2025-11-03@22:27:01 GMT
تلاش کی گنتی: 523

«کواڈ سمٹ میں»:

(نئی خبر)
    ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز کےلیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کےلیے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دونوں ایونٹس کےلیے قومی سلیکشن کمیٹی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے مشاورت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ویسٹ ایڈیز سے وطن کےلیے روانہ ہوچکے ہیں۔قومی ٹیم کی سلیکشن پر مشاورت کے بعد حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 دن میں کیا جاسکتا ہے، قومی اسکواڈ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر سلمان مرزا اور احمد دانیال کے بھی قومی اسکواڈ...
    ویب ڈیسک: بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کے دوران غیر معمولی جرات اور عظیم قربانی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کے 488 افسران اور جوانوں کو اعلیٰ عسکری اعزازات عطا کیے۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، وفاقی وزرا اور بلاول بھٹو کو قومی اعزازات سے نواز دیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 8 افسران و جوانوں کو ستارہ جرات، 5 کو تمغہ جرات اور 24 کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ستارہ جرات حاصل کرنے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ...
    ویب ڈیسک : معرکۂ حق میں دشمن کو بھاری  نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔  ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب  ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور  عسکری حکام نے شرکت کی۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی    معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن  کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس  کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔  دلیرانہ فضائی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق میں دشمن کو بھاری  نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق  معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن  کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس  کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔ دلیرانہ فضائی مہارت ،پیشہ وارانہ صلاحیت قربانی،اور ایثار کے جذبے کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے سر فروش پائلٹس کو صدرپاکستان کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازاگیا۔ کمیٹی نے وزیراعظم کا نام’’نشان پاکستان‘‘ کیلیے تجویز کیا،لیکن فہرست سے کس نے نکالا۔۔؟ جانیے ونگ کمانڈر...
    کراچی: ایشیا کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں ردوبدل کا امکان ہے۔  یو اے ای میں ٹرائنگولر سیریز کیلیے فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی ہوسکتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا جاسکتا ہے، اوپننگ بیٹر فخرزمان کے بھی ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے، ممکنہ کھلاڑیوں کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا، لاہور میں ٹریننگ کیمپ بھی لگائے جانے کی تجویز ہے۔ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں افغانستان اور میزبان ملک کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلنی ہے، اس وقت قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس کی وطن واپسی پر...
    تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ  فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان  اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویز ہے تاہم  حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔  ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کےشکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان  ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی  میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان والی بات نہیں، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری...
    پاک فوج اور پولیس کا خوارج کیخلاف مشترکہ آپریشن،ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افرادزیرحراست دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار ، تاحکم ثانی کرفیو نافذ، عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بنوں میں پاک فوج اور...
    ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز ٹرینیڈاڈ(شاہ خالد )پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں کپتان شائے ہوپ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جے دیا بلیڈز، کیاسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گوداکیش موتی، شرفین ردر فورڈ، جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 10 اگست اور تیسرا...
    کراچی: وسیم اکرم نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا، سابق کپتان نے انھیں نمبر 3 پر بیٹنگ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کو سینیئر بیٹر کی ضرورت پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 میچ میں حصہ لیا تھا، اس کے بعد کمتر اسٹرائیک ریٹ کو جواز قرار دیتے ہوئے انھیں باہر کر دیا گیا، اب فخر زمان کی انجری پر سینیئر بیٹر کی واپسی کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور سابق کپتان وسیم اکرم بھی یہی چاہتے ہیں۔...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیا کپ 2025 اور رواں ماہ کے آخر میں نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیش اے ٹیم کے 5 کھلاڑی بھی ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں، لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں سب سے نمایاں شمولیت وکٹ کیپر بیٹر نورالحسن کی ہے، جنہیں ایک عرصے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حالیہ ناقص فارم کے باوجود اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ بی سی بی کے مطابق دستیاب کھلاڑی 6 اگست کو...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کے فٹنس مسائل کی وجہ سے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کی واپسی آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے متوقع ہے، فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ٹی 20 بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔پی سی بی نے فخر زمان کو فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ ری ہیب کے عمل سے گزریں گے، ایشیا کپ میں ان کی دستیابی غیر یقینی ہے، بورڈ ان کی انجری...
    کراچی: افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی ٹیم کے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ افغانستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سیریز کے پیش نظر یہ کھلاڑی دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نکھارنے اور بڑی ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کے فٹنس مسائل کی وجہ سے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی پر غور شروع کردیا۔  ذرائع کے مطابق بابراعظم کی واپسی آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے متوقع ہے۔ فخر زمان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔ پی سی بی نے فخر زمان کو فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ ایشیا کپ میں ان کی دستیابی غیر یقینی ہے، بورڈ ان کی انجری...
    دورہ آئر لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی ویمن اسکواڈ نے ہائی پرفارمنس سینٹر پرمشقوں کا اغاز کیا۔ قومی ویمن کرکٹرز نے جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقوں کے سیشن میں حصہ لیا۔ بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی  بھی  خصوصی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کوچنگ اسٹاف نےمعاونت کی۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم گزشتہ روز دوحا کے راستے کراچی سے آئر لینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ بدھ...
    کراچی: دورہ آئر لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنی تیاریوں کے آغاز کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئی۔ ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی ویمن کرکٹرز مشقوں کا اغاز کریں گی، وہ جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقوں کے سیشن میں حصہ لیں گی۔ ہیڈ کوچ ممحد وسیم کی نگرانی میں کوچنگ اسٹاف معاونت کرے گا، واضح رہے کہ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم گزشتہ روز دوحا کے راستے کراچی سے آئر لینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز میں تین میچز کھیلے گی، پہلا میچ بدھ کو...
    کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز  کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر صدف شمس ان فٹ ہوجانے کے سبب دورہ آئرلینڈ سے دستبردار ہوگئیں۔ ان کی جگہ شوال ذوالفقار کا اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا صدف شمس جمعہ کو پریکٹس میچ میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔ ان کی متبادل شوال ذوالفقار ہفتہ کو کراچی میں اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ دریں اثناپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ کے لیے چار روزہ حتمی کیمپ جمعہ کو ختم ہوگیا۔ہفتہ کو آرام ہوگا جبکہ اگلے روز اتوار کو قومی اسکواڈ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پرقومی تربیتی کیمپ میں اسکواڈ خصوصی ٹریننگ حاصل کررہاہے۔ ہیڈ کوچ...
    بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا...
    پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا  اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ
    کراچی: پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا، جس میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسکواڈ میں ممکنہ طور پر ٹاپ آرڈر بیٹر کیسی کارٹی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے ممکنہ 16 رکنی اسکواڈ میں شائے ہوپ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بقیہ اسکواڈ میں برینڈنگ کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی،...
    کراچی: فکسنگ میں پابندی کی سزا ختم ہوتے ہی برینڈن ٹیلر کی زمبابوین ٹیسٹ اسکواڈ میں انٹری مل گئی۔ سابق کپتان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔ برینڈن ٹیلر کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے ساڑھے 3 برس پابندی کی سزا دی گئی جو 25 جولائی کو ختم ہوئی۔ کیویز سے دوسرا ٹیسٹ 7 اگست کو شروع ہوگا۔
    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے  اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد  ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔
    ضلع بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے حملہ ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حملہ ناکام بنادیا۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق کواڈ کاپٹر کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، دہشتگرد بنوں کے مضافاتی علاقوں غوڑا بکا خیل اور میریان نورڈ میں موجود ہیں، دہشت گردوں کے خلاف پولیس اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی آئی جی بنوں کے مطابق پولیس جدید اسلحہ، ترمل اسلحہ، ڈورنز، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔  تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔ ???? Pakistan squads announced for the West Indies series ???? ???? 3 T20Is & 3 ODIs????️ 31 July – 12 August More details ➡️ https://t.co/ntNbKyzRxa#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KfJosiAkH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2025 ...
    ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت،...
    بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔ بنوں کے علاقے نالہ ٹوچی پل کے قریب سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جبکہ تھانہ ہوید کی حدود میں بارودی مواد سے رابطہ پل کو اڑادیا۔ پولیس کے مطابق جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس حکام نے جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ دوسری جانب بنوں میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈرائیور شہید جبکہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آفBRUNEL،یونیورسٹی آف GLOUCESTERSHIRE، یونیورسٹی آف LEICESTER اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ’’کے...
      پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور...
    بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری مِگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط مگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔62 سال کی مدت میں مِگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 مِگ 21 طیاروں میں سے تقریبا 490 مِگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے...
    انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط میگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 62 سال کی مدت میں میگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 میگ 21 طیاروں میں سے تقریباً 490 میگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔ انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات میں اطلاع دی گئی ہے کہ میگ-21 طیاروں کے ریٹائرمنٹ کی تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ ایئر بیس پر ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میگ-21 کے ریٹائرمنٹ کی تقریب...
    بنوں(نیوز ڈیسک) دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔ بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بور ڈ نے آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر عرفان خان نیاز کریں گے، شاہینز کے اسکواڈ میں ٹاپ آرڈر بلے باز عبدالصمد، احمد دانیال اور فیصل اکرم اور حیدر علی کو شامل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹنگ آل راؤنڈر معاذ صداقت، اسپنر مہران ممتاز، ٹاپ آرڈر بلے باز خواجہ نافع اور محمد غازی غوری کو بطور وکٹ کیپر پاکستان شاہینز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا۔17 جولائی سے شروع ہونے والے اس دورے میں پاکستان شاہینز انگلینڈ کے خلاف 2تین روزہ اور 3ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ دورہ نہ صرف ان کھلاڑیوں کے لیے ایک نایاب تجربہ ہوگا بلکہ پاکستانی کرکٹ کی آئندہ نسل کی تیاری کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جنہیں حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی پرفارمنس کے باعث خاصی پذیرائی ملی ہے۔ سعود کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ان اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آزمایا جائے گا، جن میں سے 11...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا ہے۔ نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے سپرد کی گئی ہے، جب کہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جنہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل قومی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دو 3 روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم اور حیدرعلی شامل ہیں، معاذ صداقت، مہران ممتاز اورمیر حمزہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد سلیمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان، شاہدعزیز، شامل...
    دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اعلان کے مطابق ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 18 رکنی سکواڈ میں  پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیم کے انگلینڈ دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ قومی ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی جبکہ وہ 3 روزہ میچوں میں بھی حصہ لے گی جن کی تعداد 2 ہوگی۔ میچز کی تاریخیں اور مقامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ سعود شکیل کو اس اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 3 اور ٹیسٹ کرکٹرز بھی ہوں گے جن میں میر حمزہ (7 ٹیسٹ)، موسیٰ خان  اور ساجد خان شامل ہوں گے۔ اس اسکواڈ میں 2 ابھرتے ہوئے بیٹسمین ازان اویس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: خان یونس کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک اسکواڈ کمانڈر مارا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی کے دوران پیش آیا۔فوجی ترجمان کے مطابق خان یونس میں جاری آپریشن کے دوران مزاحمت کاروں نے اسرائیلی دستوں پر شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسکواڈ کمانڈر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے دو روز پہلے اعتراف کیا تھا کہ شمالی غزہ میں اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔ فوج کے بیان کے مطابق یہ اہلکار حماس کے جنگجوؤں کی فائرنگ اور سڑک...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں دوسرے دن جمعرات کو مشقوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ سے شروع ہونے والے کیمپ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کمر کس لی۔ کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے مائک ہیسن نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیے۔ اسپنرز کے لیے سازگار میرپور کی وکٹوں پر میزبان بولرز کا مقابلہ کرنے کے لیے بیٹرز کو خصوصی ٹریننگ کرائی گئی۔مائیک ہیسن نے نیٹ پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز کو گھاس پر مسلسل مشقیں کرائیں۔ دوسری جانب اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔ فیلڈنگ...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ  کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ  مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن  اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے دورے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کیمپ سے کر دیا ہے، جہاں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی ایکشن میں نظر آئے، حالانکہ انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگی اور اس سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے۔ حیران کن طور پر سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔اس کے باوجود ان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر سوال اٹھادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو بنگلادیش کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ شاہین کی عدم شمولیت پر باسط علی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر سوال اٹھایا “وہ ٹیم میں کیوں نہیں ہے؟” ساتھ ہی انہوں نے...
    بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہوید میں گذشتہ شب گھر پر نامعلوم سمت سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ علی الصبع پولیس اسٹیشن میریان پر کیا گیا جبکہ حملے سے پولیس اسٹیشن کی چھت پر نصب شمسی پلیٹ کو نقصان پہنچا۔  بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر ڈرون بہت زیادہ اونچائی...
    ---فائل فوٹو لکی مروت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18 کلو وزنی آئی ڈی بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے کچے راستے پر یہ بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا تھا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو ایک بڑے ممکنہ حادثے سے بچا لیا۔ بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ،...
    دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں شامل 16 میں سے کچھ  کھلاڑیوں کو باہر کر کے دیگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔ 5 کرکٹرز حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان خان نیازی  اور حارث روف کو باہر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 4 کرکٹرز سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز شامل کیے گئِے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں جو 16 ارکان تھے، اب 15 رکنی ٹیم منتخب کی...
    دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین پھر نظر انداز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز لاہو(آئی پی ایس) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر آرام دے دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)سمیر احمد سید اور چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر محمود نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عباس آفریدی، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، صائم ایوب اور حسین طلعت شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، خوشدل شاہ، سلمان مرزا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کے سیزن 4 میں اسکواڈ سیکشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس میں بڑے کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوگی۔سیزن 4 کا آغاز دسمبر سے ہوگا، ایونٹ سے متعلق آکشن کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔آئی ایل میں جن کھلاڑیوں کو واپسی ہوگی ان میں فل سالٹ، الیکس ہیلز، ہسارنگا، روومن پاول، سام کرن، لوکی فرگوسن، فضل حق فاروقی، ٹم ڈیوڈ اور سکندر رضا شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ فی الحال ابتدائی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم امکانات موجود ہیں، نیلامی کے عمل میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے...
    لاہور/ کراچی: دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جبکہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی...
    قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ سیریز 20 سے 24 جولائی تک شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان) ابرار احمد احمد دانیال فہیم اشرف فخر زمان حسن نواز حسین طلعت خوشدل شاہ محمد عباس آفریدی محمد حارث (وکٹ کیپر) محمد نواز صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) صائم ایوب سلمان مرزا سفیان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان چیمپئنز نے لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ رواں ماہ برمنگھم میں منعقد ہوگا۔ فرنچائز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 33 سالہ فاسٹ بولر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions) رومان رئیس نے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 2017 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے لکھا کہ “حفیظ بھائی، شعیب بھائی، میڈی، وہاب بھائی اور سیفی بھائی — اگر سب چیمپئنز...
    پاکستان چیمپئنز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔ فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ‘ہم عماد وسیم کا پاکستان چیمپئنز میں خیرمقدم کرتے ہیں — ایک آل راؤنڈر جو جذبہ، تجربہ اور کارکردگی کا مجموعہ ہے۔’ یہ بھی پڑھیے: سکندر رضا کو پیسوں کے لیے کھیلنے کا طعنہ دینے پر عماد وسیم تنقید کی زد میں 36 سالہ عماد وسیم 36 سالہ اب تک394  ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور اس دوران 75  مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی بھی...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر تھانہ میریان کو نشانہ بنایا ہے، جہاں دہشتگردوں کی جانب سے  کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکا گیا۔ جس کے تنیجے میں  دو راہگیر شہری معمولی زخمی ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق بارودی مواد تھانے کے ساتھ موجود نالے میں گرا، جس کے باعث دھماکے کی شدت محدود رہی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت مبارک خان اور فہیم اللہ جان کے نام سے ہوئی ۔تھانہ میریان پر اس سے قبل بھی حملے کیے جا چکے ہیں، تاہم ان حملوں میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بھارت پاکستان کیخلاف پہلگام حملے کے الزام پر ’’ کواڈ‘‘ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان ، دہشتگردی کی مذمت ، پاکستان کا نام لینے سے گریز ۔22 اپریل کو کیے گئے اس حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آگئے تھے، بھارت نے حملے کا...
    حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
    پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری ہوگیا، جس میں غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا گیا ہے، جو  کہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی این بی سی کے مطابق کواڈ ممالک ( بھارت، امریکا، جاپان، آسٹریلیا) کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم کواڈ مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا  ہے۔ کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ...
    بیجنگ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ نئی دہلی (نیوز رپورٹر + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی او وزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت  کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ خطاب کیا اور کہا کہ بالآخر بھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اے پی پی) کواڈ اتحاد (امریکا، جاپان، آسٹریلیا، بھارت) نے پہلگام حملے پر بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ گروپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر صرف واقعے کی مذمت کی اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیر ثبوت حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکا ہے اور اس سے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔
    کراچی: جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ عبوری کپتان کیشو مہاراج گروئن انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کے دوران بائیں طرف کی گروئن میں کھنچاؤ کی شکایت ہوئی۔ وہ انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وطن واپس جائیں گے۔ مہاراج کی عدم موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو اتوار سے شروع ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینیورن متھوسامی کو مہاراج کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے.(جاری ہے) اس حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آ گئے تھے، بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب...
    پاکستان کا چار رکنی اسنوکر اسکواڈ 13 سے 24 جولائی 2025 تک بحرین کے شہر منامہ میں ہونے والی IBSF ورلڈ انڈر 17، انڈر 21، ماسٹرز اور سکس ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ اس ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جو عالمی مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اسکواڈ کی قیادت محمد آصف کر رہے ہیں، جو اس سے قبل 2012 میں بلغاریہ، 2019 میں ترکی اور 2022 میں قطر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایشیائی اور قومی سطح پر بھی کئی ٹائٹلز حاصل کرچکے ہیں۔ محمد آصف ماسٹرز اور سکس ریڈ ایونٹس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلادیش کے خلاف 3میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے میدان میں اترنے جا رہی ہے، جس کے لیے قومی ٹیم کے مجوزہ اسکواڈ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بورڈ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، تاہم ابتدائی طور پر یہ طے ہو چکا ہے کہ سینئر لیگ اسپنر شاداب خان اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے اور ڈاکٹرز نے ممکنہ طور پر سرجری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ہونے والی سیریز میں تین ون ڈے میچز یا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کا حتمی فیصلہ تاحال باقی ہے۔ تاہم، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ممکنہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کندھے کی تکلیف کا سامنا ہے، اور ممکنہ طور پر سرجری کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیتے...
    راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔  چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ بینش فاطمہ نے...
    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور محمد عثمان طارق کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟ محمد عامر لیگ میں پہلے بھی کیریبین پریمیئر لیگ کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور 39 میچوں میں 18.09 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔...
    سٹی42: لاہور میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔  ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر کے مختلف سیکٹرز کا سرپرائز دورہ کیا جہاں گلبرگ، فیروزپور روڈ، قذافی اسٹیڈیم اور ایم ایم عالم روڈ پر ٹیموں کی چیکنگ کی گئی۔15 کی کالز اور ریسپانس ٹائم کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل سپروائزری افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت، مشکوک افراد و موٹر سائیکلوں کی ای پولیس ایپ سے تصدیق کی ہدایت، کرائم ایریاز میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ لٹن داس کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین کا کہنا ہے کہ لٹن داس کی واپسی ان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لٹن داس کی حالیہ ون ڈے کارکردگی مایوس کن رہی ہے تاہم ان کی فارم واپس آنے کی امید ہے۔ لٹن داس نے دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں میں صرف 35 رنز بنائے تھے، جس کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کر دیا گیا...
    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم پھینکا جو تھانے کی چھت پر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھت پر نصب سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری...
    اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں کم از کم 81 افراد شہید ہو گئے، ان میں بھوک سے متاثرہ خوراک کی تلاش میں امدادی مرکز کے باہر موجود 16 وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے ٹینکوں، کواڈکاپٹر بموں سے نشانہ بنایا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ جمعرات 19 جون کی صبح سے اب تک مارے جانے والوں میں سے 59 افراد غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں جاں بحق ہوئے، 16 دیگر افراد شمالی اور جنوبی غزہ کو تقسیم کرنے والے نیتزاریم کوریڈور کے قریب امداد کے انتظار میں تھے، اس حملے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے خوراک کی...
    بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انٹرنیشنل پلئیرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان اور میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ اسی طرح سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز کی فرنچائز سے معاہدہ کرنیوالے بابراعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ کِس فرنچائز نے شاہین کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟ میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ...
    قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی جانب سے مانگ بڑھنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ آج (جمعرات) کو ہونا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل ہی سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، کئی معروف فرنچائزز انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔ خیال...
    کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ دھننجیا ڈی سلوا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سینئر آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ 37 سالہ میتھیوز نے 2009 میں گال میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ اپنا الوداعی میچ بھی اسی مقام پر کھیلیں گے۔ میتھیوز سے قبل دیمتھ کرونارتنے بھی رواں سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں پاسندو سوریابندارا، پوان رتھناایک اور ایسیٹھا وجے سندارا کو شامل کیا گیا ہے جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والا فوجی 21 سالہ سارجنٹ نوم شمیش تھا جو اسکواڈ کمانڈر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی دستے پر راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ (آر پی جی) سے حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے دوسرے فوجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے غزہ پر اسرائیلی حملوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ابتدائی اسکواڈ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل ہے، تاہم محمد رضوان اور سابق کپتان بابراعظم کو فی الحال اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم اسکواڈ میں شمولیت نہ ہونے پر خاصے پریشان ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے دو روز قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا۔اس سے قبل سابق...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے لیکن کوشش ہوگی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرسکیں۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ: کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم،...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پہلی سیریز کو مثالی آغاز قرار دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز توقعات سے کافی زیادہ کامیاب رہی، ہم نے اس کا آغاز خود کو چیلنج کرنے کے عزم سے کیا تھا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ مختلف کمبی نیشنز کو آزمایا گیا، بیٹنگ آرڈر میں لچک رکھی گئی، مجھے اس نوجوان اسکواڈ کی عمدہ کارکردگی پر بے حد فخر ہے۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے، گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔ قومی اسکواڈ میں منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔” انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔” محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے...
    ---فائل فوٹو خیرپور ٹنڈو مستی میں سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور پولیس مقابلے سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے 20 سے زائد مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر 2 روز قبل ٹنڈو مستی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی...
    ڈولفن اسکواڈ کی کرائم ہاٹ سپاٹس پر اسنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق نوانکوٹ واردات کی نیت سے گھروں کی ریکی کرنے والے خاتون سمیت تین  ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ملزمان خاتون سمیت گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور رکشہ پر فرار ہو جاتے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار شمائلہ، جہانگیر، علی ریکارڈ یافتہ ہیں اور سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جبکہ ان کو کارروائی کے لئے تھانہ نوانکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم  کی روک تھام کے  لئے...
    فائل فوٹو لاڑکانہ، خیرپور روڈ پر سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج لاڑکانہ، سکھر سے لاڑکانہ واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا۔
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔ مزید پڑھیں: مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ وانا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی جانب سے جاری واقعے کی رپورٹ میں رات 8 بجے ’ڈرون حملے‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13 سے 60 سال کی عمر کے 22 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک 13 سالہ بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 7 بچے زیادہ زخمی ہیں، جن کی عمریں 15، 18 اور 19 سال ہیں، اس کے علاوہ باقی 13 ’معمولی‘ زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو فارغ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی سے وابستہ ایم این اے...
    بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد عباس آفریدی کو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران محمد وسیم جونئیر کے سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار ہونے کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی عباس آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس...
    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔ بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔ 27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، جبکہ اسی دن ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 5
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کا 10 رُکنی گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان پہنچنے والے اس گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین ڈراپ اس گروپ میں حسن محمود، محمد تنویر الاسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن اور ساقب جیسے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی کل لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان نے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔ اسکواڈ...
    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ شبمن گل کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے رواں ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بھارت کا اسکواڈ برائے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شبمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان) یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو سائی سدھارشن کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل...
    پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔ بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے، سیریز کا پہلا میچ 28 دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے، تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی...
    قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں آل راؤنڈر شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھرک اُٹھے۔ نجی ٹی وی چینل پر بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے اسکواڈ میں نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی بنیاد پر انہیں منتخب کرنا دیگر کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا، ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اس سیزن میں زبردست پرفارم کیا لیکن انہیں نظر انداز کردیا...