پاکستانی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ماضی میں متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے تنازع پر لب کشائی کردی۔

انہوں نے اپنے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ جس تنازع سے مجھے گزرنا پڑا، وہ دراصل ایک ایسا ذریعہ تھا جس کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ایک بہتر انسان بنایا۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات چیت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو بدعا نہیں دی تھی، مجھے کسی کو بدعا دینا آتا نہیں تھا لیکن میں نے خانہ کعبہ میں بیٹھ کر بہت سے لوگوں کو بدعا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ جب آپ کو امتحان میں ڈالتا ہے تو آپ کے پاس 2 راستے ہوتے ہیں؛ پہلا منفی تشہر، جو دنیا میں سب سے بڑی پبلیسٹی ہوتی ہے، اگر آپ اسے کیش کروالیں تو آپ سے بڑا سُپر اسٹار کوئی نہیں ہوتا، دوسرا یہ کہ آپ سب چھوڑ کر اللّٰہ کی طرف چلے جائیں تو اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہوتی۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے پاس بھی یہی دونوں راستے تھے، لیکن مجھے اس وقت شوبز سے، لائم لائٹ سے نفرت ہوگئی، مجھے محسوس ہوا کہ اللّٰہ میرے ساتھ ہے، اس وقت کوئی میرے ساتھ نہیں تھا۔ والدین تو خیر ساتھ نہیں چھوڑتے، مگر وہ معاملہ خاندان کا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہت مشکل وقت تھا، پھر اللّٰہ نے اس معاملے کو اس طرح حل کیا کہ جو بُرے لوگ تھے اللّٰہ نے انہیں میری زندگی سے الگ کر دیا اور اچھے لوگوں کو میری زندگی میں لے آیا۔

سابقہ اداکارہ کے مطابق یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ تھا، جو انہیں ایک مخصوص راستے کی جانب لے جا رہا تھا اور ایک اعلیٰ مقصد کے لیے تیار کر رہا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رابی پیرزادہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا