لاہور فیروز والہ (نامہ نگاران) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوو ں نے شادباغ میں ناصر کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 60 ہزار روپے زیورات، موبائل فون، ماڈل ٹاو ن میں شوکت اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 32 ہزار روپے، زیورات اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں عامر کی فیملی سے 3 لاکھ 13ہزار روپے، زیورات، نقدی، موبائل فون، ہربنس پورہ میں ذوالفقار سے 2 لاکھ موبائل فون، نشتر کالونی میں عاشر سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے، موبائل فون،گرین ٹاو ن میں شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ روپے، موبائل فون، گلبرگ میں فرحان سے ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون، برکی انور سے 78ہزار روپے، موبائل فون، لوئر مال میں افتخار سے 54 ہزار روپے، موبائل فون، شالیمار میں سلیم سے 30ہزار روپے، موبائل فون، اقبال ٹا ون سلیم سے 18ہزار روپے، موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سرمد کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے، زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ فیصل ٹاﺅن اور ڈیفنس سے 2گاڑیاں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ سبزہ زار، داتا دربار، نولکھا، راوی روڈ، مانگا منڈی، گجرپورہ، ساندہ اور مصری شاہ سے 8 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ فیروز والہ میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتیں، ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر نوجوان کو زخمی کر ڈالا، ڈاکو فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی کی علاقے میں ڈاکوو ں نے محمد اووبی نامی شہری روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے، مزاحمت پر ڈاکووں نے اسے تشدد کر کے زخمی کر ڈالازخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ اے ڈویژن میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو وں نے شہری اسلم سے ایک موبائل اور نقدی چھین لی۔ طارق نامی شہری کو لوٹ لیا، ڈاکو نقدی اور قومی شناختی کارڈز چھین کر فرار۔ گن پوائنٹ پر محمد افضل کو لوٹ لیا، ڈاکو نے دکاندار سلیمان اور اس کے ساتھی سے دو موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے۔ چور دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: موبائل فون ہزار روپے لوٹ لیا

پڑھیں:

حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

 حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 95.049 ملین روپے مالیت کی یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود، ماہرین اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جا رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ گاڑی پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنہیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔سی پیک سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث بروقت بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نجی مارکیٹ سے بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کو تین ٹویوٹا ڈیلرز کی جانب سے قیمتیں موصول ہوئیں، جن میں ٹویوٹا سینٹرل موٹرز نے 95.049 ملین روپے، ٹویوٹا پورٹ قاسم نے 95.25 ملین روپے اور ٹویوٹا سوسائٹی نے 95.45 ملین روپے کی پیشکش کی، حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔دستاویزات کے مطابق سی پیک سیکرٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے، جس کے بعد وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہو سکا۔وزارت نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں سے رقم مختص کی، جن میں سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے، وفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں، ان فنڈز میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم