2025-11-04@17:10:07 GMT
تلاش کی گنتی: 3596

«پاس کیا»:

(نئی خبر)
    آزاد کشمیر میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا اس پیش رفت کے اثرات وفاقی سیاست پر بھی پڑیں گے؟ اگرچہ بظاہر یہ معاملہ علاقائی نوعیت کا ہے، لیکن اسلام آباد کے سیاسی منظرنامے میں اسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ سینیئر تجزیہ کاروں کا مجموعی تاثر یہ ہے کہ اس تبدیلی سے وفاقی سیاست یا حکومت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، البتہ آزاد کشمیر کی اندرونی سیاست میں ہلچل ضرور پیدا ہوگی۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ ایوانِ صدر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، اس کے بعد آزاد کشمیر میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
    پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی کمیٹی برائے کشمیر امور کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنما موجود تھے، اہم ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اِن ہاؤس تبدیلی پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہماری جماعت نے آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اپوزیشن میں بیٹھیں...
    علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ خیال حسین دانش نے شہداء کی قربانیوں اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر نہایت بصیرت افروز خطاب کیا۔ خیبر پختونخوا ریجن صدر حاجت نے نو منتخب ضلع کرم صدر کا اعلان کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا شہیدِ مقاومت ضلعی کنونشن پاراچنار، آئی ایس او کا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ بننے کی باضابطہ دعوت دیدی۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال، امیر مقام، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم...
     پشاور: خیبر پختونخوا  ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر  کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
    محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ سوشل میڈیا پر قومی پاسپورٹ کے ڈیزائن سے متعلق گردش کرنے والی مختلف افواہوں اور تصاویر پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نوٹس لیتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اب ملے گا پاکستانی پاسپورٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ، کیا کچھ تبدیل کیا جارہا ہے؟ محکمہ کے ترجمان کے مطابق پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام تصاویر جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور ذمہ داری...
    گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے...
    سٹی42: آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دو دن پہلے انوار الحق کو ہٹانے کے لئے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا لیکن تحری کعدم اعتماد آنے سے پہلے ہی انوار احق نے وزارت عظمیٰ چھوڑ دی۔  آزاد کشمیر کے وزیراعظم اسمنلی میں اکظریت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کی کابینہ کے 8 وزیر کل پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنے سارے گروپ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر مین عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی حکومت ...
    پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور معاشی...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے وزارتِ تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات پر آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے یورپی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں فریقوں نے باہمی تجارت اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق...
    لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی تمام تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے اکابرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے وعدہ کے باوجود مساجد، مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اہلِسنت کی مساجد...
    پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری کرلی۔تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5 وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے مزید چار وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ان وزرا میں فہیم اخترربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبرابراہیم اور عاصم شریف بٹ شامل ہیں۔فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مذہبی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا۔ جس پر وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو پیش کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 2016 میں قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شرانگیزی کو ہوا دی۔ اس تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سانحہ بلدیہ فیکٹری کی 13ویں برسی کے موقع پر، جس میں 260 مزدور جاں بحق ہوئے تھے، مزدور حقوق کے علمبردار، قانونی ماہرین اور متاثرہ خاندانوں نے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں اس سانحے کی یاد تازہ کی اور پاکستان میں مزدوروں کی سلامتی کے لیے نظامی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ یہ سیمینار پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں انصاف کے لیے جدوجہد کرنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ یہ واقعہ تاریخ کے بدترین صنعتی سانحات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ پائلر کی جدوجہد: انصاف اور معاوضے کی فراہمی پائلر کے جوائنٹ ڈائریکٹر عباس حیدر نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چناری (صباح نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی زیر صدارتمسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے یہ ہمارا قطعی فیصلہ ہے۔ اس پر بہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ ہمارا یہ فیصلہ قطعی ہے کہ ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
    —فائل فوٹو کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟ذرائع پی پی پی کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیر حکومت بنائیں گے۔ فریال تالپور نے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات 10 بجے ڈنر رکھا ہے، جس میں پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر ارکان شریک ہوں گے۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر استعفیٰ دیں گے یا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟ ذرائع کے مطابق مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان بھی ڈنر میں شریک ہوں...
    سٹی 42ؒ:پاکستان پیپلزپارٹی کےزیراہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کےحوالےسےاجلاس رہنماپیپلزپارٹی فیصل میرکی صدارت میں ہوا۔بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلزکی تعداد،حلقہ بندی اورحدبندی بارےاظہارخیال کیا گیا ۔ فیصل میر نے کہا لاہورکی تمام یونین کونسلزسےپیپلزپارٹی اپنےامیدوارکھڑےکریگی،جوہرٹاؤن کےمرکزی دفترسےہرچیزمانیٹرکریں گے۔مجیدغوری آفس کےانچارج ہونگےاورورکرزکےمسائل دیکھیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے دفاتر کھول رہے ہیں۔بلدیات کے الیکشن کے بعدسسٹم میں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کروڑوں روپے کے اشتہارات کا سہارا لیا ہوا ہے پھر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی انتخابات کیوں کروائے جا رہے ہیں،آج کے کنونشن میں الیکشن بھرپور طریقہ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امید کرتے ہے ہمارے جینتنے والے امیدواروں کو چھانگا مانگا کی سیاست کی نظر نہیں کیا جائیگا. ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 96 سے بلال بدر چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ پی پی 203 سےحنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہلے ہی یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اس فیصلے پر مکمل طور پر قائم ہے اور اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک...
    پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں...
     صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر افیئرز کمیٹی کو دے دیا۔ جس کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ دیگر ارکان میں رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے قبل کمیٹی نے ن لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے مشاورت کر رہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا کہ ن لیگ...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے میں صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے امور کی کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ آئین ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت درکار ہے، لیکن اس وقت پارٹی کے پاس صرف 17 ارکان ہیں۔ دیگر جماعتوں کی موجودہ صورتِ حال کچھ یوں ہے: مسلم لیگ ن: 9...
    تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "کشمیر کا یوم سیاہ، ایک بھولا ہوا سانحہ" کے عنوان سے نمائش کا افتتاح یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کیا اور یہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ نمائش میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکر حکومت بدلنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔ اس پر اتفاق کیا گیا پی پی رہنما نے کہا آزاد کشمیر حکوت بنانے جا رہے ہیں۔ پی پی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ابتدائی مشاورت کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے...
    پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بیرسٹر گروپ، پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ نون سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر نے واضح کیا تھا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دوڑ میں چودھری لطیف اکبر، چودھری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی نے لابنگ شروع...
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے سالانہ ضلعی کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد المصطفیٰ ہاوس میں کیا گیا۔ جس میں علامہ سید امین شاہ، علامہ سید معین حسین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او کے زیراہتمام پاراچنار میں شب شہداء کا انعقاد آئی ایس او کے زیراہتمام پاراچنار میں شب شہداء کا انعقاد آئی ایس او کے زیراہتمام پاراچنار میں شب شہداء کا انعقاد آئی ایس او کے زیراہتمام پاراچنار میں شب شہداء کا انعقاد آئی ایس او کے زیراہتمام پاراچنار میں شب شہداء کا انعقاد آئی ایس او کے زیراہتمام پاراچنار میں شب شہداء کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،  پارٹی قیادت نے اس اقدام پر مکمل اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نمبر گیم مکمل ہوچکا ہے اور متبادل قیادت کے لیے مشاورت جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور حکومت میں ممکنہ تبدیلی کے امور پر غور کیا گیا،  اجلاس میں شریک ذرائع کے مطابق پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری ہاؤس...
    پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ میں بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا انتہائی اجلاس ختم ہوگیا، جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چوہدری انوار الحق کے خلاف...
    تصویر بشکریہ، سوشل میڈیا پی پی پی پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیا گیا، حتمی فیصلہ صدر زرداری کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق فیصلہ صدر آصف علی زرداری کریں گے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی پی قیادت نے آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں عوامی...
    اسلام آباد : پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔ بحالی کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانے، وزارت...
    سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان سےمذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو کیا ہو گا ۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے ۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے  کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پنجاب میں دفعہ...
    قیصر کھوکھر:پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 8 روز کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے، اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز پانچ سال بعد روانہ ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر خواجہ آصف نے سفارتی عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریوٹ کا تعاون بھی کلیدی رہا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی نے حکومت کو نقصان پہنچایا، لیکن اب قومی ائیر لائن کے معیار کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ پابندی جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد عائد کی گئی تھی۔ دوسری جانب برطانیہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے اگر بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، کیونکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کے بغیر اسمبلی کا کورم بھی مکمل نہیں ہوتا، جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تھے، اور اس موقع پر کچھ معاملات طے پائے تھے۔شازیہ مری کے مطابق، مجلسِ منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے رویے اور وعدوں پر تحفظات کا...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-17 اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں لاجسٹک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے تمام دوست ممالک کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کانفرنس کے موقع پر ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او کے اعلیٰ نمائندگان سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو سے گفتگو میں عبدالعلیمخان نے کہا کہ پاکستان ترکیہ میں لاجسٹک پارٹنرشپ کا خواہاں ہے ، جس میں این ایل سی کے ذریعے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں وزراء  نے بزنس کمیونٹیز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے )  سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے فیصلے عوامی اعتماد اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کیے جائیں گے، کسی کو بند کمروں میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  کے پی کے کا کہنا تھا کہ جس دن وزیراعلیٰ کے لیے میرا نام آیا تو کہا گیا ہمیں قبول نہیں لیکن آج عوام نے بتادیا کہ مجھے وہ قبول کرتے ہیں،  میرے خلاف ملک گیر سطح پر پروپیگنڈا کیا گیا، دہشتگرد اور ناتجربہ کار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مگر میں اپنے کام سے جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی...
    بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی—فائل فوٹو پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    ہسپانوی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اسٹیل بنانے والی نجی کمپنی "سیڈینور" کے خلاف تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کہ کمپنی نے اسرائیلی فوجی صنعتی کمپنی کو اسٹیل فروخت کیا، جو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اسٹیل بنانے والی نجی کمپنی "سیڈینور" کے خلاف تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کہ کمپنی نے اسرائیلی فوجی صنعتی کمپنی کو اسٹیل فروخت کیا، جو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔ المیادین کے مطابق تحقیقات کی سربراہی جج فرانسسکو ڈی جارج کر رہے ہیں۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیش جاری کرتے ہوئے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا ہے اور اس کے بعد وزارت قانون اس حوالے سے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 بی کی ذیلی شق ون اے کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے اور اس سے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق فرسٹ شیڈول انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایسی تنظیموں...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے...
      واشنگٹن (ویب ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے اسے سیاسی حربہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بیوقوفانہ تھا ، میں ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتا ہوں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار...
    پی سی بی کی جانب سے پابندی پر ملتان سلطانز کا مؤقف سامنے آگیا ہے، ملتانز سلطانز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی ترین کے تمام بیانات پی ایس ایل کی بہتری کے لیے تھے اور پی سی بی کی جانب سے تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا ناقابلِ فہم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے معطلی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فرنچائز کے معاہدے کی منسوخی کا باضابطہ نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔ یہ اقدام بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری کشیدگی میں اہم موڑ ثابت ہوا...
    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی ہے، مذکورہ پابندی کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔ اس پیش رفت پر وی نیوز نے قانونی ماہرین سے گفتگومیں یہ جاننے کی کوشش کی کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں کسی تنظیم یا سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے دو قانونی طریقے موجود ہیں۔ Pakistan finally takes a firm stand — imposing a decisive ban on the terrorist group Tehreek e Labbaik...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تو پابندی نافذ ہوجائے گی، سپریم کورٹ سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے ریفرنس بھیجا گیا تھا، جس پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ سیاسی...
    ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے رضوی برادران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ...
