2025-04-30@03:33:17 GMT
تلاش کی گنتی: 354

«ناکامی کا ذمہ کون»:

(نئی خبر)
    لاہور: پاکستان ایئر کوالٹی ایکسپرٹس گروپ کے بعد ماحولیاتی ماہرین کی سرکاری کمیٹی نے بھی شہر میں نصب پہلے اسموگ ٹاور کو فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام قرار دے دیا۔ پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے 15 جنوری کو لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں لگائے گئے اسموگ ٹاور کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ماحولیاتی ماہرین، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرز، پی سی ایس آئی آر اور سپارکو کے نمائندگان شامل تھے۔ کمیٹی نے کئی روز تک اسموگ ٹاور کے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کی۔ رپورٹ کے مطابق، محمود بوٹی میں نصب کردہ اسموگ ٹاور کے حوالے سے...
    لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی  اور  ملزم کو گرفتار  کرلیا۔  ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
    بھارتی ہدایتکار رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں بے پناہ کامیابی اور شہرت حاصل کی اور آج بھی مداحوں کے دل کے قریب ہے۔ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں یہ فلم زیادہ کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن بعد میں چرچا بڑھا اور یہ ایک بڑی کامیاب فلم بن گئی۔ اس فلم نے نہ صرف بہت زیادہ پیسہ کمایا بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں شامل بھی ہو گئی۔ شعلے نے اس دور میں تقریباً 35 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں جیسے امیتابھ بچن، دھرمندر، ہیما مالنی، امجد خان، جایا بچن، اور سنجیو کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کہا جاتا...
    اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کابینہ کی ناکامی کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔ اس کمیٹی نے بیان دیا کہ اب بھی 63 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں، اور نیتن یاہو، گروگانوں کی جان کی قیمت پر اور اپنی حکومتی اتحادیوں کی خوشنودی کے لیے قیدیوں کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازم اور حکومت دونوں مل کر پینشن فنڈ چلائیں گے اب صرف حکومت ہی پنشن میں رقم نہیں دے گی بلکہ سرکاری ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے پنجاب میں نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے پینشن رولز میں مزید ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 23 کے تحت بنائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023- 24کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر اطلاق ہوگا۔نئی پنشن اسکیم ہے جس میں ملازم اور حکومت دونوں ماہانہ بنیادوں پر پنشن فنڈ میں حصہ...
    ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
    اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سرکاری ملازمین کا اعلان کردہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے۔ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام ہو گیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق گرینڈ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کا...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔...
    بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے انہیں رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام نہیں ملا۔ حنا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی انہوں نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں ترپتی دمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حنا خان آج تک اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف اداکارہ کے مطابق گندمی رنگت کے سبب انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ فلم میکرز گورے رنگ والی لڑکی کی تلاش میں تھے اور آخر کار ترپتی دمری کو منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے فلم...
    پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’ہوا بن کے‘ جیکولین فرنینڈس کو بھی بھا گیا۔ بھارتی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کے گانے کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس گانے کی ہیروئن کنزا اور ہیرو منور کی تعریف بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ’ہوا بن کے‘ گانا بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے۔ اس گانے کو دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جسے تاحال 7.9 سے...
    معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔  اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں! اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔ مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو اپنے خرچے پر عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوارہی ہوں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کےلیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور یہاں سے لوگوں کو عمرے پر بھیجا جارہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے عمرے پر جانے والے تمام لوگوں میں احرام بھی تقسیم کیے۔
    پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )رکن کمیٹی نے استسفار کیا کہ یہ چار افراد کون تھے کیا ان کا تعلق پاکستان اسٹیل ملز کے ساتھ تھا، رکن کمیٹی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ اسٹیل ملز کی زمین پر اتنے قبضے ہوتے رہے اور آپ لوگ کیا کر رہے تھے جس پر سی ای او نے بتایا کہ ہم نے ریکارڈ کے مطابق حکم امتناعی لے لیا تھا جس پر کمیٹی نے معاملے کو نیب کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ پبلک اکانٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر...
    بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں ، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ ویلاگز پوسٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں ارچنا نے اپنا نیا ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے ڈوسا کھایا اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بچے آریمان اور آیوشمان بھی موجود تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے ممبئی کے آس پاس اپنے پسندیدہ ڈوسا کھلانے کا وعدہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی مختلف مقامات پر ڈوسا کھایا اور اسے ریٹنگ دی کہ کہاں کا ڈوسا کتنا مزیدار ہے۔         View this post on Instagram              ...
    اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔ جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔ اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔ جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ https://www.facebook.com/reel/1156586826054824 میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر پہنچ کر بیمار اداکار کی عیادت کی اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ روپے مالیت کا چیک بھی دیا۔ عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھیجا گیا گلدستہ بھی اداکار لکی ڈیئر کو پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے، پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تھیٹرز...
    ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...
    حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 روز قبل گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے سندھی زبان کے شاعر و لکھاری آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے نے قتل کیا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد فرخ لنجار نے بتایا کہ قاتل شاہ لطیف نے آکاش انصاری کو قتل کرکے ان کی لاش کو جلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے کو تحویل میں لے کر تفتیش کی گئی، جس دوران انہوں نے شاعر کو قتل کرنے اور بعد ازاں واقعے کو سانحہ قرار دینے کے لیے ان کی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اقدام قتل کامقدمہ۔ضمانت مسترد ہونے پر دوملزموں کے فرار کی کوشش‘ ہائیکورٹ کے گیٹ پر دونوں ملزم گرفتار کرلیا گیا دونوں ملزم عبدالحمیداور شاہزیب جسٹس امجدسہتوکی عدالت سے فرارہوئے ،ملزموں کی مدعی مقدمہ کودھکمیاں۔باہرآنےکے بعد نہیں چھوڑیں گے،ملزموں کیخلاف پاک کالونی تھانے میں اقدام قتل کامقدمہ درج ہے۔فرارکی کوشش ناکام
    باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی سے شکست کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے کا بیان سامنے آگیا۔ اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں اپنی شکست کی حیران کن وجہ بتائی ہے۔  فیروز خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایسا ظاہر کیا جیسے میں لہولہان ہوں حالانکہ میں بالکل ٹھیک ہوں بس چہرے اور ناک پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔ جو آپ دیکھ بھی سکتے ہیں۔ باکسنگ میچ میں رحیم پردیسی سے ناک آؤٹ ہونے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ میچ میں اسکونگ کرنے ججوں میں سے ایک متعصب تھے۔ اداکار نے مزید کہا کہ باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ میں مجھے ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا۔         View this post on Instagram    ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے بگٹی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔ صوبائی وزیرعلی حسن زہری ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے تھے، اختلافات پر بلوچستان کےارکان کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلال ہاؤس کراچی میں طلب کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ایم این اےملک شاہ گورگیج کوصلح کاٹاسک مل گیا، ملک شاہ گورگیج وزیراعلیٰ اورعلی حسن کے درمیان صلح کرائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔ اجلاس میں فریال تالپراوراعجازجکھرانی کی گروپس سطح پراراکین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں اورملاقاتوں میں ارکان کے صوبائی حکومت پرشکوے وشکایاتیں کی گئیں۔
    کانگریس صدر نے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی اموات کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے حقیقت کو چھپانے کی کوشش انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈروں نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ معاملے پر مرکزی حکومت اور ریلوے پر شدید تنقید کی۔ کانگریس لیڈران نے جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھگدڑ معاملے میں مرکزی حکومت پر سچائی چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر مہلوکین اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر کرنے اور لاپتہ افراد کے بارے میں مرکز سے جانکاری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملکارجن کھڑگے...
    اداکارہ صبا قمر کا کہناہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا بلکہ اس کیلئے فن کا ہو نا بھی بہت ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں،ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز کے علاوہ کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اسکی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اسکے برعکس اپنے فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے، صبا قمر نے کہا کہ مشکل...
    بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے...
    فوٹو بشکریہ ایف آئی اے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔  اسٹوڈنٹ ویزے کے7 افراد سمیت 86 مسافر آف لوڈ کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 48گھنٹے کے... امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک سیر سپاٹوں کے دوران بولڈ لباس پہننے اور بولڈ انداز اپنانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام ’بالی‘ پر سیر سپاٹوں کے دوران بنوائی گئی ویڈیوز اور کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین نے اظہار برہمی کیا۔ اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب اور مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی...
    بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش نے...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔  انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔  سرگن نے...
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد کانکن زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بولڈ ’برتھ ڈے‘ فوٹو شوٹ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے ٹی وی ناظرین کے دل جیتنے والی معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی۔ ’ڈمپل گرل‘ نے اپنے برج سے مطابقت رکھتے ہوئے تھیم ’مرمیڈ‘ پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ تاہم، انہیں بولڈ فوٹو شوٹ کروانا اور پھر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ تصاویر میں انہیں کسی جل پری کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈمپل گرل پانی میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے نظر آرہی ہیں، جس سے صارفین ناخوش دکھائی دیے۔ اداکارہ کا بولڈ انداز ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور صارفین نے اپنی...
    سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے جس میں وہ ایک مرمیڈ کی طرح پانی میں ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو دکھانے آئی تھیں لیکن مداحوں کو یہ بلکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) بہت سے لوگوں نے اسے اخلاقیات کے خلاف...
    ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جس کے بعد اب ان کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکار ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہے...
    جنید اکبر— فائل فوٹو   چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اس اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان دو درجے نیچے چلا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ دس فیصد آڈٹ پیراز کی بھی ریکوری کرلیں تو سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی، ہمیں پی اے سی میں صرف آڈٹ پیراز پر بات کرنی چاہیے، پی اے سی میں ہمیں اپنے حلقوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین...
    دمشق: سریا کے نئے عبوری صدر احمد الشعارا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر وہاں کی اقتصادی ترقی کے منصوبے کو ایک سنگین جرم سمجھتے ہیں جو منصوبہ بالآخر ناکام ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر نے کہاکہ میرے خیال میں کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی۔ کئی ممالک نے یہ کوشش کی ہے اور سب کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے، خاص طور پر گزشتہ ایک سال اور نصف میں غزہ کی جنگ کے دوران۔ انہوں نے مزید کہاکہ  فلسطینیوں کو اُن کی سرزمین سے نکالنے کا عمل نہ تو عقلمندی ہے اور نہ ہی اخلاقی یا سیاسی طور پر درست...
    اداکارہ مریم نفیس نے غیر ملکی شہریت کے لیے بچے کو بیرون ملک جنم دینے کے طعنے دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی خرابی یا برائی نہیں۔ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، انہوں نے مارچ 2022 میں امان احمد سے شادی کی تھی۔ مریم نفیس نے حال ہی میں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ برطانوی دارالحکومت لندن سے ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکارہ کو پہلے بھی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم لوگوں کی تنقید کی پرواہ کیے بغیر وہ ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیوز...
    نورا فتیحی جو اپنی انٹرنیشنل کامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہیں، اب گریمی ایوارڈ یافتہ تھیرون بیلی اور معروف پروڈیوسر ٹومی براؤن کے ساتھ اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔ نورا فتیحی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ٹومی براؤن کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا، "اس طرح باس بیٹھتے ہیں! ہم کچھ بڑا بنا رہے ہیں… 2025 میں کچھ بڑا ہونے والا ہے!"          View this post on Instagram                       A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi) اس پوسٹ نے مداحوں میں بے حد جوش پیدا کر دیا ہے  کیونکہ...
    بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور ان کی اہلیہ شیتل ٹھاکر نے اپنے بیٹے وردان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ یہ تقریب نیلے رنگ کے تھیم پر رکھی گئی تھی، جس میں وردان نے سفید شرٹ اور براؤن پینٹ زیب تن کی تھی، جبکہ وکرانت بلیزر اور گھنی داڑھی میں نظر آئے۔ شیتل خوبصورت سمر ڈریس میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔ اداکار نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا: "کہیے HELLO! ہمارے Onederful وردان کو ❤️????" مداحوں نے فوراً محبت کا اظہار کیا۔ کسی نے کہا، "بہت پیارا! سالگرہ مبارک ????"، جبکہ کسی نے وکرانت کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، "ہمارے ملک کو مزید...
    کراچی(شوبز ڈیسک)’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر تنقید سامنا ہے۔ اداکارہ نے چند دن قبل ساحل سمندر پر کرائے گئے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں سرخ اور نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج کی ساڑھی پہن رکھی تھی اور انہوں نے لباس کی مناسبت سے میک اپ بھی کر رکھا تھا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کرہ تصاویر اور ویڈیوز کو کافی سراہا گیا، لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی تعریفیں بھی کیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اصل خواہش اداکاری نہیں بلکہ ہدایت کاری تھی۔  اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ وہ 17 سال کی عمر میں ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، لیکن کسی نے انہیں موقع نہیں دیا۔ ان کے مطابق، کم عمری کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا اور اداکار بننے کا مشورہ دیا۔          View this post on Instagram                       A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani) سلمان خان نے ارہان کو کیرئیر کے درست انتخاب اور صحیح راستے پر چلنے کی اہمیت پر...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔ حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے ساتھی اداکار فردوس جمال کو اہم مشورہ دے دیا۔ عرفان کھوسٹ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے فردوس جمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ انسان خود ہی اپنا صحیح محاسبہ کر سکتا ہے اور اگر انسان خود کو بہت زیادہ اچھا اور عقلِ کُل سمجھنے لگتا ہے تو یہ نقصان دہ ہے۔ اداکار نے کہا کہ فردوس جمال ایک شاندار اور محنتی فنکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی ڈپریشن شکار ہیں۔...
    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف  کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم...
    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امن ڈائیلاگ کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، امن ڈائیلاگ کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی دینا ہے، امن ڈائیلاگ کے ذریعے بلیو اکانومی کو فروغ دیناہے، امن ڈائیلاگ مشرق اورمغرب کے درمیان ایک پل کا کردارادا کررہا ہے۔ دریں اثناء سینیٹر مشاہد حسین سید نے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے پچھلے ماہ سی ٹی ایف کا 13ویں مرتبہ چارج سنبھالا، دنیا بھر میں 90 فیصد تجارت سمندری گزرگاہوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہونے کے ناطے ملکوں کے درمیان روابط کا کردارادا...
    نوشہرہ( آن لائن )نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا۔ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو اسپتال پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود کی ابتدائی...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مزاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔ پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا  تقریباً 10-12 افراد جن...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مزاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔ پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا تقریباً 10-12 افراد...
    جنوبی بھارت کے ایک امیر ترین اداکار نے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کو بھی دولت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اداکار تامل تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، پربھاس یا وجے نہیں بلکہ ناگرجنا ہیں، جن کی مجموعی دولت ’منی کنٹرول‘ کے مطابق 410 ملین ڈالرز یعنی 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Tag Telugu (@tag.telugu) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی دولت 2900 کروڑ بھارتی روپے جبکہ عامر خان کی 1900 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ناگرجنا سب سے آگے ہیں، جہاں رام چرن 1370 کروڑ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام، رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمت بھی بے قابو ہو گئی، شہری فی کلو ایل پی جی کیلئے سرکاری نرخ سے 50 روپے سے زائد ادا کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمت بھی بے قابو ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے، ڈیلرز نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت...
    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے۔  حال ہی میں اداکارہ نے نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں نیلے رنگ کے خوبصورت کوآرڈ سیٹ اور بغیر آستین کے جیکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ،’بے آرامی اپنی جگہ لیکن فیشن نہیں رکنا چاہیے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) تصاویر شیئر کرنے پر جہاں کئی صارفین انہیں سراہتے اور خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے...
    معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران اخراجات پر ہونے والے تنازع کا انکشاف کیا ہے جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن سے لڑتے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دی اور دعویٰ کیا کہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔         View this post on Instagram          ...
    نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان...
    لاہور: موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔   موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان...
    کراچی (رپورٹ‘ محمد علی فاروق) پاکستانی کسٹم حکام نے اسلحے کے بڑے ذخیرے کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 1464 نائن ایم ایم اور 30 بور پستول برآمد کرلیے، ملزمان نے عمان درآمد کرنے کے لیے اسلحہ چھت کے پنکھے کی پیکنگ کے اندر چھپا رکھا تھا، برآمد کنندہ روزینہ عبداللہ اور کلیئرنگ ایجنٹ پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) پر کسٹم کا عملہ معمول کی چیکنگ میںشک کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے مدد طلب کی۔ آپریشن کے نتیجے میںآمد اسلحہ کسٹم ایکٹ1969 کے تحت قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق...
    اسلام آباد: جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کے ذریعے طلبہ و طالبات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین نے طالب علموں کو خبردارکیا ہے کہ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔ ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نےحکومتی انٹرنشپ پروگرامز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنالی ہیں، ملتے جلتے ناموں والی یہ ویب سائٹس بالکل سرکاری ویب سائٹس کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ یہ جعلی ویب سائٹس طلبہ وطالبات کی ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں اور ان کے ذریعے جرائم پیشہ افراد طلبہ و طالبات کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات ہیک کرنے...
      لاہور: پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بعض اوقات ذاتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے پر کیا اثرات پڑے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں تھوڑی کم محنت کرتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی،...
    بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کی ایک اور ڈرامے کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرفسے آرمی چیف کو ایک نا معلوم خط لکھنے پر تحریک انصاف کا ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں، اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتا چکی ہے کے اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں۔
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    اسلام آباد: پاکستانتحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میری اورعلی امین گنڈا پورکی اچھی انڈرسٹینڈنگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سےرابطہ کرنا علی امین گنڈا پورکی مجبوری ہے،وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےوزیراعلیٰ ہیں، عمران خان علی امین گنڈا پورپرعدم اعتماد کردیں تووہ گھرچلےجائیں گے، وہ بانی پی ٹی آئی کے وفادارہیں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینےوالوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔ جنید اکبر...
    بالی وڈ اداکار جیدیپ اہلاوت نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسٹار کڈز کی زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں اپنے خاندان کی وجہ سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیدیپ اہلاوت نے کہا، "اسٹار کڈز کو فلمی دنیا میں بڑا فائدہ ملتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی زندگی میں مشکلات نہیں ہیں۔ عالیہ جیسی شاندار اداکارہ کو بھی 'نیپو کڈ' کے طور پر ہر دن تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہوگا۔" انہوں نے اس...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سب ڈویژن حیسکو ریکوری کرنے میں ناکام ، پنجرا پول کے مختلف علاقوں میں مہینے کے آخری دنوں میں کئی روز تک بجلی بند کردینا معمول بنالیا ،بجلی نہ ہونے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا ،کنڈا عناصر کے گھر روشن اور بل ادا کرنے والوں کے گھروں میں تاریکی کا راج ہے۔ادبی سماجی ،ثقافتی تنظیم قلمکار اکیڈمی کے رہنما ،افسانہ نگار پروفیسر خلیل جبار نے اپنے بیان میں کہا کہ پھلیلی سب ڈویژن حیسکوکو ریکوری کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس لیے حیسکو نے کئی ماہ سے یہ سلسلہ شروع کردیا ہے کہ مہینے کے آخر میں ٹرانسفارمر سے لنک ہٹا کر پنجرا پول کے مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے ،جس...
    کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) نے معروف اداکارطلعت حسین(مرحوم) کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے سابق فیکلٹی ممبر اورمعروف اداکارطلعت حسین مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شام منعقد کی اورتقریب میں ان کی صاحبزادی اور اداکارہ وماہرتعلیم تزین حسین کے زیرانتظام پینل ڈسکشن کی گئی اور شرکا نے طلعت حسین کو شان دار خراج عقیدت پیش کیا اورذاتی تجربات بھی بیان کیے۔ پینل میں چئیرمین ناپا سید جاوید اقبال، انسانی حقوق کے وکیل ضیا اعوان، اداکارساجد حسن، روبینہ اشرف، حنا بیات، سہیل ہاشمی، ساجد شاہ اورڈائریکٹر جامی شامل تھے۔ پروگرام کا آغازطلعت حسین کے ریڈیو، ٹی وی، تھیٹراورفلم کے شعبوں...
    کولاج فوٹو: فائل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ہیر پھیر میں ملوث 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کردیے گئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہیر پھیر میں ملوث ایک اپریزنگ افسر کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔  ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، 14 کسٹمز افسران کے عہدے تبدیل اسلام آباد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں... حکام ایف بی آر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی، جن ایجنٹس کے لائسنس معطل کیے گئے انہیں شوکاز...
    پاکستا شوبز میں حال ہی میں قدم رکھنے والے نوجوان اداکار اور ماڈل ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیرئیر کا سفر اس وقت شروع ہوا جب ماہرہ خان نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں کام کی پیش کش کی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ضرار خان نے اپنی زندگی اور کیریئر سے متعلق تفصیل سے بات کی اور انکشاف کیا کہ ماہرہ کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ ضرار خان نے بتایا کہ انہوں نے ایک اشتہار میں کام کیا تھا، جس کے بعد انہیں ماہرہ خان کے ساتھ ایک فلم میں مختصر کردار ملا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ ماہرہ خان اور فواد خان کی...
    پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔  یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے، اور انہوں نے دودی خان کا نام لیا تھا۔ چند روز قبل راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے رشتے آئے ہیں، لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے کیونکہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس افسر بھی ہیں۔ تاہم، اب دودی خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے راکھی کو اس لیے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ...
      کراچی:کراچی کے بغدادی علاقے میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں گینگ وار کے کارندے فرحان عرف خلیفہ کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم لیاری کے جھینگو گروپ سے وابستہ ہے اور بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا۔ پولیس نے وضاحت کی کہ فرحان عرف خلیفہ اپنے ساتھ اسلحہ اور گولیاں رکھتے ہوئے ایک بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا، جب اسی دوران گشت پر مامور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق، فرحان عرف خلیفہ کا ماضی میں بھی...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا...
    پشاور(صباح نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔
    برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کےحوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔ مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، وفاقی حکومت کو خدشہ ہےکہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا، عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز...
    رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں، آپ لوگوں کو ہی مذاکرات کا بخار چڑھا تھا۔رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ذکر کے بغیر آج بھی آپ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے، آپ کا سرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈر اور ان کا خاندان این آر او کا متلاشی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، 9 مئی کے دہشتگرد، توشۂ...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیر آباد میں شہریوں نے کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹیئر کالونی نورانی محلے میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ اغوا کار کو شہریوں نے پکڑ کر 6 سالہ بچے اویس ولد امین تاج کوبازیاب کروالیا۔شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کار جنت گل ولد محمد صدیق نے بچے کو بریانی کھلانے کے بہانے اغوا کی کوشش کی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ اغوا کار کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کررہے ہیں۔ ادھر زمان ٹائون تھانے کی پویس نے کورنگی 51سی سے دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں...
    ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔  اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔ سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا...
    پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔لاہور میں باکسنگ کا ایک  عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی۔خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں  انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا۔اداکار کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)
    لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے شادی پر انہیں مبارکباد اور دعائیں دیں۔ نیلم منیر نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی، مگر اب وہ نئے جذبے اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ذریعے انہیں بے شمار محبت ملی اور وہ اس محبت کو مزید بڑھانے کے لیے دوبارہ کام شروع کرنے جا رہی ہیں۔ نیلم منیر نے اپنے مداحوں، عزیز و اقارب، انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز...
    غاصب صیہونیوں کیخلاف مزاحمت پر جنوبی علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی ہے کہ لبنانی عوام کی اپنے علاقوں کیجانب نقل و حرکت نے غاصب اسرائیلیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کے مقابل ملکی عوام کی جرأت مندانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی عوام نے غاصب دشمن کے تمام اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ لبنانی عوام نے مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا، حزب اللہ لبنان نے ملکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ...
    پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ناکامی حکومت کی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نیک نیتی پہلا عنصر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت کی بدنیتی اڑے آ رہی ہے،  سیاسی استحکام حکومت کا فرض ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ناکامی بھی حکومت کی ہوگی، اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے بہت مناسب مطالبات تھے، یہ مذاکرات ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے تھے ۔
    حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا...
    بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی  کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔  کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ  6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار...
    پنجاب حکومت نے تھیٹر پرفارمنس کے دوران فحاشی، بے حیائی اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دینے والے اداکاروں، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں پر عمر بھر کے لیے پابندی لگانے اور ایسے تھیٹروں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کافی عرصے سے اس انتہائی اقدام پر غور کر رہی تھی، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں کے خلاف، جن کے بارے میں صوبے کے اہم شہروں میں تھیٹروں میں فحش پرفارمنس کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری نے تھیٹر مالکان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے صوبے کے تھیٹروں میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے والے اداکاروں پر عمر بھر کی پابندی لگانے کا...