کراچی میں مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر 25 سالہ نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا سیکیورٹی سپروائزر زخموں ی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود آباد کے علاقے اختر کالانی میں واقع کشمیر کالونی میں منگل کی علی الصبح فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکیورٹی سپروائزر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد کراچی پولیس کی جانب سے میسج جاری کیا گیا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والے 25 سالہ نوجوان عابد علی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیںکراچی میں خاتون کو مرد ساتھی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات مہنگی پڑگئی
کراچی؛ ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، ملزمان کے اہم انکشافات
کراچی؛ 2026 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا دوسرا واقعہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول عابد علی سیکیورٹی سپر وائزر اور کالا پل کے قریب کا رہائشی تھا۔
انوہں نے بتایا کہ عابد کو ایک گولی عقب سے پسلی کے قریب لگی تھی تاہم فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے، پولیس تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اعجاز پٹھان نے بتایا کہ کراچی پولیس آفس سے جاری میسج جس میں بتایا گیا تھا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے اس میں بھی جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، پولیس اس بات کا بھی تعین کر رہی ہے کہ سیکیورٹی سپر وائزر اتنی صبح علاقے میں کیا کرنے آیا تھا جبکہ سیکیورٹی کمپنی سے بھی پولیس رابطے میں ہے اور جلد ہی فائرنگ کی نوعیت کا بھی تعین ہوجائیگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈکیتی مزاحمت پر
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں بھینس کالونی کے قریب ایک نجی یونیورسٹی کے سامنے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت جاوید عرف راول کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ماضی میں 15 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کی گئی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم سہیل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی اکرم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیںکراچی، پولیس اور ایس آئی یو کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر بہادرآباد تھانے کی حدود میں کنگری ہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار کیے گئے جن میں ایک زخمی ملزم جان شیر بھی شامل ہے۔
زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
ایک اور کارروائی فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے جیل چورنگی کے قریب مشترکہ طور پر کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