    پاکستان میں کسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا عمل کافی سنجیدہ اور قانونی پیچیدگیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کی فہرستیں تیار کرتی ہے۔ جن افراد یا گروہوں کو یہ ادارہ دہشت گرد قرار دیتا ہے، انہیں سفری پابندیوں اور مالی پابندیوں جیسے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایسے افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جاتے ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ اس فہرست کے ذریعے ان افراد کی سخت نگرانی کی جاتی ہے اور ان پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ تاریخی طور پر اس فہرست میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، لشکر جھنگوی، جیش...
    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11B(1) کے تحت کیا جائے گا۔ نجی نیوزچینل کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پہلے بھی 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم تقریباً سات ماہ بعد اس پابندی کو واپس لے لیا گیا تھا۔ ٹی ایل پی...
     پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی سے متعلق رول 265 کی بحالی پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایک ایسے قانون کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو غلامی اور آمرانہ دور کی علامت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، 9 مئی کیسز کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر رول 265 کو بحال کر دیا، جو قیدیوں کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان جیسے قومی رہنما کی آواز دبانے اور...
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    اگر آپ واٹس ایپ پر ChatGPT یا کسی اور تھرڈ پارٹی اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کرتے ہیں، تو جلد ایسا ممکن نہیں رہے گا۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ میں صرف اپنا Meta AI اسسٹنٹ دستیاب رکھے گا، جبکہ دیگر تمام اے آئی چیٹ بوٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ پابندی 15 جنوری 2026 سے نافذ ہوگی۔ اس کے بعد واٹس ایپ پر کسی بھی قسم کے اے آئی چیٹ بوٹ — جیسے ChatGPT یا دوسرے جنریٹیو اے آئی اسسٹنٹس — کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے میٹا نے واٹس ایپ بزنس API پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب کسی بھی ایسے ڈویلپر کو...
    حالیہ افغانستان سے کشیدگی اور قبائلی علاقوں میں بڑھتی دہشتگردی کے باعث وفاق نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیراعلیٰ اور پختون رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مذکورہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعلیٰ کو، جنہوں...
    امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ پابندیاں روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں، روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر لگائی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ گفتگو کے دوران ان پابندیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگانا ایک مضبوط پیغام ہے کہ امریکا آئندہ کیا کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن کے دورِ...
    وفاقی کابینہ کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع، پنجاب حکومت نے مکمل کیس جمع کر دیا — عظمیٰ بخاری   وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور ان کی پبلسٹی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے؛ کسی بھی اشتہاری میٹریل کو لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جمعے کے خطبات اور اذان تک محدود رہنا چاہیے اس پر پراسیکیوشن سیل نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسجدیں بند نہیں کی جائیں گی، مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم کررہی ہے اور کسی بھی گروہ کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی پی آر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،...
    اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
    پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گی نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور...
    اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک  نے غیر قانونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں؟ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول زرداری کو مانگنی چاہیے جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت کو حسن مرتضیٰ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے ، پیپلزپارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو مسلم لیگ ن اقتدار میں بیٹھی اچھی نہیں لگ رہی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا کہ ہمیں جلدی نہیں کرنی، مزید بہتری کی کوشش کرنی ہے، سارے سسٹم کو ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے سسٹم بحال ہواہے، آج پارلیمان تو پانچ سال پورے کرتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرپاتی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی مریم نواز سے ان کی مبینہ بدتمیزی پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ اس پر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کے معاملے پر محکمہ آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران میونسپل کمشنر کے ایم سی اور کمشنر کراچی کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔دونوں افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ ملیر ریور میں کچرا ڈمپ کرنے کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی کی ہے۔قبل ازیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بھی 24 ستمبر کو اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ کوئی ادارہ اس معاملے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔کورنگی کاز وے میں کچرا پھینکنے کے خلاف درخواست 2017 میں دائر کی گئی تھی۔  اسٹاف رپورٹر گلزار
    جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار روایتی پارٹیاں اور نااہل حکمران ہیں، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، گلگت بلتستان...
