Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:24:00 GMT

چین زراعت میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

چین زراعت میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے زراعت، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کو مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرکے سالوں میں نہیں مہینوں میں کمال کر سکتا ہے۔ نوجوان ہمارا مستقبل اور آنے والے کل کی امید ہیں، چین پاکستان کا آزمودہ دوست اور زراعت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، سی پیک 2.

0 کو حقیقت اور کامیابی میں ڈھالیں گے، چین سے جدید زراعت کی تربیت حاصل کرنے والے ایک ہزار زرعی گریجویٹس زرعی معیشت کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پاک چین ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین، جام کمال، اویس لغاری، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ سمیت وفاقی وزراء ، وزراء مملکت، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ، بیجنگ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے نمائندے اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے زراعت کو پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں وسیع مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیداوار بڑھانا ہوگی، اس سلسلے میں کچھ کامیابیاں حاصل کیں ہیں، بہت کرنا باقی ہے، سائنسدانوں اور زرعی ماہرین کو پانی کے بہترین استعمال، کاشتکاری کے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور ویلیو چین، کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن کو یقینی بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کو بہترین مہارتیں اور ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔ 2024ء اور 2025ء میں چین میں بی ٹو بی اور جی ٹو جی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، ان ایم او یوزکو پاکستان اور چین کے کاروباری ادارے مل کر عملی معاہدوں میں بدل رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس کو ملک بھر سے میرٹ پر منتخب کر کے چین کی زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز میں بھجوایا جہاں انہوں نے بہترین معیار کی تربیت اور مہارتیں حاصل کیں، وہ یہاں آ کر کسانوں کی مدد کریں گے۔ ان کی مہارتوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کرکے زرعی معیشت کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کی تقریر کو سراہتے ہوئے پاکستانی کسانوں، زرعی اداروں اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں، اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور وہ کمال کر دکھائیں جس کی پاکستان کی زرعی معیشت کو ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں وہ صلاحیت ہے کہ ہم اپنی زرعی معیشت کو سالوں میں نہیں مہینوں میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے افراط زر، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، برآمدات میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان چینیوں کا اور چین پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی فولاد سے مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی کو ایک چیلنج کے ساتھ ساتھ ایک بڑا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں میں بڑی صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، اگر ان کی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں تو معیشت کو سالوں میں نہیں مہینوں میں بدل سکتے ہیں۔ قبل ازیں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی گزشتہ سال 3 فیصد سے زائد ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں یہ شرح 3.71 فیصد تک پہنچ گئی ہے، کئی اہم معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر برقرار، عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.2 ارب امریکی ڈالر ہو گئے ہیں جس پر میں وزیراعظم شہباز شریف اور برادر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ 2026ء میں چین 15 واں پانچ سالہ منصوبہ تیار اور اس پر عملدرآمد کرے گا۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کو تیز کریں گے، صدر شی جن پنگ، پاکستان کے صدر و وزیراعظم کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی تعاون اور حفاظتی انتظامات کو بھی مضبوط بنائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ثابت قدم جد وجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے زرعی شعبہ میں تعاون کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف دوطرفہ زرعی تجارت کو ایک ارب امریکی ڈالر تک لے جانا ہے، چین کے ساتھ زرعی مصنوعات میں پاکستان کے تجارتی سرپلس کو برقرار رکھنا ہے۔ جدید زراعت میں تعاون کو وسعت دیں گے، پاکستان کی ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی ترقی کی سمت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں گے، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھائیں گے۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں دونوں ممالک کے تجارتی، سفارتی اور برادرانہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔ اُدھر کانفرنس میں 115 چینی اور 165 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جدید زرعی طریقوں اور تحقیق کے ذریعے پاک چین معاشی و تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس میں زرعی شعبے میں جدت پسندی اور چینی سرمایہ کاری کا فروغ پاکستان کو ایک زرعی قوت بنانے کے لئے اہم قرار دیا گیا۔ شرکاء نے چین کو پاکستان کا مخلص اور آزمودہ دوست قرار دیتے ہوئے دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو رہا ہے۔ چین نے اقتصادی ترقی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کانفرنس کے دوران چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گہا۔کانفرنس میں پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قرار دیتے ہوئے کہا میں پاکستان پاکستان کی میں چین نے والے چین کے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار