2025-10-06@04:06:41 GMT
تلاش کی گنتی: 253

«کو فراہم نہ کیا گیا»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔یہ مطالبہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے لاہور میں جاری اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن کر رہے ہیں، اور اس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ شریک ہیں۔اجلاس کے دوران اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بلاجواز حملے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں اسلامی ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دیں اور ایک متفقہ مؤقف اپنائیں، تاکہ اسرائیلی تسلط کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔قرارداد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ شدہ جنگی بحری جہاز کو مرمت کے بعد دوبارہ کامیابی سے لانچ کردیا گیا۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنا تباہ شدہ دوسرا تباہ کن جنگی جہاز مکمل طور پر مرمت کر کے کامیابی سے سمندر میں اتاردیا ہے۔ یہ دعویٰ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے کیا ہے جس کے مطابق لانچنگ کے موقع پر رہنما کم جونگ اْن بھی موجود تھے۔ کے سی این اے کے مطابق یہ رواں برس تیار کیا گیا دوسرا تباہ کن جہاز ہے جو ملک کے مشرقی ساحل سے لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر کم جونگ اْن نے کہا کہ شمالی کوریا کے دونوں جدید...
    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابراعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر بابراعظم کی کٹ دیکھائی گئی ہے۔فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلئے این او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال سے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز کے وفدنے ملاقات کی ۔ وفد میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل تھے۔ مصطفی کمال نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگ میل ہے۔ میں اس کامیاب انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:بھارتی جارحیت پر دنیا کے سامنے پاکستانی  مؤقف رکھنے کے لیے بیرون ملک دورے پر موجود اعلیٰ سطح وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو پھر جنگ ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پانی کو پاکستان کی ریڈلائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی آبی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، حتیٰ کہ جنگ جیسی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے انکار یا اس...
    امریکا میں وفاقی امیگریشن حکام کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپوں کے بعد پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ پھیل گیا ہے۔ سب سے پہلے مظاہرے لاس اینجلس میں شروع ہوئے، جہاں لاطینی امریکی برادری کی بڑی تعداد آباد ہے۔ یہ مظاہرے بعد ازاں نیویارک، ٹیکساس، کیلیفورنیا، شکاگو، فلاڈیلفیا، اٹلانٹا، بوسٹن اور سیئٹل سمیت کئی شہروں تک پھیل گئے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ یہ چھاپے ظالمانہ ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مظاہروں کو قابو میں لانے کے لیے ہزاروں فوجی اور میرینز کو تعینات کر دیا ہے، جس پر کئی ریاستی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لاس اینجلس...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
    کراچی: کراچی کی تاجر اور صنعت کار برادری نے وفاقی بجٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے معاشی ترقی کی شرح نمو اور ٹیکس وصولیوں کے بلند اہداف پر سوال اٹھا دیے۔ کراچی چیمبرآف کامرس میں وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بی ایم جی گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کیموفلاج ہے، گزشتہ سال کے معاشی ترقی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے، زراعت نے پست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پھر آئندہ مالی سال کے بلند اہداف کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مزید سختی کرنے کا اختیار دے دیا گیا یہ نہیں بتایا گیا کہ گزشتہ...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم جاری مالی سال 25-2024 کے پہلے 9 ماہ میں 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ قومی اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق مارچ کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 76 ہزار 7 ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں ملکی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 489 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ سروے میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جس میں 5 ہزار 783 ارب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر...
    دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزارت خارجہ کے  ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔جیو نیوزکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ  ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا...
    معمول سے تیزہواؤں کے سبب پورٹ قاسم کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیر لانچ پرسوار ایک مچھیرے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔  تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پورٹ قاسم کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔  ریسکیو ٹیموں اورمقامی ماہی گیروں کی مدد سے کشتی پرسوار4 ماہی گیروں کو بچالیا تاہم ایک لاپتہ ہے جس کی عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ سے لانچ پرسوار ماہی گیروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں۔ انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کیلیے ہفتے کی شام تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ...
    کراچی(اوصاف نیوز) صدر آصف علی زرداری کی پہلی مدت صدارت کے دوران ان کے ترجمان رہنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب ’’دی زرداری پریزیڈنسی‘‘ میں انکشاف کیا کہ اکتوبر 2011 میں جب میموگیٹ اسکینڈل سامنے آیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھری بندوق سے لیس ہوکر علاج کیلئے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔صدر زرداری کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی اُس وقت آذربائیجان میں موجود ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو فوراً طلب کیا گیا۔ صدر مملکت کو دماغی ایم آر آئی سمیت فوری طبی امداد کی ضرورت...
    وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے۔؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مورو واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حل شدہ مسئلے پر دوبارہ لوگوں کو جمع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے...
    جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟...
    سٹاک ہوم  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکرکا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق  سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت...
    پیونگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ یہ حادثہ “ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک “مجرمانہ عمل” قرار دیا۔ کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک...
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ بتایا گیا۔ یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل...
    سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔عدالت عظمی سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمی سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست کے پیراگراف نمبر 4 میں کیا لکھا ہے؟ کیا کسی سیاسی لیڈر نے کبھی ایسی درخواست دائر کی؟جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخوستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل جاری رکھے دوران سماعت جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ میرا دل...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی(پی آئی سی)  لاہور منتقل کردیا گیا ۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا، اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کونماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث ان کے مو¿کل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر...
    لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی(پی آئی سی)  لاہور منتقل کردیا گیا ۔  رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کونماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کو نمازِ فجر کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے وکیل نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیرِ حراست ہیں
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا، اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔ جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کونماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔ وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی...
    میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نمائندے ٹام اینڈریوز نے بھارت کی بحری فوج کے جہاز سے روہنگیا پناہ گزینوں کو جبراً سمندر میں دھکیل کر ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر درکار، اقوام متحدہ کی اپیل ٹام اینڈریوز نے کہا ہے کہ ایسا اقدام بے حسی پر مبنی اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے متبنہ کیا کہ انڈیا کی حکومت روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک اور انہیں ملک بدر کر کے میانمار بھیجنے سے گریز کرے جہاں انہیں خطرناک حالات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیا کے حکام نے دہلی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا دیا گیا۔ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ “پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا “پاکستان زندہ باد” تو دوسری طرف “شکریہ چین، ترکیہ...
    اسلام آباد: بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے حالیہ انٹرویو میں اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ: “سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی شق معاہدے میں شامل نہیں۔ اس معاہدے کو صرف دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ختم یا اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔” صدر ورلڈ بینک نے مزید...
    لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
    سپریم کورٹ نے پیر کے روز نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف ظاہر جعفر کی اپیل پر سماعت فریقین کی باہمی رضامندی سے 19 مئی تک ملتوی کر دی۔ تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔ ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لیے وقت مانگا، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس کاکڑ نے کہا کہ جب وکیل عدالت میں موجود ہے تو التواء کیوں دیا جائے؟انہوں نے عدالتی نظام میں تاخیری حربوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالت میں مقدمہ صرف اس وقت ملتوی ہوتا ہے جب...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو اہم انتظامی عہدہ سونپتے ہوئے پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے ریلوے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے ہوئے PMDU کے سربراہ کے طور پر بھی اضافی ذمہ داری انجام دیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے یہ تعیناتی رولز آف بزنس 1973 کے رول 3 کے تحت عمل میں لائی ہے، جو وزیراعظم کو وزرائے مملکت کو اضافی فرائض تفویض کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ بلال اظہر...
    10 مئی 2025 کو بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی کے جہاں چرچے ہورہے ہیں، وہیں مئی کے مہینے کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم بھی قرار دیا جارہا ہے، کیوں کہ اسی مہینے میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، اور اسی مہینے میں 12 مئی اور 9 مئی جیسے واقعات بھی رونما ہوئے۔ ’وی نیوز‘ نے تحقیق کرتے ہوئے عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ آخر مئی کے مہینے میں پاکستان کی تاریخ میں کون سے اہم واقعات رونما ہوئے۔ 28 مئی 1998 جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے مئی کے مہینے میں پاکستان نے جو سب سے بڑا معرکہ انجام دیا وہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی...
    نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کئے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت...
    بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کیے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا...
    طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور  زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نایاب نسل کے 32 سالہ نابینا بھورے ریچھ کو بانسرہ گلی مری کے چڑیا گھر سے  اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ریسکیو سینٹر میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ جانوروں کے حقوق کے کارکن اور ماحولیاتی و قانونی مشیر، التمش سعید کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سنایا گیا، جسے پاکستان میں قید جنگلی حیات کے لیے ایک بڑی قانونی اور اخلاقی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ریچھ چھ سال قبل حافظ آباد میں ایک مداری سے بازیاب کروایا گیا تھا۔ بازیابی کے وقت اس کے ناخن کھینچے گئے تھے، دانت گر چکے تھے، اور بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی۔ بازیابی کے باوجود...
    پاک بھارت تنازع کے حوالے سے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں سلامتی کونسل اراکین کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایجنڈا آئٹم ’پاک بھارت سوال‘ پر گہرا غور و خوض کیا۔ اجلاس میں سکیورٹی کے ضِمن میں خطّے کی بگڑتی ہوئی صورتحال، پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی شدید کیفیت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس پاکستان کی درخواست پر بُلایا گیا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز عوامی بیانات کا جائزہ لینا تھا جس کی وجہ سے پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کا...
    اکیڈمک کونسل کی رکن مونامی سنہا نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سیاست سے متاثر معلوم ہوتی ہے اور تعلیمی فیصلے لینے میں نامناسب مداخلت کو ظاہر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی نے سائیکولوجی یعنی نفسیات کے نصاب میں کچھ اہم تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سائیکولوجی کے نصاب میں اب مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے پر مبنی مواد مبینہ طور پر شامل نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو منعقد تعلیمی امور سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی نصاب پر مبنی میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں شامل فیکلٹی ممبرس نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر پرکاش سنگھ نے...
    —فائل فوٹو بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے، اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا ہے۔ذارائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ختمرپورٹس کے مطابق بھارت اسی سال پاکستانی حکام کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ...
    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے، اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے۔ ذارائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...
    ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول...
    نئی دہلی/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا۔ بھارتی وزارتِ آبی وسائل کی سیکرٹری دیباشری مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب سید علی مرتضیٰ کو ایک باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کیا کہ بھارت نے فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ترقی کی ضروریات اور پانی کی تقسیم سے متعلق بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینا ضروری ہو گیا تھا۔خط میں الزام لگا یا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی...
      ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی ضرورت ہے، شیر افضل مروت کو پلانٹ کیا گیا تھا، مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے ، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت ہے جو پاکستان کو اکٹھاکر سکتی ہے 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے مقدمات نہیں لگ رہے ، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، اسیر رہنما عمران خان کی وکلاء سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات اور معدنی وسائل بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت...
    فوٹو بشکریہ فیس بُک ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ججز سینیارٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت طلب کرنے کے معاملے میں کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حتمی جواب تاحال تیار نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے بھیجے گئے پرفارما پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مکمل ریکارڈ منگوانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین سے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ، زرعی شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آرا اور تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی کے ذریعے ان سے استفادہ کیا جائے گا، زرعی گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات ملک میں زرعی شعبے کی بحالی، جدت...
    محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک...
    کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 29 مارچ کو بھڑکنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی، تاہم متاثرہ مقام سے گیس کا اخراج بدستور جاری ہے۔ گیس کے اخراج کے باعث علاقے میں شدید بو پھیل گئی ہے اور شہریوں کو متاثرہ مقام کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ آگ کورنگی کراسنگ کے قریب ایک نجی سوسائٹی کے خالی پلاٹ میں پانی کی بورنگ کے دوران لگی تھی، جس کے بعد زمین میں گہرائی تک گیس اور گرم پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا۔ گیس کی مقدار میں اضافے سے گڑھا مزید گہرا اور چوڑا ہو گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر وزارتِ...
    وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ملزم کو فرار کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس مبینہ طور پر سہولت کار نکلی۔ دستاویز کے مطابق ملزم بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ میں مرکزی ملزم ہے، ملزم سفیان زاہد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں وفاقی پولیس نے ڈلوایا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا، امیگریشن حکام نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج ریاست جھارکھنڈ میں اقلیتی حقوق فورم کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع گھڑوا میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرامن جلوس نکال کر بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیر متھلیش ٹھاکر بھی مظاہرین کے ساتھ موجود تھے۔مظاہرین نے ماجھیاں موڑ سے ٹائون ہال گرانڈ تک مارچ کیا جہاں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز کو 10ویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ سے قبل اہم بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کیلئے 2 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جس میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ شامل ہیں۔ بین میکڈرموٹ کو بنگلادیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جنہیں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا تاہم پہلے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔  مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
    ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلےپاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی،جسٹس منصور علی شاہ نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا، اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی صرف معاون ’’ٹول‘‘ہے ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں،عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اجلاس کے شرکا نے سندھ کو دہشتگردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ  نے  نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی ، منشیات اور دیگرجرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے جس سے شہریوں کو...
    وزیراعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی...
    بیروت: اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) نے بدھ کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب وہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر لبنان کی حدود میں کریش کر گیا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سکیورٹی یا حساس معلومات کے لیک ہونے کا بھی کوئی خدشہ نہیں پایا جاتا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب حوثی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون طیارے کو یمن کے الجوف ضلع میں مار گرایا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ 10...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا 32 واں اجلاس ہوا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبوں میں اپیکس کمیٹی قائم کی گئی، سندھ باقاعدہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس کرتا رہا ہے، سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، اس کی وجہ سے کسی شہری...
    لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا جبکہ شہباز شریف نے منافع بخش بنایا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 21 سال بعد پی آئی اے پھر سے اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا، شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپین روٹ بحال ہوئے، پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا تھا، یورپین روٹ، برطانیہ کیلئے آپریشن...
    ---فائل فوٹو  سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر پر تشدد کر کے انہیں زخمی کیا گیا، خواتین پر بھی تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کل اڈیالہ جیل جانا چاہ رہے تھے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے نہیں صرف بیٹھنے کے لیے جا رہے تھے۔
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج کو جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک نئے قائم کردہ سکیورٹی کوریڈور میں تعینات کردیا گیا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ 36ویں ڈویژن کے دستے اس راہداری میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس بیان سے فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنی فورسز کو تعینات کیا گیا اور اس راہداری کا صحیح مقام کیا ہے۔
    لاہور: مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ساتھیوں کے مل کر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کو مصری شاہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگین...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے  دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
    افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام نگراں حکومت نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل شروع نہ کیا جائے۔وزارت داخلہ نے 6 مارچ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، اس کے بعد یکم اپریل 2025 سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔سرکاری ریڈیو پاکستان میں آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب متعلقہ افراد کے خلاف سخت...
    لندن: برطانیہ میں اتوار کے روز گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں، جس کے ساتھ ہی برٹش سمر ٹائم (BST) کا آغاز ہو گیا۔ تاہم، ماہرین صحت نے ایک بار پھر اس پر خدشات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پرانی روایت کو ختم کیا جائے۔ گھڑیوں کا یہ تغیر رات 1 بجے (GMT) پر نافذ ہوا، جس سے برطانوی عوام ایک گھنٹہ کم سوئے مگر لمبے دنوں کا آغاز ہو گیا۔ یہ روایت 100 سال سے زائد عرصے سے چلی آ رہی ہے اور اکثر "اسپرنگ فارورڈ، فال بیک" کے جملے سے یاد رکھی جاتی ہے۔ برٹش سلیپ سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ دو بارہ وقت کی تبدیلی ختم کی جائے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔   کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی اجلاس میں موجود تھے۔...
    اسلام آباد:دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے ان کے منظم پروپیگنڈاکا ان سے زیادہ منظم ہو کر دندان شکن جواب دینے کے لئے مربوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد فوراً کیا جائے گا۔  گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں، سینئیر عسکری  اور سول  آفیسرز، چاروں صوبوں،  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اس غیر معمولی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کی جائے بلکہ پرایکٹو طرز فکر اپنا...
    سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل...
    اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے...
    پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...
    ظفر علی کے بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں پیر کے روز تین رکنی عدالتی کمیشن کے سامنے گواہی دینے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گزشتہ برس 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے متنازعہ مذہبی مقام شاہی جامع مسجد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 24 نومبر کو سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا تھا جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 29 پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور سماجوادی پارٹی...
    کوئٹہ میں لواحقین کو لاشیں نہ دکھانے اور بلوچ یک جہتی کمیٹی (بی وای سی )کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف سریاب روڈ پر احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز مبینہ طور پر تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ بی وائی سی نے دھرنا دیا ہوا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مظاہرین 5 خود کش حملہ آوروں کی لاشیں اسپتال سے زبردستی لے گئے، معاملہ کیا ہے؟ بی وائی سی کے مطابق پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کروانے کے لیے کارروائی کرکے لاشیں تحویل میں لی گئی ہیں اور  بی وائی سی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل...
