2025-09-18@19:13:14 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ»:
(نئی خبر)
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے،کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں آزادانہ اور خود مختار الیکشن کمیشن پر...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے متنازع پیکاایکٹ پر فوری طور پر دستخط کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ اس ایکٹ کی منظوری میں پیپلزپارٹی ن لیگ سے ایک قدم پیچھے نہیں ہے،حالانکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے رابطہ کرنے پر صدرمملکت نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اس بل پر دستخط چند دن کے لیے موخرکردیں گے ،بلاول بھٹوزرداری دیگر معاملات اور ایشوز پر تو ن لیگ ،پنجاب حکومت کو تنقیدکانشانہ بناتے رہتے ہیں اس بل پر بلاول بھٹو کی طرف سے پیپلزپارٹی کی سینئررہنماوسابق وزیرسینیٹرشیری رحمان نے یہ یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر بھی عمل نہ ہوا،سوشل میڈیاکاشتربے مہارہونااور اس کے ذریعے مخالفین کی پگڑیاں اچھالنا،اداروںکے خلاف پروپیگنڈا کرناکسی بھی طورپر...

پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب
پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،ن لیگ کو سوچنا چاہئے،پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔ مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اور پختون سب پاکستانی ہیں،سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے کام کرنا ہے۔پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پنجاب کےارکان نے ن لیگ کےخلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے اراکین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لے رہی، قانون سازی پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا: بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔ سیکریٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات...
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، نون لیگ کے رہنما وزیر حسن، سابق صوبائی وزیر اقبال حسن پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان، قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور اس موقع پر مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اختلافات سامنے آگئے۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے ایوان میں آنے تک تعاون سے انکار کر دیا اور زیرالتوا معاملات پر وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور پیپلزپارٹی کے کورم سے متعلق شکایت پرآگاہ کیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ایاز صادق نے حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ارکان ایوان میں بیٹھنا گوارا نہیں کرتے ،انہوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی درخواست کی۔ اسپیکر چیمبر...
پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومتی حمایت ختم کرنے کی بات کی ہے ، ان کے بقول گیارہ ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا اور پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پی پی نے اگر حمایت ختم کر دی تو موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر رہنما بھی ایسی شکایات کر رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جان بوجھ کر کوئی جواب دیا نہیں دے رہی ہے بلکہ (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پی...
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرانے کیلئے صوبائی حکومت کو سیاسی طور پر مجبور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تخت لاہور میں حصہ داری کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب نے ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پرپارٹی کو مضبوط کیلئے ورکرز کنونشن کرکے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ اس دوران صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کرکے کارکنوں میں جوش وخروش پیدا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے مرکز میں پاور شیئرنگ ایشوز پر دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت میں رابطوں اورساتھ چلنے پر اتفاق رائے کے باوجود شیخوپوہ ورکرز...
ایکسپریس رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کیا ہے جو اتحادی جماعت ہونے کے باعث غیر مناسب بھی سمجھا جائے گا اور موجودہ اپوزیشن یہ کہنے میں حق بجانب ہوگی کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ہے تو پی پی کو حکومت کی حمایت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مفاد میں ہو سکتا ہے اور پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت بھی بنا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری کی خواہش مشروط طور پر پوری بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو نئی حکومت موجودہ حکومت سے کچھ بہتر بھی ثابت...