سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ افغانستان سے تجارت صرف قانونی طریقے سے ممکن ہے، اسمگلنگ کے خاتمہ سے فائدہ پاکستانی عوام کو ہی پہنچے گا۔

 آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام نوجوانوں کی فکری تربیت کیلئے "ونٹر انٹرن شپ 2026" کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں بلوچستان کے حوالے سے فتنہ الہندوستان کے  گمراہ کن پروپیگنڈے کو آشکار کیا۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شدت پسند عناصر نے بلوچستان کے حوالہ سے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیہ کے تحت مسلح گروہ اور جتھے تشکیل دیے، یہ  گروہ دلیل اور مکالمے پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ ان کی دلچسپی مفاہمت میں نہیں بلکہ تصادم اور  بدامنی میں ہے۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے دشمن ان مسلح جتھوں کو جواب دینا ریاستی اداروں کا آئینی اور قانونی حق ہے، علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں  افواج پاکستان محدود بجٹ اور وسائل کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس آج بلوچستان میں ہزاروں اسکول، کالجز اور درجنوں یونیورسٹیز سمیت اسپتال بھی فعال ہیں، وفاقی حکومت  کے تعاون سے کاروباری طبقہ اور سیاسی قیادت دونوں میں مقامی افراد نمایاں طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مفاہمت، ہم آہنگی اور ترقی کیلئے ریاست، میڈیا اور عوام سب کو مشترکہ ذمہ داری نبھانا ہوگی، صرف عوام کے ذریعے شرپسند عناصر کے منفی بیانیہ کا تدارک او ر پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینیٹر انوارالحق کاکڑ

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار