2025-09-18@04:07:22 GMT
تلاش کی گنتی: 495
«اندھیرا اجالا»:
(نئی خبر)
دنیا بھر میں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ خوبصورت اور زیادہ اچھا جانور اللّٰہ کی راہ میں قربان کرے۔ پاکستان میں بھی ہر سال لاکھوں لوگ خوبصورت، بھاری بھرکم اور نایاب نسل کے جانور قربان کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے ہر صوبے میں قربانی کے لیے مختلف نسل کے بیل پسند کیے جاتے ہیں۔ پنجاب میں ساہیوالی، فتح جنگی(دہنی)، براہمن، سندھ میں سلگر، چولستانی، کراس، خیبرپختونخوا میں آسٹریلین کراس اور بھینسے جبکہ بلوچستان میں ساہیوالی، بھگ ناڑی اور داجلی نسل کے جانور قربانی کے لیے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ ساہیوالی نسل کے بیل پاکستان میں...
عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قسائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کےلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قسائی کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قسائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قسائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قسائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قسابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6 ہزار...
---فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔ سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد میں درجۂ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، کچھی، چاغی، واشک، خاران اور کیچ میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ عید کی چھٹیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، خضدار، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ میں...
نیویارک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا راستہ جنگ سے نہیں، بلکہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے اراکین اور تھنک ٹینک نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا، بلاول بھٹو زرداری ان دنوں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے، اور پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: اگر آئی...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے اور خطے میں بالادستی کے بھارت کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی ملاقات ہوئی۔ اس کے علاوہ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے ادوار بھی ہوئے۔ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی تنظیم کے حوالے سے ملاقات پہلے ہی طے تھی۔ 10 یا 11 مئی کی رات کو وزارت خارجہ نے اس دورے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو چین کا دورہ بنیادی طور پر دو طرفہ تھا، تاہم چین نے سہ فریقی اجلاس کے لیے افغانستان کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی، جسے پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا، جس کا مقصد چینی قیادت کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اپریل کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے پہلی بار بات ہوئی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر...
جیسے ہی عیدالاضحیٰ قریب آتی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی مہمات کا آغاز ہوجاتا ہے جو مسلمانوں کو قربانی جیسے اہم فریضے سے بدظن کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ جانوروں کے حقوق، غربت، یا ماحولیات جیسے بہانے بنا کر قربانی کے عمل کو غیر ضروری اور ظالمانہ ثابت کیا جاتا ہے، حالانکہ یہی لوگ دیگر مذاہب کی فرسودہ، غیر منطقی اور فضول خرچی پر مبنی رسومات پر خاموش نظر آتے ہیں۔ یہ مہم دراصل ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، جو زیادہ تر یہودی لابی کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے جبکہ کندھا، لبرل مافیا اور دین سے ناواقف افراد کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مسلمانوں کو ان کی دینی جڑوں سے کاٹا جاسکے۔ عیدالاضحیٰ پر یہودی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں...
پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں...
متحدہ عرب امارات میں رواں برس عید الاضحیٰ پر مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق رنگا رنگ آتش بازی کے مظاہرے عید الاضحیٰ کی چار دن کی طویل تعطیلات کے دوران ہوں گی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کے لیے تفریح کا سامان رہے۔ دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس میں خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ 5 اور 6 جون کو رات 9 بجے ہوگا اور اس شو کو دیکھنے کے لیے تھیم پارک کا مہنگا ٹکٹ (Dh295) لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم آتش بازی کے مقام ریورلینڈ میں داخلے کے لیے 20 درہم کا ٹکٹ لینا ہوگا (جسے کھانے پینے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ابوظہبی کے مختلف...
آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور لوکل حکومت کی طرف سے ہماری ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے آلائشیں نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 جو گاڑیاں جلائی گئی ہیں ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، جو ناانصافی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ٹکر مارنا عام سی بات ہوگئی...
چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں پاکستانی طالب علم عزیز اللہ نے ڈریگن کشتی میلے سے قبل اپنی پہلی ڈریگن کشتی دوڑ میں حصہ لیا۔ عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ ڈریگن کشتی روایتی چینی ثقافت کی علامت ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے ہم نے دوستی کو مضبوط کیا ہے۔ ریس میں ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔جی لِن زرعی یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے والے عزیزاللہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ روزانہ ایک ہفتے سے زیادہ تربیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً ہر روز مشق کرتے تھے۔ چین آنے سے پہلے ہی وہ اس تہوار کے بارے میں پڑھ چکے تھے کہ یہ محب وطن شاعر چھو یوآن کی یاد میں...
بانی تحریک انصاف کا ایک ٹوئٹ آیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام عہدیداروں کو پیغام ہے کہ جس میں دباؤ برداشت کرنے کی قوت نہیں ہے، وہ عہدے سے الگ ہو جائے۔ لہٰذا کم حوصلہ عہدیداران براہ مہربانی خود ہی پیچھے ہٹ جائیں تا کہ ان کی جگہ ہم دلیر اور نظریاتی ورکرز کو آگے لائیں جو قانون اور آئین کی بالا دستی اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہو سکیں۔ مجھے یہ ٹوئٹ سمجھ نہیں آیا۔ کیونکہ تحریک انصاف میں مطلق العنان ایک شخص کی حکومت ہے۔ وہ بانی پی ٹی آئی خود ہیں۔ جماعت میں کوئی نظام نہیں۔ فیصلہ سازی کے لیے کوئی فورم نہیں۔ عہدیداروں کو نامزد یا منتخب کرنے کا...
سٹی 42: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے...
ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آبا د (سب نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحی کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال،...
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے کا خدشہ ہے۔ 7 جون سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں کل سے 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج شام سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں...
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77 سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیسکو نےمتعلقہ حکام کوعید کےدنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے۔ عید کےدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔ مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے کی تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے لیے نئی ریل سروس کا آغاز ہو گا، 15 جون کو لاہور...

مودی پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، یہ اس کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں:فواد چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی دبائو میں ہیں، پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، مودی کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی اس سے نالاں ہیں، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام دیا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنایا جائے، دہشتگردی اب اندرونی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ایک انٹرویو میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ بلوچستان کے اصل نظام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام لایا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنا کر وسائل میں شریک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...
افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
عید الاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی ہدایات جاری کردیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکریٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی اسی طرح منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے درخواست کی الائشیں نالوں میں نہ پھینکیں، سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ الائش اٹھانے پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا کروں گا تھوڑی سی بارش بھیج دیں، گرمی میں کمی آئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ شہر میں کام کر رہی ہے، کراچی کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں کے ایم سی عملہ کام کرتے نظر آ رہا ہے، عید کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ للہ سے دعا کروں گا کہ تھوڑی سی بارش بھیج دیں ،گرمی میں کمی آئے۔ انہوں نے بتایا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 ) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے حوالے سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہو گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے.(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی نافذ کی گئی ہے، دریاﺅں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ہو گی جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا...

وزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص اور فی جانور فیس میں مناسب کمی کا حکم
وزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص اور فی جانور فیس میں مناسب کمی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا آج دورہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکرمنڈی کے باہر پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے کا حکم دیا اور فی جانور فیس میں بھی مناسب کمی کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکر منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مویشی...
دوحہ (اوصاف نیوز)سلطنت عمان نے عید الاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق جمعہ کو عید ہونے کی وجہ سے اضافی چھٹی دی جارہی ہے۔ عرب میڈیا نے مسقط ڈیلی کے حوالے سے لکھا ہے کہ آسمانی علوم کے عمانی ماہر ڈاکٹر صبیح بن رحمان السعدی نے کہا ہے کہ سلطنت عمان ممکنہ طور پر 6 جون 2025 بروز جمعہ عید الاضحی منائے گی۔ السعدی نے پیشین گوئی کی ہے کہ آج 27 مئی بروز منگل کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آجائے گا۔ ڈاکٹر سعدی کا مزید کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کا سورج کے ساتھ ملاپ 27 مئی کو مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 7 بج کر 03 منٹ...
قیصر کھوکھر : سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے ویلفیئر سٹاف نے رسک الاؤنس کا مطالبہ کر دیا. ویلفیئر سٹاف نے حفاظتی کٹ اور دیگر سیکورٹی آلات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سکیورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر بے یارو مددگار ڈیوٹی دیتے ہیں۔ ہمارے پاس مناسب سکیورٹی آلات ہیں اور نہ ہی حفاظتی کٹ ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ویلفیئر سٹاف نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پولیس کی طرز پر رسک الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ...
متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔ اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد مملکت میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے۔ سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادتوں، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ پر 5 جون سے 8 جون تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یاد...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت کے تین ججوں پر مشتمل بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو اپریل کو”’لبریشن ڈے“ پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے اپنے اختیار سے تجاوز کیا عدالت نے ان ٹیرف کو بھی کالعدم قرار دے دیا جو ٹرمپ نے میکسیکن، کینیڈین اور چینی درآمدات پر منشیات اور فینٹانائل کی سمگلنگ کے خلاف اقدام کے طور پر ان ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) خصوصی عدالت کے ججوں نے کہا کہ یہ ٹیرف ختم کیے جا رہے ہیں اور حکومت کو مستقل طور پر ان پر عمل درآمدسے روکا جاتا ہے عدالت نے مدعیان کو عارضی حکم امتناع کے بجائے سمری ججمنٹ دے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کےعلاوہ بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد، نواب شاہ 45،لاہور،ملتان،جہلم،ڈیرا اسماعیل خان 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی37،کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے اور بھارتی اہل کاروں کی درندگی کا شکار خواتین آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ 29 مئی 2009ء کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں...
پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پرقربانی کے جانوروں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر قربانی کی تصاویر شیئر کرنے میں احتیاط کی درخواست کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علیزے شاہ نے لکھا کہ قربانی ایک سنت ہے اور ایک خوبصورت روایت ہے جو حضرت ابراہیمؑ کی اللہ کی رضا کے لیے مکمل اطاعت کی یاد دلاتی ہے لیکن اسلامی نقطہ نظر سے یہ بات بھی درست ہے کہ قربانی ہر ایک پر فرض نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار ہی قربانی کرنا کافی ہوتا ہے...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
بھارت کا ماحول دشمن اور عالمی معاملات میں غیر ذمے دارانہ رویہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے ظاہر ہوگیا۔ بحرِ عرب میں 640 کنٹینرز سے لدا ہوا ایک خطرناک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جن میں 13 انتہائی مہلک زہریلے کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز بھی شامل تھے۔ اس ہولناک حادثے نے بھارتی حکومت اور بحریہ کی پیشہ ورانہ نااہلی اور سنگین غفلت کو بے نقاب کر دیا ہے جب کہ ماحولیاتی ماہرین اس واقعے کو بھارت کی مجرمانہ لاپروائی قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا کے ساحلوں کے قریب پیش آیا، جہاں زہریلے کیمیکلز سمندر میں بہنے لگے اور آلودگی کی سنگین صورت حال پیدا ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق نہ صرف آبی حیات بلکہ کیرالا...

وزیراعظم و آرمی چیف کے مشترکہ دورے پاکستان کی بین الاقوامی حمایت میں اضافے کا پتہ دیتے ہیں: سفارتی ماہرین
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 مُلکی سفارتی مشن پر ہیں۔ اس وقت وہ آذربائیجان کے دورے پر وہاں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران اور اُس سے پہلے ترکیے کا دورہ مکمل کیا۔ آذربائیجان کے بعد وہ تاجکستان کے دورے پر بھی جائیں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان ممالک کے جانب سے پاکستان کو ملنے والی بے مثال عملی اور سفارتی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک پیغام دینا بھی ہے کہ دنیا اس وقت پاکستان کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت 3 خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ذی الحج کا چاند نظر آ جانے کا اعلان کر دیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے...
پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟...
بھارتی جارحیت بےنقاب؛ آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)آپریشن سندور میں بھارتی جارحیت بے نقاب ہوگئی، آئی ایس پی آر نے بروقت اور ذمے داری سے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے دنیا کے سامنے حقیقت عیاں کر دی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران مودی کے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلایا، گودی میڈیا نے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا کر عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔ این ڈی ٹی وی، نیوز 18 اور دیگر کئی گودی میڈیا چینلز نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی...
لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی اور ذوالحج کے چاند کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اگر یہی حساب...
پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی کی شہرت تو بہت ہے لیکن دنیا کا امیر ترین کرکٹر کوئی اور ہے۔ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز ناصرف اپنی شاندار کرکٹ مہارتوں کےلیے مشہور ہیں بلکہ برانڈ کی توثیق، کرکٹ لیگز کے ساتھ معاہدوں اور مختلف کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے بہت زیادہ پیسہ کمانے کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے چند ہی کا شمار دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے۔ دنیا کے امیر ترین کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں جن کی مجموعی مالیت 170 ملین ڈالر ہے۔ سچن ٹنڈولکر کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ 2013 میں بین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں ،کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق یکم ذو الحج 29 مئی کو متوقع ہے۔اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند...
محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور...
عید قرباں نہ صرف مسلمانوں کا بڑا مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ عید قرباں کی آمد پر چھریاں اور ٹوکے فروخت کرنے والوں، قصائیوں، چمڑے اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے بہترین مواقع فراہم ملتے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار عوام کے روزگار اور پاکستانی معیشت کے لیے کس قدر بہترین موقع ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ایک بڑی معاشی سرگرمی بھی بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر موشیوں کی خریدوفروخت زوروں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 28 مئی سے مغربی ہواﺅں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ، گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے...
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کدیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے، کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ ہر سال...
بینڈ، باجا اور بارات ۔ ۔ ۔ شادی زندگی کا یادگار لمحہ، عموماً زندگی میں ایک مرتبہ ہی آتا ہے، اس دن دلہن کی اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوبصورت نظر آنے کی خواہش ہوتی ہے تو دولہا بھی سب سے منفرد دکھائی دینے کی کوشش کرتا ہے۔ شادی میں کئی رسومات ہوتی ہیں، لڑکے ہوں یا لڑکیاں، بڑھ چڑھ کر ان میں حصہ لیتی ہیں، یہ قدیم رسمیں برسوں سے چلی آ رہی ہیں، کئی رسمیں وقت کے ساتھ بدلتی بھی رہتی ہیں۔ آج ہم ایک ایسی رسم کا ذکر کر رہے ہیں، برسوں سے شادی کی اہم تقریب اس کے بغیر بھی نامکمل سمجھتی جاتی ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں شہ بالا کی، اس کے نام...
اسلام آباد ( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سیہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں...
—فائل فوٹوز صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نقصان کے ازالے کےلیے بھی بات کی گئی ہے، شہید ہونے والے ڈرائیورز کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ سے کراچی ٹرانسپورٹرز وفد کی ملاقات، آج کی ہڑتال مؤخر اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج دن 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا...
بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
ویب ڈیسک: سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار (MAAR) نے بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں شکایت درج کرا دی ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ تنظیم نے اسے سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق...
ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا کہ جس وقت ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ اب پاکستان نے وار کیا، ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیامیں معافیاں مانگتے پھرتے تھے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی، اگلے تین دن اس پوری قوم نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے بھی دیکھا کہ کس طریقے سے پاکستان پر دشمن حملہ آور ہوا، یہاں پر ڈرون آئے اور پاکستان کو نشانہ بنایا، پاکستان کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ، ہمارے ایئر پورٹ پر میزائل مارے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری، جن میں 4 بچے شامل ہیں، شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 39 کا تعلق بھی بچوں سے ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی، چاہے کسی بھی شکل...
عالمی اداروں کے سربراہان کے نام جاری اپنے ایک خط میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تہران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے شہریوں، مفادات اور تنصیبات کی حفاظت و دفاع کیلیے کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ یا تخریب کارانہ کارروائی کیخلاف اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکش صیہونی رژیم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن امریکی...
سپارکو نے بھی ذی الحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے متعلق پیش گوئی کردی۔ اپنے ایک بیان میں سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔ سپارکو نے کہا کہ 27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سپارکو نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب...
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے اور ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ بدھ کو...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحۂ خضدار پر امریکہ نےاظہار مذمت کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نا ظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،خضدار میں سکول بس پر وحشیانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی قیادت کے ساتھ ہیں۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے یہ بھی کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے،ہم پاکستان میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس...
حکومت نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بین الاقوامی سفارتی دورے پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفارتی وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، حناربانی کھر، خرم دستگیر، شیری رحمان، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سفارتی دوروں کے لیے 7 وفود تشکیل دیدیے اس وفد کے دورے کا مقصد حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ یہ وفد امریکا، برطانیہ، فرانس اور بلیجیئم کے دارالحکومتوں کا دورہ کرکے ان ممالک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں...

پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور ڈی جی...
اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہبور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ذوالقرنین عرف زنو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی علاقے 33 فور ایل پل پر تین ڈاکو شہری ناصر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہبور ظفر مہار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا 37 فور ایل...
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو کل سے ہیٹ ویو کے خطرے سے خبردار کردیا ، گرمی کی لہر 20 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں پندرہ مئی سے سے ہیٹ ویو کا امکان ہے.الرٹ میں کہا گیا کہ ۔جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت پانچ سے سات ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی لہرپندرہ سے بیس مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ انیس اور بیس مئی کو کشمیر، اسلام آباد،...
آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی ہیکرز کا سائبر حملہ: 15 لاکھ سے زائد بھارتی ویب سائٹس نشانہ، 150 پر کامیاب حملے نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک بڑا سائبر محاذ بھی کھل گیا۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت بھارت پر 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے، ان حملوں کا ہدف بھارتی حکومت، دفاع، اور اہم انفرا اسٹرکچر سے جڑی ویب سائٹس تھیں۔ بھارتی سائبر سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ بیشتر حملے ناکام بنا دیے گئے، تاہم تقریباً 150 سائبر حملے کامیاب رہے جن کے نتیجے میں ڈیٹا لیک، ویب سائٹ ڈی فیسنگ، اور سروس ڈسٹرپشن جیسے واقعات رپورٹ...
سٹی 42: بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار کو 24گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہےبھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیا جاے گا, سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کی سفارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر غور و خوص شروع ہوچکا ہے ،جلد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی...
7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...
ایک کمرہ، نیم تاریک، دیوار پر مدھم عکس، اور ایک چراغ ۔ ۔ ۔ وہ چراغ جس کی روشنی صدیوں سے انسانیت کی پیشانی پر جلتی چلی آ رہی ہے۔ ہاتھوں میں سادہ سا دِیا، ماتھے پر وقار، آنکھوں میں درد کی نمی، قدموں میں شفقت کی چاپ، اور دل میں ایک ناقابلِ شکست ارادہ ۔ ۔ ۔ وہ فلورنس نائٹ انگیل تھیں۔ شاید انسانیت کی تاریخ میں ایسے چراغ کم ہی جلے ہوں جن کی روشنی نے صرف مریضوں کی علالت ہی کو نہیں، پورے نظامِ طب کو بدل کر رکھ دیا ہو۔ وہ نہ صرف ایک نرس تھیں بلکہ ایک عہد، ایک تحریک، ایک خواب اور ایک نظریہ تھیں۔ خدمتِ خلق کا ایسا مظہر جس نے دنیا کے...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ انہوں کہا کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے، پوری قوم افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلی، سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے امیر مقام نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ،پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے،دشمن کیخلاف عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی،دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔بین الاقوانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ رافیل...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔ اس سے قبل خبر آئی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں۔ تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں۔ تاہم 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کے لیے فکر کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ اور خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشبین بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ ہمارا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن انٹرنیشنل کمیونٹی نے صرف تماشبینی کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم یہ ردعمل نہ دیتے تو بھارت نے 2 یا 3 مہینے بعد پھر...
ایئروائس مارشل نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے لیے وہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ رافیل کی کال سائن کو گاڈزیلا کا نام دیا گیا تھا، گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، اس لیے رافیل کو بھی ناپید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی رافیل گرانے کے ثبوت دے دیے۔ نیوز کانفرنس کے دوان انھوں نے کہا کہ گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، رافیل کو بھی ناپید کر دیا ہے۔ بھارت نے 4 اطراف سے 60 طیارے بھیجے، بھارتی حملہ آور طیاروں میں 16 رافیل بھی تھے۔ اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کوئی فون بند نہیں کرے گا۔ ایمرجنسی میں میڈیسن، بلڈ، سرجیکل آئٹمز اور آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...
گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ دوسری جانب خبر رساں...
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق “سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور...

پہل کرینگے نہ اپنے حصے کا ایک بوند پانی چھوڑینگے ‘ بھارتی جارحیت کا جواب پوری طاقت سے ملے گا : اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے مسلسل خطرہ ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے اثرات نہ صرف سرحدوں سے باہر بلکہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ کشیدگی کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ ریجنل ڈائیلاگ...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔تیسرے ملک کے لیے کارگو لے جانے...
واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ صرف 2022 میں چین میں امریکی کمپنیوں کی سیلز امریکہ میں چینی کمپنیوں کی سیلز کے مقابلے میں 400 ارب ڈالر زیادہ تھیں۔ مجموعی طور...

ملائشیا انڈیا سے پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے، وزیراعظم شہباز کی درخواست
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ ملائشیا بھارت پر پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے ملائشیا سے بھی اس تحقیقات میں شامل ہونے کی بھی درخواست کی۔ شہباز شریف نے آج اتوار کے روز ملائشیا کے وزیراعظم کو فون کال کی اور انہین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا شہباز شریف نےپہلگام مین سیاحوں کے قتل کے واقعہ کو بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کو...
بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی فلم میکر محمد علی (مو) نقوی کو 2024 کے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔مو نقوی کو یہ نامزدگی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز "Turning Point: The Bomb & The Cold War" میں اُن کی شاندار ہدایتکاری پر ملی، جو تاریخی ڈاکیومنٹریز کی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی ہے۔یہ سیریز سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کی چالاکیوں اور تاریخ کے ان لمحات کو اُجاگر کرتی ہے جو دنیا کو ایٹمی تباہی کے دہانے تک لے گئے۔مو نقوی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے بہترین ہے بلکہ تاریخی حوالوں سے بھی ایک اہم دستاویز سمجھی جا رہی ہےیاد رہے کہ مو نقوی اس...
فوٹو فائل وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جائے گا، دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن کا جھوٹا پروپیگنڈا بھارت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھارت میں بند کردیے گئے بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں...
کبھی کبھی تاریخ آہیں بھرتی ہے اوراس آہ میں، وقت کے ساحلوں پرلمبااورگہراایک دکھ رہتاہے جس میں اتناوسیع،اتناسب استعمال ہوتا ہےکہ سب سے زیادہ فصیح زبان والے بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔یہ وہ آہ تھی جوایران کے جنوبی ساحل سے اٹھی تھی،جہاں شہید رجائی بندرگاہ ،جوکبھی تجارت اورقومیت کاقابل فخرسپاہی تھا،شعلے اوردھوئیں کے ستون کے نیچے گرگیا۔اس کا آغازسائرن سےنہیں ہوا،بلکہ غفلت کی خاموش آواز سے ہواایک چنگاری،نظرنہ آنے والی ،بےخوف، ذخیرہ شدہ آگ کےدل میں بسی ہوئی ہے۔ سوڈیم پرکلوریٹ،ایک نام جو شاید صرف جنگ میں تجارت کرنے والوں کیلئے جانا جاتا ہے،انتظارمیں بیٹھے تھے۔ جب بیدار ہواتواس نے سرگوشی نہیں کی بلکہ یہ گرجا۔ اس کے بعدآسمان تاریک ہوگیا۔ زمین، ایک بارسمندرکی ہواکواس نے چوما،پھرآگ تھوکنے لگی اوراس غیظ...
وزارت اطلاعات و نشریات پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا اس دورے کا مقصد پاکستان میں نام نہاد اور خیالی دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے بارے میں بارہا بے بنیاد اور بے بنیاد دعوے کر چکا ہے۔ اس دورے کے دوران، میڈیا کے نمائندوں کو صحیح جگہوں پر لے جایا جائے گا جو بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے کیمپوں کے طور...
کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستی اور پرافٹ ٹیکنگ سے جمعے کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 13ڈالر کی کمی سے 3ہزار 263ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 300 روپے کی کی کمی سے 3لاکھ 44ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114روپے گھٹ کر دو لاکھ 95ہزار 353روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، ان کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے) پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے، الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کریں۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران...
اسرائیل میں مقبوضہ یروشلم کے گردو نواح میں متعدد مقامات پر ہونے والی آتشزدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی قصبوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے آگ بجھانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی اپیل کردی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ آگ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی ہے جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم کے درمیان مرکزی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاس اینجلس آتشزدگی: ہلاکتوں میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید تباہی کی پیش گوئی اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے اسرائیلی حکومت نے گریس، کروشیااوراٹلی سے آگ بجھانے والے خصوصی طیارے فراہم کرنے کی اپیل...