data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں متنازع ٹویٹس کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق عدالت نے واضح طور پر حکم دیا ہے کہ ملزمان سمندر پر ہوں یا آسمان پر، انہیں گرفتار کرکے ہر صورت عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ اس سلسلے میں عدالت نے اسلام آباد پولیس اور متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے وارنٹس پر فوری عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

سماعت کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج افضل مجوکہ نے پولیس کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب وارنٹس جاری ہو چکے ہیں تو ان پر عمل کیوں نہیں ہوا، اور یہ صورتحال کیا ثابت کرتی ہے کہ دارالحکومت میں بھی عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جج نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ملزمان پاکستان میں نہیں تو انہیں بیرون ملک سے بھی گرفتار کیا جائے، چاہے وہ بھارت ہوں یا افغانستان، عدالت کو 24 گھنٹوں کے اندر وارنٹس کی تعمیل چاہیے۔

عدالت نے پولیس حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ وقت میں عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وارنٹس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے گا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرکے پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو عدالت طلب کیا تھا۔ کیس کی کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں حاضر نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت سوالات اٹھائے۔

عدالت نے پولیس اور متعلقہ اداروں کے رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اور پیشی کے حوالے سے کوئی سنجیدہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں افسران مقررہ وقت پر عدالت میں پیش ہوں اور وارنٹس پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور گرفتار کرکے اسلام آباد ڈی آئی جی عدالت نے کیا جائے کہا کہ

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان