2025-09-18@02:15:47 GMT
تلاش کی گنتی: 1588
«کترینہ کی»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی نمایاں کاروباری شخصیت تھاکسن شینا وترا نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا بھی شریک تھیں۔ تقریب میں تھاکسن شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ییے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ تھائی لینڈ کے دونوں سابق وزرائے اعظم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن اور...
ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک ماہ میں گندم کی فی من قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو کر صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے، قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پھل، جو کھانے سے بہتر نیند آتی ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری...
کراچی: سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔ فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے، فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے، 2020 میں انہوں نے 106.3 ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔ رواں برس کے سب سے زیادہ...
پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ منصوبے کی تفصیلات یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل-1 اپ گریڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ بُلٹ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔ منصوبے کو چین کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں چائنا ریلوے...
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے آکلینڈ میں پاکستان کے یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان و نیوزی لینڈ کے دیرینہ، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا مزا کیسے دوبالا کیا؟ تقریب میں تقریباً ایک ہزار کیوی پاکستانی شریک ہوئے، تقریب میں نیوزی لینڈ کے حکومتی وزیر مارک مچل، قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیراعظم کرس ہپکنز، پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور متعدد اراکینِ پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ Celebrating Pakistan Independence Day with Auckland’s Pakistani community today. pic.twitter.com/wSj16arwrS — Christopher...
پاکستان کے بعد عمان نے بھی بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمان نے تحریری طور پر منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں کھیلا جانا ہے جو ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ پاکستان کی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت نہیں جارہی ہے۔ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کا تربتی کیمپ بھی ڈھاکہ میں شروع ہوچکا ہے۔ عمان کی دستبرداری کے بعد قازقستان کی ہاکی ایشیا کپ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایشن ہاکی فیڈریشن اور بھارت ہاکی فیڈریشن حکام کی جانب...
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان...
کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 37.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔...
عالمی اور مقامی مارکٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 339ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے...
ایمل ولی خان— فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا تھا، انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرواٸی تھی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قاٸدین کو بھی مدعو کیا تھا، 19 سیاسی جماعتوں کے قائدین آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اس وقت بدترین سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب سے کئی قیمتی زندگیاں چلی...
اگر آپ دن بھر جمائیاں لیتے رہتے ہیں، یا دفتر میں دوپہر گزارنے کے لیے تیسرا، چوتھا کپ کافی پی رہے ہوتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں یہ صرف تھکن کی علامت نہیں بلکہ نیند کی شدید کمی کا اشارہ ہو سکتی ہے، جو کہ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیند کی کمی صرف سستی یا بوریت نہیں، بلکہ ایک ایسا صحت کا مسئلہ ہے جو اگر مسلسل نظرانداز کیا جائے تو ذیابیطس، دل کی بیماری، فالج، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ڈپریشن جیسے مہلک امراض کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ نیند کی کمی، ایک عالمی صحت مسئلہ حال ہی میں امریکن...

معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت
معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کے ہمراہ اسلام آباد کے جی سیون (ستارہ مارکیٹ)اور آئی-ایٹ مرکزمیں شجرکاری مہم کے دوران پودا لگا یا ۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی جانب سے دونوں تجارتی مراکز میں ڈسٹ بنز کی تنصیب بھی کی گئی، تاکہ صفائی اور کچرے کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے،اس موقع پر ایک بڑی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا...
آج کے دور میں جہاں ہر اسمارٹ فون کیمرہ بن چکا ہے، روزانہ اربوں تصاویر کھینچی جاتی ہیں مگر ان سب میں ایک تصویر ایسی ہے جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے — اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک عام سڑک کے سفر کے دوران لی گئی تھی۔ یہ تصویر ہے Bliss — وہی مشہور سبز پہاڑی اور نیلا آسمان جو Windows XPکا ڈیفالٹ وال پیپر تھا۔ شاید آپ نے بھی سالوں تک اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا ہو اور کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ آخر یہ تصویر کہاں سے آئی اور کس نے لی؟ اس تصویر کے پیچھے کہانی جتنی سادہ ہے، اتنی ہی حیرت انگیز بھی ہے۔...