    فوٹو: فائل محکمہ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کردیے۔ نئے پاسپورٹس میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔  اسلام آباد سے محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، ویزا پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو پرنٹ کیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری سے نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی شروع ہوگئی ہے، پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔ محکمہ پاسپورٹس کے مطابق فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین میں ہاتھ صاف کرنے والے سینیٹائزرز اور دیگر بایوسائیڈل مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ایتھانول (Ethanol) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام یورپی کیمیکل ایجنسی (ECHA) کی ایک سائنسی رپورٹ کے بعد زیرِ غور آیا ہے، جس میں ایتھانول کے استعمال کو کینسر اور حمل کے دوران پیچیدگیوں سے جوڑا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی کیمیکل ایجنسی کے ایک ورکنگ گروپ نے تجویز دی کہ ایتھانول کو خطرناک مادے کے طور پر درجہ بند کیا جائے کیونکہ طویل مدتی استعمال سے یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔خطرہ ہاتھوں پر لگانے سے نہیں بلکہ طویل عرصے تک مسلسل استعمال سے ہے، خاص طور پر ایتھانول سانس...
    حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔ نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔
    پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔صحافی نے حسن مرتضیٰ سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اُن کی مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ کیا حسن مرتضیٰ پی پی قیادت کیخلاف سازش کر رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے  لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کےخلاف سازش کررہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان...
    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیس بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید فخر شاہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سید فخر شاہ بارہا اسپورٹس بورڈ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جس کی بناء پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر این او سی (NOC) کے کوئی بھی کھلاڑی یا آفیشل ملک سے باہر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتا، تاہم فخر شاہ نے اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیموں کی بیرونِ ملک روانگی میں نہ صرف سہولت فراہم کی...
    ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان...
    پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
    غزہ وہ زمین جو کبھی زیتون کے باغات اور بچوں کی ہنسی سے مہکتی تھی، آج بارود کی بُو اور بے گور و کفن لاشوں سے پہچانی جاتی ہے۔ برسوں سے اس دھرتی پر خون بہتا آ رہا ہے اور ہر بار امن کی بات ایک بوسیدہ وعدے کی طرح دیوارِ گریہ سے ٹکرا کر لوٹ آتی ہے۔ اب پھر ایک نئی جنگ بندی کی خبر ہے مگر کیا یہ صلح دیرپا ہوگی؟ یا یہ بھی ماضی کی طرح ایک عارضی توقف ہے جو پھر کسی فائرنگ کی آواز میں دفن ہو جائے گا؟ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر جتنی جنگ بندیاں ہوئیں اتنی ہی بار ان کا گلا گھونٹا گیا، سوال یہ نہیں ہے کہ...
    ٹرمپ کیجانب سے مودی کیطرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے دعوے اور بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کے درمیان تضاد واضح ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت اور معلومات کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے...
    —فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کو کیا ہدایات دیں؟ ان کے وکیل فیصل ملک نے بتا دیا۔راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج صرف وکلاء میں سے مجھے جانے دیا گیا، باقی کسی کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو آج ملاقات سے روکا گیا جبکہ باقی 2 بہنوں کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، نواز شریف کو جیل میں ملاقاتوں اور آرڈیننس پر دستخط کی اجازت تھی، نواز شریف کی فیملی باقاعدگی سے ملاقات کرتی تھی، دعوتیں تک ہوتی تھیں۔ توشہ خانہ کیس ٹو: تاخیر...
    مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی...
    دنیا کے مشہور ترین میوزیم لو سے نایاب اور قیمتی زیورات کی ڈھٹائی سے کی گئی دن دہاڑے چوری نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس اب بھی ان تاریخی تاج و دیگر  زیورات کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح چوروں نے فرانس کے شاہی زیورات کے گیلری میں نقب لگا کر تاریخی زیورات چرا لیے اور آرام سے اسکوٹروں پر سوار ہوکر غائب ہوگئے۔ پیر کو میوزیم بند کردیا گیا تھا۔ میوزیم میں گھسنے کے لیے استعمال کی گئی کرین۔ معروف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاہے آپ کتنی ہی احتیاط کیوں نہ کریں، فون کے گرنے یا اس پر پانی گرنے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ اگر فوری اور درست اقدامات کیے جائیں تو فون کو بچایا جاسکتا ہے، کیونکہ پانی گرنے سے ڈیوائس فوراً خراب نہیں ہوتی۔تاہم صرف فون کی سطح کو خشک کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ چارجنگ پورٹ سے پانی نکالنا بھی ضروری ہے، ورنہ چارجنگ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ فون کو خشک چاولوں میں رکھنے سے نمی دور ہوجاتی ہے، مگر یہ طریقہ ہمیشہ مؤثر نہیں ہوتا۔ چاولوں میں موجود باریک گرد اور ذرات نقصان پہنچا سکتے ہیں، خاص طور پر چارجنگ پورٹ کے اندر۔ اسی طرح...
