Jasarat News:
2026-06-02@22:39:12 GMT

سول اسپتال سے بچہ اغوا‘ملزمان کی فوٹیج منظر عام پر

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-02-21
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے سول اسپتال سے تین ماہ کے معصوم بچے کے اغوا کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خاتون نومولود بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر اسپتال سے فرار ہوگئی، جبکہ اس کے ہمراہ ایک مرد بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، جس میں اغوا میں ملوث خاتون اور مرد کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔مغوی بچے کی والدہ نے واقعے کا مقدمہ عید گاہ تھانے میں درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے تین ماہ کے بچے کو علاج کی غرض سے سول اسپتال لے جا رہی تھیں کہ میراناکہ کے مقام پر ایک نامعلوم خاتون نے انہیں روکا اور بچے کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرہ خاتون کاکہنا ہے کہ وہ اغوا کار خاتون کو پہلے سے نہیں جانتیں اور ان سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا