کراچی میں کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں پر کچرا جلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ شاہراہوں پر کچرا جلانا ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے اور اس عمل میں ملوث افراد یا اداروں کے خلاف بلا امتیاز ایف آئی آر درج کی جائے گی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے سے ہو۔
اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے چیئرمینز بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس کے شرکا کو صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