بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے بیانیہ کی جنگ جیتی اور پاکستان نے محاذ جنگ پر بھی بھارت کو شکست سے دو چار کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل ہم سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اس کے سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں ہی اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اس کے 6 جہاز گرا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا موقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم بھی کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی ایک اور بڑا محاذ تھا اور وہ تھا بیانیے کا محاذ، ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو اس میں جیت نصیب ہوئی۔
بلاول بھٹو زرادری نے پاک-بھارت جنگ کے دوران قومی میڈیا کی کوریج کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار شاندار تھا، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا جب کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا کیا جھوٹ دیکھا رہا تھا اور پاکستانی میڈیا کیا بتا رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا تو پاکستان نے اپنے ماضی سے انکار نہیں کیا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس واقعے کی آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بھارت جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی مسلسل جھوٹ بولر کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی ممالک کو جھوٹ بول کر بتایا کہ پاکستان نے ہم پر حملہ کر دیا ہے جس کے جواب میں ہم نے کہا کہ پاکستان نے تو ابھی صرف اپنا دفاع میں ہی 6 جہاز گرائے ہیں، جواب دینا تو ابھی باقی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا جہازوں کے گرائے جانے کے معاملے پر بھی بھارت مسلسل جھوٹ کا سہارا لیتا رہا، انھیں اس بات کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگ گیا کہ ہاں ہمارا کوئی جہاز گرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران پاکستان کی ساکھ عالمی برادری کے سامنے بہتر ہوئی جب کہ بھارت نے اپنی ساکھ کھو دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مختلف ممالک کی کوششوں بالخصوص امریکا کے زریعے ہوا، سیز فائر کے وقت کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کسی نیوٹرل مقام پر باہمی مسائل پر آپس میں بات چیت کریں گے، واضح کیا کہ یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ مارکو روبیو کے ہیں، جو انہوں نے سیز فائر کے وقت کہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی، مریم نواز نواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی، مریم نواز پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب بلوچستان میں 70ارب روپے کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ پاکستان میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 13 ہوگئی اسلام آباد سے دبئی جانیوالا غیرملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنگ میں پاکستان انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ کہا کہ بھارت پاکستان نے کہ پاکستان بلاول بھٹو پاکستان کو میڈیا کی بھارت کے کے دوران

پڑھیں:

عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے، بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے، آج کا فیصلہ پاکستان کو توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔

دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے، ہر جماعت کو سیاسی تحریک چلانے کا حق ہے، کسی کو ملک میں تصادم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ راہنما نون لیگ نے کہا کہ شہداء کے مجسموں کی بےحرمتی کی ترغیب نہیں دینی چاہئے، شہداء نے ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پاکستان کے عوام ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے حق میں نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے، بیرسٹر دانیال چودھری
  • بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا؛ بلاول بھٹو
  • عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
  • جنگ مسلط کی گئی تو مودی کو بتا دیں گے، ہم جھکنے والے نہیں، بلاول بھٹو
  • بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو
  • بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف، گمراہ کن ہیں: عطا تارڑ
  •  شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں، بلاول بھٹو 
  • شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے، بلاول بھٹو زرداری