سٹی 42: بھارت پرپاکستانی فوجی اورسفارتی فتوحات کے عالمی اثرات کے عنوان سے سیمینار ہوا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک بھارت جنگ کی بہت سارے واقعات کا عینی شاہد ہوں،ہمارے ادارے پس پردہ رہ کر خدمات سرانجام دے رہےتھے ، بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھیاس جنگ کے جیتنے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسز کا بہت اہم کردار ہے،ایجنسیز کےآفیسرز پس پردہ مجاہدوں نے بہت کام کیا ہے،چھے بھارتی جہازوں کی ہمارے پاس مکمل ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیںبھارتی فوج نے سات مزائل ہماری اہم ترین بیس پر...
کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی محض ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی کے جشنِ آزادی شو میں فیصل قریشی اور یاسر حسین کے ساتھ شریک گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں نہ زیورات بنے، نہ بڑی تقریب ہوئی بلکہ ان کے والد نے داماد کو گاڑی بیچ کر زیورات بنانے یا قرض لے کر ولیمہ کرنے سے بھی منع کردیا۔ بشریٰ انصاری کے مطابق ان کی شادی ایک سوٹ، ایک پرس اور صرف...
بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔ یہ خصوصی قسط یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) امیتابھ بچن کے ساتھ شو میں شریک نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں خواتین فوجی افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مبینہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بیانات دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جنہیں ناقدین...
AUCKLAND, NEW ZEALAND: نیوزی لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کو 79 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان کے یوِ آزادی کی شان دار تقریب میں وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر برائے ایتھنک کمیونٹیز مارک مچل، قائدِ حزب اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز، نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز...
جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کے راستے میں باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، ان کی قربانی رہتی دنیا تک امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہے گی، زندگی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت گورنر سندھ کامران خان...
جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کے راستے میں باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، ان کی قربانی رہتی دنیا تک امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہے گی، زندگی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کراچی میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے عزاداروں کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس...
نیوزی لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کو 79 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان کے یوِ آزادی کی شان دار تقریب میں وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر برائے ایتھنک کمیونٹیز مارک مچل، قائدِ حزب اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز، نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور دیگر متعدداراکینِ پارلیمان بھی...
دہلی کی ایک عدالت میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ملزم نے سماعت کے دوران اچانک فرش پر چاول پھینک دیے۔ وکلا اور عدالت کے عملے نے اسے کالے جادو کی کوشش قرار دے کر سخت احتجاج کیا، جس کے بعد کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔ واقعہ 11 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج شفیع بارنالا ٹنڈن کی عدالت میں پیش آیا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے جان بوجھ کر چاول بکھیرے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا اور وکلا نے مطالبہ کیا کہ فوراً فرش صاف کیا جائے۔ جج نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ خود چاول اکٹھے کرے اور ساتھ ہی صفائی کے عملے کو بھی طلب کر لیا۔ یہ بھی...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں یو اے ای کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد، اماراتی معززین، سفارتکار اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یہ تقریب "امارات لوز پاکستان" اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اشتراک اور دبئی پولیس کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ شیخ نھیان بن مبارک نے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاک–امارات دوستی اور بھائی چارے کو سراہا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے ایف آئی اے سکھر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کو سامنے لے آیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعہ کوسہراب گوٹھ سے کراچی یونیورسٹی جانے والے راستے پر پیش آیا ہے، ایف آئی اے سکھر کی ٹیم ملزم ٹک ٹاکر مخدوم جنید کو گرفتار کرنے کراچی پہنچی تھی۔ملزم پر ہنی ٹریپ کر کے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں، ملزم مخدوم جنید کو ایف آئی اے کی ٹیم گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تو رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔فوٹیج میں انسپکٹر الفت سوڈر اپنی ٹیم کے ساتھ ابوالحسن اصفہانی روڈ...

یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء)یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں "ہمارا پاکستان GST "کے عنوان سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب کی میزبانی کے کے پروڈکشن نے کی، جبکہ مہمان خصوصی طور السمو الأمير عبدالعزيز بن متعب بن ثنيان بن محمد آل سعود اور سفیر پاکستان احمد فاروق تھے، اس میں خاص کر ABL کمپنی کے CEO نعمان خان نے بھرپور تعاون کیا اور شرکت کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں خاص مہمانوں میں GST گروپ وف کمپنیز کے چیئرمین انجنیئر آصف محمود اور انکی ٹیم نے تعاون اور شرکت کی ۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ہوسٹ صوبیہ نوید اور فریضہ ، ساحل...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عمرنے آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی...
الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت اور کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ بچایا۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گا کر شہریوں سے خوب داد وصول کی۔ میوزک کنسرٹ میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا میوزک کنسرٹ میں شائے گل، بلال...
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو...
وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور...

’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی...
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔

آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان: سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعظم: یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب، صدر، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی قومی تقریب ملی یکجہتی، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی علامت بن کر ابھری، جہاں شہریوں نے جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور آزادی کے عظیم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر منعقد ہونے والی پُروقار اور ولولہ انگیز مرکزی تقریب برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔ قومی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے شاندار تقریب جاری ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفراء اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کا...
چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور یہ کامیابی دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ سی پیک سے متعلق سکیورٹی کے چیلنجز بھی حل ہو جائیں گے اور اس منصوبے کے فوائد پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی کے میدان میں گہرا تعاون کر رہے ہیں۔ ترقی کی راہ میں جو بھی مشکلات ہیں، انہیں باہمی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اقتصادی ترقی کی جھلکیاں جیانگ زائی ڈونگ نے سی پیک کے...
جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج، سی بی اے کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، ہسپتال انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے قومی ترانے اور پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے ساتھ...
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپےکی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپےپر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 171 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 3354 ڈالر پر آگیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...

بھارتی فوجی افسران کی ٹی وی شو میں شرکت پر تنقید، مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور...
اشرف خان:حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی، وزارت خزانہ نے مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔ حکومت نے مالی سال 25-2024 میں پیٹرولیم لیوی سے1220 ارب 21 کروڑ روپے جمع کرلیے، مالی سال 2023-24 میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے 1020 ارب روپے اکھٹا کیا تھا،مالی سال 25 میں پیٹرولیم لیوی میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹیکس ماہرین کے مطابق مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 70 روپے سے 75 روپے کے درمیان وصولی اضافے کی اہم وجہ بنی ، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز صفر ،مگر لیوی سے بھاری آمدن ہوئی ، سیلز ٹیکس صوبوں سے شیئر ہوتا ہے، لیوی مکمل وفاق کے پاس رہتی ہے۔ جشن آزادی...
ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں یہ طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگیز نے 11 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے ایک بڑی ہیروں کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’میں ’ہاں‘ کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز، دونوں کے 2 بچے ہیں — الانا اور بیلا — جبکہ رونالڈو کے 3 دیگر بچے سابقہ تعلقات سے ہیں (رونالڈو جونیئر، ایوا، میٹیو)۔ ان کی محبت کی کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب جارجینا گچی ایک اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔ جارجینا روڈریگیز کی کل دولت رپورٹس کے مطابق جارجینا کی مجموعی دولت تقریباً 1 کروڑ امریکی ڈالر (10 ملین...
ویب ڈیسک: معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ...
دنیا کے لیے یہ محض ایک پرندہ ہو سکتی ہے لیکن سونیا ہل کے لیے ’پرل‘ ایک محبوب ساتھی ہے۔ اب یہی پرل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی زندہ سب سے زیادہ عمر والی مرغی قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ صرف 14 سال اور 69 دن کی عمر میں پرل نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سونیا ہل نے پرل کو 13 مارچ 2011 کو اپنے ذاتی انکیوبیٹر میں انڈے سے نکالا تھا۔ اس نسل کی مرغیاں، جنہیں ایسٹر ایگر کہا جاتا ہے، عموماً 5 سے 8 سال جیتی ہیں لیکن پرل...
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت قانون و انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں۔سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔ وزارت قانون نے بتایا کہ 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011 میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار تھی، 2012 میں پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہوئی اور پھر 2013 میں چیف جسٹس کی پنشن 8 لاکھ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر بھارت ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا۔ اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا اور ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو...
اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے سینیٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو دی جانے والی پنشن اور مراعات کی تفصیلات پیش کر دیں، جس میں سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں مسلسل اضافے کا ریکارڈ شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق: 2010 میں چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن 5 لاکھ 60 ہزار روپے تھی 2024 تک یہ بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے سال بہ سال اضافے کی تفصیل کچھ یوں ہے: | سال | پنشن (روپے میں) | | —- | ————— | | 2011 | 6,44,000 | | 2012 | 7,73,000 | | 2013 | 8,50,000 | | 2014 | 9,35,000 | | 2015 | 10,05,000 | |...
پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شے گل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ اس کنسرٹ میں روایتی پنجابی ثقافت کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی تاکہ جشن آزادی کا رنگ اور زیادہ منفرد اور خوشگوار بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے تحت صوبے بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں، اور اس موقع پر وزارت اطلاعات و ثقافت نے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 356 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 500روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 184روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی نے کہا ہے کہ بھارت کا کھیلوں میں سیاست لانا پرانا وطیرہ ہے جس سے پاکستان سے زیادہ خود بھارت کو نقصان ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ’’ایکسپریسو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی ایچ کوچ انسٹرکٹر رانا غضنفر علی نے کہا کہ ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفیکشن ضرور ہے مگر سب سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے، پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے نہ صرف پاکستان کی عالمی رینکنگ میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفکیشن کا موقع بھی ملے گا۔ رانا غضنفر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاکی کے زوال کے بہت سےفیکٹرز ہیں، جن پر کام کرنے...

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ، شہباز شریف ، مریم کی بھی شرکت : ضمنی الیکشن ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکت کی۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سینٹر پرویز رشید احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر ) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتخابی مہم کے اہم پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد...
لاہور: پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نمائندہ بھی اپنی تجاویز دے گا، پی ایچ ایف کی درخواست پر کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ایف آٗئی ایچ نے چند روزکی توسیع کردی ہے، پی ایچ ایف حکام پرعزم ہیں کہ رواں ہفتے میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے پینتس کروڑ روپے کی ڈیماند کی ہے، یہ بھی آپشن دیا گیا ہے...

بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے...
ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے آج وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برادر ملک ترکمانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح پر کئی اہم دورے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر آصف زرداری سفیر اتاجان موولاموف نے پاکستان کو ترکمانستان کا اہم تجارتی و سرمایہ کاری شراکت دار اور خطے میں ایک اہم ٹرانزٹ حب قرار دیتے ہوئے توانائی، ٹرانسپورٹ اور...
کراچی: بھارتی کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی۔ روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔ روہت کی نئی کار کی نمبر پلیٹ "3015" نے شائقین کی توجہ کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے جڑا ہوا ہے۔ "30" بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ "15" بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا...
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ کے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر صادق عمرانی اور ساجد دشتی بھی موجود تھے۔ درگاہ پر حاضری کے بعد میر سرفراز بگٹی سندھ کے وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ ایچ ٹی سورلی ہال پہنچے جہاں انہوں نے لطیف ادبی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران شاہ عبداللطیف بھٹائی پر لکھی گئی مختلف کتب کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پیغام...
اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں پہلی قطار میں دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی، جبکہ اس موقع پر میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی جس کو ہانیہ اور عاصم اظہر کے درمیان پھر سے بڑھتی قربتوں سے جوڑا جارہا ہے۔ رامس علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ’’وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے...
اسلام آباد: پاکستان نے 58ویں یومِ آسیان کی رنگا رنگ تقریبات میں بھرپور شرکت کی، جن میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ تقریب نِفٹی سفئیر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جہاں طلبہ نے موسیقی، رقص اور روایتی فنون کے ذریعے پاکستان کی تہذیبی روایات کو اجاگر کیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، سیاسی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینا تھا۔ تقریب میں آسیان رکن ممالک کے سفرا نے بھی شرکت کی، جن کی قیادت میانمر کے سفیر اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی کے چیئرمین ونا ہان نے کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل ( اتوار) کو منعقد ہوگی۔تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی میں وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔(جاری ہے) تقریب ’’امارات لوز پاکستان ‘‘کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون اور دبئی پولیس کی معاونت سے ایونٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی، صوفی موسیقی، لوک رقص اور فنون لطیفہ کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی فنکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کیماڑی پہنچے اور بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "معرکہ حق جشنِ آزادی" پورے پاکستان میں جوش و خروش سے جاری ہے اور گورنر...

سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور ،اب کتنی تنخواہ ملے گی، تفصیلات سب نیوز پر
سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور ،اب کتنی تنخواہ ملے گی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کردی گئیں ہیں، اس حوالے سے اراکین کی تنخواہوں اور الاونس کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاونس میں اضافے کا بل پیش کیا ہے۔تاہم سندھ اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور الاونس میں اضافے کا بل منظور اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ممبران کی تنخواہوں اور الانس میں اضافے کے بل کی ایوان میں مرحلہ وار منظوری دی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی بچوں کے ساتھ 2 اہم تقریبات میں شرکت کی، جو “معرکہ حق” کے عنوان سے قائداعظم ہاؤس میوزیم اور مزارِ قائد پر منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات کا مقصد شمولیت، قومی وحدت اور آزادی کی قدر کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز قائداعظم میوزیم میں ہوا جہاں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، پرچم کشائی کی اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے رنگا رنگ پروگراموں میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ اسٹیج پر نغمے گائے، کیک کاٹا اور انہیں بھرپور داد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “یہ خصوصی بچے ہماری تقریبات کی جان...
اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ A post common by...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی میں سیکریٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نمائندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلئے 35...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے یومیہ 100 سے150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 401 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2019 میں...
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہفتہ اور اتوار کے روز پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کو اپنی سرحد کے قریب شدت پسند گروپوں سے متعلق سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، جہاں ایران میں سرگرم جیش العدل اور پاکستان میں موجود بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے گروہوں نے کئی حملے کیے ہیں۔ واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی سینیئر فیلو فاطمہ امان نے ڈی ڈبلیو کو...
ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا کے امیر ترین آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں سب سے بہتر، یہاں تک کہ دودھ بھی پسند نہیں کرتا۔ مکیش امبانی کی فیملی 152 روپے فی کلو کا دودھ پیتی ہے۔ امبانی خاندان ہالینڈ کی ایک خاص نسل کی ڈچ گائے کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہو شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ ہولسٹین فریزین نسل کی گائے جو سب سے زیادہ دودھ دیتی ہے اس سے حاصل کردہ دودھ استعمال کرتے ہیں، جب کہ یہ دودھ بھارت کے...
’میں 3 گلاس پانی پیتا ہوں روزانہ‘… ’میں تو 5 سے 8 گلاس تک پیتا ہوں!‘ بلکہ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ وہ روز 12 گلاس پانی پیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پانی پانی رے! وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی یہ جوابات ہمیں عوام سے پوچھنے پر ملے جب ہم نے معلوم کیا کہ وہ روزانہ کتنا پانی پیتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک سادہ سا سوال تھا مگر جوابات سے یہ بات واضح ہوئی کہ بہت سے لوگ پانی کے استعمال کے بارے میں درست معلومات سے محروم ہیں۔ ہم نے ان آرا کے حوالے سے ماہر صحت ڈاکٹر ذین شاہد مغل سے گفتگو کی جنہوں نے بتایا...
سلامی میں صدر تحریک حسینی حاجی یونس حسین، سینئر احباب، ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم پارا چنار کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کے موقع پر مرقد شہید قائد پر امامیہ اسکاوٹس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ جس میں صدر تحریک حسینی حاجی یونس حسین، سینئر احباب، ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔
پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیکا کے تحت 9 صحافیوں جبکہ عام شہریوں کے خلاف 689 مقدمات درج کئے گئے۔حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راولپنڈی میں عادل راجا اور عمران ریاض پر ریاست کے خلاف مقف اپنانے پر درج کئے گئے، گوجرانوالہ میں شہزاد رفیق کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، سوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پر شہری نے درخواست دی تھی۔اسلام آباد سے احمد نورانی، صابر شاکر، معید پیرزادہ، محمد وحید کے خلاف ریاست مخالف بیانیہ چلانے...
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے خریداروں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1114 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہو گیا۔10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا عالمی سطح پر بھی سونے...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا اور اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلاء کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، سائفر کیس کا ٹرائل ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ کالعدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی واضع ہدایات ہیں اگر میڈیا، وکلاء اور فیملی کو داخلہ نہیں دیا جاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں، 26 ویں ترمیم کے...
سوشل میڈیا کمپنی میٹا (Meta) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں واٹس ایپ پر فراڈ سے منسلک 68 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو معطل یا ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی عالمی سطح پر ہونے والے آن لائن فراڈ، مالی اسکیمز اور جعلی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے خلاف کی گئی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک جرائم پیشہ نیٹ ورکس میٹا کے مطابق، ان میں سے کئی اکاؤنٹس ایسے منظم جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک تھے جو جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سے کام کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟ ان مراکز میں بعض اوقات جبری...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا یوکرائن روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد کرتے ہوئے یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائنی حکام نے اپنے دعوے کے حوالے سے کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیے اور نہ ہی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ یوکرائن کے حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔ یوکرائن کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکرائنی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے...
سندھ کے وزیر کھیل نے ناروے کپ میں مقامی فٹبال کلب کو دی جانے والی گرانٹ کا نوٹس لے لیا۔ سردار محمد بخش مہر نے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔ صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔ رقم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے، ٹیم کو رقم ناروے فٹبال کپ میں شرکت کے لیے دی گئی تھی۔ رقم کو کسی اور ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی تھی۔ تاہم، ٹیم تاخیر کے سبب ناروے کپ میں شریک نہ ہوسکی...