2025-09-18@01:38:03 GMT
تلاش کی گنتی: 15908
«کی دھمکیاں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی...
ذیابیطس کی تشخیص کے لیے خون کے پیچیدہ ٹیسٹوں کے بجائے اب صرف سانس کے ذریعے مرض کا پتا لگانا ممکن ہوسکتا ہے۔ امریکی ریاست پینسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک تجرباتی سانس ٹیسٹ تیار کیا ہے جس نے ابتدائی آزمائش میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں اور صحت مند افراد میں واضح فرق ظاہر کیا ہے۔ تحقیق ’کیمیکل انجینئرنگ جرنل‘ کے ستمبر ایڈیشن میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ مریض کو صرف ایک بیگ میں سانس بھرنا ہوتا ہے، جس کے بعد سینسر چند منٹ میں نتیجہ دے دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار سینئر محقق پروفیسر ہوا نیو چینگ کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2047 تک 3 ٹریلین کی معیشت بننے کیلیے آبادی و ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہوگا اور ان دوچیزوں سے نہ نمٹ سکے تو بطور ملک صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو درست سمت میں لے جانے میں کامیاب رہے ہیں، بجٹ میں چھوٹے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، ٹیکس گوشوارہ پر کرنے کیلئے 800 کے بجائے 35 یا 40 خانے رہ گئے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے رولز اینڈ ریگولیشنز بنیں گے اور اس کے بعد معاملے کو آگے بڑھائیں گے، اتنے عرصے سے کرپٹو کرنسی قانونی نہیں ہوئی دو تین ماہ مزید...
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا اور جبری بے دخلی کو روکے اور فوری و مستقل جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔ ویٹیکن کے آڈیٹوریم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہفتہ وار خطاب کے دوران پوپ لیو نے 22 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے زور دیا، جس پر شرکاء نے دو بار بھرپور تالیاں بجا کر ان کا ساتھ دیا۔ یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں نئی فوجی کارروائی کی تیاریوں کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں تیز، ٹرمپ کی جنگ کے بعد کے منصوبے پر نظریں...
واشنگٹن: معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے اور سفارتی میدان میں برتری حاصل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی ہے۔ ایلدار میمدوف نے لکھا کہ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشت گردی پر پاکستان کی تعریف کی اور واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی اور پاکستان...
سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ۔ اب اراکین کو مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ و الاؤنسز کی مد میں دیے جائیں گے، جب کہ اس سے قبل یہ رقم ڈیڑھ لاکھ روپے کے لگ بھگ تھی۔ یہ فیصلہ 8 اگست کو پیش کیے گئے بل کی منظوری کے بعد کیا گیا، جسے اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ اسپیکر اویس شاہ تھے، اور تمام بڑی جماعتوں کے نمائندے، بشمول اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، اس کمیٹی کا حصہ تھے۔ اجلاس میں اراکین کی مشاورت سے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ...
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جاری پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر مقامی سکھ برادری نے مسلح افواج اور ان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ بھی حالیہ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں ڈسکہ میں سکھ برادری کے درجنوں افراد پانی میں محصور ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ سکھ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اب تک 96 افراد کو ریلیف آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ محفوظ مقام پر...
اسلام آباد : چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے رکن ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی اور باہمی رابطے کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 6 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے اور حالیہ عرصے میں مزید ممالک نے اس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو اس تنظیم کی مقبولیت اور مستقبل کی ممکنہ قوت پر اعتماد کا ووٹ...
اسلام آباد: کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے. ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے پانچ سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ 29 سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی...
گیس بلوں کی مد میں صنعتی شعبے سے 50ارب روپے کی وصولی سنجیدہ معاملہ ہے، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ()چیئر مین اوگرا مسرور احمد خان کا ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد کا دورہ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات،انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی ،ممبران اوگرا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ،صدر ایف پی سی سی آئی نے چیئر مین اوگرا کو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ گیس بلوں کی مد میں 50 ارب روپے کی وصولی انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ،ایس این جی پی ایل نے اربوں روپے کے بل صنعتی...
صدر آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر نے مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں...
لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس...
