2025-11-04@19:17:27 GMT
تلاش کی گنتی: 10352

«کی ایک اور درخواست»:

(نئی خبر)
    اوپن اے آئی ایک ایسا مصنوعی ذہانت پر مبنی میوزک ٹول تیار کر رہی ہے جو صرف تحریری یا صوتی ہدایات کی بنیاد پر مکمل موسیقی تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ موسیقی کے متن اور آڈیو پرامپٹس کے امتزاج سے اصل اور تخلیقی موسیقی پیدا کی جائے، جو خاص طور پر ویڈیوز کے لیے انسٹرومنٹل بیک گراؤنڈ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی  کا نیا ویب براؤزر گوگل کروم کے لیے چیلنج کیوں؟ اس نئے ٹول کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد، امریکی تعلیمی ادارے جولیارڈ اسکول نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ انہوں نے کوئی میوزک جنریشن ٹول تیار کیا ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔​ یہ معاہدہ  29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ​ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، ​یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ : منیر عقیل انصاری) خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی قومی مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں کو روبیلا اور خسرہ جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 17 نومبر سے قومی ویکسینیشنو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران والدین اپنے بچوں کو روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے 5 سال تک والے بچے خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں، خسرہ ایک وائرل انفیکشن ہے جس کی وجہ سے تیز بخار، کھانسی، ناک بہنا، سرخ آنکھیں،...
    پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔​ یہ معاہدہ  29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ​ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، ​یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے...
    کراچی: ایف آئی اے کے دو مختلف سرکلز نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سےعمل میں آئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم شکیل اور مصطفی کے قبضے سے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے برآمد کئے گئےجبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15000 سعودی ریال،...
    ایلون مسک کی کمپنی X.AI نے وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایک نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا گروکی پیڈیا متعارف کروا دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور ظاہری طور پر وکی پیڈیا سے کافی حد تک ملتا جلتا لگتا ہے۔ موجودہ ورژن 1 میں سادہ ڈیزائن ہے، جس میں ہوم پیج پر بڑی سرچ بار موجود ہے اور مضامین کی ساخت وکی پیڈیا کی طرح ہے۔ تاہم، اس میں ابھی فوٹوز یا صارفین کو پیجز ایڈٹ کرنے کی سہولت نہیں دی گئی۔ ایلون مسک کافی عرصے سے وکی پیڈیا پر تنقید کرتے رہے ہیں اور گروکی پیڈیا کو ایک زیادہ خودمختار اور سچائی پر مبنی متبادل قرار دیتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم میں...
    جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی اب ایک حساس سیاسی مسئلہ بن چکی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایک دوسرے پر علاقائی جانبداری کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران حکومت نے جموں صوبے کے دس اضلاع میں کشمیر وادی کے دس اضلاع کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریزرویشن زمرے کے سرٹیفیکیٹس جاری کئے ہیں۔ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی اور وحید الرحمن پرہ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سماجی زمروں کے تحت جاری ہونے والے سرٹیفیکیٹس میں ایک نمایاں علاقائی فرق نظر آ رہا ہے۔ ان زمروں...
    ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔ جب بھی عمران...
    مستونگ کے علاقے دشت میں ایک پولیس اہلکار کی حاضر دماغی اور بہادری کی بدولت موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بن گئی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل دوپہر تقریباً ایک بجے پیش آیا، جب ایگل اسکواڈ کا اہلکار ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ دشت کمبیلا کے مقام پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ اہلکار نے فوری جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد یوسف ولد محمد علی شاہوانی موقع پر ہلاک اور اس کا ساتھی محمد حسن ولد محمد عظیم بنگلزئی زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق کوئٹہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مستند بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کی معروف فرنچائز لیگ، بگ بیش لیگ میں اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ انہیں ہمیشہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پسند ہے اور وہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کے لیے پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی جرات مندانہ کرکٹ کے لیے مشہور ہیں اور انہیں ان کے کھیلنے کا انداز بے حد پسند ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کے کرکٹرز...
    بلوچستان کی نئی نسل ایک نئی اُمید، تخلیقی توانائی اور قومی فخر کی علامت بن کر اُبھر رہی ہے۔ یہ وہ نسل ہے جو رابطے اور آگاہی کے دور میں پروان چڑھی، اور جس کے پاس صوبے کے سیکیورٹی، سماجی اور معاشی ڈھانچے کو نئی جہت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ حکومتِ بلوچستان اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ علم، ڈیجیٹل مہارت اور ناقابلِ شکست حوصلے سے لیس یہ نوجوان نسل صوبے کو امن، پیداوار اور ترقی پر مبنی مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم گروپ بلوچستان کے نوجوانوں کو ورغلانے کے لیے کیا وعدے اور جھانسے استعمال کرتے ہیں؟ بلوچستان کی نئی نسل سوچنے، خواب دیکھنے اور عمل کرنے والی نسل ہے...
    سندھ میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کے لیے بڑا امتحان بن گئے جس کے نتیجے میں وزیر صحت سندھ نے اس وبا کی بڑی وجہ  ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان، عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی طبی مراکز کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے اور انتباہ دیا کہ اگر کسی غیر قانونی طبی مرکز کے حوالے سے کسی بااثر شخصیت کی سفارش آئے تو مجھے بتایا جائے میں خود نمٹ لوں گی۔ وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ کی زیرصدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم...
    بھارت کے شورش زدہ علاقوں میں تعینات فورسز کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بڑھتے واقعات کے سلسلے میں ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع کے گیدم علاقے میں سی آر پی ایف  کی 231 ویں بٹالین کے ایک اہلکار کو اپنے کوارٹر میں پھندا لگا کر مردہ حالت میں پایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اہلکار کی شناخت اترپردیش کے ضلع کانپور کے بھوانی پور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار کی لاش صبح تقریباً 5 بجے دریافت ہوئی۔پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے، تاہم باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، جب کہ لاش...
    بلوچستان کی سرزمین تاریخ، روایات اور قبائلی ورثے سے مزین ہے۔ اس خطے کی سیاسی اور سماجی ساخت میں متعدد شخصیات نے اپنی گہری چھاپ چھوڑی، مگر ان میں سے ایک نام ایسا ہے جو آج بھی بحث و تحقیق کا موضوع ہے۔ وہ نام کرنل سر رابرٹ گرووز سینڈمین کا ہے جو 25 فروری 1835 کو پرتھ، اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ بیلہ (ضلع لسبیلہ) کے مرکزی علاقے میں واقع ایک باغیچہ جو سینڈمین پارک کہلاتا ہے، وہاں کرنل سر رابرٹ گرووز کا مقبرہ آج بھی ماضی کے ایک ایسے باب کی یاد دلاتا ہے جس نے بلوچستان کی قبائلی سیاست، معیشت اور نظم و نسق کو ہمیشہ کےلیے بدل کر رکھ دیا۔ کرنل سینڈمین ایک برطانوی فوجی...
    ایک نیوز کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہمیں اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے پر گہری تشویش ہے۔ حملے میں ایک اسرائیلی ڈرون نے یونیفیل کے گشت کے قریب ایک دستی بم گرایا اور بعد میں ایک اسرائیلی ٹینک نے کفر کِیلا میں یونیفیل کے علاقے کے اندر امن فوج پر گولہ داغا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے لبنان میں اقوام متحدہ امن فوج "یونیفیل" کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنا کر کئے گئے حالیہ اسرائیلی حملوں کی مذّمت کی ہے۔ پیر کے روز ایک نیوز کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہمیں اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے پر گہری تشویش ہے۔ حملے...
    کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز  بلال شاہ کے گھر پر نیب نے  چھاپا مارا،  نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک...
    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے باضابطہ افتتاح کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کر دیے گئے جن کی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ افتتاح کے بعد 6 گھنٹوں میں ہونے والے الیکٹرانک چالان کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ ڈی آئی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ صرف 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد کے چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جس میں اووراسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4 اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1535 چالان...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا خاندان فلمی دنیا میں اپنی ایک مضبوط پہچان رکھتا ہے۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور اہلیہ جیا بچن سبھی کامیاب اداکار ہیں۔ نئی نسل میں جہاں ان کے نواسے اگستیہ نندا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، وہیں ان کی بہن نویہ نویلی نندا نے ایک مختلف راستہ چُنا۔ اگرچہ نویہ نے خود کو فلمی دنیا سے دور رکھا ہے، مگر وہ اپنے منفرد نظریے، بزنس وژن اور سماجی کاموں کے باعث آج اپنی الگ شناخت بنا چکی ہیں۔ ان سب باتوں سے قطع نظر مداحوں کے ذہنوں میں اکثر یہ سوال ابھرتا ہے، آخر ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود نویہ نے فلموں...
    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے قریب فریدآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر ایک انشورنس ایجنٹ کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ بلیک میلنگ بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت چندر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی۔ لاش کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے پولیس نے مقتول کی شناخت کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ چندر مشرقی دہلی کے وِنود نگر میں رہائش پذیر تھا، جو فریدآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ پولیس نے چندر کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو قتل کی تصدیق ہوئی۔...
    اگر ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے مجوزہ ایک ٹریلین ڈالر کے پے پیکیج کو منظور نہ کیا تو وہ ٹیسلا کی سی ای او شپ چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ انتباہ کمپنی کی چیئرپرسن رابن ڈین ہولم نے پیر کے روز شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں دیا۔ ڈین ہولم نے کہا کہ یہ پرفارمنس پر مبنی پیکیج ایلون مسک کو کم از کم ساڑھے سات سال تک ٹیسلا کی قیادت جاری رکھنے کے لیے متحرک رکھنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مسک کی قیادت ٹیسلا کی کامیابی کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن ہے، اور اگر انہیں مناسب طور پر ترغیب نہ دی گئی تو کمپنی ان کی "وقت،...
    یہ شام بھی عام دنوں جیسی تھی۔ منو جان روڈ پر سورج ڈھل رہا تھا، اسکولوں سے بچوں کی چھٹی ہو چکی تھی، اور گلیوں میں ہنسی کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ انہی بچوں میں ایک ایسی معلمہ بھی تھی جو دوسروں کو روشنی بانٹنے کے بعد خود اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھی۔ بی بی مریم، ایک کم عمر ٹیچر، جو بچوں کو پڑھانے کے ساتھ اُنہیں زندگی جینے کا حوصلہ سکھاتی تھی۔ مگر اس شام علم کی وہ شمع ہمیشہ کے لیے بجھا دی گئی۔ 16 اکتوبر کی سہ پہر کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ شہر کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قتل کے ملزمان...
    بوسٹن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک اندھیروں کے دنوں  سے گزر رہا ہے اور امریکی عوام کو چاہئے کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں بلکہ جمہوریت کی بنیادوں پر قائم رہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے یہ بیان بوسٹن میں ایڈورڈ ایم کینیڈی انسٹیٹیوٹ سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد دیا جو ان کے کینسر کے علاج کے بعد عوامی خطاب کا پہلا موقع تھا۔ 82 سالہ بائیڈن نے کہا کہ امریکا ایک ایسے نظام کی علامت رہا ہے جو کسی فوج یا آمر سے زیادہ طاقتور ہے، ملک کی طاقت ایک محدود اختیارات رکھنے والے صدر، فعال کانگریس اور خودمختار عدلیہ میں مضمر ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے دوسرے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لاش کو تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اس سے قبل 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جبکہ اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پہلے ہی مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے چکے ہیں تاکہ ہلاک شدہ یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کی جا سکے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے...
    اسلام ٹائمز: یہ مانا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، تاہم ہمیں یہ بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ کشمیر کی تاریخ، تہذیب و ثقافت، تمدّن، آزادی و خود مختاری کی تمنّا اور جغرافیائی حیثیت میں سے جو کچھ بھی محفوظ ہے، وہ پاکستان کی وجہ سے ہی محفوظ ہے، ورنہ بھارت تو کب کا سب کچھ ہضم کرچکا ہوتا۔ کشمیر اور پاکستان کے درمیان ایک ایسا مقدس رشتہ ہے، جو دین کے دھاگے سے بندھا ہوا ہے، جہاں زمین، آسمان اور آزادی کا خواب ایک ہی رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ کشمیر کی تاریخ، اس کی تہذیب، اس کا تمدن اور اس کی آزادی کی آرزو۔۔۔ یہ سب پاکستان کی بدولت ہی زندہ و تابندہ ہے۔ کشمیر کے...
     لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای بزنس پراجیکٹ کے اجراء  پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای بزنس کیلئے دو ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم  دیا ہے۔ تمام محکموں اور اتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ای بزنس کی زیر التواء درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لیکر فوری فیصلے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ...
    شہری احتجاج کے باوجود بغیر نقشہ و منظوری کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند کی ملی بھگت سے نارتھ ناظم میں راتوں رات عمارتیں کھڑی کراچی کے وسط میں قائم ضلع وسطی کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مافیا رات کی تاریکی میں غیرقانونی کام تیز کر دیتی ہے ۔ ایک رہائشی، احمد خان کے مطابق، ’’ایک خالی پلاٹ پر راتوں رات تعمیراتی مواد جمع ہو جاتا ہے اور چند ہی راتوں میں عمارت کا ڈھانچہ کھڑا ہو جاتا ہے ۔ ہماری شکایات کے باوجود نہ تو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے کوئی کارروائی ہوتی ہے اور نہ ہی پولیس کوئی قدم اٹھاتی ہے۔ ’’بنیادی سہولیات اور حفاظتی خطرات سے...
    محمد آصف 27 اکتوبر کا دن تاریخِ کشمیر میں ظلم و جبر، استحصال اور انسانی ضمیر کی شکست کا دن ہے ۔ یہ وہ سیاہ دن ہے جب 1947ء میں بھارت نے فوجی طاقت کے ذریعے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے ایک ایسی طویل داستان کا آغاز کیا جو آج بھی لہو میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ یہ دن صرف کشمیری عوام کے زخموں کو تازہ نہیں کرتا بلکہ دنیا کے سامنے یہ سوال رکھتا ہے کہ اگر اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں واقعی انصاف، جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہیں، تو پھر سات دہائیوں سے جاری اس ظلم کے سامنے خاموش کیوں ہیں؟ 27 اکتوبر اس وقت کی یاد دلاتا ہے جب برصغیر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) کئی ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز قاسم آباد مین روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور گیس بحالی تک دھرنا دینے کافیصلہ علاقہ مکین کئی ماہ سے گیس کی بندش اور صرف بھاری بھرکم بل باقائدگی سے بھیجنے پر بپھر گئے مسلسل کئی ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور خواتین گھروں میں کھانا بنانے سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں، ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا مہنگے...
    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد سے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔  یہ واقعہ نہ صرف سرحدی دفاع کے الفاظ کو عملی معنی دیتا ہے بلکہ اس عزم کا بھی مظہر ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اوالعزم اور کسی قسم کے سودے یا سمجھوتے کے بغیرکھڑا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جارحانہ کارکردگی اور جان نثاری کے بلند جذبے نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ جب قوم متحد ہوکر وطن کی عزت اور سالمیت کے سامنے کھڑی ہو تو دشمن کے ناپاک عزائم زمین بوس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-7 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کی آئینی پٹیشن کی سماعت پیر کو ایک سال کے وقفے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پرمشتمل ڈبل بییچ نے کی اس موقع پر پٹیشنر محمود حامد کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکتوبر 2024 ء کو جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کی زمین کے سروے کے لیے کے ایم سی، ریونیو بورڈ کے افسران کی ایک کمیٹی چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس کے ذمے یہ کام تقویض کیا گیا تھا کہ وہ لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کا مکمل سروے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ سعدی ٹائون و کنٹونمنٹ ایریا کے تحت ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کی ایک حقیقت ہے ، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ،ہماری جیتی ہوئی یونین کونسلز چھینی اور میئرشپ پر قبضہ کیا گیا، 173والے کو جتوادیا اور 193والے کو ہروادیا گیا ،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل واختیارات کے باوجود اہل کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں، ہم نے 2سال کے عرصے میں 171پارکس اور کھیلوں کے میدان ازسر نو بحال کیے ہیں ،42سرکاری اسکولز کی تعمیر نو کی ہے ، لاکھوں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس لگوائی اور پیور بلاکس نصب کیے ،آج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-18 کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر شہبار عبدالجبار نے کہاہے کہ 27اکتوبر محض ایک دن نہیں بلکہ ایک ایسا زخم ہے جس سے مسلسل خون رس رہا ہے۔ ہزاروں شہدا کی قربانیاں، یتیم بچے اور بیوائیں اس بات کی گواہ ہیں کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر نذیر حسین یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب  سے خطاب کرتے...
    سٹی42:  آج وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ ہے۔ لاہور میں 28 اکتوبر 1973 کو پیداہونے والی مریم نواز  پنجاب کی پہلی خاتون ہیں جو وزیراعلیٰ کے منصب پر فائض ہوئیں۔ انہوں نے  عملی سیاست کا آغاز  خاموشی کے ساتھ اپنے والد میاں نواز شریف کی معاونت سے کیا اور کئی سال تک خاموشی سے والد کی معاونت کرتی رہیں۔ اس دوران ان کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں رہا نہ انہیں مسلم لیگ نون میں کوئی عہدہ دیا گیا تھا۔  بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ 2012ء میں، وہ سیاست میں اس وقت نمایاں ہوئیں جب مسلم لیگ نون نے انہیں  2013ء کے عام انتخابات کے دوران انتخابی مہم کا انچارج بنایا۔ 2013ء میں ہی...
    کچھ عرصہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ بار بار کپتانوں کی تبدیلی سے بھی معاملات بہتر نہیں ہو پارہے، جس کے باعث ہر کوئی چیئرمین پی سی بی کو آئے روز بہتری کے مشورے دے رہا ہوتا ہے۔ معروف صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی بھی قومی کرکٹ کی بدحالی پر پھٹ پڑے، تاہم انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا دفاع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج اپنے ایک کالم میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا اگر ایک طرف سیاست زدہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ستیاناس کیا ہے تو...
    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر اور پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال کیلئے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کے علاوہ دیگر تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کی گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔...
    کراچی: دی سٹی اسکول نے اپنی روایتی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے حال ہی میں لانگ سروس ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں 5 سے 25 سال تک شاندار خدمات انجام دینے والے اسٹاف ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تین اہم علاقائی مراکز میں منعقدہ ان تقریبات میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ان تقاریب میں ایک خوشگوار موسیقی کے پروگرام نے ماحول کو مزید خوشی، محبت اور یکجہتی سے بھردیا۔ یہ تقریب صرف ایک سالانہ روایت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ نئی نسل کے اساتذہ کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ مستقل محنت اور لگن ہی حقیقی کامیابی کا راز ہیں۔ جیسے جیسے دی سٹی اسکول...
    الردینی کے مطابق ترکیہ سیاسی اور سیکورٹی حالات کا فائدہ اٹھا کر شمالی علاقوں خصوصاً موصل اور کرکوک میں جغرافیائی اور اقتصادی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں اہلِ تشیع زعما کے ہم آہنگی فریم ورک کے ایک رکن عقیل الردینی نے کہا ہے کہ ترکیہ عراق کی سرزمین میں اپنی توسیع پسندانہ لالچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عقیل الردینی نے نشاندہی کی کہ انقرہ صوبہ نینوا اور کرکوک کو اثر و رسوخ اور غلبے کے زاویے سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترکی کے فوجی وجود کے خاتمے کے لیے کیے گئے تمام سرکاری اور عوامی مطالبات کے باوجود ترکیہ نے اب تک انخلا کا کوئی سنجیدہ فیصلہ ظاہر نہیں کیا۔ ...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کو اقتدار میں آئے صرف ایک برس ہوا ہے اور وہ اب بھی پُرامید ہے کہ اگر ریاستی درجہ انکی حکومت کے دور میں بحال ہوا تو یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی میں مسلسل تاخیر سے لوگوں کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں اور اگر یہ عمل مزید موخر ہوا تو مایوسی مزید گہری ہوگی۔ اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں میری امید پہلے دن سے قائم تھی لیکن اب وہ کچھ کم ضرور ہوئی ہے، اگر یہ...
    دنیا بھر میں حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ڈیٹا چوری کے واقعے نے ایک بار پھر آن لائن سیکیورٹی کے نظاموں کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ تقریباً 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس اور ان کے پاس ورڈز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر یہ معلومات اب ایک عروف سائبر سیکیورٹی ریپوزٹری میں شامل کر دی گئی ہیں، جس کے ذریعے صارفین یہ جانچ سکتے ہیں کہ آیا ان کا اکاؤنٹ بھی متاثر ہوا ہے یا نہیں۔ Urgent warning to Gmail users as 183 MILLION passwords are stolen in data breach – here's how to check if your account is affected...
    دبئی یا شارجہ کی سڑکوں پر جلد ہی الیکٹرک رکشے (برقی ٹک ٹک) دوڑتے نظر آ سکتے ہیں۔ چین کی ایک کمپنی کی تیار کردہ یہ جدید الیکٹرک ’ٹک ٹک‘ اس وقت روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ منظوری کے عمل سے گزر رہی ہے، جس کے بعد اسے متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: استعمال شدہ الیکٹرک گاڑی میں بیٹری کتنی کارگر ہوتی ہے؟ ’ٹک ٹک‘ جسے آٹو رکشہ بھی کہا جاتا ہے، تین پہیوں والی مخصوص سواری ہے جو مصر، تھائی لینڈ، بھارت سمیت ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ گرین پاور جی سی سی نامی کمپنی امارات میں ’الیکٹرک ٹک ٹک‘ متعارف کرانے...
    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ افغانستان اور پاکستان کے حکام کے درمیان استنبول میں پیر کے روز مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا، تاہم ذرائع کے مطابق دونوں ممالک تاحال پائیدار امن معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق جنوبی ایشیا کے ان دونوں ہمسایہ ممالک نے 19 اکتوبر کو دوحا میں سرحدی جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔...
        بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک...
    آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطورریٹرننگ افسران لگانے اور ہر حلقے کیلئے الگ ریٹرننگ افسر کی شرط ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی سے متعلق حکومت کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے جوڈیشل افسران کی بطور آر او فراہمی یقینی بنائے۔الیکشن کمیشن سفارشات کے مطابق تمام ہائیکورٹس کو انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران کی فراہمی کیلئے پابند کیا جائے، جوڈیشل افسران کو قانون اور انتخابی امور کی زیادہ آگاہی ہوتی ہے، گزشتہ انتخابات میں بیوروکریسی سے آئے...
    اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا رینٹ اے کار کا مالک دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار میں ہفتے کی شب پونے ایک بجے فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام کے نام سے کی گئی۔ محمد عالمگیر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، ہفتے کی شب تقریباً پونے ایک بجے عالمگیر اپنے رینٹ اے کار کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک مسلح ڈاکو آفس میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے پہلے آفس میں موجود دو افراد...
    سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال 2025-26 میں ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ آئل فیسلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت میں بھی توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق، ان میں سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس دسمبر 2025 میں جبکہ 3 ارب ڈالر کے قرض جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم سعودی حکومت...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت، جدیدیت اور عوامی سہولت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ TRACS صرف ایک ٹیکنالوجیکل اپ گریڈ نہیں بلکہ شفاف حکمرانی، انصاف اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ ان کے مطابق، جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے انسانی مداخلت کم ہوگی اور ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب...
    تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین مولانا مزمل شاہ جبکہ صدرِ محفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد تھے۔ تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی،...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا رینٹ اے کار کا مالک دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن  بنگلہ بازار میں ہفتے کی شب پونے ایک بجے  فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام کے نام سے کی گئی۔ محمد عالمگیر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، ہفتے کی شب تقریباً پونے ایک بجے عالمگیر اپنے رینٹ اے کار کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک مسلح ڈاکو آفس میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے پہلے آفس میں موجود دو افراد کو لوٹا پھر...
    معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پچھلے سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری...
    رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رُوندو کے بعد انتظامیہ نے کھرمنگ کے ہِندی گاؤں میں بھی نقل و حرکت کی ہے، جس پر عوام کو تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ تھلاکھور میں عوامی ایکشن کمیٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں گلگت بلتستان میں نافذ کیے جانے والے متنازعہ قوانین خصوصاً گرین ٹورزم اور لینڈ ریفارمز بل کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے خطے کی عوامی ملکیتی زمینوں اور پہاڑوں پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر...
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایئر پنجاب منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے شہریوں کو سستی، جدید اور آرام دہ فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، جو صوبے کی معاشی ترقی اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایئر پنجاب منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ...
    پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں:  کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
        عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔ کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے...
    جنگ سے تباہ شدہ غزہ کے کھنڈرات میں 62 سالہ ہیام مقداد اپنے ننھے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بغیر جوتوں کے، گرد آلود پاؤں لیے، بچے ہر روز اپنی دادی کے ساتھ پانی کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر عبور کرتے ہیں۔ ہیام مقداد کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی خواہش اسکول یا پارک جانے کی نہیں بلکہ کھانا یا پانی تلاش کرنے کی ہے۔ بچوں کے خواب ختم ہو گئے ہیں، وہ اب ملبے پر کھیلتے ہیں۔ جنگ نے مقداد کا گھر اور کئی عزیز چھین لیے۔ 10 اکتوبر کو امریکی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد وہ اپنے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر واپس آئیں اور ایک...
    پنجاب خصوصاً لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے.عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور 300 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی 280 اور کولکتہ 184 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فضائی آلودگی میں اس اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی سمت سے داخل ہونے والی بھارتی آلودہ ہوائیں اور سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات قرار دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 جیسے خطرناک...
    مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متوفیہ کی والدہ بھگیہ شری پاچنگنے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر پر ان کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلی کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔ بھگیہ شری پاچنگنے کے مطابق ان کی بیٹی دیپالی ماروتی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی، تاہم رپورٹ کو جعلی طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا تھا اور ممکن ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہو۔ مزید پڑھیں: دنیا بھر میں ہر 100 میں سے ایک موت خودکشی سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او رپورٹس کے مطابق خودکشی...
    معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز معرکۂ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نئی مذموم سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف مہم شروع کی جسے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان تمام گمراہ کن دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ رد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی اخبارات، اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، لوکمت ٹائمز اور دیگر گودی میڈیا اداروں نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے...
    امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
    بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 35 سالہ روہنی، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کو ان کے گھر سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی۔ روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے سربراہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے انتہائی قریبی ساتھی ابراہیم قالن ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے پر نمایاں ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق دوحہ میں ہونے والے حالیہ پاک–افغان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں ابراہیم قالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو پُرامن انداز میں آگے بڑھانے میں بھرپور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم قالن نے یہ بھی یقینی بنایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کار ہاتھ ملائے بغیر مذاکراتی اسٹیج نہ...
    پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے متعدد قوتیں کام کر رہی ہیں، جو سیاسی، معاشی، سیکیورٹی اور خارجی سطح پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ قوتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور ملک کے مجموعی استحکام کو کمزور کررہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں حکومت اور فوجی قیادت کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اب ایک ہارڈ اسٹیٹ کی طرف جا رہا ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ اب دہشتگردی اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی، اور ایسی قوتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی پاکستان...
    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں "بنو قابل” انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔  انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی اجارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے نامعلوم شخص نے 13 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے۔ایک نامعلوم ڈونر کی جانب سے امریکی محکمہ جنگ کو 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا گیا تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی فوجیوں کو تنخواہیں دی جاتی رہیں۔حکام کی جانب سے اس عطیے کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے سے کہا گیا کہ یہ عطیہ ملک کے 13 لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مدد دے گا۔ٹرمپ نے عطیہ دینے والے شخص کی شناخت تو ظاہر نہیں کی تاہم یہ ضرور کہا تھا کہ وہ ایک امریکی شہری اور ٹرمپ کا بہت بڑا حامی ہے۔امریکا میں جاری حکومتی...
    اسلام ٹائمز: شیخ سجاد حسین مفتی صاحب کی تحریر محض تنقید نہیں بلکہ ایک فکری منشور ہے۔ یہ منشور ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم دین کے لیے سنجیدہ ہوں، قوم کے لیے متحد ہوں اور قیادت کے لیے بااخلاص ہوں۔ شیخ سجاد حسین مفتی صاحب کی یہ تحریر ایک فکری آئینہ ہے۔ جس میں ہر تنظیم، ہر رہنماء اور ہر کارکن کو اپنی صورت دیکھنی چاہیئے۔ اگر ہم نے اس آئینے سے رخ موڑ لیا تو شاید ہماری نسلیں بھی اندھیرے میں بھٹکتی رہیں۔ تبصرہ: آغا زمانی بلتستان کی علمی و فکری فضا میں کبھی کبھار ایسی تحریریں نمودار ہوتی ہیں، جو فقط نصیحت نہیں بلکہ اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والی دعوتِ فکر ہوتی ہیں۔ محترم شیخ...
    جان کاشمیری کی شعری عظمت کا حوالہ غزل ہے، ان کا شمار موجودہ عہد کے کہنہ مشق شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کا منظرِ عام پر آنے والا تازہ بہ تازہ شعری مجموعہ ’’ لوحِ غیر محفوظ ‘‘ میرے پیشِ نظر ہے۔ جس کے مطالعے سے یہ بات بڑے وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ جان کاشمیری نے اپنے مخصوص لب و لہجے سے غزل کو نہ صرف زندگی بخشی بلکہ اس کی روایت کو بھی بڑی ایمانداری اور خلوص سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کتاب میں ان کا حمدیہ کلام ایک نئے لب و لہجہ اور رنگ و آہنگ کے ساتھ پڑھنے کو ملتا ہے۔ مَیںآپ کے نبیؐ کا ازل سے مرید ہوں...
    مغربی مشینری ہمیشہ سے مسلمان ممالک میں دخل اندازی اور فوجی مداخلت کے ذریعے حکومت اور نظاموں کو تبدیل کرتی آئی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی حکومت نے دخل اندازی اور فوجی مداخلت کو اپنا بہترین ہتھیار قرار دے کر جہاں مسلمان ممالک کو کمزور اور محکوم کرنے کی کوشش کی ہے وہاں ساتھ ساتھ افریقی اور لاطینی امریکا کے ممالک بھی اس کا شکار رہے ہیں۔ مسلمان ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان، ایران، عراق، افغانستان، لیبیا، یمن، شام اور دیگر کئی ممالک ہے جن کو امریکی حکومت نے دباؤ اور مختلف ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کئی ایک مسلمان ممالک مغربی ہتھکنڈوں کے سامنے ڈھیر ہوئے ہیں۔ البتہ ان ممالک...
    صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پولیس نے ایک 65 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جس نے 7 ماہ قبل مبینہ طور پر ایک 34 سالہ مزدور کو انتہائی سفاکی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر ان ٹکڑوں کو ایک ویرانے میں پھینک دیا۔ یہ بھی پڑھیں:شادی سے 2 روز قبل شہید ہونے والا چکوال کا سپوت، کیپٹن راجہ تیمور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین کے مطابق اپنے بھیانک جرم کو چھپانے کے لیے ملزم نے مقتول اور اس کے بھائی پر ڈکیتی کا جھوٹا پرچہ درج کروا دیا تھا۔ اس جھوٹے پرچے کا حیرت انگیز پہلو یہ تھا کہ پولیس نے جس ڈکیتی کا وقوعہ ہوا ہی...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے نئے علاقوں میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل مصر نے ماہرین کی ٹیم اور بھاری مشینری غزہ بھیجی تاکہ لاشوں کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں چاہیے، نیتن یاہو کے بیان نے امن معاہدہ خطرے میں ڈال دیا امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس پر لازم ہے کہ وہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات جلد از جلد واپس کرے۔ معاہدے کے مطابق اسرائیل ہر ایک یرغمالی کی لاش کے...
    نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔ انہوں نے...
    ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پیر سے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں اب کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گی۔ تین روز سے لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 تک پہنچ گیا ہے۔ گھنی اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کے حوالے سے متنبہ کیا گیا ہے، جب کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور...
    پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو...
    شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، شہید ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
    بنوں کے علاقے نار جعفر میں ایک شادی کی تقریب دوران فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی چل رہی تھی اور ڈی جے پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے، اسی دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے اسلحے کا استعمال کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سہ ریاستی حل (تھری اسٹیٹ سلوشن) کی ضرورت ہے، جس میں یروشلم کے مقام پر ایک ’عیسائی ریاست‘ کا قیام بھی شامل ہو۔ یہ بھی پڑھیں:یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کی حمایت پر امریکا کے خلاف نعرے اپنے پوڈکاسٹ ’وار روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بینن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ ان کے بقول یہ منصوبہ خود اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ 3 ریاستوں کا حل اپنایا جائے، جن میں سے ایک عیسائی ریاستِ یروشلم ہونی چاہیے۔ انہوں...
    ترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیہ کے سیاحتی مقام بودروم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں ایک دلخراش حادثے میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 17 تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ صوبہ موغلا کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک ہیلی کاپٹر اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیمیں امدادی...
    تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ تصویری نمائش کا انعقاد 27 اکتوبر کو منائے جانے والے "یوم سیاہ" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "کشمیر کا یوم سیاہ، ایک بھولا ہوا سانحہ" کے عنوان سے نمائش کا افتتاح یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کیا اور یہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ نمائش میں...
    بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
    راولپنڈی+مانچسٹر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی جولائی 2020ء کے بعد اسلام آباد سے پہلی پرواز 284 مسافر لیکر مانچسٹر پہنچ گئی  پی ائی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ، پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔ قرعہ...
    پاکستان کرکٹ پر محمد برادران کے راج کی طویل تاریخ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے 101 ٹیسٹ میچوں میں سے 100 میں حنیف محمد، وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد میں سے کوئی ایک بھائی ضرور شامل رہا، اور نمائندگی کی یہ صورت 89 میچوں میں مسلسل رہی۔ زمانی اعتبار سے یہ عرصہ سنہ 1952 سے 1978 تک پھیلا ہوا ہے۔ ان ٹیسٹ کرکٹر بھائیوں کے کارناموں کا مختلف حوالوں سے تذکرہ ہوتا رہتا ہے۔ آج ہم نے 24 اکتوبر کے حوالے سے ان کے کارنامے اجاگر کرنے ہیں جو ان کے لیے ہی نہیں کرکٹ کے لیے بھی خاص ہیں۔ 24 اکتوبر 1969 کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں یہ تین بھائی میدان...
    کراچی: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ 257 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فیصل آباد 253 اور لاہور 241 کی سطح کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں 167، سرگودھا میں 151، بہاولپور میں 143، سیالکوٹ میں 139، ملتان میں 132 اور راولپنڈی میں 110 رہا۔ ماہرین کے مطابق 200 سے زائد اے کیو آئی کی سطح انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تصور کی جاتی...
    مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی نہ مانوں کی پالیسی جاری ہے اور اطلاعات یہ ہیں امریکا کے صدر فوری طور پر غزہ کا دورہ کرنا چاہتے اے ایف نیوز کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو 24 اکتوبر 2025 کو جنوبی اسرائیل میں سول و فوجی رابطہ مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو امید ظاہر کی کہ جلد ہی ایک بین الاقوامی فورس قائم کی جا سکے گی جو غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔دوسری جانب فلسطینی دھڑے متفق ہو گئے ہیں کہ جنگ کے بعد غزہ کو آزاد ماہرین (ٹیکنوکریٹس) کی ایک کمیٹی چلائے گی۔ جے ڈی وینس کی موجودگی میں جنوبی غزہ...