لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث عوام سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو ان کا حق ہر صورت پہنچایا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور بلا تاخیر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔

میانوالی میں پہلے الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے، اب ہم وہاں نیا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے اور کام کرنا پڑتا ہے، وزیراعلیٰ باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ کے ارکان سیلاب میں دن رات کام کر رہے ہیں، وزراء متاثرہ عوام کے درمیان ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کو کہہ دیا ہے جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں مل جاتا، فیلڈ سے واپس نہیں آنا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبے میں سی ایم کام کرتا ہے نہ ہی سسٹم کام کرتا ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سنا ہے کہ ناقدین کہہ رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کام کیوں کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشتی میں بیٹھی تو تنقید ہوئی کہ چیف منسٹر کیوں بیٹھ گئیں، ڈوب جاتی تو؟ مجھے ناقدین کی بے بسی سمجھ آتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2022ء میں سیلاب آیا تھا تو اُس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، عینک ٹھیک کی اور کہا، اوہو بہت تباہی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز