2025-11-19@08:11:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1830
«فرنچائز کو»:
(نئی خبر)
وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا ممکن ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا نہیں ہے اور موجودہ حالات کے باوجود سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”چین کے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے“۔ چینی قیادت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”صدر شی جن پنگ کا فی الحال موڈ اچھا نہیں“، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ”وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کے ملک کیلئے کوئی مسئلہ پیدا ہو“۔ یاد رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور...
وائس چانسلر نے کہا کہ جدید تحقیق، بین شعبہ جاتی تعلیم اور عالمی تعاون پر جامعہ ملیہ کی توجہ اب ٹھوس نتائج دے رہی ہے، ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں جامعہ ٹاپ 200 میں بھی جگہ حاصل کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں، جس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پروفیسر مظہر آصف نےکل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی سب سے اعلیٰ رینک حاصل کرنے والی مرکزی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پوری جامعہ برادری...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔ جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009ء میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختصر وقت میں 11 سے 16 اور پھر بی ایس گریڈ 17 میں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق افسر کی موجودگی کے باوجود کسی دوسرے کو عہدے کا ایڈیشنل چارج نہیں دیا جاسکتا۔ ...
کراچی: اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا...
برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔ View this post on Instagram A post shared by @bpamb_am.pmam ماہرین نے فوری...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا جگر کی ایک عام بیماری (جو کہ غذائی فرکٹوز کے سبب ہوتی ہے) سے بچا سکتی ہے یا اس کو کم کر سکتی ہے۔ بڑی مقدار میں فرکٹوز کی کھپت (بالخصوص سافٹ ڈرنک جیسے پروسیسڈ اشیاء میں موجود اضافی مٹھاس) سے جمع ہونےو الی چکنائی جگر کو نقصان پہنچانے کا سبب بب سکتی ہے یہ کیفیت فیٹی لیور بیماری کی ایک قسم کا سبب بن سکتی ہے جس کی علامات سوزش، زخم اور جگر کی مستقل خرابی شامل ہیں۔ محققین کے مطابق مریضوں میں وزن کی وجہ سے جگر کی اس بیماری کی تشخیص مشکل ہوتی ہے۔ ماضی کی مطالعوں میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ اگر...
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے چار مزدوروں کو اغوا کرلیا۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا اور چار مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے،مغویوں کا تعلق کشمیر اور مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،مغویوں کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
غزہ کی پٹی کو 29 ملین یورو کی امداد فراہم کرنیکا دعوی کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے ایک مرتبہ "دو ریاستی حل" کیلئے ملکی حمایت کا اعادہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے فلسطینی سرزمین پر "دو" ریاستی حل کے لئے ملکی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فریڈرک مرٹز نے غزہ کی پٹی کو 29 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا دعوی بھی کیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری کارروائی کی ضرورت ہے اور اب جرمن شہریوں سمیت تمام یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو ان کے اہلخانہ کے پاس پہنچا دینا چاہیئے! الجزیرہ کے مطابق...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
ویب ڈیسک :شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں، شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا۔ یہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں پانچویں شرکت ہوگی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں محمد صلاح کے 9 گولز اہم ثابت ہوئے۔ گزشتہ روز کاسابلانکا میں مصر نے جبوتی کو 0-3 سے مات دی جس میں سے 2 گول مصر کے کپتان محمد صلاح نے کیے۔ واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔
اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا اگر کسی کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ملکی دفاع کے حوالے سے فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا ۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پتھروں کا تحفہ فیلڈ مارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا اور اس کا معدنیات کی کسی ڈیل، ملکی یا غیر ملکی سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ دنوں میری تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ میری ملاقات جو ان کے دورہ امریکا پر بریفنگ تھی کا ذکر کیا لہٰذا اس حوالے سے ضروری وضاحت دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو باقی لگائے گئے الزامات کا جواب تفصیل سے دوں...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں ہیتھر نائٹ نے انگلینڈ کو بنگلادیش کیخلاف شکست سے بچالیا۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بنگلادیشی ٹیم پچاسویں اوور میں 178 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سبحانہ موستاری نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ربیعہ خان جارحانہ 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے تین، چارلی ڈین، ایلس کیپسی اور لنسے اسمتھ نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ ویمنز کو 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 78 رنز...
راولپنڈی: مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، مذکورہ سامان 10 اکتوبر کو مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کیلئے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا۔ چکلالہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ڈنڈے، غلیلیں، قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے دہشتگردی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں...
رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا ہے، یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔ سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025ء کو متوقع ہے، جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو نظر آئے گا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آج کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے رہا ہے، سیارہ زحل آج چاند کے بائیں جانب دیکھا جاسکے گا
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کو دکھ یا رنج پہنچا ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں، کیونکہ ان کی نیت کسی کی تضحیک یا بے ادبی نہیں تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کی تقریر کا مقصد صرف ایوانِ بالا کی بالادستی کا اصول اجاگر کرنا تھا، نہ کہ کسی فرد یا ادارے کو نشانہ بنانا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی ایمل ولی خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ روز ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم...
خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاک چین دوستی، طبی تعاون اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چینی سفارتخانہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم انسانیت کی بہترین مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کے نئے عزم کا اعادہ انہوں نے کہاکہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہاکہ اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن...
این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر این پی سی اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی...
لاہور( این این آئی) سال 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ آج کیا جاسکے گا۔سپارکو ترجمان کے مطابق 7اکتوبرکی شام 8 بجکر 47منٹ پرسال 2025 کے تین سپرمونزمیں سے پہلا سپرمون نظر آئے گا،یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فور ی بعد سے طلوعِ آفتاب سے کچھ دیرپہلے تک دیکھا جا سکے گا،سپرمون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپرمون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہو گا،مزید 2 سپرمونز پانچ نومبر اورپانچ دسمبر کو دیکھے جاسکیں گے۔
برلن: جرمنی نے حالیہ ہفتوں میں فضائی حدود میں نظر آنے والے متعدد مشکوک ڈرونز کے پیچھے روس کے ممکنہ ہاتھ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی میں متعدد ڈرون پروازیں دیکھی گئیں جن کے نتیجے میں بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ 10 ہزار سے زائد مسافروں کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ چانسلر نے مزید کہا کہ یورپی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور کے مقابلے میں بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا...
جرمنی نے مشکوک ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جرمنی میں حال ہی میں نظر آنے والی متعدد ڈرون سرگرمیوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق ان ڈرون پروازوں کے باعث ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کا نظام متاثر ہوا، خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں اور دس ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چانسلر مرز نے بتایا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور سے بھی زیادہ ہے۔ اگرچہ کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، مگر تمام پروازیں جاسوسی مقاصد کے لیے کی...
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے عالمی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں عارضی طور پر معطل کرے گی۔ یہ فیصلہ اُس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات روبیو نے امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس فیس دی نیشن’ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہم اس سے متفق ہوں یا...
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں...
اگر آپ برگر، پیزا یا دیگر جنک فوڈز کے شوقین ہیں تو محتاط ہو جائیں، کیونکہ ان غذاؤں کا صرف چند دنوں تک مسلسل استعمال بھی دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا اسکول آف میڈیسن کی ایک تازہ طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہماری خوراک دماغی صحت پر ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور جنک فوڈ دماغ کے یادداشت کے نظام کو متاثر کر کے یادداشت کی کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیقی ماہرین نے تجربے کے دوران چوہوں کو ایسی خوراک دی جس میں چکنائی اور چربی کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی جاری تزئین و آرائش میں ایک نئی اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ناپسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق اس تجویز نے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ (تقریباً 750 ملین آسٹریلوی ڈالر) لاگت آئے گی، یہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس کی تکمیل 10 سال میں متوقع ہے۔ اس کا مقصد محل کے بوسیدہ برقی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی نظاموں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ اور فعال...
اسکرین گریب ڈی آئی جی پونچھ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ڈی آئی جی پونچھ نے کہا کہ ہمارےبھائی کی جان لی، 200 سے زائد پولیس والوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کے لوگوں کو بتاتے رہے کہ اپنے درمیان کالی بھیڑوں کو پہنچانیں، یہ لوگ آپ کو پر امن نہیں رہنے دیں گے۔ڈی آئی جی پونچھ نے کہا کہ ہماری بات لاشوں کی صورت میں سچ ثابت ہوئی، یہ کالی بھیڑیں لوگوں کو تقاریر کرکے اشتعال دلاتی رہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ نے قومی کرنسی سے چار صفر ہٹانے پر اتفاق کیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایران کے مانیٹری اور بینکنگ قانون میں ترمیم کے بل پر گارڈین کونسل کے اعتراضات کا جائزہ لینے اور حل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسمبلی کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ شمس الدین حسینی نے بتایا کہ یہ معاملہ تین مختلف حکومتوں اور پارلیمانوں کے دور سے گزرا ہے۔ آج کے اجلاس میں ارکانِ اسمبلی نے ترمیمی بل کی کچھ شقیں دوبارہ گارڈین کونسل کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے حق میں 144 ووٹ، مخالفت میں 108 ووٹ آئے جبکہ تین ارکان غیر حاضر رہے۔ اب یہ قرارداد گارڈین کونسل کی منظوری کے بعد حتمی ہوگی۔ چار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت پاکستان نے ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات دیہی اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے ’’برین آن وہیلز‘‘ کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔الخدمت پاکستان کے مطابق ملک میں تقریباً ڈھائی کروڑ افراد ڈپریشن، اینگزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، جبکہ پورے ملک میں تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات کی تعداد پانچ سو سے بھی کم ہے، ان حالات میں دیہی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے مسائل سے نبٹنے کے لیے سہولیات کی شدید کمی ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کا پہلا سُپر مون ظاہر ہوگا۔ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سُپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 47 منٹ پر دکھائی دے گا، یہ سُپر مون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا، یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔سپارکو کے مطابق اس سال کا سب سے روشن سُپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا، اس کے بعد مزید دو سُپر مونز 5 نومبر اور 5 دسمبر...
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
طیب سیف: رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتوبر کو نظر آئے گا,پاکستان میں یہ سپر مون 8 بج کر 47 منٹ پر نظر آئے گا۔ تفصیلات کےمطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سُپر مُون شام 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا۔ یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا...
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ The federal government/ Interior Ministry has taken back all the security personnel allotted to me and my father and family. Two things1. If anything happens to me or my family the responsibility will be yours 2. I’ll keep on speaking for the public and am ready for anything… — Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 4, 2025 اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے...
آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )اتوار کو آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔ اس حساس موقع پر ممکنہ سیاسی تنازعات سے بچنے کے لیے آئی سی سی نے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے پاک بھارت کے موجودہ سیاسی حالات پر سوالات کیے، تاہم آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپوا کازی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات نہیں کیے جائیں گے اور...
سعودی عرب کے شہر ریاض کی بلدیہ نے شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریاض کے بلدیاتی نظام کے سربراہ ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے (ریاض بلدیاتی تبدیلی پروگرام) کا افتتاح کیا، جس کا مقصد دارالحکومت کے تیز رفتار ترقیاتی عمل سے ہم آہنگ ہو کر شہری خدمات کو عالمی معیار تک پہنچانا اور ریاض کو ایک جدید، متحرک اور خوشحال شہر کے طور پر استوار کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا نجی ہیلتھ انشورنس میں 5 گنا اضافے کا اعلان پروگرام کے تحت شہر کی 16 ذیلی بلدیات کو 5 بڑے انتظامی شعبوں میں منظم کیا جائے گا تاکہ خدمات زیادہ مؤثر انداز میں اور ہر علاقے کی ضروریات...
کراچی: گلبہار کے علاقے گولیمار فردوس مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے چاندی و نگینہ شاپ کو لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر دکان سے بھاری مالیت کے چاندی و سونے کے سیٹ، قیمتی پتھر اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلبہار پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 203 سال 2025 بجرم دفعات 395 اور 337 اے ون کے تحت دکاندار کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی کے مطابق اسلحہ بردار 4 ڈاکو میری دکان میں آئے اور مجھے یرغمال بنا کر اسلحے کے زور پر 300 چاندی کی انگوٹھیاں، بڑی تعداد میں قیمتی پتھر، نگینے، 2 سونے کے سیٹ، 35 ہزار روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)ماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند...
رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر...
ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور ڈیوائسز کو تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ تازہ ترین دریافت تمام لیتھیم آئن بیٹریوں کے بنیادی ری ایکشن سے تعلق رکھتی ہے۔ اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئنز نامی ذرات کو سولِڈ الیکٹروڈز کے اِن اور آؤٹس میں حرکت دے کر کام کرتی ہیں۔ یہ عمل بیٹری کی زندگی میں ہزاروں بار ہوتا ہے۔ اس ری ایکشن کی رفتار اس بات کا تعین کرتی ہے کہ بیٹری کتنی جلدی چارج ہوتی ہے اور کتنی توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ تاہم، ایم آئی ٹی کے محققین نے تحقیق میں دیکھا کہ یہ ری ایکشن ’کپلڈ آئن-الیکٹرون ٹرانسفر‘ نامی...
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ژاو ¿ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان پر وزرائے خارجہ کا چہار ملکی اجلاس...
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق نہیں، عجلت میں یہ چیز کی جائے تو نہیں سمجھتا کہ آئینی، قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر درست ہو گی، عجلت میں کی گئی یہ چیزیں ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی، آئینی نقاط پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے، ہمیں آئینی اور قانونی نقاط پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور حل تلاش کرنا چاہیے۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ان 12 نشستوں کے حلقوں...
مولا بخش چانڈیو—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرتیں تو ہم مطالبہ کریں گے کہ یہ اتحاد اب نہیں چل سکتا۔ مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اتحاد چلانا ہے تو ہمارے چیئرمین کی عزت کریں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پنجاب میں ٹف ٹائم دیا ہے، وہ اس لیےایسی بات کر رہے ہیں۔ بدزبان وزیر نے بھٹو صاحب کو غدار کہا: مولا بخش چانڈیوپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ کل اس بدزبان حکومت...
ویب ڈیسک : اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ثابت ہوگا، کیونکہ 7 اکتوبر کو 2025 کا پہلا سپر مون آسمان پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نظر آئے گا، یہ دلکش نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون دکھائی دے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، جس سے وہ عام ایام کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، 7 اکتوبر کو چاند تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ ...
صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ نے جسٹس (ر) کوثر سلطانہ حسین کو کراچی میں سرکاری سطح پر قانون کی تعلیم کی صوبے کی واحد یونیورسٹی "ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء" کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے جاری کردیا گیا یے، جس کے مطابق ان کی تقرری 4 برس کے لیے کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تقرری کی سفارش پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے موجود تلاش کمیٹی search committee نے کی تھی اور بھجوائے گئے پینل میں ان کا نمبر پہلا تھا ۔ یاد رہے کہ مذکورہ اسامی...
جسٹس کوثر سلطانہ—فائل فوٹو جسٹس کوثر سلطانہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کی وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس کوثر سلطانہ اس یونیورسٹی کی تیسری مستقل وائس چانسلر ہیں۔ان سے قبل جسٹس قاضی خالد اور رانا شمیم شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن...
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن شروع ہوتے ہی ناسا (NASA) نے اپنے 15 ہزار سے زائد سول ملازمین کو فارغ (furlough) کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد خلائی ادارے کی بیشتر سرگرمیاں رک گئی ہیں اور صرف وہی مشن جاری رہیں گے جنہیں روکنا خلابازوں کی سلامتی یا حساس آلات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا کل 18 ہزار سے زائد ملازمین میں سے صرف 3 ہزار کے قریب کام پر موجود رہیں گے، جنہیں ’اہم ترین‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) اور زمین کے موسم و قدرتی آفات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری تکنیکی مذاکرات سے جڑے مثبت توقعات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا مگرٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ66ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے ا?گیا مگر 100سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 85ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ 35.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس تقریباً 1 ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 166,522 پوائنٹس پر جاپہنچا تھا۔ابتدائی خریداری کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان...
فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔ نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔ یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔ دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی...
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے امیدواروں کو ایک بار پھر امتحان دینے کا موقع دے دیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی 5مارچ 2018ء کو ہونے والی میٹنگ میں 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایس بی سی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن...
غزہ جنگ بندی منصوبہ: ٹرمپ کا حماس کو تین سے چار دن کا الٹی میٹم، پیش رفت نہ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی سے متعلق اپنے مجوزہ منصوبے پر حماس کو باضابطہ جواب دینے کے لیے ’’تین سے چار دن‘‘ کی مہلت دے دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے میں چند بنیادی نکات شامل ہیں جن میں فوری جنگ بندی، 72 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے جنگجوؤں کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار غزہ سے انخلا شامل ہے۔ منصوبے کے تحت ایک عبوری انتظامیہ قائم کی جائے گی جو آئندہ کے سیاسی ڈھانچے کی بنیاد ڈالے گی۔عالمی طاقتوں کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں روزانہ سیکڑوں افراد اچانک دل بند ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ایمرجنسی وارڈ میں روزانہ 70 سے 100 ایسے مریض لائے جاتے ہیں جن میں سے کئی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر این آئی سی وی ڈی نے فارمیو کے تعاون سے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 1000 شہریوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسٹیٹیشن) ماسٹر ٹرینرز بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاکہ لوگ ابتدائی قیمتی منٹوں میں زندگیاں بچا سکیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام اب ایک قومی ضرورت بن چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خوراک کے مؤثر استعمال، بچت اور ضیاع میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے۔خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں خوراک کا...
سیلاب سے پنجاب میں 24لاکھ ایکٹرپر زرعی اراضی کونقصان پہنچا،وزارت غذائی تحفظ کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ سیلاب سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، پنجاب میں 24 لاکھ ایکٹر پر فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر کپاس کو 5.2 فیصد اور گنے کی فصل کو 13 فیصد نقصان پہنچا۔ دستاویز کے مطابق 2لاکھ 74 ہزار ایکٹر رقبے پر گنے کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا، چاول کی فصل کا 15 اعشاریہ5فیصد نقصان، 9لاکھ 98ہزارایکٹررقبہ تباہ ہوا، 2 لاکھ 42 ہزار ایکٹرمکئی، 9 فیصد چارا اور12 فیصد تل کی فصل تباہ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سیلاب نے 44 فیصد سبزیوں اور ساڑھے 12...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (این این آئی)صوبائی محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی میڈیکل ٹیم نے زخمی اونٹنی “چاندنی” کا کامیاب آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ سیکرٹری کاظم جتوئی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صالح پٹ ضلع سکھر سے لائی گئی 18 ماہ کی مادہ اونٹنی “چاندنی” 19 ستمبر کو سی ڈی آر ایس میں داخل کی گئی تھی۔ اونٹنی کے جبڑے اور پچھلی دائیں ٹانگ پر کلہاڑی کے وار سے شدید زخم اور فریکچر تھے جبکہ وہ لاغر اور کمزوری کی حالت میں تھی۔ میڈیکل بورڈ نے جمعہ 26 ستمبر کو دو بڑے آپریشنز کیے 1 جبڑے لوئر جبڑاکی ہڈی کو بون پننگ ٹیکنیک کے ذریعے درست کیا...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں الزامات کی سیاست ختم کر کے سہولیات فراہم کریں، برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کے بجائے شہر کی مخدوش صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، میئر کراچی بمقابلہ وزیر صحت کا کھیل بند ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے، عوام پانی، بجلی، اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کا شکار ہیں، برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں، گراں فروشوں سمیت پارکنگ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
شمالی امریکا کی لمبی اور ٹھنڈی خزاں کی راتیں اس اکتوبر فلکیاتی شائقین کے لیے خاص رہیں گی کیونکہ آسمان پر مختلف مظاہر دیکھنے کو ملیں گے جن میں دو شہابیوں کی بارش بھی شامل ہے۔ اکتوبر کا آغاز ایک شاندار چاندنی رات سے ہوگا۔ 6 اکتوبر کی شب سال کا پہلا ‘سپر مون’ نمودار ہوگا جو عام چاند کے مقابلے میں کچھ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ زمین کے نسبتاً قریب ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نیوجرسی میں ’شہابی چٹان‘ گھر پر آگری اس بار یہ چاند ‘ہارویسٹ مون’ بھی ہوگا، جو عام طور پر ستمبر میں آتا ہے لیکن 2025 ان چند برسوں میں سے ایک ہے جب یہ اکتوبر میں طلوع ہوگا۔ یہ سپر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔ عوام پانی، بجلی،اشیائے خورد و نوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کا شکار ہیں۔ برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں۔ پانی، بجلی، گیس کی قلت‘ گراں فروشی،پارکنگ مافیا،لینڈ مافیا قبضہ گروپس کو روکنے والا کوئی نہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں، تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ویکسین ہی کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا مؤثر حل ہے، قوم بلاخوف و تردد ویکسینیشن کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا لی۔ میئر کراچی کے ترجمان کے مطابق مرتضی وہاب نے کہا کہ ویکسین ہی کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا مؤثر حل ہے، قوم بلاخوف و تردد ویکسینیشن کروائے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کریملن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ روس محض ایک ’’کاغذی شیر‘‘ ہے، جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا، اور کہا کہ روس کے پاس یوکرین میں اپنی جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بدھ کو کہا، ''ہم اپنی خصوصی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے مفادات کو یقینی بنائیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے طے کردہ اہداف حاصل کریں۔‘‘ ماسکو یوکرین پر مکمل حملے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ پیسکوف نے ایک ریڈیو انٹرویو میں مزید کہا، ''ہم یہ اپنے ملک کے حال اور مستقبل کے لیے، آنے والی کئی نسلوں...
اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یمنی ڈرون انتہائی کم بلندی پر زمین کے قریب سے پرواز کر رہا تھا، جس کی وجہ سے آئرن ڈون ڈیفنس سسٹم اسے انٹرسیپٹ نہ کر سکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی 13 نے اعلان کیا کہ ایلات شہر میں خودکش یمنی ڈرون کے گرنے سے میں 24 صہیونی زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے۔ صیہونی ذرائع نے مزید کہا کہ زخمیوں کی زیادہ تعداد کے باعث، ایلات ہسپتال میں اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر، کچھ مریضوں کو مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں واقع ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسرائیلی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی کہ یمنی ڈرون...
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اولاد کو عربی زبان، اماراتی لباس اور روایتی سلام کے تحفظ کی بھی تعلیم دیتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی عمر یا روزمرہ زندگی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ گلف نیوز کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے...
بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا پر امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد کوئمبیٹور میں کئی کارخانے بند ہوئے، اسی طرح سورت میں ایک لاکھ 35 ہزار ورکرز کو فارغ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ویشاکاپر جو امریکا کو بڑے پیمانے پر سمندری خوراک ایکسپورٹ کرتا ہے، وہاں بھی بھاری ٹیرف عائد ہونے کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور وہ امریکا ایکسپورٹ کرنے سے قاصر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا...
نئی دہلی:بھارت میں چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑکنے سے مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر ٹرین چلنے کے دوران میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے مسافروں نے کود کر اپنی قیمتی جانیں بچائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرین ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس رونما ہوا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق کہ ٹرین چلنے کے دوران میں ہی اچانک دھواں اور آگ کے شعلے نکلنے لگے، اسی دوران مسافروں میں افراتفری مچ گئی جبکہ دوسری طرف بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی،جس کے باعث مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین سے اچانک دھواں اور آگ کی چنگاریاں نکلنے کے باعث مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 47 انسانی حقوق اور امدادی تنظیموں نے عالمی برادری کو خبردار کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کروڑوں یمنی باشندے بھوک اور قحط کے دلدل میں پھنس جائیں گے۔ یہ اپیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام سے زندگی کی بنیادی سہولیات چھین لی ہیں اور ہر دن ان کے لیے بقا کی جنگ میں بدل چکا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ انسانی جانیں بچانے اور تباہ کن بحران کو مزید گہرا ہونے سے...
اسلام آباد : پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ بعدازاں وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی جب سپیزنڈ کے ٹریک پر قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے باعث علاقے میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔پولیس اور ریلوے حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ...
پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔ مزید پڑھیں: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے شاہ چارلس کی مفاہمتی کوششوں کو مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟ غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی جانب سے ان پر اور شاہی خاندان پر کیے گئے ’ذاتی حملوں‘ کو ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ ملکہ کمیلا نے قریبی حلقوں میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کو کبھی معاف نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے اپنے انٹرویوز اور...
ناسا نے ایک ایسے سیارچے (ایسٹرائیڈ) کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کردیا وائی آر ایف 2024 اس سیارچے کے بارے میں سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ 7 برس بعد یعنی سنہ 2032 میں چاند سے ٹکراسکتا ہے جس کے 4 فیصد امکانات ہیں۔ ایسی صورت میں اس سیارچے سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس کے سدباب کے لیے جوہری دھماکا کرکے اس کو تباہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ مزید پڑھیے: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ سیارچہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام اس سیاسی تشدد پر قابو پانے کیلیے کیا ہے جو امریکا میں قانونی سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور قانون کی حکمرانی کو نیچا دکھانے سے متعلق ہیں۔صدر ٹرمپ کے قدامت پسند حامی چارلی کرک کو ماری گئی گولی کے خول پر انٹیفا کے نعرے درج تھے۔ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں گولی ماری گئی تھی جب وہ ٹرانس جینڈرز کے ہاتھوں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پر ردعمل دے رہے تھے۔
جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
کیلیفورنیا کے گوگل ہیڈکوارٹرز کے باہر ایم بی اے چائے والا کے بانی پرافُل بِلورے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں بلورے نے ایک تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو فرام گوگل ہیڈکوارٹرز گوگل پلیکس، ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، یونائیٹڈ اسٹیٹس۔‘ تصویر سامنے آتے ہی صارفین نے اسے امریکی حکومت کی اچانک نئی پالیسی سے جوڑ دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایچ-1 بی ویزا کے لیے ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 82 لاکھ پاکستانی روپے) کی بھاری فیس کا اعلان کیا، جس کے بعد انٹرنیٹ پر مذاقاً یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اس فیصلے کے پیچھے ’وجہ‘ پرافُل بِلورے ہی ہیں۔ کچھ صارفین نے...