2025-10-04@22:58:18 GMT
تلاش کی گنتی: 896
«شانگلہ میں»:
(نئی خبر)
بنگلہ دیش نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر ہونے والے ہلاکت خیز واقعات اور غیر قانونی دھکیل دینے کی کارروائیوں کو فوری طور پر ختم کرے۔ یہ بات ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ اور اداریے میں سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کیجانب سے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری بنگلہ دیش اور بھارت کی سرحد پر ہونے والی ہلاکتیں گزشتہ برسوں سے ایک سنجیدہ مسئلہ رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)کی دیکھتے ہی گولی مارنے (shoot on sight)کی پالیسی مانی جاتی ہے۔ Indian Border Security Force (BSF) has illegally entered Bangladesh at the Krishnananda Baksi border in Fulbari Naodanga union of Kurigram. Later, the local...
آج سے صرف دو سال قبل بنگلہ دیش کی سرزمین پاکستانیوں کے لیے خطہ ممنوعہ بنی ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کے پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع تھے۔ حسینہ واجد کو پاکستان سے اس قدر نفرت تھی کہ وہ دشمن نمبر ایک خیال کرتی تھی۔ یہ نفرت دراصل وہ زہر آلود آر ایس ایس کے بطن سے پیدا شدہ مسلم دشمنی میں ڈوبی ہوئی، بی جے پی حکومت کے حکم کی تعمیل میں کر رہی تھی مگر وہ خود بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت میں انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ اس کی حکومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسیاں سرا سر پاکستان کے خلاف تھیں، کوئی علاقائی یا عالمی ایونٹ ہو ڈھاکہ سے پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی...
تاریخ کے صفحات میں کئی ایسے لمحے چھپے ہیں جو نہ صرف قوموں کی یادوں میں نقش رہ جاتے ہیں بلکہ ان کے تعلقات کی سمت بھی متعین کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، جو قربانی، جدوجہد اور تلخیوں کا مرکب ہے۔ 1971 کے المناک واقعات نے دونوں قوموں کے دلوں میں فاصلے ڈال دیے، لیکن آج ایک ایسا سنہری موقع پیدا ہوا ہے جسے ضایع کرنا شاید تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ دنیا ایک نئے عالمی منظرنامے کی طرف بڑھ رہی ہے، خطے کی معیشتیں بدل رہی ہیں اور عوام کی توقعات بھی بلند ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو ایک...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کیخلاف مبینہ سازش کے الزام پر سابق وزیر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عدالت نے 87 سالہ سابق وزیر سمیت 16 افراد کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش 2024 میں شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کو عوامی تحرییک کے زریعے اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے سیاسی ہلچل کا شکار ہے، اب سیاسی جماعتیں فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل اقتدار کے لیے زور آزمائی کر رہی ہیں۔ یہ 16 افراد جمعرات (28 اگست) کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈھاکہ رپورٹرز...
شانگلہ کا ضلع حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے بدترین متاثر ہوا ہے جہاں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ صرف پورن تحصیل میں اب تک 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق خواڑ بانڈہ اور شاتی درہ میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انہی ہولناک حالات میں دراد علاقے کے 57 سالہ چرواہے شیر ملک نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 8 ہمسایہ افراد اور ان کے مویشیوں کو بچایا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ان کے قریبی ہمسایہ گھر میں خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سنائی دی۔ اس گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا اور مکان...
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا عالیشان گھر “کرشنا راج بینگلو” مکمل ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے اور اس کی تعمیر تقریباً پانچ سال میں مکمل ہوئی۔ گھر کی ڈیزائننگ اور نگرانی میں رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر حصہ لیا۔ عمارت میں شیشے کی کھڑکیاں، سرسبز بالکونیاں اور سمندر کے قریب واقع لوکیشن اسے منفرد بناتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ اپنی بیٹی راہا کے ہمراہ جلد ہی یہاں منتقل ہوں گے، جبکہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کے مکان سے منتقل ہو کر ان کے ساتھ رہائش اختیار کریں گی۔ اس بنگلے کی مالیت تقریباً...
بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔ یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ...
24 اگست کو جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی تو ڈاکٹر یونس نے اسحاق ڈار سے کہاکہ جب بھی میری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات یا بات چیت ہوئی ہم نے سارک فورم کو فعال بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے بعد جب اسحاق ڈار بنگلہ دیش کی سب سے زیادہ با اثر سیاستدان بیگم خالدہ ضیاء سے ملے تو انہوں نے بھی سارک فورم کو فعال بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔ بنگلہ دیش میں ’وی نیوز‘ کے نمائندہ مقتدر رشید نے ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ جب اسحاق ڈار...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پرانے تعلقات کی بحالی، نوجوانوں کے درمیان روابط کے فروغ سمیت تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان اور بنگلہ دیش نے ڈھاکا میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے، جس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا ختم، تجارت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل، میڈیا تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے...
سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گاؤں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنیوالے گاؤں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ سیلاب کو 10 روزگزرنے کے باوجود زاہد آباد کے کئی مکانات اور گلیاں اب تک صاف نہیں کی جاسکیں، حکومتی ادارے اور مقامی رضاکار صفائی میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی دوسری جانب ضلع غذر میں سیلاب کے باعث چٹورکھنڈ اورگاؤں دائن کو ملانے والا پل...
بنگلہ دیش نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کردی ہے، 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستانی حکام اب بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مختلف جہتوں میں بہتری پیدا ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر کئی معاہدے طے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
دودِن قبل(23اگست 2025ء کو) ہمارے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، جناب اسحاق ڈار، بنگلہ دیش کے دارالحکومت،ڈھاکا، میں تھے ۔ جس روز ڈار صاحب ڈھاکا پہنچے، اُسی روز پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت، جناب جام کمال ، بھی بنگلہ دیش میں تھے۔ اسحاق ڈار کا یہ دَورہ تاریخی کہنا چاہیے کہ پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ پورے 13برسوں کے طویل وقفے کے بعد بنگلہ دیش کے سرکاری دَورے پر پہنچا ہے۔ حنا ربانی کھر پاکستان کی آخری وزیر خارجہ تھیں جو آخری بار ڈھاکا گئی تھیں تاکہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شیخ حسینہ واجد، کو پاکستان میں ہونے والی ’’سارک‘‘ کانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا جا سکے ۔ حسینہ صاحبہ پھر بھی پاکستان نہ آئیں۔ موصوفہ بھارتی دباؤ اور...
ڈی پی ایم، بنگلہ دیش کے مشیر نے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج (اتوار) ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین سے ناشتے میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت کو بڑھانے اور رابطوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام اور سرکاری تجارتی اداروں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اشتہار
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا اور اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکا کے موقع پر بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی...
بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کو دونوں ممالک کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرماریہ کاری، تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں پر بات ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیشی طلبا کیلئے “پاکستان بنگلہ دیش کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ...
ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور عمان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ایشیا کپ میں شامل کرلیا گیا۔ 29 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اورچائنیز تائپے شامل ہیں۔
پاکستان کے بعد عمان نے بھی بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمان نے تحریری طور پر منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں کھیلا جانا ہے جو ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ پاکستان کی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت نہیں جارہی ہے۔ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کا تربتی کیمپ بھی ڈھاکہ میں شروع ہوچکا ہے۔ عمان کی دستبرداری کے بعد قازقستان کی ہاکی ایشیا کپ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایشن ہاکی فیڈریشن اور بھارت ہاکی فیڈریشن حکام کی جانب...
بھارت میں 29 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز جاری کیے گئے شیڈول میں کیا گیا۔ میزبان بھارت کو پول اے میں چین، جاپان اور قازقستان کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول بی میں ملیشیا، کوریا، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کی مہمان بنے گی یا نہیں؟ پی ایچ ایف عدم شرکت کے ’مبینہ‘ حکومتی فیصلے سے لاعلم افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل،...
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایچ ای محمد اقبال حسین نے وزارت پٹرولیم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر چونا پتھر، کوئلہ اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ وزیر پٹرولیم کا تعلقات مزید گہرا کرنے کا عزم وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف برادر ملک بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز کے لیے پُرعزم ہے۔ مشترکہ سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے...
پاکستان اور بنگلہ دیش نے معاشی وتوانائی تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے توانائی اور معدنی شعبوں میں دوطرفہ ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا ہے جن میں کوئلہ، چونا اور پیٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا یہ پیشرفت وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کے درمیان وزارتِ پٹرولیم میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ Federal Minister for Petroleum, Mr. Ali Pervaiz Malik was called on by the High Commissioner of Bangladesh to Pakistan, H.E. Mr. Md. Iqbal HussainThe meeting explored potential avenues for partnership in the exploration sector,...
اگست 2024ء میں آمر بیگم حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان کا سابقہ ساتھی، بنگلہ دیش انقلابی تبدیلیوں سے گذر رہا ہے۔صرف ایک سال پہلے تک ان کے بارے میں سوچنا بھی محال تھا۔ ان تبدیلیوں کا نشانہ وہ لیڈر اور ان کی سیاسی پارٹی، عوامی لیگ ہے جس نے بنگلہ دیش کی بنیاد رکھی تھی۔مملکت کی تاریخ دو اہم سنگ میل رکھتی ہے اور دونوں ہی ماہ اگست میں ظہور پذیر ہوئے۔ پہلے تقریباً نصف صدی قبل اگست 1975ء میں بنگلہ دیش کے فوجی افسروں نے ملک کے بانی، شیخ مجیب الرحمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شیخ حسینہ بیرون ملک ہونے کے باعث بچ گئیں۔ اور دوسری بار اگست2024ء میں عوام اور طلبہ نے...
سٹی 42 : وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پورن، چکیسر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، مقامی ہسپتال میں سیلاب کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے...
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دور کے موقع سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور نے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سڑک کو کھول دیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت کے مطابق ضلع شانگلہ اور بونیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کے لیے پاک فوج کی انجینئرز کور کو تعینات کیا گیا۔ پاک فوج کی انجینئرز کور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ابھی موصول ہونے والی خبر کے مطابق پاک فوج کی انجینئرز کور نے شانگلہ کی بند سڑک کو بحال کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈگر...
مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےضلع شانگلہ کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی تباہی مچائی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے شانگلہ کے عوام کے لیے تعزیت اور یکجہتی کا پیغام لایا ہوں۔ وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ امیر مقام نے متاثرہ دیہات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نے صرف گھروں کو ہی نہیں،...
سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز شانگلہ (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی جلد ممکن ہوگی،سیلاب متاثرین کے لیے صوبائی امدادی رقم 10 لاکھ مقرر، ڈبل کرنے کی تجویز ہے ،وزیراعلی نے نقصانات کے مکمل ازالے کا وعدہ کیا ہے ،اگر صوبائی حکومت ناکام ہوئی تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔ وہ اتوار کو شانگلہ کے دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی کے فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور کی جانب سے شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی ، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔ بونیر میں سرچ کے خصوصی آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بونیر کے گاؤں بشنوئی ، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے...
مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) مون سون بارشوں کے نئے سپیل کے پیش نظر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے سپیل اور شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کی مختلف ٹریلز کو عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی اے اور...
اسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مارگلہ ہلز ٹریلز پر ہائکنگ کرنے والوں کے لئے وارننگ ،وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ہلز ٹریلز آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئیندہ 72 گھنٹوں میں اسلام آباد میں شدید ،طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے اس لئے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز پر آنے والے سیاحوں اور ہائیکنگ ٹریلز...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند کردیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے مارگلہ ہلز کے 2 سے 5 تک کے ٹریل شہریوں کےلیے بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کےلیے بند رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کی گئی ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور محفوظ رہنے کے لیے شہریوں سے مارگلہ ہلز جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گے۔ مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو 19 اگست تک عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔...
مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز کی 5 ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے اسپیل اور شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کی مختلف ٹریلز کو عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔ Important Safety Alert! Due to heavy rainfall forecasted for the next 72 hours, the Margalla Hills trails have been closed until August 19, 2025, for public safety. pic.twitter.com/LeFTXuwHuq — DC Islamabad (@dcislamabad) August 16, 2025 نوٹیفکیشن کے مطابق...
اسلام آباد( صغیر چوہدری ) مارگلہ ہلز ٹریلز پر ہائکنگ کرنے والوں کے لئے وارننگ ،وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ہلز ٹریلز آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئیندہ 72 گھنٹوں میں اسلام آباد میں شدید ،طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے اس لئے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز پر آنے والے سیاحوں اور ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹریل 2 ٹریل3 ٹریل 4 اور ٹریل 5 کے علاوہ سید پور ویلج کی بیک...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی اقتصادی زون میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے ٹیکنالوجی کی منتقلی، سکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین کی ترقی اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ شہباز شریف سے گارمنٹس انڈسٹری سے وابستہ چینی گروپ ’’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان چین-پاکستان دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت اور عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔آج (جمعہ) اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی مصروفیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دونوں فریقین کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عمرنے آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی...
بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔ یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے جانے والا ٹریل 13 اگست 2025 (بدھ) کو عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریل 14 اگست 2025 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ نوٹیفیکیشن کا عکس یہ فیصلہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو آگاہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے بہتری اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کبھی ایک ہی ملک تھے لیکن ایک خونریز خانہ جنگی کے بعد الگ ہو گئے، جس میں اس وقت مشرقی پاکستان کہلانے والا خطہ الگ ہو کر آزاد ملک بنگلہ دیش بن گیا۔علیحدگی کے بعد کے برسوں میں بنگلہ دیش کی قیادت، خاص طور پر معزول وزیراعظم...
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے, اس اہم دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اعلی بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ بنگلہ دیش سے قبل نائب وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے, وہ 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورہ برطانیہ میں اسحاق ڈار برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینز اور وزیر مملکت برایے جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ لندن سے واپسی پر وہ اسلام آباد واپس آ کر پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )سری لنکا،بنگلہ دیش، عراق،سوڈان اور گنی بساﺅ پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے نادہندہ ہیں یہ انکشاف ا ٓڈٹ حکام نے رپورٹ میں کیا ہے دستاویز کے مطابق 40 سال گزرنے کے باوجود حکومت پاکستان ان پانچ ملکوں سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہے.(جاری ہے) آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسی اور نوے کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا پاکستانی کرنسی میں قرض کی رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے،عراق کے ذمے پاکستان کے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہے،پاکستان نے سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں،بنگلہ دیش کے ذمے شوگر پلانٹ اورسیمنٹ کی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض تو ہے مگر 5 ایسے ملک بھی ہیں جو پاکستان کے ڈیفالٹرز ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈٹ حکام کے انکشاف میں 5 ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، جن میں سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ شامل ہیں۔حکومت پاکستان 40 سال گزرنے کے باوجود ان پانچ ممالک سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملکی کرنسی میں یہ رقم 86 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، پاکستان نے 80 اور 90 کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا۔ ویڈیو: اب برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بالکل مفت بنوائیں، پنجاب...
خوشاب /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق میا ں بیوی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹائون میں پیش آیا۔ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
مری(طفیل عباسی )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چھانگلہ پہنچ گئے،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے وجھیکاگلی اسلام آباد سے کے پی کے میں اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی پہنچے،وہ چھانگلہ گلی میں اپنے گھرمیں قیام کرینگے، قائدن لیگ میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے، جشن آزادی کی آمد کے باعث مری اورگلیات خیبر پی کے میں ملک بھرسے آنیوالے سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے۔
ویب ڈیسک : یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی...
سٹی 42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئے میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے مری پہنچے ،د نواز شریف اورمریم نواز مری میں مری میں رکے بغیر چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے ، نواز شریف اورمریم نواز چھانگہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے ،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں جشن آزادی...
یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوں گی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ ،امامیہ کالونی، شالیمار ،باغبانپورہ ،ہربنس پورہ، گڑھی شاہو ،مغل پورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج...
ریاض احمدچودھری بنگلہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہیں۔یہ پاکستان نہیں بلکہ ڈھاکا ہے جہاں یوم پاکستان 14 اگست کے لئے پاکستانی پرچم بیچے جا رہے ہیں۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ دو بچھڑے بھائیوں کو وقتی طور پہ تو ایک دوسرے کے خلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وہ زیادہ دیر ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔ 71 میں دو قومی نظریے کو دفن کرنے والی اندرا گاندھی آج دیکھ رہی ہو گی کہ دو قومی نظریہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ واپس آ چکا ہے۔ اور اسے ختم کرنے کے دعوی دار آج خود قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 14 اگست کے حوالے سے پاکستانی پرچم فروخت ہو رہے ہیں,...
بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...

مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش
مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور انتظامیہ کے مشیر نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہونے والے ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس عوامی بغاوت کے سبب وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا اور اس واقعے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس پانچ اگست کو اچانک استعفیٰ دے کر فرار ہو کر بھارت آ گئی تھیں اور تب سے دہلی میں مقیم ہیں۔ ڈھاکہ میں ہفتوں کے پرتشدد اور ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد ان کی تیسری مدت کی حکومت کا زوال ہو گیا تھا۔ اس بغاوت...
اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں شدید طغیانی آ گئی۔نیو چھٹہ بختاور کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جہاں بارش کا پانی رہائشیوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔علاقے کی گلیاں نمبر 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 مکمل طور پر زیرِ آب آ گئیں، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد اور نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ کے علاقوں میں برساتی نالوں کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔ دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر...
فائل فوٹو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں کی طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ سے گزرنے والے برساتی نالوں میں شدید تغیانی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی معزولی کا ایک سال مکمل ہونے پر محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھوں گا، جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں۔محمد یونس نے 5 اگست کو ایک ٹیلیویژن خطاب میں...
بنگلہ دیش میں قائم عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات کے فوراً بعد وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق قوم سے اپنے خطاب میں محمد یونس نے کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا جائے گا جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے قبل، فروری 2026 میں منعقد کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا، حکومتی مخالفین کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔ بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورے میں بنگلہ دیشی ہم منصب، مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کریں گے۔جس میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ پنوعاقل میں پی ٹی آئی کی کفن پوش احتجاجی ریلی،بانی کے حق میں نعرے بازی ????#LATEST: Deputy PM&FM of Pakistan @MIshaqDar50 is scheduled...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیا کپ 2025 اور رواں ماہ کے آخر میں نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیش اے ٹیم کے 5 کھلاڑی بھی ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں، لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں سب سے نمایاں شمولیت وکٹ کیپر بیٹر نورالحسن کی ہے، جنہیں ایک عرصے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حالیہ ناقص فارم کے باوجود اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ بی سی بی کے مطابق دستیاب کھلاڑی 6 اگست کو...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی پرچموں کی طلب میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ 14 اگست کے قریب آتے ہی مقامی بازاروں اور آن لائن سٹورز پر سبز ہلالی پرچموں کی خرید و فروخت میں بے حد تیزی آئی ہے۔ اس دوران پاکستانی پرچموں کی مانگ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر بھی خاصی بحث چھڑ گئی ہے۔ Finally! After decades! Bangladesh gets ready to celebrate August 14th ???????????????? pic.twitter.com/SrC8mrRiuP — AM Raad (@Raad_Pak) August 4, 2025 اشفاق حسن لکھتے ہیں کہ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی پرچموں کی مانگ سے ہندوستان میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے ساتھ ہی انہوں...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ توانائی، لاجسٹکس اور فوڈ سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش پورے خطے کے لیے ایک مثبت معاشی تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات میں کیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے حالیہ دورہ جات کے دوران پاکستان کے صنعتی مراکز کے مشاہدات اور وہاں کے...
کبھی طاقت اور مراعات کا گڑھ سمجھی جانے والی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی پرتعیش سرکاری رہائش گاہ ’گن بھون‘ کو اب ایک میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ان کے زوال پذیر اقتدار بلکہ اس عوامی بغاوت کی بھی یاد دہانی ہے جس نے 5 اگست 2024 کو ان کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ محض ایک سال قبل خوشی سے جھومتے مظاہرین گن بھون کی چھت پر چڑھ گئے تھے، جب سابق وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ لمحہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والی احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج تھا۔ آج بھی محل کی دیواروں پر مظاہرین کے لکھے گئے نعرے ’آزادی‘، ’قاتلہ حسینہ‘، ’آمر‘...
نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی نے گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں اپنا 24 نکاتی منشور پیش کیا، جس میں ایک دوسری جمہوریہ کے قیام اور منتخب آئین سازاسمبلی کے ذریعے ایک نیا آئین مرتب کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے منشور پڑھ کر سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نیا بنگلہ دیش ایک ایسی ریاست ہوگی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور نسلی شناختوں کو تسلیم کرے گی، اور جہاں برابری، انسانی وقار اور سماجی انصاف کو بنیادی اصول بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) بنگلہ دیش میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد عبوری حکومت، انتخابی غیر یقینی، انسانی حقوق اور اسلام پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق تحفظات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی طویل عرصے سے برسر اقتدار وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے حکومت مخالف پر تشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا اور بھارت چلی گئیں۔ ان مظاہروں کی ابتدا سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ نظام کے خلاف ہوئی تھی، مگر یہ وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئے۔ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے رہنما یا تو گرفتار ہوئے یا روپوش ہوگئے، جبکہ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)...
بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ تفریق، ناانصافی اور جبر کے خلاف بنگلہ دیش کے لوگوں کی کامیاب مزاحمت منصفانہ اور مشمولہ معاشرے کی تعمیر کے عزم کا مضبوط اظہار ہے۔بنگلہ دیش میں سابق حکومت کے خلاف گزشتہ سال کے احتجاج کی پہلی سالگرہ پر اپنے ویڈیو پیغام میں ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ملک کے لوگ عدم مساوات اور اپنے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔ ان میں بڑی تعداد طلبہ اور نوجوانوں کی تھی جنہوں نے اس جدوجہد میں جان کی قربانی بھی دی۔ Tweet URL وولکر ترک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال انہوں نے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان دو طرفہ ،علاقائی اور عالمی امور بشمول ٹیرف پرتبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات بھی ہوئی،ا کتوبر 2024ء کے بعد سے یہ دونوں ممالک کے درمیان چوتھی اعلیٰ سطحی بات چیت تھی، جو برسوں کے تناؤ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئی رفتار کا عندیہ ہے۔ دفتر خارجہ کیبیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔ اکتوبر 2024 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان یہ چوتھی اعلیٰ سطحی بات چیت تھی، جو برسوں کے تناؤ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئی رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی، جہاں حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Dear Shahzeb, @RindhShahzaib There seems to be some miscommunication. We sincerely apologise for this unjustified delay, sportsmen like you are our real heroes and we value your achievements. You have brought great honour to the country and made us all proud. The Prime Minister… — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2025 واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات...
اسلام آباد‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور سمیت ٹیرف‘ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی‘ اقتصادی‘ معاشی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی رابطوں اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح...
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، معاشی، اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا۔ کرسی پر بیٹھنے کے لیے بھی’’ اجازت نامہ‘‘ لینا پڑتا تھا ۔۔۔آزادی کی نعمت کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق اور بنگلہ دیش کی حکومت نے انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ کے لیے ملک میں ادارے کا تین سالہ مشن شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس ضمن میں باہمی مفاہمت کی ایک یادداشت طے پائی ہے جس پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک اور بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے اس کے خارجہ سیکرٹری اسد عالم سیام نے دستخط کیے۔گزشتہ اگست سے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی بنگلہ دیش کے ساتھ شراکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک میں انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات کے فروغ...
کراچی: کراچی میں تعینات بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی، سیمنٹ، فارما، کیمیکل اور جوٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات ہیں جبکہ تجارتی حجم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن کے دورے کے موقع پر تاجروں، صنعت کاروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو جوٹ اور جوٹ کی مصنوعات،فارما سیوٹیکل، لیدر، پلاسٹک، سرامک، دست کاری، کیمیکلز، چائے، انناس، اسکریپ، برتن، ٹیکسٹائل فائبر اور دیگر مصنوعات بر آمد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں معدنیات، ٹیکسٹائل، انڈسٹریل مشینری، زرعی...
مری: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی چھانگلہ گلی میں ایک اور ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، تینوں رہنمائوں نے اکٹھے کھانا کھایا۔ وزیراعظم دوروزسے ڈونگا گلی جبکہ مریم نواز تین روزسے چھانگلہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔
بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی شہریوں کو مناسب طریقہ کار کے تحت واپس بھیجے، جیسا کہ بنگلہ دیش بھارتی شہریوں کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روہنگیا مسلمانوں کو سمندر برد کرنے پر اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جہانگیر عالم چودھری نے الزام لگایا کہ بھارت نے گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 1,500 بنگلہ دیشی شہریوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلا ہے اور ساتھ ہی روہنگیا مسلمانوں کو بھی دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے نرائن گنج میں رینجرز (RAB-11) کے دفتر کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھکیلے گئے ہم اپنے شہریوں کو واپس...
چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس آئندہ 4 سے 5 روز میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ یہ بات جاتیا پارٹی (قاضی ظفر گروپ) کے سربراہ مصطفیٰ جمال حیدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘فہرست سے خارج کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ملک میں بے امنی کا حل صرف انتخابات ہیں۔ دیگر رہنماؤں نے بھی فوری انتخابی اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت سے دہشتگردی اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ لیبر پارٹی کے ڈاکٹر مستفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔...
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ یہ حکومت کمزوروں کیساتھ سختی سے پیش آ رہی ہے، جن لوگوں پر غیر قانونی تارکین وطن ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر غریب لوگ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسام اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو حراست میں لئے جانے کے معاملہ پر اسد الدین اویسی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ لوگ ہندوستانی شہری ہیں، لیکن انہیں بندوق کی نوک پر بنگلہ دیش بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہیں۔ اسد الدین...
ذرائع کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ جن لوگوں کو بنگلہ دیش بھیجا گیا ان میں سے بیشتر بنگلہ دیش سے متصل بھارتی ریاستوں کے شہری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ”ہیومن رائٹس“ واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے حالیہ عرصے میں سینکڑوں بنگالی نژاد مسلمانوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے غیر قانونی تارکین وطن قرار دیا اور انہیں ملک بدر کر کے بنگلہ دیش بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ جن لوگوں کو بنگلہ دیش بھیجا گیا ان میں سے بیشتر بنگلہ دیش سے متصل بھارتی ریاستوں کے شہری ہیں۔ ایچ آر ڈبلیو اور انسانی حقوق کی کئی دیگر تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط میں بہتری آ رہی ہے، جس کا تازہ ثبوت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے حکام کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش میں عبوری حکومت نے محمد یونس کی قیادت میں عنانِ اقتدار سنبھالا ہے، اور دونوں ممالک تعلقات کو ازسرِنو استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ اور ’دی پرنٹ‘ جیسے ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویزا فری رسائی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں، بالخصوص آئی ایس آئی، کے لیے آسانی پیدا کر سکتی ہے۔...
قصور: بچھر اسٹاپ کے قریب ایک لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیم نے بازیاب کر کے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت انتہائی نازک ہے، تاہم فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون...
بنگلہ دیش کی عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ سامنے آ گیا، سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اے بی ایم خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں۔۔ ان پر مقدمہ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے درج کرایا، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔ کیس کی حساس...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اپنے اندر مسابقت کا جذبہ اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک پوسٹ میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ہمیں ٹیم میں گہرائی اور پوزیشنز کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیز ہمیں ایسی کرکٹ کھیلنا ہوگی جو وقت کے ساتھ ہمیں زیادہ مستقل مزاجی فراہم کرے، خصوصاً ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں۔ یہ بھی پڑھیے بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت انہوں نے کہا کہ پہلے...
لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی ملاقات میں ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی...
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے میزبان بنگہ دیش کو 74 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی تاہم سیریز بنگال ٹائیگر نے 1-2 سے اپنے نام کر لی ۔ پاکستان کی جانب سے 178 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی کی پوری ٹیم 104 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی تھی اور صرف 41 رنز کے مجموعے پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ بعد میں آنیوالے بلے بازوں نے کچھ مزاحمت ضرور کی تاہم وہ پاکستانی بولرز کا زیادہ دیر تک سامنے نہ کر سکے، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے سیف...
سٹی 42 : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حالیہ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد پیش دیتا ہوں، ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے، تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے بنگلہ دیش میں المناک فضائی حادثے میں31 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین، بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اہم کارروائی کے دوران 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد غیر قانونی طور پر پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے مگر انہوں نے قانونی راستوں کو اپنانے کے بجائے ماشکیل بارڈر، ضلع چاغی کے راستے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ کارروائی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، 20 بنگلہ دیشی باشندے گرفتار ایف آئی اے کے مطابق...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی بلے بازوں کی خراب فارم کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آخری میچ میں جیت کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت کو شامل کیا گیا...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے جمعرات کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکام نے سینکڑوں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش جانے پر مجبور کیا ہے۔ ادارے نے بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت پر سیاسی فائدے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے بنگلہ دیشی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سات مئی سے 15جون کے درمیان کم از کم 1,500 مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کو سرحد پار زبردستی بے دخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کو مارا...
اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی میں شوہرنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلہ کی مدد سےگردن پروارکرکے بیوی کوقتل کردیا اورموقع پرسے فرارہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی صبحان مسجد سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے۔ لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ خاتون کی شناخت ملکیات بی بی زوجہ شعیب کے نام سے کی گئی مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی۔ ایس ایچ او پیرآباد انیس الرحمان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کوسوتے ہوئے اس کے شوہرشعیب نے پہلے سرپر پتھرمارا اور...
وسیم احمد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی،وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی، سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا،نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ ،روزگار سے متعلق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز ،تعلیمی میدان میں تجربات سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو کی۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ملاقات کے دوران سولر انرجی میں جدت ،باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، ڈھاکا میں محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات, دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خاص کر کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق ہوا۔ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں معاہدہ کیا جائے گا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان...
ڈھاکہ+اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، ان کا وزارت داخلہ پہنچنے پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق...