2025-10-18@23:43:05 GMT
تلاش کی گنتی: 16857

«اور شاہ بندر»:

(نئی خبر)
    سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں 4 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، نجکاری کا عمل اگلے ماہ کے آغاز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری دفاع کے مطابق تمام کمپنیوں نےحکومت پاکستان سے شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ قومی ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، کسی غیر ملکی فرد یا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، جن میں مجموعی طور پر 3 ہزار 844 افراد (سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار) شہید ہوئے، کہ جن لوگوں کو کبھی پاکستان نے پناہ دی، وہی آج بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیردفاع نے کہا کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن کابل سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ طالبان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انہوںنے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی جلد توسیع کی توقع رکھتے ہیں۔جمعہ کوفاکس بزنس نیٹ ورک پر نشرہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب بھی جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا، میں چاہتا ہوں سعودی عرب معاہدے میں شامل ہو، سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا تو سب شامل ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بدھ کو متعددممالک سے مثبت بات چیت ہوئی جس میں کئی ممالک نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے، ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا...
    نجی چینل سے گفتگو میں ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے، اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔ نجی نیوز چنل سے گفتگو میں ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ معاشی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق پایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کے وزیر تجارت سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت بھی ہوچکی ہے۔ رانا افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025ئ) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔واضح رہے...
    پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ وویمن بینک کی...
    غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے اپنے درمیان جاری جنگ بندی کی مدت میں 48گھنٹے کی توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد اور امن قائم رکھنے کے لیے اس اقدام کو اہم قرار دیا ہے۔ دونوں طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی علاقے میں امن و استحکام کے لیے مثبت قدم ہے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی ختم کرنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت جاری رہے گی۔ یہ جنگ بندی امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،تقریباً ایک کروڑ مستحق خاندان بی آئی ایس پی کے کیش ٹرانسفر پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ غربت کے خاتمے، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آئندہ 5 سال کے دوران مالیاتی خسارے میں کمی اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں بتدریج بہتری  کی پیش گوئی کردی ہے تاہم خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان کو محصولات میں کمی اور پنشن اخراجات میں اضافے جیسے مالی دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ فسکل مانیٹر 2025 رپورٹ کے مطابق پاکستان کارواں مالی سال 26-2025 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال25-2024 کے 5.3 فیصد سے کم ہے مگر حکومت کے مقرر کردہ ہدف...
    کراچی میں پانی کی سپلائی کی بحالی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، لیکن مرمتی کام مکمل ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی ابھی بحال نہیں ہوسکی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے دو مقامات اور دھابیجی میں پائپ لائن کی مرمت رات ایک بجے مکمل کی گئی تھی، تاہم 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی کی سپلائی متاثرہ علاقوں میں بحال نہیں ہو سکی۔ گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، صفورا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا جیسے کئی علاقوں میں پانچویں روز بھی پانی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ نیپا، صفورا اور سخی حسن کے تین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی بہت جلد اس معاہدے کا حصہ بنے گا۔ فاکس بزنس نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے یہ معاہدہ مزید مضبوط ہوگا اور خطے میں امن کا دائرہ وسیع ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ بدھ کو مختلف ممالک کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی، جنہوں نے معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور توقع ہے کہ جلد کئی ممالک اس کا حصہ بنیں گے۔ ان کا خیال ہے کہ ابراہم معاہدہ جلد مزید ممالک کو اپنے دائرے میں لے لے گا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 2020...
    پنجاب میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیا شیڈول 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہو چکا ہے اور یہ31 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گا۔ نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکولز میں: لڑکوں کے اسکول صبح 8:45 سے 2:45 (پیر تا جمعرات) تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو اسکول12:30 بجے تک ہوں گے۔ لڑکیوں کے اسکول صبح 8:30 سے 2:30 (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے: لڑکوں کی پہلی شفٹ: 8:45 صبح تا 12:45 دوپہر (جمعہ کو 12:30 بجے تک) دوسری شفٹ:...
    ستمبر کے اختتام تک آٹو لونز کا حجم بڑھ کر 305 ارب روپے تک پہنچ گیا جو اگست میں 294 ارب روپے تھا۔ یوں آٹو فنانسنگ میں مسلسل 10ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آٹو فنانسنگ میں 20 فیصد کی لمبی چھلانگ،اسٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا ڈان میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اگرچہ آٹو فنانسنگ میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم یہ اب بھی جون 2022 میں ریکارڈ کیے گئے 368 ارب روپے کی بلند ترین سطح سے کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ جس کا اندازہ نیم اور مکمل طور پر ناک آؤٹ کٹس کی درآمدات سے ہوتا ہے۔...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت نے مکمل قانونی طریقے سے کیا ہے، کیونکہ اس گروہ کا ریکارڈ تشدد، قانون شکنی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے بھرا ہوا ہے، چند ماہ قبل ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف پہلے کیا ہوا، اس کا جواب میں نہیں دے سکتی، میں صرف ابھی کا جواب دے سکتی ہوں۔ انہوں...
    سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف دائر شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم پر بحث، ججز کے سوالات نے سماعت کو نیا رخ دے دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ضابطۂ اخلاق سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ عدالتی نظم و ضبط اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت قائم ایک آئینی ادارہ...
    اسلام آباد، سوات اور اطراف میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محسوس زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور گردو نواح میں محسوس کیا گیا۔مزید بتایا کہ زلزلہ 17 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سےباہرنکل آئے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
    کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں مختلف پائپ لائنوں اور پمپنگ اسٹیشنز کی مرمت کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید خلل پیدا ہوا ہے، جس سے متعدد علاقوں کو سخت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے منسلک 11-کے لائن میں 48 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سپلائی بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں تین پمپوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ اس دوران، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ایک اور پمپ بھی مرمت کے لیے بند کر دیا گیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی کا مجموعی نظام مزید متاثر ہوا ہے۔ پانی کی اس قلت سے شہر...
    کے-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم حقائق سامنے آ گئے ہیں، جنہوں نے کمپنی کے مستقبل اور اس کے معاملات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ تفصیلات ایک مکتوب کے ذریعے سامنے آئیں، جو کے-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شان اشعری کی جانب سے تحریر کیا گیا اور کمپنی سیکریٹری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کیا۔ اس مکتوب میں واضح کیا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کی اصل ملکیت **KESP (کیس پاور) کے پاس ہے، جس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری موجود نہیں۔ مکتوب کے مطابق کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انویسٹمنٹ اور ایس پی وی 21 (SPV-21) سرمایہ کار کے طور پر شامل ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا...
    وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ(فائل فوٹو)۔  وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے۔ اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینک سے چیک بک نکلوا کر کیش رقم نکالی گئی، خردبرد سے غریب اور مستحق فنکاروں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ انھوں...
    کینسر کا نام سننا ہی ایک دھچکے سے کم نہیں، مگر جب یہ جان لیوا مرض نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے تو اثرات کئی گنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ اس عمر میں جب لوگ مستقبل کے خواب بُن رہے ہوتے ہیں، تعلیم، کیریئر، شادی یا فیملی کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں، کینسر کی خبر ان سب خوابوں کو چکنا چور کر سکتی ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ چند دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ نوجوانوں میں خاص طور پر آنتوں کے کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ ڈاکٹر کمی...
    سٹی42:  ہمسایہ ملک کی محفوظ جنتوں سے پاکستان مین گھس کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے میں ملوث  بھارتی پراکسی خارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی لکی مروت میں ملی ہے جہاں ہماری فورسز نے آٹھ خارجی دہشتگردوں کو منطقی انجام سے دوچار کر دیا۔  لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررسزم آپریشن کیا جس میں آٹھ خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب  آپریشن کیا ، مصدقہ اطلاعات...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے ایک ویب شو میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کے محض دس ماہ بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور اس کے بعد دبئی اور پھر لندن منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے، لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔‘‘ زینب نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم کے مطابق، اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں ٹریفک نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے 367 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اہم چوراہوں اور مقامات پر اضافی اہلکار موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کو بروقت...
    دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 304ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔ اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر اے کیو آئی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔...
    شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے کوٹ درانی، گڑھی یاسین، ضلع شکارپور میں ان کے سوئم میں شرکت کی۔(جاری ہے) اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے آغا شہباز خان درانی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی گئی۔سوئم کی تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر ویرم خان مہر، سکھر سٹی کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، کشمیر زون سندھ کے صدر سردار ذوالفقار، ضلع شکارپور کے سیکرٹری اطلاعات ناظم ڈھر، ضلع سکھر کے سیکرٹری اطلاعات بابر بوزدار اور دیگر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) کی- الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے، کمپنی سیکریٹری نے مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق کی-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شان اشعری کا مکتوب کمپنی سیکریٹری نے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیا، جس میں کی-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔مکتوب میں کہا ہے کہ کی-الیکٹرک کی ملکیت کیس پاور کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری نہیں، کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے کیس پاور...
     امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا جہاں سیاسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے ماہِ اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق، یہ رعایت تمام گھریلو صارفین کیٹیگریز کے لیے ہے، جب کہ جن صارفین نے پہلے ہی اگست کے بل ادا کر دیے تھے، ان کے بل آئندہ مہینوں میں ایڈجسٹ کر دیے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمرشل اور دیگر کیٹیگریز کے صارفین کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کیے گئے ہیں، اور ان مؤخر شدہ بلوں کی وصولی 6 ماہ کی آسان اقساط میں کی جائے گی۔یہ فیصلہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور ان پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے جہاں ہم عقیدے اور عقائد کے تنوع کیلئے  انتہائی احترام رکھتے ہیں، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے وقت میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم میں اضافہ تشویش ناک ہے، پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کے-الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کمپنی سیکریٹری نے بورڈ رکن شان اشعری کا اہم مکتوب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیا ہے، جس میں ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔مکتوب کے مطابق، کے-الیکٹرک کی ملکیت “کیس پاور” کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی کوئی براہِ راست سرمایہ کاری نہیں۔ کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں اور صرف وہی حصص فروخت کرنے کے قانونی مجاز ہیں۔ معاہدے کے مطابق، انتظامی کنٹرول میں تبدیلی پر پابندی ہے، تاہم شہریار...
    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس  نے نو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں اداکار ایک مشترکہ فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، جوڑے نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ صرف دوستی کا تعلق ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں پہلے جیسے محبت باقی نہیں رہی تھی جس کے باعث دونوں نے علیحدگی کو بہتر راستہ سمجھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹام کروز نے بھی پی ٹی...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں اشیائے ضروریہ کے موجودہ ذخائر اور فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اہم حکومتی و صوبائی شخصیات کی شرکت...
    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کی کوئی گنجائش...
    بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ایک ممکنہ دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جو ممکنہ طور پر اگلے ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے واشنگٹن کے متوقع دورےکے دوران طے پا سکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مجوزہ معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی سطح پر مشاورت ہو رہی ہے، تاہم ابھی تک اس معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فنانشل ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سابق سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ولی عہد کے دورۂ امریکہ کے دوران اس دفاعی تعاون میں پیش رفت کا امکان ہے۔ مزید برآں، رپورٹ میں کہا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے ارکان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے، جب کہ سرحدی چیلنجز، امن و امان اور حالیہ دہشت گردانہ واقعات سے متعلق سیکورٹی اداروں کی بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خوارج کے حملوں کے پس منظر میں یہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں افغان طالبان کی جانب سے جارحانہ رویے، سرحدی خلاف ورزیوں اور...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کو محصولات میں کمی اور پنشن اخراجات میں اضافے جیسے مالی دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران بتدریج بہتری آئے گی، جس میں مالیاتی خسارے میں کمی اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی شامل ہے، تاہم ادارے نے محصولات کی مسلسل کمی اور پنشن و صحت کے اخراجات میں اضافے سے بھی خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی فِسکل مانیٹر 2025 رپورٹ کے مطابق جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک...
    ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کا اسٹیج ڈراما دیکھ کر جذباتی ہو گئیں اور رو پڑی تھیں۔ مدیحہ شاہ نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کی یادیں تازہ کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ افضال احمد کے اسٹیج ڈرامے ’جنم جنم کی میلی چادر‘ کی ریہرسل سات مہینے تک جاری رہی، کیونکہ یہ پہلا ایسا اسٹیج ڈراما تھا جس کے سیٹ بار بار تبدیل ہوتے تھے۔ ان کے مطابق ڈرامے کے مجموعی طور پر سات سیٹ تھے، جن میں بازار، کنواں، بچپن، ٹرین، گڑھا جس میں پانی بھرا جاتا تھا اور چاند جیسے مناظر شامل...
    آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو آل راؤنڈر کیمرون گرین کی انجری کی صورت میں ایک مزید بڑا دھچکا لگا ہے۔ کیمرون گرین بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے مارنس لبوشین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مارنس لبوشین کو گزشتہ سیریز میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون گرین کی انجری معمولی ہے اور وہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم شرپسند اور انتہاپسند عناصر سے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔  ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور انہیں نکالنے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ حماس کے مطابق، بہت سی لاشیں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی زیرِ زمین سرنگوں اور ملبے تلے دفن ہیں، جن تک فوری رسائی ممکن نہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کر چکی ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔حماس کا کہنا ہے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان  محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
    دائمی تناؤ دماغ کو دوبارہ پروگرام کرتا ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جریدے ’’ سائنس ایڈوانسز ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے نیو اٹلس کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اب یقین ہے کہ شوگر کا اضافہ ڈپریشن کے لیے ایک کنورٹر ہو سکتا ہے جو موڈ کی خرابیوں اور ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔جنوبی کوریائی انسٹی ٹیوٹ فار بیسک سائنس کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ طویل تناؤ بدلتا ہے کہ کس طرح میڈل پریفرنٹل کورٹیکس (ایم پی ایف سی) میں پروٹین کو سیالک ایسڈ سے سجایا جاتا ہے۔ یہ ایک شوگر مالیکیول ہے جو نیوران کی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد پر عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کیخلاف سخت بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا،  اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیر اعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم شبہاز شریف نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب،...
    کراچی: ملیر میں پلاٹ پر تعمیرات کے دوران مقامی ٹرانسپورٹر کو پستول کی گولی بھیج کر 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹر  کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانہ میں درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ میں مدعی سرفراز علی نے 16 اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر 1541/25 زیر دفعات 427 ت پ، 384 ت پ، 385 ت پ، 337 H(ii) ت پ، 34 ت پ کے تحت درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی سرفرار علی نے بتایا کہ میں شاہ لطیف کا رہائشی ہوں اور ٹرانسپورٹر ہوں۔ 21 ستمبر کو شاہ لطیف ٹاون میں اپنے  پلاٹ 57/58 SC پر کام شروع کیا تو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی  زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عسکری قیادت اور وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی موجود ہیں۔ اس اہم اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور موجودہ صورت حال کے تناظر میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد...
    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلق کا اختتام ہوگیا ہے۔ 63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی، لیکن انہیں اس سال کے اوائل میں سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات میں ٹھنڈک پڑگئی ہے اور وہ اب ڈیٹنگ کا سلسلہ ختم کرچکے ہیں، تاہم دونوں دوست بن کر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن اب ان کے راستے الگ ہوگئے ہیں۔...
    دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر AQI انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے، جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق...
    سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کے ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اسپتال قریباً بند ہو گیا ہے، جہاں اب صرف او پی ڈی جزوی طور پر چل رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تنخواہیں بند ہونے کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 4 سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز بند، اساتذہ کا دھرنا جاری ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسپتال کے مختلف شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کا نظرثانی شدہ بجٹ منظور ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ...
    آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کیمرون گرین کی سائیڈ انجری لو گریڈ ہے تاہم احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کر کے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    گلگت بلتستان میں منی لانڈرنگ کے ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے کو بھجوائے جائینگے، اس حوالے سے  معاہدہ طے پا گیا۔ ایف آئی اے اور گلگت بلتستان پولیس کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط  کردیے گئے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اکبر ناصر خان اور آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایم او یو کے تحت گلگت بلتستان پولیس منی لانڈرنگ سے متعلق تمام ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گی۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کار لفٹنگ، اغوا، مالیاتی فراڈ اور دیگر سنگین جرائم...
    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف کی امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا اور سیاسی وعسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور...
    ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دی آرمس نے اپنے مختصر لیکن چرچوں سے بھرپور رومانوی رشتے کا خاتمہ کر دیا ہے۔ دونوں اداکار تقریباً نو ماہ سے بھی کم عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹام کروز اور آنا ڈی آرماس کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوستی اور پیشہ ورانہ تعلق کو نئی راہ پر آگے بڑھائیں گے۔ برطانوی جریدے دی سن کے مطابق، دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ نو ماہ سے گہری قربت تھی، تاہم اب انہوں نے ایک دوسرے کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی...
    محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔ ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔ مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔...
    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری دورے کے دوران نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات،،، پاک امریکہ معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ،، دو طرفہ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،، ملاقات میں خاص طور پر مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کی ترقی، معدنیات کے شعبے میں شراکت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر قرار پایا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر ایئر انڈیکس صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے، جس کے باعث سانس، گلے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز(عسکری) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز  کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 ء کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس نے تمام مقررین اور پینلسٹس کا قیمتی خیالات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان تعلقات میں توازن قائم کرنے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ  سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی صحافت محض پیشہ نہیں، یہ ضمیر کی صدا اور عوام کی امانت ہے جو سچائی کے چراغ کو جلائے رکھے ، وہی اصل صحافی ہے ۔اسی جدوجہد میں اُس کا وقار، اُس کا ایمان، اور اُس کی پہچان چھپی ہے ۔ ‘سچ لکھنے والا ہمیشہ طاقت کے مراکز کے نشانے پر ہوتا ہے’ ۔وہ اکثر طاقتور حلقوں کی ناراضی مول لیتا ہے ۔دنیا میں سچ کہنا ہمیشہ آسان نہیں رہا۔ لفظ کبھی تلوار سے زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے ، اور وہ لوگ جو سچ کو حرفوں میں ڈھالتے ہیں، اکثر خود تاریخ کے صفحوں پر خون کے داغ بن کر رہ جاتے ہیں۔ رواں برس 2025ء میں آزادیٔ صحافت کی تاریخ نے ایک نیا باب...
    لیما: پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے میںشدت پیدا ہوگئی۔ دارلحکومت میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا کر تمام سڑکیں بند کردیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس حکام نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ جھڑپوں میں 55...
    اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں۔ یہ کینسر صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-22 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ نے حکومت کے کسان کارڈ کو مستردکرتے ہوئے اسے ’’لولی پاپ‘‘ قرار اور مطالبہ کیا ہے کہ دھان کے کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت دی جائے اور غیر قانونی کٹوتی بند کی جائے۔ 19 اکتوبر بروز اتوار کسانوں بالخصوص دھان کے کسانوں کے حقوق کے لیے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ بدین میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کے صدر عبدالقدوس احمدانی نے کراچی میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صبا ح نیوز)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کے لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کیلیے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اسی مقصد کیلیے قاہرہ کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاہرہ میں ریڈ کریسنٹ مصر، پاکستانی سفارت خانے اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں سے ملاقاتوں میں جاری اور مستقبل کے ریلیف و بحالی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اب تک غزہ کے 361 میڈیکل اور نان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں میزبانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران جیل کے قریب پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی منعقد کرنے اور اْس میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف پولیس افسر کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ...
    غزہ میں ظلم و بربریت، اور آگ و خون کی لمبی اندھیری رات،وقتی طور پر ہی سہی،چھٹنے کو ہے۔دو سال سے اوپر جاری بربریت نے غزہ کو ایک کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔70ہزار فلسطینی شہید اور اس سے تین گنا افراد جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے،زخمی ہو چکے ہیں۔کوئی گھر،کوئی اسکول،کوئی اسپتال سلامت نہیں۔اسرائیل نے نہ صرف اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح اور بھی بہت کچھ سمیٹ لیا ہے۔حماس کو ختم کیا جا رہا ہے۔ لبنان میں حزب اﷲ کی عسکری و سیاسی قوت بہت حد تک ملیامیٹ ہو چکی ہے۔شام میں اسرائیل کی ناپسندیدہ حکومت تبدیل ہو چکی ہے۔ایران کی تمام پراکسی تنظیمیں دم توڑ چکی ہیں۔خود ایران پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹائم میگزین کی حالیہ اشاعت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اْس پر برہمی دراصل دو الگ مگر باہم مربوط حقیقتوں کا سنگم ہے: ایک وہ بیّن خبروں کا کارنامہ جسے میگزین نے صدر کے لیے سفارتی کامیابی قرار دیا، اور دوسری وہ بصری نمائندگی جس نے سیاسی علامت کے طور پر ایک موثر تاثر پیدا کیا۔ ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا پر اس تصویر کی سخت تنقید کی اور کہا کہ تصویر میں ان کے بال ’’غائب‘‘ کر دیے گئے اور سر کے اوپر ایک چھوٹا سا تیرتا ہوا تاج دکھایا گیا، ایک بیان جس نے نہ صرف ذاتی ناراضی کی تصویر کھینچی بلکہ میڈیا، شناخت اور طاقت کی روایتی کشمکش کو بھی منظرِ عام پر لایا۔بنیادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعرات کے روز متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ دورے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری سیٹ اَپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا سڑکیں بند کردیں۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،جب کہ جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جون 2023 ء میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے بارے میں حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران ٹائٹن میں ہونے والا دھماکا ناقص انجینئرنگ کے باعث ہوا۔ این ٹی ایس بی کی حتمی رپورٹ میں جون 2023 کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ پر روشنی ڈالی گئی جس میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائٹن کو بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں درجنوں خاندانوں کے لیے خوف اور خطرے کا باعث بن گئیں۔ ان سرنگوں نے کسانوں، چرواہوں اور بچوں سمیت متعدد شہریوں کی جانیں لے لی ہیں۔ یمنی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق و آزادیوں کے مطابق حوثی باغیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگوں کے نتیجے میں یکم جنوری سے 30 اگست تک الحدیدہ میں 147 شہری جاں بحق یا زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 8ماہ کے دوران 64 شہری جاں بحق اور 83 زخمی ہوئے جب کہ شہریوں کی 68 گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مخالفین کے خلاف کارروائی جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حماس کو یہ تازہ دھمکی غزہ میں جاری اندرونی جھڑپوں کے تناظر میں دی ہے۔ یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں حماس نے اسرائیل نواز اور جرائم پیشہ مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ان مسلح گروہوں پر الزام ہے کہ وہ لوٹ مار، جرائم اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ روابط میں ملوث تھے۔ جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت ترین الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے تحت قائم امن کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ الگ نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت کے ذریعے مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز – فلوٹنگ ریٹ کے ذریعے اضافی 157.8 ارب روپے حاصل کرلئے۔اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹس اور مانیٹری مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ایک ماہ، تین ماہ، چھ ماہ اور 12 ماہ کی مدت کے ٹریڑری بلز کے لیے پرائمری ڈیلرز کے ذریعے ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، جن کی سیٹلمنٹ 16 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔نیلامی میں مجموعی طور پر 775.9 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ کٹ آف ییلڈز (منافع کی شرح) زیادہ تر مستحکم رہیں۔ ایک ماہ کے بلز کے لیے 11.11 فیصد، تین ماہ کے لیے 11.05 فیصد، چھ...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹریڈ سینٹر میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایکزیبیشن GITEX 2025 جاری ہے۔ اس سال پاکستان سے بھی 100 سے زائد کمپنیوں اور 1 ہزار سے زائد افراد کے وفد نے بھی اس ایکزیبیشن میں شرکت کی ہے۔ GITEX 2025 ایگزیبیشن کے دوران پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن(PASHA) اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ اماراتی کمپنی HUB47 کے ڈائریکٹر...
    پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ اس عرصے میں ٹی ایل پی کے احتجاجات کے دوران متعدد جانوں کا ضیاع ہوا اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، ٹی ایل پی کے مظاہرین کی کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ پتھراؤ، ڈنڈوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے 69 اہلکار مستقل معذور ہو گئے جبکہ 202 کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔ اسی دوران مظاہرین کے تشدد کی بھینٹ 16 عام...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں،  وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں  اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔  24نیوز کے پروگرام گونج میں  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ  انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران جیل کے قریب پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی منقعد کرنے اور اُس میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف پولیس افسر کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ توشہ...
    درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی...
    ملاقات کے بعد مفتی منیب الرحمٰن، اسد اللہ بھٹو، علامہ قاضی نورانی اور دیگر رہنماؤں نے سانحہ مریدکے اور عالمی تناظر میں مشترکہ پریس بریفینگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسداللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کے ہمراہ سانحہ مریدکے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن سے کراچی میں اہم ملاقات کی، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن ، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ باہمی مشاورت اور غوروخوص کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ارباب اختیار...
    بدین میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ نے حکومت کے کسان کارڈ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”لولی پاپ“ قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ دھان کے کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت دی جائے اور غیر قانونی کٹوتی بند کی جائے، 19 اکتوبر بروز اتوار کسانوں بالخصوص دھان کے کسانوں کے حقوق کیلئے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے، بدین میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کریں گے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کے صدر عبدالقدوس احمدانی نے کراچی میں منعقدہ صوبائی کونسل کے...