7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی وجہ سے کاروبار میں توسیع کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہو چُکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں شائع کچھ خبروں کے مطابق امریکا میں جیم اسٹون اور گروسری کے کاروبار سے وابستہ بھارتی نژاد کاروباری افراد نے بتایا کہ ٹیرف کے بعد اُن کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا مقصد بھارت کو سزا دینا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غیرقانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں عدالت نے کراچی گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پولیس عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا جبکہ عزیر بلوچ کو 2012 میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں درج ایک اور مقدمے میں عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی...
عمران خان کی ہدایت پر جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کردی تھی۔ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے الیکشن لڑنے کی تیاری مگر پنجاب میں ہمت نہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے انتخاب لڑنے کی تیاری ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست کا خوف ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا، جو بالکل غیر معتبر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت اور کرسی ہو، وہاں...
شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش پر سیاست کی نذر کردیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سمیت اہم آئینی عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں...
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے درست...
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارت کو قوانین پرعمل در آمد یقینی بنانے کا انتباہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر فیفا حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فیفا نے نوٹس میں معاملات کی درستگی کے لیے 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ FIFA BAN LOOMING ON INDIA. ???????? FIFA-AFC have given deadline of 30 October to adopt constitution, which if not done can lead to ban. pic.twitter.com/DPCHzW29dB — IFTWC - Indian Football (@IFTWC) August 27, 2025 نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی مداخلت سے دوری کے ساتھ فیفا قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ فیفا نے خبردار کیا ہے کہ آئین پرعمل نہ کرنے...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری...
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اس انگوٹھی کا ڈیزائن "اولڈ مائن بریلینٹ کٹ” ہے، جو اپنی کلاسک طرز اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔ یہ خوبصورت انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری سے تعلق رکھنے والے "کنڈرڈ لیوبیک” نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوبصورت انگوٹھی کی تخمینہ شدہ قیمت 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔ جہاں ٹیلر سوئفٹ کی منگنی...
بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ❗️India Chamaera Dam is releasing massive floods. This dam is built on the Ravi River and is located near Dalhousie, Chamba district, Himachal Pradesh. ⚡️▪️Its impact is on the Ravi River۔ pic.twitter.com/kJIO5SKN6i — Hash (@Hash2di) August 26, 2025 جیو نیوز کے مطابق بھارت نے چمیرا ڈیم نمبر 1 سے بڑے پیمانے پر پانی خارج کیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کے خلاف ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ریجن میں قائم ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور...
لاہور: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر گیارہ منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس ہاسٹل میں 126 کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کام کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے اکیڈمی کے سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پروبیشنرز اور انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر داخلہ نے کلاس رومز، آفیسرز میس اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور زیر تربیت افسران...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے استاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس میں ٹیچر صفت اللہ کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو نوکری دینے سے پہلے ڈگری کی تصدیق کرنی چاہیے تھی، ڈگری کی تصدیق کرانے مین کتنا وقت لگتا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے مؤقف اپنایا کہ ڈگری کی تصدیق نوکری کے بعد ہوتی ہے، صفت اللہ نے جس مدرسہ کی ڈگری دکھائی وہ غیر رجسٹرڈ تھا۔ ٹیچر صفت اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نوکری میرٹ پر ہوئی، محکمانہ انکوائری میرے حق میں ہوئی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ 2019 سے آج 2025 ہو گیا خیبر پختونخواہ حکومت آج تک کیا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ اس کی جانب سے امریکی ڈالر کی خریداری ، جواب تک 7.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، روپے کو کمزور رکھنے کا باعث بن رہی ہے ، تاہم بینک نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر روپیہ مضبوط ہو جائے تو درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بیرونی شعبہ دباؤ میں آسکتا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سٹیٹ بینک کے قائم مقام ڈ پٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ موجودہ ڈالر ، روپیہ شرح مبادلہ (تقریباً 282 روپے فی ڈالر ) ” منصفانہ ” ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اگر سٹیٹ بینک ڈالر خرید...
