data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260112-05-8
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں رہزنی کی وارداتیں نہ رکیں بجلی کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند گھنٹوں میں چار وارداتیں ہندو پہنچائت کے چیئرمین کی دوکان پر مسلح افراد کو دہاوا ،نقدی چھین کر فرار ،خاتون سے سونے کی بالیاں زبردستی اترواکر کان لہولہان کردئے گئے،رکشہ ڈرائیور سے نقدی موبائل فون چھین لیا، پولیس غائب،8مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار کو یرغمال بناکر موٹر سائیکل نقدیلوٹ لئے کپڑے پھاڑ دئے ادویات توڑ دیں پولیس نے فریا د نہ لی ایوان صحافت پر احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں بجلی کی طویل بندش سے ڈاکو اور چور فائدہ اٹھانے لگے ہیں گزشتہ روز چند ہی گھنٹوںمیں چار وارداتیں ہوئی اور پولیس غائب رہی سول لائن تھانہ کی حدود اسٹیشن روڈ پر دوکان پر دہاوا بول کرتین مسلح افراد نے ہندو پنچائت کے چیئر مین اندر لعل سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ صدر تھانہ کی حدود واٹر سپلائی کے قریب مسلح افراد نے خاتون سے زبردستی سونے کی بالیاں اترواکر کان لہولہان کردئے خاتون کے مطابق سونے کی بالیا ں6تولہ تھیں اور پہلوان فقیر روڈ پر چنگچی رکشہ ڈرائیور سے15ہزار نقدی او رموبائل فون چھین لیا گیا۔

نامہ نگار سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار