2025-05-13@04:10:28 GMT
تلاش کی گنتی: 313
«کراچی سمیت»:
(نئی خبر)
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات...
فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس...
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔ این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ زخمیوں سمیت 3ملزمان کو اسلحے اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود تارتھ کراچی سیکٹر نمبر فور جے اسٹاپ گڈلک لان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 03 ڈاکو گرفتار ہوئے ،گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت27سالہ ریحان عرف آکاش ولد محمد جمیل ۔24سالہ زکی الرحمان ولد بخت علی اورعلی احمد عرف منا ولد پپوں کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کا ایک اور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے 02 پستول معہ گولیاں ، 03 موبائل فونز اور 02 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ ،ملزمان سے...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالونی کالج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ جہانگیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔شارع نور جہاں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ سائٹ اے کے علاقے باوانی چالی کچرا کنڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ اسد اللہ اور 24 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں8تا 9ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔شہر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج میں 28 فیصد آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے جو شفاف طریقے سے اس کی جانچ پڑتال کرے تاکہ طلباء اور ان کے والدین میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات دور کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کے ملازمین کے جائز حقوق کو نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے، گزشتہ کئی سال سے ملازمین کی پروموشن کے معاملوں پر بھی ایپکا انٹر بورڈ کی دی گئی درخواستوں پر عمل کیا...
گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2 دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی...
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2دواہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر کے ان کا سسپنڈ کمپنی آپریشن سی ٹی ڈی تبادلہ کر دیا۔ واضح رہے...