    ورلڈ بینک گروپ کے 2025 کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر جمیل احمد نے کہا کہ خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں خاصا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مائیکروفنانس بینکوں کی خاتون قرض گیروں کی تعداد 200 فیصد بڑھی ہے، اس مدت میں خواتین کی چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز (ایس ایم ای) اور زرعی قرضوں کے پورٹ فولیوز میں بھی دگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں شمولیتی اور پائیدار معاشی ترقی کے فروغ میں آجر خواتین (ویمن انٹرپرینیورز) کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ورلڈ بینک گروپ کے 2025 کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرز، واشنگٹن ڈی سی میں...
    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نام پر جعلی موت کی دھمکیوں والے خط پیسے لے کر جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) کے لیے بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے۔ دی ٹیلگراف کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے بعض افغان پناہ گزین ایسے خطوط پیش کر رہے ہیں جو بظاہر طالبان کے دستخطوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ خط کا وصول کنندہ طالبان کی نظر میں خطرناک یا ‘دشمن’ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدعنوان مقامی حکام رشوت لے کر ایسے دھمکی آمیز خطوط جاری کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں افغان پناہ گزین اپنی اسائلم درخواستوں میں شامل کر کے...
    اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں واپس بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور توقع ہےکہ وہ اچھا برتاؤکریں گے، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حماس کو ختم کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکم دیں تو اسرائیلی فوج 2 منٹ میں غزہ کے اندر جاکر حماس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلحال معاملے کو ٹھنڈا رکھنے اور جنگ بندی کو قائم رکھنے کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔...
    ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نوکریوں کا اعلان کردیا.  تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام نادرا کی خدمات کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، بھرتی کا دائرہ کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے نو اضلاع پر محیط ہوگا، جن میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے کسی بھی ڈکٹیٹر سے زیادہ آئین کو نقصان پہنچایا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال  شامل ہیں۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ 24 یا 16 کس پر متفق ہیں؟۔ جس پر وکیل نے کہا کہ 24 ججز...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا جائے گا اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اسے ’ ختم’ کر دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البنیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے کہا، ’ ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ بہت اچھا برتاؤ کریں گے، وہ ٹھیک رہیں گے، وہ مہربان رہیں گے۔ اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم جائیں گے اور انہیں ختم کر دیں گے، اگر ضروری ہوا تو۔ وہ ختم کر دیے جائیں گے، اور انہیں یہ معلوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارت، اسرائیل اور امریکا اور ان جیسے دیگر ملک کیوں ہر روز انصاف پسند معاشروں کی تنقید کا نشانہ بنے رہتے ہیں، اس لیے یہ وعدے نہ نبھانے، عہد کی پاس داری نہ کرنے اور طاقت کے زعم میں اپنی ناک اونچی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، دھونس جماتے ہیں۔ انسانوں کی زندگی میں اور اقوام کی زندگیوں میں، عالمی معاشروں میں جہاں تہذیب، تمدن کی بنیادوں پر زندگی چل رہی ہو وہاں ان وعدوں کی پاس داری، عہد نبھانے کی بڑی اہمیت ہے اور یہی انسانوں کی اور تہذیب یافتہ معاشروں کی پہچان ہے۔ یہی صفت ہر انسان کو دوسرے انسانوں سے الگ اور ممتاز بناتی ہے۔ اہل ایمان کے پاس کیا ہے ایک عہد کی پاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہے۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، تو اْن کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اْس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے اْن کے اعمال ضائع کر دیے۔ کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ اْن لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ اللہ نے اْن کا سب کچھ...