عمران خان کی ہدایت کے باوجود کن اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیئے ، نام سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
عمران خان کی ہدایت کے باوجود کن اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیئے ، نام سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سامنے آگئی ہے جب کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے باوجود 26 اراکین نے کمیٹیوں سے استعفے نہیں دیے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ منگل کو پی ٹی آئی سے وابستہ اراکینِ قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر اور دیگر 5 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے تھے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 26 اراکینِ قومی اسمبلی نے اپنی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفی نہیں دیا تاہم ان اراکین کی فہرست اب منظرِ عام پر آگئی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اراکین اب بھی اپنی اپنی قائمہ کمیٹیوں کے رکن ہیں اور بدستور پارلیمانی کارروائی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اس صورتحال پر بحث جاری ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے باوجود ان اراکین نے کمیٹی رکنیت کیوں برقرار رکھی۔
استعفی نہ دینے والوں کی فہرست میں شامل اراکین میں سلیم رحمان، سہیل سلطان، محمد بشیر خان، محمد نواز خان، محمد عاطف، شیر علی ارباب، ذوالفقار علی، نسیم علی شاہ، شیر افضل خان، محمد مبین عارف، اسامہ احمد میلا، محمد مقداد علی خان، غلام محمد، علی افضل ساہی، محمد سعد اللہ، عمر فاروق، محمد ریاض خان فتیانہ، محمد محبوب سلطان، سردار محمد لطیف خان کھوسہ، عائشہ نذیر، میاں غوث محمد، محمد معظم علی خان، فیاض حسین، عنبر مجید اور خواجہ شیراز محمود شامل ہیں۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اراکین کے فیصلے نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں اور اس لیے کمیٹی رکنیت چھوڑنے سے گریزاں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دیدیا چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت چھٹا انٹریکٹو سیشن،عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی مصطفی نوازکھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹیوں سے عمران خان کی اراکین نے کے باوجود کی ہدایت سب نیوز
پڑھیں:
بیرسٹر علی ظفر نے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کرادیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹر کے استعفے جمع کرا رہے ہیں، باقی بعد میں آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، استعفیٰ بطور احتجاج دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ ان استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے خود سمیت سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز کے استعفے جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز کے استعفے شامل ہیں۔