برسلز: اسرائیلی محاصرے اور عالمی حکومتوں کی خاموشی کے بعد اب دنیا بھر کی سول سوسائٹی میدان میں آ گئی ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں مختلف ممالک سے درجنوں کشتیاں غزہ کی طرف روانہ ہوں گی تاکہ محصور فلسطینی عوام تک براہِ راست انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔ یہ مہم "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے نام سے چلائی جا رہی ہے، جو 44 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ کچھ کشتیاں 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوں گی جبکہ دیگر 4 ستمبر کو تیونس سے نکلیں گی۔ اس اتحاد میں تین بڑے عالمی اقدامات کو یکجا کیا گیا ہے: فریڈم فلوٹیلا کولیشن، گلوبل موومنٹ فار غزہ اور مغرب صمود قافلہ۔ ان سب کا مقصد اسرائیل کے سمندری، فضائی اور...
کراچی: ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔ ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس...
اسلام آباد: حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ حوالدارسعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا اور اپنی جان کی قربانی دی۔ شہید کے جذبۂ قربانی اور...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت گورنر کو عہدے سے ہٹا سکتی ہے؟۔ درخواستگزار احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت صدر مملکت کو ہدایات جاری کرسکتی ہے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ گورنر سندھ کو کیوں ہٹایا جانا چاہئے؟۔ درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔ گورنر سندھ سیاسی جماعت...
نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر بولی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے 2036 اولمپکس کی تیاریوں کی سمت ایک اہم قدم کہا جا رہا ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کی صدر پی ٹی اوشا نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ تیاریاں تیزی سے آگے بڑھیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی دوبارہ میزبان کے طور پر زیر غور ہے، جہاں 2010 میں بھی گیمز ہوئے تھے، مگر وہ ایونٹ بدعنوانی اور ناقص سہولیات کے الزامات کی زد میں رہا تھا۔ بھوبنیشور اور احمد آباد کو بھی ممکنہ میزبان شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو خاص اہمیت...
برلن (نیوز ڈیسک) جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد دنیا میں کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات بحران کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے حال ہی میں پیش کی جانے والی آڈٹ رپورٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے جس میں وفاقی مالیات میں375ٹریلین روپے (3ہزار 750کھرب روپے) کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے، یہ رقم ملک کے کل بجٹ سے27گنا زیادہ ہے۔ان اعداد و شمار کے بارے میں حالیہ دنوں میں اس اخبار نے روشنی ڈالی تھی جس سے بڑے پیمانے پر بے یقینی پھیل گئی تھی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے، 2021ء میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے جاوید جہانگیرنے کہا کہ یہ بھاری رقم ’’غیر معمولی لگتی ہے‘‘ اور اس پر محتاط انداز میں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے دور...
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ منگل کو اس کی قیمت 108,700 ڈالر ریکارڈ ہوئی جو 9 جولائی کے بعد کم ترین ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کی جانب سے بیچاؤ اور بٹ کوائن ای ٹی ایف سے سرمائے کے انخلا نے اس گراوٹ کو جنم دیا۔ صرف دو ہفتے پہلے، 14 اگست کو بٹ کوائن نے 124,000 ڈالر کی بلند ترین سطح چھوئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمت مزید گری تو 107,000 اور 100,000 ڈالر اہم سپورٹ لیول ہوں گے، جبکہ واپسی کی صورت میں 117,000 اور 123,000...
جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ ہفتوں میں چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط" کو ظاہر کرتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے...
لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اونچے اور انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانی نے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا کی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، ہزاروں ایکڑ فصلیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔ شکرگڑھ میں 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر کے بیشتر علاقے ڈوب گئے، بجلی معطل، نظام زندگی مفلوج۔ چیئرمین این ڈی ایم اے...
پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟ وِنٹیج اسٹائل انگیجمنٹ رنگ کی تفصیلات ماہرین کے مطابق یہ رنگ وِنٹیج (Victorian Era) سے متاثرہ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 8 کیرٹ کا اینٹیک کُشن کٹ ڈائمنڈ جڑا ہے، جس کی F کلر اور VS1 کلیئرٹی...
بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے...
