2025-07-31@11:04:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1693

«رائل کالج»:

(نئی خبر)
    15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملزم کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شک کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کو ختم کر دیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم شالم غوری کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، متاثرہ لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں ملزم کو غلط طور پر نامزد کرنے کا اقرار کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ...
    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔ سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بینکاک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ایک حساس فون کال لیک ہونے کے تنازع کے بعد عبوری طور پر وزارت عظمیٰ کے منصب سے معطل کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے کا پس منظر اس وقت سامنے آیا جب 36 اراکینِ سینیٹ نے تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں ان پر بدعنوانی اور آئین کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے اپنے ابتدائی حکم میں کہا ہے کہ معاملے کی مکمل سماعت اور حتمی فیصلے تک وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے...
    لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مقامی پب کے مالک نےباہر نکال دیااور انہیں اپنے پب میں نہ آنے کی ہدایت دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹارمر ایک شہر کے دورے پر تھے اور پب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے پب کے مالک کو اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ ان سے لڑ جھگڑ کر اندر داخل ہو گیا۔ اندر داخل ہوتے ہی اس نے براہ راست وزیر اعظم کو کہا، “وہ شخص میرے پب میں خوش آمدید نہیں ہے۔” جب اسٹارمر نے باہر نکلتے ہوئے اس سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی، تو پب کے...
    ثناء یوسف کی آخری مسکراہٹ اور لال اسکوٹی چلاتی لڑکی ثناء یوسف کی آخری مسکراہٹ اور لال اسکوٹی چلاتی لڑکی ڈاکٹر، مگر کونسا؟ ڈاکٹر، مگر کونسا؟ ڈاکٹر کون سا؟(دوسرا حصہ) ڈاکٹر کون سا؟(دوسرا حصہ) ڈاکٹروں کی سیاست! ڈاکٹروں کی سیاست!   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے نوجوانوں اور ضلعی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سماجی تنظیم پیس بائی یوتھ کے زیر اہتمام کم عمری اور جبری شادیوںکے خاتمے کے لیے ایک ضلع سطح کا نوجوان، حکومتی مکالماتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں فوکل پرسن این جی اواسسٹنٹ مختار کار ٹھل ذوالفقار شاہ ،آغا سجاد،سول سرجن ڈاکٹر واجد حسین بھٹو،محکمہ سماجی بہبود کے نجم الدین نوناری ،محمد فاروق اورشوکت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو سرکاری اداروں کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز، مسائل اور سفارشات مؤثر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے سابق پراسیکیوٹر حسین بخش بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
    پیر کے روز قراقرم یونیورسٹی گلگت میں طلباء نے یوم حسینؑ منایا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اجتماع کو جواز بنا کر 12 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ذکر امام حسینؑ جرم بن گیا، جامعہ میں یوم حسینؑ منانے کی پاداش میں 12 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ پیر کے روز قراقرم یونیورسٹی گلگت میں طلباء نے یوم حسینؑ منایا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اجتماع کو جواز بنا کر 12 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلباء میں معین الدین، ساغر عباس، راحت علی، مناول عباس،...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے اس موقع پر ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ...
    کراچی میں نیول چیف کا ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے، نیول چیف نے ایئر چیف مارشل کی قیادت کو سراہا۔ چیف آف نیول سٹاف نے مزید کہا کہ فضائیہ کی آپریشنل تیاری سے خطے میں دفاعی توازن کا منظرنامہ تبدیل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر وار کالج آمد پر کالج کے صدر ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے استقبال کیا، مہمانِ خصوصی نے ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی و...
    سٹی 42 : نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا ۔  ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے نیول چیف کا استقبال کیا، ایڈمرل نوید اشرف نے ادارے میں دی جانے والی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا، ساتھ ہی جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ قیادت کی تیاری کو ناگزیر قرار دیا ۔  نیول چیف نے شرکاء سے خطاب میں مشرقی محاذ کی صورتحال کا حوالہ پیش کیا، کہاکہ جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار مکمل تیاری پر ہے۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی نیول چیف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت اور ٹیکنالوجی انضمام کی تعریف...
    مظفرآباد (اوصاف نیوز) پٹھایالی، گڑھی دوپٹہ کے علاقے میں 29 جون کی شام شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں راستہ بند ہونے سے پھنسے 120 سے زائد افراد، جن میں سیاح بھی شامل تھے، کو ایک کامیاب اور بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ شام 7 بجے کے بعد پیش آیا جب موسلا دھار بارش کے نتیجے میں بڑے بڑے پتھر اور ملبہ منگر نالہ کے اوپر آ گرا، جس کے باعث پٹھایالی روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اس صورت حال کے باعث درجنوں افراد علاقے میں پھنس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) نے فوری طور پر ایک مشترکہ...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی...
      جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کیا،حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ، اسلام آباد پر قبضہ کے لیے مجبور نہ کیا جائے ، شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں، پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ ہی یہ حکومت چلنے دیں گے ۔ مولانا...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں ایک اہم کارروائی کے دوران دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کا ایک افغان خودکش حملہ آور اپنے سہولت کار کے ہمراہ شہر میں دہشتگردی کی نیت سے موجود ہے۔ اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا، جس کے دوران مقابلہ ہوا اور دونوں دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا خودکش حملہ آور کالعدم تنظیم کا رکن تھا اور پولیس کو متعدد...
    بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو...
    بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو نظریاتی سنسرشپ قرار...
    بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو ”نظریاتی سنسرشپ“ قرار دیا ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے۔ جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم نصاب کو بھارت مرکوز اور غیر جانب دار...
    حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے چانگ گوٹھ میں نہر کے ساتھ گزرنے والی سڑک پر آئل سے بھرے ایک ٹینکر کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سڑک سے اتر کر گیلی اور نرم زمین میں دھنس گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹینکر کو بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کا اگلا (ڈرائیونگ سیٹ والا) اور پچھلا ٹائر نرم زمین میں دھنس گیا تھا، جس سے ٹینکر کے الٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ فوری اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریکوری وہیکل اور ہیوی کرین کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کارروائی میں چار...
    ویب ڈیسک : دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک ریلے سے مختلف مقامات پر 70 افراد پھنس گئےتھے جن میں سے 55کو ریسکیوکرلیاگیا تھا اور باقی کی تلاش جاری تھی۔ اب موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے   جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا یاد رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: خوبصورت وادی سوات ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں دریائے سوات میں سیلابی ریلے کا شکار ہونے والے مزید ایک سیاح کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے، جب کہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح دریائے سوات میں اچانک پانی کا تیز ریلا آیا، جس نے مختلف مقامات پر موجود 70 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 55 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جب کہ باقی کی تلاش کا عمل رات بھر جاری رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں...
    لڑکانہ ڈویژن کی انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کچھ کالعدم شرپسند تنظیمیں، خصوصاً سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی مسلمانوں کے درمیان نفرت اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ محرم، دین اسلام کی بقاء اور نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کا مہینہ ہے۔ مجالس عزاء اور ذکر حسین علیہ السلام کے پروگرامات عبادت ہیں۔ ان مجالس و جلوسوں میں شریک پولیس، سکیورٹی ادارے اور خادمین بھی عبادت کے عمل میں شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر...
    دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز سوات (آئی پی ایس) دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک ریلے سے مختلف مقامات پر 70 افراد پھنس گئےتھے جن میں سے 55کو ریسکیوکرلیاگیا تھا اور باقی کی تلاش جاری تھی۔اب بتایا جارہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔کل صبح سوات بائی پاس کے مقام پر دریاکےکنارے ہوٹل...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک ریلے سے مختلف مقامات پر 70 افراد پھنس گئےتھے جن میں سے 55کو ریسکیوکرلیاگیا تھا اور باقی کی تلاش جاری تھی۔اب بتایا جارہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے   جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ کل صبح سوات بائی پاس کے مقام پر دریاکےکنارے ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی چند فیملیز دریاکے خشک...
