2025-07-26@10:31:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1063
«نہیں تھے»:
(نئی خبر)
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا،...

’پہلی بار والد کو گلے لگایا، یہ احساس بیان نہیں کرسکتی‘ 22 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بیٹیوں سے ملاقات
30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
واشنگٹن : واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک فضائی حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان ہوا، جس میں 64 افراد طیارے میں سوار تھے اور 3 فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ یہ طیارہ کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچا تھا، جہاں یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیشتر لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا الزام سابق صدر...
متاثرہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔ ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ہیلی...
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونتکیلیے طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل...
GAZA: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے تصدیق کردی ہے کہ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف شہید ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ ملٹری سربراہ محمد ضیف اور نائب سربراہ مروان عیسیٰ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ریکارڈ شدہ بیان میں حماس کی جنرل ملٹری کونسل کے دیگر تین سینئر عہدیداروں کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔ محمد ضیف حماس کے چیدہ رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے طویل عرصے تک غزہ میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی اور اسرائیل ان کو تلاش کرنے میں ناکام رہا تھا۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ...
کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
معروف فلمساز راکیش روشن کی فیملی پر مبنی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری "The Roshans" کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ اس دستاویزی فلم میں جہاں شاہ رخ خان نے اپنی یادیں شیئر کیں، وہیں سلمان خان کی غیر موجودگی نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ایک خصوصی انٹرویو میں راکیش روشن نے نہ صرف سلمان کی غیر موجودگی کی وجہ بتائی بلکہ فلم "کرن ارجن" کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان کی شرارتوں پر بھی روشنی ڈالی۔ راکیش روشن نے بتایا کہ شاہ رخ اور سلمان سیٹ پر بہت شرارتیں کرتے تھے، جس سے شوٹنگ متاثر ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا: "وہ دونوں جوان تھے، بس مزہ کر رہے تھے، لیکن پھر دوسرے اداکار بھی...
فلسطینی نژاد ڈاکٹرخالدکے مسلسل اصرارکے بعد جب اس کے گھرپہنچاتوعجیب ایک روحانی اور رومانوی مناظرنے مجھے مسحورکردیا۔یوں محسوس ہواکہ کمرے کی تمام دیواروں پرشہداء کے متعلق قرآنی کیلی گرافی کی شاہکارتصاویرمیرامحاسبہ کررہی ہیں۔ خالد عرصہ درازسے لندن میں مقیم ہے۔10سال کے بعدپہلی مرتبہ اس کی اہلیہ اورتین بچے جونہی غزہ پہنچے تودو دن کے بعد غزہ،جنگ کے شعلوں میں بے دریغ انسانوں کی مقتل گاہ بن گیااورڈاکٹرخالدآج تنہابڑے تفاخر سے اپنے میزپرپڑی تصاویرالبم کے ہرصفحے پر مسکراتے شہداچہروں کا تعارف کراتے ہوئے کہتاہے کہ یہ سب اکٹھے اللہ کے ہاں رزق پارہے ہیں اورمیراانتظارکر رہے ہیں۔اپنے بڑے بیٹے اوربیٹی کی تصویرکودیکھ کراپنی آنکھوں کی نمی چھپاتے اور کپکپاتے ہونٹوں سے گویا ہواکہ یہ میرے رب کی امانت تھے،اسی کولوٹادیاہے اوریقینا...
واشنگٹن: واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر پوتوماک دریا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، حادثے کے وقت مسافر طیارہ 166 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا، جس میں 64 افراد سوار تھے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار موجود تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اس حادثے کے بعد، ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا...
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ نشے میں دھت ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی ان سے سوال کرتے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے محمد آصف کہتے ہیں کہ اگر اسپنرز آنا شروع ہو گئے تو فاسٹ بولنگ ختم ہو جائے گی۔ @baatonkayshair Is fast bowling done? #muhammadasif #shoaibakhtar #cricket #cricketlover #pakistancricket #pcb #psl #india #trendingnow #karachi #t20cricket #cricketfans #bcci #trendingreels #funny #lahore #mumbai #fastbowling #spinner #baatonkayshair ♬ original sound – Baaton Kay Shair ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے...
لاہور سے بچھڑنے والے مکینوں نے جس وارفتگی سے اسے یاد کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی محبت خاص طور پر اس وقت عود کرآتی ہے جب ہندوستان میں ان کی لاہور کے کسی باسی سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ بے ساختہ جذبوں اور دلی کیفیت کا اظہار کرتے ہیں، اپنائیت کا یہ بے پناہ احساس فکشن اور نان فکشن دونوں طرح کی تحریروں میں ملتا ہے۔ پہلے فکشن کی دنیائے بسیط میں داخل ہوتے ہیں۔ تقسیم کے بارے میں جن کہانیوں کا میرے ذہن پر گہرا اثر ہوا، ان میں موہن راکیش کی کہانی ‘ملبے کا مالک’ بھی شامل ہے، جسے میں نے کئی سال پہلے معروف ادبی جریدے ‘آج ‘میں پڑھا تھا۔ اسے سندھی...
