گوگل نے اینڈرائیڈ فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
کراچی:
گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد اینڈرائیڈ فونز سکیورٹی خطرات کے سامنے غیر محفوط ہو چکے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پرانے فونز، خاص طور پر وہ جو اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے ورژن پر چل رہے ہیں، ہیکنگ، ڈیٹا چوری اور مالویئر حملوں کے لیے آسان ہدف بن چکے ہیں۔
گوگل کی رپورٹ کے مطابق صرف 57.
کمپنی نے صارفین سے فوری اپ گریڈ یا نئے فون کے حصول کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ جدید خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔ اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنیاں اکثر سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کو چند سال بعد روک دیتی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کے موبائلز جدید سکیورٹی خطرات کے خلاف بے بس ہو جاتے ہیں۔
گوگل نے واضح کیا ہے کہ اب صارفین کو اپنے فونز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ وہ ممکنہ حملوں سے بچ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