نچلی سطح تک اختیارات کے بلدیاتی نظام شہروں کی ترقی کا جدید راستہ ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک کا کیا ہی ذکرکیا جائے، پڑوسی ملک بھارت میں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے نظام نے شہروں کو ترقی کی طرف راغب کیا ہے۔ جدید چین میں مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے تمام چھوٹے بڑے شہر یورپی ممالک کی طرح جدید شہروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ بقول مارکسٹ دانشور ڈاکٹر تیمور، چین کی حکومت نے اس جدید نظام کے ذریعے کل آبادی کے 90 فیصد لوگوں کو گھر مہیا کردیے ہیں مگر آزادی کے 76 سال بعد نچلی سطح تک اختیارات کا بلدیاتی نظام ایک خواب لگتا ہے۔ اس ملک کے چوتھے فوجی آمر جنرل پرویز مشرف...
معروف فوٹو گرافر صحافی نے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کے جانی نقصان پر رائٹرز کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ آٹھ سال کام کرنے بعد اب استعفیٰ دے دیا۔ اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا جس میں کھل کر ادارے کی اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔ خاتون صحافی نے رائٹرز پر الزام عائد کیا کہ ان ادارہ اسرائیل کے جھوٹے دعووں کو تقویت دے کر غزہ میں 245 صحافیوں کے "منظم قتل" کو جواز فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا رائٹرز نے فلسطینی صحافی انس الشریف جن کی رپورٹس نے ادارے کے...
لندن میں 2 افراد کو انسانوں کے لئے مضر گوشت فروخت کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی گئی۔ ان افراد نے ایسا گوشت جو صرف پالتو جانوروں کے کھانے کے لئے استعمال ہونا تھا، عام خریداروں کو فروخت کرنے کی سازش کی۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لندن کے علاقے والورتھ روڈ کے قریبی رہائشیوں نے بدبو دار سڑے ہوئے گوشت کی شکایت کی۔ ان شکایات پر ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز کے افسران نے 2020 میں تحقیقات شروع کیں اور انکشاف ہوا کہ ایک انتہائی گندی اور غیر قانونی دکان میں آلودہ گوشت کو صاف کرکے انسانی استعمال کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی عدالت...
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ...
ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔ یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن...
پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ راست تعیناتی کے بجائے تعلیمی بورڈز کی ان تینوں اہم آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، ان آسامیوں پر مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی، امیدوار ان آسامیوں پر تعیناتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 5 سے 10 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے کل...
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے والی ایک شدت پسند خاتون نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کی ناپاک جسارت پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ویلنٹینا گومیز نامی خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو ریپبلکن پارٹی سے وابستہ اور (Make America Great Again) کا کارکن ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ ویڈیو میں ویلنٹینا گومیز ایک فلیم تھروور نما آلہ اٹھائے ہوئے قرآن پاک کو آگ لگاتی ہے اور انتہائی اشتعال انگیز اور نفرت انگیز لہجے میں کہتی ہے کہ جملے ادا کرتی ہیں سب کی بیٹیاں ریپ ہوں گی اور بیٹوں کے سر قلم کیے جائیں گے، اگر ہم نے اسلام کو ہمیشہ کے لیے ختم...
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک کی موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ، سہل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ای ٹیگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور شجرکاری کے اقدامات اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے...
دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملاقات کی کوشش کر رہی تھیں، مگر مسلسل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بالآخر چار ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت تسلی بخش ہے، البتہ ان کی آنکھ میں کچھ مسئلہ ہے جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔...
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
کوئٹہ: پولیس نے ڈیگاری میں بانو بی بی قتل کیس میں دیور کو گرفتار کرلیا، 22 جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو کا وزیراعلی نے نوٹس لیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانو بی بی قتل کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے قبائلی سردار شیربازئی سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا تھا، مقتولہ کی والدہ کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور اب مقتولہ کیے دیور کو گرفتار کیا گیا ہے، مقتولہ کے دیور پیرجان کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے، واقعہ میں ملوث اصل ملزم تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 397 ہے۔ اب ایک لاکھ 76 ہزار 500 کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 559 املاک کو تباہ کیا گیا یا نذرآتش کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار 984 خواتین کے سہاگ اجڑ گئے، ایک لاکھ 7 ہزار 983 بچوں کو یتیم کیا گیا جبکہ 11 ہزار 267 خواتین کی عصمت دری کی گئی...
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد کو عوامی سطح پر پیش کرنے سے روک دیا ہے اور سنہ 2016 میں مرکزی انفارمیشن کمیشن (CIC) کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں ایک آر ٹی آئی کارکن کو مودی کی بی اے کی ڈگری کے ریکارڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ کیس دراصل اُس وقت شروع ہوا جب آر ٹی آئی کارکن نیرج نے دہلی یونیورسٹی (DU) سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے رجسٹر دکھائے جس میں 1978 کے بی اے گریجویٹس کی تفصیلات درج ہیں، کیونکہ مودی نے اسی سال بی اے مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ CIC نے دسمبر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہء حق کے دوران پاک فضائیہ کے جانبازوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ Post Views: 1
کیرالہ(انٹرنیشنل ڈیسک )بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور...
بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور دیوسوم نے اعلان...
اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری انسانی امداد کی فراہمی، جنگ بندی اور دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کا کیس خارج کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ شہدا پیکیج صرف دوران ڈیوٹی پولیس کی شہادت پر دیا جاتا ہے۔ رکن ویلیج ڈیفنس کمیٹی شہدا پیکیج کی تعریف میں نہیں آتا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ممبر ویلج کمیٹی کی شہادت پر آؤٹ آف وے اس کے بھتیجے کو بھرتی کیا، 3 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی۔ اگر ایسے شہدا پیکیج دیتے رہے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت عظمیٰ میں کیس چلنے سے روکنے کیلئے کوشش کی گئی، راستے سے ہی کیس کی فائلیں چوری ہو گئیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نجی کمپنی کے حصص کی خرید و فروخت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ احسن بھون نے کہا کہ سیکڑوں صفحات پر مشتمل ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس میں کمپنی کے ڈائریکٹر کو امریکا میں حراسانی...
پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے، گزشتہ 10 سالوں میں ایک ہی گاڑی کی قیمت 3 گنا تک بڑھ گئی ہے، پیداواری لاگت میں اضافے کے علاوہ اس میں بھاری ٹیکسز بھی شامل ہیں جس وجہ سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ای او ٹویوٹا موٹرز علی اصغر جمالی نے سینیٹ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی زائد قیمتوں کی ایک بڑی وجہ بھاری ٹیکسز ہیں، گاڑی کی مجموعی قیمت میں 30 سے 60 فیصد ٹیکس کی رقم شامل ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر...
سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر پر نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور زرینہ نامی خاتون کے معاملے میں کل ہی زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر تصدیق کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی کارروائی کیس کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کی۔ عدالت نے نادرا حکام سے استفسار کیا کہ شہریوں کے لیے ویری فکیشن اور جانچ کا نظام کیا ہے۔ جسٹس کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ نادرا کا عوام کے ساتھ رویہ درست نہیں، لوگ وقت ضائع کر کے آفس آتے ہیں مگر عملہ کہتا ہے ہم کھانا کھا رہے ہیں۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کو تنگ کیا گیا تو نادرا عملے کو عدالت میں بٹھا دیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہ کیے تو 200 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “چین کو مقناطیس دینا ہوں گے، ورنہ ہمیں 200 فیصد ٹیرف یا اسی نوعیت کے دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہمارے پاس یہ اختیار موجود ہے اور اگر ہم ایسا کر لیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار باقی نہیں رہے گا۔” صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے، لیکن امریکا کے پاس ایسے متبادل آپشنز ہیں جن سے بیجنگ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بیان امریکا اور چین کے درمیان جاری...
نجی کمپنی کے حصص کی خرید و فروخت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن سے متعلق مقدمے کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران وکیل احسن بھون نے بتایا کہ اس مقدمے میں سینکڑوں صفحات پر مشتمل ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس میں کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کو امریکا میں ہراسانی ثابت ہونے پر نکالا گیا تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس ان کے بینچ میں پہلے بھی آچکا ہے۔ یہ...
ایپس کی دنیا میں ریٹنگز اور ریویوز کسی بھی سافٹ ویئر کی کامیابی کے اہم اشارے سمجھے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ ایپس جنہیں لاکھوں مثبت ریویوز ملیں، ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی نمایاں فہرستوں میں جگہ حاصل کرتی ہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ “گروک” صارفین میں بے حد مقبول ہوا ہے، لیکن ایپل نے جان بوجھ کر اسے اپنی نمایاں فہرستوں میں شامل نہیں کیا۔ مسک نے اسے غیر منصفانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ ایپل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کریں گے۔...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آنگابازار نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اہم اجلاس میں پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسو ڈویلپمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو بتایا کہ ان کی حکومت ریونیو میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیرترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کر رہی ہے اور نئے ٹیکس ریونیو کی شرحِ نمو بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر...