لاہور: رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کالا قانون ہے،یہ ڈریکونیئن لا ہے، اس قسم کی ڈریکونیئن قانون سازی آزادی صحافت کو تباہ کرنے کے لیے، لوگوں کو خاموش کروانے کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس میں صرف صحافی برادری نہیں، اس میں بالعموم اور بالخصوص ہم سارے ہی شامل ہیں،ہم اس ڈریکونیئن قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اس کے خلاف ہر قسم کے احتجاج میں شامل تھے، شامل ہیں، اور شامل رہیں گے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ زرداری صاحب دستخط کرنے کے لیے تیار بیٹھے تھے اور...
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بناکر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو۔دہشت گرد بنا...
ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں...
شبلی فراز - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی...
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو۔دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جبکہ...
یہ قبولنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ جوانی ہم پر بھی آئی تھی اور یہ قصہ جوانی کا ہے۔ ہم دس سالہ بیٹے کو اردو پڑھا رہے تھے کہ بیچ میں یہ محاورہ آگیا ’’گھوڑے بیچ کر سونا‘‘ ہم نے کہا ’’بیٹا اسے جملے میں استعمال کرو‘‘۔ اِس زمانے کے بچے بات کریدنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے تھے وہ بولا ’’ابا پہلے آپ اس کا مطلب تو بتائیے‘‘ ہم نے جواب دیا ’’اس کا مطلب ہے بے فکری سے لمبی تان کر سونا۔ پہلے زمانے میں گھوڑا بڑی قیمتی چیز ہوا کرتا تھا اس پر بیٹھ کر آدمی لمبے لمبے سفر طے کرتا تھا جیسے اس زمانے میں گاڑیاں یہ کام کرتی ہیں۔ جن لوگوں کے پاس گھوڑا ہوتا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ سی ای و جیف آلڈرائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔ آئی سی سی سے قبل جیف آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے جو اب ختم ہوچکے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات حکومتی کمیٹی سے ہی ہورہے تھے، اس کے علاوہ کہیں اور مذاکرات نہیں ہوئے، بدقسمتی سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، ہم بڑی فراخدلی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے اور ہم نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے تھے جن میں جوڈیشل کمیشن کا قیام بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بڑی گیم، بیرسٹر گوہر بھی کنفیوز انہوں نے کہا...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، اگر ہماری کہیں بھی بیٹھک ہوگی تو انشاءاللہ تعالی سب کو بتائیں گے، ہم مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے کھل کر کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے جرات اور بہادری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت...
کھیلوں میں میچ فکسنگ کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، کرکٹ کی بات کی جائے تو گزشتہ صدی میں بھی ایسے بہت سے واقعات دیکھنے کو ملے۔ تاہم، گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس چیز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں لیگز کی بھرمار ہوئی اور ان میں بھی ایسے واقعات سننے کو ملے اور بہت سے ماہرینِ کے بقول کئی لیگز صرف جوئے کی بناء پر چل رہی ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ اب ٹیموں کی سپانسرز بھی اب بیٹنگ کمپنیاں ہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنرل مینیجر جو دنیا بھر کی لیگز میں کام کرتے ہیں، یوٹیوب چینل ریلوکٹے پر اپنے انٹرویو میں انہوں نے کسی بھی...
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔ رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔ اداکارہ نے کہا، “ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے ہم تو موقع ضائع نہیں کر رہے، ہم نے تو ان کو موقع دیا ہے، ہم جوتوقع کر رہے تھے اسی طرح ہوا۔ ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے اور یہاں تک اختیار نہیں ہے جیسا کہ اسد قیصر کہہ رہے تھے، جب ملاقات کرانے کا اختیار نہیں ہے تو آگے جا کر اتنے بڑے بڑے فیصلے کیسے لے سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 7 دن کی تو بات ہی نہیں تھی، آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے جو مطالبات تھے ہم شروع دن سے یہی بتا...
جنرل احسان الحق 2003میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘ افغانستان میں ان دنوں امریکا کا آپریشن چل رہا تھا‘ نیٹو فورسز نے 2001 میں افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں طالبان قابض تھے اور امریکا انھیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کر رہا تھا‘ جنرل احسان الحق کو طالبان کے سلسلے میں2003میں امریکا کی دعوت دی گئی ‘ سرکاری مصروفیات کے دوران انھیں ایک دن سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا‘ ان کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کا ایک افسر بھی تھا‘ ہیڈکوارٹر میں انھیں ایک تھیٹر قسم کی جگہ لے جایا گیا‘ دیوار کے ساتھ کرسیاں تھیں جب کہ سامنے اسمارٹ ورک اسٹیشن تھے اور ان کے سامنے...
بچپن میں وہ سماجی اشارے سے محروم رہتے تھے،مائیکروسافٹ بانی …………. امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے دعوی کیا ہے کہ اگر وہ آج بچہ ہوتے تو انہیں آٹزم کی تشخیص ہوتی. میرا خیال ہے اگر میں آج کے معاشرے میں بڑا ہوتا تو بچپن کے میرے جنونی اور سماجی طور پر عجیب و غریب رویے کو نیورو ڈائیورجینس کی علامت کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیک ارب پتی نے اپنی نئی سوانح عمری سورس کوڈ میں ایک نوجوان لڑکے کے طور پر اپنے اعصابی طور پر منحرف رویے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ 69 سال کے بل گیٹس نے مزید کہا کہ بچپن میں وہ سماجی اشارے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) اتوار کے روز یونان میں دسیوں ہزار مظاہرین نے سن 2023 میں ملک کے سب سے ہلاکت خیز ریل حادثے کے 57 متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یونان کے تقریبا 97 شہروں اور بیرون ملک بھی 13 مقامات پر اس حوالے سے مظاہرے ہوئے۔ یونان کے سب سے بڑے شہروں ایتھنز اور تھیسالونیکی میں ہونے والے ان مظاہروں میں بالترتیب تقریباً 30,000 اور 16,000 مظاہرین شامل تھے۔ ریل حادثے کے ایک متاثرہ شخص کے والد پاؤلوس اسلانیڈیس نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، "آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ شاندار ہے۔" بیرون ملک مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ...
نائیجیریا(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے ٹینکر دھماکے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں ہفتے جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف...
کراچی: بھارتی بیٹر تلک ورما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آؤٹ ہوئے بغیر زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، ورما اب تک بھارت کی جانب سے آخری چار ٹی 20 میچز میں 318 رنز بنا چکے ہیں۔ انگلینڈ سے جاری ہوم سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے گزشتہ روز 72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، 22 سالہ لیفٹ ہینڈر اب تک فل ممبران کی جانب سے بغیر آؤٹ ہوئے 300 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بنے ہیں۔ جنوبی افریقا سے میچز میں انہوں نے 107، 120 اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز میں اب تک وہ 19 اور 72 رنز ناٹ آؤٹ بنا چکے ہیں۔ ان سے قبل، نیوزی لینڈ کے مارک...
پاکستانی کرکٹ کا حال گذشتہ 2 دہائیوں سے وہی ہے جو ہماری سیاست اور نظامِ حکومت سمیت دیگر شعبوں کا ہے۔ اِکا دُکا اچھی خبروں کے علاوہ مجموعی طور پر دیکھیں تو ہر طرف مایوسی کے بادل منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ کرکٹ میں چند ماہ قبل چند اچھی خبریں ملنا شروع ہوئیں، وہ جو کہا جاتا ہے کہ مکمل تباہی کے بعد ہی بہتری کا سفر شروع ہوتا ہے، تو کرکٹ ٹیم کے کرتا دھرتا شاید اسی خرابی کا انتظار کر رہے تھے اور جب ہم خرابی کے پاتال تک پہنچ گئے تو انھیں خیال آیا کہ معاملات ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں۔ اس وقت چند کھلاڑیوں نے ٹیم کو ذاتی جاگیر سمجھ رکھا تھا، اقربا پروری اور دوست...
ویب ڈیسک: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا، آج رات مساجد میں چراغاں ، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ،علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔ یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔ پاکستان 2035 تک...
معراج نبی کریمؐ کا عظیم معجزہ ہے۔ حضر ت سیّد احمد سعید شاہ کاظمی لکھتے ہیں: ’’حضور نبی اکرم نور مجسم سید عالم ﷺ کے اخص خصائص اور اشرف فضائل و کمالات اور روشن ترین معجزات و کرامات سے یہ امر ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے حضورؐ کو فضیلت اسراء و معراج سے وہ خصوصیت و شرافت عطا فرمائی جس کے ساتھ کسی نبی اور رسول کو مشرف و مکرم نہیں فرمایا اور جہا ں اپنے محبوب ﷺ کو پہنچایا کسی کو وہاں تک پہنچنے کا شر ف نہیں بخشا اور اﷲ تعالیٰ نے اس عظیم و جلیل واقعہ کے بیان کو لفظ ’’سبحان‘‘ سے شروع فرمایا جس کا مفاد اﷲ کی تنزیہ اور ذات باری کا ہر عیب و...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جنوری 2025ء) اقلیتیں کئی قسم کی ہوتی ہیں، جن میں خاص طور سے مذہبی، لسانی، نسلی اور مہاجر قابلِ ذکر ہیں۔ لوگ روزی اور تحفظ کی تلاش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے کسی نئے مُلک میں جا کر آباد ہونا مُشکلات کا باعث رہا ہے۔ کیونکہ آب و ہوا، ثقافتی اِختلافات اور زبان کے نہ جاننے سے اجنبیت کا احساس ہوتا ہے۔ اس لیے اقلیتوں کو نئے معاشرے میں آباد ہونے اور اس کے رسم و رواج کو سمجھنے میں وقت لگتا تھا۔ اپنے تحفظ کے لیے یہ علیحدہ آبادیوں میں رہتے تھے اور روزی کے لیے کسی ایک خاص پیشے میں مہارت حاصل کر...
برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے برطانوی ٹیبلائڈز دی سن اور نیوز آف دی ورلڈ کے خلاف نجی زندگی میں تاک جھانک کرنے کے الزام کے تحت دائر کیے جانے والے مقدمہ واپس لینے پر بظاہر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مقدمے کی سماعت موخر کردی گئی ہے کیونکہ فریقین عدالت سے باہر ہی تصفیہ کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ شہزادہ ہیری نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ دونوں ٹیبلائڈز نے اُن کی نجی زندگی میں عشروں تک تاک جھانک کی ہے اور اُن کے خالص ذاتی معاملات کو عوام کے سامنے لانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ نیوز آف دی...
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت کا بڑا گھر ہونے کے باوجود تمام افراد گھر کے ایک کمرے میں ہی رہائش پذیر رہے۔ مادھوری کے شورہ ڈاکٹر شری رام المعروف نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بتایا کہ ہمارے دو بیٹے آرین اور ریان ہیں، جو اب امریکا میں ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ ڈاکٹر نینے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور مادھوری اپنے بچوں آرین اور ریان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ خاندانی گفتگو کے دوران انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جب کہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج جاری کیا،...
کراچی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار علی امین نہیں بلکہ عمران خان خود ہیں، جو اپنی شرائط پر سمجھوتہ نہیں چاہتے۔ حامد میر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر کو عمران خان کافی عرصے سے کہہ رہے تھے کہ یا تو آپ تحریک انصاف کے صوبائی صدر بن جائیں یا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بن جائیں لیکن وہ انکار کر رہے تھے کیونکہ وہ ان چند لوگوں میں سے ہیں جو عمران خان کی جی حضوری نہیں کرتے، وہ صحیح کام پر ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ غلط کام پر انہیں...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9؍مئی اور 26؍ نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائی اور فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھنا تھا۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا، اس سے متعلق ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بہت سارے وکلا پر مقدمات ہوئے ہیں، اس میں پیش ہو گئے تھے ، اب 4 تاریخ کو سماعت مقرر ہوئی ہے ، جج...
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا...
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہحکومت کیساتھ صرف فوٹو سیشن کیلیے نہیں بیٹھ سکتے‘ مذاکرات بہترین راستہ ہے‘ مذاکرات ہونے چاہیے تھے‘ تحفظات کے باوجود ہم نیک نیتی سے بیٹھے تھے‘ بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کیے تھے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے۔ بچوں میں سب سے پہلے آپ ایمان لائے۔ عشرہ و مبشرہ، بیعت رضوان، اصحاب بدر و احد کے ساتھ غزوہ ’’تبوک‘‘ کے علاوہ غزوات میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیش پیش رہے۔ حضرت علیؓ کی پوری زندگی آپ ﷺ کے سایہ عاطفت میں گزری۔ آپ ﷺ کی تربیت اور شفقت نے حضرت علیؓ کو علم کی معراج بخشی، ان کی فضیلت میں بے شمار احادیث موجود ہیں، آپ ﷺ نے انھیں دنیا اور آخرت میں اپنا بھائی قرار دیا اور انھیں جنت اور شہادت کی خوش خبری سنائی۔ امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ بنی ہاشم کے چشم و چراغ تھے،...
بہت حوصلہ افزا نہیں ہے. یہ ایک حقیقت ہے کہ زبان کی معنویت اور قوت کا اظہار یا تو مذہب میں ہوتا ہے یا ادب میں. ادب انسانی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا رہا ہے.ادب کا سماج سے گہرا رشتہ ہے.موجودہ اردو زبان کے بننے کے ابتدائی مراحل میں ہمارے ادیبوں، شعرا اور مصنفین نے انتہائی شاندار کام کیا لیکن صرف ماضی پر تکیہ کرکے حال اور مستقبل نہیں گزارا جاسکتا، آج عصر حاضر میں قومی ز بان و ادب معاشرہ تہذیب اور تمدن ہرگز ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتے.اردو کو انگلش کے رسم الخط میں لکھنے کا جو دور چل پڑا ہے، درحقیقت اس نے اردو کی چاشنی ملاحت اور مہذب...
کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔شارع نور جہاں پولیس کے مطابق گرفتار گروہ کا سرغنہ دن میں ہوٹل چلاتا تھا اور رات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر، منیب، عامر اور رمضان شامل ہیں، ڈکیت گروہ کے کارندے گھروں میں گرل کاٹ کر گھستے تھے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ فرار ہے، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ...
فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزما میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزائیں، پاکستانی ظہیر محمود نے میگزین چارلی ہیبڈوکے دفتر پر 2020ء میں حملہ کیا تھا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں...
MUMBAI, INDIA: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد اندرونی اختلافات اور چیلنجز کا شکار ہے اور ایسے میں آئے روز سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔ کرکٹ بھارت میں سب سے مقبول کھیل ہے اور کرکٹ ٹیلنٹ بھی غیرمعمولی ہے، اسی لیے بعض اوقات کئی کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق موقع نہ ملنے پر اس کو خود کے ساتھ زیادتی گردانتے ہیں اور الزامات بھی عائد کردیتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق اسٹار اوپنر اور 07-2006 کے رانجی ٹرافی میں غیرمعمولی طور پر 99.50 کی اوسط سے رنز کے انبار لگانے والے منوج...
چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں. فرانس میں گستاخانہ خاکے شئع کرنے والے میگزین کے دفتر کے باہر 2020 میں ہونے والے چاقو حملے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں اُن میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔سزا مکمل ہونے کے بعد 37 سالہ ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔5 دیگر پاکستانیوں جن میں سے کچھ حملے کے وقت نابالغ تھے، ظہیر محمود کی...
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفترکے باہر 2020 میں ہونے والے چاقو حملے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔روز نامہ امت نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ا±ن میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔سزا مکمل ہونے کے بعد 37 سالہ ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔5 دیگر پاکستانیوں جن میں سے کچھ حملے کے وقت نابالغ تھے، ظہیر محمود کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے...
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
کوئٹہ : غار کے اندر قائم میوزیم سے مذہب اسلام کی مقدس کتاب قرآن کے 100 سے زائد نایاب نسخے چوری ہو گئے ۔ یہ قدیم نسخے کوئٹہ کے مغرب میں واقع پہاڑی سرنگ کے اندر بنائے گئے میوزیم میں رکھے گئے تھے جنہیں 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب چوری کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ قرآن کے بوسیدہ اور ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز جبل نور القرآن کے انتظامی کمیٹی کے حکام کے مطابق ’قرآن مجید کے جن قدیم نسخوں کو چوری کیا گیا ہے وہ یہاں آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنتے...
فرانسیسی دارالحکومت کی نابالغوں کے لیے خصوصی عدالت نے ظہیر محمود کے شریک مدعا علیہان کو 3 سے 12 سال قید کی سزا سنائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لاعلم تھے کہ فرانسیسی میگزین کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔ درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب...
بہت کم لوگ ہونگے جو صبح اٹھ کر دن کا شیڈول بناتے ہیں اور اس کے مطابق کام کر کے شام کو اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ دن میں کیا کیا کام کیا، اور کیا کیا کام کرنے سے رہ گیا۔ اگر پوری توجہ دی جائے اور احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے تو اپنے دن بھر کے تمام کاموں کا صحیح اور مکمل حساب رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن پورا دن ہمارے دماغ میں کیا کیا خیالات آئے اور ہم کون سی مختلف اور متنوع کیفیات سے گزرے شائد اس کی مکمل تفصیل رکھنا ممکن نہیںہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ہم دن کے چوبیس گھنٹوں میں جو خیالات سوچتے، محسوس کرتے یا جن خیالی، تخیلاتی...
چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کیلئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8...
ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کیلئے 7 دن بہت تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہیں کس بات نے روکا ہے کہہ دیں کہ کمیشن بننے جا رہا ہے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کافی تھے، ہم دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں، حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کرینگے: رانا...
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن کے اعلان کے لیے 7 دن بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 2 مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کے لیے لیکن کوئی پراگریس نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کا وقت بھی بہت تھا، پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کھلے دل کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ہم نے کوئی ناجائز مطالبات نہیں کئے تھے بلکہ ہم نے صرف اپنے دو مطالبات ہی حکومت کے سامنے رکھے تھے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 7دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی...
افتخار گیلانی یہ چار دن کے تھکا دینے والے مذاکرات تھے ، جہاں وقت کی قید ختم ہو چکی تھیرات اور دن کا کوئی فرق باقی نہیں رہا تھا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نواح میں واقع دو منزلہ عمارت تناؤ اور بے یقینی کا مرکز بن چکی تھی۔گراؤنڈ فلور پر، ایک میز کے گرد چند چہرے جھکے ہوئے تھے ۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی، مصر کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عباس کمال، اور امریکی ایلچی بریٹ مکگرک کی موجودگی، ماحول کی سنجیدگی کو ظاہر کر رہی تھی۔ان کے ساتھ صدر ٹرمپ کے نمائندے ، اسٹیو ویٹکوف، کاغذات اور نقشوں کے پلندے میں الجھے ہوئے تھے ۔ ہر چہرے پر تھکن کے آثار نمایاں تھے ،...
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں گورنمنٹ سے کہوں گا کہ وہ بھی ذرا اپنی کرتوتوں پر غور کریں، جو کام ایک دن میں ہونا چاہیے وہ ایک مہینہ تو لیٹ نہیں ہونا چاہیے، ان کے اندر سے ہی ان کے جو بیانات آتے رہتے ہیںکہ مذاکرات کو بند کر دیں کبھی کہتے ہیں ایک ہفتہ اور لگے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کے سوال کے جواب میں کہ کیا اس پر غور ہو سکتا ہے میرا خیال ہے کہ یہ براہ راست منسلک ہے حکومتی وفد کے کنٹیکٹ کے ساتھ کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بڑی زیادتی کی ہے، اندازہ کریں کہ وہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے تھے اور آج اچانک کہہ دیا کہ ہم مذاکرات نہیں کرتے، مجھے ان کی سمجھ نہیں آتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک اور زیادتی کی ہے حکومت کے ساتھ ان کو ایک فیس سیونگ کا موقع مل رہا تھا وہ ان سے چھین لیا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ یہ جو مذاکرات ہم کہہ رہے ہیں ناکام ہو گئے ختم ہو گئے یہ...
اسلام آباد : پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے ، مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیشرفت پر ہوا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا جواب تو سُن لیتے پھر انکار کرتے، ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے تھے اور وہ اسپیکر کو 28 جنوری کی تاریخ دے چکے تھے، وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں طے پایا کہ مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، انہیں 42 دن مطالبات لانے میں لگے اور ہم سے چاہتے ہیں کہ...
این سی کے صدر نے کہا کہ پڑوسی پنجاب کے لوگ خوشحال تھے اور مہاراجہ یہاں کے لوگوں کی زمینوں اور ملازمتوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370 پر کشمیر کی نیشنل کانفرنس کی حکومت کو نشانہ بنانے پر آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید کی۔ یہاں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کے درج فہرست ذاتوں کے کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی کو خود کا جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ یہ وہی پارٹی تھی جس نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا جبکہ ہم نے اور کانگریس نے پی ڈی پی سے...
حجرہ پختون روایتوں میں سے ایک خوبصورت روایت ہے جو زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ اب آپ سب کے ذہنوں میں ایک سوال آرہا ہوگا کہ آخر حجرہ کی روایت شروع کیسے ہوئی؟ تو آئیے آج میں آپ لوگوں کو اپنے اس بلاگ میں حجرے کی تاریخ اور اہمیت اور اس کے طرز کے بارے میں بتاتی ہوں۔ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں حجرے کا رواج جرگہ کے بعد آیا کیونکہ پرانے زمانے میں یا یوں کہہ لیں کے ہزاروں سال پہلے پختون اپنے مسائل جرگہ کے ذریعے حل کیا کرتے تھے۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوا کرتا تھا کہ علاقے کے کچھ مشران یا بڑے لوگ کسی مخصوص جگہ پر اکٹھے ہوجاتے تھے۔ مگر یہ...
بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا جاتا تھا اور یہ بات درست بھی تھی‘ من موہن عام بھارتی شہری سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے وزیر خزانہ بن گئے تھے لیکن یہ کبھی وزیراعظم بھی بنیں گے یہ انھوں نے کبھی سوچابھی نہیں تھا‘ کیوں؟ اس کی دو بڑی وجوہات تھیں‘ پہلی وجہ ان کا سکھ ہونا تھا‘1984 میں اندرا گاندھی کو ان کے سکھ سیکیورٹی گارڈز نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد دہلی میں سکھوں کا قتل عام شروع ہو گیا تھا‘ اس سے قبل اندرا گاندھی نے سکھوں کی مقدس عبادت گاہ گولڈن ٹمپل پر فوج چڑھا دی تھی لہٰذا نہرو خاندان سکھوں کو ناپسند کرتا تھا اور سکھ نہرو فیملی...
جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ غزہ میں امن آتے ہی ایک بار پھر حماس کے جنگجو اپنی پناہ گاہوں سے باہر آ گئے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند گروہ حماس نے 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ تاحال غزہ میں اس کا کنٹرول اپنی جگہ قائم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسرائیلی اخبار حماس کی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کی کھڑی کی گئی جنگ کے بنیادی اہداف میں سے ایک تھا لیکن لاکھ کوششوں اور اپنی تمام فوجی قوت غزہ میں استعمال کرنے کے باجود وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اسی لیے خدشہ...
گراہم گرین ممتاز ناول نگار تھے۔ ان کا نام نوبیل انعام کے لیے کئی بار شارٹ لسٹ ہوا۔ جب سنہ 1957 میں کاسترو کو اپنا انقلابی حملہ آغاز کیے چند ماہ ہوئے تھے، گرین نے انقلابیوں کی مدد کی۔ وہ خفیہ کوریئر کے ذریعے کاسترو کے باغیوں کو گرم کپڑے مہیا کرتے تھے۔ یہ باغی پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔ گرین کے بقول انہیں دلیر رہنماؤں سے خاص محبت تھی، جس کی وجہ سے انہیں کاسترو میں بھی دلچسپی تھی، بعد میں کاسترو سے ان کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ایک ملاقات میں کاسترو نے گرین کو اپنی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی جو گرین کے اس گھر کے ڈرائنگ روم میں لٹکی ہوئی تھی جہاں انہوں نے اپنی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات سے شہریوںمیں خوفزدہ ہوگئے ،بازیابی کیلیے کمیٹی بنادی گئی۔نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ میں صارم کے اغوا اور قتل کی واردات میں ملوث زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ کے اندر ہی ہوئی ہے ۔ بچے صارم کے کیس میں زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ ملزمان میں 2 چوکیدار، معلم اور بلڈنگ کا والومین شامل ہیں جبکہ زیرحراست ملزمان میں صارم کے والد کا رشتہ دار بھی ہے، تمام ملزمان کا ڈی...
مسلم لیگ (ن) کی ہر حکومت میں وزیر اور 2017 میں وزیر اعظم رہنے والے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت پی ٹی آئی نہیں، سیاستدانوں کی ناکامی ہے۔ ہمیں ماضی بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے، اگر آئین پسند نہیں تو اس میں بہتر ہے ترمیم کرلی جائے مگر آئین کو توڑنا نہیں چاہیے اور آئین پر عمل ہونا چاہیے۔ عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر جس میں شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے سوا کوئی تیسرا اہم و نامور سیاستدان موجود نہیں اور یہ پارٹی رجسٹرڈ بھی ہو چکی ہے کہ سربراہ شاہد خاقان عباسی اس لیے بھی منفرد اور سینئر سیاستدان ہیں۔ ان کے والد خاقان عباسی بھی مسلم لیگ کے ٹکٹ...
