Jasarat News:
2026-07-24@08:22:51 GMT

جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن بشارت علی انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ،سابق مرکزی آڈیٹر ویوسی چیئرمین بشارت علی 98برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ دنوں سے علیل تھے۔مرحوم شعبہ آڈٹ میں ملازم تھے، روہتک بھارت سے ہجرت کے بعد 10 سال تک لاہور میں ملازمت کی۔1950میں جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے اور75سال تک تحریک کے ساتھ جڑے رہے ،رٹائرمنٹ کے بعد جماعت اسلامی کے شعبہ آڈٹ بیت المال کی ذمے داری بحسن خوبی سرانجام دیتے رہے۔کراچی سے کشمور سمیت پورے ملک میں جاکر آڈٹ کرتے رہے۔نعمت اللہ خان کے دور میں لیاقت آباد سے یوسی ناظم منتخب ہوئے۔دیانت وامانت کے ساتھ خدمت اورمثالی کام کیے۔ جامع مسجد اسلامیہ ٹرسٹ کے تاحیات صدرتھے۔علاقے میں دعوت دین اوراصلاح معاشرہ کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ان کے بڑے صاحبزادے قطب الدین رکن جماعت اورلیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 5کے چیئرمین ہیں جبکہ ان کے بھائی ولایت علی بیٹے سمیت پوراخاندان جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔انہوں نے تاریخ جھجھرکے نام سے کتاب بھی لکھی جس میں آبائی علاقے روہتک کی تاریخ ،ہجرت ومشاہدات تحریرکیے۔ مرحوم کی نمازجنازہ اسلامیہ مسجد لیاقت آبادنمبر 3میں سابق مرکزی نائب امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو،سابق مرکزی نائب امیراسداللہ بھٹو،نائب قیم محمد مسلم،ناظم عمومی محمد دین منصوری،امیرحلقہ کراچی منعم ظفر،نائب امیر نوید بیگ ،امیرضلع کامران سراج،ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فرازحسیب،زاہدحسین راجپر،وزیرجمالی ،ناظم علاقہ سلیم اللہ سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان علاقہ معززین اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کردی گئی۔دریں اثنا امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، نائب امرا کراچی مسلم پرویز، راجا عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر، انجینئر سلیم اظہر، سیف الدین ایڈووکیٹ ،نوید علی بیگ،سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، ڈپٹی سیکرٹریز کراچی راشد قریشی ،یونس بارائی،عبد الرزاق خان ، عبد الرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی ،انجینئر صابر احمد،ڈاکٹر عظیم الدین ،وقاص اعظمی ،منیر یعقوب اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے بشارت علی کی تحریکی ، سماجی و سیاسی اور عوامی خدمات پر ان کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔علاوہ ازیں مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے بشارت علی کی وفات پران کی رہائش گاہ لیاقت آباد 3نمبر پہنچ کرصاحبزادے ویوسی چیئرمین قطب الدین سے تعزیت، مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پران کے بھائی ولایت علی ودیگر رشتے دار بھی موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لیاقت ا باد بشارت علی

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار