2025-07-04@23:04:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1536
«قدیم ریشمی کتاب»:
(نئی خبر)
لاہور+اسلام آباد ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی کوشش کریں گے، جنوبی پنجاب تنظیم کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر مرحوم شیخ رفیق احمد کی صاحبزادی ڈاکٹر حمیرہ راشد، ڈاکٹر راشد ضیا، ڈاکٹر مکرمہ راشد اور فرخ مرغوب صدیقی پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے دوران کہا کہ پنجاب میں شیخ رفیق احمد کے دور صدارت میں رحیم یار خان سے اٹک تک پوری تنظیم سرگرم ہوتی تھی۔ وفد نے صدر سے...
کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے اندر وہ لوگ جو 500 یا 600 یونٹ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، سب سے کمزور ریکوری ان کی ہے، یعنی ریکوری کے اندر کوششیں نہیں کی جارہی ہیں تو ان کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرکے دے سکتا ہے؟ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دی کہ مجھے اس ریٹ کے بجائے اس ریٹ پر پیسے دیے جائیں، ملک میں مختلف کمپنیوں کے ٹیرف مختلف ہیں، اگر کے الیکٹرک...
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ کے شاندار پنجاب ٹورازم انٹرنشپ پروگرام کے دوسرے بیچ کا باضابطہ اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ: پنجاب بھر میں مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار یہ اقدام نوجوان گریجویٹس کو سیاحت، آثار قدیمہ، ثقافت اور ورثے کے شعبوں میں قابل قدر کام کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مذکورہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب کے تحت محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کی چھتری تلے چلایا جا رہا ہے۔ پروگرام کی تفصیل انٹرن شپ کا دورانیہ: 3 ماہ کل انٹرن شپس: 1،000 دوسرے بیچ میں انٹرنز: 250 ماہانہ وظیفہ: روپے 60،000 عمر کی حد: 21 سے 28 سال درخواست دینے کی آخری تاریخ: 20 جون 2025 اپلائی کون...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی کوشش کریں گے،جنوبی پنجاب تنظیم کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔(جاری ہے) وہ گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر مرحوم شیخ رفیق احمد کی صاحبزادی ڈاکٹر حمیرہ راشد ،ڈاکٹر راشد ضیا، ڈاکٹرمکرمہ راشد اور فرخ مرغوب صدیقی پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں شیخ رفیق احمد کے دور صدارت میں رحیم یار خان سے اٹک تک پوری تنظیم...
— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پاسکتا۔ پنجاب نے پاکستان میں پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی۔ جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں معصوم بچے جارحیت کا شکار ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور، چیئرپرسن سارہ احمد وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی مشکورپنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کر لی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے، غزہ میں عمارتوں...
بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی مشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے بغیر تحقیقات کے لگائے گئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ، بلاول نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کووزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا. پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی یکطرفہ فوجی اقدامات خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ایٹمی خطے میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر آبی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، یو این سیکرٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے...
—فائل فوٹو سابق ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بڑے پروجیکٹ بنا سکتا ہے لیکن اس کے لیے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔شیراز میمن کا کہنا تھا کہ فنانس دستیاب ہو بھی تو ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں، پاکستان ورلڈ بینک کے توسط سے کہہ سکتا ہے کہ بھارت ہم سے بات چیت کرے۔ بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمنسابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود...
حضرت فاطمہ (س) کی سیرت پر شائع ہونیوالی اس کتاب کی تقریب رونمائی سے ایکو کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر سعد خان، ڈاکٹر راشد عباس نقوی، محترمہ عظمیٰ شیرازی اور پاکستان میں ایران کے سابق سفیر ما شاء اللہ شاکری نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطابات کے اقتباسات پر مشتمل کتاب کی رونمائی کی گئی۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے تحقیقاتی ادارے میں منعقد ہونے والی تقریب میں اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ حضرت فاطمہ (س) کی سیرت پر شائع ہونے والی اس کتاب کی تقریب رونمائی سے ایکو کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ...
اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کرنے والے محمد السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے سب مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 55 سالہ عزالدین الحداد المعروف ابو صہیب نے جنوری میں یرغمالیوں کی رہائی کے وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عز الدین الحداد کو اسرائیلی فوج نے چھ بار قاتلانہ حملوں میں مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار محفوظ رہے۔ وہ ایک بہادر اور دلیر رہنما کی حیثیت سے مقبول ہیں۔ حماس کے ساتھ جڑنے کے بعد سے ہی عزالدین الحداد نے شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ مل کر غزہ کی داخلی اور سلامتی امور میں کام کیا۔ غزہ میں اس وقت بچے کچے اسرائیلی یرغمالی عز الدین المعروف ابو...
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ میں 2 ایس پیز لاہور ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ایس پی اورسی سی ڈی لاہور کوطلب کر لیا۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے نا مکمل ریکارڈ پیش کرنے پر ایس پیز پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پولیس والے سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے ایسا نہیں ہوسکتا ،پولیس کا کام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے مسائل نہیں ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان، ایس پی انویسٹیگیشن صدر معظم...
قابض صیہونی رژیم، نہ صرف ایران پر حملے کی بارہا دھمکیاں دے چکی ہے بلکہ تہران - واشنگٹن مذاکرات کے دوران ہی ایران کیخلاف جنگ کی تیاریوں کا دعوی بھی کر رہی ہے تاہم معروف اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم ایران کو "کسی بھی قسم کا نقصان" پہنچانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کے بارے نیتن یاہو کے "جنون آمیز" بیانات کے باوجود، صیہونی رژیم "ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ سکتی ہے اور نہ ہی کبھی کرے گی"! عبرانی زبان کے صیہونی اخبار نے تاکید کی کہ...
مودی خطے کیلئے بڑا خطرہ، سیاسی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی خطے کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور وہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی ایشیا کے لیے غیر متوقع اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نریندر مودی کی موجودگی میں پورا خطہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ مودی...
حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ادھیڑ عمر خواتین میں باقاعدہ کافی پینے کے کئی مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں جو انہیں بڑھاپے میں فائدہ دے سکتا ہے۔ اہم فائدے ذہنی کارکردگی: کافی میں موجود کیفین دماغی سرگرمی کو بڑھا سکتی ہے، جس سے یادداشت بہتر ہونے اور توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ میٹابولزم سپورٹ: کافی پینے سے میٹابولزم بہتر ہو سکتا ہے، جس سے وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ڈپریشن کا خطرہ کم: کچھ مطالعے بتاتے ہیں کہ کافی کا باقاعدہ استعمال ڈپریشن کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے خاص طور پر ادھیڑ عمر خواتین میں۔ دل کے امراض کا خطرہ کم: اعتدال پسند کافی (2 سے 3 کپ روزانہ) پینے سے دل کی صحت بہتر...
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں قربانی کا عمل عوام، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے، پر مالی بوجھ بن سکتا ہے، لہٰذا اس سال سنت قربانی ترک کر دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال قربانی سے گریز کریں۔ وزیرِ اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق نے سرکاری میڈیا کے ذریعے شاہ محمد ششم کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی اور موسمیاتی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور ان کی افزائش نسل کو خطرات لاحق...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی خطے کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور وہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی ایشیا کے لیے غیر متوقع اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نریندر مودی کی موجودگی میں پورا خطہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ مودی کا حالیہ طرز عمل صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہےہاں رہبانیت (ترک دینا) تو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کر لی تھی‘ ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا‘ سوائے اﷲ کی رضا جوئی کے‘ سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی، … (جاری)سورۃ الحدید (آیت: 27 )

بلوچستان کبھی ایلگ نہیں ہوسکتا ، خطے میں عدم استحکام کا زمہ دار صرف ہندوستان : ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کی سپانسر شدہ ہے۔ پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025ء پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہا یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا ہے، بلوچستان کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے کیوں کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا...

بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی...
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری : فائل فوٹو پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن سیکٹر کسی بھی نجی یا سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، نااہلی چھپانے کے لیے فراخدلی سے ٹیرف ڈھانچے میں اضافے کا پاور سیکٹر متحمل نہیں ہو سکتا۔اویس لغاری نے کہا کہ نظر ثانی کی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار ماحول کے فروغ کے لیے ہے، پاور ڈویژن کو امید ہے کہ نظر ثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہوگا۔

بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز نیو یارک (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے سندھو پر حملہ کیا، ہم نے سندھو کو بچانا ہے، اقوام متحدہ میں پیغام پہنچائیں گے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن نہیں ہوسکتا، بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کرے گا امن نہیں ہوسکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے نیو یارک پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے، پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025 پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا...
بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنے والی سفارتی کمیٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور کشمیر کے مسئلے کے حل تک یہ ممکن نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان کی اعلیٰ سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے اہم دوروں پر روانہ ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اعلیٰ سطحی وفد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان، سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سابق وزراء خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، اور بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شام سے اب تک متعدد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چند علاقوں میں لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کے شدت 3.2 تک ریکارڈ کی گئی۔ ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے صبح 11 بج کر 3 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ...
پاکستان نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں. کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششوں سے سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا.پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی وکالت کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے واضح...
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو الیکشن کمیشن وزیراعظم کو بھی طلب کرسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر یہ بات پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہی، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ 5 رکنی کمیشن کے روبرو سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں 3 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، حالانکہ وہاں 31 دسمبر 2021 کو بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2019 سے اب تک پنجاب میں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ’’بانی چیئرمین زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشتگرد جہنم رسید کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار...
جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے کہا ہے کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوں گے۔ جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے۔ وہ سنگاپور میں ہونے والے شنگھائی ڈائیلاگ ڈیفنس اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جو عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز نے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے...
اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر ہائوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ کسی کو پاکستان کی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کو مستردکرتے ہیں، اس کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلوغت کی شرط مقررکی گئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا، اسلامی نظریہ کونسل نے بھی اس قانون کو مسترد کیا ہے، اس کے باوجود اس متنازع قانون سازی پر صدر پاکستان نے دستخط کردیے، جو کام شرعی طور پر جائز ہے اس پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا قرآن و سنت کی...
قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب پوش ملزمان کو سیڑھی لگا کر مکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں اور 8 رکنی گروہ نے نیو کراچی سے تین قیمتی جانور اسلحے کے زور پر چھین لیے۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے ملازم کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے جانور سوزوکی میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ کراچی میں قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب...

پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘‘چینی پروفیسر نے بھارتیوں کو واضح پیغام دیدیا
بیجنگ ، نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بالخصوص پانی کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے اور پاکستان میں آنیوالے دریائوں میں پانی کی سطح میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ، اب ایک چینی پروفیسر نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ ’”پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چینی پروفیسر کا کہناتھاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پاکستان کے جائز مفادات کی خلاف ورزی جس میں دریائے ہند میں پانی کا...

چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ
سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف انڈو پیسیفک بلکہ عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ ہیگستھ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کو 2027 تک تائیوان پر قبضے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، اور موجودہ فوجی مشقیں اور تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ چین طاقت کے استعمال کے لیے سنجیدہ ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور روس کی حمایت عالمی...

میری حکومت میں ناانصافی کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، گلے ہیں تو بھائیوں کی طرح طے کرنے چاہئیں، بلوچ مائدین مل بیٹھ کر خرابیوں کا بتائیں: شہباز شریف
اسلام آباد‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کو جنگ میں شکست دی بلکہ اسے سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے ملکی معیشت کو استحکام ملا، پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی توجہ معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر...
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جا سکتا،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انہیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی مذاکرات پر خوشی ہوگی۔
کراچی(نیٹ نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔ انہوں نے کہا جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا، جو ہندوستان نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف فضائی کامیابی حاصل کی، پاکستان نے بھارت کے طیارے مارگرائے۔ مودی نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے یہ سب کچھ کیا،...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بانی نے تمام پارٹی عہدے داروں کو پیغام بھیجا ہے کہ جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہو جائے، اب عدلیہ حکومتی عدلیہ بن چکی ہے، 26ویں ترمیم کے مقاصد سامنے ہیں ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کیا جا رہا ہے، ملک گیر احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل آئندہ چند دن میں سامنے آجائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم حیدر پنچوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی کچھ وکلاء کو اندر جانے کی اجازت ملی اور کچھ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نسلوں سے دیسی کچن میں صبح کا آغاز گھی میں پکے ہوئے پراٹھے کی خوشبو سے ہوتا آیا ہے۔ توا پر سنہری رنگ میں دھیرے دھیرے پکتا پراٹھا نہ صرف آنکھوں کو بھاتا ہے، بلکہ اس کی خوشبو دل کو بھی بہلا دیتی ہے۔ دیسی گھی سے لبریز پرانٹھا کئی گھرانوں کے لیے ناشتہ کا معیار سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے خوراک سے متعلق سائنسی شعور بڑھا ہے، ویسے ویسے یہ سوال ابھرنے لگاہے کہ کیا ہم واقعی اپنی صحت کے لیے وہی کھا رہے ہیں جو ہمارے آبا و اجداد کھایا کرتے تھےاور کیا ہم وہی طریقہ اختیار کر رہے ہیں جو آج کے دور میں محفوظ ہے؟ کیا گھی میں پراٹھا پکانا نقصان دہ ہے؟...

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ نہیں کہا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا بھارت کےخلاف فتح پر فخر کے لمحے کے حق دار تو مسلح افواج ہیں۔ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے متعلق وزیراعظم کے...
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پیار دوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ایک محبت کے ہوتے ہوئے دوسرا پیار نہیں ہوتا۔فلم “لوو گرو” کی پروموشن کے دوران معروف اداکار ہمایوں سعید اورماہرہ خان نے میڈیا سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔ایک ٹک ٹاکرنے سوال کیا دوبارہ محبت ہو سکتی ہے؟ ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دوبارکیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔فلم میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کا کردارادا کر رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان سنجیدہ اور باوقار کردار میں نظر آئیں گی۔ “لوو گرو” جلد سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔
بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عاصم منیر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ ، طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش، خاندانوں سے مکمل اظہار یک جہتی کیا،آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طالبعلم افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت، لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فولادی دیوار بن گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہاکہ معرکہ حق کی...

پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، کروڑوں انسانوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا: وزیراعظم
اسلام آباد ‘ دو شنبے (خبرنگار خصوصی+ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کو پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کا دارومدار گلیشیئرز پر ہے، ماحولیاتی تبدیلیو ں کے اثرات کے نتیجہ میں پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گا‘بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے،کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، نہ ہی بھارت کوریڈ لائن کراس کرنے دے گا۔ان خیالات کااظہار...
کوئٹہ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے مکمل اظہار یک جہتی کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے زیر پاکستان کے عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے فولاد کی دیوار بن گئے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام عناصر قومی طاقت کے درمیان مکمل ہم آہنگی...
ملک بھر میں مخلص سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے کارکنوں پر نظر ڈالی جائے تو بہت کم اصحاب ایسے نظر آتے ہیں جنھوں نے زندگی کا بیشتر حصہ مظلوم طبقات کی جدوجہد کی حمایت میں صرف کیا اور اہم ترین عہدوں پرکام کیا مگر ان کے کردار پرکوئی سیاہ دھبہ نظر نہیں آتا۔ سفید بالوں والے فرحت اللہ بابر شاید 70 دہائیاں گزار چکے اور اب 80 ویں دہائی میں داخل ہوئے ہیں۔ فرحت اللہ بابر بنیادی طور پر انجینئر ہیں، انھوں نے 1965میں سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ فرحت اللہ بابر نے سابقہ صوبہ سرحد کے محکمہ اطلاعات کے ایک افسرکی حیثیت سے عملی زندگی کا آغازکیا۔ جب سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو...
سائنس دانوں نے چہرے کا ایک نیا ٹیٹو ایجاد کیا ہے جو دماغ کی مشقت کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔ یہ نئی برقی ڈیوائس سر پر پہنے جانے والے روایتی آلات کے برعکس چہرے پر نصب ہوجاتی ہے اور دماغی تناؤ کی پیمائش کرتی ہے۔ ڈیوائس بنانے والے محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ٹرک ڈرائیور اور دیگر تمام پیشوں میں ذہنی تناؤ کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاسکے گی جن میں طویل مدت تک کڑی توجہ درکار ہوتی ہے۔ امریکا کے شہر آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ نانشو لو کے مطابق ٹیکنالوجی انسان کی ارتقاء سے زیادہ تیزی کے ساتھ جدید ہو رہی ہے۔ ہمارا دماغ بہت آسانی...
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے کیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ...

مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری،پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا ءمیں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ ’’ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ‘‘بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کی صبح امیر جماعت کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے جین میریٹ سے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق...
ریاض (اوصاف نیوز) سعودی عرب نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ورک ویزا کوٹے” کا اجراء جون 2025 تک معطل کر دیا ۔ بلاک ویزا سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی طرف سے دی جانے والی پیشگی منظوری ہے جو کمپنیوں کو غیر ملکی شہریوں کی ایک مخصوص تعداد کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ دیگر متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجیریا، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور مراکش شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، زیادہ بھیڑ کو سنبھالنے اور غیر مجاز حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔اس معطلی کے تحت نئی درخواستیں قبول نہیں...
اگرچہ عام طور پر ریڑھی والے آم کے میٹھا ہونے کا یقین دلانے کیلئے گاہگ کو آم کا تھوڑا حصہ کاٹ کر پیش کرتے ہیں لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ آم کو کاٹے بغیر ہی اسکی مٹھاس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ آم کی مٹھاس کا اندازہ کاٹنے سے پہلے ہی چند طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ یہاں درج ذیل چند مشہور طریقے دیے جارہے ہیں: 1) خوشبو کو چیک کریں پکنے والا آم اپنی مٹھاس کی وجہ سے خوشبو خارج کرتا ہے۔ آم اوپری حصے سے سونگھیں، اگر خوشبو میٹھی ہو تو آم پکا ہوا اور میٹھا ہوگا۔ 2) رنگ دیکھیں ہر قسم کے آم کا رنگ مختلف ہوتا ہے مگر عموماً پکنے پر رنگ ہلکا پیلا یا نارنجی ہوجاتا ہے۔ اگر آم زیادہ سبز ہے تو یہ...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کی پہلی مدت صدارت کے دوران ان کے ترجمان رہنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب ’’دی زرداری پریزیڈنسی‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2011 میں جب میموگیٹ اسکینڈل سامنے آیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھری بندوق سے لیس ہوکر علاج کیلئے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ صدر زرداری کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی اُس وقت آذربائیجان میں موجود ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو فوراً طلب کیا گیا۔ صدر مملکت کو دماغی ایم آر آئی سمیت فوری طبی امداد...
کراچی(اوصاف نیوز) صدر آصف علی زرداری کی پہلی مدت صدارت کے دوران ان کے ترجمان رہنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب ’’دی زرداری پریزیڈنسی‘‘ میں انکشاف کیا کہ اکتوبر 2011 میں جب میموگیٹ اسکینڈل سامنے آیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھری بندوق سے لیس ہوکر علاج کیلئے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔صدر زرداری کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی اُس وقت آذربائیجان میں موجود ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو فوراً طلب کیا گیا۔ صدر مملکت کو دماغی ایم آر آئی سمیت فوری طبی امداد کی ضرورت...
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور اس دوران میڈیا دلچسپ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔ اس وقت یہ جوڑی شہرِ قائد میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک ایونٹ سوشل میڈیا اسٹارز کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے ہمایوں سعید سے شرارتاً دوسری بار محبت ہونے کے بارے میں پوچھا۔ جس پر ہمایوں سعید جو فلم لوو گرو میں ایک عاشق مزاج اور دل پھینک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو بار کیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔ ہمایوں سعید کے اس جواب پر تمام شرکا بے ساختہ...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کمیٹی کو تبدیل کرکے عالیہ حمزہ کو اس میں ڈالا ہے، بانی کو بتایا ہے جب تک بڑی پالیٹکس سیٹل نہیں ہوگی کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو بتایا ہے جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دباﺅ نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی کی معلومات سے لگا انہیں مولانا سے متعلق غلط بریف کیا گیا ہے، پی ٹی آئی اگر الائنس...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کمیٹی کو تبدیل کرکے عالیہ حمزہ کو اس میں ڈالا ہے، بانی کو بتایا ہے جب تک بڑی پالیٹکس سیٹل نہیں ہوگی کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو بتایا ہے جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دباؤ نہیں بڑھ سکتا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی کی معلومات سے لگا انہیں مولانا سے متعلق غلط بریف کیا گیا ہے، پی ٹی آئی اگر الائنس نہیں بنا سکتی...
راولپنڈی: مہنگی گاڑی میں آنے والے شخص کے پاس سستا فون دیکھ کر مسلح ڈاکو موبائل واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔ راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر موبائل چھیننے کی واردات ہوئی، جس میں مہنگی گاڑی دیکھ کر ڈاکوؤں نے سمجھا کہ آج ان کی عید ہوگی، تاہم گاڑی سے اترنے والے شخص کے پاس سستا یا گھٹیا موبائل فون دیکھ کر مسلح ڈاکو فون واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہنگی گاڑی میں سوار شخص گاڑی کو پارک کرتا ہے، اسی اثنا میں موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرتے ہیں اور کچھ لمحوں کے بعد دوبارہ آکر صورت حال کا جائزہ...
مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ملک کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ملک کو سر بلند کیا۔ ملکی ترقی کے لیے شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا ہو گا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا جرأت...
وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کیے گئے متعدد فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وزارت توانائی کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو حالیہ فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، وزارت توانائی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لے سکے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح...
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں متاثرہ معلمہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کو خاتون ٹیچر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں شرارت کیوں کی، کوئٹہ کے اسکول پرنسپل کا 10 سالہ طالبعلم پر پلاسٹک پائپ سے بیہمانہ تشدد پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ٹیچر پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون معلمہ پر ایک طالبہ کے والدین کی جانب سے تشدد کیا گیا، اور...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)تھانہ سٹی پولیس نے محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 9600 کتابیں برآمد کی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ یہ کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے پرائمری طلبا و طالبات کے لیے پرنٹ کروائی گئی تھیں اور انہیں مختلف اسکولوں میں مفت فراہم کیا جانا تھا۔ چوری کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ کتب کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی...
سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اضافی تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔ گزارشات میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 187 جو سپریم کورٹ کو مکمل انصاف کے اختیارات دیتا ہے، مخصوص نشتوں سے متعلق 12 جولائی کے فیصلہ میں آرٹیکل 187 کا اختیار طے شدہ عدالتی اُصولوں کے منافی استعمال ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، سماعت 29 مئی تک ملتوی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 187 مکمل انصاف کا اختیار زیر التوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے۔ آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے استدعا کی ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے 80 اراکین کے ساتھ...
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا توازن برابر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا توازن برابر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال اٹھائے ہیں کہ کیا مستقل بنیادوں پر ججز ٹرانسفر کرکے جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا ہے؟۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی۔ ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سیکرٹری لا نے ٹرانسفرنگ ججز کے حلف نہ اٹھانے...
فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباؤ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو...
کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعرات کو شہر میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم، خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب 65 فیصد...
بہت زیادہ سن اسکرین کے استعمال کی وجہ سے وٹامن ڈی کی شدید کمی کی شکار ایک چینی خاتون کو ہڈیوں کے فریکچر کا سامنا کرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سخت گرمی میں چہرے کی جلد کو صحت مند کیسے رکھ سکتی ہیں؟ چین کے شہر چینگدو میں ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 48 سالہ مقامی خاتون کے غیر معمولی کیس کی اطلاع دی ہے جسے بظاہر صرف اتفاقیہ طور پر بستر پر کروٹ بدلنے سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ ڈاکٹر لانگ شوانگ کے مطابق اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ نامعلوم خاتون کے وٹامن ڈی کی سطح انتہائی کم تھی جس سے ہڈیوں کے ٹوٹنے میں تیزی آئی اور شدید...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح اپریل میں0.3 فیصد رہنے کے بعد، مئی میں پاکستان کی مجموعی مہنگائی بڑھنے کی شرح کی توقع ہے جو کہ 2اعشاریہ7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، یہ بات بروکریج ہاﺅس جے ایس گلوبل کی رپورٹ میں کہی گئی ہے. وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق، اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر0اعشاریہ3فیصد رہی جو کہ مارچ 2025 میں 0.7 فیصد تھی جے ایس گلوبل کے مطابق پاکستان کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) مئی کے لیے 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے اب بیس ایفکیٹ ختم ہو رہے ہیں جو قیمتوں کے عمومی رجحانات کی واپسی کا اشارہ ہے اس سے...
— فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں احتجاج پر کوئی قدغن نہیں، کے پی میں جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ یہاں سب احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کیمپ سے کارکنان احتجاج پر گئے تھے۔ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی منہگی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون...

محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے ،جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سنی اتحاد کونسل کو مسکراتے ہوئے جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ جی محبت میں ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے،دائر شدہ نظرثانی درخواستوں پر مجھے اعتراضات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست تو تمام13ججوں نے مسترد کی ہے،فیصلے سے متاثرہ تو...
سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال اٹھائے ہیں کہ کیا مستقل بنیادوں پر ججز ٹرانسفر کرکے جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے، ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا؟ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل مؤقف اپنایا کہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ججز ٹرانسفر پر آئیں ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سیکریٹری لا نے ٹرانسفرنگ ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وضاحت کیوجہ یہ...
ویب ڈیسک :سورج کل 28 مئی کو بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور اس دوران قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت ا للہ کے مخالف سمت ہو گا، اس وقت پر سائے پر نشان لگا کر قبلہ رخ معلوم کیا جا سکتا ہے، دوبارہ سورج 16 جولائی کو بیت ا للہ کے اوپر سے گزرے گا۔ جنرل ہسپتال: ایکوکارڈیوگرافی ٹیسٹ کے منہ مانگےپیسےوصول کرنیکاانکشاف
نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی،کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے ۔ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے ۔دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی ۔سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل کھیلا ہے ۔زرداری پر میمو گیٹ خود کش حملہ تھا۔نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی ۔اس کا نقصان صدرزرداری کے ساتھ پورے ملک کو ہوا۔ان خیالات ا کااظہار انہوںنے پیر کو کراچی پریس کلب میں اپنی کتاب ’’دی زرداری ریزیڈنسی‘‘ کی...
جمہوریت کے نظام اور شفافیت کے تناظر کی بنیادی کنجی انسانی حقوق کی اہمیت،پاسداری اور اس کے اصولوں کے ساتھ خود کو جوڑنا ہوتا ہے اور یہ ہی عمل ریاستی نظام کی جمہوری ساکھ کو یقینی بناتا ہے۔ انسانی حقوق سے مراد وہ عالمی قوانین اور معاہدے ہوتے ہیں جن کو ہم نے دنیا کے عالمی نظام میں تسلیم کیا ہوتا ہے اور ہم ان قوانین پر عملدرآمد کے پابند اور جوابدہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں 1973کے آئین میں موجود جو پہلا باب ہے جس میں آرٹیکل 8 سے 28 ہیں وہ بنیادی انسانی حقوق کی ریاست اور شہریوں کے درمیان ضمانت بنتے ہیں اوراسی عمل کو ہم عمرانی معاہدہ بھی کہتے ہیں۔پاکستان میں کیونکہ جمہوری نظام کمزور اور اپنے...
ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں خواتین کی صحت کے کئی پہلو، خصوصاً دل سے متعلق مسائل یا تو مکمل طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں یا پھر انہیں معمولی سمجھ کر وقتی علاج پر ٹال دیا جاتا ہے۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ خواتین خود بھی اپنی علامات کو اکثر ذہنی دباؤ، کام کی زیادتی یا ہارمونی تبدیلیوں سے جوڑ کر سنجیدگی سے نہیں لیتیں لیکن یہی لاپروائی اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ دل کے امراض صرف مردوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر خواتین میں بھی دل کی بیماریاں سب سے زیادہ اموات کی وجہ بن رہی ہیں۔Journal of the American College of Cardiology کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور...
کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سابق ترجمان صدر زرداری نے کہا کہ میں نے صرف تاریخی واقعات لکھے ہیں، اسامہ بن لادن کو امریکی لے گئے اس وقت ایوان صدر میں کیا ہوا تھا، ریاستی اداروں کا اس وقت کردار کیا تھا، یہ ایک ایسے شخص کی کتاب ہے جو ان واقعات کا عینی گواہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے، ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے، دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی، سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے ۔ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے ۔دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی ۔سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل کھیلا ہے ۔زرداری پر میمو گیٹ خود کش حملہ تھا۔نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی ۔اس کا نقصان صدرزرداری کے ساتھ پورے ملک کو ہوا۔ان خیالات ا کااظہار انہوںنے پیر کو کراچی پریس کلب میں اپنی کتاب ’’دی زرداری ریزیڈنسی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے...
نئی دہلی (این این آئی)عالمی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔عالمی جریدے نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برہماپترا بھارت کے پانی کا 30 فیصد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ معاہدے کو یکطرفہ...
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں فرانسیسی حکام بشمول وزیر خارجہ جین نول باروٹ کے بیانات کے بعد وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں فرانسیسی حکام کے بیانات کو مداخلت قرار دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ ایرانیوں کی رہنمائی بند کریں، آپ کو ایسا کرنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں فرانسیسی حکام بشمول وزیر خارجہ جین نول باروٹ کے بیانات کے بعد وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی...
سٹی42: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تجارتی دنیا کو خبردار کر دیا ہے کہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ممنوعہ تجارتی معاہدوں، قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ کی غیر قانونی تقسیم پر اب کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سی سی پی کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جو ڈیلرز یا ریٹیلرز سے غیرمنصفانہ شرائط پر معاہدے کرتی ہیں یا کمیشن کی اجازت کے بغیر باہمی کاروباری معاہدے کرتی ہیں وہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں گی اور ان کے معاہدے کالعدم تصور کیے جائیں گے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید کمیشن نے واضح کیا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) پاکستان کے معروف ماہرمعاشیات قیصر بنگالی کے بقول، '’’ملک میں کئی صنعتی علاقے اور خصوصی اقتصادی زونز پہلے سے ہی ہیں لیکن ان میں عملی طور پر کوئی صنعت قائم نہیں کی گئی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ صرف ترامیم کرنے یا ادارے بنانے سے ترقی ممکن نہیں۔‘‘ ڈی ڈبلیو سے ایک خصوصی انٹرویو میں بنگالی نے مزید کہا، ’’پاکستان میں ادارہ جاتی فریم ورک کی موجودگی اور اس میں بہتری خوش آئند تو ہے لیکن صرف ادارے قائم کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔‘‘ ترقی کی راہ میں بڑی پیش رفت یا محض کاغذی وعدے؟ پاکستان کی قومی اسمبلی نے حال ہی میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی...
حریت رہنماا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعطل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک آتش فشاں ہے اور اگر اسے نظرانداز کیا گیا تو خطے میں جوہری جنگ ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس وقت تک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے جب تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سب سے پرانا تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر آبی ذخائر معین وٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور تمام دستیاب فورمز پر اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں''انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ '' کے زیراہتمام ''بھارت کی پاکستان کے پانی پر جارحیت، کیا جنگ کے بادل ابھی بھی منڈلا رہے ہیں، نتائج اور آگے کا راستہ''کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، مجیب الرحمن شامی،...
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ڈش واشر میں پلاسٹک کی اشیاء کو دھونا ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈش واشنگ مشین میں پلاسٹک کی پلیٹ، پیالے، کپ اور دیگر برتن دھونے سے زہریلے مائیکرو پلاسٹکس خارج ہوتے ہیں جو دیگر برتنوں کو آلودہ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو پلاسٹک اتنے باریک ہوتے ہیں جو باآسانی جسم کی حیاتیاتی حدود کو تجاوز کر جاتے ہیں جس سے انسانی صحت کے حوالے سے ممکنہ خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔ ان ذرات کے صرف ڈیمینشیا سے ہی نہیں بلکہ کینسر، قلبی مرض اور بانجھ پن سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈش واشر کا ایک سائیکل پلاسٹک کے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مئی 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے، کسی کو بھی کسی کرنل کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے، یہ معاملہ پی ٹی آئی یا عمران خان کا نہیں پوری قوم کا معاملہ ہے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ مخصوص نشستوں کا تحریک انصاف کو دینے کا کیا تھا اس کے خلاف ریویو کی درخواست تاریخ کی پہلی ریویو کی درخواست ہے جس میں فیصلہ لکھنے والے جج شامل نہیں ان کو شامل نہ کرنے کی واحد وجہ اس فیصلے کو...
محکمہ داخلہ نے ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025‘ کا مسودہ تیار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی اور روک تھام کے لیے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے جس کے تحت امن عامہ اور معاشرتی فلاح کے لیے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لیے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار انہوں نے کہاکہ مجوزہ ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا ہے جو پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی معتبر رپورٹ یا تحریری عوامی شکایت پر...
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)یورپ کی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کی ایک رکن نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسلی تطہیر اور نسل کشی کے مترادف ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے غزہ کی پٹی میں موجودہ صورتحال کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیا۔کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی مقررہ ساسکیا کلوئٹ نے غزہ میں خواتین، بچوں اور یرغمالیوں سے متعلق انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا یہ ایک بہت بڑا انسانی ساختہ سانحہ ہے جس کا سبب انسان اور پوری انسانیت ہے۔ ہم نے اسے اپنی آنکھوں کے...
لاہور: پنجاب میں بدمعاشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے حکومت نے کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا۔ یہ ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی اور روک تھام کے لیے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ ایکٹ کے تحت امن عامہ اور معاشرتی فلاح کے لیے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) کوئٹہ کے چند بلوچ نوجوانوں کا ایک ایسا پراجیکٹ جاری ہے جس میں لوگوں کو ان کے گھروں میں کتابیں مفت پہنچائی جاتی ہیں۔ بلوچوں کی کتاب دوستی کے بارے وسعت اللہ خان کا ایک جملہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”بلوچ جوتا تو ٹوٹا ہوا پہنے گا مگر کتاب نئی خریدے گا۔" سریاب ریڈرز کلب کو چلانے والے امجد بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو مختصر ترین الفاظ میں بیان کرنا ہو تو ہم 'کتاب دوست‘ کہہ سکتے ہیں۔ محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود یہ رضاکار 2020 ء سے نہ صرف سریاب ریڈرز کلب چلا رہے ہیں بلکہ مستونگ، خاران اور نوشکی...