بلوچستان میں دہشتگردی، سعودی عرب اور قطر کی شدید الفاظ میں مذمت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب اور قطر نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پُرتشدد کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز مؤثر حکمتِ عملی کے تحت دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب قطر نے بھی بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ، پاکستانی عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