2025-05-02@22:32:22 GMT
تلاش کی گنتی: 448
«اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر»:
(نئی خبر)
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن کل اسلام آباد پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، جنہیں دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ مذاکرات کے دوران وفد آئندہ مالی سال 2025-26 کے...
لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔ صوبے میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ کل دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سرکاری اداروں، وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں اور تارکین وطن پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ یہ اقدام سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں نافذ کیے گئے قوانین کو منسوخ کرتا ہے، جو سرکاری اداروں کو غیر انگریزی بولنے والوں کیلئے زبان کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بناتے تھے۔ نئے حکم کے تحت اب سرکاری ادارے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ غیر انگریزی زبانوں میں خدمات فراہم کریں یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد "قومی یکجہتی کو...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ رمضان المبارک کے اوقات اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30...
— فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے کل سے ایک اور طاقت ور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا ایک اور طاقت ور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے جو 2 مارچ کو صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔اتوار کی دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیابلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا، چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ،...
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کل بروز ہفتہ یکم رمضان المبارک ہوگی۔ ملک بھر میں رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور شہریوں نے عبادات اور سحری و افطار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، رمضان کے بعد جماعتِ اسلامی ملین مارچ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا...
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا ہے، یہاں پروجیکٹس 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت...
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا جس کے باعث کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے...
بیجنگ سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے” کے پہلے ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم گو لے اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم چھن شیوئی ڈونگ نے مشترکہ طور پر اس مقابلے کا آغاز کیا۔ شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت روبوٹ انڈسٹری کسی ملک میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کا معیار طے کرنے کی ایک اہم علامت بن چکی ہے ، اور چین روبوٹ مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے عالمی معیار اور...
اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں نے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، پچھلے ایک ہفتے سے جگہ کے لئے کوشش کر رہے تھے، پہلی جگہ کینسل ہوئی پھر دوسری جگہ کیسل کی، کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم نے گزرنا ہے، صحیح بات ہے کرکٹ کے لئے پورا ملک بند کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری جگہ پر انتظامیہ آ گئی اور کہا کہ اگر کانفرنس...
اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد یہ حکومت آئین اور کانفرنس کے نام سے گھبراتی ہے، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں...
فوٹو فائل اپوزیشن اتحاد نے کل اسلام آباد میں ہر صورت کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس کےبعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، سلمان اکرم راجہ نے کہا سہمی ہوئی حکومت جو چاہے کرے کانفرنس ضرور کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ناجائزحکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں ہے، ملک میں ناجائزحکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں، کل کانفرنس ہوگی جس...

ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد
اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ناجائز حکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی۔ اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتے ہیں، ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ ہم اس ناجائز اسمبلی کو نہیں مانتے، اگر یہی انداز جاری...
کراچی: شہر میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں 4 دن میں ایک ارب گیلن پانی کی فراہم نہیں ہوسکی اور لائنوں کی مرمت کا کام مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے مرکزی لائنوں میں آنے والے رساؤ کے مرمتی کام کے لیے 72 گھنٹے کا شٹ ڈاون لیا گیا تھا تاکہ لائنوں کی مرمتی کام کر کے رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جا سکے جبکہ صورت حال اس کے برعکس شکل اختیار کرگئی اور اچانک مرمتی کام شروع کیا گیا جس سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی چار دن سے بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔باکو میں پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے شکر گزار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت...

وزیراعظم شہبازشریف اورصدر الہام علیوف نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی،دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق ،وزیراعظم اور صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی خریدو فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ پیر کو یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربایئجان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی کروائی کہ آذربائیجان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس...
جاپان میں ایک پولیس اکیڈمی اپنے مرد اہلکاروں کو میک اپ کا فن سکھا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں فوکوشیماکن کیساٹسوگاکو نامی پولیس اکیڈمی نے اس سال جنوری میں 60 پولیس کیڈٹس کے لیے میک اپ کورس شروع کیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گریجویشن کے قریب ہیں۔ کورس میں میک اپ کی بنیادی تکنیکوں کو سکھانے کے علاوہ جیسے کہ بھنوؤں کو بنانا، جلد کو موئسچرائز کرنا اور پرائمر لگانا، کیڈٹس کو ابرو تراشنا اور بالوں کے اسٹائلنگ جیسے گرومنگ کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔ پولیس اکیڈمی کے وائس پرنسپل، تاکیشی سوگیورا کے مطابق اس سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ پولیس اہلکار کمیونٹی سے رابطے میں آتے ہیں، اس لیے صاف...
اسلام ٹائمز: امریکہ نے شہید سید حسن نصراللہ کے قتل کے لیے ضروری اسلحہ فراہم کرنے علاوہ اس قتل کی نامحدود سیاسی حمایت بھی کی ہے جس کے باعث صیہونی حکمرانوں کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہو سکی اور ان پر جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقدمہ نہیں چل سکا۔ البتہ یہ جرائم اور مظالم وقت گزرنے فراموش نہیں کیے جائیں گے اور جتنی بھی دیر سے سہی آخرکار امریکہ اور صیہونی رژیم کو ان جرائم کی سزا ملے گی۔ تحریر: علی احمدی اگرچہ شہید سید حسن نصراللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کی لاجسٹک سپورٹ اور اسلحہ فراہمی ایک واضح امر ہے لیکن کچھ ایسے شواہد بھی پائے...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ میدیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم 24فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس کے سبب 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔ سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال، میانوالی، سیالکوٹ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاءالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے ساتھ پہاڑی...

ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن نامزد، کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے قومی مفاہمت اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان کو بھی ممبر نامزد کردیا ہے، سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر خان مینگل کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین، طارق حسن، انتخاب خان، ڈاکٹر رحیم اعوان ممبران ہیں جبکہ اب ڈاکٹر امجد اور رضوان صادق کو بھی اس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد سابق وفاقی وزیر براِئے بین الصوبائی رابطہ اور پارٹی کے چیف آرگنائزر ہیں جب کہ ان کا سیاسی سماجی شعبے میں وسیع تجربہ ہے ، رضوان صادق خان راولپنڈی/ اسلام آباد کے ممتاز کٹھڑ قبیلہ سے...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی زعم میں نہ رہے، یہ ان کی خام خیالی ہے کہ وہ ظالمانہ اور غاصبانہ قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے کو پابند کر لیں گے۔ ہم بنیادی انسانی حقوق کو مسخ کر دینے والے ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ایسا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے جس سے آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر قدغن آئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر صحافی قیادت کیساتھ پنجابی یونین، الیکٹرانک...
پین کلر ٹیبلیٹ ، پین کلر آئنمنٹ اور مرگی کے مریضوں کی دوائیں تحویل میں لے لی گئیں 7 جعلی ادویہ ساز کمپنیوں کے بعد 3مزید جعلی کمپنیاں مارکیٹ میں آگئیں، حیران کن حقائق معروف کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیںسندھ سرکار اور ڈرگ اتھارٹی کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان میں جعلی ادویات کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے۔یہ دوائیں اصل ملٹی نیشنل و نیشنل کمپنیوں کے بجائے دوسرے جعلساز لوگوں نے بنائی ہے اور سندھ جعل سازی کا مرکز بن چکا ہے ۔ ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے پین کلر ٹیبلیٹ ، پین کلر آئنمنٹ اور مرگی کے مریضوں کی دوائیں تحویل میں لے لی گئیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ عدنان رضوی نے دوائوں...
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت چیئرمین...
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو منایا جائے گا، جس کی خوشی میں سعودی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یومِ تاسیس، 1727 میں امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ سعودی عرب اس دن کا مقصد مملکت کی شاندار تاریخ، قومی وحدت، اور حکمرانوں اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس موقع پر مملکت کے تمام شہروں میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیاں اور...
حیدرآباد: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (چاچڑ گروپ) کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین نے سات ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں محمد جمن چنا ،نور محمد کھوسو، سخاوت علی چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سات ماہ سے بند ہیں جبکہ سال 2016ء سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ بھی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما ء اسلام سندھ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریا سندھ سے کنالیں نکالنے کے خلاف صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا تاج محمد ناہیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے امن و امان کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ سے ہر دن لوگ اغوا ء ہو رہے ہیں جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت موجود ہے...
فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہمحکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز پر...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے یکم مارچ کو صحافت کی آزادی، سیاست کی آزادی، عدالت کی آزادی اور جمہوریت کی آزادی کے لیے ‘آزادی کنونشن’ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد سہیل افضل خان، ماہر قانون دان بیرسٹر صلاح الدین احمد ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کورائی ، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے شہاب زبیری، سی پی این ای کی جانب سے سینئر صحافی انور ساجدی، پاکستان یونین آف جرنلسٹس دستور کے...
اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔ ذرائع ک مطابق سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی...
سان فرانسسکو:امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک اور بڑی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے Grok 3 کو متعارف کرایا ہے۔ یہ جدید ترین AI ماڈل جو فی الحال صرف مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے Premium+ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے کو چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور دیگر معروف AI ماڈلز سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔ Grok 3 کو اپنی کمپیوٹیشنل طاقت اور ذہانت کے لحاظ سے دیگر AI ماڈلز سے 10 گنا زیادہ طاقتور بتایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کی پری ٹریننگ جنوری 2024 میں مکمل ہوئی تھی اور اب یہ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایلون مسک کے مطابق صارفین...
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں، شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک...
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشاور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پرووینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 19 سے 20 فروری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ 19 فروری کو چترال ، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔...
یوکرین تنازع پر امریکا روسی حکام کی سعودی عرب میں کل ریاض میں ملاقات ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے کل ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت، غزہ پر ٹرمپ کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بات چیت میں یوکرین شریک نہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی شمولیت کے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسا معاہدہ قبول کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر سینئر حریت رہنماء محمد حسین خطیب کے کزن اور جسٹس اینڈ پیس فورم کے صدر تنویرالاسلام کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ تنویر اسلام کی والدہ کا گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس موقع پرسوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔ 19 سے 21 فروری کےدوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کراچی: وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم "چھاوا" نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔ "چھاوا" کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبار کیا اور ریلیز کے پہلے دن 33.10 کروڑ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دارالسلام سٹی رہائشی اسکیم حیدرآباد کے رہائشی ساجد حسین بھٹی، غلام مصطفی شیخ، قاری عبدالحکیم ، علی اکبر آرائیں اور مکیش میگھواڑ نے حیدرآباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دارالسلام سٹی رہائشی ا سکیم کے موجودہ تیسرے اٹارنی پاور بلڈر ممتاز ابڑو اور اس کے مقرر کیے گئے شخص مقصود چانڈیو اسلحہ کے زور پراز سرے نو ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ڈیولپمنٹ چارجز ادا نہ کرنے کی صورت میں پہلے مرحلہ میں 12الاٹیز کے سیل سرٹیفکیٹ تیار کرا کران کے پلاٹ /گھر فروخت کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ ان الاٹیز میں میں کئی لوگوں کے گھر تعمیر شدہ ہیں اور وہ اپنے گھروں میں...
ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پرٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم اورایکس سروس مین کے لیے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پرغور کرے گی۔اجلاس کے دوران دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اوراحتساب عدالت نمبر3 کی تشکیل نوکی سمری پربھی غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی اورقومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرزکی تشکیل...
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد،...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا،اجلاس کے لیے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہےجس میں اہم قانون سازی، توجہ دلاؤ نوٹس اور مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی خستہ حالی پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل کیا گیا ہے جبکہ وزیراقتصادی امور احد چیمہ دیوانی ملازمین (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔ وزیر قانون و انصاف اور پارلیمانی امور دیوانی عدالتیں (ترمیمی) بل پیش کریں گےجبکہ وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین (ترمیمی) بل منظوری کے لیے ایوان میں رکھیں گےاس کے علاوہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018 میں مزید ترمیم کا...
کراچی کے مغوی نوجوان مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفیٰ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ لاش کی تصدیق کے لئے ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث لڑکی کی تلاش بھی جاری ہے۔ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفیٰ کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ قتل کیسے کیا گیا اس حوالے سے پوسٹ مارٹم سے مدد...
مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ وہ اس بل کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور جلد ہی اسکے خلاف ایک منظم تحریک شروع کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے وقف ترمیمی بل کی مذمت کی ہے نیز اسے وقف ترمیمی بل نہیں بلکہ وقف خاتمہ بل قرار دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس بل کے 14 سیکشن مکمل طور پر وقف مخالف ہیں اور حکومت اس کا استعمال وقف املاک پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت وقف پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہی ہے جسے...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے متعلق ان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار نے انکشاف کیا ہے کہ بگ بی نے بینکاک میں اسٹرپ کلب کا دورہ کیا تھا جہاں کا ماحول دیکھ کر ’’ان کا دماغ اڑ گیا‘‘۔ ہدایت کار اپوروا لکھیا نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ایک اجنبی‘‘ میں کام کیا، انھوں نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ اپوروا نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو نیند نہ آنے کی بیماری (انسومنیا) ہے، اور وہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد بھی تھکتے نہیں ہیں۔ بلکہ، وہ کام کے بعد بھی منصوبے بنانے پر اصرار کرتے ہیں۔ اپوروا نے بتایا کہ جب وہ امیتابھ بچن کے ساتھ...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے ثالث مصر اور قطر سے بات چیت کے بعد ہفتے کے روز غزہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اگلے حصے میں جانے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔ حماس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ میں داخل ہونے والی امداد، رہائشی خیمے اور بھاری مشینری کو محدود اجازت دے رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 فیصد اسرائیلی عوام جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی واپسی اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ قبل ازیں امریکا اور اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ...
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد نابینا افراد نے عید الفطر تک احتجاج موخرکردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، اور دیگر موجود تھے۔ نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں...
لاہور (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پریس کلب لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور نائب صدر صائمہ نواز کو پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر نو منتخب نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی آزادی اور غیر جانبداری ہی انصاف کی فتح ہے، امید کرتے ہیں کہ پریس کلب کی نومنتخب قیادت ظلم و زیادتی اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف مؤثر آواز بنے گی۔ بعد ازاں ثمینہ سعید نے پریس کلب کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں بھی...
آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جی پی آئی کی جانب سے...
متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں، اگرحکومت کی نیت درست تھی تو پھر مشاورت کیوں نہیں کی۔لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ 14 فروری کو لائحہ عمل کا اعلان کرکے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ آج رات ملک بھی کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔جبکہ مختلف شہروں میں بروز جمعۃ المبارک کو تعلیمی اداروںمیں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اس کا 15 واں رات، جو شب برات کے نام سے مشہور ہے، خاص اہمیت رکھتا ہے۔ “شب” کے معنی رات اور “برات” کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔ یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں...
کراچی پریس کلب ملک کا واحد جمہوری ادارہ ہے جو ہمیشہ مظلوموں اور منحرفین کی آواز بنا۔کراچی پریس کلب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 1959میں اپنے قیام کے بعد سے یہاں ہر سال باقاعدہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔ پریس کلب نے صحافیوں کے حالات کارکو بہتر بنانے، آزادئ صحافت کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں اور ملک میں جمہوریت کے لیے چلائی جانے والی تمام تحریکوں کی میزبانی کی ہے۔ سینئر صحافی اشرف شاد کی زیرِ ادارت کتاب ’’کراچی پریس کلب The Island of Truth‘‘ صحافت کے متعلق لٹریچر میں ایک بیش بہا اضافہ ہے۔ اشرف شاد کا شمار ملک کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ اشرف شاد نوجوانی میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آج کل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کل (پیر) کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس نے عدالت پہنچنا تھا وہ تو پہنچ گیا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کوشش کریں آج (منگل) دلائل مکمل کر لیں۔ سلمان راجہ نے کہا مرکزی فیصلے میں کہا گیا آرٹیکل 175 کی شق تین سے باہر عدالتیں قائم نہیں ہو سکتیں۔ جسٹس...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’مشکل فیصلے کیے مگر آگے بھی سفر آسان نہیں ہے۔‘‘ اگرچہ اس دوران معیشت میں بہتری کے اشارے ملے ہیں۔ دو سال پہلے کے مقابلے میں اب جس قسم کے معاشی حالات ہیں، اس میں ڈیفالٹ کی بازگشت شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر اب زیادہ بے چینی اور بے یقینی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔ ایک سال یا ڈیڑھ سال قبل کی بات ہے جب آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر پاکستانی حکام کو بہت زیادہ بھاگ دوڑ کرنی پڑی تھی۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی اس سلسلے میں بہتر رہی ہے ۔ آج کل کی معاشی صورت حال مئی جون...
اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملکی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق ہوگیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں عمرایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر ، لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر شریک ہوئے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، سینیٹرکامران مرتضیٰ اور اسلم غوری بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔ صاحبزادہ حامد رضا ، شاہد خاقان عباسی ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور علامہ ناصرعباس نے بھی شرکت کی۔
کراچی: ایکسپوسینٹر کراچی میں دوروزہ ایگری۔ کنیکشنزکانفرنس اینڈ ایکسپو2025 کا آغازکل 12 فروری کوہوگاجس کا موضوع ’’زرعی سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی‘‘ ہے ۔ یہ ایکسپو پاکستان کیلیے زرعی اجناس کی نئی تجارتی راہیں دریافت کرنے میں معاون ومددگار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں دوروزہ ایگری ۔کنیکشنز کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کابدھ کو آغاز کے موقع پر ترکی، اٹلی، ہنگری، پیرو، ازبکستان، فرانس، امریکہ اور پاکستان سے مقررین شرکت کریں گے،اس موقع پر کانفرنس میں مقررین عالمی جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں جیسے کہ روس پر امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیاں اور امریکہ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ممکنہ محصولات کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ ایکسپو اور کانفرنس میںپاکستان ایگری کلچرل کولیشن کے سی...
ٹریفک پولیس نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔ ٹریفک پلان کے تحت کارساز سے آنیوالےشہری نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے جبکہ کارساز سے آنیوالے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔پلان میں بتایا گیا ہے کہ ملینیم سے آنے والےنیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں...
پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل ترین وقت قرار دیا ہے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران منشا پاشا نے اپنی زندگی کے چیلنجنگ لمحات پر بات کی اور پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی اور کالج کے دوران زندگی کے وہ ادوار تھے جب انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے سمجھا کہ یہی مشکلات انسان کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں منشا پاشا نے 2014-2015 کو اپنے لیے انتہائی مشکل وقت قرار دیا اس دوران وہ کام میں مصروف تھیں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا۔ منشا پاشا حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات پر گفتگو کی اور اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ منشا نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کا دوران کی زندگی کے سب سے زیادہ چیلنجنگ ادوار تھے۔ انہیں مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی مشکلات شخصیت کی نشوونما میں اہم...
سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: آجکل جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ فیشن بن چکا،جسٹس حسن رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آجکل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی سماعت کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سلیمان راجہ نے اپنے دلائل کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ کل کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ...
بھارتی گلوکار سونو نگم کولکتہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے رویے پر ناراض ہوگئے اور شور مچانے والوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران غیر متوقع صورتحال پیش آئی، جس کے باعث انہیں خود سامعین کو کنٹرول کرنا پڑا۔ کچھ افراد کے کھڑے ہونے پر انہوں نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت دی اور کہا، ’اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ، براہ کرم بیٹھ جاؤ، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جاؤ یا جگہ خالی کر دو۔‘ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
حریت رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ نے کشمیری نوجوانوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لیے شہادت کا راستہ دکھایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے معروف کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہیں بھارتی حکومت نے 1984ء میں آج کے دن نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنماء مولوی بشیر عرفانی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کل کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکا، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس نے عدالت پہنچنا تھا وہ تو پہنچ گیا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کوشش کریں آج دلائل مکمل کر لیں جس پر...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مقدمہ کے 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے، سابق وزیرخارجہ سمیت دیگر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا، عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ، عدالت نے پی ٹی آئی راہنماؤں اور کارکنوں پر کنٹینر نذر آتش کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، عدالت نے مقدمہ کے 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف...
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ گیلپ کے سروے کے مطابق پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں پچھلے پانچ سالوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔گارڈین عدالتوں میں ایک ہفتے کے دوران تقریبا1100بچے ملاقات کیلیے آتے ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معاشی ناہمواری،عدم برداشت اور معاشرتی کھچاو کی وجہ سے حالات انتہائی گھمیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزرتے وقت کے ساتھ گھریلو ناچاقیوں کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت اورپس ماندگی نے ان...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)دوسرا چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ میں حیدرآباد کی سمیع عابد ہاکی کلب ٹنڈوجام نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برنی ہاکی ٹیم کوئٹہ کو 4-2 سے شکست دے کر راؤنڈ میچ میں کامیابی حاصل کر لی اس شاندار فتح پر ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے نائب صدر محمد اسلم خان نیازی، حیدرآباد ریجن کے صدر اور معروف اسپورٹس آرگنائزر راؤ ظفر سعید راجپوت، راؤ تسلیم رشید راجپوت، سجاد عالم خانزادہ، جنید راجپوت محمد اختر آرائیں اور عارف ایوب راجپوت نے ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سمیع عابد ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے حیدرآباد کا...
کراچی: روہت شرما نے انگلینڈ سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرکے منفرد کلب میں دھونی اور کوہلی کے ہمراہ جگہ بنالی۔ روہت شرما کا بطور کپتان 50 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا، وہ اس منزل تک پہنچنے والے 8ویں کرکٹر بنے۔ اب تک 49 ون ڈے میں روہت 35 میچز جیت چکے ہیں، ان کی جیت کا تناسب 70فیصد رہا ہے۔ مزید پڑھیں؛ روہت شرما نے ون ڈے میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستانی اسٹار بدستور سرفہرست دھونی سب سے زیادہ 200 ون ڈے میں کپتان رہے۔ ان کے بعد محمد اظہرالدین (174)، سارو گنگولی (146)، ویرات کوہلی (95)، راہول ڈریوڈ (79)، کپیل دیو (74) اور سچن ٹنڈولکر (73) بھی...
بیجنگ :چینی اینی میشن فلم ” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سلز سمیت) 8 اعشاریہ 085 ارب یوان سے تجاوز کر گیا ہے ، جو “بیٹ مین:دی ڈارک نائٹ رائزز” کے باکس آفس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گلوبل باکس آفس ٹاپ 35 میں داخل ہونے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے! نیژا کون ہے؟ نیژا قدیم چینی دیومالا کا ایک نوجوان ہیرو ہے جو بہادری، تقدیر کے خلاف بغاوت اور عوام کی حفاظت کے لیے مشہور ہے۔ “نیژا 1” میں، نیژا اگرچہ “شیطانی گولی” (مو وان) کے روپ میں پیدا ہوا ، لیکن اس نے آخرکار عوام کو بچانے اور آسمانی عذاب کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا۔ “نیژا 2″ نے اس تھیم کو جاری رکھا،...
پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا کل سے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک لگائے جائیں گے۔افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ...
کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اور اعلامیہ جاری کیا کہ 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرے...
ضلع کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں تاریخی امن پاسون جرگہ، قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گزشتہ 6ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مشرانِ علاقہ کی جانب سے ایک اہم امن پاسون جرگہ تخت نصرتی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، جے یو آئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک عماد اعظم، سابق ایم این اے شمس الرحمن، سابق ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کل ہونے والا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینارٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس مؤخر کیا جائے، ججز کے ٹرانسفر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن کا خط میں کہنا تھا کہ ججز تبادلوں سے تاثر گیا کہ سارا بندوبست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کے لیے کیا...
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا،...
وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، شہبازشریف دبئی میں ہونے عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو دورہ یو اے ای کی دعوت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی۔عالمی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کے معاشی ترقی کے ویژن، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اورگورننس ریفارمز پر اظہار خیال کریں گے۔ دبئی میں وزیر اعظم پاکستان کی مختلف ممالک کے سربراہان اور ملٹی...
میرپورخاص( بیورو رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف میرپورخاص کی جانب سے یومِ سیاہ منانے کی کال پر قریشی ہاؤس پر پولیس کی چھڑائی ڈویژنل صدر آفتاب قریشی سمیت چار افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کی قیادت میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم احتجاج سے ایک دن قبل ہی انصاف ہاؤس کو سیل کر دیا گیا اور قیادت کو وہاں محدود کر دیا گیا۔ بعد ازاں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو قریشی ہاؤس پر منتقل کر دیا گیا، جہاں سے وہ پریس کلب تک جانا چاہتے تھیپی ٹی آئی کارکنان کا منصوبہ تھا کہ وہ پریس کلب جا کر احتجاج...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے 11 فروری تک متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی شعبے کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی، یہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کل سے 11 فروری تک متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی شعبے کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی، یہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے واقعات پر کہنا ہے کہ میں اب سڑکوں پر اس وقت نکلوں گا جب ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نکلنا ممنوع ہے، ان کو روکیں گے، پولیس بلائیں گے اور ان کو پکڑوائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے پاس بھیج دیں مجھ سے مشاورت کریں اور اگر اس کے بعد کوئی ڈمپر کسی کو کچل دے تو براہ راست میری ذمہ داری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھا ہے اور اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں، 70 سے زائد لوگ ڈمپر حادثے میں...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مرمت کا کام اتوار کے روز 9 فروری کو کیا جائے گا جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ترجمان نے بتایا کہ شہر...