    سال 2022 میں دنیا بھر میں تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ ٹن الیکٹرانک کچرا (ای ویسٹ) پیدا ہوا — جو کہ 15 لاکھ سے زائد کچرا ٹرکوں کو بھرنے کے لیے کافی ہے۔ 2010 کے مقابلے میں یہ شرح 82 فیصد زیادہ ہے، اور اندازہ ہے کہ 2030 تک یہ مقدار 8 کروڑ 20 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔ یہ ای ویسٹ پرانے لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور دیگر برقی آلات پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں قیمتی دھاتیں جیسے سونا (Gold) بھی شامل ہوتی ہیں۔ تاہم اس کا صرف ایک چوتھائی حصہ ہی مناسب طریقے سے اکٹھا اور ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ اب ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایسا نیا اور محفوظ طریقہ دریافت کیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں۔ ہائیکورٹ نے ملزمان محبوب اور عباس بنگش کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے۔ یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ وکیل صفائی محمد فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان نے کبھی تاوان طلب نہیں کیا۔ فریقین میں 5 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازع تھا۔ پولیس نے کئی دن تشدد کرنے کے بعد ملزمان کا اقبالی...
    ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی کاوشوں کے نتیجے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ مذکورہ لیپ ٹاپس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے مخصوص نشستوں کا دروازہ بند کرتے ہوئے ان نشستوں سے متعلق اپنا پچھلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے آج طویل سماعت کے بعد 5 کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریتی رائے سے نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائی کورٹ کے مارچ 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔یہ فیصلہ پاکستان کی سیاسی اور آئینی تاریخ میں ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پارلیمانی جماعتوں کے درمیان طاقت کا توازن تبدیل کرے گا بلکہ آئندہ انتخابات اور پارلیمانی عمل میں بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار، جو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنایا۔7 ججز کی اکثریتی رائے سے سنائے گئے مختصر فیصلے میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جب کہ 6 ججز نے مخالفت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں اب پی ٹی آئی کو نہیں دی جائیں گی، بلکہ یہ دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کی 17 سماعتیں ہوئیں، اور معاملہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ ان دلائل کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی۔ اس موقع پر جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کچھ دیر میں مختصر فیصلہ سنائیں گے۔ قبل ازیں مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس سننے والے آئینی بینچ کے گیارہ ججوں میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ حامد خان ایڈووکیٹ نے ان پر اعتراض کیا، عوام میں جج کی جانبداری کا تاثر جانا درست نہیں ہے اس لیے بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا، بینچ ٹوٹنے کے...
    سوات(نیوز ڈیسک)دریائے سوات میں فضاگٹ کے مقام پر سیلابی ریلے نے قیامت ڈھا دی، جس کے نتیجے میں 80 افراد دریا میں بہہ گئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 57 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 14 سیاح تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ فضاگٹ ہے، جہاں 18 افراد دریا میں ڈوبے، جن میں سے 7 کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچایا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پاک فوج کے دستے بھی ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے مجموعی طور پر 30 بوگیاں کم کر دی ہیں، جس کی وجہ مسافر کوچز کی قلت بتائی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی اس کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔محکمہ ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے پاس فی الوقت مسافر کوچز کی دستیابی میں شدید کمی ہے، جس کے پیش نظر بولان میل سمیت مختلف اہم ٹرینوں سے بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن ٹرینوں کو اس فیصلے سے متاثر کیا گیا ہے ان میں خبیر میل، تیز گام، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس،...
    سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں۔ ہائیکورٹ نے  اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان محبوب اور عباس بنگش کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے۔ یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ وکیل صفائی محمد فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان نے کبھی تاوان طلب نہیں کیا۔ فریقین میں 5 لاکھ روپے...
    سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) دریائے سوات بپھرگیا، خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے،7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،55افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے سوات میں 7مختلف مقامات پر آئے سیاح دریا میں بہہ گئے، ڈوبنے والے 20سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کیلئے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق بائی پاس کے مقام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کیخلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب نے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا تھا، حالانکہ وزیراعلیٰ کو 48 گھنٹوں سے زائد مدت کی پیرول پر رہائی کی اجازت دینے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور یہ ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل عدالت میں یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی، جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وہ کل ہی اس کیس میں پراسیکیوٹر مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(کامر س ڈیسک) اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ACWA)کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے پشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا انصار اللہ خلجی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے کالم نگاروں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر اورسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے سابق سینئر نائب صدراورموجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے دی۔عدالتِ عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دینے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔ حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ نیب نے اقبال میمن کو پیرول پر زیرِ حراست قیدی کی رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا، وزیرِ اعلیٰ ملزم کو 48 گھنٹے سے زائد پیرول پر رہائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا، زیرِ حراست ملزم کی پیرول پر رہائی عدالتی نہیں...
    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبائلی اضلاع میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا، اسمبلی میں تمام جماعتوں نے ٹیکس کی مخالفت کی تاہم پھر بھی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ٹیکس نفاذ کے کلاف اگلے ماہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کا نفاذ مسترد کر دیا گیا، قبائلی اضلاع کے کاروباری افراد نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی۔ سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ یکم جولائی سے ہزاروں قبائل بے روزگار ہوجائیں گے، سیلز ٹیکس کیخلاف ہم اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔ حمید اللہ جان آفریدی نے...
    پنجاب میں 85 سالہ بزرگ پر ظلم کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ، جس میں ملزمان نے بیرون ملک مقیم بیٹے کو لائیو کال پر اس کے باپ پر بہیمانہ تشدد دکھایا۔ بہاولپور کے علاقے تھانہ قائم پور کی حدود میں واقع چک 19 فورڈواہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جس میں آصف ڈان نامی بااثر شخص نے اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر 85 سالہ بزرگ شہری پر بدترین تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بزرگ شہری حفیظ ساجد کو چک کے مرکزی چوک سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا اور آصف ڈان کے ڈیرے...
    190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی، جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت پارٹی کے دیگر...
    سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5سال سے کم کرکے 4سال کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لا کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، ایس ایم لا کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دیا، بیرون ملک قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لا کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ایس ایم...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام پانچ سے سال سے کم کرکے چار سال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، ایس ایم لاء کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا...
    سپریم کورٹ میں لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:طلبا گروپوں میں تصادم، بولان میڈیکل کالج 2 ہفتوں کے لیے بند عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سی لا ٹیسٹ ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ایس ایم لا کالج سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ادارہ ہے۔اگر وہاں کوئی کمی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے وزیر خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور سے مکالمہ کیا ہے کہ جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ وزیر خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے اور  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کرنے کا راستہ دکھا دیا۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شاہ فیصل بھی علی امین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔  لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کی پی...
    آئی جی سندھ کیساتھ آنلائن اجلس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماضی میں جیکب آباد، شکارپور اور قمبر شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیجانب سے دہشتگردانہ کارروائیاں ہوچکی ہیں۔ اسلئے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسی کالعدم تنظیموں کے شیڈول فور میں شامل دہشتگردوں پر گہری نظر رکھی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر اور نواسۂ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ ان کے غم میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس عزاداری کی فول پروف سکیورٹی انتظامات حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو تنبیہ کردی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔ آئی سی سی کے مطابق رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جس کے سبب انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ رشبھ پنت نے کیا کیا تھا؟ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز فیلڈنگ کےدوران امپائر کےفیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کےدوران رشبھ پنت نے...
    چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم کو فوقیت دی گئی ہے ، ترجیحات کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر ظفر اقبال ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، صدر ایکٹا آزادکشمیر طارق سلیم، سینئر وائس پریذیڈنٹ ایکٹا ڈاکٹر ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری ایکٹا چوہدری عبدالرحیم بھی موجود تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر کے اقدامات اور ہائر ایجوکیشن سے منسلک اساتذہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم...
    رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایوان میں ناک سے لکیریں نکالنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمشید دستی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران کانوں کو ہاتھ لگاتے رہے ہیں۔جمشید دستی اپنے نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے سامنے آئے، انہوں نے ایوان کے فلور پر ناک سے لکیریں نکالیں ، وہ کانوں کو ہاتھ بھی لگاتے رہے ہیں۔
    اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو محمد حسیب کو گریڈ17میں ترقی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزارت تعلیم نے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری محمد حسیب کو گریڈ17میں ترقی دے دی گئی۔ وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5جون کو ہونیو الی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارش پر وزارت تعلیم نے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو محمد حسیب کو ترقی دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17تعینات کردیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیزانیہ اور زائچہ...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی،تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ واضح رہے کہ 24فروری...
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے ۔ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ  کریں، صدر نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا ۔مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے ، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے...
    آصف زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے کو ضروری قرار دیا ہے۔ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایران پر حملہ کر کے ٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا: فاطمہ بھٹومصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے، تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔صدرِ مملکت نے فریقین پر مکالمے اور...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو سفارت کاری اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں اپنا بیان جاری کیا اور صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ  کریں، پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری سے مسئلے کو حل کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر آصف علی زرداری...
    اپنے ویڈیو پیغام میں وہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہتی ہیں کہ میڈیا کو تو مودی کا نام سن کر سانپ سونگھ جائیگا، لیکن غیر جانبدارانہ انتخاب اور آپکے ووٹ کیساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، خاموش تماشائی مت بنیے، اسکی مخالفت کیجیے۔ اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی تو جمہوریت کا جنازہ نکال ہی رہے ہیں، لیکن اگر کوئی ان کے اس گناہ میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے، تو وہ الیکشن کمیشن ہے۔ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران کو انتخابی عمل مکمل ہونے کے 45 دنوں بعد اس سے...
    احسن حمید جو کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قریباً 6 ملین سے زیادہ سیاح ہر سال گلیات کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے ادارے نے ان کو مختف سہولیات دینے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہاں پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو ہم مختلف جگہ پر اپنے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں جس میں یہاں کی پولیس بھی ہمارا بہت ساتھ دیتی ہے تاکہ ٹریفک یا کسی اور قسم کے مسئلے سے لوگوں کو پریشان نہ ہونا پڑے۔ یہ بھی پڑھیں سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے صدارتی ترجمان مجید فراہانی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ چاہیں تو صرف ایک فون کال کے ذریعے جنگ روک سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایران کے صدارتی ترجمان مجید فراہانی کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی قیادت کو ایران پر حملے روکنے کا حکم دیں تو ایران کے ساتھ سفارت کاری بہ آسانی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران سویلین مکالمے پر یقین رکھتا ہے، یہ براہِ راست ہو یا بالواسطہ، اہم بات یہ ہے کہ بات چیت ہو، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ صرف ایک فون کال کے ذریعے جنگ روک سکتے ہیں، بس اسرائیلیوں کو کال کردیں۔انہوں نے ایران کے...
    ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی...
    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز تھنک ٹینکس، عالمی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی مکالمہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے اصولی مؤقف کی عالمی سطح پر بھرپور ترجمانی کا مؤثر ذریعہ بنی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سکیورٹی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور حالیہ معرکۂ حق و آپریشن  بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی پوزیشن کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں666افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔885معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
    تھائی وزیر اعظم پیٹنٹارن شنواٹرا ایک لیک ہونے والی فون کال کے باعث شدید سیاسی بحران کا شکار ہو گئی ہیں۔ یہ کال جو کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم اور موجودہ سینیٹ کے صدر ہن سین کے ساتھ تھی، 17 منٹ طویل تھی اور اس میں پیٹنٹارن نے تھائی فوجی کمانڈر کو ’اپوزیشن‘ قرار دیا، جبکہ ہن سین کو ’انکل‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا ہن سین نے یہ ریکارڈنگ خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کی جس کے بعد تھائی لینڈ میں سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی۔ اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے پیٹنٹارن نے عوام سے معذرت کی اور وضاحت دی کہ...
    سندھ نے کالج میں داخلے 2025 کے لیے نئی شرط عائد کردی، نئی شرط سے والدین اور طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال کالج میں داخلے کے لیے نئی شرط عائد کردی، جس میں والد کا ڈومیسائل جمع کروانا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ طالب علم کا اپنا ڈومیسائل اور پی آر سی پیش کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے لگائی گئی نئی شرط سے والدین اور طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے داخلے کے لیے اب 5ویں اور 8ویں جماعت کے نتائج کی ضرورت نہیں ہے اور...
    سی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ساہیوال (آئی پی ایس )سی ٹی ڈی ساہیوال نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نیمغربی بائی پاس اوکاڑہ سے خارجی کو گرفتار کیا،گرفتارخارجی سے بارودی مواد ڈیٹونیٹر پرائما کارڈ اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلیاگیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں،خارجی زاہد حامد ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی نیت سے ان علاقوں میں موجود تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت میں وکیل سلمان اکرم راجا اور بینچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اصول موجود ہیں، خامیوں سے بھرپور فیصلے بھی اگر نا انصافی پر مشتمل نہ ہوں تو نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ کل کی سماعت میں ایک کارٹون کا ذکر ہوا۔ مجھے وہ کارٹون تو نہیں ملا لیکن ایک اور کارٹون دیکھا ہے۔ اس کارٹون میں ایک شخص کو باندھ کر مارا جارہا تھا، ریفری بھی اسے ہی مار رہا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جواب دیا ’’وہ کارٹون 2018 والا تھا‘‘۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے سلمان اکرم راجا...
    کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز بینکاک: فون کال لیک ہونے پر تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم یتونگاترن شیناوترا سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم ہن سین (Hun Sen) سے کی گئی فون کال لیک ہوگئی تھی جس کے بعد اب انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے ممکنہ حل کی فون کال لیک گفتگو وائرل ہونے کے بعد ملک میں وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ ہے اور ایسے میں وزیراعظم کی ایک اہم اتحادی جماعت نے...
    احمدمنصور:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین اور عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ، امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی و عالمی معاملات پر پاکستان کا اسٹریٹیجک وژن پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، پاکستان نے دہشتگردی کو بطور ہائبرڈ وارفیئر ہتھیار استعمال کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا۔ آرمی چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 170ویں اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 8 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دیں گئیں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی تفصیلات مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے مرکزی کمیٹی روم میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 170 واں اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر لطاف علی سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ایچ ڈی ڈگریاں اینیمل نیوٹریشن، ایگرانومی، انسیکٹولوجی، اریگیشن اینڈ ڈرینیج، پلانٹ پیتھالوجی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور ویٹرنری فزیالوجی و بایو کیمسٹری جیسے اہم زرعی شعبہ جات میں آٹھ اسکالرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) کمبوڈیا کے سابق وزیر اعظم سے فون پر کی گئی بات لیک ہونے کے بعد تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا جب کہ اتحادی پارٹیوں نے بھی حکومت سے علاحدگی اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ لیک کال میں انہوں نے کمبوڈیا کے رہنما سے درخواست کی تھی کہ وہ تھائی لینڈ کے حکام کی باتوں پر دھیان نہ دیں، کیونکہ ملک میں ہر ایک خود کو اہم دکھانا چاہتا ہے۔ بعد میں پیتونگاترن شیناوترا نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی گفتگو مذاکراتی حکمت عملی تھی ۔ واضح رہے کہ پیتونگاترن شیناوترا اگست 2024 ء میں وزیر اعظم بنی تھیں۔ 
    کراچی میں شارع فیصل، ڈرگ روڈ کے قریب راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون شاہینہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے ریت ہٹائی گئی۔متوفی خاتون شاہینہ کے بیٹے سعود نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ہم اسکیم 33 کے رہائشی ہیں، بفر زون سے حاجیوں کو لینے پورا خاندان ایئر پورٹ جا رہا تھا، تمام لوگ مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔سعود کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سب سے آگے تھی، سی او ڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکلنے...
    —فائل فوٹو فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔ ترکیہ: پاکستانی ریسکیو ٹیم نے 3 افراد کو ملبے سے نکال لیا، جان بچنے پر لڑکا رو پڑاجان بچنے پر لڑکا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، ساتھ موجود لوگ پاکستانی ریسکیو ٹیم کے شکر گزار نظر آئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون اور بچیوں کو باحفاظت نہر سے نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
    ججز تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار نہیں دے رہے، اکثریتی فیصلہ ، سرفراز ڈوگر قائمقام چیف جسٹس برقرار ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تین دو کی اکثریت سے فیصلہ دیا۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ لکھا۔عدالت نے ججز کی سینارٹی سے متعلق معاملہ صدرِ پاکستان کو واپس ریمانڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار نہیں دے رہے۔ اکثریتی فیصلے میں ہدایت دی...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پی ٹی آئی کو نہ دینے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت جسٹس سید امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی فل کورٹ آئینی بینچ نے کی، جہاں کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل پیش کیے۔ دلائل کے آغاز میں سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 2 ججوں اور 8 ججوں کے فیصلے کے نکات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ نے مرکزی کیس میں یہ دلائل نہیں دیے، ہم نے خود حقائق نکال کر لکھے۔ جسٹس مندوخیل نے سلمان راجا کے گذشتہ روز کے شعر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، آپ کا کل کا شعر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کیا کہ آپ دیر سے آئے مگر درست نہیں آئے، آپ نے کہا سیٹیں سنی اتحاد کو دیں۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے، سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر کیس کی کارروائی براہ راست نشر کی جارہی ہے۔ کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں دو ججز اور 8 ججز کے فیصلے کے نکات بتاؤں گا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کیا کہ سلمان اکرم راجہ صاحب، آپ نے مرکزی کیس میں یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبہ سندھ کے375 کالجزمیں داخلوں کا آغازہوگیا.کراچی کے 154 بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نوید رب نے کہاہے کہ  کراچی میں ابتک 18756، حیدرآباد میں 883، میر پورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320،لاڑکانہ میں 345 جبکہ سکھر میں 364 داخلوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی جی کالجز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سب سے زیادہ داخلوں کے لئے درخواستیں کراچی میں موصول ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےکالجز میں طلبہ،والدین کی آسانی کے لئے29سہولیاتی مراکزقائم کئےہیں،اس بار ایڈمیشن کو مزید آسان کردیا گیا ہے۔نوید رب نے بتایا کہ آٹھویں،پانچویں جماعت کارزلٹ ایڈمیشن کےلئےضروری نہیں۔ جبکہ داخلہ فارم میں بچے کی جگہ والد کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ، موبائل نمبرمانگاگیا۔ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ 15 جون...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد افسوس ناک طور پر بھارت نے امریکا کی سفارتی مداخلت کی بھی مخالفت کی ہے، پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے۔  بلاول بھٹو نے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ...
    — فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔عمر ایوب نے کہا کہ بجٹ کا آغاز ہی غلط ہے، فنانس کے حوالے سے کئی غلطیاں کی گئیں، اس بجٹ سے پاکستان میں مزید مہنگائی آئے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے مشرق وسطیٰ میں صیہونی طاقت کی مذمّت کی ہے، شیر افضل مروتانہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں ریل کوپ ‏(RAILCOP) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ادارے کے جاری منصوبوں، مالی معاملات اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے ادارے کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی تمام مالی واجبات فوری طور پر کلیئر کرے۔(جاری ہے) ادارہ اپنے قابل وصول رقوم کو جلد از جلد وصول کرے۔ اہم جاری منصوبوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج گھوٹکی کے تعمیراتی و ترقیاتی کام شامل ہیں۔محمد حنیف عباسی نے ریل کوپ کے سی ای او کو خصوصی طور پر ہدایت دی کہ...
    وزارت خارجہ کے احکام کے مطابق سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکالا جارہا ہے جب کہ دفتر خارجہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور ہمارے قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل کی کشیدگی، پاکستان نے سفارت خانوں سے غیر ضروری عملے کو نکالنا شروع کردیا۔ وزارت خارجہ کے احکام کے مطابق سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکالا جارہا ہے جب کہ دفتر خارجہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور ہمارے قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ایران سے سفارتکاروں کے غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ ایرانی حکام کو اعتماد میں لئے...
    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپورٹ اینذ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے گرین لائن ایکسپریس سروس کا آغاز کیا جارہاہے ، گرین لائن ایکسپریس سروس کا آغاز آج 17 جون بروز منگل سے کیا جارہا ہے۔گرین لائن بس صبح کے اوقات میں عبداللہ کالج چوک سے نمائش تک صبح8 تا 10 بجے تک جبکہ شام کے اوقات میں نمائش سے عبداللہ کالج چوک تک شام ساڑھے 5 تا ساڑھے 7 بجے تک چلے گی۔گرین لائن بس عبداللہ کالج جوک سے براستہ کے ڈی اے فلیٹ،فور کے چورنگی،یوپی موڑ، حیدری، انوبھائی پارک سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی تک جائے گی۔ 
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کہاہے کہ ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کیلئے ہے ، جو کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال لی جائے گی جبکہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، ہم اب بھی الرٹ ہیں۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں واضح  کیا کہ اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو اسے پہلے کی طرح جواب ملے گا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام آئندہ نسلوں کی امانت ہے اور اس کے تحفظ کا فرض ہم سب مل کر نبھائیں گے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے...
    لاہور: گلشن راوی کے علاقے میں چور انوکھی واردات کرتے ہوئے پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے اڑے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ سیف سٹی کیمروں میں نئی موٹرسائیکل چوری کرتے ویڈیو سامنے آگئی، جس پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلشن راوی سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر متاثرہ شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی۔ کال موصول ہوتے ہی ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے ٹریسنگ شروع کی۔ کیمروں میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کو پارکنگ میں لاک توڑ کر بائیک چراتے ہوئے دیکھا گیا۔ چور اپنی پہلے سے چوری شدہ بائیک وہیں چھوڑ گئے اور شہری کی نئی بائیک لے گئے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی اور ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70 سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20 سے 30 سال سیاست کرنی ہے۔وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں، لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں...
    — فائل فوٹو گلگت کے علاقے چھلت میں پیش آنے والے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کار گزشتہ رات نالے میں گر گئی تھی جس میں 7 افراد سوار تھے، اب بھی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے ایک زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز کے تحت نئی حد سے زیادہ رقم نکالنے پر 0.8 فیصدکا زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جو موجودہ سال کے 0.6 فیصد سے زیادہ ہے۔بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔...
    یکجہتی ایران ریلی لاہور میں پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی چوک تک نکالی جائے گی۔ ریلی کل بروز اتوار شام 5 بجے برآمد ہو گی۔ ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امتِ مسلمہ کی غیرت، مزاحمت کی علامت اور ظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار، جمہوری اسلامی ایران سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان نے ’’یکجہتی ایران ریلی‘‘ کا اعلان کر دیا۔ یکجہتی ایران ریلی لاہور میں پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی چوک تک نکالی جائے گی۔ ریلی کل بروز اتوار شام 5 بجے برآمد ہو گی۔ ریلی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کاالعدم قرار دے دیا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے جواد امین خان کو صدر اور شاہد حسین کو پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے صدر جواد امین خان کو نگران دور حکومت میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔  تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگران حکومت کے کام...
    بینک سے کیش نکالنے پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ ایف بی آر کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ نان فائلر بینک سے کیش نکالے گا تو 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹے گا۔ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا کہ پہلے جب نان فائلر کی جانب سے بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس کٹتا تھا۔کمیٹی کو ایف بی آر نے بتایا کہ 50 ہزار تک کیشں نکالنے پر 400 روپے ٹیکس کٹے گا۔ چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ اس حد کو...
    احتجاجی مظاہروں میں مقررین اسرائیلی بربریت کیخلاف خطابات کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایس او پاکستان ان حملوں کی پرزور انداز میں مذمت کرتی ہے، اسرائیل اور امریکہ نے اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں عسکری و سول حکام کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آج بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق آج لاہور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، روہڑی، کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالا، جہلم،...
    علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کارکنوں اور عہدیداروں کی ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کریں، اور ایران کے شہداء کیساتھ اظہار یکجتہی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے آج بعد از نماز جمعہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کارکنوں اور عہدیداروں کی ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کریں، اور ایران کے شہداء...