    کابل میں امریکی سفیر ایڈم بوہلر اور طالبان حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بعد طالبان نے دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اٹلانٹا میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے مکینک جارج گلیزمین کو 2022 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایک سیاح کے طور پر کابل کا دورہ کر رہے تھے. توقع ہے کہ گلیزمین اور بوہلر بعد میں امریکا کا سفر کریں گے۔امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکے جارج گلیزمین کی رہائی کی تصدیق کی ہے. جمعرات کو کابل میں ہونے والا یہ اجلاس جنوری...
    اجلاس میں بلوچستان کے ضلع بولان میں پیش آنے والے جعفر ایکسپریس سانحے کی شدید مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اجلاس کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران، اراکینِ پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع...
    سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی اور جمعہ کی نماز سے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہولی کے موقع پر کسی بھی طرح سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں ہولی کے جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ان پر ہولی کا رنگ نہ پھینکا جائے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پر شامل...
    سائنس دانوں کا پہلی بار مصنوعی دل کے ساتھ انسان کو 100 دن تک زندہ رکھنے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلوی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ہارٹ فیلئیر ایک شخص کو مصنوعی دل کے ساتھ 100 دن تک زندہ رکھا اور مذکورہ شخص کو نصب کی گئی ڈیوائس کے ساتھ ہی ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این میں شائع رپورٹ کے مطابق سڈنی کیماہرین نے دعوی کیا ہے کہ جس انسان کو 100 دن تک مصنوعی دل کے ساتھ زندہ رکھا گیا، اس میں رواں ماہ مارچ کے آغاز میں حقیقی دل کا ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہارٹ فیلئیر کی...
    ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل ہے۔ حال ہی میں وہ دونوں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے بیٹے کی امریکا میں المناک موت کے بارے میں بات کی۔ یہ بھی پڑھیں ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    MUMBI: بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے انکشاف کیا  ہے کہ شاہ رخ خان  کی سپرہٹ فلم ’’ ڈر ‘‘  میں ولین کا کردار ادا کرنے کی پہلے انہیں پیش کش کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں اپنے 30 برس مکمل ہونے پر عامر خان نے ایک تقریب  میں یہ انکشاف کیا کہ ’’ ڈر ‘‘ فلم میں  جنونی ولین کا رول  یش چوپڑا نے شاہ رخ  خان سے پہلے انہیں آفر کیا تھا۔ عامر خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ  میں ’’ ڈر‘‘ میں راہل مہرہ کا رول کرنے جارہا تھا مگر پھرکئی وجوہات کی بنا پر  میں  نےیش چوپڑا سے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔...
    جے پور کی عدالت نے بالی ووڈ کے تین ستاروں کو ایک اشتہار میں پراڈکٹ کے بارے میں غلط دعوے کرنے پر 19 مارچ کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طلبی کا یہ نوٹس جے پور کی ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف سمیت پان مسالہ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین ذاتی حیثیت میں حاضر ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ اس 5 روپے قیمت والے پان مسالہ کے اشتہار میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ "ہر دانے میں زعفران کی طاقت ہے"۔ جس پر جے پور کے ایک رہائشی یوگندر سنگھ بدیال نے کنزیومر عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 4 لاکھ روپے فی...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔    پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں...
    پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونیکا خدشہ تھا، جسکے باعث مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی، تاہم پولیس نے ریلی نکلنے سے پہلے ہی مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے اس موقع پر ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کمیٹی کے صدر اللہ نور اور دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث کوئٹہ...
    کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے.واقعے کے بعد ٹراما سینٹر اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ کردی گئی ہے اور اضافی طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے جان محمد روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونیوالے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی گوالمنڈی انور علی نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ جان محمد روڈ پر دھماکا ایف سی کے قافلے کے قریب ہوا .جس کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی سمیت قریبی 5 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایف سی اہلکار سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ اور ٹراما...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے آج کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری دی، کے فور کے لیے کینجھر جھیل منصوبے کی منظوری دی گئی، کراچی واٹرسیوریج...