین بینک سے رقم لے کر گھر جا رہے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ساس کے ہمراہ گھر کی قیمت ادا کرنے کے لیے بینک سے رقم نکال کر گھر جا رہے تھے کہ کورنگی نمبر 1 کے قریب دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے واقعہ سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ذاکر احمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں بھی مجرم کو 7 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے واقعہ سے متعلق کیس کی کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ذاکر احمد کو...
لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
لاہور: تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کیلیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت کے مطابق ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے واردات کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے گلشن اقبال میں واقع میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان اجمل، جاوید اور شمشاد کو7،7سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر ایک ملزم حفیظ خان کو بری کردیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) باغ ابراہیم الفلاح سوسائٹی میں اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار نے خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین لی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ اور موٹر سائیکل واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کے خلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں 4 ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز شامل ہیں۔ ملزمہ نمرا نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ٹیٹو کا نشان ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کی ہدایت...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نواب کالونی روٹ 20 نمبر اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 21 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کریم آباد نجی بینک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ عزیز آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 24 سالہ نصیب زادہ کے نام...
کراچی: ویگو میں سوار ڈاکوؤں نے 30 اپریل کی شب اورنگی ٹاؤن کے 20 قصابوں کو میر پور خاص مویشیوں کی خریداری کے لیے جاتے ہوئے لوٹا تھا جس کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے حساس ادارے نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ گروہ میں دیگر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 20 قصابوں سے 95 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز...
شہر قائد کے ضلع شرقی کے علاقے سچل میں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد رواں سال شہر میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسٹ زون کے علاقے سچل میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی۔ شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران رواں سال سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے عبداللہ شاہ غازی روڈ بلاک جی کچا پکا روڈ پر پیش آیا، متوفی کی شناخت 20 سالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز لیکر فرار ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا اور نمرا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا ، نمرا ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا۔
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار ڈیلر کے گھر ہونے والی 13 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کا معاملہ کئی سوالات کو جنم دینے لگا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں چند روز قبل ہونے والی 13 کروڑ نقد اور دیگر قیمتی اشیا کی ڈکیتی اور اس میں معروف ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پراسرار خاموشی ایک بڑا معمہ بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ سالک اور نامزد ملزم شہریار کے درمیان روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں نہ صرف ایک ہی جم میں ورزش کرتے تھے بلکہ اسنوکر کلب میں بھی ایک ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایک ماہ قبل دونوں کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔ 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ تفیتشی حکام کا کہنا...
چند روز قبل کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ میں تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں، تفتیشی حکام نے ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی کا ٹک ٹاکر ہونے کی تصدیق کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں شہری سالک کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گزشتہ روزلا ڑکانہ میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سینئر صحافی طارق محمود درانی سے واک کے دوران گن پونٹ پر ڈکیتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے عملی طور پورے سندھ کے عو کو ڈاکوو ¿ں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے،جن کے شر سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں۔دن دھاڑے لاڑکانہ میں معزز صحافی سے ڈکیتی امن وامان کے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی سے چھینا گیا موبائل فون اور قیمتی سامان واپس کیا جائے۔
پولیس نے شہر کے پوش علاقے PECHS بلاک 2 میں ہونے والی 13 کروڑ روپے سے زائد کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں، یہ تینوں سوشل میڈیا پر معروف TikTok شخصیات ہیں۔ فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او انعام جونیجو کے مطابق واردات 26 جون کی صبح قریباً ساڑھے 3 بجے اُس وقت ہوئی، جب متاثرہ شخص محمد سالک اپنی کار پارک کر رہا تھا۔ اچانک ایک کالی گاڑی سے 2 مسلح افراد اور 3 برقع پوش خواتین نمودار ہوئیں، جنہوں نے اسے یرغمال بنا کر گھر کے اندر لے گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک ملزم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) جیسی جعلی وردی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی نمبر 7 میں ڈیری فارم کے باہر ایک شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واردات چند گھنٹے قبل پیش آئی، جس میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے ادھر ادھر گھومتا رہا، جب کہ اس کا مسلح ساتھی شہری کے قریب پہنچا اور اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے دوران ملزمان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا، لیکن فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واردات کے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیاء کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی: 3 خواتین سمیت 5 ملزمان نے ایف آئی اے افسر بن کر لوٹاکراچی پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں شہری سے 13 کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی گئی۔ پولیس کے مطابق شہری نے بتای کہ ملزمان ایف آئی...