پنجاب میں پرواز کارڈ کا آغاز، نوجوانوں کو بلاسود 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ‘پرواز کارڈ’ کا افتتاح کر دیا اور پروگرام ‘کریٹیوہینڈ، راہ روزگار’ اور ‘اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل’ کا بھی آغاز کیا اور ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک بلاسود دینے کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کی، ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان ٹیکنیکل ٹریننگ کے بعد برسرروزگار ہیں، 97 ہزار نوجوانوں کو پاکستان اور 33 ہزار کو بیرون ملک روزگار مل گیا ہے۔
مریم نواز سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف فنون سے ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے 90 طلبہ نے ملاقات کی اور طلبہ سے متعلقہ علوم کی ٹریننگ اور روزگار کے بارے میں دریافت کیا اور انہوں نے امام مسجد کے ساتھ ساتھ الیکٹریشن کا کورس کرنے والے طالب علم کو سراہا اور شاباش دی۔
وزیراعلیٰ نے ٹرانس جینڈر طلبہ سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر ٹرانس جینڈر طلبہ نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی انسان نہیں سمجھتا تھا، آپ نے ہمیں عزت اور مقام دیا۔
مریم نواز نے پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈپارٹمنٹ کے اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ سے گفتگو کی اور مختلف اسکلز حاصل کرنے والے طلبہ کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، ماں کا دل چاہتا ہے بچوں کی راہ میں آنے والے تمام کانٹے چن لیے جائیں، پنجاب کے خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانے چاہتے ہیں، ٹیکنیکل اداروں میں طلبہ کو اسکالر شپ ہی نہیں دیتے بلکہ ٹریننگ کے بعد روزگار کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کے کونے کونے میں طلبہ کو وسائل اور مواقع مہیا کرتے ہیں، جاب سیکٹر میں جاب نہ ملے تو ای کامرس، آئی ٹی کے کورسز سے راستے کھل جاتے ہیں، میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے کسی شعبے میں پیچھے نہ رہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی بچہ ایسا نہ ہوں جو ماں باپ پر بوجھ بنے بلکہ خاندان کے لیے کمانے والا ہو، جو بچے بیرون ممالک جانے والے ہیں انہیں بھی مواقع فراہم کریں گے، بیرون ملک پاکستانی مشکل جاب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اسکل ہے تو جاب ہے، مارکیٹ تک رسائی کے لیے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب میں دو لاکھ سے زائد بچوں کے لیے بہتر مواقع کے دروازے کھل چکے ہیں، ہم نے گلف میں ٹیم بھیجی اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاب مارکیٹ دریافت کی اور باہر جانے والے نوجوانوں کے خواب پورے کرنے چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لینگویج، آئی ٹی کورسز، الیکٹریشن اور دیگر کورسز کرکے سب روزگار کما رہے ہیں، ہمارے پاس کنسٹرکشن سے متعلق لیب نہیں تھی، لیب بھی بنا دی گئی، عدنان افضل چٹھہ اور نادر چٹھہ دونوں نے مل کر کمال کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پانی میسر نہیں تھا، ان خواتین کے لیے واسا کے ٹینکر گھروں کی دہلیز میں صاف پانی پہنچا رہے ہیں، عوام کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور تھانے نہ جا سکنے والی خواتین کے لیے ورچوئل پولیس اسٹیشن بنا رہے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ میں یہ نہیں سننا چاہتی کہ پاکستانی لیبر سستی ہے بلکہ یہ سننا چاہتی ہوں کہ پاکستانی لیبر ہنر مند ہے، پاکستان کی ورک فورس سب سے زیادہ اسکلڈ ہے یہی ہمارا مقصد ہے، لوگ اسکلڈ ٹریننگ لے کر گھروں میں جاب کرکے 500 ڈالر تک کما رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ٹائل فکسنگ، ویلڈنگ اور وائرنگ اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ د ی، پرواز کارڈ کے ذریعے ہنر مند نوجوانوں کو ایجنٹ مافیا سے آزاد کررہے ہیں، غیر ہنر مند لیبر کو مزدوری اور مشقت کرکے قیمت چکانا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کا قصور مختلف پیدا ہونا نہیں، مظلوم ہیں، ٹرانس جینڈر روز گار کمائے حکومت آپ کے ساتھ ہے، نوجوانوں کو دنیا بھر میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہمارے نوجوانوں کو اثاثہ سمجھے، برین ڈرین سے برین گین تک جانا چاہتے ہیں، پرواز کارڈ کے ذریعے بیرون ملک جانے والے ہر ہنر مند نوجوان کی 3 لاکھ تک معاونت کریں گے، پاکستان کے لیے ہنرمند نوجوان بہترین ایکسپورٹ ہیں، اسکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سب کو ایک ڈیش بورڈ سے منسلک کر دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی انسٹی ٹیوٹ میں کیا پڑھایا جا رہا ہے اور کیسے نوجوان ٹریننگ کرکے نکل رہے ہیں، مکمل مانیٹرنگ کریں گے، حکومت نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ دے گی تاکہ انہیں مشکل نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہے، اسی لیے اسکولوں میں اے آئی لازمی کر دی، اے آئی کے نئے دور میں ہر فیصلہ نالج بیسڈ ہونا چاہیے، پنجاب کے نوجوانوں کو اسکالر شپ، لیپ ٹاپ اور کروم بکس دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے بعد بنیادی رقم بھی دیں گے، نوجوانو آگے بڑھو حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے، ایسے پنجاب کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہر چیز پر”میڈ ان پنجاب“ لکھا ہو۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور ایسے منشور سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نوجوانوں کو پرواز کارڈ مند نوجوان چاہتے ہیں کے ذریعے رہے ہیں کی اور کے لیے
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب