2025-11-04@22:25:37 GMT
تلاش کی گنتی: 746

«یورپ اور امریکا»:

(نئی خبر)
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سرجانی ٹان و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضا قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی، اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و حق پرست رکن...
    فیض آباد احتجاج کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کیس میں سینیٹر فیصل جاوید...
    امریکی ریاست اوہائیو میں واقع ریورسائیڈ میتھوڈسٹ اسپتال نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جہاں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ (Stent) کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اسٹینٹ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے کم انویسیو (minimally invasive) طریقے سے دل کی شریانوں میں نصب کیا جاتا ہے۔ یہ اسٹینٹ زیادہ لچکدار، دیرپا اور محفوظ ہے، اور خون کی روانی کو بہتر بنانے میں زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ اس اقدام سے دل کی بیماریوں کے علاج میں نیا دور شروع ہونے کی امید ہے، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جنہیں روایتی اسٹینٹ یا بائی پاس سرجری سے خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ جدید اسٹینٹ تیزی سے بحالی...
    سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق یکم اگست کو سویحان اور العین میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔(جاری ہے) اس کے علاوہ دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ...
    بھارت نے روس سے تیل کی درآمد پر امریکا اور یورپی یونین کی تنقید کو غیر منصفانہ اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد جب یورپی ممالک نے روسی توانائی کی سپلائیز پر قبضہ جمایا، تو اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے بھارت نے روس سے تیل خریدنا شروع کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا بھارتی مؤقف کے مطابق اُس وقت خود امریکا نے بھارت کو روسی توانائی کی خریداری کی ترغیب دی تاکہ عالمی منڈی میں توازن قائم رہے۔ Statement by Official Spokesperson⬇️...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ...
    امریکا میں دنیا کے سب سے ‘عمر رسیدہ بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ایمبریو سے پیدا ہوا جو 1994 میں منجمد کیا گیا تھا۔ بچے کا نام تھاڈیئس ڈینیئل پیئرس رکھا گیا ہے اور وہ 26 جولائی کو لنڈسے اور ٹم پیئرس کے ہاں پیدا ہوا جنہوں نے یہ ایمبریو  ‘ایڈاپٹ’ کیا۔ یہ ایمبریو لنڈا آرچرڈ نامی خاتون نے عطیہ کیا تھا جو اب 62 سال کی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں لنڈا اور ان کے شوہر نے بانجھ پن کے علاج کے لیے اِن ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں 4 ایمبریو بنے جن میں سے ایک کو آرچرڈ کے رحم میں منتقل کیا گیا...
    امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
    نیوزی لینڈ کی ایک معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس الپاکا کا نام وینوئی ہے جو نیوزی لینڈ کے نواحی علاقے وینوئیماٹا سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ 2 جنوری 1998 کو پیدا ہوئی اور 25 سال، 47 دن کی عمر میں اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ الپاکا کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ عموماً الپاکا کی اوسط عمر 15 سے 20 سال ہوتی ہے اور کچھ نایاب کیسز میں 27 سال تک زندہ رہتے ہیں۔ وینوئی نے ہفتہ بھر کوٹ پہننا، رات کو اندر رہنا، معیاری خوراک اور ذمہ دارانہ ویٹرنری نگہداشت کے باعث یہ غیر معمولی عمر حاصل کی۔ مالکان وِکی اور الیکس نے بتایا کہ وینوئی کو خاص توجہ اور آرام دہ ماحول...
    برطانیہ، امریکا اور 13 دیگر اتحادی ممالک نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس ادارے یورپ اور شمالی امریکا میں قتل، اغوا اور دباؤ ڈالنے کی مہمات چلا رہے ہیں جن کا ہدف مخالفین اور ناقدین کو خاموش کرانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں اپنے مشترکہ بیان میں برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک نے تہران کی ان مبینہ سرگرمیوں کو قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی ایجنسیوں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں جلاوطن شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیں۔ برطانوی...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے، لیکن دونوں ممالک ہر معاملے پر مکمل اتفاق نہیں رکھتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تیل و اسلحہ خریدنے پر اضافی سزا کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟ مارکو روبیو کے مطابق بھارت کا سستا روسی تیل خریدنا یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کو سہارا دے رہا ہے، جو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعاون...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
    اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کمی سے متعلق تجارتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاہدے کیلئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس معاہدے سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور منڈیوں تک بہتر...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں پورے خطّے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں دوررس نتائج مرتب ہوئے ہیں وہیں حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی سیاستدان مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کا ’ایلو ایلو‘ چل رہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اب کی بار ٹرمپ سرکار۔ بھارتی سیاستدان نے مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’ماگا، میگا، ماگا‘ کر رہے...
    والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں،انکی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے، قاسم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کے والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں اور ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے۔امریکی نشریاتی ادارے جسٹ دی نیوزکو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان خان کی رہائی کے لیے کسی ممکنہ راستے کی تلاش میں ہیں کیوں کہ وہ اس وقت حالات...
    ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کی شب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خصوصاً تجارتی محصولات پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ جمعہ کو واشنگٹن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے محصولات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, spoke to the U.S. Secretary of State, Marco Rubio @SecRubio on telephone today. Following up on their productive meeting last Friday in Washington D.C., they discussed key bilateral matters,… pic.twitter.com/HDNX275NYe — Ministry...
    ابلاغ عامہ کے مایہ ناز استاد اور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت چکے، مگر ان کی یاد ان کے ہزاروں شاگردوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ سیکڑوں نام ور اور گم نام صحافیوں کے معلم، مغیث الدین شیخ نے جامعہ پنجاب (لاہور) سے منسلک رہتے ہوئے پاکستان میں صحافت اور ابلاغ عامہ کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اس ضمن میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہنس مکھ، ملنسار اور متحرک شخصیت کے مالک مغیث الدین شیخ بہترین استاد اور منتظم تھے۔ کووڈ۔ 19 کی وبا کا شکار ہو کر 24 جون 2020ء کو 68  برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ خدا رحمت کند...
    امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ میں یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین سے معاہدہ سب کو مبارک ہو۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ یورپی یونین امریکی توانائی شعبے سے 750 ارب ڈالر کی خریداری کرے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے سے عارضی استحکام پیدا ہو گا تاہم یہ متوازن نہیں ہو گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات یورپ کے لئے فرانسیسی وزیر بنجمن حداد نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین کے درمیان اتوار کو ہونے والی بات چیت میں طے پانے والا معاہدہ عارضی استحکام فراہم کرے گا لیکن یہ غیر متوازن ہو گا۔(جاری ہے) انہوں نے معاہدے کے کچھ پہلوؤں بشمول فرانسیسی معیشت کے لئے...
    امریکا (جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی اپنائی تھی) نے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیل بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں پیدا ہونیوالے انسانی بحران کے تناظر میں اقوام متحدہ کی فلسطین پر کانفرنس آج نیویارک میں منعقد ہوگی۔ 3 روزہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں 123 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ کانفرنس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے ایک واضح اور عملی لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، جو کہ 8 ورکنگ گروپوں کی مشاورت سے تیار کی گئی تجاویز پر مبنی ہے۔...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ شرح پہلے مجوزہ 30 فیصد ٹیرف سے نصف ہے۔ معاہدے کا اعلان ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ میں واقع ٹرن بیری آئزل کلب میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈر لاین سے ملاقات کے بعد کیا۔ یہ بھی پڑھیں:نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کے تحت یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر مزید نئے ٹیرف نہ لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، اس معاہدے کے تحت یورپی یونین اگلے مرحلے میں امریکا سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان ایک نئے تجارتی معاہدے کا فریم ورک طے پانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد یورپی یونین پر لگنے والے ٹیرف کو 30 فیصد کے بجائے 15 فیصد کردیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ٹرمپ کی یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن سے سکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے امریکا سے 750 ارب ڈالر کی توانائی خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، اور وہ امریکا میں 600 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے کتنا اہم ہے؟ دوسری طرف یورپی کمیشن...
    بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش...
    کراچی: گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان USEFP اور پاک امریکا ایلومنائی نیٹ ورک PUAN کے تعاون سے 26 جولائی 2025 کو کراچی آرٹس کونسل میں پاک امریکا بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان اور امریکا  کے درمیان اقتصادی تعاون اور بزنس انوویشن کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے پوان المنائی، ممتاز کاروباری شخصیات، ٹیک انکیوبیٹر ایگزیکٹوز، پالیسی سازوں، میڈیا انوویٹرز، تجارتی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرلز اس تقریب کا حصہ بنے۔ ایک روزہ کانفرنس نے انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل میڈیا، تجارتی ترقی، اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری اور کراس بارڈر کلابوریشن کو فروغ دینے کیلئے  مختلف کاروباری طبقات کے درمیان ڈائیلاگ کے...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں  امریکا نے ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مستقل کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان امریکی محمکہ خارجہ  ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی،  وزیر خارجہ روبیو نے ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مستقل کاوشوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص داعش-خراسان (ISIS-K) کے خلاف اقدامات  پر بات چیت کی گئی۔ ...
    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث امریکا اور یورپ میں لاکھوں صارفین کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ خلل ایک اندرونی سافٹ ویئر کی ناکامی کے نتیجے میں پیش آیا، جو اسٹارلنک کے کور نیٹ ورک کو کنٹرول کرتا ہے۔ عالمی سطح پر پیش آنے والی اس بندش کا آغاز جمعرات کی شام تقریباً 1900 جی ایم ٹی پر ہوا، جس کے بعد امریکا اور یورپ کے صارفین بڑی تعداد میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی شکایات کرتے نظر آئے۔ ’’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘‘ نامی آؤٹیج مانیٹرنگ پلیٹ فارم کے مطابق صرف امریکا میں ہی 61 ہزار سے...
    ویب ڈیسک:امریکا کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیوسے ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔   تفصیلات کے مطابق امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہو ئے  اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیوسے ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈارنےپاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں امریکی صدر کے کردار کی تعریف کی۔  جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی   اس سے...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسحاق ڈار کی آمد پر امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، اور معدنی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علاقائی...
    واشنگٹن: امریکا نے عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے  ضمن میں  مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے  واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے اور وفود کی سطح پر...
    اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک بار پھر اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا نے عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ(اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ)پہنچنے پر امریکی...
    ایران اور یورپی ممالک — برطانیہ، فرانس اور جرمنی — کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کے روز استنبول میں ایرانی قونصل خانے میں شروع ہوگیا۔ مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفود کو قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ ایران کی نمائندگی نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران امریکا سے جوہری مذاکرات کے لیے تیار، بڑی شرط رکھ دی ایران نے یہ مذاکرات یورپی ممالک (جو 2015 کے جوہری معاہدے کے دستخط کنندگان میں شامل ہیں) کی درخواست پر دوبارہ شروع کیے ہیں۔اس سے قبل 16 مئی کو بھی ان ممالک اور ایران کے حکام کے درمیان...
    ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک، خاص طور پر بھارت جیسے ممالک میں ملازمتیں دینے سے باز رہیں۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں بدھ کو ہونے والے ایک اے آئی سمٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی ٹیک ورکرز کو نوکریاں دینے کے بجائے اب ملک کے اندر ہی روزگار پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دیں۔ انہوں نے ٹیک انڈسٹری کی ’گلوبل ذہنیت‘ کو تنقید...
    امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔رپورٹس کے مطابق ڈیل کے تحت کولمبیا یونیورسٹی تین سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیےجائیں گے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی کے جوڈیشل بورڈ نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے طلبا کی ڈگری منسوخ کرنے کا کہا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو اپنی کمیونٹی کے لیے تعلیمی مشن کی فراہمی پر توجہ دینی چاہئے اور ایسا ماحول...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران ایک روز کیلئے واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ کل امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے، جمعہ کو اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے. ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یہ پہلی ملاقات ہو گی امکان ہے کہ نائب وزیراعظم امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار پر اظہار تشکر کریں گے.(جاری ہے) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ...
    امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے دوبارہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔  امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے خلاف تعصب رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ’’تقسیم پیدا کرنے والے‘‘ سماجی و ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یونیسکو میں رہنا "امریکی قومی مفاد میں نہیں" ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں بھی کیا تھا، لیکن جو بائیڈن کے دور میں امریکا دوبارہ یونیسکو کا رکن بن گیا تھا۔  اب ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر امریکا کا ادارے سے نکلنے کا اعلان سامنے آیا ہے، جو دسمبر 2026 میں مؤثر ہو گا۔ یونیسکو...
    امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) سے ایک بار پھر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 31 دسمبر 2026 سے مؤثر ہوگا، اور اس کی وجہ فلسطین کی یونیسکو میں رکنیت اور امریکی خارجہ پالیسی کے ساتھ تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کونسی کمپنیاں ملوث ہیں؟ اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یونیسکو کی پالیسیز اور سرگرمیاں امریکا کے قومی مفاد میں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ یونیسکو تقسیم پیدا کرنے والے سماجی اور ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے اور اس کا جھکاؤ اقوام...
    ایران کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں 5 ڈرون کسی یورپی شہر پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازعے کے بعد مغربی ممالک کو خود کو محفوظ سمجھنا چھوڑ دینا چاہیے۔ ایرانی عدلیہ کے سابق سینیئر عہدیدار اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد جواد لاریجانی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپین اب اپنے ہی ملکوں میں آرام سے نہیں گھوم سکتے۔’یہ بالکل ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں پانچ ڈرون کسی یورپی شہر پر حملہ کریں۔‘ یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امریکا کے جنگی اثاثے کیا ہیں اور کہاں کہاں موجود ہیں؟ یہ بیان ایسے وقت...
    امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی صدر ارسلا وان دیرلین نیکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر 30 فیصد محصولات کا اعلان کیا ہے۔ یورپی تجارتی وزرا پیر کو ایک اجلاس میں ملاقات کریں گے جہاں رکن ممالک کی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا جائے گا۔ یورپی کمیشن نے امریکا کے خلاف 21 ارب یورو مالیت کے جوابی اقدامات کا اعلان کرکے بعدازاں معطل کر چکا تھا لیکن اس اجلاس میں ان اقدامات کے دوبارہ نفاذ پر فیصلہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا،امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا دوسری طرف ٹرمپ نے میکسیکو کے صدر کو لکھے گئے خط میں تسلیم کیا کہ ملک نے...
    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اس میدان پر تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے 33 میچز میں مجموعی طور پر 2526 رنز بنا کر گراہم گوچ کا 2513 رنز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران جو روٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کر لیے، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اسی میچ میں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 103ویں ففٹی پلس اننگز بھی مکمل کی، جس میں 36 سنچریاں اور 67...
    کوالالمپور میں 10 رکنی آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ سے مارکو روبیو نے ملاقات کی، جس میں آسٹریلیا، چین، یورپی یونین، جاپان، روس، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک بھی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے سے جڑے رہنا امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرزٰ کے مطابق مارکو روبیو اپنے پہلے ایشیائی دورے کے دوران جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ واشنگٹن اس خطے کو ترجیح دیتا ہے حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے اس دورے پر منفی اثر ڈالا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کی وضاحت نے کی کہ انڈوپیسیفک خطے سے جڑے رہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکساس: امریکا کی جنوبی ریاستوں نیو میکسیکو اور ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتا اور درجنوں مکانات صفحۂ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نیو میکسیکو کے علاقے روئیڈوسو (Ruidoso) میں سیلابی ریلے کو پورے کے پورے گھر بہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی حکام کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.5 انچ (تقریباً 8.8 سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث قریبی دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک 20 فٹ سے تجاوز کر گئی۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ...
    لندن (اوصاف نیوز)یورپ کے 12 بڑے شہروں میں شدید گرمی کی لہر کے دوران صرف 10 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 300 ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ ان 2,300 اموات میں سے 1,500 براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں جن میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بڑے شہروں میں ہونے والی ہلاکتیں اس لیے بھی ہوئیں کیونکہ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں اور گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ امپیریل کالج لندن کے محقق بین...
    واشنگٹن / کیمبرج: امریکا کی طاقتور ترین یونیورسٹی ہارورڈ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک عدالتی حکم کے ذریعے فلسطین کے حامی مظاہروں میں شریک طلبہ کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ٹرمپ نے ہارورڈ پر یہود مخالف نظریات کو فروغ دینے اور غیر ملکی طلبہ کو شدت پسندی کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہارورڈ کو یکم جنوری 2020 سے تمام امیگریشن سے متعلقہ ریکارڈ، مواصلات اور دستاویزات عدالت میں پیش کرنا ہوں گی۔ ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشیا میک لافلن کا کہنا ہے کہ ہارورڈ جیسے ادارے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2024-25 کے دوران ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس اہم پیش رفت کو نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن سے وابستگی اور قربانیوں کا مظہر قرار دیا، بلکہ اسے ملکی معیشت پر ان کے پختہ اعتماد کا ثبوت بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی معیشت کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جس نے معاشی محاذ پر مثبت امکانات روشن کر دیے ہیں۔مالی سال 2025 کے دوران وطن واپس بھیجی جانے والی ترسیلات زر نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 38.3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔گزشتہ مالی سال 2024 میں ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر تھا، جس سے موازنہ کیا جائے تو رواں برس ان میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، یعنی 26.6 فیصد کی زبردست بہتری دیکھی گئی ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کو زرمبادلہ کے ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور معاشی دباؤ جیسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی چار خاتون ججز پر باضابطہ طور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے دو نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور دیگر دو نے افغانستان میں امریکی فوج کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آیا اور اسے بین الاقوامی عدالتی کارروائیوں کے خلاف ایک جارحانہ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، ان ججز کی عدالتی کارروائیوں نے امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو قانونی طور پر نشانہ بنایا تھا، جس پر امریکا نے ان پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔پابندیوں کا...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ بارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ مریم نواز نے یوم عاشورہ پرسیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ مدت میں آغاز اور تکمیل پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جس سے عوام کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت ملی ہے۔ راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبے کو مثال بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں...
    —فائل فوٹو حیدرآباد میں مختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔نیب کے مطابق ایس بی سی اے، چیف میونسپل کمشنر، واسا اور میونسپل کمشنر قاسم آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایس بی سی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل اسکیمز کو جاری این او سیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی آمدن، اخراجات اور حکومتی فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نوٹس کے مطابق ٹی ایم سی قاسم آباد میں بھرتیوں اور فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نے تمام محکموں کے افسران کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کے چھوٹے بھائی نہال مودی کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے یہ کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کی حوالگی کی درخواست کی بنیاد پر کی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے مشترکہ طور پر حوالگی کی درخواست امریکی حکام کو پیش کی تھی۔مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکی حکام نے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ نہال مودی کو جمعہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 17 جولائی کو ہوگی اور نہال ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیںتاہم امریکی استغاثہ اس کی مخالفت کریں گے۔بیان میں...
    وفاقی وزیرداخلہ کا امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارکباد دیتے ہوے کہنا تھا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے، دعا ہے کہ امریکا کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،...
    وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، امریکا کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ترقی، اتحاد...
    امریکا کی واشنگٹن ریاست کے شہر اوبورن میں حال ہی میں ٹی ریکس ریس منعقد کی گئی جو کہ بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ اس مقابلے میں تقریباً 300 سے زائد شہریوں نے انفلیٹ ایبل ڈائنوسار ملبوسات پہن کر دوڑ لگا کر اپنی دلچسپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں مرد، خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ دوڑیں منعقد ہوئیں۔ کچھ مقابلے ناقابلِ یقین حد تک دلچسپ تھے، جیسے پیراشوٹ‌نگ T‑Rex۔ شرکاء نے جہاز سے چھلانگ لگا کر ہوا میں اتر کر اِسٹیڈیم میں لینڈ کیا اور پھر دوڑ مکمل کی ۔ https://www.facebook.com/EmeraldDownsRacetrack/videos/2417448451961817/ اس ریس میں تقریبا 300 افراد نے حصہ لیا جسے عالمی سطح کا مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ 2017 میں اس کا آغاز ایک مقامی پیسٹ کنٹرول کمپنی کے ذریعے ٹیم بلڈنگ سرگرمی سے ہوا تھا، اور...
    واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکہ آنے والوں کیلئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکی محکمہ امیگریشن کے مطابق دہشتگردی، تشدد کی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائیگا اور قانون توڑنے والوں کےگرین کارڈ سمیت ویزے بھی منسوخ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے، امریکی وزیر خا رجہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی طالب علم صرف مظاہروں میں شرکت یا افراتفری پھیلانے آتا ہے تو ویزا نہیں دیں گے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا فیصلہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا، وہ خوابوں کی سرزمین، جہاں لاکھوں دل ہر سال اپنی امیدوں کے پر جلاتے ہیں، اب ایک تاریک موڑ پر کھڑا ہے۔ یہ وہی سرزمین ہے جہاں برصغیر کے تارکین وطن نے اپنی محنت کے موتی بکھیرے، اپنی صلاحیتوں سے اس کی گلیوں کو سجایا اور اپنے خوابوں کی قیمت اپنے وطن کی جدائی سے چْکائی۔ مگر امریکی عدالت عظمیٰ کے تازہ فیصلے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو جزوی طور پر بحال کر دیا جو پیدائشی شہریت کے حق کو چھینتا ہے۔ یہ فیصلہ برصغیر کے تارکین وطن کے لیے ایک زوردار طمانچہ ہے۔ وہ امریکا، جو کبھی ’’ترقی کا خدا‘‘ کہلاتا تھا، اب اپنے چاہنے والوں کے لیے مایوسی کا ایک کڑوا...
    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر بے گھر کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمرشل کمپنیوں کی نشاندہی کرکے فہرست جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو معاونت فراہم کرنے والی 48 کمپنیوں کے نام شامل ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی یہ فہرست ان کمپنیوں کی ہے جو فوجی، ٹیکنالوجی، شہری، وسائل، اور مالی شعبوں میں اسرائیل کی فوجی اور قبضہ کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اسلحہ اور دفاع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ اور یورپ  شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری ہونے پر سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا گیا ۔پرتگال میں درجۂ حرارت 46 درجے کو چھو گیا، پیرس میں درجہ حرارت 40 درجے ریکارڈ کیا گیا۔ آئفل ٹاور کو گرمی کی شدت کے باعث اگلے دو دن کے لیے بند کردیا گیا۔ اسکول پہلے ہی بند ہیں۔اٹلی میں شدید گرمی کے باعث حکام ’’آؤٹ ڈور‘‘ ورک پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔برسلز کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا
    اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ،...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات   کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ وزیرداخلہ نے  آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی صدر کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی  ڈی ایس پی سلیمان شاہ...
    برطانیہ کی 21 سالہ خاتون بحر اوقیانوس میں سات ہزار کلو میٹر سے زیادہ روئینگ کر کے یہ کارنامہ انجام دینے کم عمر شخصیت بن گئیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی زارا لکلان نے پرتگال کے شہر لاگوس سے کایان (فرینچ گنی) تک اپنی 24 فٹ لمبی بوٹ میں روئینگ کا آغاز کیا۔ ان کا یہ سفر 97 دن، 10 گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہا۔ زارا نے یہ سفر کر کے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔ پہلا ریکارڈ بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے پہلی خاتون کا یورپ سے جنوبی امریکا (مین لینڈ سے مین لینڈ) جانا، دوسرا ریکارڈ کم عمر فرد کا اکیلے بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا تک جانا اور تیسرا...
    امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔امریکی ریاست شکاگو سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے تجربہ کار اور جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔میجر لیگ کرکٹ کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔اس اننگز کی بدولت فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کے کھاتے میں اب 8 سنچریاں ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ڈوپلیسی نے 40 برس کی عمر...
    یورپ اس وقت تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسپین، پرتگال، فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں درجہ حرارت نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ انتہائی گرمی اب غیر معمولی نہیں رہی، یہ ہمارا نیا معمول بن چکی ہے۔ اسپین: جون کا نیا ریکارڈ اسپین نے جون میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ ہویلو (Huelva) کے علاقے میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو 1965 میں سیویل میں ریکارڈ کیے گئے 45.2 ڈگری سے زیادہ ہے۔ ہیٹ ڈوم نامی موسم کی غیر معمولی صورتحال مغربی یورپ پر چھائی ہوئی ہے، جس میں ایک ہائی پریشر سسٹم گرم...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد مالی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے، جسے  خصوصاً صدر بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد وائٹ ہاؤس نے شام میں استحکام کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر 2004 کے اُس اعلان کو منسوخ کرتا ہے جس کے تحت شام کی حکومت کے اثاثے منجمد کیے گئے تھے اور کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی بنیاد پر برآمدات پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ اگرچہ اس اقدام سے بیشتر مالی پابندیاں ختم ہو جائیں گی، تاہم کچھ پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی، جن میں 2019 کے قیصر سیریئن...
    برطانیہ میں گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر امریکی حکومت نے میوزک بینڈBob Vylan  کے اراکین کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی طلبہ امریکا کے نشانے پر، ویزوں کی ’جارحانہ‘ منسوخی پر چین کا شدید ردعمل غیر ملکی میڈیا کے مطابق شو کے دوران بینڈ کے گلوکار نے اسٹیج پر نعرے لگاتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ڈی ایف مردہ باد لگائے۔ انہوں نے ’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو کر رہے گا‘ کا نعرہ بھی بلند کیا تھا۔ اس دوران بینڈ کی پرفارمنس کو براہ راست نشر کیا گیا تھا جس پر بعد ازاں بی بی سی نے کہا تھا کہ اس...
    جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز اور ایم آئی نیو یارک کے درمیان مقابلے کے دوران ڈوپلیسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ یہ ڈوپلیسی کی رواں ایم ایل سی سیزن کی دوسری سنچری تھی جبکہ اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ اس اننگ کے ساتھ ڈوپلیسی 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات اُس وقت تک بحال نہیں ہو سکتے جب تک امریکا مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کرواتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر آنے کے اشارے دیے ہیں، ہم فی الحال کسی بھی تاریخ پر رضا مند نہیں ہوئے اور نہ ہی بات چیت کے کسی ممکنہ طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ہم اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ کیا ہم ایک بار پھر سے ڈائیلاگ کے دوران جارحیت...
    تین یورپی ممالک نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ تعاون کو روکنے پر مبنی کسی بھی اقدام سے باز رہے! اسلام ٹائمز۔ تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس و جرمنی نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی کارکردگی کے حوالے سے ایران میں ہونے والی شدید تنقید پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس امر کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی (AFP) کا لکھنا ہے کہ تہران نے سربراہ آئی اے ای اے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنے فرائض سے غداری کی ہے کیونکہ اس کی جانب سے، ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی تاحال...
    اپنے ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات ہوسکتی ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے، مگر یہ کہنا کہ آپکو یورینیم افزودہ نہیں کرنی چاہیئے، آپکے پاس صفر افزودگی ہونی چاہیئے اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرینگے تو ہم آپ پر بمباری کرینگے، یہ جنگل کا قانون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ مجید تخت روانچی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ نے...
      اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کے درخواست گزاروں کوسوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک کرنے کی شرط امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر ہدایات جاری،شرط سختی سے لاگو ہوگی امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ شرائط سخت کر دی ہیں اوراسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو "پبلک”کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔بیان کے مطابق، "تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے پاکستانی اسٹوڈنٹ ویزاامیدواروں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس “پبلک” کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو “پبلک” کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔ یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔ بیان کے مطابق، “تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا...
    امریکی فوج نے ایران کے ایک بڑے جوہری مرکز اصفہان پر گزشتہ ہفتے بنکر بسٹر بم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ مقام زمین کے اندر اس قدر گہرائی میں واقع ہے کہ ان بموں کا اثر ممکنہ طور پر بے اثر رہتا، امریکی افواج کے اعلیٰ ترین جنرل نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا۔ سی این این کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈان کین کی جانب سے سینیٹرز کو بریفنگ کے دوران کیا گیا یہ انکشافاتی بیان، جسے 3 عینی سامعین اور ایک بریفنگ حاصل کرنے والے شخص نے بیان کیا، ایران کے مرکزی علاقے اصفہان میں واقع جوہری تنصیب پر بڑے پیمانے پر بنکر بسٹر بم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور یورپ کے تعلقات بھی عجیب ہیں۔ امریکا اگر مریخ پر ہے تو یورپ زہرہ پر۔ بحر اوقیانوس انہیں جدا تو کرتا ہے مگر ان کے اختلافات اور بحثیں اس میں غرق نہیں ہوتیں۔ دونوں کا بندھن پرانی شادی کی طرح ہے، جھگڑے بہت مگر جدائی نا ممکن۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے مارشل پلان کے ذریعے یورپ کی معیشت کو دوبارہ کھڑا کیا۔ اس پر امریکا اگر یورپ پر احسان جتاتے ہوئے کہتا ہے ’’ہم نے تمہیں دوبارہ جینا سکھایا‘‘ تو فوری جواب ملتا ہے ’’تم نے ہمیں چیک دیے ہم نے تمہیں تہذیب‘‘۔ یورپ کی سلامتی ناٹو اتحاد کی وجہ سے امریکا کی فوجی قوت کے سائے تلے ہے مگر اس کے باوجود...
    نریندر مودی حکومت کی معاشی حکمت عملیوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں بھارت اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل طور پر ڈیڈ لاک کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایٹمی دھوکہ دہی، عالمی اعتماد کی سنگین پامالی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی، تضاد اور ہٹ دھرمی نے نئی دہلی کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر آٹو، اسٹیل اور زرعی مصنوعات پر عائد بھاری محصولات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ واشنگٹن بھارت کے 68 فیصد درآمدی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم (پ ر)ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ بندی ایک نیا ڈرامہ ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں،غزہ سے یہودیوں کونکال کرامریکا برطانیہ میں آباد کیا جائے،غزہ فلسطین کا حصہ ہے فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے، حماس فلسطین کے رہائشی ہیں ان کے نکالنے کا مطالبہ جارحانہ ہے۔ تنظیم تحفظ ناموس ختم الانبیا پاکستان کی جانب سے جمعہ کو ملک بھر میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی ،ختم نبوت لائرزفورم کے چیئرمین میئومنظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر، محافظین ختم...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی ہے۔(جاری ہے) واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہ تو بنا سکتا ہے اور نہ انہیں حاصل کرسکتا ہے۔ ٹیمی بروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دائمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت تسلیم کی۔کچھ دیر قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا تھا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے...
    ---فائل فوٹو حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو اہم ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جن ممالک سے درآمدات پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا ان میں امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین شامل ہیں۔یاد رہے کہ وزارتِ خزانہ پہلے ہی امریکا کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کر چکی ہے۔امریکا کے ساتھ جولائی میں ٹیرف، تجارت اور سرمایہ کاری مذاکرات اور معاہدے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی سے درآمدات پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا، جرمنی گلہ کرنے کے علاوہ یورپی یونین سے بھی ٹیکس استثنیٰ کےلیے دباؤ ڈالواتا رہا ہے۔ پاکستانی...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے لیے برطانیہ، یورپ اور امریکا کا دہرا معیار سامنے آگیا، پی آئی اے جہاز کو حادثہ پیش آتے ہی ہوا بازی کے بین الاقوامی ریگولیٹرز اور دیگر اداے فوری حرکت میں آکر پابندیاں عائد کر دیتے ہیں لیکن بھارت کے لیے انتہائی نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آتا۔ بھارتی ائیر لائن پر پابندی عائد ہوتی ہے اور نہ ہی ان کے پائلٹس پر جبکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سمیت یورپ برطانیہ اور امریکا کے ایوی ایشن ریگولیٹر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹس کی مہارت کے گن گاتے نہیں تھکتے بلکہ دنیا کی اس وقت کی صف اول کی ایئر لائن بنانے میں...
    نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے تحت مبینہ غیر قانونی بھرتیوں، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے موجودہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنا نمائندہ افسر مقرر کر کے 2 جولائی کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ سمیت پیش کریں۔نیب کے مطابق سابق چیئرمین نور محمد جادمانی، سابق ممبران میں اعجاز خان، آفتاب انور، ہریش چندر، سائیں داد سولنگی، غلام شبیر شیخ، سابق سیکریٹریز میں احمد علی قریشی، عبدالکریم درانی و دیگر پر اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر قانونی بھرتیوں، کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔نیب کے حکام کے مطابق موجودہ چیئرمین ایس...
    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔دوسری جانب مئی...
    پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز Promotion of PAS officers to BS-20…… (1)Download Promotion of PAS officers to BS-21….. (1)Download Promotion of PSP officers to BS-20….. (1)Download Promotion of PSP officers to BS-21…. (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر...
    پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈائریکٹ لائن کال ویبینار میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متنوع ارضیاتی منظرنامہ تانبے، سونے، لیتھیم اور اینٹی مونی جیسے وسیع معدنی ذخائر کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں آسانی سے پاکستانی منڈی میں داخل ہو سکیں۔ ان اصلاحات سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مقامی کمیونٹیز کو پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیئم کی افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا ایک بار پھر اس پر حملہ کرے گا۔دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کی کچھ معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں، لیکن اب اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر مؤثر طریقے سے نافذ ہو رہا ہے۔ ان کے بقول جنگ بندی کے بعد ان کی ہدایت پر اسرائیلی طیارے واپس لوٹ آئے تھے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں امریکا کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جن کا اثر سب پر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فردو کی جوہری تنصیب مکمل...
    امریکا اور ایران کے درمیان جلد امن معاہدہ ہوگا، امریکی مندوب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہونے والا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو آئندہ یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حالیہ امریکی فضائی حملے کا مقصد صرف ایک تھا، اور وہ تھا ایران کو جوہری افزودگی کے قابل نہ چھوڑنا۔ ان کا کہنا تھا: “ہم ایران کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن ایسا کوئی معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا جس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک جامع امن معاہدہ طے پا جائے گا، تاہم ایران کو مستقبل میں یورینیئم کی افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حالیہ حملے کا مقصد ایران کو یورینیئم افزودہ کرنے سے روکنا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں طے پانے والے کسی بھی معاہدے کے تحت ایران کو یورینیئم کی افزودگی کا حق حاصل نہیں ہوگا اور امریکا اس پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔اسٹیو وٹکوف نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان جلد ایک وسیع امن معاہدہ ہو جائے گا۔یاد...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ سنچریاں بنانے کے باوجود انگلینڈ سے شکست کھا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ بھارت ایک میچ میں پانچ سنچریوں کے باوجود میچ ہارنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ، اس سے قبل آسٹریلیا کو چار سنچریوں کے باوجود 1929 میں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔ بھارت کی جانب سے رشبھ پنت نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں ، بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے 465 رنز اسکور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بھرپور اور بہترین ترجمانی پر پارلیمانی وفد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفد نے پہلگام سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کو صحیح تناظر اور احسن انداز میں پیش کیا،بجٹ 2025-26ء میں تنخواہ داروں سمیت سب طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے ملاقات کی۔ ملاقات میںبلاول زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے...
    ایران کی جانب سے امریکا کو جوہری تنصیبات پر حملے کے ممکنہ جواب کی دھمکیوں کے بعد امریکا، برطانیہ اور چین نے قطر میں موجود اپنے شہریوں کو الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں روس کھل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی مدد کرے، خامنہ ای کی پیوٹن سے اپیل بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی سفارت خانے نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو ای میلز کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی عوامی اجتماعات سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ یہ اقدام ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہدایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قطر میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارت خانے نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر قیام کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد سخت جوابی کارروائی کی دھمکیاں دی ہیں، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال نہایت کشیدہ ہو گئی ہے۔امریکی سفارت خانے کی ایڈوائزری پر قطر کی وزارت خارجہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزارت...