2025-11-21@08:13:58 GMT
تلاش کی گنتی: 408
«والے افراد کو»:
(نئی خبر)
’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید
پاکستان اور افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک اپنی خودمختاری کھو دیتے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد القاعدہ کو افغانستان میں اور اسامہ بن لادن کو پاکستان میں فراہم کی گئی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی ان کے بقول امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے جرات مندانہ کارروائی کی، اور پاکستان میں اسامہ...
سلیپر سیل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف ہوا ہے...
ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کرلیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں سے میچ کر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کے بعد...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو...
اسلام آباد: دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔ عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنزکیے ،گزشتہ دورحکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اورواپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کوحوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ،وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو...
ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی...
اسلام آباد: سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔ ایف آئی اے نے نوجوانوں کو جیوانی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 24 ملزمان ایران اور آگے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں 11 کا تعلق گجرانوالہ سے، 7 کا تعلق حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ایف آئی اے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ Tagsپاکستان
ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے...
اسلام آباد: ایف بی آر نے ضبط کی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے میں ملوث ایف بی آر افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2021ء میں ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کی نیلامی کے بعد ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے وی بوک (WeBOC) نظام میں آکشن ماڈیول متعارف کرایا تھا، اس کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز)کو یہ سہولت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کے نیلامی ریکارڈ کو آن لائن چیک کر سکیں تاکہ دستی اور کاغذی تصدیق پر انحصار کم ہو اور خریداروں کو شفافیت کے ساتھ سہولت میسر آئے۔ ایف بی آر کے مطابق تاہم جولائی 2025ء...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کردہ ان اقدامات سے بھی سخت ہیں جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج کی غرض سے سفر، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور کاروباری دوروں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل سے جواب لینے کا مشورہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جا رہے...
ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ نوعمر جو اپنے اسکول سے جُڑے رہتے ہیں اور وہاں خود کو محفوظ اور سرگرمیوں میں شریک محسوس کرتے ہیں، وہ بُلنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ڈپریشن سے بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ تحقیق میں ماہرین نے 25 سے 27 برس کی عمر کے 2,175 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ نوعمری میں بُلنگ کا تعلق بچپن کے مقابلے میں ڈپریشن اور اینگزائٹی سے زیادہ گہرا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش این اینڈ رابرٹ ایچ لوری چلڈرنز اسپتال، شکاگو کی ماہر اطفال اور محقق ڈاکٹر نیا ہیرڈ-گارِس نے...
ایک خاتون کی جانب سے سسرالیوں کو زیرلیے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے کیس کے واحد زندہ بچ جانے والے ایان ولسن نے اپنی اہلیہ اور قریبی رشتہ داروں کی قاتل ایرن پیٹرسن کو معاف کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایان ولسن جو ایک ایسے کھانے میں شامل تھے جس میں زہریلے ’ڈیتھ کیپ‘ مشرومز ملادیے گئے تھے۔ انہوں نے پیر کو آسٹریلیا کی عدالت میں بتایا کہ اپنی بیوی اور 2 قریبی دوستوں کی موت کے بعد وہ خود کو آدھا مردہ محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں وکٹوریا اسٹیٹ سپریم کورٹ میں ایرن پیٹر سن کے...
"معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو...
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مواصلات کے نقصان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ کل سے زیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکیجز پہنچائے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے جُڑے ’فاریور کیمیکلز‘کہلائے جانے والے PFAS نوعمر افراد کے وزن کم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع حتیٰ کہ اگر وہ وزن کم کرنے کی سرجری (بیریاٹرک سرجری) سے بھی گزر چکے ہوں۔ سائنسی جریدے Obesity میں شائع تحقیق کے مطابق جن نوعمر افراد کے خون میں PFAS کی مقدار زیادہ تھی، وہ سرجری کے بعد کھویا ہوا وزن دوبارہ تیزی سے بڑھانے کا زیادہ امکان رکھتے تھے۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ، بریٹنی بامارٹ، جو یو ایس...
مانسہرہ کے علاقے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں اچانک طغیانی کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریباً 1300 افراد کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے بتایا کہ 14 اگست کی تعطیلات کے دوران سرن ویلی فیملی پارک میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ طغیانی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت حالات کا جائزہ لیا اور پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں...
ویب ڈیسک: نجی ایئر لائن نے جشن آزادی کی مناسبت سے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان یاد رہے کہ قومی ائیر لائن نے بھی جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نے بتایا...
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
سعید احمد : قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے جشن ازادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا,سعودیہ، گلف ممالک، اندرون ملک اور شمالی علاقہ جات جانے والے فائدہ اٹھائیں گے. مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے,ڈسکاؤنٹ کا اطلاق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہی ہوگا. سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع پی آئی اے نے ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کو ہدایات جاری کر دیں.
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) افغانستان میں ہمسایہ ممالک سے واپس آنے والے لاکھوں لوگوں کو سرحد پر انسانی امداد دی جا رہی ہے لیکن انہیں زندہ رہنے کے لیے عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مزید مدد کی ضرورت ہے۔پائیدار آبادیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ہیبیٹٹ' کی افغانستان میں پروگرام مینیجر سٹیفنی لوس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغانوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کے لیے عملی تعاون درکار ہے جو اپنے گھر، اثاثے اور امید کھو چکے ہیں۔ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس افغانستان میں رہائش کے لیے کوئی جگہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجیوں کی نقل وحرکت کا پتا لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف، 2 ہزار ارب روپے کا مبینہ کرپشن اسکینڈل، کرپشن میں ملوث سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی فہرستیں بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے ملک میں ہونے والی کرپشن سے متعلق ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا کہ رواں سال جون اور جولائی میں ایک اہم شخصیت نے اہم میٹنگز کیں جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 سالوں میں 2000 ارب کی کرپشن ہوئی۔ خاص کر اراکین پارلیمنٹ...
شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے داخلہ کا بڑا فیصلہ کر لیا اور کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات...
حکومت گلگت بلتستان نے دیامر کے علاقے تھک بابوسر میں سیلاب کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے سیاحوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 2 ہفتوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود مزید لاشیں برآمد نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کا آغاز: بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری، درجہ حرارت منفی پہنچ گیا صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے ملبے سے تمام گاڑیاں نکال لی گئی ہیں، تاہم لاپتا افراد کی باقی لاشیں تلاش کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں، جس کے بعد 14 روزہ آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ کو جبری ریٹائر کرنے اور متاثرہ خاتون عروج واحد کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار عروج واحد نے کامران چنہ کے خلاف ڈیجیٹل ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے نازیبا پیغامات بھیجنے کے شواہد پیش کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کامران چنہ نے ہراسانی کے الزامات کا اعتراف کیا اور متاثرہ خاتون اور ان کی والدہ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ فوسپاہ نے ابتدائی طور پر کامران چنہ کو نوکری سے برطرف کرنے اور 3 لاکھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو جبراً جرائم پر مجبور کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات اٹھائیں اور متاثرین کو تحفظ، انصاف اور طویل مدتی مدد کی فراہمی یقینی بنائیں۔آن لائن دھوکہ دہی سے منشیات کی سمگلنگ اور چوری تک ایسے بہت سے جرائم دانستہ ہی نہیں کیے جاتے بلکہ ایسا کرنے والوں کو خود بھی بڑے مجرم گروہوں کی جانب سے دھوکے اور استحصال کا سامنا ہوتا ہے۔ منظم جرائم میں ملوث گروہ تارکین وطن، بچوں اور نوجوانوں سمیت کمزور لوگوں کو دھوکے، دھمکیوں اور تشدد کے ذریعے جرائم کے ارتکاب پر مجبور کرتے...
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو سزائیں سنائیں، جن میں 2 کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ قتل کے جرم میں ملوث ملزمان صدام اور ولی خان کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی، جب کہ دیگر 2 ملزمان سلطان اور گلاب شاہ کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ چاروں ملزمان کو مختلف مقدمات میں عمر قید اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ جرمانے کی عدم...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےحوالے سے متعصب ہے، یہ نوٹیفکیشن ہمارے موقف...
نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہیکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔ فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا ایک ساتھ تھانے پہنچ گئے۔ نہ صرف یہ کہ وہ ایک ہی دلہن کے امیدوار نکلے بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا بھی شکار ہوئے۔ پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد، عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا۔ کل ملا کر تقریباً آٹھ لاکھ روپے جہیز، رسم اور شادی کے اخراجات کے نام پر ادا کیے گئے۔ کراچی کے عبدالجبار نے بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے پر دو...
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا بیک وقت تھانے پہنچ گئے۔دلہن لینے آئے تو معلوم ہوا کہ نہ صرف وہ اکیلے امیدوار نہیں بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا اور کل ملا کر تقریبا 8 لاکھ روپے کی رقم مختلف مدات میں ادا کی، جن میں رسم، جہیز اور دیگر شادی اخراجات شامل تھے۔ایس ایچ او حالی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سے غیررضاکارانہ طور پر واپس آنے والے متعدد افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں حکام کی جانب سے تشدد، بدسلوکی اور ناجائز حراستوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن اور 'او ایچ سی ایچ آر' کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واپس آںے والے افغانوں میں خواتین، لڑکیوں، سابق حکومت اور اس کی فوج سے تعلق رکھنے والے لوگوں، ذرائع ابلاغ کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو کہیں زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ...
فائل فوٹو لاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔پولیس کا...
نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔ اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔ علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی...
جنیوا: اقوامِ متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 1,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ شہادتیں اُس وقت شروع ہوئیں جب سے غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (GHF) نے اپنی امدادی سرگرمیاں 26 مئی سے شروع کیں۔ یو این ہیومن رائٹس آفس کے ترجمان ثمین الخیطٰان نے بتایا کہ 21 جولائی تک ہمارے پاس ایسے 1,054 افراد کی اموات کا ریکارڈ موجود ہے جو غزہ میں خوراک لینے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان میں سے 766 افراد GHF کے مراکز کے قریب اور 288 افراد اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی فلاحی اداروں کے قافلوں کے قریب شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا...
پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنی صفوں میں شامل 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کے مطابق یہ فیصلہ آئین اور جماعتی پالیسی سے انحراف پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا کردار مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، عثمان علی، ظہور قریشی اور الیاس چوہدری کو باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پانچوں ارکان اب قومی...
یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 2 روسی خفیہ ایجنٹس کو ہلاک کر دیا ہے جو جمعرات کو ہونے والے یوکرینی سیکیورٹی افسر ایوان وورونچ کے قتل میں ملوث تھے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ہلاک کیے جانے والے مشتبہ مرد اور عورت واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے لیکن یوکرینی سیکیورٹی اور نیشنل پولیس نے ان کا سراغ لگا لیا۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا کی یوکرین جنگ میں روس کو بھرپور حمایت اعلان لاوروف کی کم جونگ اُن سے ملاقات یوکرینی خفیہ ایجنسی ایس بی یو کے سربراہ واسلی ملیوک کا کہنا ہے کہ خفیہ تفتیشی اور جوابی انٹیلی جنس کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کا ٹھکانہ دریافت کیا گیا۔ انہوں نے مزید...
—علامتی تصویر لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ایئر لائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا۔شہری کا کہنا ہے کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کے تحت نجی ایئر لائن کو نوٹس بھیجا ہے۔ پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیادنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی 2025ء کو...
سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام سامنے آیا ، گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار و افسران کی شامت آگئی، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خطپولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ...
فائل فوٹو لورالائی کے قریب قتل کیے جانے والے 9 افراد کی مییتیں بلوچستان حکومت نے ڈی جی خان انتظامیہ کے حوالے کردی۔انتظامیہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔انتظامیہ کے مطابق جابر اور عثمان دونوں سگے بھائیوں کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیا پور سے تھا۔محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر کا تعلق گوجرانولہ سے محمد آصف کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔ کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتلاسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کا کہنا ہے کہ جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ غلام سعید کا تعلق خانیوال سے، محمد جنید...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سی سی ڈی کےملازمین کے الاؤنس کا اجراء کر دیا گیا، افسران اور ملازمین کو 2011 کے بنیادی پےاسکیل کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دی جائےگی۔ مراسلے کے مطابق ڈیپیوٹیشن پرسی سی ڈی میں آنے والے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل ہونے والے افسران اور اہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔ طویل مدت رخصت اور دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانے والوں کوبھی الاؤنس نہیں ملےگا،سی سی ڈی کے اوایس ڈی بنائے جانے والے افسران اور اہلکار الاؤنس کے حقدارنہیں ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ بھیج دیا،سی سی ڈی کےملازمین کی الاؤنس کی منظوری صوبائی کابینہ نےدی تھی۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 4 روز قبل گرنے والی عمارت سے ملحق دیگر عمارتوں کے مختلف حصے گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گرائی جانے والی ملحق عمارتوں سے سامان نکالنے کیلئے مکینوں کو بلایا جا رہا ہے، سامان نکالے جانے کے بعد عمارتوں کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔ ایس بی سی اے ڈیمولیشن ٹیم کی...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارد گرد کھڑے شہری ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتے ہیں جس میں بچے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مشتعل افراد کے پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ ’ماموں نے کہا تھا جا کر گاڑی سیکھو‘۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ https://Twitter.com/Aadiiroy2/status/1942168071600300433 عاصمہ آفتاب نے لکھا کہ اس بچے کے والدین کو جیل میں ڈالیں جنہوں نے اسے یہ گاڑی لے جانے کی اجازت دی۔ Iske waleden ko dalen zindan khanay m who let hm...
کراچی ( اوصاف نیوز )لیاری سانحہ پر بہت دکھی ہوں ۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوجائے گا۔ ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا 480سے زائدبلڈنگ خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ کل والی بلڈنگ اجازت کے بغیر بنی ہے ۔ ان کو سزا دیں گے۔ ہمار ی پہلی کوشش تھی کہ لوگوں کوزندہ نکالیں۔ بلڈنگ گرنے کے حوالے سے کل تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی۔کراچی میں لیاری ریسکیو آپریشن جاری۔ بچی اور14 سالہ لڑکے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 9 خواتین 14 مرد وں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے میں مزید افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو عدالت نے سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا، شیر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں گزشتہ روز بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لیا تھا۔وائلڈ لائف انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم ملک بہرام کے قبضے سے لیا گیا،ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔وائلڈ انسپکٹر نے عدالت سے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا۔جوڈیشل...
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹس دینے اور انتباہی بینر لگانے تک محدود ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں...
— فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
یقین، جذبے اور حوصلے کا دوسرا نام محمد ہلال ہے جو نہ کسی وردی کا محتاج ہے اور نہ کسی حکم کا۔ ہر پکار پر دریائے سوات سب سے پہلے پہنچنے والا یہ بیمثال ہیرو اب تک اس میں ڈوبنے والے 400 سے زائد افراد کی لاشیں نکال کر انسانیت کا قرض ادا کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟ اپنے بنائے گئے ’ٹیوب ریسکیو سیٹ اپ‘ کے ذریعے محمد ہلال وہ کام کر جاتا ہے جو اکثر سرکاری وسائل سے لیس افراد بھی نہ کر پائیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی، جبکہ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے دہشتگردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے عددالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں محمد خان بوریو عرف گلو، اختر علی، جامین ملاح اور غلام قادر بوریو شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے...
افغان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا اسکا محاسبہ اسکے دوستوں کے کردار سے کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان پورے عزم کیساتھ برسر پیکار ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا مگر ہم اب بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن...
صادق آباد کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے دو بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سونمیانی، ضلع راجن پور کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح ڈاکو باغ کے علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے تمام افراد کا تعلق تحصیل صادق آباد کے علاقے رحیم آباد سے ہے، اور یہ افراد ٹھیکیدار عبدالکریم منوانی کے ساتھ لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ متاثرین میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈاکو دیگر مزدوروں کے ساتھ اغوا کر کے کچے کے جنگلات میں...
کراچی پریس کلب وہ مقام ہے جہاں ہر درد مند اپنی آواز لے کر پہنچ جاتا ہے اور پُرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرکے یا تو چلا جاتا ہے یا پھر وہیں ڈیرے ڈال دیتا ہے لیکن بعض اوقات معاملہ مختلف ہو جاتا ہے۔ وہ ایسے کہ جب انتظامیہ نہیں چاہتی کہ مظاہرین پریس کلب پہنچ کر احتجاج کریں، تو ایسی صورت میں پوری طاقت سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا غزہ و ایران میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج آج کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج ہوا، بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات لے کر وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں مبینہ مقابلے میں 2 اشتہاریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے مئی 2023ء میں 5 اساتذہ سمیت 7 افراد کو اسکول کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ ملزمان کی سروں کی قمیت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد کو بچانے کے لیے آنے والے ریسکیو اہلکار خالی ہاتھ آئے تھے۔ڈسکہ میں سانحۂ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حادثات اللّٰہ کی جانب سے آتے ہیں، لیکن ان کے سدِباب کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات...
سٹی42: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے مردان کے روح الامین نے کہا ہے کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ دریائے سوات میں پانی کا ریلا آنے سے 17 سیاح کئی گھنٹے تک دریا کے وسط مین ایک کم اونچے ٹیلے پر پھنسے رہے ، مدد نہ پہنچی اور ٹیلا مسلسل بڑھتے پانی میں ڈوب گیا تو 18 افراد پانی میں بہہ گئے تھے، ان میں سے 4 افراد کو مقامی شہریوں نے بچالیا تھا اور 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ دریائے سوات کے واقعے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے اور خیبر پختونخوا صوبائی حکومت سوتی رہ گئی۔دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کرنے کے لیے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی میں بہنے والے سیاح ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک امداد کے منتظر رہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت سیاحوں کی مدد کو...
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی اور رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہو گا۔ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکساں اور لازمی ہوگا جو ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد عازمین...
پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں تین دن سے لاپتہ نو سالہ بچی مریم کی لاش پڑوسی الطاف کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد اینٹوں اور چھری کے وار سے قتل کیا اور لاش کو صندوق میں چھپایا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم الطاف مریم کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہا اور خود کو معصوم ظاہر کرتا رہا۔ مقتولہ کے چچا کا کہنا ہے کہ الطاف نشے کا عادی تھا ہمسایہ ہونے کی وجہ سے اُسے کھانا بھی دیتے اور ضرورت پڑنے پر مالی مدد بھی کرتے تھے۔ کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا کہ...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس افسر...
حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو خبردار کردیا اور کہا ایسے افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سولر پینل پر جی ایس ٹی کی شرح پر کمی کی ہے، سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ تشویشناک ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو کارروائی سے خبردار کرتا ہوں، حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اور فوج نے ایسے اشارے حاصل کیے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تاحال ان گروپوں نے کسی امریکی تنصیب پر براہ راست حملہ نہیں کیا، لیکن عراقی حکومت انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ...
پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان، کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں...
راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی...
ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور کرایہ وصول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر کمرشل افسران نے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ چیف کمرشل مینیجر علی رضوان رضوی اور ڈپٹی سی سی ایم کامران سعید کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 154 مسافروں کو پکڑ لیا۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ سمیت بھاری جرمانوں کی وصولی کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے بتایا ہے کہ کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نادرا نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے تو آپ کی سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔ نادرا کا کہنا ہے کہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لاکر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں۔ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہوئی ہے تو اس کی بھی فوری تجدید کروائیں۔ نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31 جولائی کو بند کردی جائے گی۔ چند روز...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے فلسطینیوں کو امداد دینے والی 6 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور فلسطین کے 6 خیراتی اداروں کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی پابندی کا شکار خیراتی تنظیموں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے امدادی اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی آڑ میں خیراتی ادارے دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے تھے۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے،...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 573 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ پر ملا جلا رجحان پایا جا رہا ہے، کوئی اس سے خوش ہے تو کوئی ناراض۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا؟ تنخواہ دار طبقہ اور ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد قدر خوش نظر آ رہے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ جو حکومت نے بجٹ تجاویز پیش کی ہیں وہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کتنی مفید ثابت ہونگی؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے وی نیوز نے معاشی ماہرین سے بات کرکے جاننے کی کوشش کی کہ حکومت...
ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
پشاور: صوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹںے سے دس افراد پانی میں ڈوب گئے جس پر ریسکیو ادارے کی بوٹ فوری طور پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کو بچالیا۔ امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق غوطہ خوروں کی ٹیموں نے تمام ڈوبنے والوں کو بچالیا ہے۔ اس حوالے سے امدادی ادارے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دریا میں گرنے والے افراد کو بچایا جارہا ہے۔
ایران نے 2018 میں ہونے والے ایک مسلح تصادم کے سلسلے میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ عدلیہ سے وابستہ سرکاری خبر ایجنسی میزان کے مطابق ان افراد کو ایران کی نیم فوجی فورسز، پاسدارانِ انقلاب(IRGC)، کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں 3 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج سزائے موت کے طریقہ کار کے تحت انہیں پھانسی دی گئی۔ اگرچہ ان افراد کی شناخت یا واقعے کی درست جگہ ظاہر نہیں کی گئی، مگر یہ...
طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس) افغان طالبان کی حکومت نے کہا ہے کہ مغرب نواز وہ تمام افغان جو سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے، اب آزاد ہیں کہ وطن واپس آئیں، اور وعدہ کیا کہ اگر وہ واپس آئیں گے تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے یہ عام معافی کی پیشکش اسلامی تہوار عید الاضحیٰ کے پیغام میں کی، جسے ’قربانی کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب...
حکومتِ پاکستان آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ میں کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے ہاؤسنگ لون اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 3 سے 5 مرلہ کے رہائشی یونٹس کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے رہائش کے مواقع بڑھانے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس اسکیم سے نہ صرف شہریوں کو...
مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مری برداری کے افراد کراچی مویشی منڈی میں جانور فروخت کر کے واپس پنجاب جارہے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔ متاثر دھن راج نے عدالت میں بیان دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، عدالت نے استفسار کیا کہ تمہیں کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟۔ نوجوان نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں،میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔
ایران میں دو پاکستانی مزدور قتل، مسلح افراد نے ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بہاولپور(سب نیوز )ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو ان کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جسمانی اور اعصابی نشوونما میں مسائل کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرکز امید کی ایک کرن ہے اور ان بچوں کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا مظہر ہے جو جسمانی یا اعصابی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں آٹزم اور ڈان سنڈروم جیسے امراض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن بالکل واضح ہے کہ ان بچوں کو دیکھ بھال، علاج اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک باوقار اور بھرپور زندگی گزار سکیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مرکز ایک ہی چھت تلے ایک جامع اور مکمل طور پر مربوط سہولیات...