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر راشدہ بتول نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ سرویکل کینسر وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 ستمبر سے کیا جا رہا ہے جو 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر راشدہ بتول کے مطابق یہ مخصوص وائرس صرف خواتین میں پایا جاتا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے اب باقاعدہ ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین عام طور پر مارکیٹ میں 4 ہزار سے 8 ہزار روپے تک دستیاب ہے لیکن حکومت اس مہم میں یہ سہولت بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: کینسر کے مریض نے 8 ماہ کی حاملہ گرل فرینڈ کو قتل کردیا انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کا آغاز...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہ کیے تو بیجنگ پر 200 فیصد تک ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیرف کی طاقت ہے، اگر ہم 100 یا 200 فیصد ٹیرف لگا دیں تو چین سے کوئی کاروبار نہیں ہوگا، اور اگر ایسا کرنا پڑا تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقناطیس کے معاملے پر امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے لیکن امریکا کے پاس ایسے آپشنز موجود ہیں جنہیں استعمال کرنے سے چین کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی 90 فیصد میگنیٹ...
جون 2025 میں سوزوکی آلٹو کے 9,497 یونٹس فروخت ہوئے تھے، لیکن پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں یہ تعداد صرف 2,327 رہ گئی، یعنی فروخت میں تقریباً 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں مقبول عام آلٹو کی سیل میں نمایاں کمی کی کیا وجہ ہے؟ اس کی موجودہ قیمت اس وقت کیا گاڑی کے معیار پر پورا اترتی ہے؟ اس ضمن میں آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم اکبر شہزاد کا کا مؤقف قدرے مختلف ہے، ان کے مطابق گاڑی بنانے والی کمپنیاں جان بوجھ کر صرف آلٹو کے منفی اعداد و شمار کو نمایاں کر رہی ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ مارکیٹ...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پیر کے روز کراچی کا تفصیلی دورہ کیا جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے انہیں شہر کے پانی اور سیوریج کے بنیادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر کے پی ٹی حکام اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری لے جایا گیا۔جہاں حکام نے انہیں فضلے کے پانی کو صاف کرنے کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہیں پلانٹ میں قائم لگونز (تالابوں) کا دورہ کروایا گیا جہاں گندے پانی کی قدرتی طریقے سے صفائی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد مصدق ملک کو آر او پلانٹ (ریورس اوسموسس) دکھایا گیا جہاں بتایا...
خبریں گرم ہیں کہ نوبیل کمیٹی نے نہایت خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک "بریکنگ نیوز" طرز کی پر وائرل ہوئی اور جس پر ٹرمپ کے مداحوں نے خوب احتجاج بھی کیا۔ پوسٹ میں یہاں تک لکھا تھا کہ ٹرمپ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کرمنل کیسز" کی وجہ سے لسٹ سے ہٹایا گیا۔ یہاں تک کہ اس خبر کو مزید قابلِ یقین بنانے کے لیے نوبیل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس بھی ڈال دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی اس پوسٹ کو بغیر تصدیق کیے شیئر کرنے لگا اور یہ اس ماہ کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن گیا۔...

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی دوبارہ حلف برداری کا معاملہ، کیا سینیٹ الیکشن مشکوک ہوگئے؟
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن اراکین نے دوبارہ حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ایک بار حلف لے چکے ہیں، اس لیے دوبارہ حلف نہیں لیں گے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، جو اجلاس کی صدارت کررہی تھیں، نے ایجنڈے کے مطابق مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین کو حلف کے لیے کھڑا ہونے اور حلف برداری کا اعلان کرنے کی ہدایت دی۔ تاہم اپوزیشن کے ارکان نے حلف کے لیے اپنی نشستوں پر کھڑے ہونے سے انکار کر دیا، جس کے باعث حلف برداری نہ ہو سکی۔ یہ بھی...
ٹِک ٹاک کو فخر ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ، تُرکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAP) کے خطے میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کر رہا ہے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز اور ایجنسیوں کا جشن منایا جاتا ہے جو ٹِک ٹاک پر تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل مہمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر تے ہیں، اور اس پلیٹ فارم کی منفرد نوعیت کو اپناتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ برس منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے۔ ٹِک ٹاک ایڈ ایوارڈز2025 کی تقریب میں ایک مرتبہ پھر پورے خطے کی سب سے متاثر...
برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار پوک...
کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں،اس سے شہر میں نوجوانوں پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں، لیکن سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت دے دیا...
کراچی: کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سید سخاوت علی، تحسین کمال، منصور ساحر، عادل عباسی، اکرام اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے، میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سے شہر میں نوجوانوں پر...
آئی وی ایف کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سے معلوم ہوا ہے کہ جینیاتی ٹیسٹ کی مدد سے 35 سال سے زائد عمر کی خواتین کو جلد حاملہ ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طریقے سے بار بار ناکام کوششوں اور اس کے جذباتی دباؤ میں بھی کمی ممکن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی سائنسدانوں کا بڑا اقدام: بار بار اسقاطِ حمل کی وجوہات جانچنے والا نیا ٹیسٹ تیار اسکائی نیوز کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جینیاتی اسکریننگ کے ذریعے ایمبریو کو رحم میں منتقل کرنے سے قبل اس کی کروموسومز کی درست تعداد چیک کی جا سکتی ہے جس سے ناکام امپلانٹیشن (ایمبریو کا رحم میں نہ جمنا) اور اسقاط حمل کے...
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جسے گھر کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا، مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور: ایف آئی اے نے رواں سال پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان اور نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 3.1 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا، رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 15654 فلائٹس کے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 7846 فلائٹس پر 1.63 ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لئے امیگریشن کی گئی، جبکہ 1.5 ملین مسافروں...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راشد شفیق کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائے جانے پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کیسز کی اپیل جلد سنیں، راشد شفیق کبھی زندگی میں فیصل آباد گئے ہی نہیں۔ فیصل آباد کی عدالت نے چوتھے کیس میں بھی راشد شفیق کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، راشد شفیق وہاں موجود ہی نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ شیخ رشید نے کہا کہ ہم...
بی جے پی حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹائٹل اسپانسرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘ کے بعد کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ریئل منی گیمز کے آپریشن بند ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ریئل منی گیمنگ سروسز اور اس سے متعلق...
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکار پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی ودیگر کا 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی کمپلیکس پہنچایا، فیروز آباد تھانے کی پولیس نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ملزمان کے کیا نام ہیں اور ان پر الزمات کیا ہیں؟ جس پر پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا، مدعی مقدمہ پولیس اہلکاروں کی...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ سوشل میڈیا پر سال بھر متعدد بار وائرل ہونے والی گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کا اب آخر کار عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس بار بھی معاملہ صرف سنسنی پھیلانے والی خبر تک ہے یا حقیقت میں ایسا کچھ ہورہا ہے۔ اب گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا کا والدین کی طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا...
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کے کیس میں ملزم زاہد نواز کو بری کر دیا۔ 3 رکنی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کی، کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ تھے۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنے ہی مقدمے میں جج نہیں ہو سکتا۔ پولیس انسپکٹر محمد نعیم ضیا، جو مدعی بھی تھے، نے خود تفتیش کی، جس سے شفافیت متاثر ہوئی اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی عدالت نے مزید بتایا کہ 1280 گرام چرس میں سے 64 گرام کا نمونہ 15...
ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک ماہ میں گندم کی فی من قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو کر صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے، قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پھل، جو کھانے سے بہتر نیند آتی ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری...
سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی اپیل مسترد کر دی۔ 2 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ تھے۔ سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہیں اور گھر کی صفائی کرتی ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں وراثت کا حق نہیں ہے۔ مزید پڑھیں:نیب کیس میں سزا پوری کرنے والا ملزم سپریم کورٹ سے بری جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی کہا کہ قرآن میں بہن کا حصہ واضح طور پر لکھا گیا ہے، قرآن کے حکم سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے۔ بینچ نے مزید نوٹ کیا کہ جائیداد کی...