Jasarat News:
2026-07-24@10:42:37 GMT

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی پر دھرنا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں 14 فروری کو سندھ اسمبلی پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر کے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو اپنے مدمقابل لاکھڑا کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے شاہراہ فیصل پر ہونے والے احتجاجی دھرنے پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان اور ان کے ساتھیوں پر مقدمات قائم کیے گئے۔ 8 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن پریس کانفرنس کے دوران قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی فرحان سمیت 19 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے سیاسی ٹمپریچر میں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی نے اس سے قبل بھی سندھ اسمبلی پر 29 دنوں کا دھرنا دیا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کے وزراء کی یقین دہانیوں پر یہ دھرنا ختم ہوا تھا۔ اب جب کہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں بدترین آگ لگی اور اس آگ میں 70 سے زائد اموات اور تاجروں کا اربوں کھربوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور میئر کراچی کی کارکردگی پر پورا ملک چیخ اٹھا اور وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے دفاع میں ناکام رہی اور اسے چاروں طرف سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جماعت اسلامی جس نے بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ تحریک انصاف کی حمایت کے بعد کراچی میں جماعت اسلامی کی میئر شپ پکی تھی لیکن پھر جمہوریت کی چمپئن پیپلز پارٹی نے جو گل کہلائے اور جماعت اسلامی کی میئر شپ پر جو شب خوں مارا اس نے پیپلز پارٹی کا چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ اب جب کے شہرکے حالات روز بروز ابتر ہوتے جارہے ہیں اور ایسے حالات میں جماعت اسلامی کے ارکین کی جانب سے میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جارہی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایوان میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ سے مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں کے گروپ نے ملاقات کی اور میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اگر واقعی میئر کو ہٹانے میں سنجیدہ ہے تو پھرکوئی تبدیلی یقینی ہوسکتی ہے لیکن اس تمام صورتحال پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا گورنر لانا چاہتی ہے اور وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کو امید ہے کہ پیلز پارٹی اپنی میئر شپ بچانے کے لیے ن لیگ کے گورنر کی حمایت پر مجبور ہوجائے گی۔

سندھ میں شطرنج کی بساط بچھائی جا چکی ہے اور مہرے اپنا اپنا کھیل کھیل رہے ہیں۔ سندھ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گرتی جا رہی ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکوئوں نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ کراچی جو کہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس شہر کے باسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ نہ انہیں پینے کا صاف پانی مل رہا ہے نہ ہی بہتر ٹرانسپورٹ، نہ سیوریج کا کوئی سسٹم، یہاں کی سڑکیں موہن جو دوڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہاں کا تعلیم یافتہ اعلیٰ ڈگری کا حامل نوجوان مایوسی کا شکار ہے اس پر مکمل طور پر روزگار کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ جس پر وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے پر مجبور ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر نوجوان بیرون ملک روزگار کے حصول کے لیے جارہے ہیں۔ ایسے حالات میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اہل کراچی کو 14 فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کی کال دی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ جمہوری اطوار اختیار کرے اور جماعت اسلامی کو احتجاج کا اپنا جمہوری حق استعمال کرنے دے ورنہ طاقت کے بے جا استعمال سے حالات کے خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ جماعت اسلامی نے اس سے قبل بھی 29 روز کا سندھ اسمبلی پر دھرنا دیا تھا اور نہ ایک پتھر مارا گیا اور نہ ہی کوئی شیشہ ٹوٹا۔ لہٰذا حالات کا تقاضا ہے کے ٹھنڈے دل کے ساتھ کراچی کے شہریوں کی آوازکو سنا جائے اور کراچی کے بنیادی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ورنہ کراچی کے مظلوم شہریوں کے صبر کا پیمانہ اگر لبریز ہوگیا تو پھر ان کو سنبھالنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

قاسم جمال سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی پیپلز پارٹی میئر کراچی سندھ حکومت مسلم لیگ ن کراچی کے رہی ہے

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن