دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی دباؤ اور سفارش کے انبار نے معاملے کو گھبیر بنا دیا ہے، کچھ ایسے افراد کے بارے میں بھی غیر معمولی سفارشیں آئیں جن کے بارے میں نگران وزیر اعلیٰ کو شدید تحفظات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران کابینہ کی تشکیل غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باؤجود نگران کابینہ کی تشکیل نہ ہو سکی۔ جی بی حکومت کی مدت گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو ختم ہوئی تھی جس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے 26 نومبر کو حلف اٹھایا تھا۔ حیران کن طور پر اس غیر معمولی تاخیر کی وجہ وضاحت سامنے آئی ہے۔ نہ ہی نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے آئی ہے اور نہ ہی چیئرمین کونسل (وزیر اعظم پاکستان) کی طرف سے اس غیر معمولی تاخیر کی وجہ بتائی گئی ہے۔ نیم صوبہ گلگت بلتستان اس وقت ایک مہینہ چار روز سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، صوبے کے معاملات بیوروکریسی چلا رہی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی دباؤ اور سفارش کے انبار نے معاملے کو گھبیر بنا دیا ہے، کچھ ایسے افراد کے بارے میں بھی غیر معمولی سفارشیں آئیں جن کے بارے میں نگران وزیر اعلیٰ کو شدید تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے غیر متوقع "مزاحمت" بھی نگران کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی اہم وجہ بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی نگران کابینہ کے بارے میں غیر معمولی

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف