2025-09-18@21:53:19 GMT
تلاش کی گنتی: 6232
«جاری کیا گیا»:
(نئی خبر)
پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی، جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس نذر آتش کردی گئی۔ سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا گیا، جس کے باعث ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔...
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مبینہ فحش، قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے اور 7 ایف آئی آر درج کرکے خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لڑکی کا روپ دھارنے والا صوابی کا نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار، حقیقت بے نقاب ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے پولیس کریک ڈاؤن کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر فحاشی کے حوالے سے شکایات مل رہی تھیں جس کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں پشاور کے تھانوں میں 7 ایف آئی آر درج کرکے اب...
ہالا: مٹیاری کے سالانہ میلے میں قائم عارضی چڑیا گھر سے ایک بڑا اور خطرناک اژدھا نما سانپ فرار ہو گیا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سانپ کے فرار کو دو روز گزر چکے ہیں تاہم اب تک اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، خاص طور پر بچے اور خواتین شدید خوف میں مبتلا ہیں۔ اس غیر معمولی صورتحال کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کی کوئی ٹیم موقع پر موجود نہیں جبکہ مقامی انتظامیہ بھی مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ چڑیا گھر کا مالک جو سانپ کی تلاش میں...
سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرونی ممالک میں جرائم، سیاسی بنیادوں اور عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو بیرونی ممالک میں جرائم پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر، 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سیاسی بنیادوں پر اسٹاف لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ...
اسلام آباد: فراڈیوں نے فیک کالز اور وٹس ایپ کے ذریعے اراکین سینیٹ کو بھی لوٹ لیا جبکہ سینیٹرز نے فوری ریکوری اور تحقیات کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں صحافیوں پر تشدد سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکمران جماعت کے سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر 9 اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں زیر گردش ہیں جس پر ان کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے ذاکر نائیک ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور ملائیشیا کے اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔ ان افواہوں میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک اور ان کی بیٹی کا بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی رپورٹس بھی وائرل کی گئی ہیں جنھیں ذاکر نائیک اور ان کے خاندان سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اب تک اس حوالے سے کوئی مستند اور معتبر خبر رساں ادارہ...

گورا بادشاہ چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا، سویا تھا جب عمران خان نے اسپیکر نامزد کیا، بابر سلیم سواتی
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کہنے کو تو ہم آزاد ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گورا بادشاہ تو چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا۔ پشاور اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے انکشاف کیاکہ وہ سوئے ہوئے تھے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی، آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کر رہے...
نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پابندیوں کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران وزیراعظم اور وزرا کے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پُرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر کو بھی آگ لگائی۔ جس سے گھر میں موجود ان کی اہلیہ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا انتقال آگ کے دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوا۔ مظاہروں کے دوران یہ پہلا افسوسناک واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک اور سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ اور ان کی اہلیہ وزیر خارجہ ڈاکٹر آروز رانا کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتعل ہجوم نے سابق وزیراعظم اور...
وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور ان کی تضحیک آمیز مہم کا...
سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان بحث میں سخت سوالات سامنے آئے۔ سپر ٹیکس پر دورانِ سماعت عدالت میں ججز اور وکلا کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا جس میں ٹیکس کی نوعیت، اس کے اثرات اور ٹیکس دہندگان میں تفریق پر مختلف پہلوؤں پر بحث ہوئی۔ ایف بی آر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سابقہ عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سپر ٹیکس صرف ان اداروں پر لاگو کیا گیا ہے جن کی آمدن 300 ملین روپے سے زائد ہے۔ یہ ٹیکس 15 منتخب شعبوں پر لگایا گیا...
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو اس نہج تک نہیں لے جانا چاہیے کہ بات تشدد تک پہنچے، یہ افسوسناک واقعہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اس واقعے پر افسوس ہے اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج اس موقع پر صحافی طیب بلوچ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کبھی...
کراچی: سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے صوبے کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس پر صوبائی حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اہم اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے کی، جس میں جائیکا کے اعلیٰ نمائندوں اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصان، کسانوں کے مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کپاس، تل، سبزیوں اور دیگر اہم فصلیں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر بری طرح متاثر ہو...
لاہور سے جدہ جانے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کا سفر بار بار متاثر ہوا اور انتظامیہ کو دونوں طیارے گراؤنڈ کرنا پڑے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، لاہور سے جدہ روانہ ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ انجینئرز کی جانچ کے بعد طیارے کو مزید پرواز کے لیے غیر موزوں...
پنجاب پولیس کی سینئر خاتون افسر، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے "ایکسلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025" سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ IAWP کی 62ویں سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جہاں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کی 300 خواتین پولیس افسران نے مختلف ایوارڈز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ IAWP کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔ ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات...
کراچی(نیوز ڈیسک) لاہور سے جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو الگ الگ ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم دورانِ پرواز موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات ساڑھے 9 بجے زائرین کو دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کیا گیا، مگر پرواز کو ایک اور حادثاتی صورتحال پیش آگئی۔ ٹیک آف کے چند لمحوں...
جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 الگ الگ ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز، پی اے 470، ایئربس اے 320 رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، تاہم دورانِ پرواز طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیش آگئی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو مزید پرواز کے قابل نہ سمجھتے ہوئے گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے فوری طور پر مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات تقریباً ساڑھے 9...
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں آج مزید پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری کردیا گیا جب کہ پہلے ہی کئی بستیاں اور سیکڑوں دیہات زیر آب ہیں اور کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے صبح 8 بجے وزارت آبی وسائل کو ہائی فلڈ الرٹ بھجوایا جس کے باعث دریائے ستلج میں پھر سے بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے رہنماعرفان سلیم سمیت 6ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پرمقدمے سے بری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی۔ استغاثہ نے ایک بار پھر ملزمان عرفان سلیم ،سجاد بنگش، علامہ اقبال ، صدیق ، محمد جلال اور عصمت اللہ پر سینٹرل جیل پشاور پر مبینہ حملے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اس دوران اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی تھی۔ عدالت کو استغاثہ نے بتایا کہ واقعہ 24 فروری 2024 کو پیش آیا تھا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ملزمان کے...

پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا 16واں اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کی سطح پر مشاورت اور ہم آہنگی...
آٹوموبائل ساز کمپنی چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان السُوین کا نیا ماڈل ’بلیک سیریز‘ لانچ کر دیا ہے، جسے 3 ویریئنٹس میں پیش کیا گیا ہے۔ 1.3 لیٹر مینول کمفرٹ، 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی کمفرٹ، اور 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومیئر۔ کمپنی کے مطابق، بلیک سیریز میں اندرونی حصے کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں آل بلیک لیذر سیٹس، ڈور ٹرمز، آرم ریسٹ اور ہیڈ لائنر شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چنگان السوین کی خریداری پر بڑی رعایت، 2 سال کی مفت سروس کی بھی پیشکش خاص طور پر ڈی سی ٹی لومیئر ایڈیشن میں اب 10.4 انچ کا جدید ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جو ایپل کار پلے،...
دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری...
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا...
آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا لگا رکھا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑی کو مشکل سے روکا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے پولیس کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور کیس پولیس کی مدعیت میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ناکہ بندی کے دوران بسم اللہ چوک...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔...
صحافی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو الزامات لگانے پر 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلیٰ سے فیصل امین ، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کے درمیان تنازع اور صوبے کو فیصل امین کی جانب سے چلانے سے متعلق سوال کیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے صحافی سے نام پوچھا اور ٹھیکے و رقم لینے کا الزام عائد کیا جس پر صحافی نے احتجاج کیا تھا۔ اب عبداللہ مہمند نے اپنے وکیل غلام قاسم بھٹی کی وساطت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جس میں 7 روز کے...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے اور رہنما مقیم ہیں۔ ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ اسرائیل کا حملہ تھا جس میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ادھر عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہوگئے جو غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دوحہ کی ایک فوٹو جاری کی ہے جس میں...
اسرائیلی فوج نے دوحہ میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں 10 مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن کے بعد شہر کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں سنائی دیے، عرب میڈیا کے مطابق حملوںمیں حماس قیادت کی قیادت کو نشانہ بنایاگیاجو دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہیدہوگئے۔...
کھٹمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتی پابندی کے بعد نوجوانوں کی جانب سے جنریشن زیڈ تحریک کے تحت شروع ہونے والے شدید احتجاج نے ملک بھر میں کشیدگی کو جنم دے دیا ہے، اس تحریک کے پیچھے بھارت کے خطے میں بڑھتے ہوئے عزائم اور مداخلت کے خدشات نمایاں ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نیپال کے احتجاج کو غیر معمولی اہمیت دے رہا ہے، انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہونے والی جھڑپوں میں 20 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کٹھمنڈو سمیت مختلف شہروں میں حالات قابو سے باہر ہونے پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیپالی...
پاکستان میں حالیہ سیلاب نے صرف گھروں، سڑکوں اور انسانی جانوں کا نقصان نہیں کیا بلکہ ملک کی زرعی ریڑھ کی ہڈی کو بھی شدید جھٹکا دیا ۔ پنجاب کے 28 اضلاع میں 18 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں مستقبل قریب میں کئی ضروری اشیائے خوردونوش کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچانے کے بعد اب سیلاب پنجاب اور وہاں سے سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہر قدم پر بربادی کی نئی داستان چھوڑتا جا رہا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی فصلوں میں کپاس، چاول، گنا اور تقریباً تمام سبزیاں شامل ہیں، جبکہ...
پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 16ویں پاک ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے...
پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور قازقستان نے سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ عزم اسلام آباد میں پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور قازقستان کے ڈپٹی وزیراعظم مرات نرتلیو کی ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں رابطوں کو فروغ دینے اور آئندہ قازق صدر کے نومبر میں متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان...
پنجاب میں سیلاب کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ٹیم سرگرم عمل ہے جب کہ رحیم یار خان میں سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر 7 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 24 بوٹس کے ذریعے کامیاب انخلا آپریشن کیا گیا، حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے رحیم یار خان میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع و شہدا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانے کے افسران، چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم بلند کیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطنِ عزیز کا دفاع بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی وطن سے وابستگی اور قربانیوں...
پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی...
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ علیمہ خان سے...

این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر
این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اسلام آباد کے زون 5 میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز تھری اور فیز فور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے 5 ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی شرائط پوری نہیں کیں اور اسکیم کا این او سی حاصل کیے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا آغاز...
خرلاچی بارڈر ٹرمینل، کرم (KBT) پر پاک فوج کے تعاون سے پاک افغان سرحدی جرگہ منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خیرسگالی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جرگے میں دونوں ممالک کے عمائدین، مشران اور تاجروں نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان وفد نے خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر قائم پاک افغان بھائی چارہ اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس اسپتال کو افغان شہریوں کے لیے پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کی ایک بہترین مثال قرار دیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خیرسگالی اور عملی...
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے، تاہم یہ عمل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ ہریکے اور فیروزپور کے مقامات پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا الرٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے عوام کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں...
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ ضمنی انتخاب سے راہ فرار اختیار کی ہے بائیکاٹ نہیں کیا، یہ ان کا عمومی رویہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران میں عدم اعتماد ہے، اگر ووٹنگ میں حصہ لیتے تو ان کے اپنے 10 سے 12 ممبران مجھے ووٹ ڈالتے، ان ممبران نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے شکریے کے ساتھ انہیں منع کرکے کہا کہ اپنا ووٹ اپنے امیدوار کو ڈالیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے،...
کراچی(نیوز ڈیسک)مون سون کا حالیہ سسٹم جس نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، شدت میں کچھ کمی کے بعد ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ اب بھی طاقتور موسمی نظام ہے اور آج شہر قائد میں دوپہر کے بعد تیز اور موسلا دھار بارش کے کئی اسپیل برسا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق یہ سسٹم اس وقت حیدرآباد سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تھرپارکر کے علاقے ڈیپلو میں سب سے زیادہ 108 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ترجمان نے...
غزہ کے محصور فلسطینیوں کےلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جہاں پرتگالی پرچم بردار امدادی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ امدادی قافلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شامل تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق حملہ خاص طور پر اُن کی مرکزی کشتی پر کیا گیا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ خوش قسمتی سے عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ تنظیم نے ڈرون حملے کے بعد کشتی کو پہنچنے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ سراج کا بھائی جمعہ خان بھی حملے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبوں کو ہلا دینے والے حالیہ زلزلے کے بعد طالبان حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے عالمی امدادی اداروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار صوبے کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں حکم دیا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران خواتین کی تصاویر مت لیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی کاموں میں شریک تمام عالمی ادارے افغانی اور اسلامی اقدار کا احترام کرتے ہوئے خواتین کے عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ یہ نیا حکم ایسے وقت سامنے آیا جب طالبان پہلے ہی دسمبر 2022 سے عالمی امدادی تنظیموں میں خواتین کے کام پر پابندی لگا چکے ہیں۔ بعد ازاں اس پابندی کا دائرہ کار اقوام...

طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر
طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ ، تھانہ صدر بیرونی میں علیمہ خان ، نعیم پنجھوتہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دی تھی ۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں دیگر میڈیا...
اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے فائیو جی اسپیکٹرم کی قیمتوں اور نیلامی میں تاخیر پر تحفظات کے باوجود حکومت کو اب تک ایسا کوئی قابلِ عمل متبادل منصوبہ پیش نہیں کیا گیا جس کے ذریعے ملک میں اسپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پیر کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں منعقدہ اسپیکٹرم آکشن کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ ٹیلی کام انڈسٹری کی نمائندگی ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن (ٹی او اے) کے چیئرمین اور سی ای او جاز عامر ابراہیم نے کی جبکہ دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جی ایس ایم اے کے ایشیا پیسفک کے سربراہ جولیان گورمن نے...
اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر حملے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور… https://t.co/48L5q3B4Sv — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 8, 2025 پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506، 147، 149، 382...
کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کمپنیوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں کریٹیکل منرلز پر تاریخی معاہدہ اور کئی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شریک تھے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں کان کنی اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امریکی وفد کو پاکستان کے تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنی ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے بعد دو اہم ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ معدنیات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایف ڈبلیو...
اسلام آباد: یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔ نغمے میں فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کا آغاز ’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘ کے لہو گرما دینے والے الفاظ سے کیا گیا۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں نغمہ، پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔ نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شاندار عکاسی کی گئی ہے جبکہ نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم کیا گیا۔ نغمے میں بہادری،...
پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ میں یومِ بحریہ شہدا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں قرآن خوانی، شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعاؤں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں نیول چیف نے کہا کہ 8 ستمبر کا دن ان سرفروشوں کے تاریخی حوصلوں کی یاد دلاتا ہے جو سمندری محاذ پر ثابت قدم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور بحری سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع ہمارے تابناک ماضی کا تسلسل ہے۔ مزید پڑھیں: 8 ستمبر: ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے یومِ بحریہ کی تقریبات میں...

اسلام آباد، پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانےمیں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی
علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے ایک صحافی طیب بلوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے پی ٹی آئی رہنماوں،کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست...
دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری ہی...
نیپال میں حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندیوں اور بدعنوانی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب ایک شدید عوامی تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 87 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے قومی پرچم تھامے ہوئے نیپال کا قومی ترانہ پڑھ کر احتجاج کا آغاز کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا کی بندش اور حکومتی کرپشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ حالات اس وقت بگڑ گئے جب مظاہرین پارلیمنٹ کے قریب ریڈ زون میں داخل ہو گئے اور خار دار تاریں عبور کر کے احاطے تک جا...
لندن: برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں لندن میں منعقدہ ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز لندن میں فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 857 مظاہرین کو ’’فلسطین ایکشن‘‘ نامی تنظیم کی حمایت کرنے پرحراست میں لیا گیا، جبکہ 33 دیگر افراد مختلف الزامات کے تحت گرفتار ہوئے، جن میں سے 17 پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے مظاہرے سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ اس تنظیم...
سپریم کورٹ فُل کورٹ اِجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کورٹ فیس اور سکیورٹیز میں اضافے کے فیصلے کو فی الحال مؤخر کیا جاتا ہے۔ رولز میکنگ کمیٹی اِس سلسلے میں تمام ججز، بار نمائندوں اور دیگر کے ساتھ مشاورت کے بعد تجاویز دے گی جِن کو فُل کورٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کا 156واں فل کورٹ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کی۔ سپریم کورٹ کے معزز ججز فل کورٹ اجلاس...
وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارت آئی ٹی اور ذیلی اداروں نے چینی کمپنیوں کے ساتھ 10 معاہدے کر لیے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چینی وزارت صنعت و آئی ٹی کے درمیان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون پر معاہدہ ہوا۔ علی بابا کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ای کامرس ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ہواوے کے ساتھ ملک بھر میں کنیکٹیویٹی کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک تیار کیا گیا۔ یہ معاہدے پاک-چین بزنس کانفرنس کے دوران طے پائے۔ ان کے ذریعے پاکستان کی بزنس ٹو بزنس ایکسپورٹ مارکیٹ کو 10 گنا بڑھانے کا...
پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے اب تک صوبے کی 3 جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو شفٹ کیا جاچکا ہے۔ سیالکوٹ کی جیل کے اندر پانی آیا وہاں سے قیدیوں کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں شفٹ کیا گیا۔ پھر منڈی بہاؤالدین کی باری آئی تو وہاں سے سے تقریباً 8 سو زائد قیدیوں کو ریسکیکو کر کے گوجرانولہ، فیصل آباد اور دیگر جیلوں میں شفٹ کیا گیا اور اب گجرات جیل سے قیدیوں کو نکالا جارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے گجرات شہر کے اندر بھی پانی آگیا ہے۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات...
کوئٹہ: بلوچستان میں آج پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران پولیس کے کریک ڈاؤن میں کئی رہنما و مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے، کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور درجنوں رہنما و کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ ہڑتال کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف کی گئی۔ اس دوران کوئٹہ، دکی، خضدار، قلعہ عبداللہ، زیارت، مستونگ، جعفرآباد، حب اور لسبیلہ سمیت مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور شاہراہیں بند رہیں جب کہ مظاہرین نے کئی مقامات پر...
لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 890 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق 857 افراد کو تنظیم کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ 33 دیگر مظاہرین کو مختلف الزامات میں حراست میں لیا گیا، جن میں 17 افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام بھی شامل ہے۔ پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی وارننگ جاری...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج دینے سلسلے میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا سیلاب کے بعد کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے؟ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت محکمہ آبپاشی، زراعت، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، اربن...
لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی، جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے ستلج اور چناب اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث...
بارہ ربیع الاول کی مبارک شام فون کی اسکرین روشن ہوئی۔ دوسری طرف برادر عزیز سہیل بن عزیز تھے۔ انھوں نے ایک ایسی خبر سنائی جس نے دل خوشی سے بھر دیا۔ یہ خبر کیا تھی، اس کا ذکر بھی ہو گا لیکن اس سے پہلے مختصر سا پس منظر۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بین الاقوامی سیرت کانفرنس ایک پرانی اور مستحسن روایت ہے جس سے پاکستان اور بیرون پاکستان سے علمائے کرام اور دانش ور سیرت مبارکہ کے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ اس بار مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطینی صدر کے مشیر امور دینیہ اور شرعی عدالت کے جج نے بھی اس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ہر...
یہاں کے مقامی باشندے کہتے ہیں کہ یہ کبھی کُھلا ہی نہیں یعنی یہ ریسرچ سینٹر جو لوگوں کو یا ہمارے طالب علموں کو اس نیت کے ساتھ بنا کردیا گیا تھا کہ یہاں وہ ریسرچ کریں۔ ریسرچ تو خیر کیا کرتے ہیں، ایک دروازے کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور دوسرے دروازے کو اندر سے تالا لگا ہوا ہے، یعنی کوئی صورت نہیں کہ آپ اس کے اندر جاکر اس عمارت کو دیکھ سکیں۔ اندرونی دیواروں پر متعدد پورٹریٹ آویزا ہیں جن میں دریائے جہلم کی جنگ کے علاوہ الیگزینڈر کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شہنشاہ Darius سوم کے ایک اہم خط کا متن بھی شامل ہے جس میں...
خیبرپختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر صوبے بھر کے 15 پرنسپل معطل کردیے۔ پرنسپلز کی معطلی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ معطلیاں سالانہ ایس ایس سی امتحانات میں خراب نتائج دینے کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مایوس کن میٹرک نتائج: خیبرپختونخوا حکومت نے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا معطل ہونے والے پرنسپلز میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، گھوڑیو والا اور ہری پور ون کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح ہٹٹر، کرک، کوہاٹ وم اور کوہاٹ ٹو کے پرنسپل بھی اس کارروائی کی زد میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور ٹو، مردان، شہباز عظمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولوں کے پرنسپلز کو...
کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
سنہ 2006 میں خون کے سرطان کے باعث وفات پانے والے 15 سالہ نوجوان کو کیتھولک چرچ کی تاریخ میں ملینیئم کا پہلا سنیٹ (ولی) قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں اتوار کو ہونے والی اس تقریب کی قیادت نئے پوپ لیو نے کی جس میں درجنوں ممالک سے آئے ہزاروں نوجوان عبادت گزار شریک ہوئے۔ سینٹ قرار دیے جانے والے کارلو اکوتیس برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور اٹلی میں مقیم تھے۔واضح رہے کہ ملینیئل جسے جنریشن ’وائی‘ بھی کہا جاتا ہے سے مراد وہ افراد ہیں جو عموماً سنہ1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے۔...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔ تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک انتہائی خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی عام شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ آپریشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے ایسے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مشن براہِ راست صدارتی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ لیکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا...
سوشل میڈیا پر مقبول اور خواتین کے روپ میں نظر آنے والے ایک ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آ گئی۔ ’لڑکی‘ کا روپ دھارنے والا حقیقت مں ’عبدالمغیز‘ نامی نوجوان لڑکا ہے۔ صوابی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ یہ کیسا ڈراما؟ ضلع صوابی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نے مختلف پوز لے کر اور خواتین کے روپ میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جس نے معاشرے میں بے چینی پھیلائی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، ملزم کی ضمانت منظور پولیس چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، اور ابتدائی تفتیش میں عبدالمغیز نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔...
لندن میں ‘فلسطین ایکشن’ نامی تنظیم پر پابندی کے خلاف سب سے بڑے مظاہرے کے دوران پولیس نے 425 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ احتجاج تنظیم ڈیفینڈ آور جیوریز کی کال پر ہوا جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر: ’میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں‘ لکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا پولیس نے احتجاج شروع ہوتے ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ شام 9 بجے کے قریب میٹرو پولیٹن پولیس نے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں واقعے ناگن چورنگی کے قریب پولیس کارروائی کے دوران اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناگن چورنگی پر پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم مشتبہ ملزمان کے نہ رکنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 28 سالہ کانسٹیبل تنویر خان ولد محمد اکبر خان، بیلٹ نمبر 49382 ملزمان کا تعاقب کرنے کے دوران زمین پر گر کر معمولی زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار تنقید کو جسم کے مختلف حصوں میں خراشیں آئیں جبکہ اہلکار کو حادثے کے بعد فوری...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیمز اور بیراجز پر پانی کی آمد و اخراج کا سلسلہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے اور ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 306,740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کچے کے علاقوں سے مزید 12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر 1 لاکھ 21 ہزار 769 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اسی دوران 14 ہزار 495 مویشی بھی بچا...
اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تباہ کن اور بڑے پیمانے پر آنے والے حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر ضروری امدادی سامان نور خان ایئر بیس پر پہنچایا۔ امریکا کی جانب سے یہ امداد قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج کے دیگر مقامات پر بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورے والا کے قریب جملیرا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 3...
کپل شرما شو کے مقبول کامیڈین کیکو شردھا کے پروگرام چھوڑنے کی افواہوں نے شائقین کو حیران کردیا تھا، خاص طور پر اس وقت جب سوشل میڈیا پر ان کے اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔ پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کیکو شردھا نے پروگرام چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ جھگڑے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تاہم اس حوالے سے پروگرام کی جج ارچنا پورن سنگھ نے سچائی بیان کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) ارچنا نے کہا ’’ہہ بالکل جھوٹ ہے۔ کیکو شو نہیں چھوڑ رہے، آپ انہیں آنے والی اقساط میں...
سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔ اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔ پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے...
دیر لوئر میں نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کو پتھر مار مار کر قتل کیا گیا جس کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔ افنان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، واقعے کی رپورٹ چکدرہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو...
عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ (US ARCENT) کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا، جو فوجی ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ بیان میں...
سکھر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ملٹری روڈ واکنگ ٹریک سکھر پر ایک پُر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پرچم کشائی کی۔ یادگار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا گیا، جس کے بعد دنیا کے 11ویں، ایشیا کے 7ویں، پاکستان کے دوسرے اور سندھ کے بلند ترین 300 فٹ فلیگ پول پر 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، جو وطنِ عزیز کی عظمت، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا ۔ اس موقع پر پولیس، سول ڈیفنس کی...
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔ نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام،...