2025-11-04@17:24:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2063
«جیل سے قیدیوں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیکری سے 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیے۔ترجمان کے مطابق ضلع شرقی میں قائم بیکری یونٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں ایکسپائر اور خراب انڈوں سے مصنوعات تیار کی جا رہی تھیں۔دورانِ کارروائی دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایکسپائر اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر—فائل فوٹو حکومتِ پاکستان نے ممتاز ماہرِ تعلیم، معروف سائنس دان اور تمغۂ امتیاز کے حامل پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کو ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 5 سالہ مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ڈاکٹر راحیل قمر پاکستان کے پہلے ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) پروفیسر ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی پالیسی کے فروغ میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔وہ بایو کیمسٹری اور مولیکیولر جینیٹکس کے ممتاز محقق ہیں، جن کی تحقیق پاکستانی آبادیوں میں جینیاتی امراض کے اسباب اور ان کے حل پر مرکوز ہے۔اپنے گزشتہ دورِ قیادت میں ڈاکٹر راحیل قمر نے کامسیٹس یونیورسٹی کو جدید تحقیق، اختراع اور عالمی اداروں سے اشتراک کے...
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے ضلع شرقی میں بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیں۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق، بیکری مصنوعات ایکسپائر اور خراب انڈوں سے تیار کی جا رہی تھیں، جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ناقص اجزاء استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے آج مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کیں، جس کے بعد واپس کی گئی میتوں کی مجموعی تعداد 135 ہو گئی ہے۔ ان تمام افراد کو اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران بدترین حالات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب، حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ اب تک حماس 9 لاشیں واپس کر چکی ہے، جبکہ تقریباً 19 لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں، قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت حماس 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کر چکی ہے، جن کے بدلے اسرائیل نے1700 سے...
حماس آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جب کہ غزہ کو آج 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس کی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کی گئی تھی۔ حماس نے آج رات مزید دو لاشیں اسرائیل کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ملبے تلے دبی دیگر لاشوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔ جیسے جیسے یرغمالیوں کی لاشیں ملتی جائیں گے۔ انھیں اسرائیل بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس 28 میں سے اب تک 9 لاشیں واپس کرچکا ہے جب کہ تقریباً 19 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ عوام کو گھر کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ CM Maryam Nawaz Sharif inspected the Mobile Police Station and Licensing Unit, interacted with the staff, reviewed its operations, and directed them to serve the public with empathy, efficiency, and respect. pic.twitter.com/kTtJrQd0T6 — PMLN (@pmln_org) October 21, 2025 موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی بار ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جب کہ شہری یہاں ڈرائیونگ لائسنس...
اسرائیلی جیلوں میں اس وقت ہر عمر و جنس کے بارہ تا پندرہ ہزار فلسطینی قیدی ہیں۔کچھ باقاعدہ سزائیں بھگت رہے ہیں اور اکثریت بنا فردِ جرم برسوں سے قید ہے۔ان میں سے اگر دو ہزار قیدی کسی ’’ امن سمجھوتے ‘‘ کے تحت رہا بھی ہو گئے ہیں تو ان کی کمی اسرائیل اگلے ایک ماہ میں اتنے ہی اور بوڑھے ، جوان ، عورتیں اور بچے پکڑ کے پوری کر لے گا۔جیسا کہ ہوتا آیا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کراچی کے اکثر بڑے چوراہوں پر پرندوں سے بھرے پنجرے لیے چڑی مار کھڑے ہوتے ہیں۔خداترس لوگ ثواب کی خاطر چڑی ماروں کو یہ پرندے آزاد کرنے کے لیے ہزار دو ہزار روپے دیتے ہیں۔چڑی مار...
یاد رہے کہ جنگ بندی سے پہلے یورپی یونین نے اسرائیل کے چند وزراء کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے، تجارتی تعلقات میں کٹوتی اور مالی پابندیوں کی تجاویز پیش کی تھیں، تاہم امریکی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کے باعث ان پر عمل فی الحال روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوچکا، لیکن ان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالس نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیوں کا امکان اب بھی برقرار ہے اور اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: پانچ فلسطینی شہریوں نے جرمنی کی وفاقی آئینی عدالت میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ برلن حکومت کے اس اقدام سے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی سینٹر برائے آئینی و انسانی حقوق (ECCHR) نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینیوں نے دائر کیا ہے، جنہیں فلسطینی اور جرمن انسانی حقوق کی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جب تک جرمن حکومت اسرائیل کو ایسے ہتھیار فراہم کرتی رہے گی جو غزہ میں استعمال ہوسکتے ہیں، وہ اپنے آئینی اور بین الاقوامی فرائض کی...
غزہ میں 98فلسطینیوں کا خون بہانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے نفاذ کے بعد اسرائیل اب تک غزہ میں 98 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ 230 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی...
کراچی: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔ ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ سنگ میل اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں حاصل کیا، اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10ویں بلے باز بن گئے۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے تو اسے فلسطینی عوام کے لیے ترقی اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ جیرڈ کشنر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اب اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس فی الحال اپنے معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اگرچہ حالات بدل سکتے ہیں، لیکن امن کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی حوالے سے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے...
غزہ: اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے گئے جن میں 42 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کل صبح سے اب تک 45 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں...
تقریباً دو برس تک اسرائیل نے غزہ کے معصوم، نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر آتش و آہن کی بارش کرکے ساٹھ ہزار سے زائد مردوں، بچوں اور عورتوں کو نہ صرف شہید کیا بلکہ غزہ کو کھنڈرات میں بدل دیا۔ پوری دنیا میں نیتن یاہو کی بربریت، سفاکی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کیے گئے۔ نہ صرف مسلم دنیا بلکہ غیر مسلم ملکوں میں بھی اسرائیل کے خلاف اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی گئی۔ اقوام متحدہ میں ایک سے زائد بار غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قراردادیں پیش کی گئیں لیکن اسرائیل کا سرپرست امریکا...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، جب کہ جنوبی رفح میں ایک حملے کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اس صورتِ حال نے جنگ بندی کے مستقبل کو غیر یقینی بنادیا ہے اور خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو تاحکمِ ثانی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے...
سٹی 42: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو نسل کشی مرتکب قرار دیا ۔عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جے یو آئی کے بھکر میں جلسے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جارہے ہیں ۔فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،ہمارے معاشرے میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو نسل کشی مرتکب قرار دیا ۔عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔صدام حسین پر مقدمہ چل سکتا ہے...
ویب ڈیسک : قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17 نومبر کر دی گئی۔ چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچےکی توقع ہے ۔ کنسورشیم نےحکومت سےطےکردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور نہ ہی طیاروں سے قومی پرچم ہٹایا جائے اور ائیرلائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے، خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ غیرملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی...
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17نومبر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام...
بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ذرائع دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا، ذرائع دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں… pic.twitter.com/oXd9rocFa9 — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025 ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، دانش اسکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔ وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے، ضلع نیلم میں دانش اسکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ وزارت تعلیم نے پی ای سی سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بندبولیاں طلب کرلیں، دانش اسکول کی تعمیر کے لیے7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا۔ وائٹ ہاؤس پاکستان میں آ گیا...
2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔ ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد جمیل 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی دہشتگردانہ کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ذرائع دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بے گھر فلسطینی خاندان پر اپنی رہائشگاہ واپسی کے دوران حالیہ اسرائیلی حملے نیز رفح کراسنگ کو کھولنے سے متعلق عہد و پیمان کو پورا کرنے سے اسرائیل کے انکار سمیت قابض صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ جنگبندی معاہدے کی بار بار کی خلاف ورزیوں کی بھی شدید مذمت کی ہے اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض و سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی ایک مرتبہ پھر شدید مذمت کی ہے۔ اس بارے جاری ہونے والے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے ایک بے گھر فلسطینی خاندان کے، اپنی رہائش گاہ واپسی کے دوران اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے نشانہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقے میں آبادی میں داخل ہونے والے چیتے کو شہریوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل واڑی کی یونین کونسل چاپر کے علاقے جیلاڑ سمی خوڑ میں جنگلی چیتا اچانک جنگل سے نکل کر آبادی میں داخل ہوا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چیتے کو آبادی میں دیکھ کرلوگوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ چیتے کو مارنے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے، اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے تفصیلات جاری کی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں تاکہ نادرا میں خاندان کی تشکیل کا درست ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جائے۔ نادرا میں ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے بعد شادی شدہ جوڑے بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ بنواتے وقت پریشانی سے بچ جائیں گے۔ اسکے علاوہ ازدواجی حیثیت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر شہری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا سکیں گے۔ نادار نے شہریوں سے کہا ہے کہ ازدواجی حیثیت...
وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی انڈکشن ٹریننگ مکمل کر لی۔ اس موقع پر محکمہ داخلہ میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرپرسن کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق تھے۔ تقریب میں اعلیٰ افسران کی شرکت تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی سالک جلال، ڈی آئی جی نوید رؤف، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول عارف عزیز، ڈپٹی سیکرٹری پریزن تہنیت بخاری اور سینئر سائیکالوجسٹ پریزن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تربیت کے اہم نکات 21 روزہ تربیت کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک دورہ کیا اور جیل کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ڈیوٹی پر موجود جیل پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی ذمہ داریوں اور فرائض سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ علی حسن زرداری نے جیل کے مختلف حصوں، صفائی ستھرائی، اور قیدیوں کے اسپتال کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج قیدیوں کی عیادت بھی کی۔وزیر جیل خانہ جات نے قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے ورثا اور شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے جیل میں ملاقات کے عمل سے متعلق مسائل سنے۔ اسٹاف...
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی سینٹرل جیل میں آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کیلیے لیپ ٹاپ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنگ کلی :سلطان خیل (لکی مروت) اور میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں 6، لکی مروت کے سلطان خیل میں 8 اور میر علی میں خودکش حملہ آور سمیت 4 طالبان و خوارج ہلاک ہوگئے، حکام نے بتایا کہ فورسز کو اپنی کاروائیوں میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 16 اکتوبر کو کی گئی تین سمتوں میں کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے تحت انٹیلی جنس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں 8 روز سے زائد نگرانی اور مبینہ گھیراؤ کے بعد چھے دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں ایک...
سٹی 42 : محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ پی پی ایس سی لاہور نے سروس کوٹہ کے تحت اسامیوں کیلئے اشتہاری جاری کردیا ۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کا امتحان دینے والے جیل ملازمین کو 3 دن کی چھٹی دی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق اسامیوں کیلئےدرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ24جون مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی:عظمیٰ بخاری محکمہ جیل نے تمام جیلوں/دفاتر کے وارڈر گارڈ کواین او سی جاری کردیا۔ جیل وارڈرز نے نے مذکورہ اسامیوں کے لئے درخواست دی تھی۔ پی پی سی سی نے اسامیوں کیلئے تحریری امتحان18اکتوبر...
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک مختصر بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اسرائیلی قیدیوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، حماس نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام زندہ قیدیوں کے ساتھ ساتھ وہ لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کر دیں، جن تک رسائی ممکن تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حماس رہنماؤں نے کہا کہ کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں، متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، قیدیوں کی لاشیں نکالنے کیلئے آلات درکار ہیں، ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ واضح...
صنعا:۔ یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عبدالکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اگرچہ حوثیوں نے ان کی ہلاکت کا براہ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، تاہم بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا، اور اسے اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ خیال رہے کہ اگست میں یمنی دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے اس وقت کہا تھا کہ ان حملوں کا ہدف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نےغزہ جنگ بندی کو امید افزا قرار دیا تاہم اسرائیل کو جارحیت کے بجائے مفاہمت کا درس بھی دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیرعظم نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ اب فلسطینیوں کو زندگی ان کے اپنے طریقے سے بسر کرنے دے۔سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں مقامی عوام کو بااختیار بنائے بغیر مسئلۂ فلسطین کبھی حل نہیں ہوگا۔تاہم بورس جانسن نے غزہ کی نئی حکومت میں حماس کو شامل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انھوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ بھی اس کلیے کو سمجھے۔ فلسطینیوں کو بااختیار بنائے بغیر خطے میں حقیقی امن کا قیام ممکن نہیں۔بورس جانسن نے غزہ کی تعمیر نو اور تجارتی...
حوثیوں نے فوجی چیف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کردی، الزام اسرائیل پر ضمنی انداز میں عائد
یمن میں حوثی باغیوں نے جمعرات کو باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔ تاہم باغیوں نے حملے کا براہِ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، مگر واضح کیا کہ ان کا تصادم اسرائیل کے ساتھ جاری ہے اور انہیں ان کے کیے گئے جرائم کی سزا ملے گی۔ حوثیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ’’محمد عبد الکریم الغماری‘‘ اپنے عہدے کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا، انہیں جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ الغمار یمنی باغیوں کے’’جہاد آفس‘‘ کے رکن بھی تھے، جو فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتا ہے۔...
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نےغزہ جنگ بندی کو امید افزا قرار دیا تاہم اسرائیل کو جارحیت کے بجائے مفاہمت کا درس بھی دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیرعظم نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ اب فلسطینیوں کو زندگی ان کے اپنے طریقے سے بسر کرنے دے۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں مقامی عوام کو بااختیار بنائے بغیر مسئلۂ فلسطین کبھی حل نہیں ہوگا۔ تاہم بورس جانسن نے غزہ کی نئی حکومت میں حماس کو شامل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انھوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ بھی اس کلیے کو سمجھے۔ فلسطینیوں کو بااختیار بنائے بغیر خطے میں حقیقی امن کا قیام ممکن نہیں۔ بورس جانسن نے غزہ کی...
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کی اسامیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق مختلف مضامین میں ایس ایس ٹی کی مجموعی طور پر 1581 اسامیاں مشتہر کی گئیں، جن کے لیے ایک لاکھ 84 ہزار 583 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ کمیشن کے مطابق درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ میل کیٹگری رپورٹ کے مطابق جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کے لیے 59 ہزار 410 امیدواروں نے درخواستیں جمع...
بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC) کو بدھ کے روز حماس کے قبضے سے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوئیں، جنہیں اسرائیلی افواج کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے بتایا کہ پہلے موصول ہونے والی ایک لاش کسی یرغمالی کی نہیں تھی، جس سے جنگ بندی کے نازک معاہدے پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ لاشوں کی حوالگی اور اسرائیلی دعویٰ اسرائیلی فوج کے مطابق، ریڈ کراس نے 2 مزید لاشیں وصول کیں جو اب غزہ میں تعینات اسرائیلی فورسز کو منتقل کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا بدھ کے روز قبل ازیں فوجی...
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔ بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔ اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں...
اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیل نے قید میں رکھے گئے مزید 45 بے گناہ فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں حکام کو واپس کر دیں ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد واپس کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ طبی ٹیمیں لاشوں کے معائنے، قانونی کارروائی اور اہلخانہ کے حوالے کرنے کی تیاری کے عمل کو طے شدہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم مختلف تنظیموں نے بدھ 15 اکتوبر کے روز بتایا کہ ایران میں مختلف طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو دی جانے والی موت کی سزاؤں کے واقعات میں حالیہ کئی مہینوں سے جو مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس کے خلاف بیرون ملک اور اندرون ملک سے اٹھنے والی تنقیدی آوازیں اب بلند ہوتی جا رہی ہیں۔ ایرانی شہر کرج کی قزلحصار جیل اس رجحان کے خلاف اب ملک کی سب سے بڑی جیلوں میں سے ایک میں قیدیوں نے بھی احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ تہران سے کچھ دور کرج نامی...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں رات گئے اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔ اس طرح غزہ امن معاہدے کے تحت جاری قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے عمل میں ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل بھی حماس نے معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 قیدیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا۔ معاہدے کا مقصد انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی اور انسانی جانوں کے ضیاع میں کمی لانا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ا نہوں نے...
ان خیالات کا اظہار پیر محمد مظہر سعید شاہ نے صمود فلوٹیلا سے واپسی پر استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے مختلف مقامات پر خطاب کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارت کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے صمود فلوٹیلا کی طرح کی تحریک چلا کر ان کی حمایت میں بھی نکلیں گے، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے، صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 45 ممالک کے 500 نمائندگان نے اسرائیل کے بدنما چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا، صمود فلوٹیلا کے 45 ممالک کے 500 افراد پر مشتمل قافلے نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، آج کی اس استقبالیہ ریلی...
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے منگل کے روز کہا کہ جنگ کے دوران مارے گئے قیدیوں کی باقیات کی حوالگی میں وقت لگے گا، کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاشوں کو تلاش کرنا ایک انتہائی مشکل اور طویل عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو بند رکھا جائے گا اور غزہ جانے والی امداد کو کم کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا، جب تک حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کرتی۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی لاشوں کی تلاش...
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 24 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں، جنکی واپسی آئندہ مراحل میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ یہ عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پائے گئے جنگ بندی فارمولا کا حصہ ہے، جسکے تحت ہر ایک اسرائیلی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے بدلے 45 فلسطینیوں کی میتیں غزہ بھیج دی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے حوالے کی 4 اسرائیلی قیدیوں کی شناخت 26 سالہ گائے ایلوز اور 22 سالہ بیپن جوشی کے ناموں سے ہوئی۔ گائے ایلوز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کی عدالت نے دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل اور فرانس کے لیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان پرکہا گیا ہے کہ دونوں غیر ملکی ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، ان پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔عدلیہ کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کے حساس اور اہم راز فراہم کیے، قومی سلامتی کے خلاف سازش تیار کی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ خفیہ روابط قائم کیے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی جاسوسوں پر مختلف دفعات کے تحت مقدمات چلائے گئے اور عدالت...
ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل اور فرانس کے لیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم ان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔ ان ملزمان پر فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کی اہم اور حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قومی سلامتی کے خلاف سازش اور صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعاون کے الزامات بھی لگائے گئے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں غیر ملکی شہریوں کو مختلف دفعات کے تحت متعدد سزائیں سنائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر طویل قید پر مشتمل ہیں۔ خیال رہے کہ ایران...
غزہ میں امن ڈیل کا پہلا مرحلہ مکمل اسرائیل اور حماس دونوں ہی تقریب میں شریک نہ ہوئے غزہ میں امن ڈیل کا پہلا مرحلہ مکمل غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد بالآخر امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا ہے، جن میں 250 عمر قید کے سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ اس تبادلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں طے پانے والےامن منصوبے کا پہلا عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع کو ’’مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک شاندار دن‘‘ قرار دیا...
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں 7 ہزار قیدیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 10 ہزار500 اسیران قید ہیں جبکہ ان دونوں جیلوں میں گنجائش 4300 قیدیوں کی ہے۔ سب سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل میں8 ہزار 184 اسیر ہیں، جبک اڈیالہ جیل کی گنجائش2 ہزار 174 ہے۔ قیدیوں میں 70 ہزار مرد اور خواتین قیدیوں کی تعداد 1 ہزار 360 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل خانہ جات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے 88 فیصد زیادہ قیدی پابند سلاسل ہیں۔ 45 جیلوں میں 38 ہزار 377 قیدی رکھنے گنجائش ہے۔ اس وقت 72 ہزار 176 قیدی رکھے گئے ہیں۔ اعداد و...
حماس کا کہنا ہے کہ مزید 24 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ غزہ میں جاری بمباری کے باعث کئی تدفینی مقامات تباہ ہوچکے ہیں اور کچھ لاشیں ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد 4 قیدیوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن قیدیوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں، ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل بین الاقوامی نگرانی میں انجام پایا۔ حماس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایپ کی ساخت میں اہم تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نئی مینیو بار کو تجرباتی طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔ اس تازہ ڈیزائن میں ٹیبز کی ترتیب بدل دی گئی ہے، اور دو سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز، ریلز اور ڈائریکٹ میسجز کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اس تبدیلی کا باضابطہ اعلان کیا، فی الحال نئی مینیو بار محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے، اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے روزمرہ استعمال کو زیادہ سہل اور دلچسپ بنانا ہے۔موجودہ انسٹاگرام ایپ میں نیچے کی بار میں فیڈ، سرچ،...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، ان کو نوبیل انعام دینے کے لیے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امن کے سفیر شہباز شریف صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان وی نیوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ سے تمام زندہ یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اب بڑی مقدار میں انسانی امداد علاقے میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بے پناہ تکالیف سہنے کے بعد بالآخر اب یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آ گئی ہے جو کہ باعث اطمینان ہے۔ اب غزہ میں دوران قید ہلاک ہو جانے والے تمام یرغمالیوں کی باقیات بھی جلد از جلد واپسی ہونی چاہئیں۔ تنازع کے تمام فریقین اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جنگ بندی کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں تاکہ اس بھیانک صورتحال کا...
فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیلی جیلوں سے روانہ ہونے والی بسیں رام اللہ پہنچ گئیں۔ العربیہ اور الجزیرہ کی لائیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد کو استقبال کے لیے شہریوں نے خوش آمدید کہا۔ اس سے قبل جنوبی اسرائیل کی نیگیو جیل (Negev Prison) سے بھی کئی بسیں غزہ کی جانب روانہ کی گئی تھیں جن میں مزید فلسطینی قیدی سوار تھے۔ https://www.facebook.com/61564017294271/videos/781770451320320/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FCIBfAu66_k%2F یہ رہائیاں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی عوام اپنے پیاروں کی واپسی پر خوشی سے جھوم اٹھے، جبکہ مختلف شہروں میں جشن منانے کے مناظر دیکھے گئے۔
---فائل فوٹو سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں، ایسا نہ ہو کہ اسرائیل یرغمالی رہا ہونے کے بعد غزہ پر حملہ کر دے۔ملیحہ لودھی نے جیونیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، اس معاہدے کے بہت سے مراحل ابھی طے ہونا باقی ہیں۔یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آج اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ غزہ: اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ نے معروف فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کر دیا غزہ میں اسرائیلی حمایت...
قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 20 اسرائیلی قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے...
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس نے آج مرحلہ وار تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، پہلے مرحلے میں 7 اورہ دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس آج 28 یرغمالیوں کی لاشوں کو بھی اسرائیل کے سپرد کرے گی جب کہ 1700فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر غزہ اور مغربی...
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔ اطلاعت کے...
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنے تحویل میں لیے ہوئے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، ان یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سات اسرائیلی مغویوں کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جنہیں اب غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی فورسز اور انٹیلی جنس سروس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید مغویوں کی منتقلی بھی جلد متوقع ہے جنہیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری بین الاقوامی کمیٹی...
غزہ: فلسطینی تنظیم حماس آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع کرے گی، جبکہ معاہدے کے مطابق اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ 28 دیگر یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جن کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ترجمان اسرائیلی حکومت کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسی وقت ممکن ہوگی جب غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے۔ دوسری جانب حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن غازی حماد نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں بار بار تبدیلیاں کر رہا ہے، جس سے عمل...
اوسلو: نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں،...
غزہ میں جنگ بندی بدستور برقرار ہے جہاں امدادی سامان کی فراہمی بحال ہوچکی ہے، جبکہ اسرائیل 48 یرغمالیوں کی رہائی کی تیاری کر رہا ہے جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں کے مطابق، جنگ بندی کے بعد غزہ میں طبی سامان، ایندھن اور دیگر ضروری اشیاء دوبارہ داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی فوج اپنی مقررہ لائن تک پیچھے ہٹ چکی ہے جس کے بعد حماس کو باقی 48 یرغمالیوں (جن میں 28 کی لاشیں شامل ہیں) کی رہائی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا...
غزہ میں امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کے بعد فلسطینی شہریوں نے اپنے گھروں کو واپسی شروع کر دی ہے۔ درجنوں افراد غزہ کی ساحلی سڑک ‘الرشید اسٹریٹ’ کے راستے شہر میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی دوپہر 12 بجے (مقامی وقت) نافذ ہوئی، جس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی نافذ، اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ گئیں، شہریوں کا جشن فوجی انخلا امریکا اور اسرائیل کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چند مخصوص علاقوں میں...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سسیلی سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
فلسطینی رہنما مروان برغوتی کا نام غزہ کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی تبادلے کی فہرست سے آخری لمحات میں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر ہٹا دیا گیا، جس سے سمجھوتے کے نفاذ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مبینہ طور پر ثالثوں اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے پہلے اس نام کی منظوری دی تھی، بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے برغوتی کو رہائی کی فہرست سے نکال دیا۔ ایک ذریعہ جس کا برغوتی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، نے ’مڈل ایسٹ آئی‘ کو بتایا کہ گزشتہ شب ثالثوں بشمول امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے قیدیوں کی ایک فہرست کی منظوری دے دی، جس میں مروان برغوتی...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔ شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔نائب صدر پی پی نے کہاکہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کردیا کہ پیپلز پارٹی پر الفاظ کی گولہ...
اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جمعرات کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو سالہ غزہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا ہے جبکہ حماس نے اپنے قبضے میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بدلے میں اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور اپنی افواج کو جزوی طور پر غزہ سے واپس بلائے گا۔ یہ معاہدہ مصری ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے بعد طے پایا۔ دونوں فریقوں نے تصدیق کی کہ معاہدے پر دستخط...
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر سے شروع ہوجائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حماس کے پاس اس وقت بھی 48 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔ بقیہ کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ جس کے بدلے اسرائیل بھی 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حماس کے رہنما بھی شامل ہیں۔ حماس نے جن نمایاں افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اُن میں عبداللہ برغوثی اور مروان برغوثی بھی...
ڈاکٹر راحیل قمر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی نامور جامعہ کامسیٹس یونیورسٹی (کمیشن آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹینیبل ڈیولپمنٹ ان سائوتھ ) کی سربراہی ایک بار پھر ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی میں من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی سربراہی میں یونیورسٹی کے سینٹ کی منظوری کے بعد ریکٹر کامسیٹس کی تعیناتی کے لیے سمری ایوان صدر منظوری کے لیے بھیجوائی گئی ہے، اعلی تعلیم کے مختلف اداروں کی سربراہی کرنے والے تین نامور ماہرین کے نام سمری میں موجود ہیں جن میں ڈاکٹر راحیل قمر پہلے ،ڈاکٹر محمد طفیل دوسرے اور ڈاکٹر...
ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوہر علی کی زیر صدارت اولڈ تحصیل بلڈنگ میں ریونیو دربار کا انعقاد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوہر علی کی زیر صدارت اولڈ تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) ریونیو دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر، ریونیو سٹاف، گردآور اور پٹواران نے شرکت کی۔ ریونیو دربار کے دوران ریونیو سے متعلق عوامی مسائل، فردات، انتقالات، زمینوں کی نشاندہی اور تجاوزات کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل، شفاف طریقہ کار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا. میرا واپسی کا ارادہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں. میری زندگی موت غزہ کے لئے ہے۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل...
غزہ میں جنگ بندی امن کیلئے نادر موقع،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑ ا ہے،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن منصوبے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں بھی قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے میں امریکہ، قطر، مصر اور ترکی کی سفارتی کوششوں کو سراہا...
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
چین نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کے بعد، غزہ میں “جامع اور مستقل” فائر بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ “فلسطینیوں کے اپنے وطن پر حکومت کے اصول” کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُوو جیاکُن نے جمعرات کو بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ’چین امید کرتا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد ایک جامع اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئے، انسانی بحران میں کمی واقع ہو، اور خطے میں کشیدگی کم کی جائے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ چین ‘فلسطینیوں کے فلسطین پر حکومت کرنے کے اصول’ پر کاربند ہے اور دو ریاستی حل کے نفاذ...
امریکا میں اسرائیل کے سفیر یحیئیل لیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فہرست کی منظوری دی جائے گی۔ اس منظوری کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر حماس کی جانب سے غزہ میں موجود باقی تمام زندہ اسرائیلی مغویوں کو رہا کیے جانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یحیئیل لیٹر نے کہا ہے کہ اگر یہ ٹائم لائن برقرار رہی تو دیگر اسرائیلی مغوی اتوار یا پیر تک رہا کیے جا سکتے ہیں۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر یحیئیل لیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اُمید ہے کہ جنگ بندی مستقل طور پر...
امریکی میڈیا کے مطابق امن معاہدے کے تحت ممکنہ طور پر ہفتہ یا اتور کو اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کو ممکنہ طور پر پیر کو رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے میں مستقل جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو سمیت امدادی سامان کی فراہمی بھی شامل ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ امن کے طویل المدتی اور...
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد کئی ماہ سے جاری لڑائی کے خاتمے اور علاقے میں سنگین انسانی بحران کو کم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ، جس پر جمعرات کو باضابطہ طور پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، میں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافے کی شقیں شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں مذاکرات کے بعد اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں: مذاکرات میں پیش رفت، حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں و یرغمالیوں...
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا، دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام اسرائیلی قیدیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم کڈز حیدر آبادکی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بچوں نے فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اورفلسطینی بچوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی اور فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کہف ندیم کوآرڈینیٹر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد، شارق صدر مسلم کڈز حیدرآباد اور عبداللہ طارق نائب صدر مسلم کڈز حیدرآبادنے خصوصی خطاب کیا اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں مضبوط موقف پیش کیا۔ننے منے معصوم بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، ان پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریریں درج تھی ، بچے پرجوش انداز سے نعرے بازی کررہے تھے۔ اس...
اسرائیل کی غزہ پر تباہ کن جنگ تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے اور اب اس کے خلاف مخالفت صرف عالمی سطح پر ہی نہیں بلکہ خود یہودی برادری کے اندر سے بھی اٹھنے لگی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی یہودیوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد کھلے عام اسرائیل کی کارروائیوں کو ’جنگی جرائم‘ اور ’نسل کشی‘ قرار دے رہی ہے، جو ماضی میں غیر متزلزل سمجھی جانے والی اسرائیل کے لیے بیرون ملک مقیم یہودیوں کی جانب سے حمایت میں ایک بڑی دراڑ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ تبدیلی دراصل 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے بعد شروع ہونے والے طویل فوجی آپریشن کے خلاف عالمی ردعمل کا حصہ ہے، واشنگٹن سے سڈنی تک عوامی رائے...
بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دائر ایک مقدمے میں اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی پر غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرکے معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے تصدیق کی کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ یکم اکتوبر کو تقریباً 50 وکلا، قانون کے ماہرین اور سرکردہ عوامی شخصیات نے دائر کیا ہے۔ مقدمے میں اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو کے سربراہ روبرتو چنگولانی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں اور نسل کشی میں معاونت کا الزام کیا گیا ہے۔ شکایت کنندگان کا مؤقف ہے کہ اٹلی نے...
لاہور سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل اپنی توانائیاں کھو چکا ہے، جبکہ امریکہ اسکی ناکامیوں کو امن منصوبے کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ ریلی کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر...
قاہرہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں نے قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، جو کسی ممکنہ معاہدے کی صورت میں رہا کیے جائیں گے۔ النونو نے کہا کہ حماس مذاکرات میں مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پر امید ہے۔ بدھ کو قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالن، امریکہ کے خصوصی مشرقِ وسطیٰ ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں...
اپنے ایک بیان میں علی ابو شاھین کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کسی شرط اور ضمانت کے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" كے پولیٹیكل بیورو "علی ابوشاهین" نے اعلان کیا کہ موجودہ مرحلے میں مزاحمت کی اولین ترجیح غزہ کے خلاف جنگ اور نہتے شہریوں کے قتل عام كا خاتمہ ہے۔ علی ابو شاھین نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا كہ ان مذاکرات میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کسی شرط اور ضمانت کے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ البتہ استقامتی محاذ کا اس بات پر اصرار ہے کہ...
مصر میں اسرائیلی اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری بالواستہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ناموں کی فہرست متعلقہ فریقین کے حوالے کردی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بدھ کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی فہرست ثالثی ممالک کے حوالے کی اور مذاکرات میں شریک تمام فریقین نے ’امید‘ کی فضا کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے بیان میں کہا ہے کہ “ہم ،صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جاری مذاکرات سے پُرامید ہیں اور...
بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دائر ایک مقدمے میں اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی پر غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرکے معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے تصدیق کی کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ یکم اکتوبر کو تقریباً 50 وکلا، قانون کے ماہرین اور سرکردہ عوامی شخصیات نے دائر کیا ہے۔ ان کے بقول مقدمے میں اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو کے سربراہ روبرتو چنگولانی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں اور نسل کشی میں معاونت کا الزام کیا گیا ہے۔ شکایت کنندگان کا مؤقف ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کو مہلک ہتھیار فراہم کیے جسے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی...
سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سائنسدان عمر بن یونس یاغی، جاپانی محقق سوسومو کیٹاگاوا اور آسٹریلوی ماہر رچرڈ روبسن کو کیمسٹری کے نوبل انعام 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) کی ایجاد پر دیا گیا، جو دھاتوں اور نامیاتی اجزا کو ملا کر ایسی جال دار ساختیں بناتی ہیں جو پانی، گیسوں اور آلودگیوں کے ذخیرے اور صفائی میں انقلاب برپا کر چکی ہیں۔ عالمِ عرب اور خصوصا سعودی عرب کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پروفیسر عمر یاغی کی تحقیق نے خشک علاقوں میں فضا سے پانی نکالنے، آلودہ پانی صاف کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں...
اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، اسرائیلی...
غزہ میں نسل کشی، امریکی یہودیوں، آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں، نئے سروے، روس جیسی پابندیوں کا مطالبہ
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری نسل کشی پر امریکی یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں ہے،انہوں نے اسرائیل پر روس جیسی پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا ہے ،یہ بات امریکا میں مقیم یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں سے کئے گئے نئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق امریکا میں 61فیصد یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی پالیسی کو جنگی جرائم اور 39فیصد نے نسل کشی قرار دے دی ، 68 فیصد نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت کو منفی درجہ دیا ، 48 فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے مخالف ہیں جبکہ 46فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے حامی ہیں، مجموعی طور پر 60فیصد امریکی شہریوں نے اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت کی...
امریکا میں امریکی یہودیوں کی اکثریت جو پہلے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی حامی تھی، اب تیزی سے مخالف ہورہی ہے۔ صرف مخالف ہی نہیں، وہ اسرائیلی کارروائی کو فلسطینیوں کی نسل کشی سمجھنے لگی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کیے ہیں، جب کہ تقریباً 39 فیصد کے نزدیک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ صرف 29 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب نہیں ہورہا۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ: امریکی یہودیوں نے...
مظاہرین نے 2 سال سے قید اور جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی اقدامات نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ جلد از جلد امن کیجانب اقدامات کیے جائیں اور قیدیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے آج پھر دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہوکر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اسرائیلی شہری تل ابیب میں "ہاسٹیجز اسکوائر" پر جمع ہوئے اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، صہیونی ریاست اسرائیل کا وجود عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں۔ فلسطینیوں نے تاریخ رقم کی ہے جنہوں نے دو سال سے مقابلہ کرکے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ 75ہزار فلسطنیوں کا قاتل ٹرمپ کیسے امن کا داعی بن سکتا پے۔اسرائیل کو ناکامی و دلدل سے نکالنے اور جنگی جرائم کے مرتکب نیتن یاہو کو بچانے کے لیے اب وہ میدان میں آیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-7 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے گلوبل صمود فلو ٹیلا نے پاکستان میں موجود اسرائیل اور امریکہ کے حماتیوں کے چہرے سے نقاب اتار کر رکھ دیئے ہیں تحریک انصاف امریکہ سے اقتدار کی آس لگا کر بیٹھی ہے یہ کبھی بھی امریکہ کی مذمت نہیں کرے گی جواد احمد تانگا پارٹی رکھتے تھے اسرائیل کی حمایت کے بعد اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے یہ بات انھوں نے فلسطین پر اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی پاکستان میں مسلمانوں کے حق کی طاقتور جماعت جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کے رہنما سینٹر مشتاق احمد نے جب گلوبل صمود فلوٹیلا لے کر فلسطین اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /قاہرہ/ واشنگٹن/دوحا/انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے۔ فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی اہم شرائط واضح کر دی ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔ حماس کے سینئر رہنما اور ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ ہمارے مذاکراتی وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے...