2025-08-05@01:08:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1767

«پارکوں کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
    اسکرین گریب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کی حمایت کردی، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خواہشات...
    سٹی42: وزارتِ پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر عام میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری طور پر خریداری کا عمل معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام کمپنیوں کو اے ایم آئی (اسمارٹ) میٹرز کی خریداری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اسمارٹ میٹرز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔میٹرز کی خریداری نہ ہونے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔چیئرمین بورڈ سے بھی جواب مانگا گیا ہے کہ اب تک میٹرز کی خریداری کیوں نہیں کی گئی۔وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جولائی 2024 سے تمام کمپنیوں کو جدید اے ایم آئی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
    مودی سرکار کی جانب سے اڈانی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی کی جا رہی ہے۔ اپریل 2023 میں مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں برسوں سے سیکیورٹی وجوہات کی پابندیوں میں اچانک نرمی کر دی۔ بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی ایک رپورٹ کی مطابق ’’مودی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی اڈانی گروپ کے لیے مفید ثابت ہوئیں، جس کے بعد اڈانی گروپ کو 445 مربع کلو میٹر زمین پر بلا روک ٹوک قبضہ حاصل ہوگیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی ادارے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے زیر کنٹرول زمین خاموشی سے اڈانی گروپ کو نجی مفادات کے لیے منتقل کر دی گئی، مودی سرکار نے...
    —فائل فوٹوز مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس نے سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی حکومت نے پاکستان کا پانی راجستھان منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، مودی کا بیان اشتعال انگیز جھوٹ، دفتر خارجہاسلام آباددفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے... بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا، پاکستان جانے والا پانی بھارت کے اندرونی استعمال کے لیے منتقل کر دیا جائے گا۔امیت شاہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس...
    پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔  ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔ لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی...
    سعید احمد:محکمہ ریلوے لاہور ڈویژن مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتا ہے۔ قراقرم ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر غیر منظور شدہ  پانی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق واشنگ لائن میں غیر منظور شدہ نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے ذریعے لوکل برانڈ کا ناقص پینے کا پانی ٹرینوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ قراقرم ٹرین میں یہ پانی کھلے عام مسافروں کو دیا جا رہا ہے، حالانکہ اس کی کوئی باقاعدہ منظوری نہیں لی گئی۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری مسافروں نے متعدد بار ریلوے حکام سے شکایات کیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی...
    امریکا نے ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے 20 ایرانی اداروں، 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر انسداد دہشت گردی کے تحت نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، یورپی ممالک اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے جاری ان پابندیوں کا مقصد ایران کی عسکری اور دفاعی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد میں پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ ایران کے پاس 2 ہفتے کی مہلت ہے، ٹرمپ کا انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    معذوروں کی مراعات میں کٹوتی کے منصوبے پر لیبر پارٹی کی رکن وکی فاکسکرافٹ نے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ وکی فاکسکرافٹ نے حکومت کی جانب سے معذوروں کی مالی مراعات (ڈس ایبیلٹی بینیفٹس) میں کٹوتی کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فاکسکرافٹ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ویلفیئر سسٹم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے لیکن پرسنل انڈیپنڈنس پے منٹس (PIP) اور یونیورسل کریڈٹ میں کٹوتیاں اس مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کافی دنوں سے کشمکش میں تھیں کہ حکومت میں رہ کر اصلاحات کی...
    ایران کو حساس مشینری کی فراہمی کے الزام پر امریکا نے 20اداروں پر پابندیاں عائد کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں ہانگ کانگ میں قائم دو ادارے بھی شامل ہیں۔برطانوی روزنامہ گارجیئن نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو حساس مشینری کی سپلائی کے الزام میں کم از کم 20 اداروں، 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں، ان میں سے دو ادارے ہانگ کانگ میں قائم ہیں۔آج امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، تحریک انصاف جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کر رہی ہے اور کسی قسم کی بیرونی مداخلت یا سیاسی دباؤ پر انحصار نہیں کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخواہ حکومت کے بجٹ کی منظوری...
    — فائل فوٹو  کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 52 گھنٹوں کے بعد مکمل بجلی بحال کی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے گزشتہ رات 3 بجے اپنا کام مکمل کیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 175 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے چین کی ملکیتی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں مزید 90 دن کے لیے کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے، اس اقدام کا مقصد ایپ کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کے لیے کسی ممکنہ معاہدے کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے یہ توسیع اس لیے دی ہے تاکہ معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ’ٹک ٹاک بے حد مقبول ایپ ہے، لیکن ساتھ ہی صدر امریکی شہریوں...
    عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹس کے مطابق ’لو گرو‘ نے اپنے دوسرے ہفتے کے آخر میں برطانیہ میں 75ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ ہاؤس فل 5 نے 56 ہزار پاؤنڈز کا بزنس کیا ہے۔ 9 دنوں میں ’لو گرو‘ کی یو کے باکس آفس کلیکشن 2لاکھ 26ہزار پاؤنڈز یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) سوشل میڈیا صارفین ’لو گرو‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے پاکستانی فلم...
    وفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جن میں سولر پینلز پر جی ایس ٹی میں کمی اور سندھ کی جامعات کے لیے فنڈز کی مکمل بحالی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے بالآخر اپنی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے ہیں، جس سے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں بجٹ پر بحث کے دوران ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے...
    کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد سے اب تک  5 ہزار سے زائد یہودی اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل میں رہنے والے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور وہ اب اپنے ملک سے دیگر ممالک منتقل ہونے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ردعمل کے نتیجے میں ہزاروں اسرائیلی خوف کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اب تک تل ابیب سمیت دیگر علاقوں سے 5 ہزار 110 شہری گھروں سے نکل گئے۔ اسرائیل کے وزارت داخلہ نے بھی ہزاروں شہریوں کے گھروں کو چھوڑنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان...
    اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی نے الجزیرہ دیکھنے والے اپنی شہریوں کیخلاف پولیس کارروائی کی ہدایت کردی۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمام بن گویر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو اسرائیل سے رپورٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قومی سلامتی کو "خطرہ" ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل میں الجزیرہ دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مئی 2024 کے اوائل میں اسرائیل نے ملک میں الجزیرہ کے رپورٹرز، پروڈیوسرز، کیمرہ والوں اور دیگر ملازمین پر پابندی لگا دی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنوری میں اس کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے الجزیرہ پر پابندی لگا دی تھی۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلے کا کوئی اختیار نہیں۔ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین کے آرٹیکل کی ہم آہنگ تشریح کرے۔ آرٹیکل 200 اور آرٹیکل 175 میں ٹکراؤ ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلے کا کوئی اختیار نہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ خالی جج کی سیٹ پر مستقل تبادلہ نہیں ہو سکتا ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وہ احتجاج کی قیادت خود کریں گے اور عمر ایوب پارٹی کی رہنمائی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت مخالف تحریک 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے اور فی الحال (میرے خیال میں) حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے اور نہ حکومت نے کوئی رابطہ کیا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ اداروں اور حکومت سے ناراضی کے باوجود ملک...
    نان فائلرز پر پابندیاں لگنے والی پابندیوں کے تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں پراپرٹی اور گاڑی کی خریداری شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی تجویز سامنے آگئی ، جس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ نان فائلر کے لیے پراپرٹی کی خریداری پر 130 فیصد کی حد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ پراپرٹی کی خریداری کے لیے 130 فیصد کی حد کو بڑھایا جائے، اگر کسی نان فائلر کے پاس ایک کروڑ روپیہ ہے تو اسے 5 کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی...
    لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
    نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز منظور کرنے پروفاقی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر 4.6 ارب کی بحالی کردی گئی، سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا، پی آئی ڈی سی ایل کے تحت سندھ کے منصوبے سندھ کے پاس ہی رہیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت ہی وصول کرے گی،  اس تمام پیش رفت کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے...
    پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ سیاست ایک ایسا پیشہ ہے، جس کی کوئی فیس نہیں، پہلا کام ورکر اور قیادت کے درمیان رابطے بحال کرنا ہے، کوئی بھی اکیلا کام نہیں کر سکتا، کامیابی کے حصول کیلئے ٹیم بنانا پڑتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہے گی، پیپلز پارٹی نے شہادتوں سے آئین تک ہر چیز پاکستان کو دی، پیپلز پارٹی میں کام کرنے والے بہت لوگ ہیں، صرف انہیں انگیج کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ندیم افضل...
    اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے میں براہ راست ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو امکان ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے طاقتور بم فراہم کرے گا جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فرود کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکر بسٹر بم جنہیں زمین کے اندر گہرائی میں دھماکے کے لیے تیار کیا گیا ہے استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر امریکی فضائیہ کے پاس موجودGBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator نامی بم جو قریباً 13,600 کلوگرام وزنی ہے اور 60 میٹر تک زمین میں گھس کر پھٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے فائر کیے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف...
    امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی اس پالیسی پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت صرف پیدائش کے وقت درج کی گئی جنس (مرد یا عورت) کو ہی پاسپورٹ میں درج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:100 سالہ روایت ٹوٹ گئی، NAACP کا امریکی صدر کو مدعو کرنے سے انکار اس فیصلے کے بعد اب تمام وہ افراد جو تبدیل جنس (transgender)، غیر بائنری (nonbinary) یا انٹرکس ہیں، وہ بھی اپنی شناخت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس سے پہلے اپریل میں صرف 6 افراد کے حق میں فیصلہ آیا تھا، لیکن اب جج جولیا کوبک نے اس حکم کو ملک بھر کے تمام متاثرہ افراد کے...
    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اس صورتحال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور علاقائی طاقتوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کی دھمکے دے دی ہے۔ نطنز کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان: آئی اے ای اے کی تصدیق اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں نطنز کی حساس اور زیرِ زمین یورینیم افزودگی تنصیبات کو براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد یہ...
    سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی کاپنجاب کےانفارمیشن سیکرٹریزکااجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نےکیماڈل ٹاؤن وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس کاانعقادکیاگیا،سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،عائشہ نواز چودھری بیرسٹر عامر حسن،ڈاکٹرضرار یوسف،نایاب جان، بشریٰ منظور مانیکا اورڈویژنل، ڈسٹرکٹ،تحصیل اور سٹی انفارمیشن سیکرٹریز نے بھی شرکت کیپی پی وسطی پنجاب کےونگزکو30جون تک انفارمیشن بیوروکی سفارشات دینےکی ہدایت کی ، پارٹی کے عوامی فلاح کے کام اور بیانیےکوپوسٹ کرنےکی ہدایات کی ، بیانیےکو ٹک ٹاک، فیس بک ، ایکس پر زیادہ سے زیادہ پوسٹ کرنے کی ہدایاتندیم افضل چن نے کہا پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہیگی ،پیپلز پارٹی نے شہادتوں سے آئین تک پاکستان کو دیا۔سیاست ایک ایسا پیشہ ہے جسکی کوئی فیس نہیں۔پیپلز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق مرکزی ترجمان فوزیہ وہاب کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوزیہ وہاب نے جمہوریت کے استحکام اور خواتین کے حقوق کے لئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور بی بی شہید کے وژن اور مشن کے پرچار میں انہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی کی ترجمانی بہترین انداز سے کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات پارٹی ورکر کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہم ان کی برسی پر ان کی بخشش...
    بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) حکام نے ہفتہ کی رات ایک بھارتی جوڑے کو واپس انڈیا بھیج دیا، جسے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے شمالی بنگلہ دیش کی چپسار سرحد پر زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا تھا۔ جوڑے کی شناخت فاجر منڈل اور تسلیمہ منڈل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق انڈیا کے مغربی بنگال کے ضلع ہری ہرپور سے ہے، اس جوڑے کو بی ایس ایف کے ساتھ فلیگ میٹنگ میں تصدیق ہونے کے بعد واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا بی جی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس جوڑے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے پر اہم پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہائوس میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر تنقیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی۔اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی یہ پیشکش پارٹی قیادت، خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں...
    تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ Post Views: 4
    ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت تل ابیب خالی کر دیں کیونکہ آئندہ چند گھنٹوں میں وہاں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا۔ یہ وارننگ ایسے وقت پر دی گئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ ایرانی فوجی ادارے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہم اسرائیلی شہریوں کو خبردار کرتے ہیں کہ تل ابیب...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے پاسداران انقلاب نے پیر کو اسرائیل کے خلاف آٹھویں مرحلے کی کارروائی کے دوران اسرائیل کے کثیر الجہت دفاعی نظام کو درہم برہم کرنے کے لیے نئے طریقے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی دفاعی نظام ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنانے لگے۔ ترک نشریاتی ادارے ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس تازہ اور پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن حملے میں جدید انٹیلی جنس اور ساز و سامان استعمال کیا گیا، جس کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام میں شدید خلل پیدا ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے کثیر الجہتی دفاعی نظام کو اس طرح ناکارہ بنایا گیا کہ صہیونی حکومت...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے آئندہ  مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی باضابطہ پیشکش کر دی  ۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی، جس میں اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی بجٹ بائیکاٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی اس اقدام میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013...
    اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی جس میں اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا. ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی بجٹ بائیکاٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی اس اقدام میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے،...
    پاکستان تحریک انصاف کی پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے کی اہم پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر تنقیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی۔اس پر راجہ پرویز اشرف...
    کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا۔ باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی میں مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے حجاج کو لو لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ۔ اس سلسلے میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج موجود ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مرحلہ وار مدینہ منورہ جارہے ہیں۔ مدینہ امور صحت کی ٹیموں نے حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف رضاکار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو حجاج کو اہم معلومات فراہم کرتی ہیں۔
    صدر آصف زرداری نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پی پی ارکان کی شکایات پرکہا کہ ’’ ہمیں مجبوریاں ہیں ملک کے لیے ساتھ چلنا ہے امید ہے کہ معاملات بہتر ہو جائیں گے میں خود اور بلاول پنجاب میں بیٹھیں گے اور معاملات کا خود جائزہ لیں گے پی پی ارکان حالات کی بہتری کی امید رکھیں ان کی شکایات پر توجہ دے کر ازالہ کرایا جائے گا۔‘‘ پی پی کے ارکان اسمبلی نے پنجاب حکومت کے خلاف اپنے صدر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے جس پر صدر مملکت کو پی پی کے ارکان کو دلاسا دے کر مطمئن کرنا پڑا ۔ سوا سال میں یہ پہلا موقعہ نہیں ہے صدر مملکت جب بھی پنجاب...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کو منتقل نہ کیے گئے تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) کے پہلے مکمل سیکشن کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر انہوں نے نئی تعمیر شدہ سڑک پر سفر کیا اور اسے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ قرار دیا جس سے ٹرانسپورٹ، معیشت اور صنعتی رابطے بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،...
    —جنگ فوٹو یورپ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2001ء کے بعد سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی دنیا کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے، اگر بھارت کو لگتا ہے کہ دہشت گردی اس کا سب سے بڑا چیلنج ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ بیٹھ جائے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ یورپین پریس کلب برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ سیز فائر کے بعد باہمی بات چیت شروع ہو گی لیکن یہ توقع پوری نہیں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاوس میں نافذ ورچوئل مارشل لاء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بجٹ تقریر سے بجٹ بحث کا آغاز کیا۔اسپیکر نے لائیو کوریج کا وعدہ کیا مگر پورا نہ کیا۔میری تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا۔ میڈیا کو کوریج سے روکا گیا۔ موبائل فون پر نوٹس لینے سے بھی روکا گیا، حکومت جانتی ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے اور اپوزیشن نے بجٹ کو جعلی قرار دیا۔سماجی میڈی پر ٹویٹ میں عمرایوب نے کہا کہ میں نے اپنی بجٹ تقریر سے بجٹ بحث کا آغاز کیا۔...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا۔ شرمیلا فاروقی نے حکومت کو آئینہ دیکھا دیا ۔ پاکستان پیپلز کی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی کتاب میں سے اچھے اقدامات نکال کر حکومت کی تعریف ضروری ہے بجٹ اسٹیٹمنٹ پڑھا اور اعدادوشمار دیکھے اس میں سب سے بھیانک چیز قرضہ ہے ہم سب قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں اس قرضے کو کم کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی بنائی؟ وزیر دفاع کی تقریر سنی کھری کھری باتیں کرتے ہیں وزیر دفاع نے ٹیکس کی چوری کا اعتراف کیا ہے۔ یہ چوری کون روکے گا یہ چوری روکنا...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے بینظیر کفالت کی آئندہ سہ ماہی قسط کی تقسیم کے آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینےکے لیےپارٹنر بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹرطاہر نور کی زیرصدارت بی آئی ایس پی کے ساؤتھ زونل آفس ملتان میں جمعہ کو اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کا انعقاد کیمپ سائٹ ڈسبرسمنٹ ماڈل سے ریٹیل نیٹ ورک ماڈل کی حالیہ منتقلی کےضمن میں کیا گیا،یہ تبدیلی ملک بھرمیں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظرکی گئی تاکہ مستحقین بالخصوص خواتین کو سخت موسمی حالات اور کھلے مقامات پرلمبے وقت تک...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نیکہا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات...
    ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل ابولفضل شکراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ دہشت گرد امریکی حکومت کی مکمل معلومات اور حمایت کے ساتھ کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیل کو پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر حسین سلامی کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران پر حملے کیے، اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقاتیں نہیں کروائی جاتی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نئے ٹیکس یا قانون سازی کی وزیرخزانہ کی دھمکی قابل مذمت ہے،پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا‘وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں۔ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے یا نئے ٹیکسوں کا سامنا کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے۔پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا جبکہ یہ قانون سازی آئی ایم ایف سے منظور ہو چکی ہے۔وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں۔میاں رضا ربانی نے...
    لندن؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جنگ بندی کے بعد اور ہمارے دورے کے دوران بھارت نے متعدد بار ٹرمپ سے رابطہ کر کے انہیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایگمونٹ رائیل انسٹیٹیوٹ برسلز میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یورپ کا دورہ مکمل ہوگیا، ہم نے پارلیمان اور تھنک ٹینکس سے انگیچ کیا اور پاکستان کے امن کے پیغام کو پہنچایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا، اقوام متحدہ میں اچھا رسپانس ملا، اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے حوالے سے کمیٹی کی ذمہ داری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے خود حکومتی صفوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اس اقدام کو مالی فحاشی قرار دیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو اسکی مرہون منت ہے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے...
    تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت...
    سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کی ایک اور پروویژن پر حکومت کی مخالفت کر دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو سستی بجلی سے دور کردیا گیا ہے۔  پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا ’بالکل، پاکستان پیپلزپارٹی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس سپورٹ نہیں کرے گی‘۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری   ایک اور پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 150 فیصد اضافہ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ (کنیسٹ) تحلیل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کے لیے اب تک کا سب سے سنگین سیاسی چیلنج بن گیا ہے اور قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو جنم دے رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اگرچہ یہ تحریک پاس ہو بھی جائے تو فوری طور پر حکومت کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا کیونکہ حتمی ووٹنگ سے قبل کئی مہینوں پر محیط پارلیمانی مراحل درکار ہوں گے، ابتدائی منظوری بھی نتن یاہو کی سیاسی ساکھ پر کاری ضرب ثابت ہوگی۔  حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو کیے گئے حملے کے بعد اس مسئلے نے مزید شدت...
    لاہور: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی صوبائی حکومت کے رویے کو متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے۔ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کا رویہ متکبرانہ  اور سیاسی حق تلفیوں  پر مبنی ہے، پنجاب کی حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے،  جو افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی اداروں کی بات کی تو کیا غلط کہا؟ بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف ہے یا پھر پنجاب میں عوام کو ان...
    جنگ فوٹو سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد نے جموں و کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) کو ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام، اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔اے پی پی جی برائے جموں و کشمیر کے چیئر عمران حسین نے وفد کا برطانوی پارلیمینٹ میں استقبال کیا۔ وفد نے بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں آزاد جموں و کشمیر میں شہری علاقوں پر بلا اشتعال حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی شامل...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی، منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلاول زرداری کی جانب سے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا۔ انٹرویو میں اینکر نے کہا کہ یہ پوسٹ کیا جا رہا ہے 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہے۔ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اْن...
    شرد پوار نے زور دیا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی پہلگام دہشت گردانہ حملے پر سیاست نہیں کریگی، لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ انکی پارٹی، کانگریس اور بائیں بازو کیساتھ ملک کی بہتری کیلئے قومی سطح پر کام کرتی رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پونے میں اپنی پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں...
    رکن پارلیمنٹ نے سلطان پور میں بغیر نوٹس کے غریبوں کے گھروں کو منہدم کئے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملہ کو ہائی کورٹ تک لے جائیں گے اور غریبوں کو انصاف دلائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی اِن دنوں ریاست اترپردیش میں اپنی ساخت مزید مضبوط کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اترپردیش میں پریس کانفرنس کر کئی اہم مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی لکھنؤ، پریاگ راج، میرٹھ اور فیروز آباد جیسے شہروں میں کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔ آج بارہ بنکی میں ایودھیا کی میٹنگ ہو رہی ہے، جس...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نہ نجکاری کرپائی، نہ عوام کو ریلیف دیا اور نہ غربت کا خاتمہ ہوا، اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔  نجی ٹی وی   آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
    پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو کی جانب سے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا۔انٹرویو میں اینکر نے کہا کہ یہ پوسٹ کیا جا رہا ہے 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہےاس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اُن کا حق ہے،...
    وفاقی حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں لگانے کی تیاری کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں لگانے کی تیاری کرلی، بجٹ میں ٹیکس نیٹ سے باہر موجود افراد پر مختلف قسم کی پابندیاں لگانے کی تجویز سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی لگانے، غیرمنقولہ جائیداد منتقل کرنے پر پابندی، کاروباری جگہ کو سیل کرنے کا اختیار دینے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ ایف بی آر کو غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے، غیر رجسٹرڈ افراد کو گاڑیوں کی خریداری، رجسٹریشن، بکنگ پرپابندی کا اختیار دینے کی تجویز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے باسیوں کو پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند،کھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود شہریوں کوبلدیہ نے فراہمی شروع نہ کی شہر میں کربلا مچ گئی ،پانی کا بحران شہری مشکلات کا شکار ،عید پر بھی پانی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے باسیوںن کو پینے کے پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند ہے پانی کی بند ش کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیںکھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود بلدیہ کی جانب سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے شہر میں کربلا مچ گئی ہے پانی کے بحران کی باعث کین کے ذریعے پانی...
    اسلام آباد: نئے وفاقی بجٹ میں بینک سے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا اور نان فائلرز پر مزید کون کون سی پابندیاں لگیں گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاقی حکومت آج مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں فنانس بل اور تنخواہوں و پنشن میں اضافے سمیت بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی آمدن 19 ہزار 300 ارب روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر کیا جا...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سے تجارت پر مکمل پابندی لگا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہمالیائی گلابی نمک (کھیوڑہ) کی درآمد بھی رک گئی ہے۔ اس فیصلے سے بھارت میں نمک کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر سے تعلق رکھنے والے نمک درآمد کنندہ وپن کمار کے مطابق وہ ہر سہ ماہی میں قریباً 2,500 ٹن نمک فروخت کرتے تھے، مگر تجارت بند ہونے سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے۔ بھارت میں یہ نمک مذہبی رسومات، کھانوں، لیمپوں اور سپا مراکز میں استعمال ہوتا ہے۔ ادھر کولکتہ اور دیگر شہروں میں اس نمک کی قیمت 80 روپے فی کلو تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی لگا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کا اہم قدم بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا۔ آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے۔ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہو گئی ہے اور صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہوئی ہے۔نایاب دھاتوں میں چین کی اجارہ داری ہے اور بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ اس اقدام سے بھارتی آٹو انڈسٹری میں شور مچ گیا ہے اور حکومت...
    شہر کے مصروف سڑک پر "نو پارکنگ" ایریا پر گاڑی کھڑی نہ کرنے دینے پر پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مصروف سڑک پر بااثر شخصیت نے "نو پارکنگ" ایریا پر گاڑی کھڑی کی۔ جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں روکا اور ہدایات دیں۔ مبینہ طور پر بات بگڑ گئی اور پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس کے اہلکار پر تشدد شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ...
    جامعہ کراچی حکام نے کہا تھا کہ جامعہ میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کوئی مرکزی پانی کی لائن نہیں پھٹی، 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج ہوئی ہے۔چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے، لیک ہونے والے لائن سے کسی اور علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔محمد اعجاز نے مزید کہا کہ اسکیم 33 کو گزشتہ رات معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا چکا ہے، اب شیڈول کے مطابق جمعرات کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ...
    لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) اسپین میں اتوار کے روز حکومت کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف حزب اختلاف کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ملکی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی اس ریلی کو ’’مافیا یا جمہوریت‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق تقریباﹰ پچاس ہزار لوگوں نے شرکت کی، جب کہ شہر کے دائیں بازو کے میئر نے مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ بتائی۔ ہسپانوی دارالحکومت کے مرکز میں پلازہ ڈے ایسپانیا نامی ایک بڑا چوک مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، جہاں بہت سے لوگ سرخ اور پیلے ہسپانوی پرچم لہرا رہے تھے۔ اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ،...
    پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، انڈیا کو پہلگام واقعے پر تفصیلات دینی چاہیے تھیں، اس واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ انڈیا کے مقامی دہشتگرد گروپ تھے۔ پاکستان ملک میں موجود دہشتگرد گروپوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے واقعے ملوث کسی دہشتگرد کے بارے میں تفصیلات دیے بغیر ایک ایٹمی ملک پر حملہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو انسانیت کے تناظر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا، دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ فیک نیوز ہے- انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے، میری اطلاع کے مطابق...
    سابق وفاقی وزیر اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا، دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ فیک نیوز ہے- انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے، میری اطلاع کے مطابق ایک گھر کے الگ الگ پورشنز یا بلڈنگ کے فلیٹس میں رہنے والی فیملیز...
    چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد بھارت کی آٹو انڈسٹری ایک سنگین بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔ اخبار اکانومک ٹائمز کے مطابق  یہ اقدام بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو رہا ہے کیونکہ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو مصنوعات کی پیداوار کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے، جن میں چین دنیا کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ چین کی پابندی کے باعث بھارت میں ای وی (الیکٹرک وہیکل) موٹرز کے لیے ضروری میگنٹس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جس سے نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہوئی ہے بلکہ روایتی گاڑیوں کی پیداوار پر بھی منفی اثرات پڑ رہے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی  ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کہا کہ‏جمہوریت اور عوامی خدمت  کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے  ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور‏نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ‏ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور‏ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کو روایتی جنگ میں شکست ہوئی، اسی طرح اگر پانی کو لے کر جنگ چھڑی تو وہ اس میں بھی ناکام رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:شملہ معاہدہ ختم ہونے کی بات کیوں کی؟ خواجہ آصف نے بتادیا میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پانی کے معاملات پر بھارت سے نمٹنے کی مکمل حکمت عملی موجود ہے۔ خواجہ آصف نے زور دے کر کہا ہم نے ماضی میں ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دریائے سندھ معاہدے سمیت تمام...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
    — فائل فوٹو پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔ پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر پُرعزم...
    عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے ،چیئرمین جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے،امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یک طرفہ اقدامات اور جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے۔پاکستان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفد نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں ،وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 جون 2025ء) عالمی حدت میں اضافے سے سمندروں کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے جن میں مونگے اور مچھلیوں کے ذخیرے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ 9 جون سے فرانس میں شروع ہونے والی اقوم متحدہ کی سمندری کانفرنس میں اس مسئلے سے نمٹنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کو تحفظ دینے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔فرانس کے شہر نیس میں 13 جون تک جاری رہنے والی اس کانفرنس (یو این او سی 3) میں سمندروں کو درپیش شدید ہنگامی صورتحال سے نمٹنے پر غورخوض ہو گا جس کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب اس ضمن میں جتنا نقصان ہو چکا ہے اس کا ازالہ...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا، میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔  ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا اس پر جواب دیا، کہا تھا سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذاتی بیان تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔  چناب میں روز خود پانی...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...