2025-09-18@22:09:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1827

«دہشتگردی اور»:

(نئی خبر)
    ہنگو(نیوز ڈیسک)ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے کو نشانہ بنایا۔ حملہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ دو جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 17 دیگر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ یہ واقعہ دوآبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے قلعے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ تاہم، اس حملے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن...
    اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور حملے جاری ہیں۔ اپر دیر، ہنگو اور بنوں میں پیش آنے والے واقعات نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ ضلع اپر دیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور ہاتن درہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن میں 8 پولیس اہلکار زخمی جبکہ سلام کوٹ کا ایک شہری، یار محمد، شہید ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد 14 اگست کو پناہ...
    بلوچستان پولیس نے صوبے میں پیش آنے والے کئی واقعات میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ جہاں دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی کشیدہ حالات میں شورش زدہ علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہے، وہیں پولیس کے جوانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور خضدار بھی ان خطرات سے مستثنیٰ نہیں۔ ان دہشتگردانہ سرگرمیوں سے نبرد آزما ہونے والی پولیس فورس کو مالی مشکلات اور نفری کی کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، تاہم اس کے باوجود پولیس نے اعلیٰ کردار کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ برطانوی دور کا پولیس قانون آج بھی اپنی اصلی شکل میں نافذ ہے، جس میں ترمیم نہ ہونے کی وجہ سے پولیس...
    اپر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا، اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا، کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک دی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ ہرات، صنعتی ٹاؤن میں...
     سینیٹ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کے بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ اپوزیشن نے بل کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ترامیم مسترد ہونے کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔ اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی اور 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے، گرفتار ملزمان میں عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی...
    گرفتار ڈاکٹر عثمان قاضی کا ریلوے سٹیشن پر حملے میں مدداور درجنوں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعتراف 14 اگست کو دہشت گردی کامنصوبہ بنا یا تھا، فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے پیمانے پر تباہی ٹل گئی‘ذرائع صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے نتیجے میں اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے کے سہولتکار کی نشاندہی پر خود کش بمبار تیار کرنے والے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی پروفیسر سمیت فتنہ الہندوستان کے...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا بلکہ...
    اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے 18ویں آئینی ترمیم کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی نے کی جبکہ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کوحکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا ہے۔فورم نے مسائل کے خاتمے کے لیے جامع...
    راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل  احمد شریف  نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔  آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل...
    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مزید گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں یوسف پلازہ پولیس نے گرفتار مزید 3 ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں محمد معاذ، امام علی اور سید ثقلین شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے اور بیان قلمبند کرنے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان چہرے نظر آرہے ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر 3 ڈنڈے برآمد کیئے گئے ہیں جو قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے ریمانڈ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے  وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب  کارروائی پر محکمہ  انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کے پی پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی کی ستائش  کی اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے شہدا کی بلندی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت...
    خیبرپختونخوا ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی جاری ہے،مقامی انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کے باعث مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کی منظوری کے بعد یہ حکم نامہ آج 16 اگست 2025 شام 5 بجے سے 21 اگست 2025 شام 5 بجے تک مؤثر رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: جرگے کی ناکامی کے بعد باجوڑ میں آپریشن شروع، لیکن جرگہ ناکام کیوں ہوا؟ حکمنامے کے تحت شہریوں کو گھروں سے نکلنے اور سڑکوں پر آنے کی سختی سے ممانعت ہو...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی...
    ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔  آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے مفصل جواب بھی دیے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑے آپریشن کے مطالبے پر...
    فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،...
    سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان  میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔  پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک  دہشتگرد ہلاک  ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔ آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان   کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   ڈیرہ اسماعیل خان...
    وزیر داخلہ سے اعلی سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشتگردی، بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا...
    وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا...
     وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنز اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی کامیاب کارروائی کو سراہا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ وزیراعظم نے اس آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر داخلہ کا...
    اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں ، تحریک طالبان پاکستان،...
    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا یہ گروپ طویل عرصے سے ٹیکنیکل نگرانی میں تھا اور ان کی نقل و حرکت کو جدید ذرائع سے ٹریس کیا جا رہا تھا اور دہشت گرد ایک منصوبہ بند کارروائی کے لیے ضلع خیبر اور پشاور کی سرحدی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ سی ٹی ڈی کی اسویٹ ٹیم نے انہیں روک لیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا، جو پشاور میں دہشت گردی کے 18 حملوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا یہ گروپ طویل عرصے سے ٹیکنیکل نگرانی...
    —فائل فوٹو  پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں  کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 18 حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں میں عبداللّٰہ نامی افغان شہری کی شناخت ہو گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایم فور، ایم 16، ایس ایم جی، آئی ای ڈی و دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا؛ پولیس پر 5 دہشت گرد حملے، 5 اہلکار شہیدخیبر پختونخوا میں پولیس پر 5 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے غیر ملکی نیٹ ورک سے تھا۔ہلاک دہشت گرد شہید ڈی ایس...
    پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں ایک کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں ایم فور، ایم 16، ایس ایم جی، آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد 18 مختلف حملوں میں ملوث تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے غیر ملکی...
    پولیس ذرائع کے مطابق حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے گئے جہاں شدت پسندوں نے پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر بیک وقت 6 حملے کر کے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کئی حملے ناکام بنا دیے۔ خونریز حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے گئے جہاں شدت پسندوں نے پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس سال یہ دن اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو شکست دی جو طاقت میں سات گنا بڑا اور تکبر و غرور سے بھرپور تھا۔ بلوچستان سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ قریب ہے۔ امن کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ 78ویں یوم آزادی کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہماری بہادر افواج نے جواں مردی اور عزم کے ساتھ دشمن کے دانت کھٹے کیے جو پوری قوم کے لیے فخر...
    خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر دیر اور لوئر دیر میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر امریکی پابندیاں، کیا اب دہشتگردوں کو حاصل بھارتی حمایت ختم ہو پائےگی؟ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔ وزیر اعلی نے کہا...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں پولیس پر 6 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔  پولیس ذرائع کے مطابق  شدت پسندوں نے بیک وقت حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے جہاں پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا۔  پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپر دیر میں پولیس موبائل،لوئر دیر میں پولیس چوکی، پشاور میں پولیس تھانا حسن خیل اور 2 پولیس چوکیوں پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے جنہیں پولیس جوانوں نے پسپا کر دیے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے میں واقع تھانا حسن خیل پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان...
    بل کی حمایت میں 125جبکہمخالفت میں 45 ووٹ آئے ، جے آئی ٹی کی منظوری سے حراست تین سے بڑھا کر چھ ماہ تک کی جاسکے گی، جے یو آئی، پی ٹی آئی نے کالا قانون قرار دیدیا اپوزیشن کا بل کی منظوری کے دوران احتجاج اور نعرے لگائے،جے یو آئی کا احتجاجاً واک آؤٹ ،یہ قانون بنانا ضروری ہے، ہمیں فورسز کی مدد کرنی ہے،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی نے روٹین کا ایجنڈا معطل کرکے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل2024منظور کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میںجے یو آئی کی رکن عالیہکامران نے سوال اٹھایا کہ آخر کیا جلدی ہے کہ اس بل کو اچانک منظور کیا جارہا ہے؟۔اپوزیشن...
    قومی اسمبلی نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کو ایک مرتبہ پھر یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد کو 3 ماہ تک حراست میں رکھ سکیں۔ یہ اختیار پہلی مرتبہ 2014 میں اے ٹی اے کی شق 11EEEE (تحقیقات کے لیے پیشگی حراست) کے ذریعے دیا گیا تھا، جس کے تحت حکومت اور مجاز مسلح و نیم فوجی دستے دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں افراد کو 3 ماہ تک حراست میں رکھ سکتے تھے۔ تاہم یہ ترمیم صرف 2 سال کے لیے نافذ العمل رہی اور 2016 میں اس کی مدت ختم ہوگئی۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ وابستگی کی تصدیق کی ہے، دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت سمیت دیگر ملکوں میں امن قائم کیا، پاک بھارت ایک ایسا تنازع تھا جو انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، امریکا کی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت...
    ویب ڈیسک:  پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔ اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔ مشترکہ اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، ساتھ ہی امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے جعفر ایکسپریس اور خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کی۔ سیکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ادارہ...
    امریکا نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ایک بڑے سانحے کو روکا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق صدر، نائب صدر اور وزیرِ خارجہ نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے دونوں ملکوں کو جنگ کے دہانے سے واپس لایا۔ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی قیادت نے فوری طور پر دونوں ممالک سے رابطہ کیا، حملے رکوانے کی کوشش کی اور مذاکرات کا راستہ کھولا، جو ان کے بقول امریکی سفارت کاری کی کامیابی کی مثال ہے۔ انہوں نے...
    امریکی دفتر خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کررہا ہے۔ جبکہ مجید بریگیڈ کو بلوچستان لبریشن آرمی کی سابقہ خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست (ایس ڈی جی ٹی) میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کو متعدد دہشتگرد حملوں کے بعد سنہ 2019 میں خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 2019 کے بعد سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے پے...
    پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی سے لاحق خطرات پر موثر حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دوہراتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔   ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مذاکرات 12 اگست کو وزارتِ خارجہ میں ہوئے جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم گریگوری ڈی لوگیرفو نے کی۔ ...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا میں  ضلع باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف حتمی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے قانون کا احترام کرنے والے ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ باجوڑ  میں خوارجی  دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں تعاون کرتے ہوئے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو  عارضی طور پر ٹھہرانے کے لئے ، متاثرین کیلئے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام نقل مکانی کرنے والے شہریوں کوضروری اخراجات کے لئے نقد رقوم بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق  کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے بتایا ہے کہ   85 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ہزار607 افراد مقیم ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 991 ہے: —خیبرپختونخوا...
    پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کی تمام اقسام اور اشکال سے نمٹنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان امریکا انسدادِ دہشتگردی مکالمہ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے 12 اگست 2025 کو اسلام آباد میں پاکستان امریکا انسدادِ دہشتگردی مکالمے کے تازہ دور کا انعقاد کیا، جس میں دہشتگردی کی تمام اقسام اور تمام اشکال سے نمٹنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار ترجمان نے بتایا کہ یہ مکالمہ اقوام متحدہ کے لیے خصوصی سیکریٹری نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خونی ڈمپر شہر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے پر قانون سازی کرے ورنہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جانبحق اور والد کے زخمی ہونے کا واقعہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری زخمی شہری شاکر کی عیادت اور بچوں کے انتقال کی تعزیت کیلیے نیو کراچی اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے محمد شاکر کی عیادت کی اور بیٹے، بیٹی کی اندوہناک موت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی شہری کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے...
    سٹی42:سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  بلوچستان میں پاکستان کی سالیمت کے خلاف حملوں میں ملوث دہشتگرد  گروہوں کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کو پاکستان کی اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف کیس لے کر ان پر پابندی لگوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے۔ سابق وزیر خارجہ اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد مین ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا،   دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی / بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا۔ہماری  کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں لرآمدک قوم نے گرینڈ جرگے کے دوران واضح اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو پناہ نہیں دی جائے گی، اور جو ایسا کرے گا اسے علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔ یہ اہم جرگہ بارو کے علاقے میں بزرگ رہنما **ملک فضل ربی** کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں لرآمدک قوم کے عمائدین، مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک گل کریم خان، ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سالارزئی کی سرزمین پر ہم کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا گھر ہے، ہم اسے کسی کے رحم و...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بہت سے ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، دہشتگردی کسی کو قبول نہیں، کیونکہ اس سے سب یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے شروع دن سے صوبے میں امن کے لیے جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ ان کوششوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف عوام کو آن بورڈ کرنا اور ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے، دہشتگردی جس طرح...
    پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 18جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی...
    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ بھی جاری کیا۔مراسلے میں کہا گہا کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے رہائی کا مراسلہ جاری کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ کے خلاف لاہور میں 14 مقدمات تھے جن میں سے وہ 3 بری...
    — فائل فوٹو آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کتنے دہشتگرد ہیں،یہ نہیں بتایا جاسکتا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ باجوڑ میں اس وقت ٹارگٹڈ کارروائیاں چل رہی ہیں، باجوڑ میں جوائنٹ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے باجوڑ میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنی ہے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خار سمیت دیگر علاقوں کے لیے پولیس کی تعیناتی کی ہے، جو کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس پر سیکیورٹی تعینات کی ہے اور جو لوگ رضاکارانہ طور پر جاتے ہیں ان کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  ان کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ہے۔ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہا تعاون خوش آئند ہے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔  محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔  وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ  تعاون خوش آئند ہے۔   زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
    پاکستان وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے علیحدہ نام مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان نے مجید بریگیڈ کو یکم جولائی 2024 سے پہلے ہی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا تھا۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس حملہ اور خضدار بس حملہ شامل ہیں، جن میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ مزید پڑھیں: امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیدیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط موقف رکھتا ہے اور اپنی قربانیوں کے باعث نہ صرف ملک بلکہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ 4روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ مزید :
    ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔  وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔ گھر چھوڑ کر جانے...
    —فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ چار روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)امریکا کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ملکوں سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے، عنقریب ان پراکیسز کے اسپانسرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے، انڈیا پہلے جنگ ہارا اور اب ان کا بیانیہ بھی ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی موقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی، پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کام یاب ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے۔ فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
    وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ بھارت کی پراکسیز ہیں، فتنہ الہندوستان کے اسپانسرز بھی جلد دہشتگردوں کی فہرست میں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا اور یہ ہماری کامیاب سفارتی کاری کا نتیجہ ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ بھارت کی پراکسیز ہیں، فتنہ الہندوستان کے اسپانسرز بھی جلد دہشتگردوں کی فہرست میں ہوں گے۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ امریکی فیصلے سے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں مدد...
    امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019ء میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019ء میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق 2025ء میں بی ایل...
    امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔ 2025ء اس تنظیم نے جعفر ایکسپریس کو اغوا کرکے 31 عام شہریوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو قتل کرنے کی ذمے داری قبول کی۔ محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
    امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو باقاعدہ طور پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پہلے ہی 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اب اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ 2025 میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور 31 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ اس...
    امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کے خلاف عزم برقرار ہے، بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’را‘ کی پشت پناہی سے سرگرم بی ایل اے کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 افراد اغوا یہ اقدام امریکی قانون کے سیکشن 219 (مہاجرت و شہریت ایکٹ کے تحت) اور ایگزیکٹو آرڈر 13224 (دہشت گردی کی مالیاتی پابندیوں کی کارروائی) کے تحت لیا گیا ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی...
    باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز باجوڑ (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوچکا ہے۔ 11 اگست 2025 سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے تحت بعض علاقوں میں نقل و حرکت پر 12 گھنٹے اور بعض میں 72 گھنٹے تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔خیبر پختونخوا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 اگست کو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک خارمونڈہ روڈ، خار ناوگئی روڈ، خار پشت سلارزئی روڈ اور خار صدیق آباد عنایت کلے روڈ پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے...
    قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیرمیں پاک افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے، انہیں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور...
    راولپنڈی+ لوئردیر + (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دو روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ضلع ژوب میں سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔...
    ویب ڈیسک: پاکستان اورتاجکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’دوستی- II‘ کامیابی سے مکمل  ہو گئی۔  پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشتگردی ’دوستی- II‘4 سے 9 اگست 2025 کو فخروبود بیس، تاجکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو بٹالین کے 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام 9 اگست 2026 کو ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ڈی اے (پی) تاجکستان کرنل محمد معزم ظفر مہمان خصوصی کے طور پر موجود...
    پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشتگردی ’دوستی- II‘4 سے 9 اگست 2025 کو فخروبود بیس، تاجکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو بٹالین کے 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام 9 اگست 2026 کو ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ڈی اے (پی) تاجکستان کرنل محمد معزم ظفر چیف گیسٹ کے طور پر موجود تھے، جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستے پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کرتے ہوئے مشقوں کو مکمل کیا۔ مزید...
    بلوچستان ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں 7 اور 8 اگست 2025 کو سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو ہلاک کرنے کے بعد، 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازه اور گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ 2 روزہ کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک...
    یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ  کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان- افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔   وزیراعظم کی جانب سے کارروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔  10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف...
    سٹی42: سیکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع ژوب  کے علاقے سمبازہ میں  سرحد پار سے دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی  دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کر کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن   آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کل 7 اور 8 اگست 2025 کی درمیانی رات کو، ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا ،  یہ دہشت گرد  پاکستان-افغان سرحد  سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس گروہ کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں پکڑ لیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں...
    خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔باجوڑ کی تحصیل ناوگئی، واڑہ ماموند اور بڑاماموند میں کسانوں کو فصل فوری کاٹنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے. جس میں سڑک سے 100 میٹر حدود میں موجود مکئی اور جوار کی فصل 3 دن میں کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر کسانوں کو فصل کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کو کارروائی کے دوران کلیئر فیلڈ آف ویو فراہم کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی ممکنہ چھپنے کی جگہیں ختم کی جائیں گی اور مقررہ وقت کے بعد فصل نہ کاٹنے پر زبردستی کارروائی ہو گی، فصل نہ...
    بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں کے گھر مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز) پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔پاک فوج اور پولیس نے علاقے...
     کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کندیاں کے علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ملک دشمن مارے گئے جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی تاہم جیسے ہی ٹیم موقع پر پہنچی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی ہلاکت ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے رائفلیں، دو دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے...
    سٹی 42: انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کےقیام کےحوالے سےمزیداقدامات کے لیےکمیٹی تشکیل دی گئی  وزیراعظم نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ،وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،مشیررانا ثناء اللہ،وزیر مملکت داخلہ،وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی ارکان کاحصہ ہیں ، چاروں صوبوں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان کےچیف سیکرٹریز اور آئی جیزکمیٹی ارکان کا حصہ ہیں ،سیکیورٹی اداروں کےنمائندے اورچیف کمشنراسلام آباد کوکمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔ ٹرمپ ٹیرف کا اثر! انڈیا میں سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی کمیٹی31جولائی2025کومنعقدہ اجلاس میں زیربحث آنےوالےاہم اسٹرٹیجک نکات کاجائزہ لےگی،وزیراعظم کی سربراہی میں 31 جولائی  والےاجلاس میں فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام نےشرکت کی تھی، کمیٹی انسداد دہشتگردی وریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اہم معاملات،اسٹریٹیجک نکات پر غورکرے گی،کمیٹی...
    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں ہوگا البتہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہوکر رہے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود بھتہ دے کر رہے رہیں ہیں وہ کیا لڑیں گے، آپ فیصلہ کریں کہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، تاہم نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، یہ کارروائیاں کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 9...
     وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے، میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