مریال میں بہت سے سکھ خاندان تھے جو رفتہ رفتہ بھارت چلے گئے۔ بزرگ کہنے لگے کہ ان کی سمجھ میں آج تک نہیں آیا کہ بٹورا کیوں ہوا؟ بقول بزرگ جتنی تمیز اور تہذیب سے آج پاکستان میں سنی شیعہ رہتے ہیں، اس سے زیادہ تو سکھ، مسلمان اور ہندو آپس میں رہتے تھے، خاص کر مسلمان اور سکھ۔ ہلکی پھلکی ہوائی فائرنگ کبھی کبھار سکھوں اور ہندوؤں میں تو چلتی رہتی تھی مگر مسلمان اور سکھ سب آپس میں زیادہ تر ٹھیک ہی تھے۔ ایک سکھ لڑکا تھا جس کا نام تو امن تھا مگر امن اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا تھا۔ امن سے کیا سکھ کیا مسلمان سارے ہی تنگ تھے۔ امن کی دوستی اگر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر سے ملاقات سےآگاہ کر دیا ہے ، پی ٹی آئی سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی جبکہ بیرسٹر گوہر نے خود کہا ہےآرمی چیف سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی اور آرمی چیف نے کہا سیاسی گفتگو سیاستدانوں سے کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ماضی میں ٹیک اور ہوئے،کچھ لوگوں کو اقتدار سے محروم کیا گیا لیکن اقتدار سے نکلنے پر جس طرح پی ٹی آئی نے ردعمل دیا کسی نے نہیں دیا، جنرل باجوہ پی ٹی آئی کے کفیل تھے، پی ٹی آئی جنرل باجوہ کے خلاف نعرے بھی لگا رہی ہے، بانی تحریک...
اسلام آباد(آئی این پی+وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسی بھی پیش نہیں کرسکے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کررکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہرلے کرگئے، منی ٹریل موجودہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ منی ٹریل کاثبوت لائیں تومیں درخواست منظور کرلوں گا، منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑدیا گیا جب کہ زیادہ تر اموات سرد موسم اور تشدد کے باعث ہوئیں۔نجی چینل کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کو اپنے بیانات ریکارڈ کروادیے ہیں جس میں ہوشرما انکشافات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اَپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے، منی ٹریل موجود ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نےریمارکس دیے کہ منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے پیسہ باہر لے جانے سے متعلق منی ٹریل کے ثبوت مانگ لیے، ریمارکس دیے کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی مبینہ منی لانڈرنگ پرنیب کے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، منی ٹریل موجود ہے۔ عدالت نے کہا منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں گا۔ جسٹس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے قراردیا ہے کہ منی ٹریل ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کرسکے تھے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کررکھا ہے درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہرلے کرگئے، منی ٹریل موجودہے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ منی ٹریل کاثبوت لائیں تومیں درخواست منظور کرلوں گا، منی...
غزہ میں جنگ بندی کا آغاز صبح 8.30 بجے ہونا تھا، القدرہ خاندان نے 15 ماہ تک اسرائیلی حملوں کو برداشت کیا تھا، وہ ایک سے زائد مرتبہ بے گھر ہو نے کے بعد ایک خیمے میں رہ رہے تھے، ان کے رشتہ دار اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 46,900 فلسطینیوں میں شامل تھے۔ لیکن القدرہ خاندان بچ گیا تھا اور وہ گھر واپس جانا چاہتے تھے، احمد القدرہ نے اپنے 7 بچوں کو گدھا گاڑی پر بٹھایا اور مشرقی خان یونس کا رخ کیا، آخر کار بمباری رک چکی تھی اور سفر کرنا اب محفوظ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لیکن اس گھرانے کو معلوم نہیں تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں تاخیر ہوئی ہے،...
جہلم (مانیٹر نگ ڈ یسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہترہوتا کہ 190ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب ن لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل...
ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کام نہیں ہو رہا ہے وہ تعصب کی عینک اتاریں۔میئر کراچی نے لیاری جی آلانہ روڑ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سڑک لیاری کو پورٹ سے ملاتی ہے۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، جناح برج کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، نیٹی جیٹی پل کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے...
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں سید قیام نظامی مرحوم کی تصنیف کردہ کتاب کی تقریب اجراء کا انعقاد کیا گیا۔ چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ تاریخ پاکستان ایک بہترین کتاب ہے جس میں برصغیر کی پوری تاریخ اکھٹی کی گئی ہے۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز دانشور ڈاکٹر اقبال محسن نے کہا کہ ہم ناامیدی میں نہیں جی سکتے۔ سرسید احمد خان اور قائداعظم دونوں قوم سے مایوس ہوگئے تھے اور کنارہ کشی اختیار کرلی تھی مگر بعد میں یہی دنوں شخصیات انقلابی تبدیلی لے کر آئیں۔۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد جب پہلی فلائیٹ پاکستان میں اتری تو ہم سوچ رہے تھے کہ لوگ جہاز سے اتر کر پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) پُرتگال وہ پہلا یورپی مُلک تھا، جس نے گِنی بساؤ، موزمبیق اور افریقہ کے دوسرے ملکوں پر قبضہ کر کے انہیں اپنی کالونی بنایا۔ پھرافریقہ سے کچھ افراد کو غلام بنا کر پرتگال لایا گیا۔ ان غلاموں کی محنت و مشقت کو دیکھ کر لاطینی امریکہ میں ہسپانیوں نے افریقی غلاموں کو لا کر ان سے سونے چاندی کی کانوں میں کام کروایا۔ اس وقت امریکہ میں جہاں برطانوی شہریوں نے مقامی لوگوں سے زمینیں چھین کر اپنے بڑے بڑے پلانٹیشن بنائے ہوئے تھے اور انہیں کام کے لیے مزدُوروں کی ضرورت تھی۔ تو وہاں بھی افریقہ سے لوگوں کو لا کر کام کروایا گیا۔ کیریبیئن جزائر میں بھی...

موریطانیہ کشتی حادثہ: تارکین وطن پر اسمگلرز کیجانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
موریطانیہ(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں موریطانیہ کشتی حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں پر انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی چینل کے مطابق اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثے کے کیس میں غیر قانونی سفر کرنے والے تارکین وطن پر انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق گجرات کے ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ مزید پیسوں کا تقاضا کیا گيا اور اس لیے نوجوانوں کی جان لی گئی۔ اہلخانہ کے مطابق ابوبکر کے لیے گھر والوں نے رشتے داروں سے رقم اکٹھی کرکے...

فوج میں سفارش کا کلچر نہیں،اس کی طاقت کا رازعوام کی محبت اور پذیرائی پر ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم
اسلام آباد (آئی این پی) لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فوج میں سفارش کا کلچر نہیں ، سپاہی کا بیٹا بھی چیف آف آرمی بن سکتا ہے، فوج موسیٰ خان اور جنرل ٹکا خان بھی سپاہی سے ملک چیف آف سٹاف کے عہدے پر پہنچے،1971 میں فوج کا جذبہ دیدنی تھا، میں اس وقت کیپٹن کے عہدے فائز تھا اور میری پوسٹنگ نارووال میں تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہمارے لئے سقوط ڈھاکہ کی خبر ہمارے لئے حیران کن تھی، میں حیران تھا کہ ہم نے بھارتی فوج کو جو ہم سے وسائل میں تین گناہ بڑی تھی، اس کو انگیج کیا ہوا تھا لیکن...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اْن کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اشرف تائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اْن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔اس سے قبل 2013 میں اشرف تائی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔گراؤنڈ ماسڑ کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، انہیں کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مل...
کچھ دن قبل ہندوستانی فوج کے سربراہ نے یہ بیان دیا کہ پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ایسابیان کسی اہم بھارتی عہدیدار نے بہت عرصے بعد جاری کیا ہے لیکن امریکا میں نئی انتظامیہ آرہی ہے؟ اس موقع پرایسا بیان جاری کرنے کا مطلب ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈا جاری رکھے گا۔ میرا عوامی لیگ بنگلہ دیش سے گہرا تعلق ہے مگر انتہائی ادب کے ساتھ میں یہ کہتا ہوں کہ بنگلہ دیش میں پچھلے ادوار میں عوامی لیگ نے جس طرح سے 1971 کے بیانیے کو ابھارا تھا، اس سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات بہتر نہیں ہو پا رہے تھے۔ اس بات کا ذکر میں ہمیشہ وہاں کے عوامی لیگی کے...
کراچی: پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف تائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل 2013 میں اشرف تائی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔ گراؤنڈ ماسڑ کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، انہیں کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ...
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لالہ موسیٰ کے ابوبکر کو اسپین بھجوانے کیلئے پورے خاندان نے 40 لاکھ روپے جمع کر کے دیے تھے۔موریطانیہ کشتی سانحہ میں لالہ موسیٰ گجرات کا ابوبکر بھی سفر کر رہا تھا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اگر ہمیں ان حالات کا علم ہوتا تو مزید رقم کا بھی بندوبست کر دیتے کم ازکم بچے کی جان تو بچ جاتی۔ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمین فروخت کرکے دو بچوں کے باپ ابوبکر کو بہتر مستقبل کےلیے اسپین بھیجنے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلوی بالر گلین میک گرا میرے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر تھے جسکا میں نے سامنا کیا، وہ نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی قبل ازیں سابق آل راؤنڈر نے تصدیق کی تھی کہ اوپنر صائم ایوب انجری...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کہتے تھے کہ کیس کا فیصلہ آجائے اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کیساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، سابق وزیراعظم کو انٹرنیشنل میڈیا بد دیانت اور کرپٹ قرار دے رہا ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ 190 ملین پاونڈز سکینڈل کے کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑا دئیے ہیں۔ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم...